Express News:
2025-04-13@16:32:45 GMT

ڈاکٹر ادیب رضوی کی صحت کے حوالے سے اہم خبر سامنے آگئی

اشاعت کی تاریخ: 19th, January 2025 GMT

کراچی:

ملک کے مشہور و معروف ڈاکٹر ادیب حسن رضوی کو طبیعت ناسازی کے باعث اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈاکٹر ادیب رضوی کو گزشتہ روز طبیعت خراب ہونے پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں دوران علاج اُن کی صحت پہلے سے بہتر ہوگئی ہے۔

ایس آئی یو ٹی حکام کا کہنا ہے ڈاکٹر ادیب الحسن  کو ائندہ 24 گھنٹے بعد ایس آئی یوٹی منتقل کردیا جائے گا۔گزشتہ دنوں ان کی طبعیت ناساز ہونے پر انھیں ایک نجی اسپتال میں داخل کردیاگیا تھا۔

ڈاکٹر ادیب الحسن رضوی کی طبعیت خرابی کی اطلاعات پر ملک بھر میں تشویش کی لہر دوڈ جاتی ہے۔ اُن کو ملک میں صحت کے شعبے میں اپنی بے مثال خدمات کے باعث  انتہائی عزت و احترام کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔

انہوں نے 1985 سے گردوں کے مریضوں کے ڈائلیسس اور گردوں اور جگرکی مفت پیوندکاری اور دیگر معیاری علاج فراہم کرنے کے لیے اپنی پوری زندگی وقف کر رکھی ہے۔ ان کی صحت یابی کے لیے ملک بھر کے عوام سے خصوصی دعا کی اپیل کی جاتی ہے۔

ڈاکٹر ادیب الحسن رضوی نے 1970 میں کراچی کے سول اسپتال میں یورولوجی کے شعبے کے طور پر SUIT کی بنیاد رکھی۔ ڈاکٹر رضوی اپنے استاد سے متاثر ہو کر انہوں نے آٹھ بستروں گردوں کے مریضوں کے لئے اسپتال شروع کیا تھا۔

بعدازاں 1991 میں، SIUT ایک خود مختار ادارہ بنادیا گیا اور اس ادارے کا دائرہ کار بڑھایا جس میں کارڈیالوجی، گیسٹرو اینٹرولوجی، نیفرولوجی، آنکولوجی، نیورولوجی، سائیکاٹری، پلمونولوجی کے شعبے قائم کیے۔

سنہ2003ء میںSIUT نے پاکستان کا پہلا لیور ٹرانسپلانٹ کیا، جس کے بعد 2016 میں لبلبہ کا ٹرانسپلانٹ ہوا۔ اس نے بچوں کے مریضوں کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے 2004 میں چائلڈ کیئر یونٹ بھی قائم کیا۔

حالیہ برسوں میں SIUT نے حنیفہ سلیمان داؤد آنکولوجی سنٹر کے قیام کیاجہاں مثانے کے کینسر، گردے کے کینسر، پروسٹیٹ کینسر، ایڈرینل کینسر اور ٹرانسپلانٹ کے بعد کی خرابیوں سمیت مختلف کینسروں کے علاج کی سہولت فراہم کی جارہی ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ڈاکٹر ادیب

پڑھیں:

ٹھٹہ: دورانِ علاج بچہ جاں بحق، اہلِ خانہ کی اسپتال میں توڑ پھوڑ

—فائل فوٹو

ٹھٹہ کے سول اسپتال میں دورانِ علاج بچے کے جاں بحق ہونے پر ورثاء مشتعل ہو گئے۔

ٹھٹہ کے سول اسپتال میں دورانِ علاج بچہ احمد ہلایو دم توڑ گیا، جس پر اہلِ خانہ نے اسپتال میں توڑ پھوڑ شروع کر دی۔

سوال اسپتال کراچی میں خسرہ اور نمونیا سے متاثرہ بچی کا انتقال، اہلِخانہ کا احتجاج

کراچی میں خسرہ اور نمونیا سے متاثرہ بچی کے سول اسپتال میں انتقال کے بعد اہلِ خانہ کی جانب سے احتجاج کیا گیا ہے۔

مظاہرین کا کہنا ہے کہ اسپتال کے عملے نے علاج کے دوران غفلت برتی، بچے کو غلط انجکشن لگایا گیا۔

میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر یامین شاہ کا کہنا ہے کہ الزامات کی انکوائری کی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • ریکوڈک منصوبہ: معیشت، معدنیات اور سرمایہ کاری کا نیا دور
  • صدر مملکت آصف زرداری کئی روز بعد اسپتال سے ڈسچارج
  • ٹھٹہ: دورانِ علاج بچہ جاں بحق، اہلِ خانہ کی اسپتال میں توڑ پھوڑ
  • صدر زرداری روبصحت، اسپتال سے چھٹی مل گئی
  • شرمیلا ٹیگور کو پھیپھڑوں کے کینسر کی تشخیص؛ بیٹی سوہا علی کا انکشاف
  • امریکا کا تجارتی نقصان کا دعویٰ غلط ثابت ہوا ، ڈائریکٹر جنرل ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن 
  • ہمیں اپنے اختیارات کو ہضم کرنا چاہیے: جسٹس حسن اظہر رضوی
  • توانائی کے شعبے کی پائیداری کے لیے اسٹریٹجک سرمایہ کاری اور پالیسی اصلاحات کی ضرورت ہے. ویلتھ پاک
  • امریکہ کا تجارتی نقصان کا دعویٰ غلط ثابت ہوا ، ڈائریکٹر جنرل ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن 
  • چین، صوبہ ہیبائی کے نرسنگ ہوم میں آگ لگنے سے 20 افراد ہلاک