کراچی: ندی سے ڈوبنے کے دوران زندہ نکالے جانیوالا شخص دم توڑ گیا
اشاعت کی تاریخ: 16th, April 2025 GMT
لیاری ندی سے ڈوبنے کے دوران زندہ حالت میں نکالے جانے والا شخص دوران علاج دم توڑ گیا ۔
شیر شاہ لیاری ندی سے دو روز قبل ایدھی کے رضا کاروں نے ڈوبنے والے شخص کو زندہ نکال کر طبی امداد کے لیے سول اسپتال پہنچایا تھا جو دوران علاج دم توڑ گیا۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ ڈوبنے والے شخص کی فوری طور پر شناخت نہیں ہو سکی جبکہ اس کی عمر 55 سال کے قریب بتائی جاتی ہے۔
متوفی کی لاش ضابطے کی کارروائی کے بعد تلاش ورثا کے لیے لاش ایدھی ہوم سہراب گوٹھ سردخانے منتقل کر دی گئی ہے جبکہ پولیس اس حوالے سے مزید تحقیقات کر رہی ہے ۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کراچی سمیت سندھ کے کئی علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گرمی کی اس لہر کے دوران بیشتر اضلاع میں درجہ حرارت معمول سے 4 سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہونے کا امکان ہے۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد سمیت سندھ کے کئی دیہی اضلاع شدید گرمی اور تیز ہواؤں کی لپیٹ میں رہیں گے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق جاری ہیٹ ویو کے باعث پیر کے روز بھی شہریوں کو انتہائی گرم موسم کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گرمی کی اس لہر کے دوران بیشتر اضلاع میں درجہ حرارت معمول سے 4 سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہونے کا امکان ہے۔ کراچی میں بھی بدھ تک موسم گرم اور مرطوب رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے، اس دوران شہر میں تیز ہوائیں چل سکتی ہیں۔