2025-01-24@23:34:27 GMT
تلاش کی گنتی: 1815
«مشتبہ افغان»:
(نئی خبر)
کراچی(اسٹاف رپورٹر ) شہر میں حادثات واقعات میں خواتین اور نومولود سمیت 9افراد جاںبحق ہوگئے دیگر واقعات میں7افراد زخمی ہوئے ۔ تفصیلات کے مطابق سائٹ سپر ہائی وے تھانے کی حدود علی محمد شیخ گوٹھ، سپر ہائی وے خالی پلاٹ سے 30 سالہ خاتون کی تشدد زدہ لاش ملی ،مقتولہ کی لاش کو قانونی کاروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا ۔پولیس کے مطابق ملزمان خاتون کو قتل کے بعد مذکورہ مقام پر پھنک کر فرار ہوگئے تاحال مقتولہ کی شناخت نہ ہوسکی ۔سپرہائی وے جمالی پل ڈیوو بس اڈا کے قریب ڈمپر کی ٹکر سے موٹر سائیکل پر سوار بائیک سوار خاتون جاں بحق اور ایک بچے سمیت 2افراد شدید زخمی ہوگئے ۔ جاںبحق خاتون کی...
کراچی(اسٹاف رپورٹر ) صارم کے قاتل کی تلاش کے لیے تحقیقاتی ٹیم نے مشتبہ حرکات وسکنات کی وجہ سے مزید2 افراد کو حراست میں لے لیا ۔ تفصیلات کے مطابق نارتھ کراچی کے صارم قتل کیس کی تحقیقات جاری ہے، تحقیقاتی ٹیم نے دو مزید افراد کو حراست میں لے لیا، دونوں افراد کو رات گئے اپارٹمنٹ سے حراست میں لیا گیا،مشتبہ حرکات و سکنات کی وجہ سے دونوں کے خلاف کارروائی کی گئی ۔پولیس حکام نے کہا کہ آج دونوں زیر حراست افراد سے تفتیش مکمل کر لی جائے گی۔
وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف ائی اے) کے انسداد انسانی اسمگلنگ سرکل کے عملے نے شاہراہ فیصل پر ایئرپورٹ چھوٹا گیٹ کے قریب اسلم ہوٹل پر چھاپہ مار کر 7 افراد کو حراست میں لے لیا۔ایف آئی اے حکام کے مطابق گرفتار کیے گئے 7 افراد میں سے 3 انسانی اسمگلر بتائے گئے ہیں۔ حکام کے مطابق زیر حراست افراد میں سے 4 مسافر ہیں جنہیں انسانی اسمگلرز نے عراق بھیجنے کے لیے بھاری رقم وصول کی تھی اور انہیں بیرون ملک بھیجنے کیلئے منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ ذرائع کے مطابق گرفتار ایجنٹوں اور مسافروں کو اے ایچ ٹی سی منتقل کردیا گیا ہے، جہاں ان سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔
بیجنگ () چینی صدر شی جن پھنگ نے شدید سردی میں چین کے صوبہ لیاؤننگ کے ہولوداؤ شہر کی سوئی زونگ کاؤنٹی کےچو جیاگو گاؤں میں جا کر سیلاب زدہ علاقوں کے متاثرہ افراد کی خیروعافیت پوچھی اور گذشتہ سال کے سیلاب کے بعد مقامی بحالی اور تعمیر نو کے کاموں کا معائنہ کیا۔جمعرات کے روز انہوں نے موسم سرما کے آغاز سے پہلے نئے گھروں میں منتقل ہونے والے مقامی باشندوں کے گھر جاکر دوبارہ تعمیر شدہ گھروں کے معیار اور روزمرہ زندگی کی حالت معلوم کی۔ رپورٹس کے مطا بق 20 اگست ، 2024 کو صوبہ لیاؤ ننگ کے ہو لوداؤ شہر میں تاریخی نوعیت کا شدید سیلاب آیا تھا، جس کی وجہ سے شہر کی سوئی زونگ کاؤنٹی میں 10 ٹاؤن شپ...
ہم ایک بہتر اور خوشگوار زندگی گزارنے کے لیے عوام کے ساتھ مل کر کام کریں گے، شی جن پھنگ چین کے صدر شی جن پھنگ نے چین کے صوبہ لیاؤننگ کے ہولوداؤ شہر کی سوئی زونگ کاؤنٹی کےچو جیاگو گاؤں میں جا کر سیلاب زدہ علاقوں کے متاثرہ افراد کی خیروعافیت پوچھی اور گزشتہ سال کے سیلاب کے بعد مقامی بحالی اور تعمیر نو کے کاموں کا معائنہ کیا۔جمعرات کے روز انہوں نے مقامی افراد سے کہا کہ آپ کی امید ہماری امید ہے اور ہم ایک بہتر اور خوشگوار زندگی گزارنے کے لیے مل کر کام کریں گے۔ گزشتہ سال ہولوداو شہر کو شدید سیلاب کا سامنا کرنا پڑا اور میں ہمیشہ اس کے بارے میں فکر...
شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں 2 افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق لیاری کے علاقے چاکیواڑہ سنگولین سربازی محلہ نورانی مسجد کے قریب فائرنگ ایک شخص زخمی ہوگیا جسے فوری طبی امداد کے لیے سول اسپتال لیجایا گیا جہاں اس کی شناخت 23 سالہ منور علی کے نام سے کی گئی جسے ایک گولی سیدھی ٹانگ پر لگی تھی جبکہ واقعہ نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے پیش آنے کا بتایا جا رہا۔ لانڈھی چشمہ گوٹھ مزار کے قریب فائرنگ سے 20 سالہ حماد نامی نوجوان زخمی ہوگیا۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ جھگڑے کے دوران پیش آیا تھا جبکہ گولی نوجوان کی ٹانگ پر لگی تھی۔ متعلقہ پولیس دونوں واقعات سے متعلق مزید تحقیقات...
ڈپریشن، جسے افسردگی اور مایوسی بھی کہتے ہیں، آج کے دور کا ایک اہم مسئلہ ہے جو ہر عمر اور طبقے کے افراد کو متاثر کر رہا ہے۔ یہ بیماری صرف جسمانی کم زوری یا وقتی پریشانی کا نتیجا نہیں بل کہ ایک گہری نفسیاتی کیفیت ہے جو انسان کی زندگی کے ہر پہلو پر اثر ڈالتی ہے۔ اسلام نہ صرف روحانی سکون فراہم کرتا ہے بل کہ زندگی کے ہر مسئلے کا حل بھی پیش کرتا ہے۔ ڈپریشن کے مسئلے کو سمجھنے اور اس کا حل تلاش کرنے کے لیے سیرت نبوی ﷺ ایک مثالی راہ نما ہے۔ ڈپریشن کی وجوہات کو سمجھنے کے لیے ضروری ہے کہ ہم زندگی کے مختلف پہلوؤں پر غور کریں۔ مادی خواہشات، دنیاوی...
سپر ہائی وے پر خونی ڈمپر نے ڈائیو بس اڈے کے قریب موٹر سائیکل سوار بہن، بھائی اور بہنوئی کو روند ڈالا جس کے نتیجے میں بہن جاں بحق جبکہ 2 افراد زخمی ہوگئے ۔متوفیہ کی لاش چھیپا کے رضا کاروں نے ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال پہنچائی ۔ ریسکیو حکام کے مطابق متوفیہ کی شناخت 26 سالہ عظمیٰ کے نام سے کی گئی جبکہ متوفیہ کے شوہر کو 30 سالہ نذر حسین اور بھائی کو 25 سالہ جعفر کے نام سے شناخت کیا گیا ۔ ایس ایچ او سچل انسپکٹر اورنگزیب خٹک نے بتایا کہ حادثے کا ذمہ دار ڈرائیور موقع سے ڈمپر سمیت فرار ہوگیا جس کا سراغ لگانے کی کوششیں جاری ہیں جبکہ حادثے...
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ نون کے راہنما کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے مذاکرات سے انکار کیا ہے، آج چیئرمین پی ٹی آئی کے بیان پر افسوس ہوا، پی ٹی آئی والوں کو کہتے ہیں کچھ دن ٹھہر جائیں، پی ٹی آئی کو آنے اور جانے کی بھی جلدی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ (ن) کے راہنما سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ پی ٹی آئی کے مطالبات پر سنجیدگی سے مشاورت جاری ہے، مذاکرات ختم کرنے کا اعلان افسوسناک ہے، پی ٹی آئی فیصلے پر نظر ثانی کرے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ پی ٹی آئی نے مذاکرات سے انکار کیا ہے، آج بیرسٹر گوہر کے بیان پر...
اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ آج بانی تحریک انصاف سے میری اور دیگر وکلاء کی ملاقات ہوئی ہے، بانی پی ٹی آئی نے کہہ دیا کہ حکومت آج جوڈیشل کمیشن نہیں بناتی تو مذاکرات ختم کر دیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے حکومت سے مذاکرات ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے اعلان کیا ہے کہ حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان جاری مذاکرات ختم کر دیئے گئے۔ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ آج بانی تحریک انصاف سے میری اور دیگر وکلاء کی...
پونا: بھارت شہر پونا میں 60 سے زائد افراد کو ایک مخصوص دماغی بیماری میں مبتلا پایا گیا ہے۔ اِسے گِلین بیرے سنڈروم کہا جاتا ہے۔ طبی ماہرین یہ جاننے کے لیے بے تاب ہیں کہ یہ خاص بیماری پونا ہی میں کیسے پھیلی۔ اس بیماری میں جسم کا مدافعتی نظام اعصابی ریشوں پر حملہ آور ہوتا ہے۔ طبی ماہرین کہتے ہیں کہ گلین بیرے سنڈروم (جی بی ایس) بہت کم لوگوں کو لاحق ہونے والی بیماری ہے اور جن 60 افراد کو یہ بیماری لاحق ہوئی ہے اُن میں سے 12 کو وینٹیلیٹر پر رکھا گیا ہے۔ جنہیں یہ بیماری لاحق ہوئی ہے ان میں 38 مرد ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ بیکٹریا یا وائرل انفیکشن کے ذریعے...
اسلام آباد: سول سروس کے سینئر افسران کی گریڈ 21 سے 22 میں ترقی کے معاملے وفاقی حکومت نے اہم فیصلہ کرلیا۔ وفاقی حکومت نے ہائی پاورڈ سلیکشن بورڈ میں دو سیاست دانوں کو بھی شامل کر دیا ۔ سول سروس کے سینئر افسران کی گریڈ 21 سے 22 میں ترقی کے لیے ہائی پاورڈ سلیکشن بورڈ میں بلاول بھٹو زرداری اور خواجہ آصف کو شامل کیا گیا ہے۔ وفاقی حکومت کی جانب سے سلیکشن بورڈ میں دو سیاست دانوں کی شمولیت کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حکم پر ٹرمپ انتظامیہ نے پناہ گزین ویزا درخواستوں پر کام روک دیا، پاکستان میں افغان پناہ گزین مایوسی کا شکار ہوگئے۔خبر ایجنسی کے مطابق اسلام آباد میں افغان اکیڈمی کے سیکڑوں طلبا نے ویزا درخواستیں دے رکھی ہیں۔ افغان طلبا قانونی طور پر پاکستان میں تعلیم حاصل کرنے یا کام کرنے کے اہل نہیں۔ خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں 10 سے 15 ہزار افغان امریکا کا پناہ گزین ویزا حاصل کرنے کے منتظر ہیں۔ امریکا میں رہائش کی اجازت پانے والے 1660 افغان ٹکٹ منسوخ کروا رہے ہیں۔ ٹکٹ منسوخ کروانے والوں میں امریکی فوجی اہلکاروں کے اہلخانہ بھی شامل ہیں۔ رپورٹ کے مطابق پاکستانی وزارت خارجہ نے امریکی حکمنامے...
کراچی: وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) امیگریشن نے کراچی ائیرپورٹ پر کارروائیوں کے دوران جعل سازی اور جعلی دستاویزات پر بیرون ملک سفر کرنے والے 3 مسافروں کو گرفتار کرلیا۔ میڈیاذرائع کے مطابق ترجمان ایف آئی اے نے بتایا ہے کہ ڈی جی ایف آئی اے احمد اسحٰق جہانگیر کی ہدایت پر بیرون ملک جانے والے مسافروں کی سخت اسکریننگ کی جارہی ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ کراچی ائیرپورٹ سے گرفتار ملزمان میں عرفان قاسم، مطیع اللہ باجوہ اور ایشور ڈار شامل ہیں، عرفان قاسم نامی مسافر نے یونان سفر کرنے کی کوشش کی، ملزم کے پاسپورٹ پر موجود یونان کا ویزہ جعلی تھا جب کہ ملزم نے کراچی کے رہائشی فیصل نامی ایجنٹ کے ذریعے سفری دستاویزات...
بالی ووڈ کے اسٹار اکشے کمار نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں فلم بھول بھلیاں کے سیکوئل سے نکالا گیا تھا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اکشے کمار نے حال ہی میں ایک ایونٹ کے دوران مداحوں کے سوالات کے دلچسپ جوابات دیے، جہاں انہوں نے کامیڈی فلموں میں کم کام کرنے اور فلم ’بھول بھلیاں‘ کے سیکوئلز میں نظر نہ آنے کی حیران کُن وجہ بھی بتائی۔ ایک مداح نے ان سے سوال کیا کہ وہ گزشتہ 10 سال میں کامیڈی فلموں میں کم کیوں نظر آئے؟ اس پر اکشے نے کہا کہ یہ بات درست ہے کہ انہوں نے حالیہ برسوں میں زیادہ تر سماجی مسائل پر مبنی فلموں پر توجہ دی۔ انہوں نے وضاحت کی کہ کامیڈی...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ڈائریکٹر جنرل ( ڈی جی ) پاسپورٹس مصطفیٰ جمال قاضی کا کہنا ہے کہ محکمہ پاسپورٹس آئندہ چند روز میں مکمل طور پر 24 گھنٹے کر دیا جائے گا۔وفاقی تحقیقاتی ایجنسی ( ایف آئی اے) میں زیر تربیت افسران کے وفد نے پاسپورٹ ہیڈ کوارٹرز کا تعارفی دورہ کیا اور ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹس مصطفیٰ جمال قاضی کی زیرتربیت افسران کے ساتھ تعارفی ملاقات ہوئی۔ ڈی جی پاسپورٹس کی زیرصدارت تعارفی اجلاس میں مختلف امور پر بریفنگ بھی دی گئی اور افسران کو امیگریشن اینڈ پاسپورٹس قوانین کے حوالے سے بتایا گیا۔اجلاس میں ایف آئی اے افسران کو پاسپورٹ بننے کے پورے عمل کےحوالے سے آگاہ بھی کیا گیا۔امیگریشن حکام نے ایف آئی اے افسران...
اسلام آباد — افغانستان میں طالبان عہدے داروں نے جمعرات کو کہا ہے کہ مختلف جرائم میں ملوث دو خواتین سمیت 12 افراد کو سرِعام کوڑے مارے گئے ہیں۔ طالبان حکام کے مطابق ان افراد کو زنا، بدفعلی، شادی کے لیےگھر سے بھاگنے اور "ناجائز تعلقات” رکھنے کے الزامات میں مقدمات کا سامنا تھا۔ طالبان حکومت کی سپریم کورٹ نے سزاؤں کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ خوست اور پروان صوبوں میں عدلیہ، انتظامی عملے اور عام شہریوں کی موجودگی میں سزا پر عمل درآمد کیا گیا ہے۔ ملزمان میں سے ہر ایک کو زیادہ سے زیادہ 39 کوڑے مارنے اور آٹھ ماہ سے تین سال تک قید کی سزا سنائی گئی۔ سپریم کورٹ نے بتایا کہ سزائیں صوبائی...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے نئی امیگریشن پالیسی کے نفاذ کے ساتھ ہی پاکستان میں عارضی طور پر مقیم ہزاروں افغان شہریوں کا مستقبل خطرے میں پڑھ گیا ہے، 2021 میں طالبان کی اقتدار میں واپسی کے بعد امریکا میں پناہ کی درخواست دینے والے ہزاروں افغانوں نے ٹرمپ انتظامیہ سے پالیسی پر نظر ثانی کی اپیل کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق افغانستان میں نئی طالبان انتظامیہ کے آنے کے بعد ایک اندازے کے مطابق افغانستان سے پاکستان منتقل ہونے والے تقریباً 26 ہزار سے زیادہ افغانوں نے امریکا میں پناہ کے لیے درخواستیں دے رکھی تھیں جو کہ جو بائیڈن انتظامیہ کی جانب سے منظور بھی کر لی گئیں تھیں تاہم نئے امریکی صدر کی جانب سے...
آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگرد گروپ نے پاک افغان سرحد پر ژوب کے علاقے سمبازہ سے دراندازی کی کوشش کی، جو سیکیورٹی فورسز نے ناکام بنا دی۔ کارروائی کے دوران 6 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔ اسلام ٹائمز۔ سیکیورٹی فورسز نے پاک افغان سرحد پر افغانستان کی جانب سے دہشتگردوں کے گروپ کی دراندازی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 6 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک افغان سرحد پر 22 اور 23 جنوری کی درمیانی شب دہشتگردوں کے ایک گروپ کی نقل و حرکت دیکھی گئی۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ دہشتگرد گروپ نے پاک افغان سرحد پر ژوب کے علاقے سمبازہ سے دراندازی کی کوشش...
راولپنڈی ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔ 23 جنوری 2025ء ) عمران خان کا کہنا ہے کہ بددیانت افراد کبھی نیوٹرل ایمپائرز کی حمایت نہیں کرتے، 9 مئی کو انہوں نے خود چوکیوں سے فوج اور پولیس کو غائب کیا، خود آگ لگائی اور خود سی سی ٹی وی فوٹیج غائب کر کے الزام بے گناہ سیاسی کارکنان پر ڈال دیا۔ تفصیلات کے مطابق بانی تحریک انصاف عمران خان نے جمعرات کے روز اڈیالہ جیل میں صحافیوں اور وکلاء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ "ملک ریاض کا حالیہ بیان ہے کہ اگر وہ اپنا منہ کھولیں گے تو بہت سے لوگوں کو شرمندگی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ میں ملک ریاض سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ بتائیں پچھلے...
سیکیورٹی فورسز نے پاک افغان سرحد پر افغانستان کی جانب سے خوارج کے گروپ کی دراندازی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 6 خوارج کو ہلاک کردیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک افغان سرحد پر 22 اور 23 جنوری کی درمیانی شب خوارج کے ایک گروپ کی نقل و حرکت دیکھی گئی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ خوارج کے گروپ نے پاک افغان سرحد پر ژوب کے علاقے سمبازہ سے دراندازی کی کوشش کی جو سیکیورٹی فورسز نے ناکام بنادی۔ اس کارروائی کے دوران 6 خوارج ہلاک ہوگئے جن کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکاخیز مواد برآمد ہوا ہے۔...
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ کے علم میں لایا گیا ہے کہ وفاقی حکومت نے جسٹس (ریٹائرڈ) جاویداقبال کی جگہ جسٹس (ریٹائرڈ) فقیر محمد لاپتا افراد کمیشن کے سربراہ مقرر ہوچکے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: جسٹس ریٹائرڈ فقیر محمد کھوکھر لاپتا افراد کمیشن کے سربراہ مقرر جبری گمشدگی گزشتہ 2 دہائیوں سے پاکستان میں چلا آ رہا ایک سنگین مسئلہ ہے اور اس مسئلے کے تدارک کے لیے وفاقی حکومت نے سنہ 2011 میں لاپتا افراد کمیشن قائم کیا جس کے پہلے سربراہ کے طور پر سپریم کورٹ آف پاکستان کے ریٹائرڈ جج، جسٹس جاوید اقبال کو تعینات کیا گیا۔ سنہ 2011 سے لے کر اب تک جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال ہی اس کمیشن کی سربراہی کرتے رہے۔ اس کمیشن کی...
پی ایف یو جے کے صدر افضل بٹ(فائل فوٹو)۔ پیکا ترمیمی ایکٹ 2025 کی منظوری پر پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس نے ملک بھر میں احتجاجی تحریک شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ پی ایف یو جے کے صدر افضل بٹ نے کہا کہ کل مشاورت کے بعد احتجاجی تحریک کی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔ پیکا ایکٹ ترمیمی بل 2025ء کثرت رائے سے منظورقومی اسمبلی نے پیکا ایکٹ ترمیمی بل 2025ء کثرت رائے سے منظور کر لیا۔ افضل بٹ کا کہنا تھا کہ حکومت نے اچانک بل لا کر منظور کروایا، صحافیوں سے وعدہ خلافی کی۔پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے صدر نے کہا صحافتی تنظیموں کو بل پیش کرنے سے قبل مسودے پر مشاورت کی یقین دہانی کروائی...
اسلام آباد:سینیٹر عرفان صدیقی نے تحریک انصاف کو مذاکراتی عمل نہ چھوڑنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کو جواب دینے کے لیے وقت درکار ہے۔ تحریک انصاف کو اپنے فیصلے پر دوبارہ غور کرنا چاہیے۔ وفاقی دارالحکومت میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے کنوینر نے پی ٹی آئی کی جانب سے مذاکرات ختم کرنے کے اعلان کو افسوسناک قرار دیا۔ عرفان صدیقی نے کہا کہ پہلی ملاقات میں یہ طے پایا تھا کہ پی ٹی آئی اپنے مطالبات تحریری طور پر پیش کرے گی، لیکن ان مطالبات کو لانے میں انہیں 42 دن لگے۔ اب وہ چاہتے ہیں کہ حکومت 7 دن کے اندر جوڈیشل کمیشن تشکیل دے، جو کہ ممکن...
ژوب ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) سیکیورٹی فورسز نے پاک افغان سرحد پر افغانستان کی جانب سے خوارج کے گروپ کی دراندازی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 6 خوارج کو ہلاک کردیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک افغان سرحد پر 22 اور 23 جنوری کی درمیانی شب خوارج کے ایک گروپ کی نقل و حرکت دیکھی گئی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ خوارج کے گروپ نے پاک افغان سرحد پر ژوب کے علاقے سمبازہ سے دراندازی کی کوشش کی جو سیکیورٹی فورسز نے ناکام بنادی۔ اس کارروائی کے دوران 6 خوارج ہلاک ہوگئے جن کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود...
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2025ء)بانی پی ٹی آئی عمران خان نے پارٹی رہنما شیر افضل مروت کو بطور وکیل صفائی پیش ہونے سے روک دیا۔بانی پی ٹی آئی نے جیل انتظامیہ اور عدالت کو آگاہ کر دیا۔(جاری ہے) انہوں نے جیل انتظامیہ کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ شیر افضل مروت میرا وکیل نہیں ہے، اسے جیل میں داخل نہ ہونے دیا جائے۔بانی پی ٹی آئی نے شیر افضل مروت سے متعلق تحریر بھی لکھوا دی۔شیر افضل مروت بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے اڈیالہ جیل پہنچے تھے، ان کو واپس بھجوا دیا گیا۔شیر افضل مروت کے اڈیالہ جیل پہنچنے پر جیل انتظامیہ نے بانی پی ٹی آئی کو آگاہ کیا تھا۔
فوٹو: فائل سیکیورٹی فورسز نے پاک افغان سرحد پر افغانستان کی جانب سے خوارج کے گروپ کی دراندازی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 6 خوارج کو ہلاک کردیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک افغان سرحد پر 22 اور 23 جنوری کی درمیانی شب خوارج کے ایک گروپ کی نقل و حرکت دیکھی گئی۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ خوارج کے گروپ نے پاک افغان سرحد پر ژوب کے علاقے سمبازہ سے دراندازی کی کوشش کی جو سیکیورٹی فورسز نے ناکام بنادی۔ ژوب: سیکیورٹی فورسز نے افغانستان سے دراندازی کی کوشش ناکام بنادی، 5 خارجی ہلاک، آئی ایس پی آرآئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ افغان حکومت سے بار بار کہا...
مشہور اداکارہ اروشی روٹیلا نے حال ہی میں اپنی وائرل باتھ روم ویڈیو کے بارے میں وضاحت دی ہے، جس نے 2024 میں سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی تھی۔ اروشی نے انکشاف کیا کہ یہ ویڈیو ان کی فلم گھسپیٹیاکا ایک سین تھا اور اسے پروڈیوسرز کی درخواست پر جاری کیا گیا تھا۔بالی وڈ ببل کے ساتھ ایک انٹرویو میں اُروشی نے بتایا، “پروڈیوسرز مالی مشکلات کا شکار تھے اور انہیں کچھ قرضوں کی وجہ سے اپنی زمین تک بیچنی پڑی تھی۔ وہ سڑک پر آنے کے قریب تھے۔ اس صورتحال میں انہوں نے ہماری ٹیم سے اجازت طلب کی کہ آیا اس سین کو پہلے وائرل کیا جا سکتا ہے۔” اروشی نے مزید کہا، “یہ فلم کا...
کراچی : صارم کے قاتل کی تلاش کے لیے تحقیقاتی ٹیم نے دو مزید افراد کو حراست میں لے لیا. مشتبہ حرکات و سکنات کی وجہ سے دونوں کے خلاف کارروائی کی۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے نارتھ کراچی کے صارم قتل کیس کی تحقیقات جاری ہے. تحقیقاتی ٹیم نے دو مزید افراد کو حراست میں لے لیا. جس کے بعد زیر حراست افراد کی تعداد 9 ہو گئی۔پولیس حکام نے کہا گزشتہ روز 7 افراد کے ڈی این اے کے لیے بلڈ سیمپل لیے گئے تھے. لیبارٹری کی ڈیمانڈ پر صارم کے والد اور بیٹے کا سیمپل بھی لیا گیا۔دونوں افراد کو رات گئے اپارٹمنٹ سے حراست میں لیا گیا. مشتبہ حرکات و سکنات کی وجہ سے دونوں...
اسلام آباد : پی ٹی آئی سے مذاکرات کرنے والی حکومتی کمیٹی کے ترجمان عرفان صدیقی نے کہا ہےکہ مذاکرات ختم کرنے کااعلان افسوسناک ہے ، مذاکرات کا یہ عمل پی ٹی آئی کی پیشرفت پر ہوا تھا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ یہ ہمارا جواب تو سُن لیتے پھر انکار کرتے، ہمارے خیال میں 7 ورکنگ دن 28 جنوری کو مکمل ہو رہے تھے اور وہ اسپیکر کو 28 جنوری کی تاریخ دے چکے تھے، وہ کیوں 5 دن انتظار نہیں کرسکتے۔ عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ پہلی میٹنگ میں طے پایا کہ مطالبات تحریری شکل میں لائیں گے، انہیں 42 دن مطالبات لانے میں لگے اور ہم سے چاہتے ہیں کہ...
سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع ژوب میں افغانستان سے دراندازی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 6 خارجی دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے بتایا کہ 22/23 جنوری کی رات کو خارجی دہشت گردوں کا ایک گروپ پاکستان-افغانستان سرحد سے دراندازی کی کوشش کر رہا تھا۔آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ سیکورٹی فورسز نے ضلع ژوب کے علاقے سمبازہ میں ٹریس کیا اور مؤثر طریقے سے خارجی دہشت گردوں کی دراندازی کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے 6 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشتگردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد کیا گیا۔پاک فوج کے...
مشہور اداکارہ اروشی روٹیلا نے حال ہی میں اپنی وائرل باتھ روم ویڈیو کے بارے میں وضاحت دی ہے، جس نے 2024 میں سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی تھی۔ اروشی نے انکشاف کیا کہ یہ ویڈیو ان کی فلم 'گھسپیٹیا' کا ایک سین تھا اور اسے پروڈیوسرز کی درخواست پر جاری کیا گیا تھا۔ بالی وڈ ببل کے ساتھ ایک انٹرویو میں اُروشی نے بتایا، "پروڈیوسرز مالی مشکلات کا شکار تھے اور انہیں کچھ قرضوں کی وجہ سے اپنی زمین تک بیچنی پڑی تھی۔ وہ سڑک پر آنے کے قریب تھے۔ اس صورتحال میں انہوں نے ہماری ٹیم سے اجازت طلب کی کہ آیا اس سین کو پہلے وائرل کیا جا سکتا ہے۔" اروشی نے مزید کہا، "یہ فلم...
ژوب : بلوچستان کے ضلع ژوب میں سیکیورٹی فورسز سے مقابلے میں پاک افغان سرحد سے اندر داخل ہوئے چھ خوارج ہلاک ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے اعلامیے کے مطابق بائیس اور تئیس جنوری کی رات خوارج کے ایک گروپ کی نقل و حرکت کو مانیٹر کیا گیا، خوارج پاکستان افغانستان سرحد سے دراندازی کی کوشش کر رہے تھے، سیکیورٹی فورسز نے ضلع ژوب کے عام علاقے سمبازہ میں انہیں گھیرلیا۔ سیکیورٹی فورسز نے مؤثر طریقے سے ان کی دراندازی کی کوشش کو ناکام بنایا نتیجتاً چھ خوارج جہنم میں بھیجے گئے جن سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد ہوا۔ آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ پاکستان مستقل طور پر عبوری افغان...
عالمی بینک نے پاکستان کیلئے 10 سالہ کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک جاری کر دیا۔ اسلام آباد میں منعقدہ تقریب کے دوران نائب صدر ورلڈ بینک برائے جنوبی ایشیا مارٹن ریزر نے 10 سال کے فریم ورک کا باضابطہ اجرا کرتے ہوئے کہا کہ کنٹری پارنٹرشپ فریم ورک کے اہداف حاصل کرنے کیلئے مسلسل سخت محنت کرنا ہوگی۔ نائب صدر کا کہنا تھا کہ چند ماہ یا ایک سے دو سال میں اہداف حاصل نہیں ہوں گے، نجی اور سرکاری شعبے کو دس سال کی حکمت عملی پر عمل کرنا ہوگا، اڑان پاکستان پروگرام کے ذریعے پائیدار ترقی کی بنیاد رکھنا خوش آئند ہے۔ عالمی بینک کے مطابق پاکستان کو شدید انسانی ترقی کے چیلنجز کا سامنا ہے، ہیومین کیپٹل انڈیکس...
مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا مذاکرات ترک کرنے کا اعلان افسوسناک ہے، حکومت ابھی مذاکرات کے لیے سنجیدہ ہے۔ پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ اگر 9 مئی اور 26نومبر کے واقعات کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن نہیں بنایا جاتا تو وہ مذاکرات ختم کردے گی، پی ٹی آئی رہنماؤں نے کہا کہ وہ یہ بات عمران خان کی ایما پر کررہے ہیں، مذاکرات کا عمل پی ٹی آئی کی درخواست پر ہی شروع ہوا تھا۔ عرفان صدیقی نے کہا کہ پی ٹی آئی رہنماؤں نے مذاکرات کے لیے گزشتہ سال 5 دسمبر کو کمیٹی بنائی تھی اور خود خواہش کی تھی کہ وہ بات چیت...
سٹی 42 : سکیورٹی فورسز نے پاک افغانستان بارڈر کے قریب ژوب کے علاقے میں آپریشن کے دوران 6 خارجی دہشتگرد جہنم واصل کردیے ۔ 23 جنوری کی درمیانی شب سکیورٹی فورسز کو ژوب کے علاقے سمبازہ میں بین الاقوامی سرحد پر خارجی دہشت گردوں کی نقل و حرکت کا پتہ چلا ، جس کے بعد فورسز نے موثر کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کی در اندازی کو ناکام بنایا، پاکستان افغانستان بارڈر کے قریب ژوب میں آپریشن کیا گیا، جس کے دوران فائرنگ سے 6 خارجی دہشت گرد ہلاک ہوگئے ۔ مراکش کشتی حادثے میں ملوث انسانی سمگلر گرفتار سکیورٹی فورسز نے ہلاک خارجی دہشتگردوں کے قبضے سے بڑے پیمانے پر اسلحہ اور بارودی...
راولپنڈی : سیکورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع ژوب میں افغانستان سے دراندازی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 6 خارجی دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے بتایا کہ 22 اور 23 جنوری کی درمیانی شب خارجی دہشت گردوں کا ایک گروپ پاکستان افغانستان سرحد سے دراندازی کی کوشش کر رہا تھا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکورٹی فورسز نے ضلع ژوب کے علاقے سمبازہ میں دہشت گردوں کی نقل و حرکت کو مانیٹر اور خارجی دہشت گردوں کی دراندازی کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے 6 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ آئی ایس پی آر کا بتانا ہے کہ ہلاک دہشتگردوں سے بھاری تعداد میں اسلحہ، گولہ...
عدالت نے ایس ایس پی ایسٹ سے پیشرفت رپورٹ طلب کرلی اور ریمارکس دیئے کہ اگر کیس میں کوئی پیشرفت نہ ہوئی تو آئندہ سماعت پر ایس ایس پی ایسٹ ذاتی حیثیت میں پیش ہوں۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ ہائیکورٹ نے 2016ء سے لاپتا شخص اور دیگر افراد کی گمشدگی کیخلاف درخواستوں پر شہریوں کے اہل خانہ کی فوری مالی معاونت کرنے کا حکم دیدیا۔ تفصیلات کے مطابق ہائیکورٹ میں 2016ء سے لاپتا شخص اور دیگر افراد کی گمشدگی کیخلاف درخواستوں پر سماعت ہوئی، جس میں درخواستگزار کے وکیل نے مؤقف دیا کہ محمد طاہر تھانہ سہراب گوٹھ سے 2016ء لاپتا ہوا تھا، ہر پیشی پر پولیس روایتی رپورٹس پیش کر دیتی ہے۔ پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ جے آئی ٹیز نے طاہر...
ہم نے امریکا کے کہنے پر نصاب تبدیل کیا تھا، خواجہ آصف - فوٹو: فائل وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ افسوس یہ ہے کہ ہمارے نصاب میں جھوٹ پڑھایا جا رہا ہے۔قومی اسمبلی اجلاس کے دوران اراکین اسمبلی آسیہ ناز تنولی، عقیل ملک اور ملک ابرار نے ضلع راولپنڈی میں مزید سرکاری اسکول نہ کھولنے کا توجہ دلاؤ نوٹس پیش کیا۔ اس دوران رکن اسمبلی آسیہ ناز تنولی نے کہا کہ راولپنڈی غازیوں اور شہدا کا شہر ہے۔وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ہم اس وقت گوادر اور دیگر علاقوں میں اسکول کھول رہے ہیں، یہ تاثر غلط ہے کہ ہم راولپنڈی میں مزید اسکول نہیں کھول رہے۔ ٹرمپ نے حلف اٹھانے کے بعد تعمیری تقریر کی، خواجہ...
پاک، افغان سرحد پر خوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام، 6خوارج مارے گئے WhatsAppFacebookTwitter 0 23 January, 2025 سب نیوز راولپنڈی (آئی پی ایس )پاک، افغان سرحد پر خوارج کی پاکستان میں دراندازی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے سیکیورٹی فورسز نے 6 خوارج کو ہلاک کردیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق ژوب میں پاک افغان سرحد پر خوارج کی جانب سے پاکستان میں دراندازی کی کوشش کی گئی جسے سیکیورٹی فورسز نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنایا جبکہ کارروائی کے نتیجے میں 6 خوارج مارے گئے۔خوارج کے ایک گروپ کی جانب سے دراندازی کی کوشش 22اور 23جنوری کی درمیانی شب کی گئی اور سیکیورٹی فورسز نے سمبازہ...
گزشتہ سال 16 مئی کو معاملے کی سماعت کرتے ہوئے سپریم کورٹ نے کہا تھا کہ مرکز کو مٹیا کے حراستی مرکز میں 17 غیر ملکیوں کو جلاوطن کرنے کیلئے فوری اقدام اٹھانے چاہیئں۔ اسلام ٹائمز۔ سپریم کورٹ آف انڈیا نے آسام حکومت کے مٹیا ٹرانزٹ کیمپ میں 270 غیر ملکیوں کو حراست میں رکھنے کی وجوہات کا جواب نہ دینے کے لئے ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔ جسٹس ابھئے ایس اوکا اور جسٹس نونگمی کاپم کوٹیشور سنگھ کی بنچ نے اس سلسلے میں آسام کے چیف سکریٹری کو سماعت کی اگلی تاریخ پر ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ موجود رہنے کی ہدایت دی ہے۔ معاملے کی سماعت کرتے ہوئے عدالت عظمیٰ نے کہا کہ اس نے 9 دسمبر کو ریاستی...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 23 جنوری 2025ء) پاکستان میں حکومتی اتحاد اور اپوزیشن جماعتپاکستان تحریک انصافکے درمیان جاری سیاسی تناؤ میں کمی کے لیے گزشتہ ماہ فریقین کے درمیان مصالحتی مذاکرات کا سلسلہ شروع ہوا۔ حکومتی اور تحریک انصاف کے نمائندوں کے درمیان یہ بات چیت 72 سالہ عمران خان کو بدعنوانی کے ایک مقدمے میں 14 برس قید کی سزا سنانے سے قبل شروع ہوئی تھی۔ پاکستان: القادر ٹرسٹ کیس میں عمران خان کو چودہ برس کی سزا پی ٹی آئی اور حکومت کے مابین مذاکرات میں آخر رکاوٹ کیا ہے؟ عمران خان کے خلاف درجنوں کیسز میں سے بدعنوانی کے اس مقدمے کو سب سے بڑا کیس قرار دیا جاتا ہے جس میں عمران خان...
بانی پی ٹی آئی عمران خان نے شیر افضل مروت کو بطور وکیل صفائی پیش ہونے سے روک دیا ۔ بانی پی ٹی آئی کی جانب سے جیل انتظامیہ اور عدالت کو بھی آگاہ کر دیا گیاہے ، عمران خان نے کہا کہ شیر افضل مروت میرا وکیل نہیں ہے اور اسے جیل داخل نہ ہونے دیا جائے ۔ بانی پی ٹی آئی نے شیر افضل مروت سے متعلق تحریر بھی لکھوا دی ہے ، شیر افضل مروت عمران خان سے ملاقات کیلئے اڈیالہ جیل پہنچے تھے ، شیر افضل مروت گیٹ نمبر پرپانچ سے اڈیالہ جیل ڈیوڑھی تک پہنچے لیکن انہیں واپس بھجوا دیا گیا ۔شیر افضل مروت کے اڈیالہ جیل پہنچنے پر جیل انتظامیہ نے بانی پی...
سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع ژوب میں پاک افغان سرحد پر خوارج کی دراندازی کو کوشش کو ناکام بناتے ہوئے 6 دہشتگرد ہلاک کردیے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فورسز کے جوانوں نے ضلع ژوب کے علاقے سمبازہ میں دراندازی کی کوشش کرنے والے دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشتگردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد برآمد ہوا ہے۔ فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے کہاکہ پاکستان مستقل طور پر عبوری افغان حکومت سے کہتا رہا ہے کہ وہ سرحد کے اطراف میں مؤثر بارڈر مینجمنٹ کو یقینی بنائے۔ توقع ہے کہ عبوری افغان حکومت اپنی...
امریکی ریاست کیلیفیورنیا کے شہر لاس اینجلس کے شمال میں جنگلات میں نئی آگ لگ گئی، جس نے 9400 ایکڑ رقبے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق، تیز ہواؤں اور خشک جھاڑیوں کی وجہ سے آگ تیزی سے پھیل رہی ہے، حکام نے لاس اینجلس کاؤنٹی کے علاقے کاسٹائک لیک کے تقریباً 31 ہزار رہائشیوں کو انخلا کا حکم دے دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: امریکی فائربریگیڈ حکام لاس اینجلس آگ پر بے بسی کی تصویر بن گئے میڈیا رپورٹس کے مطابق، لاس اینجلس کاؤنٹی فائر ڈپارٹمنٹ اور اینجلس نیشنل فارسٹ کا عملہ آگ بجھانے میں مصروف ہے، ہیلی کاپٹرز اور چھوٹے طیارے بھی آگ بجھانے کی کوششوں میں حصہ لے رہے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق،...
پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے پارٹی رہنما شیرافضل مروت کو بطور وکیل صفائی پیش ہونے سے روک دیا۔ رپورٹ کے مطابق بانی پی ٹی ائی نے جیل انتظامیہ اور عدالت کو اگاہ کر دیا۔ بانی پی ٹی ائی نے جیل انتظامیہ کو ہدایت دی کہ شیر افضل مروت میرا وکیل نہیں اسے جیل داخل نہ ہونے دیا جائے۔ رپورٹ کے مطابق پانی پی ٹی ائی نے شیر افضل مروت سے متعلق تحریر بھی لکھوا دی۔ شیر افضل مروت بانی پی ٹی ائی سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل پہنچے تھے، شیر افضل مروت گیٹ پانچ سے اڈیالا جیل ڈیوڑھی تک پہنچے تھے وہاں سے واپس بھجوا دیا گیا۔ شیر افضل مروت کے اڈیالہ جیل پہنچنے پر جیل...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے اڈیالہ جیل انتظامیہ اور عدالت کو آگاہ کیا ہے کہ شیر افضل مروت ان کے وکیل نہیں ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق عمران خان نے جیل انتظامیہ کو آگاہ کیا ہے کہ شیر افضل مروت کو جیل میں داخل نہ ہونے دیا جائے کیونکہ وہ ان کے وکیل نہیں۔ یہ بھی پڑھیں ’عمران خان نے پارٹی سے نکالنا ہے تو بے شک نکال دیں‘ شیر افضل مروت بانی پی ٹی آئی نے پارٹی رہنما شیر افضل سے متعلق اپنی تحریر بھی لکھوا دی ہے۔ واضح رہے کہ شیر افضل مروت آج عمران خان سے ملنے کے لیے اڈیالہ جیل پہنچے تھے، تاہم انہیں واپس بھیج دیا گیا۔ شیر افضل مروت...
بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پارٹی رہنما شیر افضل مروت کو بطور وکیل صفائی اڈیالہ جیل میں پیش ہونے سے روکتے ہوئے جیل انتظامیہ اور عدالت کو اس فیصلے سے آگاہ کردیا۔بانی پی ٹی آئی نے جیل انتظامیہ کو آگاہ کیا ہے کہ شیر افضل مروت میرے وکیل نہیں ہیں. انہیں جیل میں داخل نہ ہونے دیا جائے۔پانی پی ٹی ائی نے شیر افضل مروت سے متعلق تحریر بھی لکھوا دی ہے. شیر افضل مروت بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل پہنچے تھے۔شیر افضل مروت گیٹ نمبر 5 سےاڈیالہ جیل ڈیوڑھی تک پہنچے تھے. وہاں سے انہیں واپس بھجوا دیا گیا۔شیر افضل مروت کے اڈیالہ جیل پہنچنے پر جیل انتظامیہ نے بانی پی...
اسلام آباد: ملک بھر کے عوام مہنگی بجلی اور اس کے بلوں میں بھاری ٹیکسز سے پریشان ہیں جب کہ حکومت کی جانب سے پبلک اور کارپوریٹ سیکٹر کے ملازمین کو اربوں روپے کی مفت بجلی دیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ قومی اسمبلی اجلاس کےد وران وقفہ سوالات میں وزارت توانائی نے پبلک اور کارپوریٹ سیکٹر کے ملازمین کو سالانہ اربوں روپے کی مفت بجلی دیے جانے کا انکشاف کیا ہے۔ دستاویز کے مطابق پبلک اور کارپوریٹ سیکٹر کے 2 لاکھ ملازمین کو 44 کروڑ 15 لاکھ یونٹ سالانہ مفت بجلی دی گئی۔ اسی طرح حاضر سروس ملازمین کو سالانہ 30 کروڑ 82 لاکھ یونٹ بجلی مفت دی گئی جب کہ ریٹائر ملازمین کو 13 کروڑ...
سابق وفاقی وزیر سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف اور حکومت کا ہدف ایک تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان جیل میں رہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں سابق وفاقی وزیر سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ میں نے قوم کو پہلے ہی بتا دیا تھا کہ پی ٹی آئی اورحکومت کے مذاکرات ختم ہو جائیں گے اور یہ مذاق تھا۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت کی ضمانتی پی ٹی آئی ہے، پی ٹی آئی قیادت کیساتھ عوام کو تیار نہیں اور یہ بھی خوش ہیں ۔ فیصل واوڈا نے کہا کہ تحریک انصاف کا کوئی ایک چہرہ بتائیں جو آج اقتدار کے مزے...
—فائل فوٹو لیسکو کے چیف ایگزیکٹیو انجینئر شاہد حیدر نے کہا ہے کہ ہمارا مقصد صارفین کو بر وقت اور بہترین خدمات فراہم کرنا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ لیسکو نے سنگل فیز میٹرز کی کمی پر قابو پا لیا ہے، اب تک تمام جمع شدہ ڈیمانڈ نوٹسز کے میٹرز جاری کر دیے ہیں اور جلد ہی خراب ہونے والے تمام میٹرز بھی تبدیل کر دیے جائیں گے۔ وزیراعظم کا لیسکو میں کرپشن الزامات پر نکالے گئے 12 افسران کی بحالی کا نوٹسوزیر اعظم شہباز شریف نے لیسکو میں کرپشن الزامات پر نکالے گئے 12 افسران کی بحالی کا نوٹس لے لیا۔ سی ای او لیسکو نے مزید کہا ہے کہ ہمارا مقصد صارفین کو بر وقت اور بہترین...
جرمنی میں چاقو بردار شخص نے ڈے کیئر سینٹر سے آئے ہوئے بچوں پر چاقو سے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جرمنی کے شہر اسکافنبرگ کے ایک پارک میں چاقو بردار شخص نے بچوں پر حملہ کردیا۔ حملے میں 2 سالہ بچہ ہلاک ہوگیا جب کہ بچوں کو بچانے کی کوشش میں ایک 41 سالہ شخص بھی ہلاک اور دو زخمی ہوگئے۔ حملہ آور نے پولیس کو دیکھ کر پارک سے چھلانگ لگائی اور ریل کی پٹریوں پر بھاگنے لگا جس کے باعث اسکافنبرگ میں ٹرین سروس مختصر طور پر معطل کر دی گئی۔ بعد ازاں پولیس نے تعاقب کے بعد حملہ آور کو حراست میں لے لیا جو سالہ...
سی ڈی اے کے افسر محمد اصغر زرداری کا تبادلہ ،نوٹیفکیشن سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 23 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد:وفاقی ترقیاتی ادارے (سی ڈی اے) کے گریڈ19کے آفیسر محمد اصغر زرداری کا تبادلہ ڈائریکٹر جنرل سروسز سی ڈی اے میں کردیا گیا ہے،انہیں ایچ آرڈی ڈائریکٹوریٹ سے فوری رجوع کرنے کا کہہ دیا گیا ہے ۔ اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق محمد اصغر کی تعیناتی سی ڈی اے قواعد وضوابط کے مطابق کردی گئی ہے ۔
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 23 جنوری 2025ء) ماحولیات سے متعلق تھنک ٹینک ایمبر نے جمعرات کے روز تازہ ترین رپورٹ جاری کی ہے، اس کے مطابق سن 2024 کے دوران پہلی بار یورپی یونین میں بجلی کے حصول کے لیے شمسی توانائی کا استعمال کوئلے کے استعمال سے کہیں زیادہ کیا گیا اور یوں شمسی توانائی نے کوئلے کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ یورپی یونین میں شمسی توانائی تیزی سے بڑھتا ہوا حصول توانائی کا ذریعہ ہے، جس کا فی الوقت مجموعی توانائی کی فراہمی میں 11 فیصد حصہ ہے۔ شمسی اور ہوا سے پیدا ہونے والی توانائی مجموعی طور پر قابل تجدید توانائی کے ذرائع کا اب 47 فیصد ہو گیا ہے، جو کہ سن 2019...
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن )بانی پی ٹی آئی عمران خان نے شیر افضل مروت کو بطور وکیل صفائی پیش ہونے سے روک دیا ۔ نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی جانب سے جیل انتظامیہ اور عدالت کو بھی آگاہ کر دیا گیاہے ، عمران خان نے کہا کہ شیر افضل مروت میرا وکیل نہیں ہے اور اسے جیل داخل نہ ہونے دیا جائے ۔ بانی پی ٹی آئی نے شیر افضل مروت سے متعلق تحریر بھی لکھوا دی ہے ، شیر افضل مروت عمران خان سے ملاقات کیلئے اڈیالہ جیل پہنچے تھے ، شیر افضل مروت گیٹ نمبر پرپانچ سے اڈیالہ جیل ڈیوڑھی تک پہنچے لیکن انہیں واپس بھجوا دیا گیا ۔ ...
لاہور میں بچوں سے بھیک منگوانے والے 2 افراد کو گرفتار کرکے 10 بچوں کو برآمد کرلیا گیا۔ لاہور کے علاقے ڈیفنس میں پولیس ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے بچوں سے بھیک منگوانے والے 2 افراد کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان کو مخبر کی اطلاع پر چھاپہ مار کر گرفتار کیا گیا۔ ملزمان کے قبضے سے 10 بچے برآمد ہوئے۔ برآمد کیے گئے 10 بچوں کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے حوالے کردیا گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔23 جنوری ۔2025 )پاکستان نے داعش کے حوالے سے افغانستان کے الزامات مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ پاکستان داعش کی معاونت نہیں کررہا پاکستان میں داعش کے کیمپس کی تردید کرتے ہیں امریکا کی نئی انتظامیہ کے ساتھ مثبت تعلقات کے خواہاں ہیں پاکستان کے پاس امریکہ پالیسی میں تبدیلی کی کوئی اطلاع نہیں ترجمان دفتر خارجہ شقفت علی خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ میں کہا کہ ہم افغانستان کی جانب سے پاکستان پر داعش کو سپورٹ کرنے کے الزامات کو سختی سے مسترد کرتے ہیں.(جاری ہے) انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان داعش کی معاونت نہیں کررہا پاکستان میں داعش کے کیمپس کی تردید کرتے ہیں پاکستان میں داعش کی...
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف نے حکومت کیساتھ مذاکرات ختم کرنے کااعلان کردیا۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق بیرسٹر گوہر نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے آج جیل میں مذاکرات ختم کرنے کااعلان کیا،حکومت نے 7روز میں کمیشن بناناتھا،آج تک کمیشن نہیں بنا اس لئے بانی نے مذاکرات ختم کرنے کا اعلان کیا۔ مزید :
حکومت اور پاکستان تحریک انصاف کے مذاکرات کے معاملے پر حکومت بھی اپنا مفصل تحریری جواب دے گی ۔حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف نے دو مطالبات اور 19ٹی او آرز دئیے تھے ،حکومتی کمیٹی بھی ہر ٹی او آرز اور مطالبے کا تحریری جواب دے گی، حکومت آئین قانون اور عدالتی فیصلوں کے حوالے بھی دے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کمیٹی حکومت جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کن حالات میں ہوسکتی ہے اس کا ذکر بھی کرے گی ، کمیٹی حکومتی عدالتوں میں زیر سماعت مقدمات کا بھی ذکر کرے گی، حکومت ان مقدمات کے حوالے سے اپنے کردار کا بتائے گی۔ تحریک انصاف کے لاپتہ افراد کی تفصیلات فراہم نہ کرنے کا بھی ذکر ہوگا، کمیٹی...
کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے 2016 سے لاپتا شخص اور دیگر افراد کی گمشدگی کیخلاف درخواستوں پر شہریوں کے اہل خانہ کی فوری مالی معاونت کرنے کا حکم دیدیا۔ ہائیکورٹ میں 2016ء سے لاپتا شخص اور دیگر افراد کی گمشدگی کیخلاف درخواستوں پر سماعت ہوئی، جس میں درخواستگزار کے وکیل نے مؤقف دیا کہ محمد طاہر تھانہ سہراب گوٹھ سے 2016 لاپتا ہوا تھا۔ ہر پیشی پر پولیس روایتی رپورٹس پیش کردیتی ہے۔ پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ جے آئی ٹیز نے طاہر کی جبری گمشدگی کا تعین کیا ہے۔ سندھ حکومت نے لاپتا طاہر کے اہلخانہ کی مالی معاونت بھی کردی ہے۔ لاپتا طاہر کی اہلیہ نے کہا کہ میرا شوہر بازیاب کرایا جائے۔ 9 برسوں...
—فائل فوٹو وزیر اوقاف شافع حسین سے مذہبی اسکالر پیر عثمان افضل قادری کی ملاقات ہوئی ہے۔ ملاقات کے دوران پیرعثمان افضل قادری نے شافع حسین کو وزیر اوقاف ومذہبی امور کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر پیر عثمان افضل قادری نے سابق وزیر اعظم چوہدری شجاعت حسین کی خیریت بھی دریافت کی۔ آئینی ترمیم سے مزید نئے ججز کی بھرتی ممکن ہوگی، چوہدری شافع حسینوزیر صنعت و تجارت پنجاب چوہدری شافع حسین نے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے مزید نئے ججز کی بھرتی بھی ممکن ہوگی۔ شافع حسین نے کہا کہ علمائےکرام نے ہمیشہ رواداری اوراخوت کے جذبات کو فروغ دینے میں کلیدی کردار ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ پُرامن معاشرے اور مذہبی رواداری...
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن )سینئر سیاستدان مشاہد حسین سید نے تصدیق کی ہے کہ سابق چیف جسٹس ارشاد حسن خان نے امریکی صدر بل کلنٹن کو یقین دہانی کرائی تھی کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کو پھانسی نہیں دی جائے گی۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق مشاہد حسین سید نے کہا کہ یہ ملاقات ایوان صدر کے واش روم میں ہوئی، سابق صدر پرویز مشرف نے خود جسٹس ارشاد کو کلنٹن کے پیچھے واش روم بھجوایاتھا، سابق صدر سب کے سامنے نوازشریف کو پھانسی نہ دینے کی یقین دہانی نہیں کروانا چاہتے تھے، سابق چیف جسٹس نے خود مجھے واقعہ سنایا ، صدر کلنٹن کے دورے کا مقصد نواز شریف کی رہائی تھا۔ امریکی صدر کا دورہ پاکستان...
پاکستان نے افغانستان کے داعش کو سپورٹ کرنے کے الزامات سختی سے مسترد کردیے WhatsAppFacebookTwitter 0 23 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد:پاکستان نے داعش کے حوالے سے افغانستان کے الزامات مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ پاکستان داعش کی معاونت نہیں کررہا، پاکستان میں داعش کے کیمپس کی تردید کرتے ہیںہفتہ وار پریس بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ شقفت علی خان نے کہا کہ ہم افغانستان کی جانب سے پاکستان پر داعش کو سپورٹ کرنے کے الزامات کو سختی سے مسترد کرتے ہیں، انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان داعش کی معاونت نہیں کررہا، پاکستان میں داعش کے کیمپس کی تردید کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ افغان انتظامیہ پر ٹی ٹی پی کے دہشت گرد کیمپوں کے...
وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا خطاب یقیناً عالمی امن اور تنازعات کے حل میں انتہائی حوصلہ افزا ہے، ڈونلڈ ٹرمپ دنیا کے لیے امن کی امید بنے ہیں۔ ان کے دور میں پاک امریکا تعلقات کو نئی جہت ملے گی۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے امریکی کانگریس مین جو ولسن (Joe Wilson) اور روب بریسنہان (Rob Bresnahan) سے واشنگٹن میں الگ الگ ملاقاتیں کیں جن میں باہمی دلچسپی کے امور اور پاک امریکا تعلقات کے فروغ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقاتوں میں خطے میں پائیدار امن کے قیام خصوصاً افغانستان کی صورت حال پر بھی گفتگو کی گئی۔ پاک امریکا تعلقات کو مزید فروغ کے عزم کا اظہار...
پی ٹی آئی احتجاج کی فائنل کال پر مانیٹرنگ سیل کی رپورٹ میں انکشاف، کروڑوں روپے ملنے پر رہنما ورکرز کو نہ نکال سکے
پی ٹی آئی احتجاج کی فائنل کال پر مانیٹرنگ سیل کی رپورٹ میں انکشاف، کروڑوں روپے ملنے پر رہنما ورکرز کو نہ نکال سکے WhatsAppFacebookTwitter 0 23 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد:پی ٹی آئی کے احتجاج کی فائنل کال کیلئے بنائے گئے مانیٹرنگ سیل کی رپورٹ نے ہلچل مچا دی، رپورٹ سامنے آنے کے بعد کئی رہنما وزیرِ اعلیٰ کے ریڈار پر آگئے۔ کروڑوں روپے دینے کے باوجود پی ٹی آئی رہنماء ورکرز کو احتجاج کیلئے نہ نکال سکے۔ رپورٹ کے مطابق ضلع پشاور سے کوئی ایم پی اے بھی 600 سے زائد بندے نہیں لاسکا، قومی و صوبائی اسمبلی ممبران مل کر بھی ایک ہزار ورکرز نہ نکال سکے۔شانگلہ سے شوکت یوسفزئی 300 کارکن بھی نہیں نکال...
لاس اینجلس(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔23 جنوری ۔2025 )امریکی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لاس اینجلس کے شمالی علاقے میں بھی جنگل کی آگ بھڑکنے پر ہزاروں افراد کو نقل مکانی کا حکم دے دیا گیا ہے امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق کاسٹیک جھیل کے قریب پہاڑیوں کو خوفناک شعلوں نے نگلنا شروع کر دیا جو تیزی سے پھیل رہے ہیں اور صرف چند گھنٹوں میں 5 ہزار ایکڑ سے زیادہ رقبے کو اپنی لپیٹ میں لے چکے ہیں.(جاری ہے) تیز اور خشک ہوائیں آگ کو بھڑکانے میں مدد فراہم کر رہی ہیں جس سے دھوئیں اور خطرناک انگاروں کا بڑا ڈھیر شعلوں کی طرح پھیلتا جارہا ہے لاس اینجلس سے تقریباً 56 کلومیٹر شمال میں اور سانتا کلیریٹا...
امریکی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لاس اینجلس کے شمال میں واقع جنگلات میں اچانک نئی آگ بھڑک اُٹھی اور طوفانی ہواؤں کی شدت کے باعث محض دو گھنٹوں میں آٹھ ہزار ایکڑ رقبہ آگ کی لپیٹ میں آ گیا۔ خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مقامی حکومت نے بیس ہزار سے زائد افراد کو فوری طور پر اپنے گھروں سے نکلنے کا حکم دے دیا ہے۔ لاس اینجلس کاؤنٹی فائر ڈیپارٹمنٹ اور اینجلس نیشنل فارسٹ کا عملہ آگ پر قابو پانے کے لیے دن رات سرگرم ہے، 500 قیدیوں کو دیگر جیلوں میں منتقل کر دیا گیا ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹا جا سکے جبکہ ہیلی کاپٹرز اور چھوٹے طیارے بھی ریسکیو آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں۔...
قومی اسمبلی نے حیاتیاتی اور زہریلے ہتھیاروں کے خلاف بل منظور کرلیا ہے۔ قومی اسمبلی سے منظورشدہ قانون کے مطابق، پاکستان میں بایولوجیکل ہتھیاروں پر مکمل پابندی ہوگی، بایولوجیکل ویپن استعمال کرنے پر سزائے موت، عمر قید اور ایک کروڑ جرمانہ ہوگا۔ یہ بھی پڑھیں: ہائیکورٹ ججوں کو موصول مشکوک خط سے ملنے والا اینتھراکس پاؤڈر کیا ہے؟ قانون کے تحت، بایولوجیکل ہتھیار کی تیاری کے لیے براہ راست یا بالواسطہ تکنیکی، مالی، لاجسٹک یا کوئی دوسری مدد فراہم کرنے پر 25 سال قید اور ایک کروڑ روپے تک جرمانہ عائد کیا جاسکے گا۔ بایو لوجیکل ہتھیاروں کے پاکستان یا پاکستان سے باہر استعمال پر پابندی ہوگی اور ان ہتھیاروں کو استعمال کرنے پر سزائے موت یا عمر قید ہوگی۔ قومی اسمبلی...
عرفان ملک:ملکی موجودہ صورتحال کے پیش نظر قانون نافذ کرنے والے ادارے مزید متحرک ہو گئے۔لاہور سمیت پنجاب میں 19 کالعدم تنظیموں سے وابستہ افراد کی نشاندہی مکمل کر لی گئی۔حکام کے مطابق سی ٹی ڈی نے 29 ہزار 664 مشتبہ افراد کے کوائف اکٹھے کرلئے ، 10 ہزار 441 کو واچ لسٹ میں شامل کرلیا گیا، واچ لسٹ میں 2301 افغان تربیت یافتہ نوجوان شامل ہیں، مقامی کالعدم تربیت یافتہ 1625 افراد کی مانیٹرنگ بھی شروع کردی گئی۔حکام کے مطابق مختلف جیلوں سے رہا ہونے والے 2462 افراد بھی واچ لسٹ میں شامل ہیں۔افغانستان کی جیلوں سے رہا 537 افراد کی سرویلنس شروع کردی گئی،پنجاب میں قبائلی علاقوں سے تربیت حاصل کرنے والے 82 افراد کی نشاندہی کرلی ۔پنجاب...
چینی صدر کا صوبہ لیاؤننگ کے ہولوداؤ شہر کے سیلاب زدہ علاقوں کا معائنہ WhatsAppFacebookTwitter 0 23 January, 2025 سب نیوز بیجنگ : چینی صدر شی جن پھنگ نے شدید سردی میں چین کے صوبہ لیاؤننگ کے ہولوداؤ شہر کی سوئی زونگ کاؤنٹی کےچو جیاگو گاؤں میں جا کر سیلاب زدہ علاقوں کے متاثرہ افراد کی خیروعافیت پوچھی اور گذشتہ سال کے سیلاب کے بعد مقامی بحالی اور تعمیر نو کے کاموں کا معائنہ کیا۔جمعرات کے روز انہوں نے موسم سرما کے آغاز سے پہلے نئے گھروں میں منتقل ہونے والے مقامی باشندوں کے گھر جاکر دوبارہ تعمیر شدہ گھروں کے معیار اور روزمرہ زندگی کی حالت معلوم کی۔ رپورٹس کے مطابق 20 اگست ، 2024 کو صوبہ لیاؤ ننگ کے ہو لوداؤ شہر میں تاریخی...
اسلام آباد (عطاء الرحمن کوہستانی) پشاور کے آرمی پبلک اسکول (اے پی ایس) میں 16 دسمبر 2014 کو ہونے والے دہشت گرد حملے میں شہید ہونے والے بچوں کے والدین نے ایک مرتبہ پھر سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا ہے۔ یہ والدین کمیشن کی رپورٹ کے حوالے سے انصاف کا مطالبہ کرنے کے لیے عدالت عالیہ پہنچے ہیں۔ اے پی ایس کے شہید بچوں کے والدین کی اے بی این نیوز سے گفتگو میں کہا گیا چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے بینچ نے 5 اکتوبر کو پشاور ہائی کورٹ کے جسٹس پر مشتمل ایک تحقیقاتی کمیشن تشکیل دینے کا حکم دیا تھا۔ جس کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کروا دی گئی تھی۔ لیکن...
—فائل فوٹو وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور کو پی ٹی آئی کے رہنماؤں شیر افضل مروت اور سلمان اکرم راجہ نے ایک دوسرے کے خلاف بیانات نہ دینے کی یقین دہانی کروا دی۔پارٹی ذرائع کے مطابق علی امین گنڈاپور نے شیر افضل اور سلمان اکرم راجہ سے رابطہ کیا اور دونوں رہنماؤں کو تحمل کے مظاہرے کی تلقین کی۔علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ میڈیا پر ایک دوسرے کے خلاف بیانات سے پارٹی کو نقصان ہو گا، ایک دوسرے کے خلاف بیانات کا فائدہ مخالفین کو ہو گا۔ سلمان راجہ کا مروت کی صلاحیت اور مروت کا راجہ کی حیثیت پر سوال اسلام آباد پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل... ذرائع کے مطابق شیر افضل مروت نے...
بھارت کے شہر حیدرآباد میں سفاک سابق فوجی نے مبینہ طور پر اپنی بیوی کو قتل کرنے کے بعد اس کے جسم کے ٹکرے کیے اور انہیں پریشر ککر میں ابال کر اپنے جرم پر پردہ ڈالنے کی کوشش کی۔ بھارتی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن میں بطور سیکیورٹی گارڈ کے فرائض انجام دینے والے 45 سالہ سابق فوجی گرو مرتی نے مبینہ طور پر پولیس کے سامنے اپنے جرم کا اعتراف کرلیا۔ 35 سالہ وینکاٹا مادھوی کے خاندان نے 16 جنوری کو اس کے لاپتا ہونے کی رپورٹ کرائی، جب پولیس نے تفتیش شروع کی تو اس کے شوہر پر شک ہوا، اس کے بعد جب اس سے پوچھ گچھ کی گئی...
غزہ (نیوز ڈیسک)اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ غزہ جنگ کے بعد ہونے والی تباہی سے جو ملبہ پھیلا ہوا ہے اسے سمیٹنے میں 21 سال لگ سکتے ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں غزہ کے اندر تباہ ہونے والی عمارتوں اور دیگر انفرا اسٹرکچر کے ملبے کو صاف کرنے میں 21 سال کا عرصہ اور 12 ارب ڈالر کی رقم خرچ ہوسکتی ہے۔ دوسری جانب اسرائیلی فوج غزہ میں جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزیاں کررہی ہے اور گزشتہ روز رفح میں ملبہ صاف کرتے لوگوں پر اسرائیلی کواڈ کاپٹر (ڈرون) نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک فلسطینی شہید اور 4 زخمی ہوگئے۔ اسرائیلی بمباری...
تہذیب یافتہ گھرانوں کی یہ روایت چلی آرہی ہے کہ جب بھی کسی نومولود کی آمد ہوتی ہے، تو اس کی تذکیر و تانیث کو مد نظر رکھتے ہوئے خاندان کے بزرگ افراد کو یہ حق حاصل ہوتا ہے کہ اس کو ایک نام دیں۔ یہ نام پرانے آباء کا بھی ہوسکتا ہے، کسی مذہبی و سیاسی پیشوا کا بھی ہو سکتا ہے اور کسی دوسری زبان سے مستعار لیکر بھی رکھا جا سکتا ہے۔ جیسے کہ حسنین کریمین کے نام طبرانی زبان میں شبر و شبیر تھے، عربی میں حسنؑ و حسینؑ ہوگئے اسی طرح نئے دور اور اُردو کی بات کی جائے تو ترکش نام یاماچ اُردو میں شجاع بنتا ہے۔ اب آپ اپنے نومولود کے لیے اپنی...
کراچی: اینٹی اسٹریٹ کرائم ڈسٹرکٹ کیماڑی کی پولیس نے حب ریور روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے کار سے 20 من اسمگل شدہ چھالیہ برآمد کرکے ڈرائیور سمیت 2 افراد کو گرفتار کر لیا۔ ایس ایس پی کیماڑی فیضان علی کے مطابق موچکو تھانے کی حدود حب ریور روڈ پر اسنیپ چیکنگ کے دوران مشتبہ کار کو روک کر تلاشی لی جس سے بھاری مقدار میں چھالیہ، انڈین گٹکا اور دیگر اسمگل شدہ ایرانی سامان برآمد کیا گیا۔ فیضان علی کے مطابق کار کی اطلاع حب سے مخبر نے دی تھی جس پر پہلے سے پولیس پارٹی تیار کر کے اسنیپ چیکنگ کا آغاز کر دیا گیا تھا، پکڑی گئی کار سے 80 بورے ملے جس میں سے 800...
لاس اینجلس کے شمالی علاقے میں نئی جنگلاتی آگ، 25 ہزار افراد کی نقل مکانی WhatsAppFacebookTwitter 0 23 January, 2025 سب نیوز لاس اینجلس: امریکی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لاس اینجلس کے شمال میں کاسٹائک لیک کے قریب جنگلات میں نئی آگ لگ گئی ہے جس کے نتیجے میں علاقے میں ہنگامی صورت حال پیدا ہوگئی ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق آگ کے شعلے تیزی سے پھیل رہے ہیں اور پہاڑوں تک پہنچ چکے ہیں، جس کی وجہ سے تقریباً 25 ہزار افراد کو انخلا کا حکم دیا گیا ہے۔ مزید برآں، 500 قیدیوں کو دیگر جیلوں میں منتقل کر دیا گیا ہے تاکہ کسی بھی غیر متوقع صورتحال سے بچا جا سکے۔ آگ کی شدت...
حال ہی میں واشنگٹن میں ’فرسٹ پاکستان گلوبل‘ نامی تنظیم کی جانب سے 22 جنوری کو کیپیٹل ہل میں اسلام آباد قتل عام کے موضوع پر ایک کانگریشنل بریفنگ کی میزبانی کی گئی۔ تنظیم کے ٹوئیٹ کے مطابق اس بریفنگ کا انتظام کانگریس مین گریگ کاسار اور پاکستانی امریکی کمیونٹی نے کیا تھا۔ اس تقریب میں صرف 3 کانگریس ممبران نے شرکت کی۔ تنظیم کے مطابق یہ بریفنگ فاشسٹ حکومت کے مظالم کو بے نقاب کرنے اور انسانیت کے خلاف جرائم کے لیے احتساب اور انصاف کی اشد ضرورت کو اجاگر کرنے کے لیے تھی۔ تاہم، بریفنگ اپنے مقصد میں کامیاب نہ ہو سکی۔ مزید پڑھیں: سیاسی ڈائیلاگ میں ڈیڈلاک، پی ٹی آئی نے مذاکرات کے چوتھے راؤنڈ میں شرکت سے...
نیویارک (نیوزڈیسک)امریکی ریاست کیلیفیورنیا کے شہر لاس اینجلس کے شمال کے جنگلات میں بھی آگ بھڑک اٹھی۔خبر رساں ایجنسی کے مطابق کاسٹائک لیک کے قریب پہاڑوں پر آگ کے شعلے اُڑ رہے ہیں ، آگ تیزی سے پھیل رہی ہے جس کی وجہ سے 25 ہزار افراد کو انخلا کا حکم دے دیا گیا ہے اور 5 سو قیدیوں کو دیگر جیلوں میں منتقل کردیا گیا۔ طوفانی ہواؤں کے باعث 2 گھنٹوں میں 5 ہزارایکڑ رقبہ آگ کی لپیٹ میں آگیا۔لاس اینجلس کاؤنٹی فائر ڈپارٹمنٹ اور اینجلس نیشنل فارسٹ کا عملہ آگ بجھانے میں مصروف ہے۔خبر رساں ایجنسی کے مطابق ہیلی کاپٹرز اور چھوٹے طیارے بھی آگ بجھانے کی کوششوں میں حصہ لے رہے ہیں۔ یاد رہے کہ لاس اینجلس...
— فائل فوٹو پشاور میں بھی گداگری منظم منصوبہ بندی کے تحت چلنے کا انکشاف ہوا ہے۔شہر میں گداگروں کے خلاف آپریشن جاری ہے، اس حوالے سے کمشنر آفس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ گداگری کے دھندے میں ملوث 24 ٹھیکے داروں کی نشاندہی کرلی گئی ہے۔کمشنر آفس کے مطابق ٹھیکے داروں کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں شروع کردی گئی ہیں۔ کراچی: گداگری اور جعلی دستاویزات پر بیرونِ ملک جانے کی کوشش، 8 مسافر گرفتارایف آئی اے امیگریشن کراچی نے گداگری اور جعلی دستاویزات پر سفر کرنے میں ملوث 8 مسافروں کو گرفتار کر لیا۔ گداگری کے خلاف آپریشن میں تقریباً 120 گداگروں کوحراست میں لے لیا گیا ہے۔کمشنر آفس کے مطابق زیرِ حراست گداگروں میں 70 خواتین...
اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ جنوبی غزہ میں مسلح افراد سے خطرہ لاحق ہونے پر کارروائی کی، فوج کے قریب آنیوالے نقاب پوش مسلح افراد کی طرف انتباہی گولیاں چلائیں۔ اسلام ٹائمز۔ غزہ میں اسرائیلی فورسز کی کارروائی میں ایک فلسطینی شہید اور 4 افراد زخمی ہوگئے۔ خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیلی فوج نے غزہ میں اسلامی جہاد کے رکن کو شہید کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق جنگ بندی کے اعلان کے بعد غزہ میں پہلی شہادت رپورٹ ہوئی ہے۔ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ جنوبی غزہ میں مسلح افراد سے خطرہ لاحق ہونے پر کارروائی کی، فوج کے قریب آنے والے نقاب پوش مسلح افراد کی طرف انتباہی گولیاں چلائیں۔ اسرائیلی فوج نے...
دوحہ: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن حماس کے سربراہ حسن درویش سے ملاقات کررہے ہیں
لاس اینجلس ( مانیڑرنگ ڈیسک) امریکی ریاست کیلیفیورنیا کے شہر لاس اینجلس میں مختلف مقامات پر لگی آگ کو بجھانے کی کوششیں جاری ہیں تاہم اس دوران آگ لگے کے حوالے سے اہم انکشافات ہوئے ہیں۔امریکی میڈیا کے مطابق آگ بجھانے کی کوششوں کے دوران قانون نافذ کرنے والے اداروں کو آتش زنی کے متعدد واقعات سے بھی نمٹنا پڑا اور حکام نے آتش زنی کے الزام میں کم از کم 8 افراد کو گرفتار کیا۔ان افراد پر الزام ہے کہ انہوں نے متاثرہ علاقوں میں درختوں، جھاڑیوں، پتوں اور کچرے کو آگ لگائی۔قانون نافذ کرنے والے اداروں کے مطابق 14 جنوری کی شام ایک خاتون کو گرفتار کیا گیا جس نے مبینہ طور پر کچرے کے ڈھیروں کو آگ...
حیدرآباد: میمن سوسائٹی کی رہائشی خواتین با اثر افراد کے خلاف احتجاج کر رہی ہیں
کراچی ( اسٹاف رپورٹر )انسانی اسمگلنگ روکنے کے لیے 20 سال بعد وفاقی تحقیقاتی ادارے( ایف آئی اے) ہیڈکوارٹر سے ایڈوائزری جاری کردی گئی۔ تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے ہیڈ کوارٹر سے ملک بھر کے ڈپٹی ڈائریکٹرز امیگریشن کو مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے۔15 ممالک، پاکستان کے 9 شہر اور 2 ائیر لائنز کے مسافروں پر کڑی نگرانی کی ہدایات کی گئی ہے۔ ایڈوائزری جولائی تا دسمبر آئی بی ایم ایس کے ڈیٹا بیس کے تجزیے سے تیار کی گئی۔ایڈوائزری میں پہلی دفعہ بیرون ملک کے 15 سے 40 سال عمر کے مسافروں پر نگرانی سخت کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ایڈوائزری میں آذربائیجان، ایتھوپیا، سینگال،کینیا، روس،سعودیہ، مصر جانے والے مسافروں کی چھان بین کا حکم دیا گیا...
برلن(مانیٹرنگ ڈیسک)جرمنی کے شہر آشافنبورگ میں چاقو حملے میں 2 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے۔غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق حملے کے شبہے میں 28 سالہ افغان باشندے کو موقع سے گرفتار کیا گیا ہے۔مقامی پولیس کے ایکس اکاؤنٹ پر جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ حملے میں ایک 41 سالہ خاتون اور ایک 2 سالہ بچہ ہلاک ہوگئے جبکہ دو افراد زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔پولیس کے مطابق حملہ آور کا ممکنہ طور پر کوئی ساتھی نہیں ہے اور شہریوں کے لیے کسی خطرے کی وارننگ جاری نہیں کی گئی۔پولیس کا بتانا ہے کہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔خیال رہے کہ گزشتہ ماہ جرمنی کے شہر مگڈیبرگ میں ہجوم پر گاڑی چڑھانے کے واقعے...
کوٹری (جسارت نیوز) ادارہ ترقیات سہون جامشورو کے 300 سے زائد ملازمین گزشتہ 9 ماہ سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے سبب فاقہ کشی اور کمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں، ملازمین گزشتہ 15 روز سے مرکزی دفتر کے سامنے سراپا احتجاج ہیں۔ پاکستان ورکرز فیڈریشن ایمپلائز ورکرز یونین ایس ڈی اے کے رہنما شبیر بھنگ، آصف، ذوہیب اور منیر ملانو کی قیادت میں مشترکہ احتجاج کرتے ہوئے ڈی سی آفس کے سامنے مظاہرہ کیا گیا، مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اور بینرز اُٹھا رکھے تھے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ ادارہ ترقیات سہون جامشورو افسران شاہی کے بے ضابطگیوں اور بے قاعدگیوں کے سبب مالی بحران کا شکار ہے، ادارہ ترقیات سہون کی رہائشی اسکیمیں اور پروجیکٹ...
سہون (نمائندہ جسارت ) برصغیر کے عظیم صوفی بزرگ سہوانی شہباز قلندر کا سہ روزہ عرس 18 فروری سے سہون میں نہایت عقیدت سے منایا جائے گا اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر وچیئرمین شہباز میلہ کمیٹی غضنفر علی قادری نے متعلقہ عملداروں کو ہدایت کی ہے کہ 18سے 20 فروری 2025ء تک ہونے والے حضرت لعل شہباز قلندرؒ کے 773ویں تین روزہ سالانہ عرس کے موقع پر زائرین کو مکمل سہولیات فراہم کرنے کو یقینی بنائیں۔انہوں نے کہا کہ عرس کے دوران ملک بھر سے 20 لاکھ سے زائد زائرین کی آمد متوقع ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج سہون میں سید عبداللہ شاہ انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز میں عرس کے انتظامات کا جائزہ لینے کے سلسلے میں ضلع...
کندھکوٹ(نمائندہ جسارت) کندھکوٹ کے قریب غوثپور کے کچے میں دو فریقین میں دیرینہ دشمنی پر بدنام ڈاکو کا بھائی قتل اور دو دیہاتی زخمی ڈاکوؤں نے قتل کے بدلے میں مخالفین کے 8افراد کو اٹھا لیا، اٹھانے کی ویڈیو وائرل۔تفصیلات کے مطابق کندھکوٹ کے قریب پولیس تھانہ کچو کیٹی کی حدود گاؤں یار محمد اوگاہی میں دو فریقین کے درمیان چلنے والی دیرینہ دشمنی پر فائرنگ کا تبادلہ، فائرنگ کی وجہ سے بدنام زمانہ ڈاکو سوڈھو نصیرانی کا بھائی علی حسن نصیرانی ہلاک ہو گیا جبکہ دو دیہاتی نثار اوگاہی اور فیضو اوگاہی زخمی ہو گئے ،زخمیوں کو رورل ہیلتھ سینٹر غوثپور لایا گیا جبکہ ہلاک ہونے والے ڈاکو کی لاش ان کے ساتھی اپنے ساتھ لے گئے۔ اس واقعے...