سیف علی خان معذور ہوگئے؟ صحت سے متعلق اہم خبر سامنے آگئی
اشاعت کی تاریخ: 18th, January 2025 GMT
دو روز قبل اپنے گھر میں حملہ آور کے چاقو کے وار سے زخمی ہونے والے بالی ووڈ اداکار سیف علی خان کی صحت سے متعلق اہم خبر سامنے آگئی۔
سیف علی خان حملے میں زخمی ہونے کے بعد سے ممبئی کے لیلا وتی اسپتال میں زیر علاج ہیں جہاں اُن کی دو روز قبل ڈاکٹرز نے دو سرجریز کیں اور انہیں چوبیس گھنٹے کیلیے آئی سی یو منتقل کردیا تھا۔
اب ڈاکٹرز نے بتایا کہ سیف علی خان کی حالت پہلے سے مزید مستحکم ہے اور انہیں آئی سی یو سے وارڈ میں منتقل کردیا گیا ہے جہاں وہ اگلے چار سے پانچ روز تک رہیں گے۔
ڈاکٹرز نے شدید حملے کے باوجود ہمت کا مظاہرہ کرنے پر سیف علی خان کو اصل زندگی میں بھی ہیرو قرار دیا اور کہا کہ کل چھ جن میں سے دو گہرے زخم آنے کے باوجود سیف علی خان نے بہت زیادہ بہادری اور ہمت کا مظاہرہ کیا۔
ڈاکٹرز کے مطابق اداکار روبہ صحت ہیں اور انہوں نے آج چہل قدمی بھی کی ہے، اب اُن کے معذور ہونے کے حوالے سے کوئی خطرہ نہیں ہے۔
ڈاکٹر نیرج نے بتایا کہ سیف علی خان اصل میں ایک ہیرو کی طرح پُرامید اور ہمت کا مظاہرہ کررہے ہیں۔ وہ تکلیف کے باوجود بھی خود کو جلد ٹھیک کرنے کیلیے کوشاں ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ سیف علی خان کو آرام کی ضرورت ہے اس لیے لوگوں کے کمرے میں داخلے پر پابندی لگائی ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: سیف علی خان
پڑھیں:
وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق سے سپین سے آئے ڈاکٹرز کے وفد کی ملاقات
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اپریل2025ء)صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق سے یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں سپین سے آئے ڈاکٹرز کے وفد نے ملاقات کی۔وفد میں ڈاکٹر انیس زیمیلس، مس بیڑریو ویلر مورالز اور مس لیوا زرینہ شامل تھے۔اس موقع پر ڈاکٹر سینیئر ہیلتھ پروفیشنل ڈاکٹر زاہد پرویز اور وائس چانسلر پروفیسر احسن وحید راٹھور بھی موجود تھے۔صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے اس موقع پر وفد کو یادگاری شیلڈز بھی پیش کیں۔(جاری ہے)
صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ ان کارڈیک سرجنز نے 5 سے 11 اپریل کے دوران فیصل آباد انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں معصوم بچوں کی ہارٹ سرجری کی ہے۔ ان ڈاکٹرز کے ایف آئی سی بارے ذاتی اوبرویشنز سے بھی استفادہ کریں گے۔ خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ فیصل آباد انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں معصوم بچوں کی ہارٹ سرجری کرنے والی طبی ٹیم کے شکر گزار ہیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں چیف منسٹرز چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام کامیابی سے جاری ہے۔