اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) صدر مملکت آصف علی زرداری کو وفاقی ٹیکس محتسب ڈاکٹر آصف محمود جاہ نے محتسب کی سالانہ رپورٹ 2024ء پیش کر دی۔ وفاقی ٹیکس محتسب نے صدر مملکت کو سال 2024ء میں محتسب کی کارکردگی بارے بھی بتایا۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

عالیہ نیلم کے زیر صدارت فل کورٹ اجلاس کا اعلامیہ جاری

چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کے زیر صدارت فل کورٹ اجلاس کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں جلد اور معیاری انصاف کی فراہمی کے لئے ٹھوس اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مس عالیہ نیلم کے زیر صدارت فل کورٹ اجلاس کا اعلامیہ جاری ہو گیا۔ اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں جلد اور معیاری انصاف کی فراہمی کے لئے ٹھوس اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ فل کورٹ اجلاس میں جسٹس علی باقر نجفی، جسٹس عابد عزیز شیخ، جسٹس صداقت علی خان نے شرکت کی، اجلاس میں جسٹس سید شہباز علی رضوی، مسٹر جسٹس فیصل زمان خان سمیت دیگر فاضل ججز بھی شریک ہوئے، اجلاس میں رجسٹرار لاہور ہائی کورٹ عبہر گل خان بھی موجود تھیں۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم نے کہا کہ جلد اور معیاری انصاف کی فراہمی کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

اجلاس میں لاہور ہائی کورٹ اور ضلعی عدلیہ میں سال 2024ء کے مقدمات کے حوالے سے تفصیلی رپورٹ بھی پیش کی گئی، جس کے مطابق سال 2024ء کے دوران عدالت عالیہ لاہور اور پنجاب کی بھر کی ضلعی عدلیہ میں کل 38 لاکھ سے زائد مقدمات کے فیصلے کئے گئے۔ رپورٹ کے مطابق سال 2024ء کے دوران لاہور ہائی کورٹ میں 1 لاکھ 44 ہزار 122 مقدمات کے فیصلے کئے گئے۔ گزشتہ سال پنجاب کی ضلعی عدلیہ میں 36 لاکھ 57 ہزار 102 مقدمات کے فیصلے ہوئے۔ اعداد و شمار کے مطابق سال 2024ء کے دوران لاہور ہائی کورٹ پرنسپل سیٹ اور بنچز پر 1 لاکھ 48 ہزار 453 کیس دائر کئے گئے۔ سال 2024ء کے دوران پنجاب کی ضلعی عدلیہ میں 37 لاکھ 89 ہزار 639 نئے مقدمات دائر ہوئے۔

متعلقہ مضامین

  • آرمی چیف اور پی ٹی آئی رہنماؤں کی ملاقات پر وزیراعظم کو بریف کردیا گیا
  • آرمی چیف اور پی ٹی آئی رہنماؤں کی ملاقات پر وزیراعظم کو بریف کردیا گیا: حکومتی ذرائع
  • ڈولفن ،پی آریو فورس کی ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ جاری
  • اسٹاک مارکیٹ کی سرمایہ کار ی ٹیکس ریڈار پرآگئی
  • صدر  مملکت آصف علی زرداری کو وفاقی ٹیکس محتسب نے سالانہ رپورٹ 2024 ء پیش کر دی 
  • خیرپور: صوبائی محتسب اعلیٰ 21 جنوری کو افسران کے ساتھ اجلاس کریں گے
  • عالیہ نیلم کے زیر صدارت فل کورٹ اجلاس کا اعلامیہ جاری
  • ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں وفاقی حکومت کے ریونیو میں 207 ارب کا اضافہ ہوگیا
  • لاہور ہائیکورٹ، ضلعی عدلیہ نے 2024ء میں 38 لاکھ مقدمات کے فیصلے کیے، رپورٹ