2025-03-04@00:53:12 GMT
تلاش کی گنتی: 107

«ڈاکٹر محمد طاہر»:

(نئی خبر)
    جیکب آباد(نمائندہ جسارت)جیکب آبادمیںجے یو آئی کی میگا میڈیکل کیمپ، 1400 مریضوں کا مفت علاج اور ادویات کی فراہمی۔ تفصیلات کے مطابق جمعیت علما اسلام کی جانب سے انسانیت کی خدمت کے جذبے کے تحت پرائمری اسکول ٹھل میں ایک شاندار میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا، جہاں 1400 مریضوں کا معائنہ کیا گیا، مختلف بیماریوں کے مفت ٹیسٹ کیے گئے، اور دوائیں بھی فراہم کی گئیں۔کیمپ میں ملک کے معروف ماہر ڈاکٹروں نے شرکت کی، جن میں جنرل فزیشن، آرتھوپیڈک سرجن، اور خواتین و بچوں کے ماہرین شامل تھے۔ نمایاں ڈاکٹروں میں ڈاکٹر بشیر احمد کوسو، ڈاکٹر ریاض احمد ہکڑو، ڈاکٹر خیر محمد سومرو، ڈاکٹر رابعہ بگٹی، اور ڈاکٹر عبدالعزیز تھے۔انہوں نے مرد، خواتین اور...
    چیئرمین گلشن اقبال ٹائون یوسی 4کانٹیننٹل بیکری سے متصل سڑک کی استرکاری کے کاموںکامعائنہ کررہے ہیں کراچی (اسٹاف رپورٹر) چیئرمین گلشن اقبال ٹاؤن ڈاکٹر فواد احمد نے کہا ہے کہ گلشن کو گلشن بنانے کے لئے روزانہ کی بنیاد پر بلدیاتی سہولیات فراہم کرنے کا سلسلہ جاری رہے گا ان شاء اللہ گلشن اقبال میں انفرااسٹرکچر کا جال بچھائینگے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوسی 4 کانٹیننٹل بیکری سے متصل سڑک کی استرکاری کے کاموں کا معائنہ کرتے ہوئے کیا ، واضح رہے کہ گلشن اقبال میں سڑکوں کی بہتری کے کام کا آغاز کردیا گیا ہے جس کے تحت پہلے مرحلے میں ان سڑکوں کو بہتر بنایا جارہا ہے جہاں فراہمی و نکاسی آب کے حوالے سے...
    کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ ہائیکورٹ کے ڈویژن بینچ نے جناح اسپتال کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر شاہد رسول کو عہدے پر بحال کردیا۔ جیو نیوز کے مطابق سندھ ہائیکورٹ کے ڈویژن بینچ نے شاہد رسول کی معطلی کے خلاف اپیل منظور کرتے ہوئے سنگل بینچ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا اور ڈاکٹر شاہد رسول کو بطور ایگزیکٹیو ڈائریکٹر جے پی ایم سی بحال کردیا۔ عدالت نے تحریری حکمنامے میں کہا کہ ڈویژن بینچ عمومی طور پرعبوری حکمنامے میں مداخلت نہیں کرتی تاہم انصاف کی فراہمی کیلیے ڈویژن بینچ کو مداخلت کرنا پڑی۔ عدالتی حکم میں کہا گیا کہ بظاہر سندھ حکومت جناح اسپتال میں تعیناتیاں کرتی ہے، وفاقی حکومت نے تعیناتیوں پر اعتراض نہیں کیا، بظاہر یہ نکات سنگل بینچ...
    کراچی: سندھ ہائیکورٹ کے ڈویژن بینچ نے جناح اسپتال کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر شاہد رسول کو عہدے پر بحال کر دیا۔ رپورٹ کے مطابق سندھ ہائیکورٹ کے ڈویژن بینچ نے ڈاکٹر شاہد رسول کی معطلی کے خلاف اپیل منظور کرتے ہوئے سنگل بینچ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔ عدالتی حکم میں کہا گیا کہ ڈاکٹر شاہد رسول کو بطور ایگزیکٹیو ڈائریکٹر جناح اسپتال بحال کیا جائے۔ عدالت نے تحریری حکمنامے میں کہا کہ ڈویژن بینچ عمومی طور پر عبوری حکمنامے میں مداخلت نہیں کرتی، تاہم انصاف کی فراہمی کے لیے مداخلت کرنا ضروری سمجھا۔ عدالتی حکم میں یہ بھی کہا گیا کہ بظاہر سندھ حکومت جناح اسپتال میں تعیناتیاں کرتی ہے اور وفاقی حکومت نے تعیناتیوں پر اعتراض نہیں...
    — فائل فوٹو بلوچستان بھر کے سرکاری اسپتالوں کی او پی ڈیز میں گرینڈ ہیلتھ الائنس کی علامتی ہڑتال ڈیڑھ ماہ سے جاری ہے۔ہڑتال کے باعث صوبے بھر کے سرکاری اسپتالوں کی او پی ڈیز میں مریضوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ بلوچستان: اسپتالوں کی او پی ڈیز میں علامتی ہڑتال کو 4 ہفتے مکملبلوچستان کے اسپتالوں کی او پی ڈیز میں گرینڈ ہیلتھ الائنس کی علامتی ہڑتال 4 ہفتوں سے جاری ہے۔ گرینڈ ہیلتھ الائنس نے اس ضمن میں مطالبہ کیا ہے کہ اسپتالوں کو پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ کے تحت چلانے کا فیصلہ واپس لیا جائے۔گرینڈ ہیلتھ الائنس کا کہنا ہے کہ مطالبات تسلیم کیے جانے تک اوپی ڈیز میں علامتی ہڑتال جاری رہےگی۔
    پڈعیدن،نوشہروفیروز(نمائندگان جسارت) ڈپٹی کمشنر نوشہرو فیروز محمد ارسلان سلیم کی صدارت میں ضلع کی تمام تحصیلوں میں قائم سرکاری اسپتالوں کو لوڈ شیڈنگ سے پاک کرنے کے لیے ایک اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایکسیئن سیپکو نوشہرو فیروز شاہد احمد، ایکسیئن سیپکو مورو اعجاز احمد ڈیتھو، اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عبد الستار بلال، ایم ایس سول اسپتال نوشہرو فیروز ڈاکٹر مبین احمد راجپوت، ایم ایس تعلقہ اسپتال مورو ڈاکٹر بدر ابڑو، ایم ایس تعلقہ اسپتال محرابپور ڈاکٹر شبیر احمد میمن اور دیگر افسران موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ سیپکو حکام اور تعلقہ اسپتال کے انچارج مل کر تعلقہ اسپتالوں کو ایکسپریس فیڈر منتقل کرنے کیلیے اپنی مشترکہ رپورٹ فراہم کریں۔ انہوں نے کہا...