جناح اسپتال کراچی میں ٹرینی لیڈی ڈاکٹر کو جنسی ہراساں کرنے کا الزام، سربراہ یورولوجی ڈپارٹمنٹ پر مقدمہ
اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2025 GMT
— فائل فوٹو
کراچی کے جناح اسپتال میں مبینہ جنسی ہراسگی کے واقعے پر سیشن جج جنوبی کے حکم پر مقدمہ درج کر لیا گیا۔
صدر تھانے میں ٹرینی لیڈی ڈاکٹر کی مدعیت میں سربراہ یورولوجی ڈپارٹمنٹ پر مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
کراچی: جناح اسپتال سے بڑی رقم سمیت بے ہوشی کی حالت میں ملنے والی خاتون کا معمہ حل ہوگیااسپتال انتظامیہ کے مطابق خاتون ذیابطیس کی مریضہ ہے، جنہیں ایمرجنسی میں منتقل کر دیا گیا ہے۔
مدعیٔ مقدمہ کے مطابق ڈیوٹی کے دوران جنسی طور پر ہراساں کیا گیا اور غلط میسیجز بھیجے گئے۔
انکوائری رپورٹ کے مطابق سربراہ یورولوجی ڈپارٹمنٹ پہلے بھی ایسے کئی واقعات میں ملوث رہے ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
ناز شاہ کو الیکشن میں ہراساں کرنے والے شخص کو سزا
بریڈ فورڈ سے رکن پارلیمنٹ ناز شاہ کو الیکشن کے دوران ہراساں کرنے والے شخص کو سزا سنادی گئی۔
ناہید خان کو 12ہفتے قید کی سزا، 12 ماہ کے لیے معطل کردیا گیا۔ ناہید خان کو 200 گھنٹے غیر معاوضہ کام اور 300 پاؤنڈ ہرجانہ بھی ادا کرنا ہوگا۔
46 سالہ ناہید خان پر 12 جون کو الیکشن مہم کے دوران برٹش پاکستانی ناز شاہ کو ہراساں، دھمکیاں دینے اور توہین آمیز الفاظ استعمال کرنے کا الزام تھا۔
فیصلے پر ردعمل میں نازشاہ نے کہا کہ ہراساں کرنے کا عمل جمہوریت کے لیے نقصان دہ ہے۔