ارمغان کیخلاف منی لانڈرنگ کیس میں مزید انکشافات سامنے آگئے
اشاعت کی تاریخ: 15th, April 2025 GMT
تفتیشی افسر اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایف آئی اے شاہد علی کے مطابق ملزم کال سینٹر کے ذریعے غیر ملکیوں سے فراڈ کرتا تھا، ملزم نے غیر قانونی طریقے سے حاصل شدہ رقم مرچنٹ اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کی تھی، ملزم سے جیل میں کی گئی تفتیش میں منی لانڈرنگ کے شواہد ملے۔ اسلام ٹائمز۔ ملزم ارمغان نے ملازمین کے نام پر کھولے گئے اکاؤنٹس کے ذریعے 21 کروڑ روپے کی ٹرانزیکشن کیں۔ دو آف لائن بٹ کوائن والٹ استعمال کر رہا تھا جن میں ممکنہ طور پر ہزاروں ڈالر کے بٹ کوائن موجود ہیں، ایف آئی اے نے رپورٹ انسداد دہشتگردی کی منتظم عدالت میں جمع کرا دی۔ کراچی سینٹرل کے انسداد دہشتگردی کمپلیکس میں منتظم عدالت کے روبرو مصطفی عامر قتل کیس کے مرکزی ملزم ارمغان عرف آرمی کے خلاف منی لانڈرنگ کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر شاہد علی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ملزم ارمغان عرف آرمی کو پیش کیا۔ ملزم ارمغان کی جانب سے خرم عباس ایڈووکیٹ نے وکالت نامہ پیش کیا۔ ملزم نے اپنی والدہ کے کہنے پر خرم عباس اعوان ایڈووکیٹ کے وکالت نامے پر دستخط کیے۔ تفتیشی افسر نے ملزم ارمغان کی میڈیکل رپورٹ پیش کر دی۔
تفتیشی افسر نے کہا کہ ملزم مکمل طور پر صحت مند ہے، اب تک کی تحقیقات میں مزید سراغ ملے ہیں۔ وکیل صفائی خرم عباس اعوان ایڈووکیٹ نے مؤقف دیا کہ ارمغان کی میڈیکل رپورٹ حقائق پر مبنی نہیں، ارمغان کے طبی معائنے کی رپورٹ کو چیلنج کریں گے۔ تفتیشی افسر اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایف آئی اے شاہد علی نے پیش رفت رپورٹ عدالت میں جمع کرائی، جس میں کہا گیا کہ ملزم ارمغان کے خلاف 2019ء سے 2025ء کے دوران دہشتگردی اور منشیات سمیت متعدد مقدمات درج ہیں۔ ملزم کال سینٹر کے ذریعے غیر ملکیوں سے فراڈ کرتا تھا، ملزم نے غیر قانونی طریقے سے حاصل شدہ رقم مرچنٹ اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کی تھی، ملزم سے جیل میں کی گئی تفتیش میں منی لانڈرنگ کے شواہد ملے۔
تفتیشی افسر نے کہا کہ ملزم ارمغان نے ملازمین کے نام پر کھولے گئے 7 اکاؤنٹس استعمال کیے، ملزم ارمغان نے ان اکاؤنٹس کے ذریعے 21 کروڑ روپے کی ٹرانزیکشن کیں۔ ملزم نے جنوری 2023ء سے 23 ستمبر 2025ء تک 15 کروڑ 50 لاکھ کی قیمتی گاڑیاں خریدیں، ملزم ارمغان سے 11 کروڑ مالیت کی 2 گاڑیاں برآمد کی جا چکی ہیں۔ملزم ارمغان دو آف لائن بٹ کوائن والٹ استعمال کر رہا تھا۔ ایکسوڈس اور الیکٹرم نامی بٹ کوائن والٹ میں ممکنہ طور پر ہزاروں ڈالر مالیت کے بٹ کوائن موجود ہیں۔ ان والٹس کے پاسورڈ اور پرائیویٹ Key تک رسائی ابھی نہیں ہوسکی ہے۔ ملزم سے بے نامی ٹرانزیکشن اور بینک اکاؤنٹس سے متعلق مزید تفتیش کرنی ہے۔ ملزم سے مزید ایک بلیک ریو گاڑی بھی برآمد کرنی ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: منی لانڈرنگ تفتیشی افسر ارمغان کی کے ذریعے بٹ کوائن
پڑھیں:
6 لاکھ کا موبائل فون چوری کرنے کی ویڈیو سامنے آ گئی، ملزم گرفتار
لاہور:پولیس نے 6 لاکھ روپے مالیت کا موبائل فون چوری کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا جب کہ چوری کی کیمرے میں ریکارڈ ہونے والی ویڈیو بھی سامنے آ گئی۔
نواب ٹاؤن پولیس نے اطلاع ملنے پر تیز رفتار کارروائی کرتے ہوئے 6 لاکھ روپے مالیت کا موبائل فون چوری کرنے والے ملزم کو گرفتار کیا۔
پولیس کے مطابق فہد نامی شہری فارمیسی پر ادویات لے رہا تھا کہ اس دوران موبائل فون بھول گیا۔ بعد ازاں دکان میں داخل ہونے والے ملزم نے ادویات لینے کے بعد موبائل فون چوری کیا اور گاڑی میں فرار ہوگیا۔
ملزم کے موبائل فون چوری کرنے کی سی سی ٹی وی ایکسپریس نیوز نے حاصل کرلی، جس میں فہد نامی شہری فارمیسی سے ادویات لیتا نظر آرہا ہے جب کہ سفید شلوار قمیص میں ملبوس ملزم کو بھی موبائل فون چوری کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نےملزم کوفوری ٹریس کرنے کا حکم دیا، جس پر نواب ٹاون پولیس نے موبائل لوکیشن کی مدد سے ایک گھنٹے کے اندرموبائل فون برآمد کرلیا۔