اسلام آباد پولیس کا سب انسپکٹر، ہیڈ کانسٹیبل نوکری سے برخاست
اشاعت کی تاریخ: 17th, April 2025 GMT
اسلام آباد پولیس نے ایک سب انسپکٹر اور ہیڈ کانسٹیبل کو نوکری سے برخاست کردیا۔
ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق دارالحکومت کے 12 ایس ایچ اوز اور 2 تھانوں کے محرر کو 1،1 سال سروس ضبطی کی سزا دی گئی ہے۔
ترجمان کے مطابق سب انسپکٹر اور ہیڈ کانسٹیبل کو غفلت اور اختیارات سے تجاوز پر نوکری سے برخاست کیا گیا۔
ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق برخاست کیا گیا سب انسپکٹر اسپیشل سیکچول اوفینس انوسٹیگیشنز یونٹ میں اور ہیڈ کانسٹیبل تھانہ شہزاد ٹاؤن میں محرر تھا۔
ڈی آئی جی جواد طارق نے کہا کہ اسلام آباد پولیس خود احتسابی پر عمل پیرا ہے، کوئی بھی شخص قانون سے بالاتر نہیں، جو بھی پولیس افسر اختیارات سے تجاوز اور ڈیوٹی میں غفلت برتے گا اسے سخت کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: اسلام ا باد پولیس ہیڈ کانسٹیبل سب انسپکٹر
پڑھیں:
فیصل آباد: موٹر وے پولیس انسپکٹر منصور اصغر شہید کی نمازِ جنازہ ادا
—فائل فوٹوموٹر وے پولیس انسپکٹر منصور اصغر شہید کی نمازِ جنازہ اُن کے آبائی شہر فیصل آباد میں ادا کر دی گئی۔
ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق نمازِ جنازہ میں آئی جی موٹر وے پولیس بی اے ناصر، ایڈیشنل آئی جی، ڈی آئی جی اور دیگر موٹر وے حکام نے شرکت کی۔
موٹر وے پولیس کے چاک و چوبند دستے نے شہید کے جسد خاکی کو سلامی پیش کی۔
افغانستان میں شہید ہونے والے خیبر پختونخوا پولیس...
منصور اصغر موٹر وے ایم 4 امین پور کے قریب فرائض کی ادائیگی کے دوران حادثے میں شہید ہوئے تھے۔
حادثے میں ملوث ٹرک ڈرائیور کو موقع پر گرفتار کر لیا گیا تھا۔