2025-02-05@11:48:35 GMT
تلاش کی گنتی: 1942

«ٹی ذرائع کا»:

(نئی خبر)
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کی عدت کیس میں بریت کیخلاف اپیل نیا بنچ بنانے کیلئے فائل واپس بھیجنے  کا حکمنامہ جاری کر دیاگیا۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوزکے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس اعظم خان نے نیا بنچ بنانے کیلئے فائل واپس بھیج دی،جسٹس محمد اعظم خان نے خاور فرید مانیکا کی اپیل پر سماعت کرنے سے معذرت کی تھی،بانی پی ٹی آئی کے وکلانے جسٹس اعظم خان کے کیس کی سماعت کرنے پر اعتراض اٹھایا تھا۔ جسٹس اعظم خان نے کہاکہ میں نے بطور ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج یہ کیس سُن رکھا ہے، مناسب یہی ہے اسلام آباد ہائیکورٹ کا کوئی اور بنچ کیس کی سماعت کرے،...
    قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا کہنا ہے کہ بانئ پی ٹی آئی سے حتمی مشاورت کے بعد چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کا نام دیں گے۔ نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر اور ممبران سے متعلق وزیرِ اعظم شہباز شریف سے کوئی مشاورت نہیں ہوئی۔ عمر ایوب کا کہنا ہے کہ آج رات یا کل چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کے حتمی ناموں پر اپوزیشن قیادت مشاورت کرے گی۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم کی جانب سے مکمل خاموشی ہے، ہم 4 یا 5 نام دیں گے جن سے متعلق مشاورت ہو رہی ہے۔
    واشنگٹن (نیوز ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یوٹرن لیتے ہوئے میکسیکو اور کینیڈا پر ٹیرف ایک ماہ کیلئے مؤخر کردیا جبکہ چین سے بھی بات چیت کا عندیہ دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور میکسیکو کی صدر کلاڈیا پارڈو کے درمیان ٹیلیفون رابطہ ہوا امریکی صدر نے میکسیکو پر عائد تجارتی ٹیرف ایک ماہ کیلئے مؤخر کردیا۔ امریکی انتظامیہ کے مطابق میکسیکو نے امریکا میں منشیات کی روک تھام کی حامی بھری ہے، میکسیکو امریکا کے ساتھ سرحد پر 10 ہزار نیشنل گارڈز تعینات کرے گا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس حوالے سے کہا کہ امریکی انتظامیہ میکسیکو کے ساتھ معاہدہ کرنے کی کوشش کرے گی،صدر کلاڈیا کے ساتھ مذاکرات میں شرکت...
    اسلام آباد: پی ٹی آئی کارکنان پر احتجاج اور جلاو گھیراؤ کی دفعات کے تحت درج مقدم میں انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے ملزمان پورے نہ ہونے پر فرد جرم کی کارروائی موخر کر دی۔ انسداد دہشتگری عدالت کے جج طاہرعباس سپرا نے کیس کی سماعت کی۔ عدالت میں موجود ملزمان کی حاضری کے بعد کیس کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی کر دی گئی۔ ملزمان کی جانب سے سردار محمد مصروف خان، علی بخاری ایڈووکیٹ اور آمنہ علی ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔ کیس کی آئندہ سماعت 12 فروری کو ہوگی۔ ملزمان کے خلاف تھانہ تھانہ بارہ کہو میں مقدمہ درج ہے۔
    پشاور(نیوز ڈیسک)خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں ایک افسر سمیت 5 سیکیورٹی اہلکار زخمی ہو گئے۔نجی چینل کی رپورٹ کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے الگ الگ کارروائیوں میں ایک کمانڈر سمیت 4 مبینہ دہشت گردوں کو بھی ہلاک کر دیا۔سیکیورٹی حکام کے مطابق دھماکا میر علی کے علاقے محمد کلے میں کلیئرنس آپریشن کے دوران ہوا۔ ذرائع نے بتایا کہ حملے میں ایک کیپٹن سمیت 5 سیکورٹی اہلکار زخمی ہوئے۔زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ان کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔فوج کے میڈیا ونگ نے اس واقعے کے حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا۔ذرائع نے بتایا کہ دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے ایک فالو...
    تین ملکی کرکٹ سیریز کیلئے قومی شاہین آج سے اپنی مشقوں کا آغاز کرینگے ۔پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے قومی ٹیم کی ٹریننگ کا شیڈول جاری کر دیا گیا ،نیوزی لینڈ ٹیم 5 فرو ر ی کو لاہور پہنچے گی ،ساؤتھ افریقہ ٹیم سہ فریقی سیریز کے لیے7فروری کو لاہور پہنچے گی۔سہ فریقی سیریز کا پہلا میچ8فروری کو پاکستان نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جائیگا ،10فروری کو نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں قذافی سٹیڈیم میں مدمقابل آئیں گی۔    دوسری جانب آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں پاک بھارت ٹاکرے کے ٹکٹس ہاتھوں ہاتھ فروخت ہوگئے، ہائی وولٹیج ٹاکرے کے ٹکٹس ایک گھنٹے کے اندر ہی بک گئے۔ٹکٹ کی قیمت ساڑھے 9 ہزار پاکستانی روپے سے لے...
    حیدرآباد: انسداد پولیو مہم کے دوران خاتون ہیلتھ ورکرز لطیف آباد میں ایک بچے کو پولیو کے قطرے پلا رہی ہیں حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)یس ایس پی حیدر آباد ڈاکٹر فرخ علی اور ڈپٹی کمشنر حیدرآباد زین العابدین میمن نے بچوں کو پولیو کے قطرے پلاکر 7 روزہ انسدا پولیو مہم کا آغاز کردیا، 03 فروری سے شروع ہونے والی سات روزہ مہم 09 فروری تک جاری رہے گی، ایس ایس پی حیدرآباد ڈاکٹر فرخ علی نے پولیو ٹیموں سے بھی ملاقات کی اور انہیں مہم کو کامیاب بنانے کے متعلق ہدایات دی ،پولیو مہم کے دوران حیدرآباد کی 4 تحصیلوں میں 3 لاکھ 14 ہزار 80 بچوں کو پولیو سے بچا¶کے قطرے پلائے جائیں گے ،پولیو مہم میں 985 پولیو ٹیم...
    بدین (نمائندہ جسارت )آئی بی اے سکھر یونیورسٹی کے تحت پی ایس ٹی اور جی ایس ٹی پاس امیدواروں نے آفر آرڈرز نہ ملنے کیخلاف بدین پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر امیدواران مسعود پنہورو دیگر نے کہا کہ انہیں ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ نے ویٹنگ میں رکھا ہے۔ محکمے میں ایسے امیدوار ہیں جو کافی عرصے سے آفر آرڈرز کے منتظر ہیں، جس کی وجہ سے وہ آفر آرڈرز جاری نہ ہونے کی وجہ کافی پریشان ہیں۔ اور تین دن بعد محکمہ تعلیم بدین کے دفتر کے سامنے علامتی بھوک ہڑتال اور احتجاج جاری رکھا جائے گا جب تک آفر آرڈرز جاری نہیں کیے جاتے احتجاجی مظاہرے اور بھوک ہڑتال کی جائیگی۔
    تجزیہ کار فیصل حسین نے کہا کہ عمران خان کی یہ ایک مثبت سیاسی حکمت عملی ہے۔ انھوں نے خط لکھا ہے، خط لکھ کر انھوں نے ایک ٹینشن تناؤ اور کشیدگی ہے، اس کو کم کرنے کی کوشش کی ہے۔ اگر وہاں سے خط کا جواب بھی مثبت آتا ہے تو یہ اور بھی اچھی بات ہوگی، تناؤ ختم ہونے کا ایک راستہ نکلے گا۔ اسلام ٹائمز۔ گروپ ایڈیٹر ایکسپریس ایاز خان کا کہنا ہے کہ مجھے تو یہ ڈیولپمنٹ لگ رہی ہے، حکومتی حلقے کسی حد تک پریشان بھی ہیں، اگر اس کو فیک نیوز نہ قرار دیا جائے، پیکا قانون مجھ پہ نہ لگے، اس کی وجہ یہ ہے کہ اس طرح کی چیزیں سمپل ہے کہ...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان نےعام انتخابات کو ایک سال مکمل ہونے پر ملک بھر میں 8 فروری کو احتجاج کی کال دی ہے اور عوام سے ایک بار پھر سڑکوں پر نکلنے کی اپیل کی ہے۔ ‎24 نومبر کے لانگ مارچ کے بعد یہ پہلا موقع ہوگا جب پی ٹی آئی ایک بار پھر سڑکوں پر نکلے گی اور عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف احتجاج کرے گی۔ یہ بھی پڑھیں: 8 فروری کو کچھ نیا نہیں ہوگا، پرامن احتجاج ہوگا، شیخ وقاص اکرم سابق وزیراعظم عمران خان نے خیبرپختنوخوا کے تمام ٹکٹ ہولڈرز اور ارکان اسمبلی کو صوابی میں جلسہ کرنے کی ہدایات کی ہیں جبکہ شمالی پنجاب کی تنظیم بھی صوابی...
    لاہور(کامرس رپورٹر) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نائب صدر شاہد نذیر چوہدری نے کہا ہے کہ آئی ٹی کے شعبے میں نئے مواقع روایتی کاروبار کے سیٹ اپ سے زیادہ فائدہ مند ہیں ،عالمی انفارمیشن ٹیکنالوجی کا کاروبار ملک کے فری لانسرز کے لیے وسیع مواقع فراہم کرتا ہے۔ اتوار کو اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستانی فری لانسرز عالمی سطح پر تیسری پوزیشن کے حامل ہیں اور تقریبا 30 لاکھ آئی ٹی فری لانسر کام کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آئی ٹی فری لانسرز کی تعداد میں ہر سال 100 فیصد کا بتدریج اضافہ ہونا چاہیے کیونکہ عالمی مارکیٹ میں اس شعبے کے ہنر مند افراد کی بہت زیادہ مانگ...
      ٭دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فوج تب کامیاب ہوتی ہے جب قوم اس کے پیچھے کھڑی ہو اب توکافی دوریاں پیداہو رہی ہیں ، ان فاصلوں کی سب سے بڑی وجہ اسٹیبلشمنٹ کی پالیسیز ہیں،بانی پی ٹی آئی ٭خط میں پالیسی میں ردوبدل کی درخواست ، ملکی تاریخ کے فراڈ الیکشن ،26ویں ترامیم ،پیکا قانون، پی ٹی آئی کے خلاف ریاستی جبر، خفیہ اداروں کی آئینی ذمہ داری اور معاشی صورتحال کا ذکر کیا گیا ،وکیل پی ٹی آئی (جرأت نیوز)وکیل پی ٹی آئی فیصل فرید چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان نے آرمی چیف کو خط لکھا ہے جس میں کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ ان کے ساتھ کھڑی ہوئی جو خود دو بار کے این آر...
    ٭احتجاج کے بجائے جلسہ جلوس کرنے کی اجازت دینے کی پیشکش ،تحریک انصاف نے کوئی جواب نہیں دیا ٭حکومت فروری میں چار بین الاقوامی میگا ایونٹس کے موقع پر سیاسی استحکام برقرار رکھنا چاہتی ہے ، ذرائع (جرأت نیوز)حکومت 8 فروری کو پی ٹی آئی کا احتجاج رکوانے کے لیے متحرک ہوگئی، اپوزیشن کے سامنے مختلف آپشن رکھ دیے ۔ ذرائع کے مطابق 8 فروری کا احتجاج رکوانے کے لیے حکومت کے پی ٹی آئی کی اعلی قیادت سے بیک ڈور رابطوں کا انکشاف ہوا ہے ، حکومت نے پی ٹی آئی کو مذاکرات کی بحالی کے ضمن میں پیشگی کے طورپراہم پیشکش بھی کردی ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے مثبت پیش رفت کیلیے تحریک انصاف...
      ٭پورٹ کی فضا اور ہوا سیپا اور پیپا کے طے کردہ معیارات سے آلودہ ہونے کا انکشاف ٭اعلیٰ حکام کی پورٹ انتظامیہ کو ہوا کا معیار کو کوالٹی اسٹینڈرڈ کے تحت بہتر کرنے کی ہدایت (جرأت نیوز) پورٹ قاسم اتھارٹی پر ماحولیاتی آلودگی، پورٹ کی فضا اور ہوا سیپا اور پیپا کے طے کردہ معیار سے آلودہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے ، پھیپھڑوں کا کینسر، دل کے امراض اور سانس کی بیماریوں کے پھیلنے کا خطرہ پیدا ہو گیا۔ جرأت کی رپورٹ کے مطابق پاکستان انوائرمنٹل پروٹیکشن ایجنسی (پیپا) اور سندھ انوائرمنٹل پروٹیکشن ایجنسی (سیپا) نے ہوا کے معیار اور ہوا میں آلودگی کا ایک معیار طے کیا، بعد میں محکمہ ماحولیات سندھ کے ماتحت ادارے سیپا نے...
      ٭مختلف کیمیکلز کی طے شدہ حد سے کہیں زیادہ بحری جہازوں سے کیمیکلزکا اخراج ٭اعلیٰ حکام کی سمندری آلودگی کم کرنے کے لیے فوری اقدامات کرنے کی سفارش (جرأت نیوز) پورٹ قاسم اتھارٹی کی نااہلی، کیمیکل کے بڑے پیمانے پر اخراج کے سبب سمندر میں آلودگی پھیل گئی، اعلیٰ حکام نے سمندری آلودگی کو کم کرنے کے لئے فوری طور پر اقدامات کرنے کی سفارش کردی۔ جرأت کی رپورٹ کے مطابق نیشنل انوائرمنٹل کوالٹی اسٹینڈرڈ کی طے کیے گئے معیار کے تحت بائیو کیمیکل آکسیجن ڈیمانڈ (بی او ڈی) 5 کی حد 80پوائنٹس، کیمیکل آکسیجن ڈیمانڈ (سی او ڈی) کی حد 150، آئل اور گریس کی حد 10 پوائنٹس طے کی گئی ہے ۔ پورٹ قاسم اتھارٹی پر ایل...
    بنوقابل کی کامیابی پر استقبالیہ تقریب، امیرکراچی منعم ظفر خان، امیر ضلع کورنگی مرزا فراحان بیگ کا خطاب، اسٹیج پر محمد عمران، انجینئر نوید اختر، منصور فیروز و دیگر موجود ہیں، کارکنان کی بڑی تعداد موجود ہے
    چیئرمین جناح ٹاؤن رضوان عبدالسمیع اراکین ٹاؤن کونسل کے ہمران میونسپل کمشنر جناح ٹاؤن الٰہی بخش بنبھن کیخلاف برطرفی کیلیے مین یونیورسٹی روڈ پر احتجاج ریکارڈ کروا رہے ہیں، جبکہ اراکین کونسل نے ہاتھ میں پلے کارڈ اٹھا رکھے ہیں
    کراچی ( اسٹاف رپورٹر) اینٹی اسٹریٹ کرائم سیل نے پرانا گولیمار میں لیاری گینگ وار کمانڈر کاشف عرف سندھی کے منشیات کے اڈے پر چھاپہ مار کر انتہائی مطلوب منشیات فروش سمیت 10 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ایس ایس پی کیماڑی کیپٹن(ر) فیضان علی نے پیر کے روز سائٹ اے آفس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ پیر کی علی الصبح بوقت 5 بجے ضلع کیماڑی اینٹی اسٹریٹ کرائم سیل نے ایس ایچ او پاک کالونی کے ساتھ پرانا گولیمار و ملحقہ علاقوں میں منشیات وگینگ وار نیٹ ورک آپریٹ کرنے والے بد نام زمانہ لیاری گینگ وار کماندر کاشف عرف سندھی کے منشیات کے اڈے پر درجن کے قریب گینگ وار کے کارندوں کی موجودگی اطلاع پر بڑے...
    لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت 8 فروری کو پی ٹی آئی کا احتجاج رکوانے کے لیے متحرک ہوگئی، اپوزیشن کے سامنے مختلف آپشن رکھ دیے۔ ذرائع کے مطابق 8 فروری کا احتجاج رکوانے کے لیے حکومت کے پی ٹی آئی کی اعلیٰ قیادت سے بیک ڈور رابطوں کا انکشاف ہوا ہے، حکومت نے پی ٹی آئی کو مذاکرات کی بحالی کے ضمن میں پیشگی کے طورپراہم پیشکش بھی کردی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے مثبت پیشرفت کے لیے تحریک انصاف کی قیادت کی وزیراعظم سے ملاقات کروانے کی پیشکش کی ہے، اسپیکر ایازصادق پی ٹی آئی کو مذاکرات کی بحالی پر ملاقات پر راضیکرنے کی کوششیں کررہے ہیں، انہوں نے حکومتی پیشکش سامنے رکھ دی ہے۔ ذرائع کا...
    بانی پی ٹی آئی کی طرف سے آرمی چیف کو خط لکھنے کا معاملہ، پی ٹی آئی کی ایک اور ڈرامے کی کوشش ناکام WhatsAppFacebookTwitter 0 4 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز) سابقہ چیئرمین پی ٹی آئی کی طرفسے آرمی چیف کو ایک نا معلوم خط لکھنے پر تحریک انصاف کا ایک اور ناکام ڈرامہ کرنے کی کوشش، سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پہلے تو اس طرح کا کوئی خط ملا ہی نہیں، اگر ایسا کوئی خط ہے بھی تو اسٹیبلشمنٹ کو اُسے وصول کرنے کا رتی بھر بھی شوق نہیں، کیونکہ اسٹیبلشمنٹ پہلے ہی یہ بات واضح طور پر بتا چکی ہے کے اگر کسی بھی معاملے پر بات کرنی ہے تو سیاستدانوں سے کریں۔
    انسانی حقوق کمیشن پاکستان (ایچ آر سی پی) نے پی ٹی آئی کے نومبر 2024ء کے احتجاج کے دوران مبینہ ہلاکتوں کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔ایچ آر سی پی کی فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ کے مطابق حکومت نے دعویٰ کیا کہ پی ٹی آئی کے نومبر کے احتجاج کے دوران کوئی ہلاکت نہیں ہوئی ہے۔رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ اس معاملے پر پی ٹی آئی کا دعویٰ ہے کہ احتجاج کے دوران حکومتی اقدام سے متعلق متعدد ہلاکتیں ہوئیں۔ کراچی کی صورتحال پر ایچ آر سی پی کا اظہار تشویشہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان (ایچ آرسی پی) نے کراچی میں امن وامان کی صورتحال پرگہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ایچ آر سی پی نے رپورٹ میں...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان (ایچ آر سی پی) نے پی ٹی آئی کے نومبر 2024 کے احتجاج کی آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ ایچ آر سی پی کی فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ میں یہ نتیجہ اخذ کیا گیا ہے کہ وفاقی حکومت کے دعووں کے برعکس 26 نومبر کو اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے احتجاج میں جانی نقصان ہوا تھا۔ رپورٹ کے مطابق، مظاہرین اور سیکورٹی اہلکاروں کی ہلاکتوں کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایک اعلیٰ سطحی فیکٹ فائنڈنگ مشن نے ریاستی نمائندوں، پی ٹی آئی قیادت، موقع پر موجود رپورٹرز اور متاثرین کے اہل خانہ کی شہادتیں قلمبند کیں۔ مشن کو ہسپتال انتظامیہ اور پولیس پر شدید...
    بالی ووڈ کے معروف جوڑے سیف علی خان اور کرینا کپور کے گھر پر حالیہ حملے کے بعد ان کی سیکیورٹی پر سوال اٹھنے لگے۔  اس سلسلے میں اکاشدیپ صابِر اور ان کی بیوی شیبا نے ایک انٹرویو میں تبصرہ کیا کہ کریینا کپور، جن کی فیس 21 کروڑ روپے ہے، وہ رات کو گھر کے باہر سیکیورٹی یا فل ٹائم ڈرائیور کا خرچہ برداشت نہیں کر سکتیں۔ اکاشدیپ صابِر نے بتایا کہ جب ان سے پوچھا گیا کہ کیوں کرینا کے گھر باہر سیکیورٹی موجود نہیں ہے، تو انہوں نے مذاق میں جواب دیا، "جب آپ کو 100 کروڑ روپے ملیں تو شاید سیکیورٹی یا ڈرائیور کا بندوبست ہو سکے گا۔" انہوں نے مزید کہا کہ اس سوال پر...
    واشنگٹن:  امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میکسیکو پر عائد ٹیرف ایک ماہ کیلئے موخر کرنے کا اعلان کردیا۔ اپنے حالیہ بیان میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ میکسیکو کے ساتھ سرحدی معاملات پر بات چیت جاری ہے اور دونوں ملک معاہدے تک پہنچنے تک مذاکرات جاری رکھیں گے۔ دوسری جانب میکسیکو کی صدر کلاڈیا شین بام نے ڈونلڈ ٹرمپ کے اعلان کی تصدیق بھی کردی ہے۔ نیوز کانفرنس کے دوران میکسیکو کی صدر کلاڈیا شین بام کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ٹیرف ایک ماہ کیلئے روکنے پر اتفاق ہوگیا ہے اور سرحدی معاہدے تک ٹیرف کو روک دیا گیا ہے۔ انہوںنے کہا کہ امریکا اور میکسیکو نے اسمگلنگ روکنے کیلئے مل کر کام کا عہد...
    اسلام آباد(ممتازنیوز)خیبرپختونخواکے وزیراعلیٰ علی امین گنداپورنے انکشاف کیاہے کہ اسٹیبلشمنٹ اور تحریک انصاف کے درمیان مفاہمت اورمعاہدے کیلئے ’’نان پیپرز‘‘دستاویزات اور تجاویزکاتبادلہ ہوچکاہے،یہ تجویزبھی موجود ہےکہ عمران خان کو اڈیالہ جیل سے بانی گالہ یانتھیاگلی منتقل کردیاجائے،اب چیزیں بلیک اینڈوائٹ میں لے آیاہوں، اگران باتوں سے دوسرافریق پیچھے ہٹااور زبان سے پھرا تو ہم سمجھیں گے کہ انہیں پاکستان کی فکرنہیں ہے،اس وقت مضبوط معیشت اورسیاسی استحکام کی ضرورت ہے اور عمران خان بھی ملک میں استحکام چاہتے ہیں،آرمی چیف کو لکھے گئے خط کاجواب آناچاہئے۔ نجی ٹی وی کوانٹرویومیں علی امین گنڈاپورنے کہاکہ    بانی پی ٹی آئی کا آرمی چیف کوخط اچھی بات ہے، دیکھتے ہیں آرمی چیف کی طرف سے کیاجواب آتاہے۔ انہوں نے کہاکہ ہمارے 4اکتوبرکے بعدباضابطے رابطے شروع...
    وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ وفاق سے بتایا گیا ہے کہ اگر زرعی ٹیکس نہ لگاتے تو آئی ایم ایف کی ٹیم نہ آتی اور پاکستان ڈیفالٹ میں چلا جاتا۔سندھ اسمبلی نے زرعی آمدنی پر انکم ٹیکس اور سپر ٹیکس لگانے کی منظوری دے دی، وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت کو ان ٹیکسز پر تحفظات ہیں، اراکین اپنی ترامیم پیش کریں، ہم اس پر نظرثانی بھی کر سکتے ہیں۔ زرعی ٹیکس پر وزیرِ اعلیٰ کو سخت مخالفت کا سامنا، کابینہ اجلاس کی اندرونی کہانیسندھ کابینہ کے اجلاس کے دوران زرعی ٹیکس نفاذ کی منظوری پر وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو سخت مخالفت کا سامنا کرنا پڑا،...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 8 فروری کے جلسے کی اجازت کےلیے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا۔پی ٹی آئی پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ نے مینار پاکستان گراؤنڈ میں جلسے کی اجازت کےلیے عدالت عالیہ لاہور میں درخواست دائر کی ہے۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ 8 فروری کو مینار پاکستان گراؤنڈ میں جلسے کی اجازت کےلیے ڈپٹی کمشنر کو درخواست دی۔ اقتدار میں آکر 26ویں آئینی ترمیم ختم کردیں گے، اسد قیصرپاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ 26 ویں آئینی ترمیم کے بعد عملاً عدالتی نظام کو محکوم بنادیا گیا ہے۔ درخواست میں مزید کہا گیا کہ 29 جنوری کو درخواست دی، تاحال ڈی...
      بیجنگ :  امریکہ نے فینٹینیل کے  بہانے  امریکہ  کو برآمد کی جانے والی چینی مصنوعات پر  ٹیرف میں  10 فیصد اضافے کا اعلان کیا۔ یہ غلط  اقدام  ڈبلیو ٹی او کے قوانین کی خلاف ورزی ، چین اور امریکہ کے درمیان معمول کے اقتصادی اور تجارتی تعاون میں خلل  اور امریکی معیشت پر مزید منفی اثرات مرتب کرے گا۔ کچھ تجزیہ کاروں نے نشاندہی کی کہ گزشتہ  تجارتی جنگوں  کے نتائج کو دیکھتےہوئے یہ کہا جا سکتا ہے کہ  یہ دراصل امریکی عوام پر “کھپت ٹیکس” لگانے کا ایک اور دور ہے۔  چین نے واضح کیا ہے کہ وہ ڈبلیو ٹی او  میں   مقدمہ دائر کرے گا اور اپنے جائز حقوق اور مفادات کے تحفظ کے لیے تمام...
    آٹھ فروری کا احتجاج رکوانے کیلیے حکومت کے پی ٹی آئی سے بیک ڈور رابطوں کا انکشاف WhatsAppFacebookTwitter 0 3 February, 2025 سب نیوز لاہور(سب نیوز )حکومت 8 فروری کو پی ٹی آئی کا احتجاج رکوانے کے لیے متحرک ہوگئی، اپوزیشن کے سامنے مختلف آپشن رکھ دیے۔ ذرائع کے مطابق 8 فروری کا احتجاج رکوانے کے لیے حکومت کے پی ٹی آئی کی اعلی قیادت سے بیک ڈور رابطوں کا انکشاف ہوا ہے، حکومت نے پی ٹی آئی کو مذاکرات کی بحالی کے ضمن میں پیشگی کے طورپراہم پیشکش بھی کردی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے مثبت پیش رفت کیلیے تحریک انصاف کی قیادت کی وزیراعظم سے ملاقات کروانے کی پیشکش کی ہے، اسپیکر ایازصادق پی...
    کانگریس کے ریاستی صدر دیویندر یادو نے کہا کہ موجودہ حکومت نے گزشتہ دس سالوں میں اقلیتوں کے مسائل پر کبھی بات نہیں کی جب بھی اقلیتوں کی بات آئی تو عام آدمی پارٹی نے خاموشی اختیار کی۔ اسلام ٹائمز۔ دہلی اسمبلی انتخاب 2025ء کی سرگرمیاں عروج پر ہیں اور 5 فروری کو ووٹنگ ہونی ہے، اسی درمیان دہلی کانگریس صدر دیویندر یادو نے میڈیا سے دہلی کے مختلف مسائل اور اقلیتوں کے ایشوز پر تفصلی گفتگو کی۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دہلی میں ایک بار پھر لوگوں کا رحجان کانگریس کی جانب بڑھ رہا ہے اس کی خاص وجہ یہ ہے کہ پچھلے دس سالوں میں دہلی کے عوام نے دہلی کی ترقی کے...
    کابل میں اقوام متحدہ کے دفتر پر فائرنگ کے نتیجے میں طالبان کا ایک سیکیورٹی اہلکار ہلاک ہو گیا۔ رائٹرز کے مطابق واقعے میں اقوام متحدہ کا سیکیورٹی پر مامور ٹھیکیدار بھی زخمی ہوا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: افغانستان میں طالبان انتظامیہ نے ’ کابل سرینا ہوٹل‘ پر قبضہ کرلیا افغانستان میں اقوام متحدہ کے مشن (یو این اے ایم اے) کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ فائرنگ کے واقعے میں طالبان کا ہی ایک سیکیورٹی اہلکار ملوث ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ طالبان سیکیورٹی فورسز کے ایک اہلکار نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں اقوام متحدہ کے کمپاؤنڈ کے باہر تعینات طالبان سیکیورٹی اہلکار ہلاک ہوا ہے۔ فائرنگ سے زخمی ہونے...
    کولاج فوٹو: فائل 190 ملین پاؤنڈ کیس میں بانی پی ٹی آئی کو سزا سنانے والے جج کا تبادلہ کردیا گیا۔ اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق احتساب عدالت اسلام آباد کے جج ناصر جاوید رانا کو تبدیل کردیا گیا۔اس میں کہا گیا کہ ناصر جاوید رانا ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ویسٹ تعینات کردیے گئے ہیں۔  عمران کو سزا، PTI کا علامتی احتجاج، 190 ملین پاؤنڈ کیس میں بانی کو 14، بشریٰ کو 7 سال قید، اڈیالہ جیل سے گرفتارراولپنڈی احتساب عدالت نے 190ملین پاونڈز ریفرنس میں... مذکورہ جج کا تبالہ چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے کیا جبکہ رجسٹرار نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔خیال رہے کہ ناصر جاوید رانا سے قبل جسٹس اعظم خان ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ویسٹ...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 8 فروری کو مینار پاکستان پر جلسے کے لیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔ پی ٹی آئی پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ نے درخواست دائر کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا ہے کہ عدالت 8 فروری کو جلسے کی اجازت دینے کے احکامات جاری کرے۔ عالیہ حمزہ نے درخواست میں کہا ہے کہ ہم نے 29 جنوری کو ڈپٹی کمشنر لاہور کو جلسے کی اجازت کے لیے درخواست دی لیکن شنوائی نہیں ہوئی۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ درخواست واپس لینے کے لیے ہراساں کیا جارہا ہے، اس سے قبل جب بھی تحریک انصاف نے جلسے کی اجازت مانگی تو امن و امان کا مسئلہ بنا کر اجازت نہیں دی گئی۔ واضح...
      بانی پی ٹی آئی  عمران خان نے آرمی چیف جنرل سیّد عاصم منیر کو خط لکھاہے جس میں انہوں نے کہا  کہ اسٹیبلشمنٹ دو بار کے این آر و زدہ لوگوں کے ساتھ کھڑی ہے، ان پالیسیوں کی وجہ سے فوج اور عوام میں دوریاں پیدا ہورہی ہیں۔    وی نیوز کے مطابق بانی پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چوہدری نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ عمران خان نے آرمی چیف جنرل سیّد عاصم منیر کو خط ارسال کیا   عمران خان نے سابق وزیراعظم اور سب سے بڑی سیاسی جماعت پی ٹی آئی کے بانی کے طور پر آرمی چیف کو خط بھجوایا ہے، جس میں 6 نکات کا ذکر ہے۔ عمران...
    لاہور: حکومت 8 فروری کو پی ٹی آئی کا احتجاج رکوانے کے لیے متحرک ہوگئی، اپوزیشن کے سامنے مختلف آپشن رکھ دیے۔  ذرائع کے مطابق 8 فروری کا احتجاج رکوانے کے لیے حکومت کے پی ٹی آئی کی اعلی قیادت سے بیک ڈور رابطوں کا انکشاف ہوا ہے، حکومت نے پی ٹی آئی کو مذاکرات کی بحالی کے ضمن میں پیشگی کے طورپراہم پیشکش بھی کردی ہے۔   ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے مثبت پیش رفت کےلیے تحریک انصاف کی قیادت کی وزیراعظم سے ملاقات کروانے کی پیشکش کی ہے، اسپیکر ایازصادق پی ٹی آئی کو مذاکرات کی بحالی پر ملاقات پر راضی کرنے کی کوششیں کررہے ہیں، انہوں نے  حکومتی پیشکش سامنے رکھ دی ہے۔   ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کی...
    الیکشن کمیشن آف پاکستان نے شاہد خاقان عباسی کی جماعت عوام پاکستان پارٹی کے انتخابی نشان کا اعلان کردیا۔ شاہد خاقان عباسی کی جماعت عوام پاکستان پارٹی کو انتخابی نشان مل گیا،الیکشن کمیشن نے عوام پاکستان پارٹی کو انتخابی نشان’’ گھڑیال ‘‘الاٹ کردیا۔ یاد رہے کہ عوام پاکستان پارٹی نے انٹراپارٹی الیکشن کے نتائج الیکشن کمیشن میں جمع کروائے تھے،الیکشن کمیشن نے عوام پاکستان پارٹی کے انٹراپارٹی الیکشن کو تسلیم کیا تھا۔ انڈے اور مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں بڑا اضافہ
    امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا اپنے معاشی اور اسٹریٹجک مفادات کو تحفظ یقینی بنانے کے لیے کسی بھی حد تک جاسکتا ہے۔ آج ہم نے چین، کینیڈا اور میکسیکو کے خلاف ٹیرف نافذ کیا ہے۔ وہ دن زیادہ دور نہیں جب ہم اپنے مفادات کو بچانے کے لیے ایسے ہی اقدامات یورپی یونین کے خلاف بھی کرسکتے ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے برطانیہ کے معاملے میں تھوڑی سی نرمی برتنے کا عندیہ دیا ہے۔ دوسری طرف میکسیکو اور کینیڈا نے لیوی نافذ کرنے کا اعلان کیا ہے اور اِسی کے ساتھ ساتھ انہوں نے مل کر کام کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ میکسیکو اور کینیڈا...
    بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے انڈر 19 ٹی20  ورلڈ کپ جیتنے پر ویمنز ٹیم کیلئے 5 کروڑ روپے انعام کا اعلان کردیا۔ اتوار کو ملائیشیا کے شہر کوالالمپور میں کھیلے گئے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) انڈر 19 ٹی20 ورلڈکپ کے فائنل میں بھارت نے جنوبی افریقا کو 9 وکٹوں سے شکست دے کر چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔ بی سی سی آئی نے نوجوان کرکٹرز کی کامیابی کو سراہتے ہوئے کھلاڑیوں اور سپورٹ اسٹاف کے لیے اس انعام کا اعلان کیا ہے۔ بھارتی کرکٹ بورڈ نے نوجوان کرکٹرز کی کامیابی کو سراہتے ہوئے کھلاڑیوں اور سپورٹ اسٹاف کے لیے انعام کا اعلان کیا۔ فائنل میں...
    پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے واضح کیا ہے کہ ہندوستانی ساختہ آئی فونز اور دیگر موبائل آلات کی درآمد یا اسمگلنگ کی روک تھام اس کے دائرہ اختیار میں نہیں ہے۔ پی ٹی اے نے یہ بیان کابینہ ڈویژن کی تجویز کے جواب میں دیا ہے جس میں کابینہ ڈویژن نے کہا تھا کہ ہندوستان کے تیار کردہ آئی فونز پاکستان کی سائبر سیکیورٹی کے لیے خطرہ ہوسکتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: سستے ترین آئی فون کی لانچنگ متوقع، اہم فیچرز کون سے ہونگے؟ پی ٹی اے نے کابینہ ڈویژن کے خدشات رد کرتے ہوئے کہا ہے کہ امپورٹ آرڈر 2022 کے تحت بھارتی مصنوعات کی پاکستان میں درآمد ممنوعہ ہے اور بھارتی ساختہ آئی فون اور ڈیوائسز پاکستان...
    عمران خان کا آرمی چیف کو خط پارٹی پالیسی میں تبدیلی نہ سمجھا جائے، بیرسٹر گوہر WhatsAppFacebookTwitter 0 3 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد:چیئرمین پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) بیرسٹر گوہر نے بھی بانی پی ٹی آئی اور سابق وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو خط لکھے جانے کی تصدیق کر دی۔پیر کے روز اڈیالہ جیل راولپنڈی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ خط کو پارٹی پالیسی میں تبدیلی نہ سمجھا جائے اور عمران خان نے بطور سابق وزیراعظم لکھا ہے کہ کچھ وجوہات کی بنا پر فوج اور عوام کے درمیان فاصلے بڑھ رہے ہیں جبکہ...
    بیرون ملک سے تعلیم حاصل کرنے والے پاکستانی ڈاکٹرز کاسینیٹ صحت کمیٹی کو خط ،مینڈیٹری سٹیشنز ختم کرنے کا مطالبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 3 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) بیرون ملک سے میڈیکل کی تعلیم مکمل کرنے والے پاکستانی ڈاکٹروں نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے صحت کو خط لکھ کر نیشنل رجسٹریشن امتحان (NRE) سٹیپ II میں شرکت کے مواقع بحال کرنے اور مینڈیٹری سٹیشنز کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ دسمبر 2023 میں ہونے والے این آر ای سٹیپ II امتحان میں کئی امیدواروں نے 60 فیصد سے زائد نمبر حاصل کیے، لیکن انہیں ناکام قرار دے کر جولائی 2024 کے امتحان میں شرکت سے روک دیا گیا، جو...
    لاہور: شہری کو گھر کی دہلیز پر قتل کرنے کا  معاملہ الجھ گیا، پولیس نے پہلی بیوی کو طلاق، پراپرٹی  یا دیگر معاملات کو پیش نظر رکھتے ہوئے تفتیش شروع کردی۔   پولیس کے مطابق سلطان ٹاؤن چوہنگ  کے علاقے میں ایک شخص کو اس کی گاڑی میں  گھر کی دہلیز پر قتل کر دیا گیا  ۔  محمد نوید جمیل گھر کے گیٹ کے قریب پہنچا ہی تھا کہ کار نمبر LE/1212 اپر  نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کر دی، جس سے نوید موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ 15 ایمرجنسی کال ملنے پر پولیس افسران ٹیم کے ہمراہ پہنچے ، جہاں سی سی ٹی وی کیمروں اور دیگر ذرائع استعمال کرتے ہوئے واقعے کے شواہد اکٹھے...
    پاکستان تحریک انصاف کے بانی و سابق وزیراعظم عمران خان نے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سیّد عاصم منیر کو خط تحریر کیا ہے، جس میں کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ دو بار کے این آر و زدہ لوگوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ ان پالیسیوں کی وجہ سے فوج اور عوام میں دوریاں پیدا ہورہی ہیں۔ بانی پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چوہدری نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ عمران خان نے آرمی چیف جنرل سیّد عاصم منیر کو خط ارسال کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان نے سابق وزیراعظم اور سب سے بڑی سیاسی جماعت پی ٹی آئی کے بانی کے طور پر بھجوایا ہے، جس میں 6 نکات کا ذکر ہے۔ انہوں...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے کینیڈا، میکسیکو اور چین کے لیے نئی ٹیرف پالیسی کے اعلان کے بعد عالمی کرپٹو مارکیٹ میں شدید مندی دیکھنے میں آئی ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق، ہفتے کی شام سے اب تک عالمی کرپٹو کرنسی مارکیٹ 500 ارب ڈالر کا نقصان اٹھا چکی ہے۔ گلوبل کرپٹو ایم کیپ 14 فیصد تنزلی کے ساتھ 3.49 ٹریلین ڈالر سے 3 ٹریلین ڈالر پر آپہنچی ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹیرف پالیسی کے اعلان کے بعد دنیا بھر میں نئی تجارتی جنگ شروع ہونے کے خدشے کا اظہار کیا جارہا ہے۔ بٹ کوائن جسے مضبوط ترین کرپٹو کرنسی تصور کیا جاتا ہے، ٹیرف پالیسی کے اعلان کے بعد...
    آئی سی سی انڈر 19ویمنز ٹی20ورلڈ کپ ملائیشیا 2025 کیلئےٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا گیا ۔ٹیم میں بھارت کی چار کھلاڑی شامل، پاکستان کی ایک بھی جگہ نہ بنا سکی ، ٹیم آف دی ٹورنامنٹ جی ترشا، جیما بوتھا، ڈیوینا پیرین، جی کملینی، چاومائی برے، پوجا مہاتو، کائلہ رینیکے، کیٹی جونز، آیوشی شکلا، چامود ی پربودا، ویشنوی شرما، نتھابیسن نینی شامل ہیں۔خیال رہے کہ حال ہی میں  بھارتی ویمنز ٹیم نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل  انڈر 19 ٹی20 ورلڈ کپ جیتا ہے، بھارتی ٹیم نے فائنل میں جنوبی افریقہ کی ویمنز ٹیم کو 9 وکٹوں سے شکست دی تھی۔گونگدی ترشا کو شاندار آل راؤنڈ کارکردگی پر میچ اور ٹورنامنٹ کی بہترین پلیئر قرار دیا گیا۔
    راولپنڈی(نیوز ڈیسک) وکیل پی ٹی آئی فیصل فرید چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان نے آرمی چیف کو خط لکھا ہے جس میں کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ ان کے ساتھ کھڑی ہوئی جو خود دو بار کے این آر او زدہ ہیں۔ اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو خط بھجوایا ہے اور یہ خط انہوں ںے ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت اور سابق وزیراعظم کے طور پر بھجوایا گیا، خط میں دہشت گردی کے باعث فوجی جوانوں کی شہادت کے حوالے سے گزارشات پیش کی گئی ہیں اور خط میں چھ نکات پیش کیے گئے۔ ...
    پاکستان تحریک انصاف کے مینار پاکستان پر جلسہ کی اجازت کے معاملے پر  پاکستان تحریک انصاف نے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔چیف آرگنائزر پنجاب عالیہ حمزہ لاہور ہائیکورٹ میں آج جلسے کی اجازت کے لیے پیٹیشن دائر کریں گی، پی ٹی آئی نے جلسہ کی اجازت کے ڈپٹی کمشنر کو بھی درخواست دے رکھی ہے۔پی ٹی آئی کی چیف آرگنائزر پنجاب عالیہ حمزہ نے ڈی سی آفس میں درخواست جمع کرائی، جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ پارٹی کو مینارِ پاکستان پر جلسے کی اجازت دی جائے، درخواست کے متن کے مطابق تحریک انصاف 8 فروری کو جلسے کا انعقاد کرنا چاہتی ہے جسکے انتظامات عالیہ حمزہ، احمد خان بھچر اور علی اعجاز بٹر...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 فروری2025ء) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے جمرود میں انسداد پولیو ٹیم پر فائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس کانسٹیبل عبدالخالق نے دوران ڈیوٹی شہادت کا اعلیٰ مرتبہ پایا۔(جاری ہے) پیر کو اپنے بیان میں وفاقی وزیر محسن نقوی نے فائرنگ سے انسداد پولیو ٹیم کی حفاظت کیلئے مامور پولیس کانسٹیبل عبدالخالق کی شہادت پر اظہار افسوس کیا۔وزیر داخلہ محسن نقوی کا شہید پولیس کانسٹیبل عبدالخالق کو خراج عقیدت پیش کیا۔وزیر داخلہ محسن نقوی کا شہید پولیس کانسٹیبل عبدالخالق کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا۔ انکا کہنا تھا کہ ہمارے بچوں کے مستقبل کو محفوظ بنانے کی ڈیوٹی کے دوران شہید...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے شاہد خاقان عباسی کی جماعت عوام پاکستان پارٹی کے انتخابی نشان کا اعلان کردیا۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق شاہد خاقان عباسی کی جماعت عوام پاکستان پارٹی کو انتخابی نشان مل گیا،الیکشن کمیشن نے عوام پاکستان پارٹی کو انتخابی نشان’’ گھڑیال ‘‘الاٹ کردیا۔ یاد رہے کہ عوام پاکستان پارٹی نے انٹراپارٹی الیکشن کے نتائج الیکشن کمیشن میں جمع کروائے تھے،الیکشن کمیشن نے عوام پاکستان پارٹی کے انٹراپارٹی الیکشن کو تسلیم کیا تھا۔  رمضان شوگر ملز کیس:شہباز شریف اور حمزہ شہباز کیخلاف فیصلہ محفوظ، 6 فروری کو سنایا جائیگا مزید :
    اسٹیبلشمنٹ ان کے ساتھ کھڑی ہوئی جو دو بار کے این آر او زدہ ہیں، عمران خان کا چیف جسٹس کو خط WhatsAppFacebookTwitter 0 3 February, 2025 سب نیوز راولپنڈی(سب نیوز)وکیل پی ٹی آئی فیصل فرید چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان نے آرمی چیف کو خط لکھا ہے جس میں کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ ان کے ساتھ کھڑی ہوئی جو خود دو بار کے این آر او زدہ ہیں۔اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو خط بھجوایا ہے اور یہ خط انہوں نے ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت اور سابق وزیراعظم کے طور پر بھجوایا...
    سٹی42 : پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل اور سابق صوبائی وزیر خیال احمد کاسترو پر 9 مئی مقدمات میں فرد جرم عائد کردی گئی۔  فیصل آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت میں 9 مئی مقدمات کی سماعت ہوئی، زرتاج گل عدالت پیش نہ ہوئی ، پی ٹی آئی رہنما کے وکیل نے عدالت پیش ہو کر حاضری مکمل کرائی،عدالت نے زرتاج گل اور خیال احمد کاسترو پر پولیس وین کو جلانے، توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کیس میں فرد جرم عائد کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 6 فروری تک ملتوی کردی۔ انسداد اسمگلنگ کارروائیوں میں 2 کروڑ سے زائد مالیت کی منشیات برآمد  واضح رہے کہ سابق صوبائی وزیر خیال کاسترو اور سابق وفاقی وزیر زرتاج...
    چیف آرگنائزر پنجاب عالیہ حمزہ لاہور ہائیکورٹ میں آج جلسے کی اجازت کیلئے پیٹیشن دائر کریں گی۔ پی ٹی آئی نے جلسہ کی اجازت کے ڈپٹی کمشنر کو بھی درخواست دے رکھی ہے۔ پی ٹی آئی کی چیف آرگنائزر پنجاب عالیہ حمزہ نے ڈی سی آفس میں درخواست جمع کرائی۔ جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ پارٹی کو مینارِ پاکستان پر جلسے کی اجازت دی جائے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے مینار پاکستان پر جلسہ کی اجازت کے معاملے پر  پاکستان تحریک انصاف نے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ چیف آرگنائزر پنجاب عالیہ حمزہ لاہور ہائیکورٹ میں آج جلسے کی اجازت کیلئے پیٹیشن دائر کریں گی۔ پی ٹی آئی نے جلسہ کی اجازت کے...
    پشاور کے ضلع خیبر میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعے میں پولیس اہلکار کی شہادت ہوئی ہے۔ سی سی پی اوپشاور کے مطابق شہید کانسٹیبل عبد الخالق پولیو ڈیوٹی کے لیے جارہے تھے کہ غوندی کے قریب نشانہ بنائے گئے۔ یہ بھی پڑھیے: کرک میں پولیو ٹیم پر حملے میں پولیس اہلکار جانبحق، پولیو ورکر زخمی شہید کانسٹیبل عبد الخالق جنہیں ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا گیا حملہ آور موٹر سائیکل پر سوار تھے جنہوں نے پستول سے کانسٹیبل پر فائر کھول دیا۔ پولیس ٹیم کو  جائے وقوعہ سے 30 بور کے خول برآمد ہوئے ہیں۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل...
    ڈھاکا: بنگلہ دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) کی فرنچائز دربار راجشاہی ایک بار پھر شہ سرخیوں کا حصہ بن گئی۔ رپورٹس کے مطابق بی پی ایل کی فرنچائز تاحال اپنے غیر ملکی کھلاڑیوں اور اسٹاف کے واجبات ادا نہیں کر سکی ہے جس کی وجہ سے متعدد نامور کھلاڑی ڈھاکہ کے ہوٹل میں پھنس گئے ہیں، اس سے قبل عدم ادائیگی پر کھلاڑیوں نے میچ کا بائیکاٹ بھی کیا تھا۔ فرنچائز کے مالک شفیق الرحمان نے دعویٰ کیا تھا کہ غیر ملکی کھلاڑیوں کے واپسی کے ٹکٹ بک کر دیے گئے ہیں تاہم ادائیگیوں کی عدم کلیئرنس کی وجہ سے یہ کھلاڑی تاحال ہوٹل میں موجود ہیں۔   کرک بز کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی کرکٹر محمد حارث،...
    کراچی: سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ کے بعد بھارت کے سابق کپتان روی شاستری نے بھی چیمپئنز ٹرافی کا فائنل کھیلنے والی ٹیموں سے متعلق پیش گوئی کی ہے۔ آئی سی سی ریویو میں اظہار خیال کرتے ہوئے روی شاستری نے پیشگوئی کی کہ چیمپیئنز ٹرافی 2025 کا فائنل بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلا جا سکتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بڑے ایونٹس میں بھارت اور آسٹریلیا کی کارکردگی ہمیشہ ہی شاندار رہی ہے اس لیے ماضی کو سامنے رکھتے ہوئے دیکھا جائے تو یہی دو ٹیمیں فائنل تک رسائی حاصل کر سکتی ہیں۔ مزید پڑھیں؛ چیمپیئنز ٹرافی کا فائنل کون سی دو ٹیمیں کھیلیں گی؟ رکی پونٹنگ نے بتا دیا روی شاستری نے سیمی فائنل کے حوالے...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03 فروری 2025)الیکشن کمیشن آف پاکستا ن نے پاکستان تحریک انصاف کا انٹر پارٹی کیس سماعت کیلئے مقرر کر دیا، پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر اور روف حسن کو نوٹس جاری کر دئیے گئے،الیکشن کمیشن پی ٹی آئی انٹرا پارٹی کیس پر 11 فروری کو سماعت کرےگا،الیکشن کمیشن کی جانب سے اکبر ایس بابر اور دیگر درخواست گزاروں کو بھی نوٹس جاری کر دئیے گئے۔گزشتہ سماعت پر پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے جواب جمع کروانے کیلئے مہلت مانگی گئی تھی۔ الیکشن کمیشن نے کیس کی سماعت 11فروری کو کرنے کا حکم دیا تھا۔  پی ٹی آئی نے مارچ 2024 میں انٹرا پارٹی الیکشن کروائے تھے۔ الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو جواب...
    کوئٹہ(نیوز ڈیسک) وزیرِاعظم محمد شہباز شریف نے کوئٹہ کا خصوصی دورہ کیا اور سی ایم ایچ کوئٹہ میں قلات سمیت بلوچستان کے دیگر اضلاع میں دہشت گردوں سے بہادری سے لڑنے والے زخمی سیکیورٹی اہلکاروں کی عیادت کی۔ وزیرِاعظم نے زخمی اہلکاروں سے ملاقات کے دوران ان کے جذبہ قربانی اور وطن کی حفاظت کے غیر متزلزل عزم کو سراہا۔ انہوں نے کہا، “آپ سب قوم کے ہیروز ہیں۔ پوری قوم کو آپ اور آپ کے اہل خانہ پر فخر ہے۔” انہوں نے مزید کہا کہ جب تک پاکستان کا تحفظ ایسے بہادر جوانوں کے سپرد ہے، کوئی دشمن اس کی طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا۔ شہباز شریف نے عزم ظاہر کیا کہ دہشت گردی کے ناسور...
    پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل اور وزیر خیال کاسترو پر 9 مئی مقدمات میں فرد جرم عائد WhatsAppFacebookTwitter 0 3 February, 2025 سب نیوز فیصل آباد(آئی پی ایس) پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل اور سابق صوبائی وزیر خیال احمد کاسترو پر 9 مئی مقدمات میں فرد جرم عائد کردی گئی۔ فیصل آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت میں 9 مئی مقدمات کی سماعت ہوئی، زرتاج گل عدالت پیش نہ ہوئی ، پی ٹی آئی رہنما کے وکیل نے عدالت پیش ہو کر حاضری مکمل کرائی۔عدالت نے زرتاج گل اور خیال احمد کاسترو پر پولیس وین کو جلانے، توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کیس میں فرد جرم عائد کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 6 فروری تک ملتوی کردی۔واضح...
    نیو دہلی: بھارتی کرکٹ بورڈ نے انڈر 19 ورلڈ کپ جیتنے پر ویمنز ٹیم کیلئے 5 کروڑ روپے انعام کا اعلان کردیا۔ اتوار کو ملائیشیا میں کھیلے گئے فائنل میں بھارت نے جنوبی افریقا کو 9 وکٹوں سے شکست دے کر مسلسل دوسری بار چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔ بی سی سی آئی نے نوجوان کرکٹرز کی شاندار کامیابی کو سراہتے ہوئے کھلاڑیوں اور سپورٹ اسٹاف کے لیے یہ انعام مختص کیا ہے۔ فائنل میں جنوبی افریقی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، لیکن بھارتی باؤلرز نے ابتدا میں ہی ان کی بیٹنگ لائن کو مشکلات سے دوچار کردیا۔ بھارت کی تباہ کن باؤلنگ کے باعث جنوبی افریقی ٹیم صرف 82 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔  بھارتی ٹیم نے...
     ویب ڈیسک:الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی انٹر پارٹی کیس سماعت کے لیے مقرر کر دیا۔  الیکشن کمیشن پی ٹی آئی انٹرا پارٹی کیس پر 11 فروری کو سماعت کرےگا، الیکشن کمیشن کی جانب سے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر، رؤف حسن اور پی ٹی آئی کے منحرف کارکنان کو بھی نوٹس جاری کردیا۔  الیکشن کمیشن کی جانب سے اکبر ایس بابر اور دیگر درخواست گزاروں کو بھی نوٹس جاری کر دیا گیا، پی ٹی آئی کی جانب سے گزشتہ سماعت پر جواب جمع کروانے کے لئے مہلت مانگی گئی تھی۔  انسداد اسمگلنگ کارروائیوں میں 2 کروڑ سے زائد مالیت کی منشیات برآمد
    اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 فروری2025ء)الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی انٹر پارٹی کیس سماعت کیلئے مقرر کر دیا۔الیکشن کمیشن پی ٹی آئی انٹرا پارٹی کیس پر11 فروری کو سماعت کرے گا، الیکشن کمیشن کی جانب سے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر، رؤف حسن اور پی ٹی آئی کے منحرف کارکنان کو بھی نوٹس جاری کردیا۔(جاری ہے) الیکشن کمیشن کی جانب سے اکبر ایس بابر اور دیگر درخواست گزاروں کو بھی نوٹس جاری کر دیا گیا، پی ٹی آئی کی جانب سے گزشتہ سماعت پر جواب جمع کروانے کے لئے مہلت مانگی گئی تھی۔
    مہم کے دوران پولیو ٹیموں کی فول پروف سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے صوبے میں تقریباً 50 ہزار کے قریب اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں رواں سال کی پہلی انسداد پولیو مہم باضابطہ شروع کردی گئی ہے، اس حوالے سے صوبائی حکام نے بتایا کہ مہم کے دوران صوبے میں مجموعی طور پر 5 سال سے کم عمر کے 65 لاکھ 37 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔ انسداد پولیو مہم میں تربیت یافتہ پولیو ورکرز کی  39،842 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں، جن میں 32,482 موبائل ٹیمیں، 3،934 نگراں، 1,945  فکسڈ، 1,321 ٹرانزٹ اور 160 رومنگ ٹیمیں شامل ہیں۔ علاوہ ازیں ٹیموں کی موثر  نگرانی کے...
    پی سی بی نے تاریخی قدم اٹھاتے ہوئے پاکستان مینز کرکٹ ٹیم کی پہلی خاتون مینیجر مقرر کر دی میڈیا رپورٹس کے مطابق چیمپیئنز ٹرافی سے قبل آپریشنز اور سیکیورٹی میں مضبوط تاریخ رکھنے والی پولیس افسر حنا منور کو پاکستان مینز کرکٹ ٹیم کی پہلی خاتون مینیجر مقرر کیا گیا ہے۔ سوات کے علاقے میں فرنٹیئر کانسٹیبلری کی تجربہ کار منور کو چیمپئنز ٹرافی اور پاکستان کی سہ ملکی سیریز کے لیے منیجر مقرر کیا گیا ہے جو 19 فروری سے کراچی میں شروع ہوگی۔ کرکٹ شائقین، ماہرین اور میڈیا سب حنا منور کی تقرری کے حوالے سے تجسس کا شکار ہیں، حالانکہ سینئر ریٹائرڈ بیوروکریٹ نوید اکرم چیمہ ٹیم منیجر کے عہدے پر برقرار رہیں گے۔ حنا...
    نیپال نے بھارتی کوچ مونٹی ڈیسائی کے معاہدے کی توسیع نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ کرکٹ ایسوسی ایشن آف نیپال نے یہ فیصلہ اپنے بورڈ اجلاس میں کیا، ڈیسائی کا 2 سالہ معاہدہ ختم ہورہا ہے۔ مونٹی ڈیسائی کی کوچنگ میں نیپالی ٹیم 2023 کے ایشیا کپ اور 2024 کے ٹی 20 ورلڈ کپ سے خالی ہاتھ واپس لوٹی تھی۔ نیپالی حکام کا کہنا ہے کہ اس فیصلے کا کوئی منفی پہلو نہیں ہے بلکہ یہ باہمی رضامندی کا نتیجہ ہے۔
    سابق ٹیسٹ کرکٹر کامران اکمل نے بھی آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کے لیے اعلان کردہ قومی اسکواڈ پر تحفظات کا اظہار کر دیا۔ سابق وکٹ کیپر بیٹر کے مطابق قومی اسکواڈ میں توازن کی کمی نظر آ رہی ہے اور ایسی صورتحال میں ٹیم کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ ایک انٹرویو میں کامران اکمل نے سلیکٹرز کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے اوپننگ پارٹنر شپ پر تشویش ظاہر کی جبکہ بابر اعظم اور محمد رضوان کی جوڑی پر سوال اٹھایا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر یہی دونوں کھلاڑی اوپننگ کریں گے تو ان کرکٹرز کا کیا ہوگا جو ڈومیسٹک کرکٹ میں مسلسل بہترین کارکردگی دکھا رہے ہیں۔ کامران اکمل کے مطابق ایسی پالیسی نہیں ہونی...
    ویب ڈیسک: وفاقی حکومت اپنی اتحادی جماعت پاکستان پیپلز پارٹی کا مطالبہ کردیا اور اراکین پارلیمنٹ کی متنازع ترقیاتی اسکیمیں بحال کر دیں۔ ذرائع کے مطابق سات ماہ میں 460 ارب روپے کے ریونیو شارٹ فال کے باوجود ترقیاتی اسکیمیں بحال کردی گئیں، ایس اے پی پروگرام کا بجٹ 25 ارب سے بڑھا کر 50 ارب روپے کر دیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ  حکومت نے پارلیمنٹیرینز کے لیے ترقیاتی فنڈز کی تقسیم کے اصول نرم کر دیے،    پیپلز پارٹی کا 30 ارب کے غیر استعمال شدہ فنڈز آگے بڑھانے کا مطالبہ مسترد کردیا گیا۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں،پاکستان کتنے نمبر پر رپورٹ کے مطابق اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں 300 فیصد اضافے کے بعد ترقیاتی...
    شہر قائد میں آج بھی موسم نسبتاً سرد ہے جب کہ ٹھنڈی ہواؤں کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم سرد اور خشک جب کہ مطلع صاف رہے گا۔ آج شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 13.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔ آج پیر کے روز صبح ہلکی دُھند کے باعث حدِ نگاہ 3 کلو میٹر ریکارڈ ہوئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت28جب کہ کم سے کم11ڈگری سینٹی گریڈ متوقع ہے۔ اس کے علاوہ دن بھر 10 سے 25 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے شمال اور شمال مشرقی سمت سے ہوائیں چلنے کا...
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر کے اسلام آباد ہائی کورٹ میں ٹرانسفر کے بعد لاہور ہائی کورٹ میں ججز کی نئی سنیارٹی لسٹ مرتب کر لی گئی۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے 20 ججز کی سنیارٹی لسٹ میں ایک درجے کا اضافہ ہو گیا، جسٹس اسجد جاوید گھرال سنیارٹی لسٹ میں 16 ویں سے 15 ویں نمبر پر آ گئے ہیں جبکہ جسٹس طارق سلیم شیخ 17 ویں سے 16 ویں نمبر پر براجمان ہو گئے ہیں۔ جسٹس جواد حسن 18 ویں سے17 ویں نمبر پر آگئے، جسٹس مزمل اختر شبیر 19 ویں سے 18ویں، جسٹس چودھری عبدالعزیز 20 ویں سے 19 ویں، جسٹس انوار الحق پنوں...
    کراچی(کامرس رپورٹر)گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہاہے کہ کوئی کہیں نہیں جا رہا، خالد مقبول ایم کیو ایم کے سربراہ ہیں اور رہیں گے۔ایم کیو ایم پاکستان میں اختلافات سے متعلق خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کامران ٹیسوری نے کہاکہ یہ ضرور ہو سکتا ہے کہ اختلاف رائے کی صورت میں ایک فرد اٹھ کر دوسرے کمرے میں چلا جائے لیکن کوئی کہیں نہیں جارہا۔انہوں نے کہا کہ تین روز پہلے ایک پریس کانفرنس میں دیکھا کہ سب ہی بھائی ایک ساتھ بیٹھے تھے، چند منٹ پہلے میں بھی وہاں سے روانہ ہوا تھا۔گورنر سندھ نے کہاکہ بحیثیت گورنر صرف ایم کیو ایم نہیں بلکہ تمام سیاسی جماعتوں اور مسالک کو ایک کرنے میں جہاں جہاں ضرورت ہو گی کردار ادا...
    امریکی ٹیرف پالیسی کے خلاف کینیڈا اور میکسیکو نے مل کر کام کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ چین نے بھی امریکی ٹیرف پالیسی کے خلاف باضابطہ بیان جاری کردیا ہے۔ غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق، کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو اور میکسیکو کی صدر کلاڈیا شین بام کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے جس میں دونوں رہنماؤں نے امریکی ٹیرف میں اضافے پر تبادلہ خیال کیا اور دوطرفہ تعلقات کے فروغ اور مشترکہ مفادات پر کام کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ’ٹیرف ٹرمپ کارڈ‘، کینیڈا اور میکسیکو جوابی چال کے لیے تیار وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ بیان کے ردعمل میں کینیڈین شہریوں سے کہا ہے کہ وقت آگیا ہے کہ کینیڈا میں تیار...
      یہ ضرور ہو سکتا ہے کہ اختلاف رائے پرایک فرد اٹھ کر دوسرے کمرے میں چلا جائے،اسے سے زیادہ نہیں مجھے ووٹ نہیں بلکہ ملک کیلئے نوٹ چاہئیں،ہاکی اسٹیڈیم سے 10 ہزار بچے چیمپئن بن کر نکلیں گے،گورنر (جرأت نیوز )گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہاہے کہ کوئی کہیں نہیں جا رہا، خالد مقبول ایم کیو ایم کے سربراہ ہیں اور رہیں گے۔ایم کیو ایم پاکستان میں اختلافات سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کامران ٹیسوری نے کہاکہ یہ ضرور ہو سکتا ہے کہ اختلاف رائے کی صورت میں ایک فرد اٹھ کر دوسرے کمرے میں چلا جائے لیکن کوئی کہیں نہیں جا رہا۔انہوں نے کہا کہ تین روز پہلے ایک پریس کانفرنس میں دیکھا کہ سب ہی بھائی ایک...
      ٭گیس کی بلا تعطل فراہمی اورمقررہ اوقات میں لوڈ شیڈنگ ،ملک میں یکساں طرز عمل اپنانے کامطالبہ ٭سندھ کے شہری گیس کی عدم فراہمی اور لوڈشیڈنگپر اضطراب کے شکار ہیں ، سینیٹر عاجز دھامرہ (جرأت نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے اطلاعات سیکریٹری سینیٹر عاجز دھامرہ نے وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف کو خط ارسال کیاہے،جس میں گیس کی عدم فراہمی اور لوڈ شیڈنگ کے اوقات پر احتجاج کیاگیاہے۔ پیپلز پارٹی سندھ کے اطلاعات سیکرٹری سینیٹر عاجز دھامرہ نے وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف کو خط لکھا ہے کہ اس وقت ملک بالخصوص سندھ میں گیس کی شدید قلت کا سامنا ہے ، ملک کے طول و عرض میں گیس کی عدم فرامی اور لوڈ شیڈنگ سے عوام شدید پریشانی...
    ٹھٹھہ (نمائندہ جسارت )ٹھٹھہ پولیس کی کامیاب کارروائی،2 گٹکا مٹیریل سپلائر ملزمان گرفتار، مقدمہ درج۔100 کلو گٹکا مٹیریل، 200 پیکٹ گٹکا ماوا اور 1 سوزوکی پک اپ برآمد۔آئی جی پی سندھ غلام نبی میمن اور ڈی آئی جی پی حیدرآباد رینج طارق رزاق دہاریجو کی ہدایات کی روشنی میں ایس ایس پی ٹھٹھہ ڈاکٹر محمد عمران خان کے احکامات پر ٹھٹھہ پولیس کا منشیات، جرائم پیشہ عناصر، عادی مجرمان، گٹکا، مین پڑی کیخلاف کریک ڈاؤن جاری۔ایس ایس پی ٹھٹھہ کے احکامات پر ایس ایچ او تھانہ گھارو انسپکٹر محمد علی ڈامرا معہ اسٹاف نے آری کیمپ کے قریب کامیاب کارروائی کرکے سوزوکی پک اپ میں گٹکا مٹیریل سپلائی کرنے کی کوشش کو ناکام بناکر 2 گٹکا مٹیریل سپلائر ملزمان عابد...
    کوٹری(جسارت نیوز)کوٹری میں قلت آب کا مسئلہ حل نہ ہوسکا۔پاکستان نوجوان تحریک کے رہنما ستار لْہر نے منتخب نمائندوں اور ضلعی انتظامیہ کیخلاف احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان کردیا۔7فروری کو میونسپل کمیٹی بھوری کے سامنے دھرنے کا اعلان ۔ دھرنے کے بعد منتخب نمائندوں کے گھروں کا محاصرہ کیا جائیگا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک کے رہنماستار لْہر،محمد علی مغیری،عمیر سونگی ودیگرنے کوٹری پریس کلب پر ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ میونسپل کمیٹی بھولاری کے بیشتر علاقوں میں ٹینکر مافیا کاراج ہے علاقوں میں قلت آب پر مسلسل احتجاج مظاہرے دھرنے کے باوجود ضلعی انتظامیہ جامشورو اور ایم پی اے ایم این اے کوئی توجہ دینے کو تیار نہیں ہیں ٹینکروں کی آمدورفت سے آئیروز حادثات معمول بن چکے...
    ٹنڈوجام (نمائندہ جسارت) سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام، زرعی تحقیق سندھ اور عالمی بنک کے معاونت سے جاری پروجیکٹ کے درمیان سندھ کی زمینوں میں بڑھتی ہوئی نمکیات جیسے مسائل اور نمکیات کی برداشت رکھنے والی فصلوں کی اجناس کیلئے مشترکہ تحقیق اور تجربات پر اتفاق کیا گیا ہے، اس ضمن میں عالمی بینک کے مالی اعانت سے جاری سندھ واٹر اینڈ ایگریکلچر ٹرانسفارمیشن پروجیکٹ (ایس ڈبلیو اے ٹی) اور ایگریکلچر ریسرچ سندھ کے وفد نے سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام کے وائس چانسلر ڈاکٹر الطاف علی سیال سے ملاقات کی اور سندھ میں بڑھتے ہوئے مٹی کی نمکیات کے مسائل کے حل کے لیے جاری کوششوں اور آئندہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا، وفد کی قیادت ایس ڈبلیو اے ٹی کے...
    حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے خوراک و سابق ایم پی اے عبدالجبار خان نے یونین کونسل 131 کے چاروں وارڈوں کے مختلف علاقوں میں جاری ترقیاتی اسکیموں کا دورہ کیا اور وہاں کام کا جائزہ لینے کے علاوہ موقع پر ٹھیکیداروں کو ہدایت کی کہ معیاری اور پائیدار کام کیا جائے۔ علاقے کے لوگوں سے بات چیت کرتے ہوئے عبدالجبار خان نے کہاکہ پیپلزپارٹی عوام کو ان کے گھر کی دہلیز پر بنیادی سہولیات فراہم کرنے کیلئے ہمہ وقت مصروف عمل ہے۔ انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی غریب مزدور، کسان، ہاریوں، طلبہ اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کی جماعت ہے جن کی قربانیوں کے طفیل آج ملک پر جمہوریت اور جمہوری ادارے مستحکم...
    حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف وومن ونگ پاکستان کنول شوزب کے احکامات کے تحت پی ٹی آئی سندھ کی صدر سرینہ خان نے حیدرآباد ڈویژن کے اضلاع حیدرآباد، مٹیاری، ٹنڈو اللہ یار، ٹنڈو محمد خان، بدین اور جامشورو کا دورہ کیا جہاں متعلقہ ضلع کی صدر اور کابینہ نے ان کا پرجوش استقبال کیا ، اس دوران ممبر سازی کیمپس بھی لگائے گئے ، اس موقع پر وومن ونگ سندھ کی صدر نے بڑی تعداد میں موجود خواتین سے خطاب کیا اور تحریک انصاف اور عمران کے نظریئے کے بارے میں آگاہ کیا خواتین نے عمران خان کے نظریہ کو سراہتے ہوئے بڑی تعداد میں ممبر سازی میں حصہ لیا اورباقاعدہ تحریک انصاف کی ممبر بنی اور عمران خان خان...
    جبیل میں سابک کے زیراہتمام ( ایس ٹی ایم 2025 ) نمائش کا منظر سعودی عرب کے انڈسٹریل شہرالجبیل میں صنعتی ادارہ سابک کی طرف سے ایس ٹی ایم 2025 کے نام سے ایک عظیم الشان نمائش کا انعقاد کیا گیا جس میں سعودی عرب سمیت پوری دنیا سے کاروباری لوگوں نے شرکت کی۔ عابد شمعون چاند کی رپورٹ کے مطابق اس نمائش کا مقصد دنیا میں مختلف قسم کے صنعتی پیداوارکو ایک دوسرے کے ساتھ متعارف کرانا اور اپنے کاروبارکودوسروں سے متعارف کرانا ہے۔ نمائش میں موجود حارسکوکمپنی کے سی ای او ریاض عارف کا کہنا تھا کہ یہ نمائش کاروباری حضرات کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگی۔ ان کا کہنا تھا اس طرح کی نمائش پاکستان میں بھی...
    اسلام آباد (آن لائن)حکومت کی جانب سے متنازع پیکا قانون میں ترمیم کا اشارہ دے دیا۔ مسلم لیگ ن کے رہنما عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ جب آئین میں 26 ترامیم کرسکتے ہیں، تو پیکا قانون کوئی آسمانی صحیفہ نہیں ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹرعرفان صدیقی نے کہا ہے کہ پیکا ایکٹ کے حوالے سے میں نے وزیراعظم شہباز شریف سے خود بات کی ہے، پیکا قانون کو درست کرنے کی کوشش کریں گے۔انہوں نے کہا کہ میں ذاتی طور پر سمجھتا ہوں کہپیکا ایکٹ کے حوالے سے صحافیوں اور تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لینا چاہیے تھا۔پیکا قوانین میں ترامیم سوشل میڈیا پرغلط خبروں کے پھیلاؤ کوروکنے کے لیے کی گئی ہیں تاکہ کوئی بھی...
    امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان ادارہ نورحق میں 5فروری ، بھارتی تسلط کے شکار کشمیریوں سے اظہار یکجہتی وشہری مسائل کے حوالے سے پریس کانفرنس سے خطاب کررہے ہیں کراچی (اسٹاف رپورٹر) امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے ادارہ نور حق میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ5 فروری، بھارتی جبر و تسلط کے شکار کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لییآج ادارہ نورحق میں ’’کشمیر کانفرنس‘‘،کل 4 فروری کو شہر بھر کی شاہراہوں اور اہم پبلک مقامات پر کیمپس لگائے جائیں گے اور5 فروری کو جیل چورنگی تا مزار قائد مرکزی نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ کی زیر قیادت ’’یوم یکجہتی کشمیر ریلی‘‘ کا انعقاد کیا جائے گا۔ انہوں نے...
    لاہور(صباح نیوز)پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ فضائی آلودگی کے خاتمے تک سکھ کاسانس نہیں لیں گے، آخر یہ ہماری نسلوں کی بقا کا مسئلہ ہے۔حکومت پنجاب کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیراعلیٰ مریم نواز کی قیادت میں صاف اور سرسبز پنجاب کے وژن کے تحت ماحولیاتی تحفظ کے بڑے اقدامات کرتے ہوئے پنجاب میں اربوںروپے کی مالیت کے 30 جدید ایئر کوالٹی مانیٹرنگ سٹیشنز نصب کردیئے گئے،اسی سال 31 مارچ تک 30 مزید مانیٹرز لگائے جا ئیں گے،اس سے قبل ان مانیٹرز کی تعداد صرف 3 تھی، پنجاب کے ہر کونے کے فضای تحفظ کے لئے 100 اے کیوای مانیٹرز کے ہدف کی تکمیل پر کام جاری ہے، فضائی آلودگی پر سخت نگرانی...
    گورنر سندھ نے کہا کہ آج یہاں آپ سب آئی ٹی کا ٹیسٹ دینے آئے ہیں اور مستقبل میں ہزاوں ڈالرز کمائیں گے، مجھے ایک 12 سال کے بچے نے بتایا کہ آئی ٹی کورس کرنے کے بعد اب وہ 5 لاکھ روپے ماہانہ کماتا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ آگے وہی بڑھے گا جو محنت کرے گا اور علم حاصل کرے گا، گورنر ہاؤس میں 50 ہزار طلبہ پڑھ رہے ہیں، مجھے ووٹ نہیں ملک کے لیے نوٹ چاہئیں۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو کراچی میں میگا آئی ٹی سمٹ، گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی شرکت و خطاب کراچی میں میگا آئی ٹی سمٹ، گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی شرکت و خطاب کراچی میں...
    ذرائع کے مطابق مراد علی شاہ نے کہا کہ پنجاب اور خیبر پختون خوا زرعی ٹیکس سے متعلق قانون سازی کر چکے ہیں۔ پیپلز پارٹی کے ارکان سندھ اسمبلی نے رہنماؤں کے سامنے اپنے تحفظات اور رائے کا اظہار کیا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیرِاعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کی شرائط پر زرعی ٹیکس کا نفاذ ضروری ہے۔ مراد علی شاہ نے سندھ کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا ہے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ سندھ کابینہ کے اجلاس میں زرعی ٹیکس سے متعلق قانونی مسودے کی منظوری دی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق وزیرِ اعلیٰ سندھ نے پیپلز پارٹی کی قیادت کی ہدایت پر پارٹی ارکان سندھ اسمبلی کو اعتماد میں...
    سمٹ میں خطاب کرتے ہوئے کامران ٹیسوری نے کہا کہ گورنر ہاؤس کے دروازے عوام کے لیے کھول دیئے ہیں، ملک آپ کا ہے وسائل آپ کے ہیں، جو لوگ وسائل اور آپ کے درمیان کھڑے ہیں وہ چاہتے ہیں کہ وڈیرہ شاہی چلتی رہے لیکن آپ جیسے نوجوان ظالموں سے وسائل لے کر عوام میں دے رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کراچی کے ہاکی اسٹیڈیم میں منعقد کیے گئے میگا آئی ٹی سمٹ میں شرکت کی۔ کامران ٹیسوری نے سمٹ میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 20 ہزار سے زائد نوجوانوں کی شرکت یہ ثابت کرتی ہے کہ صوبہ آئی ٹی کا حب بننے جا رہا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ صوبے کے نوجوانوں کی...
    وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ بہتر معاشی اشاریے، بین الاقوامی سرمایہ کاروں اور عالمی اقتصادی اداروں کا پاکستان پر بڑھتا ہوا اعتماد خوش آئند ہے، ملک میں عوامی فلاح وبہبود کے لیے صوبے مل کر کام کر رہے ہیں، اسی سلسلے میں پیر کو بلوچستان کا دورہ کر رہا ہوں۔ اتوار کو لاہور میں وزیراعظم شہباز شریف سے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق اور پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے سینیئر رہنما خورشید شاہ، شازیہ مری اور ڈپٹی اسپیکر غلام مصطفیٰ شاہ نے ملاقات کی، ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اتوار کو اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی لاہور میں رہائش گاہ آمد ہوئی جہاں وزیراعظم...