2025-04-17@14:11:07 GMT
تلاش کی گنتی: 19276
«اسلامی سرزمین»:
(نئی خبر)
اسلام آباد: آئینی بینچ کے لیے ججز کی نامزدگی کے سلسلے میں جوڈیشل کمیشن کا اجلاس کل ہوگا۔ ذرائع کے مطابق جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 18 اپریل کو طلب کیا گیا تھا، تاہم اس کی تاریخ تبدیل کردی گئی ہے، جس کے بعد آئینی بینچ کے لیے 2 نئے ججز نامزد کرنے کے لیے جوڈیشل کمیشن اجلاس کل 17 اپریل کو ہوگا۔ ذرائع کے مطابق بیرسٹر علی ظفر کی درخواست پر جوڈیشل کمیشن اجلاس کی تاریخ تبدیل کی گئی ہے۔
ابوظہبی: متحدہ عرب امارات میں 15 اپریل سے وفاقی پرسنل اسٹیٹس قانون میں اہم تبدیلیوں کا اطلاق ہوگیا ہے، جن میں شادی، طلاق، بچوں کی تحویل اور ازدواجی زندگی سے متعلق کئی نئے اصول شامل کیے گئے ہیں۔ نئے قانون کے تحت خواتین کو اپنی پسند سے شادی کرنے کا اختیار دیا گیا ہے، اور اگر ان کے سرپرست انکار کریں تو وہ عدالت سے رجوع کر سکتی ہیں۔ اگر خاتون غیر ملکی مسلم ہو اور اس کے ملک کے قانون میں سرپرست کی اجازت لازمی نہ ہو تو شادی کے لیے سرپرست کی منظوری ضروری نہیں ہوگی۔ قانون کے مطابق شادی کی کم از کم عمر 18 سال مقرر کی گئی ہے، اور اگر میاں بیوی کے درمیان عمر...
بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اخترمینگل نے کئی روز سے جاری دھرنے کے خاتمے کا اعلان کر دیا ہے۔ اخترمینگل نے اس حوالے سے جلد آئندہ لائحے عمل سے متعلق آگاہ کرنے کا اعلان بھی کیا۔ خبر اپ ڈیٹ کی جا رہی ہے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بغیر لائسنس اسلحہ رکھنے پر 50 ہزار جرمانہ کو بڑھا کر 5 لاکھ روپے تک کرنے کی تجویز کو بھی منظور کیا گیاہے۔ ممنوعہ بور اسلحہ پر پہلے 14 سال قید تھی، نئی ترمیم میں عمر قید کی تجویز منظور کی گئی ہے۔ اسلحہ کی غیر قانونی ترسیل پر پہلے 3 سال قید تھی اب کم از کم 10 سال قید کی سزا ہو گی۔ اسلام ٹائمز۔ پنجاب حکومت نے غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کر لیا ہے۔ کابینہ سے منظوری کے بعد سزاؤں میں اضافے کا بل اسمبلی کو بھجوا دیاگیا۔ کابینہ نے غیرقانونی اسلحہ رکھنے پر 14 سال قید کی سزا کی تجویز منظور کر لی ہے۔ تفصیلات کے مطابق بغیر لائسنس...
سٹی42: غزہ کے مظلوم مسلمانوں پر اسرائیلی مظالم کے خلاف تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) ٹریڈرز الائنس نے کل ملک بھر میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ فیصلہ مرکزی قائدین کے اجلاس میں کیا گیا جس کی صدارت چیئرمین محمد عثمان مظفر نقشبندی نے کی۔ اجلاس میں بورڈ ممبران حاجی عامر نقشبندی، حافظ فرقان، نصیرالدین اعوان سمیت عبدالرزاق، عاصم ارشاد خان، شہزاد چوہان اور امان اللہ خان نے بھی شرکت کی۔ صدر مملکت نے پیٹرولیم لیوی بڑھانے کا آرڈیننس جاری کر دیا اجلاس میں اتفاق رائے سے فیصلہ کیا گیا کہ لاہور سمیت ملک بھر میں کل مکمل شٹر ڈاؤن کیا جائے گا تاکہ غزہ کے مظلوم مسلمانوں کے ساتھ یکجہتی...
بہاولپور کے شہدا کے لواحقین سے محمد علی درانی کی ملاقات، ورثا کیلئے مالی امداد اور انصاف کا مطالبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 16 April, 2025 سب نیوز بہاولپور : سینئر سیاستدان اور سابق وفاقی وزیر محمد علی درانی نے ایران کے علاقے سیستان میں دہشت گردی کا نشانہ بننے والے بہاولپور کے شہداء کے اہل خانہ سے ملاقات کی۔ وہ مہراب والا میں خالد شہید اور چکی موڑ پر جمشید شہید کے گھر گئے، جہاں انہوں نے فاتحہ خوانی کی اور ورثا سے ہمدردی کا اظہار کیا۔ محمد علی درانی نے وزیراعظم پاکستان اور وزیراعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا کہ ہر شہید کے ورثا کو فی کس ایک کروڑ روپے کی مالی امداد دی جائے۔ ان کا کہنا تھا...
جاری اعلامیے میں چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے کہا کہ اسرائیل کے مجرمانہ اقدامات کی مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان مجرمانہ اقدامات کو روکنے میں حسب استطاعت اپنا کردار ادا کرنا لازم ہے۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر راغب نعیمی نے اسرائیلی مصنوعات اور کمپنیوں کے معاشی بائیکاٹ کو ضروری قرار دے دیا۔ جاری اعلامیے میں چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل نے کہا کہ اسرائیل کے مجرمانہ اقدامات کی مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان مجرمانہ اقدامات کو روکنے میں حسب استطاعت اپنا کردار ادا کرنا لازم ہے۔ چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل نے مزید کہا کہ اسرائیلی مصنوعات اور کمپنیوں کا معاشی بائیکاٹ کرنا ضروری ہے، معاشی بائیکاٹ میں عام...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )سپریم کورٹ نے وکیل کی جانب سے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کرانے کےلیے تحریری حکم نامہ جاری کرنے کی استدعا مسترد کردی۔ چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے 9 مئی کیسز میں بانی پی ٹی آئی کے ریمانڈ سے متعلق اپیل پر سماعت کی جس دوران بانی پی ٹی آئی کے وکیل سلمان صفدر اور اسپیشل پراسیکیوٹر ذوالفقار نقوی عدالت میں پیش ہوئے۔ دوران سماعت اسپیشل پراسیکیوٹر ذوالفقار نقوی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا پولی گرافک اوروائس میچنگ ٹیسٹ ہوناباقی ہے، جسمانی ریمانڈ صرف 2 ٹیسٹ کے لیے درکار ہے مگر بانی پی ٹی آئی نے تعاون نہیں کیا۔ فواد خان...
قومی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کا چیئرمین جنید اکبر خان کی زیر صدارت اجلاس شروع ہوا، کمیٹی ارکان نے رکن ثنا اللہ خان مستی خیل کے خلاف کارروائیوں پر شدید احتجاج کرتے ہوئے اجلاس منعقد کرنے سے انکار کردیا۔ رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس آڈٹ اعتراضات کا جائزہ لیے بغیر ہی ختم کردیا گیا۔ چیئرمین پی اے سی جنید اکبر خان نے کہا کہ کل پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے رکن قومی اسمبلی ثنا اللہ مستی خیل نے پوچھا تھا کہ واپڈا میں جنرل کیوں ہوتا ہے، شاید وہ کسی کو اچھا نہیں لگا، ان کے میٹرز، ٹرانسفارمر اتار لیے گئے، اسی طرح کا رویہ ہے تو میرا نہیں خیال کہ میٹنگ جاری رکھنی چاہئے۔ کمیٹی...
سابق وفاقی وزیر اور رہنما پیپلز پارٹی قمر زمان کائرہ نے اپنے بیٹے کی شادی پر معاشرے کے لیے مثال قائم کر دی، نہ سلامی لی اور نہ ہی مہمانوں کی جانب سے کرنسی نوٹ والا گلدستہ قبول کیا۔تفصیلات کے مطابق رہنما پیپلز پارٹی قمر زمان کائرہ نے اپنے بیٹے کی شادی کے موقع پر نہ نوٹ پھینکے نہ سلامیاں لیں نہ فائرنگ کی اجازت دی اور نہ مسلح افراد کو شادی ہال میں داخل ہونے کی اجازت دی۔ انہوں نے دعوت ولیمہ پر آنے والی سیاسی اور سماجی شخصیات سے کہا کہ نہ میں سلامی دیتا ہوں نہ ہی لیتا ہوں۔ان کے بیٹے چوہدری حمزہ کائرہ نے پاکستانی کرنسی سے بنا گلدستہ لینے سے انکار کر دیا۔ اس کی...
نائب امیرِ جماعتِ اسلامی لیاقت بلوچ — فائل فوٹو نائب امیرِ جماعتِ اسلامی لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ پنجاب میں کام کم اور اشتہار بازی زیادہ ہو رہی ہے۔لیاقت بلوچ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ حکومتی پالیسی زراعت کی تباہی اور کسان کش ہے۔ پنجاب میں کل کاشتکار احتجاج کریں گے: لیاقت بلوچنائب امیرِ جماعتِ اسلامی لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف صوبوں کی شکایات کا ازالہ کریں۔ اُنہوں نے کہا کہ سندھ میں نہروں کے مسئلے پر پیپلز پارٹی کے مؤقف کو عوام نہیں مان رہے۔نائب امیرِ جماعتِ اسلامی نے مزید کہا کہ حکومت نے پیٹرول کی قیمتوں میں کمی نہ کر کے عوام کی حق تلفی کی۔ لیاقت بلوچ نے یہ بھی کہا ہے...
(گزشتہ سے پیوستہ) بے شک اللہ تمہیں حکم دیتاہے کہ امانتیں ان کے اہل کو پہنچا، اور جب لوگوں کے درمیان فیصلہ کرو تو انصاف سے کرو۔(النسا:58:4) انصاف اورعدل ہی قوموں کی ترقی کا راز ہے۔ (النسا:58) جوشخص کسی مومن کوجان بوجھ کرقتل کرے گاتواس کی سزاجہنم ہے۔(النسا:93) قیامت کے دن سب سے زیادہ پسندیدہ اوراللہ کے قریب وہ حکمران ہوگاجوانصاف کرنے والا ہوگا۔ (ترمذی:1329) رسول اللہﷺنے فرمایاتم میں سے ہرشخص نگہبان ہے،ہرایک سے اس کی رعیت کے بارے میں پوچھاجائے گا۔(بخاری:2554) اس کے ساتھ حکمرانوں کی یہ بھی ذمہ داری ہے کہ معاشرہ کے غریب اورسفید پوش افرادکے لئے ایساانتظام کیاجائے جہاں ان کی عزت نفس کاخیال رکھتے ہوئے ان کی کفالت کا بندوبست کیاجائے جیسا کہ مغربی...
ممبئی (نیوز ڈیسک )ہریانہ کے علاقے بھیوانی میں ایک خاتون نے مبینہ طور پر اپنے عاشق کی مدد سے اپنے شوہر کو قتل کر دیا اور انہیں قابل اعتراض کی حالت میں پکڑنے کے بعد اس کی لاش کو نالے میں پھینک دیا۔ بھارتی میڈیارپورٹ کے مطابق، یہ واقعہ مارچ میں پیش آیا تھا۔ ملزم خاتون کی شناخت روینہ کے طور پر ہوئی تھی، جو سوشل میڈیا انفلوئنسر تھی جبکہ متوفی کی شناخت پراوین کے طور پر ہوئی ہے۔ایوینا اور پراوین کی شادی 2017 میں ہوئی تھی اور ان کا ایک چھ سال کا بیٹا ہے۔ روینہ نے تقریباً دو سال پہلے سریش نامی ایک شخص سے دوستی کی، جو اپنے یوٹیوب اکاؤنٹ کے لیے ویڈیوز بھی بناتا تھا۔ رپورٹ...
اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ نے پنجاب اور اسلام آباد پولیس کو لاپتا 4 افغان بھائیوں کی بازیابی کے لیے مزید دو ہفتے کا وقت دے دیا۔ جسٹس محمد آصف نے جنوری 2024 سے اسلام آباد سے لاپتا چار افغان بھائیوں کی بازیابی کے کیس کی سماعت کی۔ افغان خاتون گل سیما کے چاروں لاپتا بیٹے تاحال بازیاب نہ ہو سکے۔ ڈی آئی جی لاہور، اسلام آباد، آر پی او راولپنڈی، ایس ایس پی لیگل پنجاب، ڈی ایس پی لیگل اسلام آباد اور ڈائریکٹر لیگل اسلام آباد پولیس طاہر کاظم بھی عدالت پیش ہوئے۔ دوران سماعت، ڈی آئی جی اسلام آباد نے عدالت سے مزید وقت مانگا۔ جسٹس محمد آصف نے حکم دیا کہ دو ہفتے کا...
سپریم کورٹ آف پاکستان نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کرانے کے لیے تحریری حکم نامہ جاری کرنے کی ان کے وکیل کی استدعا مسترد کردی۔ 9 مئی کیسز میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کے ریمانڈ سے متعلق اپیل پر سماعت ہوئی، چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے سماعت کی۔ اسپیشل پراسیکیوٹر زوالفقار نقوی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا پولی گرافکس اور وائس میچنگ ٹیسٹ ہونا باقی ہے، جسمانی ریمانڈ صرف 2 ٹیسٹ کے لیے درکار ہے، بانی پی ٹی آئی نے تعاون نہیں کیا۔ چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیے کہ عدالت میں ایسی بات نہ کریں، ذوالفقار نقوی نے کہا کہ میں اپنے الفاظ واپس لیتا ہوں۔ بانی...
ویب ڈیسک: سندھ حکومت نے 17 اپریل کو عمرکوٹ ضلع میں عام تعطیل کا اعلان کردیا۔ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 213 عمرکوٹ میں ضمنی الیکشن کے باعث عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے،اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ نواب یوسف تالپور 2024ء کے عام انتخابات میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 213 ضلع عمرکوٹ سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے جن کا رواں سال فروری میں انتقال ہوگیا تھا۔ صدر مملکت نے پیٹرولیم لیوی بڑھانے کا آرڈیننس جاری کر دیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2025ء)شہر میں پرچون سطح پر زندہ برائلر مرغی کی قیمت3روپے کمی سی408روپے فی کلو پر مستحکم جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت2روپے اضافے سے 226روپے فی درجن رہی ۔(جاری ہے) دوسری جانب سرکاری نرخنامے میں برائلر گوشت کے نرخ جاری نہ ہونے کی وجہ سے مختلف علاقوں میں دکاندار اپنی مرضی کی قیمتیں وصول کر رہے ہیں۔گزشتہ روز مختلف علاقوں میں برائلر گوشت 670سی700روپے کلو تک فروخت کیا گیا ۔
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) اسلام آباد ہائی کورٹ نے 4 لاپتہ افغان بھائیوں کو 2 ہفتوں میں بازیاب کرانے کا حکم دے دیا۔ دوران سماعت عدالت نے لاپتہ بیٹوں کی افغان والدہ گل سیما کو روسٹرم پر بلا کر پشتو میں بات کی، پھر ترجمہ کر کے سب کو بتایا۔ جسٹس محمد آصف نے اسلام آباد اور پنجاب پولیس کو بازیابی کے لیے 2 ہفتوں کا وقت دیتے ہوئے کہا ہے کہ 2 ہفتے کا وقت دیتے ہیں ہمیں نتائج چاہئیں، بندے بازیاب کروائیں۔ جسٹس محمد آصف نے کہا کہ ان لاپتہ بھائیوں کی والدہ کہہ رہی ہیں اگست سے ہائی کورٹ آرہی ہوں، اگر بیٹے مر گئے ہیں تو بتا دیں، ڈی آئی جی اسلام آباد نے افغان خاتون...

’سیاسی جماعتوں کو کلاس روم کی طرح نہیں چلایا جاسکتا‘ عمران خان نے سلمان اکرم راجہ کو یہ پیغام بھیجا؟
سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ کی جانب سے سینیئر پارٹی رہنماؤں کیخلاف تنقید پر ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا ہے کہ سیاسی جماعتوں کو کلاس روم کی طرح نہیں چلایا جاسکتا۔ گزشتہ ہفتے اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کرنیوالے پی ٹی آئی رہنماؤں پر تنقید کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے کہا تھا کہ انتظامیہ کے ’منظور نظر‘ لوگوں کو ملاقات کی اجازت دی گئی، واضح رہے کہ سلمان اکرم راجہ سمیت عمران خان کی بہنوں کو سابق وزیر اعظم سے ملنے نہیں دیا گیا تھا۔ یہ بھی پڑھیں: سلمان اکرم راجہ پارٹی کو کسی رجمنٹ کی طرح چلارہے ہیں، فواد چوہدری کا الزام دی نیوز کی...
انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے رہنما شہریارآفریدی کی عبوری ضمانت میں 5 مئی تک توسیع کردی۔ رہنما پی ٹی آئی کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست پر سماعت انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے کی۔ عدالت نے پی ٹی آئی رہنما شہر یار آفریدی کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے عبوری ضمانت میں 5 مئی تک توسیع کردی۔ مزید پڑھیں: 26 نومبر احتجاج: پی ٹی آئی رہنما شہریار آفریدی کی ضمانتوں میں توسیع پی ٹی آئی رہنما شہریار آفریدی تھانہ کراچی کمپنی کے مقدمہ میں نامزد ہیں۔ وکیل صفائی نے موقف اختیار کیا کہ اس مقدمے میں دیگر ملزمان کی ضمانتیں...
اسلام آباد: حکومت کی جانب سے آئی ٹی کے مختلف شعبوں میں بڑے منصوبوں کا اعلان کیا گیا ہے۔ وفاقی دارالحکومت میں ’’لیڈرز ان اسلام آباد بزنس سمٹ‘‘ سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام شزہ فاطمہ نے کہا ہے کہ آج کی دنیا میں بہت سی نامعلوم چیزیں ہمیں دیکھ رہی ہیں۔ اسی طرح ماحولیاتی تبدیلی، معاشی ہلچل، سیاسی عدم استحکام جیسے مسائل کا بھی ہمیں سامنا ہے۔ ٹیکنالوجی آج ہمارے ہرشعبے کا حصہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ زراعت، صحت، تعلیم، کامرس ، پیداوار میں ٹیکنالوجی نمایاں تبدیلیاں برپا کر رہی ہے۔ روز مرہ کی بات چیت اب ٹیکنالوجی پر منتقل ہوگئی ہے۔ سکیورٹی، معاشی منظر نامہ، سب کچھ تیزی سے...
محکمہ موسمیات نے صوبہ سندھ کے لیے ہیٹ ویو الرٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبہ سندھ کے بیشتر علاقوں میں گرمی کی لہر 18 اپریل تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ اپنے جاری کردہ بیان میں موسم کی صورتحال پر نظر رکھنے والے محکمے نے کہا کہ گرمی کی جاری لہر کے زیر اثردن کے وقت زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت دادو، شہید بینظیر آباد، جیکب آباد، لاڑکانہ، سکھر اضلاع میں درجہ حرارت معمول سے 6 تا 8 ڈگری زیادہ رہنے کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ بدین، تھرپارکر، عمرکوٹ اور حیدرآباد کے اضلاع میں درجہ حرارت معمول سے 4 سے6 ڈگری زیادہ ریکارڈ ہوسکتے ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اس دوران کراچی، ٹھٹھہ، سجاول، بدین، تھرپارکر، عمرکوٹ، سانگھڑ، حیدرآباد اور جامشورو...
انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) میں بھارتی ٹیم کے رکن یوزویندر چہل کی ٹیم پنجاب کنگز نے حیران کُن واپسی کرکے مداحوں کو حیران کردیا۔ گزشتہ روز ملا پور میں کھیلےگئے انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) کے اہم معرکے میں کولکتہ نائٹ رائڈرز کی ٹیم 111 رنزکے تعاقب میں 16 ویں اوور میں 95 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ پنجاب کنگز کی جانب سے یزویندر چہل نے 4 اوورز میں 28 رنز دیکر 4 وکٹیں لیں اور ٹیم کو فتح سے ہمکنار کروایا۔ مزید پڑھیں: دھناشری سے طلاق کے بعد چہل کی کارکردگی کا گراف بھی نیچے آگیا یوزویندر چہل کی شاندار کارکردگی پر انکی دیرینہ دوست آر جے مہوش نے انہیں خراج تحسین پیش کیا اور لیجنڈ کے خطاب...
اسلام آباد: سپریم جوڈیشل کونسل کی سفارش پر تعینات ہونے والے جسٹس علی باقر نجفی نے بطور جج سپریم کورٹ حلف اٹھا لیا۔ چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی جسٹس علی باقر نجفی سے حلف لیا۔ حلف برداری کی تقریب 9:30 بجے ہوئی جس میں سپریم کورٹ کے ججز اور دیگر وکلاء شریک ہوئے۔ واضح رہے کہ 11 اپریل کو جوڈیشل کمیشن اجلاس میں جسٹس علی باقر نجفی کو سپریم کورٹ میں جج تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ اجلاس میں لاہور ہائی کورٹ سے صرف ایک جج جسٹس بار نجفی کے نام پر اکثریتی ووٹ سے فیصلہ ہوا۔ جسٹس علی باقر نجفی کی بطور جج سپریم کورٹ تقرر 10 ممبران کی اکثریت سے کی گئی جبکہ تین ممبران...
انٹرنیشنل اولمپکس کمیٹی (او آئی سی) نے 2028 لاس اینجلس اولمپکس میں کرکٹ کے مقابلوں کی میزبانی کیلئے گراؤنڈ کا اعلان کردیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جنوبی کیلیفورنیا کے پومونا میں فیئر گراؤنڈز جسے سرکاری طور پر فیئر پلیکس کہا جاتا ہے، وہ تقریباً 500 ایکڑ پر پھیلا ہوا ہے۔ 1922 میں یہ لاس اینجلس کاؤنٹی کے کنسرٹس، شوز، کھیلوں اور ثقافتی سرگرمیوں کا بھی مرکز رہا ہے۔ لاس اینجلس اولمپکس 2028 کے سی ای او رینالڈ ہوور کا کہنا ہے کہ ہم نے دنیا سے ایک ناقابل یقین اولمپک گیمز منعقد کروانے کا وعدہ کیا ہے جس کیلئے بھرپور محنت کررہے ہیں۔ اس موقع پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے چیئرمین جے شاہ نے پیشرفت کا...
—فائل فوٹو اسلام آباد ہائی کورٹ نے 4 لاپتہ افغان بھائیوں کو 2 ہفتوں میں بازیاب کرانے کا حکم دے دیا۔دورانِ سماعت جسٹس محمد آصف نے لاپتہ بیٹوں کی افغان والدہ گل سیما کو روسٹرم پر بلا کر پشتو میں بات کی، پھر ترجمہ کر کے سب کو بتایا۔جسٹس محمد آصف نے اسلام آباد اور پنجاب پولیس کو بازیابی کے لیے 2 ہفتوں کا وقت دیتے ہوئے کہا ہے کہ 2 ہفتے کا وقت دیتے ہیں ہمیں نتائج چاہئیں، بندے بازیاب کروائیں۔انہوں نے کہا کہ ان لاپتہ بھائیوں کی والدہ کہہ رہی ہیں کہ اگست سے ہائی کورٹ آ رہی ہوں، اگر بیٹے مر گئے ہیں تو بتا دیں۔ لاپتہ افراد کیس: فریقین سے 16 اپریل تک جواب طلبسندھ ہائی...
اسلام آباد(آئی ا ین پی)امریکی ارکان کانگریس کے وفد سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے رہنماں کی ملاقات کے معاملے پر ترجمان قومی اسمبلی کا بیان سامنے آگیا۔ ترجمان قومی اسمبلی کا کہنا ہے کہ ہفتے کی رات اسپیکر قومی اسمبلی نے امریکی وفد کے اعزاز میں عشائیہ دیا تھا۔ترجمان کے مطابق پرنسپل سیکرٹری ٹو اسپیکر، اسپیشل سیکرٹری آئی آر، ڈی جی پروٹوکول نے بیرسٹرگوہر اور ملک عامر ڈوگر کو فون کرکے انہیں عشائیے میں شرکت کی دعوت دی تھی۔ مصطفیٰ قتل کیس،ارمغان کیخلاف منی لانڈرنگ کیس میں مزید انکشافات سامنے آگئے ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق دونوں معزز ارکان نے اسپیکر کی عشائیے میں شرکت کی دعوت قبول کی اور شرکت بھی کنفرم کی۔ ترجمان کا...
سابق امریکی صدر جو بائیڈن کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ سماجی سلامتی کو خطرات سے دوچار کر رہے ہیں۔ امریکا کے سابق صدر جوبائیڈن نے شکاگو میں کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اخراجات میں کٹوتی سے متعلق صدرٹرمپ کے منصوبوں پر کڑی تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ ان اقدامات سے عمر رسیدہ امریکیوں کو بہت نقصان کا سامنا ہو گا، نئی انتظامیہ نے اتنے کم عرصے میں اتنا زیادہ نقصان پہنچایا ہے۔ جوبائیڈن کا کہنا ہے کہ اب تک 7 ہزار ملازمین کو نکالا جا چکا ہے، یہ لوگ مڈل کلاس اور ملازمت پیشہ طبقے کو نشانہ بنانا چاہتے ہیں تاکہ ان کے امیر دوست امیر تر ہو جائیں، آخر یہ لوگ اپنے آپ کو سمجھتے کیا...
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے ساتویں میچ میں آج اسلام آباد یونائیٹڈ اور ملتان سلطانز آمنے سامنے ہوں گے۔ میچ آج رات 8 بجے راولپنڈی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کی سربراہی شاداب خان جبکہ ملتان سلطانز کی قیادت محمد رضوان کریں گے۔ یہ بھی پڑھیے: پی ایس ایل سیزن 10 : کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کو4 وکٹوں سے شکست دے دی اس سے قبل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے چھٹے میچ میں لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کو 65 رنز سے شکست دی تھی۔ لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 کھلاڑیوں کے نقصان پر 201 رنز بنائے۔ لاہور قلندرز کی جانب...
محکمہ موسمیات نے اسلام آباد، پنجاب، مری اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق آج سے 20 اپریل تک کوہاٹ، چترال، ایبٹ آباد اور باجوڑ میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑی علاقوں میں ژالہ باری کا امکان بھی ہے۔ پنجاب میں بھی آج سے بارش کا الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے مطابق اپریل کے اختتام تک گرمی کی شدت میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ پی ڈی ایم اے نے شہریوں کو محتاط رہنے اور موسمی حالات کے مطابق حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع، خاص طور پر پشاور اور آس پاس کے...

پی ٹی آئی کو اسکول کے کلاس روم کی طرح نہیں چلایا جاسکتا، عمران خان اپنی ہی جماعت کے سیکرٹری جنرل سے ناراض
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سابق وزیراعظم اور تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان نے گزشتہ ہفتے اڈیالہ جیل میں ملاقات کیلئے آنے والے سینئر پارٹی رہنماؤں پر پارٹی سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ کی جانب سے تنقید پر ناراضی کا اظہار کیا ہے۔ اس صورتحال سے آگاہ ذرائع نے بتایا ہے کہ منگل کو عمران خان نے اپنے وکیل سلمان صفدر کے توسط سے اپنے تحفظات سلمان اکرم راجہ کو پہنچائے۔ بتایا گیا ہے کہ عمران خان نے یہ سلمان اکرم راجہ کو یہ پیغام دیا ہے کہ ’’سیاسی جماعتوں کو اسکول کلاس روُم کی طرح نہیں چلایا جا سکتا۔‘‘ عمران خان نے الزام تراشی کا کھیل کھیلنے کی بجائے اتحاد کی ضرورت پر زور دیا۔ یہ تنازع...
امریکی پولیٹیکل کونسلر زیک ہارکن رائیڈر کی سینیٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات WhatsAppFacebookTwitter 0 16 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد: امریکی پولیٹیکل کونسلر زیک ہارکن رائیڈر نے سینیٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی اور علاقائی امور سمیت سیاسی اور معاشی تبدیلیوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں سینیٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم نے کہا کہ امریکہ سے اعلیٰ سطحی وفود اور حالیہ دنوں میں امریکی سینیٹرز اور گانگریس مین کی آمد پاکستان کی عالمی اور علاقائی معاملات میں کلیدی اہمیت کو اجاگر کرتی ہے۔ اس موقع پر سینیٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم نے پاکستان اور امریکہ کے درمیان باہمی روابط کے مزید...
چین اور امریکا کے درمیان تجارتی جنگ بڑھنے لگی ہے، چین نے اپنی ایئر لائنز کو حکم دیا ہے کہ وہ بوئنگ طیاروں کی مزید درآمد روک دیں۔ چین نے یہ اقدام امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے چینی اشیا پر 145 فیصد ٹیرف عائد کیے جانے کے بعد کیا ہے۔ چینی ایئر لائنز کو یہ بھی حکم دیا گیا ہے کہ وہ امریکی کمپنیوں سے آلات اور اسپئر پارٹس بھی نہ خریدیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چین کی تین بڑی ایئر لائنز ایئر چائنا، چائنا ایسٹرن ایئرلائنز اور چائنا سدرن ایئر لائنز نے 2025 سے 2027 تک بالترتیب 45، 53 اور 81 بوئنگ طیاروں کی ڈیلیوری کا منصوبہ بنایا تھا۔ ادھر ترجمان وائٹ ہاؤس کا...
کراچی: کورنگی چمڑا چورنگی پنکچر کی دکان میں ٹائر میں ہوا بھرنے کے دوران ٹائر پھٹنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق کورنگی صنعتی ایریا تھانے کے علاقے کورنگی سیکٹر 24 چمڑا چورنگی سوزوکی اسٹاپ کے قریب پنکچر کی دکان میں ٹائر میں ہوا بھرنے کے دوران ٹائر پھٹنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ لاش قانونی کارروائی کے لیے چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کی گئی جہاں متوفی کی شناخت 35 سالہ شکیل احمد کے نام سے کی گئی۔ پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد متوفی کی لاش ورثا کے حوالے کر دی۔ Tagsپاکستان
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزارت ہاؤسنگ اینڈ ورکس کے پالیسی اینڈ پلاننگ ونگ نے نیشنل ہائوسنگ پالیسی 2025 کے پہلے مسودے کو متعارف کروادیا ہے۔ مسودہ 2001 ء میں اعلان کی گئی موجودہ ہاؤسنگ پالیسی پر جامع نظر ثانی کے بعد متعارف کروایا گیا ہے۔ اس پالیسی کو تمام بڑے اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت اور انکے ان پٹ کو شامل کرکے پیش کرنے کی وسیع کوششیں کی گئی ہے جو اکیڈمیا، ہاؤسنگ ماہرین اور صوبائی محکموں کی شمولیت سے ترتیب دیا گیا ہے۔ پہلے مرحلے پر ماہرین کے دو ورکنگ گروپس نے موجودہ پالیسی میں خلاء کی نشاندہی کے لیے فوکس گروپ کے تفصیلی مباحثوں میں حصہ لیا۔ بعد میں ان کی سفارشات کو پالیسی کے تفصیلی مسودے میں ضم کیا...
راولپنڈی میں لائسنس بنوانے کے دوران ٹریفک پولیس کے دفتر کے باہر سے شہری کی موٹر سائیکل چوری ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق چیکنگ کے دوران لائسنس نہ ہونے پر سٹی ٹریفک پولیس کا وارڈن موٹر سائیکل سوار کو لائسنس بنوانے کے لیے ٹریفک آفس لیکر گیا تو سڑک پر پارک اسی شہری کی موٹر سائیکل چوری ہوگئی۔ چوری ہونے والی موٹر سائیکل 2 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی تھی جس پر شہری سخت پریشان ہوگیا۔ تھانہ ریس کورس کو مقدمہ درج کرواتے ہوئے ڈھوک چوہدریاں کے رہائشی ملک نقاش نے بتایا کہ موٹر سائیکل نمبر CXQ58 پر دن دو بجے کے قریب قاسم مارکیٹ کے قریب سے گزر رہا تھا کہ جہانگیر نامی ٹریفک وارڈن نے روکا اور لائسنس...
چین نے اپنی ایئرلائن کمپنیوں کو امریکا سے بوئنگ جیٹ طیارے نہ خریدنے کا حکم دے دیا ہے۔ علاوہ ازیں، چین نے اپنی کمپنیوں کو امریکا سے جہازوں کے پرزے بھی خریدنے سے منع کردیا ہے۔ یہ فیصلہ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکا اور چین میں ٹیرف جنگ شدت اختیار کرگئی ہے اور امریکا نے چین پر 145 فیصد ٹیرف عائد کردیے ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: ہالی ووڈ فلمیں بھی امریکا چین ٹیرف جنگ کی زد میں آگئیں چین نے جوابی وار کرتے ہوئے امریکی مصنوعات کو 125 فیصد ٹیرف کا نشانہ بنایا ہے جس کے بعد دونوں ممالک میں ہونے والے یہ اقدامات عالمی معیشت پر بھی اپنا گہرا اثر چھوڑ رہے ہیں۔ بین الاقوامی...
—فائل فوٹو وادیٔ کوئٹہ اور گرد و نواح میں مطلع صاف، موسم خشک اور معتدل ہے۔ اندرونِ بلوچستان شمالی اور شمال مشرقی علاقوں میں موسم معتدل اور جنوبی وسطی علاقوں میں گرم ہے۔ بلوچستان کے جنوبی اضلاع میں موسم گرمکوئٹہ سمیت بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور جنوبی اضلاع میں گرم ہے۔ محکمۂ موسمیات کے مطابق آج صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے۔دوسری جانب ژوب، موسیٰ خیل، بارکھان، لورالائی، کوہلو، ڈیرہ بگٹی، خضدار اور گرد و نواح میں چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔
لاہور (نیوز رپورٹر +نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ مریم نواز شریف سے امریکی گانگریس کے وفد نے ملاقات کی۔ ملاقات کرنے و الوں میں کانگریس مین ٹام سوزی، جوناتھن جیکسن شامل تھے۔ اس موقع پر پولیٹیکل آفیسر نکھل ہاکن، قائم مقام امریکی سفیر نتالی بیکر اور قونصل جنرل کرسٹن ہاکنز بھی ملاقات میں موجود تھیں۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور پاک امریکہ تعلقات کے استحکام اور فروغ کے لئے موثر اقدامات پر اتفاق کیا گیا۔ پنجاب میں سرمایہ کاری اور معاشی ترقی کے لئے وسیع البنیاد اور دوطرفہ تعاون کے فروغ کا عزم اظہار بھی کیا گیا۔ ملاقات میں پاک امریکہ تعلقات،تجارت،سرمایہ کاری اور جمہوری اداروں کے درمیان روابط کے فروغ پر تفصیلی...
چین اور امریکا کے درمیان تجارتی جنگ بڑھنے لگی، چین نے اپنی ائیرلائن کمپنیوں کو بوئنگ طیارے نہ خریدنے کا حکم دے دیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق چین نے ائیرلائن کمپنیوں کو امریکی کمپنیوں سے آلات اور اسپیئر پارٹس نہ خریدنے کا حکم دے دیا۔ چین نے اپنی ائیرلائن کمپنیوں کو امریکی طیارہ ساز کمپنی بوئنگ کے طیارے بھی نہ خریدنے کا حکم دیا ہے۔ یہ اقدام امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے چینی اشیا پر عائد 145 فیصد ٹیرف عائد کیے جانے کے بعد کیا گیا ۔ ادھر ترجمان وائٹ ہاؤس کا کہناہے کہ صدرٹرمپ چین سے ڈیل کرنے کیلئے تیار ہیں، چین ڈیل کیلئے تیارہے یا نہیں بال چین کی کورٹ میں...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)انتباہ: سندھ، جنوبی پنجاب اور بلوچستان کے چند علاقوں میں 18 اپریل تک گرمی کی لہر ( ہیٹ ویو) برقرار رہنے کا امکان ہے۔ آج بدھ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ۔ تاہم (شام/رات) بالائی خیبرپختونخوا، خطہ پوٹھوہار،اسلام آباد، شمال مشرقی پنجاب، شمال مشرقی بلوچستان، کشمیر اورگلگت بلتستان میں آندھی /جھکڑ چلنےاور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پربارش کا امکان۔ گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ جنوبی اضلاع میں شدید گرم رہا۔ آج ریکارڈکئے گئے زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت : سبی،شہید بینظیر آباد47 ،پڈ عیدن،دادو،جیکب آباد،لاڑکانہ46، رحیم یارخان،حیدرآباد ، خیرپور ، موہنجوداڑو، مٹھی،روہڑی اورٹنڈو جام میں 45 ڈگری سینٹی...
سرینگر میں منعقدہ ایک اجلاس کے بعد تنظیم کے ممبران نے خبردار کیا کہ علاقے میں طویل سیاسی غیر یقینی صورتحال عوامی اعتماد کو ختم اور جمہوری اداروں کو کمزور کر رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں سول سوسائٹی کی ایک سرکردہ تنظیم ”گروپ آف کنسرنڈ سیٹیزنز” نے علاقے کی ریاستی حیثیت بحال کرنے میں غیر معمولی تاخیر پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ریٹائرڈ سرکاری افسران، ججوں، ماہرین تعلیم، وکلاء، ڈاکٹروں، انجینئروں اور کاروباری افراد پر مشتمل غیر سیاسی تنظیم نے سرینگر میں منعقدہ ایک اجلاس کے بعد خبردار کیا کہ علاقے میں طویل سیاسی غیر یقینی صورتحال عوامی اعتماد کو ختم اور جمہوری اداروں کو...
وہاڑی (نامہ نگار) ضلع وہاڑی کے نواحی علاقے رتہ ٹبہ کے قریب پاک آرمی کا ایک تربیتی طیارہ فنی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہو گیا۔ خوش قسمتی سے طیارے میں سوار دونوں پائلٹ بروقت ایجیکٹ ہو کر محفوظ رہے اور کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی مقامی انتظامیہ کے اہلکار فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور علاقے کو گھیرے میں لے کر امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔ مقامی شہریوں کے مطابق طیارہ ایک آئل ڈپو کے قریب گرا‘ تاہم اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے کوئی بڑا سانحہ رونما ہونے سے بچ گیا۔ واقعہ کی وجوہات جاننے کیلئے اعلیٰ سطحی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا۔ پاک فوج...
کراچی (اوصاف نیوز)سندھ حکومت نے ضمنی الیکشن کے باعث 17 اپریل کو ضلع عمر کوٹ میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا۔قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 213 عمر کوٹ میں ضمنی الیکشن کے باعث عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے نوٹی فکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ نواب یوسف تالپور 2024ء کے عام انتخابات میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 213 ضلع عمر کوٹ سے رکنِ قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے جن کا رواں سال فروری میں انتقال ہو گیا تھا۔نواب یوسف تالپور کے انتقال کے بعد یہ نشست خالی ہو گئی تھی جس پر 17 اپریل کو ضمنی انتخاب ہو گا۔ حکومت کا آئندہ 15 روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات...

ملٹری ٹرائل کیس کے مستقبل کیلئے گہرے اثرات ہونگے : بغیر ایف آئی آر گرفتاری نہیں ہوسکتی ِ مجسٹریٹ کے آرڈر پر ہی حراست میں رکھنا ممکن : جسٹس جمال
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے خلاف انٹرا کورٹ اپیلوں پر سماعت کے دوران جسٹس جمال نے ریمارکس دیئے ہیں کہ ایف آئی آر کے بغیر نہ گرفتاری ہو سکتی ہے نہ ہی مجسٹریٹ کے آرڈر کے بغیر کسی کو حراست میں رکھا جا سکتا ہے۔ جسٹس جمال نے کہا کہ 20 منٹ تک اپنے دلائل مکمل کر لیں، وکیل وزارت دفاع خواجہ حارث نے کہا کہ میں کوشش کرونگا آج دلائل مکمل کر لوں۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ اگر وزارت دفاع کے وکیل کے دلائل مکمل ہوئے اٹارنی جنرل (بدھ) کو دلائل دیں گے، جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیے کہ ایکٹ میں بھی کچھ بنیادی حقوق دیے گئے ہیں، رینجرز...
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) چیئرمین اسلامی نظریہ کونسل علامہ راغب نعیمی کا کہنا ہے کہ اسرائیلی مصنوعات او رکمپنیوں کا معاشی بائیکاٹ کرنا ضروری ہے لیکن معاشی بائیکاٹ میں عام شہریوں کی جان و مال اور املاک کو نقصان نہ پہنچایا جائے۔ ایک بیان میں علامہ راغب نعیمی کا کہنا تھا کہ اسرائیل کے مجرمانہ اقدامات کی مذمت کرتے ہیں، ان مجرمانہ اقدامات کو روکنے میں حسب استطاعت اپنا کردار ادا کرنا لازم ہے۔ معاشی بائیکاٹ میں عام شہریوں کی جان و مال اور املاک کو نقصان نہ پہنچایا جائے۔
اسلام آباد؍ لاہور (خصوصی نامہ نگار) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ 20اپریل کو اہل فلسطین سے اظہارِ یکجہتی کے لیے اسلام آباد میں ملک کی تاریخ کا سب سے بڑا مارچ ہو گا۔ 22 اپریل کو پورے پاکستان میں ہڑتال کی جائے گی، دنیا بھر کی اسلامی اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے رابطے میں ہیں، یقین ہے کہ اسی روز عالمی سطح پر بھی متفقہ احتجاج کیا جائے گا۔ 18اپریل کو ملتان میں غزہ مارچ کر رہے ہیں۔ امریکا اسرائیلی دہشت گردی کی سپورٹ بند کرے، غزہ میں جنگ بندی کرائے۔ قوم سے ان تمام مصنوعات کے بائیکاٹ کی اپیل کرتے ہیں جس سے اسرائیل کو فائدہ پہنچ رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں...
چین اور ملائیشیا کے درمیان افرادی و ثقافتی تبادلے کی سرگرمی کی تقریب کا کوالالمپور میں انعقاد WhatsAppFacebookTwitter 0 16 April, 2025 سب نیوز کوالا لمپور : چینی صدر شی جن پھنگ کے ملائیشیا کے سرکاری دورے کے موقع پر چائنا میڈیا گروپ کے زیر اہتمام “ہاتھ میں ہاتھ ڈال کر خوشحالی تخلیق کی جائے” نامی چین اور ملائشیا کے درمیان افرادی و ثقافتی تبادلے کی سرگرمی کی تقریب کوالالمپور میں منعقد ہوئی۔ بدھ کے روز تقریب میں چائنا میڈیا گروپ کے صدر شن ہائی شیونگ، ملائیشیا کے وزیر برائے سائنس، ٹیکنالوجی اور جدت طرازی ، ملائیشیا کے نائب وزیر مواصلات اور ملائیشیا کی وزارت سیاحت، فنون لطیفہ اور ثقافت کے سیکریٹری جنرل سمیت ملائیشیا کے سیاسی، اقتصادی،...
پروگرام “شی جن پھنگ کے پسندیدہ حوالہ جات ” کی ملائیشیا کے مین اسٹریم میڈیا پر نشریات WhatsAppFacebookTwitter 0 16 April, 2025 سب نیوز بیجنگ : چین کے صدر شی جن پھنگ کے ملائیشیا کے سرکاری دورے کے موقع پر چائنا میڈیا گروپ کی جانب سے تیار کردہ پروگرام”شی جن پھنگ کے پسندیدہ حوالہ جات ” (ملائیشین ورژن) کی نشریات کی افتتاحی تقریب کوالاکمپور میں منعقد ہوئی۔بدھ کے روز ملائیشیا کے اول نائب وزیر اعظم احمد زاہد نے تقریب کو مبارکباد کا خط بھیجا۔ تقریب میں ملائیشیا کے وزیر برائے سائنس، ٹیکنالوجی اور جدت طرازی ، ملائیشیا کے نائب وزیر مواصلات اور ملائیشیا کی وزارت سیاحت، فنون لطیفہ اور ثقافت کے سیکریٹری جنرل سمیت ملائیشیا کے سیاسی،...
خیبر پختونخوا کی صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے خبردار کیا ہے کہ صوبے کے شمالی اضلاع میں درجہ حرارت میں اضافے کے باعث گلیشیئر پھٹنے اور ممکنہ سیلاب کی صورتحال پیدا ہوسکتی ہے۔ پی ڈی ایم اے کے ترجمان کے مطابق، کل سے متوقع گرمی کی شدت کے پیش نظر خاص طور پر چترال، اپر دیر، سوات اور کوہستان کے اضلاع میں گلیشیئر لیک آؤٹ برسٹ فلڈ (جی ایل او ایف) کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔ جی ایل او ایف کے تحت گلیشیائی جھیلوں سے پانی اچانک بہہ نکلنے سے شدید اور تباہ کن سیلاب آسکتا ہے۔ مزید پڑھیں: وفاق نے سیلاب متاثرین کے 400 ملین ڈالر اپنی جیب میں رکھ لیے، بلاول بھٹو واضح رہے کہ...
اسلا م آباد(نیوزڈیسک) وفاقی وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پیٹرولیم قیمتوں میںکمی نہیں کی گئی۔اعلامیے میں کہا گیا کہ پیٹرول کی قیمت 254 روپے 63 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت 258روپے 64 پیسے فی لیٹر برقرار ہیں۔ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کو پیٹرولیم لیوی بڑھا کر ایڈجسٹ کردیا گیا۔ پیٹرول پر لیوی 8 روپے 72 پیسے فی لیٹر بڑھا دی گئی ہے۔پیٹرول پرلیوی 70 روپے سے بڑھا کر 78روپے 72 پیسے کردی گئی ہے۔ڈیزل پر لیوی 7 روپےایک پیسےفی لیٹربڑھا دی گئی ہے جس کے بعد ڈیزل پرلیوی 70 روپے سے بڑھا کر 77 روپے ایک پیسےفی لیٹرکر دی گئی ہے۔ پیٹرولیم لیوی میں اضافہ صدارتی آرڈیننس کے ذریعے کیا...
اسلام آباد میں کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے تحت چلنے والی نیو الیکٹرک بسوں میں موجود کنڈیکرز کی ماہانہ تنخواہ محض 25500 روپے ہیں، حالانکہ بجٹ سال 2024/25 میں مزدروں کے لیے کم سے کم اجرت 37000 روپے رکھی گئی تھی۔ واضح رہے کہ بجٹ پاکستان کے دونوں ایوانوں سے پاس ہوتا ہے، جس کے بعد بجٹ پر عمل درآمد کرنا ضروری ہوتا ہے۔ تاہم دیکھا جارہا ہے کہ حکومت کے اپنے ہی ادارے قانون کی کھلم کھلا خلاف ورزی کر رہے ہیں، وہ بھی وفاقی دارالحکومت کی حدود میں۔ قانون کی یہ خلاف ورزی لیبر ڈیپارٹمنٹ کی آنکھوں سے بھی اوجھل ہے۔ اس حوالے سے عمیر خان آباد کی مکمل ویڈیو رپورٹ۔ آپ اور آپ کے پیاروں...
تجارتی جنگ بڑھنے لگی، چین نے ائیرلائن کمپنیوں کو امریکی بوئنگ طیارے نہ خریدنے کا حکم دیدیا WhatsAppFacebookTwitter 0 16 April, 2025 سب نیوز بیجنگ: چین اور امریکا کے درمیان تجارتی جنگ بڑھنے لگی، چین نے اپنی ائیرلائن کمپنیوں کو بوئنگ طیارے نہ خریدنے کا حکم دے دیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق چین نے ائیرلائن کمپنیوں کو امریکی کمپنیوں سے آلات اور اسپیئر پارٹس نہ خریدنے کا حکم دے دیا۔ چین نے اپنی ائیرلائن کمپنیوں کو امریکی طیارہ ساز کمپنی بوئنگ کے طیارے بھی نہ خریدنے کا حکم دیا ہے۔ یہ اقدام امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے چینی اشیا پر عائد 145 فیصد ٹیرف عائد کیے جانے کے بعد کیا گیا ۔ ادھر...
لبنانی صدر کا حزب اللہ کے ہتھیاروں کو حکومتی تحویل میں لینے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 16 April, 2025 سب نیوز لبنانی صدر جوزف عون نے مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کے ہتھیاروں کو حکومتی تحویل میں لینے کا اعلان کر دیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق لبنان کے صدر جوزف عون نے 15 اپریل کو قطر کے دورے کے دوران ایک انٹرویو میں کہا کہ وہ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کام کر رہے ہیں کہ لبنان میں تمام ہتھیار ریاست کے کنٹرول میں آئیں۔ صدر جوزف عون نے کہا کہ حزب اللہ نئی جنگ میں شامل ہونے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتی،2025 کو وہ سال بنانا چاہتا ہوں جب تمام ہتھیار صرف ریاست کے...
کراچی: شہر قائد کے علاقے زمان ٹاؤن اور سرجانی ٹاؤن میں فائرنگ کے واقعات میں 3 افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق زمان ٹاؤن کے علاقے کورنگی ایک نمبرایک نورانی بستی بنگالی پاڑے کے قریب منگل اور بدھ کی درمیانی شب تقریباً 3 بجکر 10 منٹ پر فائرنگ سے ایک نوجوان زخمی ہوگیا۔ زخمی ہونے والے شخص کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا گیا ، پولیس کے مطابق زخمی ہونے والے نوجوان کی شناخت 25 سالہ منیب ولد متین کے نام سے کی گئی۔ مزید پڑھیں: کراچی فائرنگ کے مختلف واقعات میں 3 افراد زخمی فائرنگ کا واقعہ ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت کرنے پر پیش آیا ، علاقہ پولیس واقعے کی تحقیقات کر رہی...
فائل فوٹو اسلام آباد، پنجاب، مری، گلیات، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں آج سے 20 اپریل کے دوران بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے جبکہ چند مقامات پر ژالہ باری بھی متوقع ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ، جنوبی پنجاب اور بلوچستان کے چند علاقوں میں 18 اپریل تک گرمی کی لہر برقرار رہنے کا امکان ہے۔ 18اور19 اپریل کے دوران ڈیرہ غازی خان، راجن پور، لیہ، کوٹ ادو، مظفر گڑھ، بہاولپور، ملتان، ساہیوال، خانیوال، پاکپتن ، وہاڑی اور اوکاڑہ میں آندھی/جھکڑ چلنے کا بھی امکان ہے۔
علیمہ خانم ایک بار پھر احتجاجاً گاڑی سے نکل کر گورکھ پور نا ناکے پر فٹ پاتھ پر بیٹھ گئیں آخر کیا وجہ ہے کہ ایک ماہ سے ہمیں ملاقات نہیں کرنے دی گئی ، علیمہ خانم کا استفسار عمران خان سے ملاقات کیلئے اڈیالہ جیل جانے والے آئی تینوں بہنوں کو ایک بار پھر گورکھ پور ناکے پر روک دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق آج بانی پی ٹی آئی عمران خان سے سے ملاقاتوں کا دن ہے ، فیصل چوہدری ایڈووکیٹ اڈیالہ جیل پہنچ گئے ، بشری بی بی سے ملاقات کے لئے فیملی ممبران اڈیالہ جیل پہنچ گئے ، بشری بی بی کی فیملی ممبر مہر النساء احمد اڈیالہ جیل پہنچ گئیں، بشری بی بی کے فوکل پرسن...
خودکار نمبر پلیٹ کی شناخت اور اسپیڈ کیمروں سے جرمانے جاری کرنے کے فیس لیس ٹکٹس سسٹم کی تجویز چیف سیکریٹری کے زیرصدارت اجلاس میں آئی جی غلام نبی میمن، کمشنر کراچی سید حسن نقوی اور دیگر شریک چیف سیکریٹری سندھ نے کہا ہے کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر سزائیں اور جرمانے بڑھائے جائیں گے ۔ٹریفک قوانین میں اصلاحات سے متعلق چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر کی صدارت میں سینٹرل پولیس آفس کراچی میں اجلاس ہوا۔اجلاس میں آئی جی سندھ غلام نبی میمن، کمشنر کراچی سید حسن نقوی اور دیگر شریک ہوئے ۔چیف سیکریٹری نے کراچی کے تمام بچت بازاروں، چارجڈ پارکنگ کی تفصیل طلب کرلی۔ ترجمان چیف سیکریٹری نے اجلاس کے حوالے سے بتایا ہے کہ موٹر...
اسلام آباد: ملک کے مختلف حصوں میں منگل اور بدھ کی درمیانی شب زلزلے کے شدید جھٹکوں نے عوام کو ہلا کر رکھ دیا۔ زلزلے کے جھٹکے لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، صوابی، دیر، سوات، مالاکنڈ اور چترال سمیت کئی شہروں میں محسوس کیے گئے۔ زلزلہ مقامی وقت کے مطابق رات 4 بج کر 17 منٹ پر آیا، زلزلے کی شدت 5.3 ریکارڈ کی گئی، جس کی شدت اس قدر تھی کہ لوگ نیند سے جاگ کر خوفزدہ حالت میں گھروں سے باہر نکل آئے۔ شہریوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا اور متعدد علاقوں میں لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے کھلے مقامات کی جانب دوڑتے دکھائی دیے۔ تاحال کسی جانی یا مالی نقصان کی...
اسلام آباد: سپریم کور ٹ میں ملٹری کورٹس کیس کی سماعت کے دوران جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیے کہ ایف آئی آر کے اندراج کے بغیر گرفتاری ہو سکتی ہے نہ ہی مجسٹریٹ کے آرڈر کے بغیر کسی کو حراست میں لیا جاسکتا ہے۔ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بینچ نے سویلین کے فوجی عدالتوں میں ٹرائل کیخلاف انٹرا کورٹ اپیلوں پر سماعت کی۔ جسٹس جمال مندوخیل نے وزارت دفاع کے وکیل خواجہ حارث سے کہا 20 منٹ تک اپنے دلائل مکمل کر لیں۔خواجہ حارث نے کہا کوشش کرونگا آج دلائل مکمل کر لوں۔ مزید پڑھیں: سپریم کورٹ؛ 9 مئی مقدمات میں ملزمان کی ضمانت منسوخی کی اپیلوں پر سماعت ایڈیشنل اٹارنی جنرل...
اسلام آباد: رہنما تحریک انصاف نیاز احمد نیازی کا کہنا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں 32 پٹیشنز تھیں جو یکجا ہوئیں، ہم نے کہا کہ ملاقات کیلیے روزانہ ایس او پیز طے ہوتے ہیں اور ملاقات نہیں ہوتی، ایک بار تمام کیلیے ایک لارجر بینچ بنا اور معاملے کا فیصلہ کیا گیا. ایکسپریس نیوز کے پروگرام کل تک میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ یہ فیصلہ 24 مارچ 2025 کا ہے اگلے دن 25 تاریخ کی ملاقات تھی اس لسٹ کے مطابق بھی ملاقات نہیں کرائی گئی. مسلم لیگ (ن) کے سردار رمیش سنگھ اروڑہ نے کہا یہ تو ان کا اپنا ایک بیانیہ تھا کہ ٹرمپ حکومت آئے گی اور ہمیں سپورٹ ملے گی،...
کراچی: ملزم ارمغان نے ملازمین کے نام پر کھولے گئے اکاؤنٹس کے ذریعے 21 کروڑ روپے کی ٹرانزیکشن کیں۔ دو آف لائن بٹ کوائن والٹ استعمال کر رہا تھا جن میں ممکنہ طور پر ہزاروں ڈالر کے بٹ کوائن موجود ہیں، ایف آئی اے نے رپورٹ انسداد دہشتگردی کی منتظم عدالت میں جمع کرا دی۔ کراچی سینٹرل کے انسداد دہشتگردی کمپلیکس میں منتظم عدالت کے روبرو مصطفی عامر قتل کیس کے مرکزی ملزم ارمغان عرف آرمی کے خلاف منی لانڈرنگ کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر شاہد علی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ملزم ارمغان عرف آرمی کو پیش کیا۔ ملزم ارمغان کی جانب سے خرم عباس ایڈووکیٹ نے وکالت نامہ پیش کیا۔ ملزم نے...
اسلام آباد: وفاقی حکومت نے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھی گئی ہیں۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ پیٹرول کی قیمت 254 روپے 63 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت 258روپے 64 پیسے فی لیٹر برقرار ہیں۔ اس سے قبل وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پیٹرولیم ڈویژن کی سفارش پر پیٹرولیم مصنوعات (پیٹرولیم لیوی) آرڈیننس 1961 میں ترمیم کی منظوری دے دی گئی تھی۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا تھا کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمت کم ہوئی ہے، اس کا فائدہ عوام کو منتقل کرنے کے...
کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن سیکٹر 16 گلشن بہار میں گھر سے ایک شخص کی گلے میں پھندا لگی لاش ملی جس کی اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش ضابطے کی کارورائی کے لیے عباسی شہید اسپتال پہنچائی۔ ایس ایچ او پاکستان بازار عنایت اللہ مروت نے بتایا کہ متوفی کی شناخت 42 سالہ فاروق ولد ذوالفقار کے نام سے کی گئی جس کی اہلیہ اسے چھوڑ گئی تھی جس کے بعد وہ گھر میں اکیلا رہتا تھا اور اسی صورتحال میں وہ نفسیاتی مسائل کا بھی شکار ہوگیا تھا ۔ انہوں نے بتایا ابتدائی تحقیقات میں واقعہ خود کو گلے میں رسی کا پھندا لگا کر پنکھے سے باندھ کر خودکشی کا معلوم ہوتا ہے۔ تاہم،...
لیاری ندی سے ڈوبنے کے دوران زندہ حالت میں نکالے جانے والا شخص دوران علاج دم توڑ گیا ۔ شیر شاہ لیاری ندی سے دو روز قبل ایدھی کے رضا کاروں نے ڈوبنے والے شخص کو زندہ نکال کر طبی امداد کے لیے سول اسپتال پہنچایا تھا جو دوران علاج دم توڑ گیا۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ ڈوبنے والے شخص کی فوری طور پر شناخت نہیں ہو سکی جبکہ اس کی عمر 55 سال کے قریب بتائی جاتی ہے۔ متوفی کی لاش ضابطے کی کارروائی کے بعد تلاش ورثا کے لیے لاش ایدھی ہوم سہراب گوٹھ سردخانے منتقل کر دی گئی ہے جبکہ پولیس اس حوالے سے مزید تحقیقات کر رہی ہے ۔
پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) خیبر پختونخوا نے صوبے کے بالائی علاقوں میں سیلاب سے متعلق الرٹ جاری کردیا۔پی ڈی ایم اے خیبر پختونخوا نے درجہ حرارت بڑھنے سے گلیشیرز پھٹ سکتے ہیں، جس سے صوبے کے بالائی علاقوں میں سیلاب آسکتا ہے۔ پنجاب میں درجہ حرارت میں اضافے، بارشوں سے متعلق الرٹپراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے درجہ حرارت میں اضافے اور بارشوں سے متعلق الرٹ جاری کردیا۔ پی ڈی ایم اے نےچترال، دیر، سوات اور کوہستان کی ضلعی انتظامیہ کو سیلاب سے متعلق الرٹ جاری کردیا ہے۔ دوسری جانب پی ڈی ایم اے پنجاب نے کل سے 20 اپریل تک صوبے میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر...
پاکستان میں اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین کی سربراہ کی جے یو آئی کے سربراہ سے ملاقات ہوئی۔ دونوں راہنماؤں کے درمیان ملاقات میں پاکستان میں مہاجرین کو درپیش مسائل، موجودہ حالات میں وطن واپسی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان میں اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین کی سربراہ فلپَا کینڈلر کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات ہوئی۔ دونوں راہنماؤں کے درمیان ملاقات میں پاکستان میں مہاجرین کو درپیش مسائل، موجودہ حالات میں وطن واپسی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کرنے والے وفد میں ڈاکٹر عمران زیب خان، فومیکو کاشیوا اور فرمان خلجی شامل تھے، اس موقع پر انجینئر ضیاء الرحمان، انس محمود اور طارق خان بلوچ بھی موجود تھے۔
گورکھ پور ناکے سے واپس روانگی پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ہمشیرا بانی پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ اگر جمعرات کو ملاقات کرا دی جاتی ہے تو ہم چلے جائیں گے، پولیس نے پہلے کبھی وعدہ نہیں کیا آج وعدہ کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ پولیس نے ہمیں یقین دہانی کرائی ہے کہ جمعرات کو ہماری بانی سے ملاقات ہوجائے گی۔ گورکھ پور ناکے سے واپس روانگی پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ ہم نے کہا اگر جمعرات کو ملاقات کرا دی جاتی ہے تو ہم چلے جائیں گے، پولیس نے پہلے کبھی وعدہ نہیں کیا آج وعدہ کیا...
رافائل گروسی آئندہ بدھ کی صبح تہران پہنچیں گے جہاں وہ ایرانی وزیر خارجہ سمیت جوہری پروگرام کے سربراہ سے ملاقات کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے ڈائریکٹر "رافائل گروسی" سے ویانا میں مقیم بین الاقوامی تنظیموں میں روس کے سفیر اور مستقل نمائندہ "میخائل اولیانوف" نے ملاقات کی۔ یہ ملاقات ایسے پس منظر میں انجام پائی جب رافائل گروسی ایران کا دورہ کرنے والے ہیں۔ اس ملاقات کی خبر میخائل اولیانوف نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر ایک ٹویٹ کے ذریعے دی۔ جس میں انہوں نے لکھا کہ آج میں نے IAEA کے سربراہ سے ملاقات کی۔ جس میں ہم نے بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی اور ایران کے درمیان مستقبل میں ہونے والے...
اسلام آباد ( نیوزڈیسک)وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ اجلاس،اعلامیہ جاری کر دیا گیا جس کے مطابق وزیر اعظم نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی بچت بلوچستان کی ترقی پر خرچ کی جائے گی۔ این25 شاہراہ کو دو رویہ موٹروے معیار پر بحال کیا جائے گا۔کچھی کینال فیز 2 بھی بچت سے مکمل کیا جائے گا، ہزاروں ایکڑ زمین سیراب ہو گی۔ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کا وزیراعظم شہباز شریف سے اظہار تشکر۔ کابینہ اعلامیہ کے مطابق پٹرولیم لیوی آرڈیننس 1961 میں ترمیم کی منظوری دی گئی۔ ترمیم سے قومی محصولات میں اضافہ ہوگا۔ وفاقی کابینہ نے سسٹین ایبل انوسٹمنٹ سکوک فریم ورک کی منظوری دے دی۔ فریم ورک سے ماحول دوست توانائی منصوبوں کی فنڈنگ ممکن ہوگی۔...
30 سال یا اس سے زیادہ عمر کے بالغوں میں کینسر سے ہونے والی اموات میں سے تقریباً نصف کا تعلق مرنے والوں کے طرز زندگی سے پایا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: کینسر اور الزائمر کے علاج میں آرٹیفشل انٹیلیجنس (اے آئی) کا استعمال؟ امریکی کینسر سوسائٹی جرنل میں شائع ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق امریکا میں 30 سال یا اس سے زیادہ عمر کے بالغوں میں ناگوار کینسر کے کیسز (نان میلانوما جلد کے کینسر کو چھوڑ کر) کے تناسب اور تعداد کا تخمینہ لگایا گیا جو قابل تبدیل خطرے والے عوامل سے منسوب تھے۔ سگریٹ و تمباکو نوشی کینسر کے کیسز اور مجموعی طور پر موت کا باعث بننے والا سب سے بڑا سبب نکلا جب کہ...
لاہور: پشاور سے علاج کے لیے بیٹے کے ساتھ شوکت خانم اسپتال ے آنے والی خاتون پراسرار طور پر لاپتا ہوگئیں اور پولیس نے گم شدگی کا مقدمہ بھی درج کرلیا۔ لاہور کی ستوکتلہ پولیس نے شوکت خاتم اسپتال سے پراسرار طور پر لاپتا ہونے والی خاتون کے بیٹے کی درخواست پر اغوا کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔ مقدمے میں کہا گیا ہے کہ 57 سالہ نجمہ بی بی گزشتہ روز بیٹے محمد رضا کے ساتھ شوکت خانم اسپتال آئی جہاں رضا دوا لینے کے لیے گئے اور تھوڑی دیر بعد واپس لوٹا تو اپنی والدہ کو غائب پایا۔ اسپتال کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں خاتون کو سڑک کنارے اکیلی چلتی ہوئی...
فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے جماعت اسلامی کے سابق نائب امیر اور سابق سینیٹر پروفیسر خورشید احمد کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔حماس نے اپنے اعلامیے میں کہا کہ عالم اسلام پروفیسر خورشید جیسے عظیم مفکر اور مدبر سے محروم ہوگیا ہے۔ پروفیسر خورشید 93 برس کی عمر میں انتقال کر گئےجماعت اسلامی پاکستان کے سابق نائب پروفیسر خورشید احمد 93 برس کی عمر میں انتقال کرگئے ہیں۔ فلسطینی مزاحمتی تنظیم نے مزید کہا کہ پروفیسر خورشید نے امت مسلمہ کے حقوق کے تحفظ اور دفاع کےلیے کلیدی کردار ادا کیا۔حماس کے اعلامیے میں یہ بھی کہا گیا کہ فلسطینیوں کی جدوجہد کےلیے پروفیسر خورشید احمد کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے درجہ حرارت میں اضافے اور بارشوں سے متعلق الرٹ جاری کردیا۔پی ڈی ایم اے کے اعلامیے کے مطابق صوبے میں 16 اپریل تا 20 اپریل گرد آلود ہوائیں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔اعلامیے کے مطابق راولپنڈی، مری، اٹک، چکوال، گجرات، جہلم، گوجرانوالہ، لاہور، قصور، سیالکوٹ، اوکاڑہ، فیصل آباد، خوشاب اور میانوالی میں بارش اور آندھی متوقع ہے۔پی ڈی ایم اے کے اعلامیے کے مطابق اپریل کے اختتام پر میدانی علاقوں میں گرمی کی شدت مزید بڑھ جائے گی، عوام گرمی اور لو کی شدت میں محتاط رہیں۔صوبائی ادارے نے محکمہ اسکول ایجوکیشن، صحت، آب پاشی، لوکل گورنمنٹ اور لائیو اسٹاک کےلیے بھی الرٹ جاری کیا ہے۔ڈی جی...
اسلام آباد (نیوزڈیسک) وزیراعظم نے سمندر پار پاکستانیوں کے لیے مراعاتی پیکیج کا اعلان کر دیا نیز انہوں نے اوورسیز پاکستانیوں کے مقدمات کے لیے وفاقی سطح پر خصوصی عدالتوں کےقیام کا بھی اعلان کیا۔ وفاقی یونیورسٹیوں میں اوورسیز بچوں کے لیے 5 فیصد، میڈیکل کالجز میں 15 فیصد کوٹہ مختص کر دیا گیا۔ اوورسیز پاکستانیوں کو مقدمات کے اندراج کے لیے 60 دن میں ای فائلنگ کی سہولت دستیاب ہو گی۔ 15 نمایاں اوورسیز پاکستانیوں کو ہر سال سول ایوارڈ دیے جائیں گے۔ سرمایہ پاکستان بھیجنے والے 15 اوورسیز پاکستانی بھی سول ایوارڈ کے مستحق ہوں گے۔ وہ اوور سیز پا کستانیز کنونشن سے خطاب کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ اوورسیز خواتین کے لیے سرکاری...
سٹی 42: پی ڈی ایم اے پنجاب نے رواں ماہ درجہ حرارت میں اضافے اوربارشوں کا الرٹ جاری کردیا پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ 16 اپریل سے 20 اپریل تک پنجاب کے بیشتر اضلاع میں گرد آلود ہوائیں، گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے،راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، منڈی بہاوالدین، گجرات، جہلم، گجرانوالہ میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کی پیشگوئی ہے۔لاہور، قصور ،سیالکوٹ،نارووال، اوکاڑہ ،فیصل آباد ٹوبہ ٹیک سنگھ جھنگ خوشاب سرگودھا اور میانوالی میں آندھی و بارشوں کے امکانات ہیں ۔رواں ماہ کے اختتام پر پنجاب کے میدانی علاقوں گرمی کی شدت میں اصافہ ہو گا۔ڈی جی پی ڈی ایم اے کاکہنا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت کے مطابق ضلعی انتظامیہ...
مختلف شخصیات سے ملاقات کرتے ہوئے علامہ مقصود ڈومکی نے اس بات پر زور دیا کہ بقیۃ اللہ کنونشن ملت کو بیدار، متحد اور مؤثر بنانے کی ایک سنہری کاوش ہے، اور تمام باشعور افراد کو اس میں بھرپور شرکت کرنی چاہیے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ مقصود علی ڈومکی نے بقیۃ اللہ تنظیمی کنونشن کے سلسلے میں مختلف شخصیات سے اہم ملاقاتیں کیں اور انہیں کنونشن میں شرکت کی باقاعدہ دعوت دی۔ ان ملاقاتوں کے دوران ایم ڈبلیو ایم کے اہداف اور ملی یکجہتی پر زور دیا گیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین ملتِ جعفریہ کی نمائندہ قومی جماعت ہے، جس نے ہر...
اسلام آباد (زاہدہ رائو)ترجمان بانی پی ٹی آئی نیازاللہ نیازی نے کہا ہے کہ بطورترجمان میری بانی سےآج دوسری میٹنگ تھی۔ طےہونےکےباوجودجیل اتھارٹی بانی سےملاقات نہیں کرائی۔ بانی پی ٹی آئی سےآج5لوگوں نےملاقات کی۔ عدالتی فیصلےپرعملدرآمد نہیں ہورہاتوہین عدالت کی درخواست دائرکروں گا۔ عدلیہ کودیکھناپڑےگاان کےحکم پرعملدرآمدنہیں ہورہا۔ عدلیہ کمپرومائزہوگی توقانون کی حکمرانی نہیں ہوگی۔ وہ پروگرام اے بی این نیوز کے پروگرام سوال سے آگے میں گفتگو کر رہے تھےا نہوں نے کہا کہ ہماری لسٹ کوجو تبدیل کرےگااس کیخلاف درخواست دیں گے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں القادرٹرسٹ کی اپیل آج تک مقرر نہیں ہوئی۔ میں ترجمان تھامجھےبھی بانی پی ٹی آئی سےملنےنہیں دیاگیا۔ بانی پی ٹی آئی ایسی شخصیت ہیں جن کوپوراپاکستان ملناچاہتاہے۔ ان لوگوں کی بانی سےملاقات...
کشمیر اسمبلی کے رکن نے کہا کہ اگر وقف میں اصلاح کی ضرورت ہے تو اس کیلئے صرف مسلم ادارے کو ہی نشانہ کیوں بنایا گیا، کیا دیگر عقیدوں کے اداروں میں اصلاح کی ضرورت نہیں ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سی پی آئی (ایم) کے سینیئر لیڈر اور رکن اسمبلی محمد یوسف تاریگامی کا کہنا ہے کہ ان کی پارٹی نے تمل ناڈو میں منعقدہ ایک کانگریس میں وقف ترمیمی بل کے خلاف ایک قرارداد پاس کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اقلیتوں پر حملہ آئین اور جمہوریت پر حملہ ہے۔ ان کہنا ہے کہ ہمارا آئین ہر عقیدے کے لوگوں کو اپنے عقیدے کے استحکام کے لئے ادارے قائم کرنے کا اختیار دیتا ہے۔ موصوف لیڈر نے ان باتوں کا...
تجارتی جنگ میں امریکا اور چین آمنے سامنے آگئے ہیں، جس کے باعث عالمی مارکیٹ میں غیریقینی کی کیفیت ہے، چین نے امریکا پر ایک اور وار کرتے ہوئے اپنی ایئرلائنز کو حکم دیا ہے کہ وہ امریکی کمپنی بوئنگ سے طیاروں کی ڈلیوری روک دیں۔ یہ بھی پڑھیں مصنوعی ذہانت کی دنیا میں چین امریکا کو پیچھے چھوڑنے کے قریب پہنچ گیا بلوم برگ کے مطابق چین نے اپنی ایئرلائنز کو بوئنگ طیاروں کی ڈلیوری بند کرنے کا حکم دینے کے ساتھ ساتھ یہ بھی کہا ہے کہ امریکا سے جہازوں کے پرزوں کی خریداری بھی روک دی جائے۔ طیاروں سے متعلقہ پرزوں کی خریداری روکنے کے چین کے اقدام سے ملک میں پرواز کرنے والے جیٹ طیاروں کی دیکھ...
ویب ڈیسک : چار روز سے سعودی عرب میں پھنسے 60 کے لگ بھگ عمرہ زائرین وطن واپس پہنچ گئے۔ چار روز سے سعودی عرب کے ہوائی اڈے پر پھنسےعمرہ زائرین نجی ائیرلائن کی پرواز کے ذریعے کراچی ائیرپورٹ پہنچے، طویل انتظار کے بعد وطن واپسی پرعمرہ زائرین مسرور دکھائی دیے۔زائرین کا کہنا تھا کہ انھیں دوبارہ فضائی سفرکے لیے نئے ٹکٹ کی مد میں 35ہزارروپے ادا کرنے پڑے جبکہ 20ہزار روپے ٹریول ایجنٹ نے بھرے، 4 روزکے دوران وہ ہوائی اڈے پر بے یار و مددگار رہے۔ اہم اسلامی ملک میں تختہ الٹنے کی سازش پکڑی گئی، دہشتگرد گرفتار واضح رہے کہ عمرہ زائرین کو خلیجی ملک کی ائیرلائن کی پرواز ائیرپورٹ پر چھوڑ گئی تھی،...
وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کے اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام کومنتقل کریں گے، آج پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی جائے گی جس کا اعلان کچھ دیر میں ہوجائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں 7 روپے فی یونٹ تک کمی کردی، آج پٹرول کی قیمتوں میں بھی کمی کا اعلان ہوجائے گا۔ وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کے اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام کو منتقل کریں گے، آج پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی جائے گی جس کا اعلان کچھ دیر میں ہوجائے گا۔ انہوں...
تفتیشی افسر اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایف آئی اے شاہد علی کے مطابق ملزم کال سینٹر کے ذریعے غیر ملکیوں سے فراڈ کرتا تھا، ملزم نے غیر قانونی طریقے سے حاصل شدہ رقم مرچنٹ اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کی تھی، ملزم سے جیل میں کی گئی تفتیش میں منی لانڈرنگ کے شواہد ملے۔ اسلام ٹائمز۔ ملزم ارمغان نے ملازمین کے نام پر کھولے گئے اکاؤنٹس کے ذریعے 21 کروڑ روپے کی ٹرانزیکشن کیں۔ دو آف لائن بٹ کوائن والٹ استعمال کر رہا تھا جن میں ممکنہ طور پر ہزاروں ڈالر کے بٹ کوائن موجود ہیں، ایف آئی اے نے رپورٹ انسداد دہشتگردی کی منتظم عدالت میں جمع کرا دی۔ کراچی سینٹرل کے انسداد دہشتگردی کمپلیکس میں منتظم عدالت کے روبرو مصطفی عامر قتل...
خیبرپختونخو ا کے ضلع سوات میں مینگورہ اور اطراف کے علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز نے بتایا ہے کہ ریکٹراسکیل پر زلزلے کی شدت4.7 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلےکی گہرائی 98 کلومیٹر اور اس کا مرکز افغانستان تاجکستان بارڈر پر تھا۔ زلزلے کے نتیجے میں اب تک کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ واضح رہے کہ دو روز قبل بھی سوات سمیت مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے، زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5 اعشاریہ 5 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی گہرائی 12 کلو میٹر تھی۔ زلزلے کا مرکز راولپنڈی سے 60 کلو میٹر شمال مغرب میں...
وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات میں کمی سے متعلق بڑا فیصلہ کرلیا. ثمرات عوام کو منتقل کرنے کے بجائے اہم سڑکوں پرلگانے کا اعلان کیا، کابینہ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ قلات، خضدار اور چمن کی سڑک خونی کہلاتی ہے، اسے بنائیں گے، حیدرآباد موٹر وے کے بعد کراچی اور قلات سڑک بنائیں گے۔وزیراعظم شہبازشریف نے کابینہ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں مزید کم ہوئی ہیں، آج تیل کی قیمتوں میں کمی ہونے جا رہی ہیں. آج پٹرول کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا جائے گا۔وزیراعظم شہبازشریف اجلاس میں پیٹرولیم کمی سے متعلق بڑا فیصلہ کرتے ہوئے اعلان کیا کہ ثمرات عوام کو منتقلی کے بجائے اہم...
اپنی ایک رپورٹ میں NBC کا کہنا تھا کہ رواں برس اپریل کے مہینے میں ممکنہ طور پر امریکی فورسز کے انخلاء کا عمل شروع ہو جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ عبرانی اخبار یدیعوت آحارانوت نے اعلان کیا کہ امریکہ کے سیکورٹی حکام نے اپنے صیہونی ہم منصبوں کو اطلاع دی کہ وہ آئندہ دو مہینوں میں شام سے اپنی فوجیں نکالنا شروع کر دیں گے۔ مذکورہ صیہونی اخبار کے مطابق، تل ابیب نے واشنگٹن کو ایسا کرنے سے روکنے کی کوشش کی تاہم وہ امریکہ کو شام میں مزید رُکنے کے لئے قائل نہیں کر سکے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق، اسرائیل کے سیکورٹی ادارے اب بھی شام سے امریکی فوجی انخلاء کو روکنے کی کوشش جاری رکھے ہوئے ہیں۔ قبل...
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عالمی منڈیوں میں تیل کی قیمت میں اتار چڑھاؤ جاری ہے اور اس کے نتیجے میں آج پٹرول کی قیمت کم ہونے جا رہی ہے تاہم یہ فائدہ عوام کو نہیں دیں گے اور یہ پیسہ عوام کے مسائل پر مرہم پٹی کرنے کے لیے استعمال کریں گے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صدر مملکت پچھلے دنوں علیل تھے تو میں نے ان کی خیریت دریافت کی تھی اور وہ الحمداللہ خیریت سے ہیں اور اب گھر چلے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایران کے صوبے سیستان میں 8 بے گناہ پاکستانیوں کو دہشت گردی کے واقعے میں شہید کردیا جس کی جتنی...
سٹی 42:وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہونے والی کمی کو صارفین تک منتقل کرنے کی بجائےبلوچستان کی اہم شاہراہ کو دو رویہ کرنے پر لگایا جائے گا وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج وزیراعظم آفس، اسلام آباد میں منعقد ہوا -اجلاس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے اعلان کیا کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہونے والی کمی کو صارفین تک منتقل کرنے کی بجائے اس رقم کو بلوچستان کی سب اہم شاہراہ N- 25 (چمن -کوئٹہ-قلاتـ -خضدار- کراچی شاہراہ) کو دو رویہ کرنے میں استعمال کیا جائے گا تاکہ بلوچستان کے عوام کو سفر کی...
بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ترجمان نیاز اللّٰہ نیازی نے کہا ہے کہ 26ویں آئینی ترمیم سے عدلیہ کی آزادی چھین لی گئی۔اڈیالہ جیل راولپنڈی کے باہر میڈیا سے گفتگو میں نیاز اللّٰہ نیازی نے کہا کہ ہماری فہرست میں سے صرف بیرسٹر گوہر اور سلمان صفدر کی ملاقات کروائی گئی۔انہوں نے کہا کہ اسلام ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد فیملی کی صرف ایک ملاقات کروائی گئی، بطور فوکل پرسن میں نے 8 بار لسٹ اڈیالہ جیل حکام کو بھیجی، صرف 2 بار ملاقات کروائی گئی۔ بانی نے پارٹی رہنماؤں کو ایک دوسرے کیخلاف بات کرنے سے روک دیا، بیرسٹر گوہرچیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ بانی نے پارٹی لیڈران...
اسلام آباد میں انٹرنیشنل فوڈ چین کو بند کرانے کی کوشش پر پانچ نوجوانوں گرفتار WhatsAppFacebookTwitter 0 15 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز) انٹرنیشنل فوڈ چین کو بند کرانے کی کوشش کرنے والے پانچ نوجوانوں کو گرفتار کرلیا گیا۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ای الیون 2 میں انٹرنیشنل فوڈ چین میں گھس کر مشتعل افراد نے نعرے بازی کی فوڈ چین کو بند کروانے کی کوشش کی۔مشتعل نوجوان عملے کو ڈراتے دھمکاتے رہے جس پر پولیس پہنچ گئی اور پولیس نے فوڈ چین میں گھسنے والے 5 نوجوانوں کو گرفتار کرلیا۔پولیس حکام کے مطابق پولیس افسران نے موقع پر پہنچ کر صورتحال کو کنٹرول کرلیا ہے اور صورتحال معمول کے مطابق ہے، نوجوان کو گرفتار کرکے تھانے...