پڈعیدن،نوشہروفیروز(نمائندگان جسارت) ڈپٹی کمشنر نوشہرو فیروز محمد ارسلان سلیم کی صدارت میں ضلع کی تمام تحصیلوں میں قائم سرکاری اسپتالوں کو لوڈ شیڈنگ سے پاک کرنے کے لیے ایک اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایکسیئن سیپکو نوشہرو فیروز شاہد احمد، ایکسیئن سیپکو مورو اعجاز احمد ڈیتھو، اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عبد الستار بلال، ایم ایس سول اسپتال نوشہرو فیروز ڈاکٹر مبین احمد راجپوت، ایم ایس تعلقہ اسپتال مورو ڈاکٹر بدر ابڑو، ایم ایس تعلقہ اسپتال محرابپور ڈاکٹر شبیر احمد میمن اور دیگر افسران موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ سیپکو حکام اور تعلقہ اسپتال کے انچارج مل کر تعلقہ اسپتالوں کو ایکسپریس فیڈر منتقل کرنے کیلیے اپنی مشترکہ رپورٹ فراہم کریں۔ انہوں نے کہا کہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے باعث اسپتالوں میں طبی سہولیات کی فراہمی میں دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے اس لئے تمام اسپتالوں میں بجلی کی فراہمی کے نظام کو بہتر بنانے کی ہدایات موصول ہوئی ہیں۔ انہوں تمام افسران کو ہدایت کی کہ وہ اسپتالوں میں بہتر طبی سہولیات کی فراہمی کیلیے اپنا فعال کردار ادا کریں۔انہوں نے کہا کہ ضلع کی اسپتالوں میں عملے، اوزاروں، مشینری،بجلی اور عمارت کی خراب صورتحال جیسی شکایات عام ہیں اس لئے تمام تحصیلوں کے اسپتالوں میں ضروری عملے مشینری اور بجلی کی سپلائی کی بہتری کے سلسلے میں ایک جامع رپورٹ مرتب کرکے ڈپٹی کمشنر آفس میں جمع کرائیں۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کی فراہمی بجلی کی

پڑھیں:

پنجاب میں گرمی کی شدت میں اضافہ، نجی وسرکاری سکولز کیلئے ایڈوائزری جاری

لاہور(نیوزڈیسک)گرمی کی شدت میں اضافہ کے پیش نظر محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب نے نجی و سرکاری اسکولز کے لیے ایڈوائزری جاری کر دی۔حکام نے تمام اسکولوں میں صاف اور ٹھنڈے پانی اور ہوا دار کلاس رومز میں کلاسز کے انعقاد کا حکم دیدیا۔

تمام اسکولوں میں صاف اور ٹھنڈے پانی کا انتظام یقینی بنایا جائے۔ سٹاف کی گرمی سے متاثرہ افراد کو طبی امداد دینے کی ہنگامی ٹریننگ کی جائے۔مراسلے کے مطابق ہوادار کلاس رومز میں کلاسز کا انعقاد کیا جائے، طلبا کو8 سے10گلاس پانی پینے کی آگاہی دی جائے، ہوا کو ٹھنڈا کرنے والی تمام الیکٹرانک ڈیوائسز کا استعمال کیاجائے۔

محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب کے مطابق طلبا کوشدید گرمی کےاوقات میں باہرجانے سے روکا جائے، طلبا واساتذہ کوہیٹ اسٹروک کی علامات، احتیاطی تدابیر کا بتایا جائے، تمام اسکولز میں ابتدائی طبی امدادکی کٹ یقینی بنائی جائے۔
اپنی چھت اپنا گھرپروگرام کے تحت مزید قرضوں کے اجراء کی منظوری دیدی گئی

متعلقہ مضامین

  • حافظ آباد، زہریلی مٹھائی سے 3 بچے جاں بحق، 5 کی حالت تشویشناک
  • کراچی حیدرآباد موٹر وے نئے راستے پر بنائی جائے گی، احسن اقبال
  • اسرائیل غزہ کے اسپتالوں کو نشانہ کیوں بناتا ہے؟
  • کراچی، سرکاری ڈاکٹرز کا عباسی شہید اسپتال کے ڈائریکٹر آفس کا گھیراؤ
  • 9 مئی کے واقعات سے متعلق کیسز :سپریم کورٹ کا بڑا حکم
  • مفکرپاکستان شاعرمشرق ڈاکٹرسر علامہ محمد اقبال کا 87واں یوم وفات 21اپریل کو منایا جائے گا
  • پنجاب میں گرمی کی شدت میں اضافہ، نجی وسرکاری سکولز کیلئے ایڈوائزری جاری
  •  ہمیں اسرائیل، امریکہ، اور یورپی یونین کی تمام مصنوعات کا مکمل بائیکاٹ کرنا ہوگا، ڈاکٹر فضل حبیب 
  • عمر رواں، ایک عہد کی داستان
  • صدر مملکت آصف زرداری کئی روز بعد اسپتال سے ڈسچارج