زندہ برائلر مرغی کی قیمت میں3روپے کلو اضافہ، فارمی انڈے بھی مہنگے
اشاعت کی تاریخ: 16th, April 2025 GMT
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2025ء)شہر میں پرچون سطح پر زندہ برائلر مرغی کی قیمت3روپے کمی سی408روپے فی کلو پر مستحکم جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت2روپے اضافے سے 226روپے فی درجن رہی ۔
(جاری ہے)
دوسری جانب سرکاری نرخنامے میں برائلر گوشت کے نرخ جاری نہ ہونے کی وجہ سے مختلف علاقوں میں دکاندار اپنی مرضی کی قیمتیں وصول کر رہے ہیں۔گزشتہ روز مختلف علاقوں میں برائلر گوشت 670سی700روپے کلو تک فروخت کیا گیا ۔
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
اوگرا نے اپریل کے لیے آر ایل این جی قیمتوں کا تعین کر دیا
اوگرا نے اپریل کے لیے آر ایل این جی قیمتوں کا تعین کر دیا، ایس این جی پی ایل کے لیے آر ایل این جی کی قیمت میں 4.89 فیصد اضافہ کیا گیا ۔
اوگرا نے اپریل 2025 کے لیے آر ایل این جی قیمتوں کا تعین کر دیا، ایس این جی پی ایل کے لیے آر ایل این جی کی قیمت میں 4.89 فیصد اضافہ کیا گیا۔
اوگرا کے مطابق ایس ایس جی سی ایل ٹرانسمیشن قیمت میں 5.44 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ایس ایس جی سی ایل ڈسٹری بیوشن قیمت میں 1.06 فیصد کمی کی گئی۔
اوگرا کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں تبدیلی کا اطلاق یکم اپریل 2025 سے ہوگا۔ قیمتوں میں فرق کی وجہ بین الاقوامی مارکیٹ اوریوایف جی میں کمی ہے۔