پاکستان پیپلزپارٹی وسطی پنجاب کے سیکرٹری جنرل حسن مرتضیٰ کا کہنا ہے کہ رقبے آباد کرنا پاک آرمی کا کام نہیں ہے، اب اگر مجھے کوئی کہہ کہ بندوق اٹھا کر باڈر پر چلے جاؤ تو یہ میں تو نہیں کر سکتا۔

وی نیو کو انٹرویو دیتے ہوئے سید حسن مرتضیٰ کا کہنا تھا کہ ،ہم کروڑوں ایکڑ رقبے کو چھوڑ کر چولستان کو آباد کرنے جارہے ہیں، ہم اپنے لہلہاتے کھیتوں کا پانی چولستان کو دینے جارہے ہیں، ہم کیوں قدرت کو چھیڑ رہے ہیں۔ اللہ نے پہاڑ بنائے، سمندر بنائے، وہیں صحرا بھی بنائے۔ انہوں نے کہا کہ محفوظ شہید  کینال بنائی جارہی ہے، مجھے نہیں پتہ چولستان کی زمین کو کون سیراب کرے گا، یہ پاک آرمی کے پاس ہے یا پنجاب حکومت کے پاس، ہم چھوٹے چھوٹے ایشوز میں پاک فوج گھیسٹ لاتے ہیں۔ ہمیں چاہیے کہ ہم آرمی کو ان کا پروفیشنل کام انہیں کرنے دیں۔ کبھی انہیں ہم زمینوں کے ایشوز میں لا رہے ہیں، کبھی ہم ان پر الیکشنز میں دھاندلی کا الزام لگاتے ہیں۔ کبھی ہم انہیں واپڈا میں گھسیٹتے ہیں، پاک آرمی کا اپنا اتنا کام ہے جس کی وجہ سے انہیں  وطن کے لیے جانیں قربان کرنا پڑ رہی ہیں۔ ہمیں انہیں ان ایشوز میں نہیں لانا چاہیے۔ رقبے آباد کرنا پاک آرمی کا کام نہیں ہے ،اب اگر مجھے کوئی کہہ کہ بندوق اٹھا کر باڈر پر چلے جاؤ تو یہ میں تو نہیں کر سکتا۔

نہروں کے مسئلے پر ہمارا موقف بڑا واضح ہے

ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے سید حسن مرتضیٰ کا کہنا تھا کہ نہروں کے معاملے پر ہمارا موقف بڑا واضح ہے۔ ہم ہر فورم پر اس ایشو کو اٹھائیں گے۔ آصف زرداری اپنا موقف پارلمنٹ کے اندر دے چکے ہیں۔ بلاول بھٹو 18 اپریل کو حیدر آباد میں اس مسئلے پر اگلے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔ ہم نہروں کے ایشو پر  جماعت کے اندر موجود مختلف فورم میں مشاورت کریں گے۔

ن لیگ کی اپنی جماعت کی وجہ سے پیپلزپارٹی کے جو ایشوز ہیں وہ حل نہیں ہو پارہے

پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی اور ن لیگ کی کوارڈینیشن کمیٹیوں کی میٹنگ ہوئی۔ اس میں بہت سے ایشوز پر بات ہوئی اور لیگی حکومت نے ان ایشوز کو حل کرنے کا وعدہ بھی کیا ہے لیکن میں سمجھتا ہوں کہ وفاق اور پنجاب میں ن لیگ کی حکومت ہے اور ہمارے مسائل حل نہ ہونے میں اگر کوئی رکاوٹ ہے تو ان کی جماعت کی اپنی اندرونی لڑائیاں ہیں جس کی وجہ سے ہمارے ایشوز حل نہیں ہو رہے ہیں۔ ن لیگ نے کہا کہ ہمارے بندے سندھ میں ایڈجسٹ کریں، ہمیں وہ جو نام دیے جائیں ہم انہیں صوبہ سندھ میں ایڈجسٹ کریں گے۔

میرا مطالبہ ہے لیگی کوارڈینیشن  کمیٹی کے ممبران سے کہ اب جب بھی میٹنگ ہو تو وہ میڈیا کو ہمارے ساتھ کھڑے ہو کر بریفنگ دیں کہ پیپلزپارٹی کی یہ ڈیمانڈ ہے، یہ پیپلزپارٹی پنجاب کے اندر ہم سے مانگ رہی ہے۔

عمران خان کو فیئر ٹرائل کا حق ملنا چاہیے

انٹرویو دیتے ہوئے سید حسن مرتضیٰ کا کہنا تھا کہ صدر آصف علی زرادری اور بلاول بھٹو چاہتے ہیں کہ عمران خان کے ساتھ جو بھی معاملہ ہو وہ آئین اور قانون کے دائرہ میں رہے، انہیں آئین اور قانون کے تحت فیئر ٹرائل کا حق ملنا چاہیے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

پی پی پی سید حسن مرتضیٰ.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: پی پی پی کا کہنا تھا کہ پاک آرمی کا رہے ہیں

پڑھیں:

پاک فوج نے کردار، جرأت اور قابلیت کی بھرپور صفات کو برقرار رکھا ہے: آرمی چیف

 ویب ڈیسک: آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاک فوج نے ہمیشہ کردار، جرأت اور قابلیت کی بھرپور صفات کو برقرار رکھا ہے۔

 پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان آرمی کی میزبانی میں آٹھویں انٹرنیشنل ٹیم سپرٹ (PATS) مقابلے 14 سے 18 اپریل 2025 تک خریال گیریژن میں منعقد کیے گئے، اختتامی تقریب میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔

بانی پی ٹی آئی کے بارے زرتاج گل کی اہم پیشگوئی

 60 گھنٹوں پر مشتمل اس سخت اور بھرپور پٹرولنگ مشق کا مقصد شرکاء کے درمیان جنگی مہارتوں کا تبادلہ اور پیشہ ورانہ تجربات کو شیئر کرنا تھا تاکہ جدید حربی صلاحیتوں میں بہتری لائی جا سکے۔

 مشق میں پاکستان آرمی کی 7 ٹیموں کے علاوہ پاکستان نیوی کی ایک اور 15 دوست ممالک کی افواج کی ٹیموں نے شرکت کی جن میں بحرین، بیلاروس، چین، سعودی عرب، مالدیپ، مراکش، نیپال، قطر، سری لنکا، ترکیہ، امریکہ اور ازبکستان شامل تھے، اس کے علاوہ بنگلہ دیش، مصر، جرمنی، کینیا، میانمار اور تھائی لینڈ کے نمائندوں نے بطور مبصر مشقوں کا مشاہدہ کیا۔

بیٹی کے سامنے ماں دریا میں ڈوب گئی، ویڈیو وائرل  

 یہ مشق پنجاب کے نیم پہاڑی علاقوں میں منعقد کی گئی۔

 اس حوالے سے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ  کا کہنا ہے کہ وقت کے ساتھ ساتھ PATS نے ایک سنجیدہ اور مقابلہ جاتی فوجی مشق کے طور پر عالمی سطح پر اپنی شناخت بنائی ہے۔

 اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے مشق میں شریک تمام ٹیموں کی پیشہ ورانہ مہارت، جسمانی و ذہنی برداشت اور بلند حوصلے کو سراہااورکہا کہ ایسی مشقیں باہمی سیکھنے کا بہترین موقع فراہم کرتی ہیں اور PATS ایک ایسا مؤثر فورم ہے جو فوجی صلاحیتوں اور حکمت عملی کو یکجا کرتا ہے اور عصر حاضر کی جنگی نوعیت کے مطابق ٹیم سپرٹ کو فروغ دیتا ہے۔

ہانیہ عامر ’سردار جی 3‘ میں کونسا کردار نبھا رہی ہیں؟ ناصر چنیوٹی نے بتا دیا

 آرمی چیف نے مزید کہا کہ پاکستان آرمی کردار، حوصلے اور مہارت  جیسے اعلیٰ فوجی اوصاف کی حامل ہے، جو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہمارے سپاہیوں نے بخوبی ثابت کیے ہیں۔

 تقریب کے اختتام پر آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے مشق میں نمایاں کارکردگی دکھانے والی ٹیموں اور افراد کو انعامات سے نوازا، بین الاقوامی مبصرین اور مختلف ممالک کے دفاعی اتاشیوں نے بھی تقریب میں شرکت کی اور اس پیشہ ورانہ مشق کے اعلیٰ انتظامات اور معیار کو سراہا۔

یورپی یونین پاکستان کاشراکت دار ہی نہیں بلکہ دنیامیں استحکام کی آواز بھی ہے:مریم نواز

متعلقہ مضامین

  • پاک فوج نے کردار، جرأت اور قابلیت کی بھرپور صفات کو برقرار رکھا ہے: آرمی چیف
  • اسحاق ڈار سے شنگھائی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل کی ملاقات
  • انڈر ٹرائل ملزم کو ظاہر نہیں کیا جا سکتا: لاہور ہائیکورٹ
  • خدارا، ملک کو انتشار کی طرف مت دھکیلیں، سلمان اکرم راجہ
  • عامر علی کا 14 سال کی عمر میں جنسی ہراسانی کا نشانہ بننے کا انکشاف
  • مہاجرین واپس اپنے وطن آجائیں اور اپنا ملک آباد کریں،افغان قونصل جنرل
  • پاکستان سے کوئی شکایت نہیں، مہاجرین وطن واپسی کی تیاری کریں، افغان قونصل جنرل
  • پاکستان سے کوئی شکایت نہیں، افغان شہری وطن واپسی کی تیاری کریں، افغان قونصل جنرل
  • جو سیکیورٹی اداروں میں بغاوت کو ہوا دیتا ہے وہ پاکستان کا دشمن ہے، آرمی چیف