2025-03-25@14:06:19 GMT
تلاش کی گنتی: 28180
«سرکاری گندم»:
(نئی خبر)
غزہ: اسرائیلی فوج کی وحشیانہ بمباری جاری ہے، جہاں خیمہ بستیوں اور اسپتالوں کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں مزید 61 فلسطینی شہید ہوگئے، جن میں ایک صحافی بھی شامل ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے رفح کا محاصرہ کرلیا، جس سے ہزاروں فلسطینی محصور ہوگئے۔ دوسری جانب اسرائیل میں نیتن یاہو حکومت کے خلاف بڑے مظاہرے کیے گئے، جن میں غزہ میں جنگ بندی معاہدے کی بحالی کا مطالبہ کیا گیا۔ دوسری جانب، مغربی کنارے میں فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم کو بے نقاب کرنے والے فلسطینی فلم ڈائریکٹر حمدان بلال پر مسلح اسرائیلی آبادکاروں نے حملہ کردیا۔ عینی شاہدین کے مطابق، 15 کے قریب فوجی وردی میں ملبوس اسرائیلی آبادکاروں نے حمدان کے سر...
ملبورن: بھارتی گلوکارہ نیہا ککڑ کو اپنے حالیہ ملبورن کنسرٹ میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جب وہ تقریباً تین گھنٹے دیر سے پہنچیں۔ مداحوں نے شدید نعرے بازی اور غصے کا اظہار کیا، جس کے باعث گلوکارہ اسٹیج پر ہی رو پڑیں۔ سوشل میڈیا پر ویڈیو میں نیہا ککڑ کو جذباتی انداز میں معافی مانگتے دیکھا گیا، تاہم کچھ مداحوں نے ان کی معذرت قبول کرنے کے بجائے “گو بیک” اور “یہ انڈیا نہیں، آسٹریلیا ہے” جیسے سخت جملے کسے۔ ویڈیو میں ایک شخص کو یہ کہتے سنا جا سکتا ہے: “یہ کوئی انڈین آئیڈل نہیں، یہاں اداکاری مت کرو!”۔ کئی انٹرنیٹ صارفین نے نیہا ککڑ کو غیر پیشہ ورانہ رویے پر سخت تنقید کا نشانہ...
ارشد اقبال کا بھارتی فوجیوں کی تلاشی اور محاصرے کی کارروائیوں اور چھاپوں کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کارروائیوں کا مقصد آزادی پسند کشمیریوں کو دہشت زدہ اور خاموش کرانا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی نے بھارتی فوجیوں کی طرف سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں کے دوران لوگوں کو ہراساں کرنے کی شدید مذمت کی ہے۔ ذرائع کے مطابق ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی کے ترجمان ایڈووکیٹ ارشد اقبال نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ بھارتی فورسز کی طرف سے جاری تلاشی کی کارروائیوں، رات کے چھاپوں اور سیاسی کارکنوں کی جبری گرفتاریوں نے مقبوضہ علاقے میں خوف و دہشت کا ماحول قائم کر دیا...
پانی کے بحران کے باعث فصلوں کے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ انڈس ریور سسٹم اتھارٹی ( ارسا) کے مطابق ملک کے سب سے بڑے تربیلا ڈیم میں ڈیڈ لیول برقرار ہے۔ تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح 1402 فٹ پرہے جبکہ ڈیم میں پانی کی آمد 15 ہزار کیوسک ہے۔ ارسا کے مطابق تربیلا ڈیم سے پانی کا اخراج 15 ہزار کیوسک ہے۔ منگلا ڈیم میں پانی کی سطح 1068 فٹ پر ہے۔ منگلا ڈیم سے پانی کی آمد 17 ہزار کیوسک ہے جبکہ پانی کا اخراج 14 ہزار کیوسک ہے۔ پانی کے بحران کے باعث فصلوں کے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ دنوں ارسا ذرائع نے کہا تھا کہ تربیلا ڈیم میں پانی...
کراچی(نیوز ڈیسک) معروف اداکارہ، میزبان اور لکھاری جویریہ سعود ایک مرتبہ پھر خبروں میں ہیں، اس بار رمضان ٹرانسمیشن کے دوران بجلی کے بل کم کرنے کے وظیفے کی حمایت کرنے پر وہ سرخیوں میں ہیں۔ یہ وظیفہ مولانا آزاد جمیل نے شیئر کیا تھا، جس میں کہا گیا تھا کہ اگر کوئی شخص اپنی انگلی سے زمزم لکھ کر بجلی کے میٹر پر لگائے تو اس کے بل میں کمی آ سکتی ہے۔ جویریہ سعود نے اس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس وظیفے کی سچائی کی تصدیق تو نہیں کر سکتیں، لیکن اگر اسے سچے عقیدے (عقیدت) کے ساتھ کیا جائے تو یہ اثر رکھ سکتا ہے۔ وظیفے اور اس کے دفاع پر سوشل میڈیا پر...

والدکی موجودگی میں بھائی کا بہن کو قتل کرنا خاندان کی ملی بھگت کی نشاندہی کرتا ہے، قتل کیس میں عدالت کے ریمارکس
صوبہ پنجاب کے شہر ٹوبہ ٹیک سنگھ کی مقامی عدالت نے گذشتہ برس بھائی کے ہاتھوں قتل ہونے والی خاتون ماریہ بی بی کے مقدمے میں ان کے والد اور بھائی کو مجرم قرار دیتے ہوئے پھانسی اور 10، 10لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی جبکہ مقتولہ کی بھابھی اور بڑے بھائی کو بری کر دیا گیا۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ والد کی موجودگی میں بھائی کا اپنی بہن کو قتل کرنا خاندان کی ملی بھگت کی نشاندہی کرتا ہے۔ خوفناک واردات کے بعد والد کا اپنے بیٹے کو پانی پلانا اس کو مزید سنگین بناتا ہے۔ یاد رہے کہ گذشتہ برس خاتون کے قتل کی مبینہ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس نے مقتولہ...
وفاقی ترقیاتی ادارے (سی ڈی اے) نے اسلام آباد میں سیاحت کے فروغ کے لیے دامنِ کوہ سے سیدپور ویلیج تک کیبل کار اور چیئر لفٹ چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس منصوبے سے حاصل ہونے والی آمدنی اسلام آباد کی ترقی کے لیے استعمال کی جائے گی۔ سی ڈی اے کے چیئرمین اور اسلام آباد کے چیف کمشنر محمد علی رندھاوا نے منصوبےکے لیے پی سی ون کی تیاری کا حکم دیدیا ہے۔ رندھاوا نے کہا کہ کیبل کار اور چیئر لفٹ کو اسلام آباد کی اہم سیاحتی تفریحات میں شامل کیا جائے گا تاکہ سیاحت اور شہر کی معیشت کو فروغ مل سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس منصوبے سے حاصل ہونے والی آمدنی شہر کی ترقی...
—فائل فوٹو کراچی کے علاقے قائد آباد مجید کالونی کے قریب گزشتہ روز پیش آنے والے ٹریفک حادثے کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق گزشتہ روز پیش آئے ٹریفک حادثے کے مقدمے میں غفلت اور لاپروائی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔پولیس نے ڈرائیور کو گرفتار کر کے ٹریلر کو تحویل میں لے لیا ہے۔ کراچی : ٹریفک حادثے میں جابحق میاں،بیوی کے لواحقین کا بیان سامنے آگیاکراچی کے علاقے ملیر ہالٹ میں ٹریفک حادثے میں جاں بحق میاں ،بیوی اور نومولود بچے کے لواحقین کا بیان سامنے آگیا۔ پولیس نے بتایا ہے کہ حادثے میں جاں بحق ہونے والا متوفی آصف 4 بچوں کا باپ اور ڈیکوریشن کا کام کرتا تھا۔واضح رہے گزشتہ روز قائد آباد...
—فائل فوٹو کراچی میں آج سے گرمی کی شدت میں کمی کا امکان ہے۔موسمیاتی ماہر کا کہنا ہے کہ شہر میں آج سے گرمی کی شدت کم ہو سکتی ہے اور شہر میں وقفے وقفے سے تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ 25 تا 27 مارچ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارشوں کا امکانپنجاب کے بیشتر اضلاع میں 25 سے 27 مارچ کے دوران بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ انہوں نے ہفتے اور اتوار کو رات کے درجۂ حرارت میں بھی کمی کا امکان ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہفتے اور اتوار کو راتیں خنک ہو سکتی ہیں جبکہ درجۂ حرارت 17 سے 18 ڈگری سینٹی گریڈ تک ہو سکتا ہے۔موسمیاتی ماہر کے مطابق ہفتے اور اتوارکو...
— فائل فوٹو اسلام آباد پولیس نے 2 افراد کے قتل میں ملوث ملزم گلاب شاہ کو گرفتار کر لیا۔پولیس ترجمان کے مطابق تھانہ شمس کالونی اور ہومی سائیڈ یونٹ کی کارروائی کے بعد 2 افراد کے قتل میں ملوث کو گرفتار کیا گیا ہے۔ باجوڑ: 9 سالہ بچے کا قاتل گرفتار، اعتراف جرم کرلیا، ڈی پی او باجوڑ میں 9 سالہ بچے کو قتل کرنے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزم کی نشاندہی پر آلۂ قتل پستول بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔ملزم نے 28 دسمبر 2024ء کو فہد علی اور شبیر شاہ کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا۔
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سینیٹ میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی پارٹی لیڈر اور خارجہ امور کمیٹی کے سربراہ سینیٹر عرفان صدیقی نے بری فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ سینیٹر عرفان صدیقی نے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس غم میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل دے۔ Post Views: 1
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)حکومت 163روپے فی کلو چینی نہ دے سکی جس کے باعث عوام مہنگی چینی لینے پر مجبور ہیں۔وفاقی وزیر قومی غذائی تحفظ رانا تنویر حسین نے دعویٰ کیا ملک میں چینی 163روپے فی کلو میں دستیاب ہے، چینی کی قیمت میں مسئلہ ذخیرہ اندوزوں اور منافع خوروں کی وجہ سے ہے جب کہ چینی کے ذخائر وافر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یقین دلاتے ہیں چینی کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ نہیں ہوگا۔ وفاقی وزیر کے دعوے اپنی جگہ لیکن ملک بھر میں چینی کی قیمت کہیں زيادہ ہے، کوئٹہ میں چینی بدستور 175 سے 180 روپے اور کراچی میں 170 روپے کلو میں فروخت ہورہی ہے۔ نجی بینک کی کیش وین لوٹنے والے ملزمان گرفتار، 3...
حکومت کا یوٹرن ،ڈی جی ایف آئی اے کا نوٹیفکیشن چوبیس گھنٹے میں واپس ، دستاویز سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 25 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)ڈی جی ایف آئی اے کے تقرر کے حوالے سے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، وزارت داخلہ نے عبدالخالق شیخ کی بطور ڈی جی ایف آئی اے تعیناتی کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق، وزارت داخلہ نے اس سلسلے میں باقاعدہ آفس آرڈر جاری کردیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ عبدالخالق شیخ اب صرف ڈی جی نیشنل پولیس بیورو کے طور پر ذمہ داریاں نبھائیں گے۔ واضح رہے کہ عبدالخالق شیخ کو گزشتہ روز ہی ڈی جی ایف آئی اے کا اضافی چارج دیا...
پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چینی کی قیمتوں سے متعلق رپورٹ پیش نہ کرنے پر اظہار برہمی کرتے ہوئے صنعت، تحفظ خوراک اورتجارت کے سیکرٹریز کو طلب کرلیا ہے۔ اسلام آباد میں چیئرمین پی اے سی کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں میں پبلک اکاؤنٹ کمیٹی نے چینی کی صورتحال پر رپورٹ پیش نہ کرنے پر اظہار برہمی کیا۔ پبلک اکاؤنٹ کمیٹی نے تین وفاقی سیکریٹریز کو کل طلب کر لیا۔ سیکرٹری صنعت، سیکرٹری تحفظ خوراک اورتجارت کو طلب کیا گیا ہے۔ چیئرمین پی اے سی نے وزارت تجارت وصنعت سے چینی رپورٹ طلب کی تھی۔ پبلک اکاؤنٹ کمیٹی کے اجلاس میں ہاؤسنگ و تعمیرات کی آڈٹ رپورٹ 24-2023 پر بھی غورکیا گیا۔ پی اے سی نے پی...
چیف الیکشن کمشنر اور دو ممبرانِ کمیشن کی تعیناتی میں تاخیر کے خلاف قومی اسمبلی اور سینیٹ میں اپوزیشن لیڈرز نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی ہے۔ قومی اسمبلی اور سینیٹ میں اپوزیشن لیڈران عمر ایوب اور شبلی فراز نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی ہے جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر، ممبر سندھ اور بلوچستان اپنی مدت مکمل کر چکے ہیں۔ درخواست میں کہا گیا کہ نئے چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کی تعیناتی میں تاخیر کرکے آئین کی خلاف ورزی کی جارہی ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے عدالت قرار دے کہ وزیراعظم، اسپیکر قومی اسمبلی، اور چیئرمین سینیٹ اپنی آئینی ذمہ داری ادا کرنے...
پشاور کے علاقے نشتر آباد میں بینک کیش وین کو لوٹنے والے 4 ملزمان کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔ ایس ایس پی آپریشن مسعود بنگش نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ نشتر آباد میں بینک وین کی ڈکیتی میں مرکزی ملزم اور ماسٹر مائنڈ خود وین کا ڈرائیور نکلا۔ انہوں نے کہا کہ کیس کو 24گھںٹوں سے پہلے ہی ٹریس کرلیا گیا جس کے لیے مختلف مقامات کی سی سی ٹی وی اور جیو فینسنگ کی مدد لی گئی اور ملزمان تک رسائی ممکن ہوئی۔ یہ بھی پڑھیے: شادی سے بچنے کے لیے نوجوان نے خود کو گولی ماری، ڈکیتی واردات کے دوران فائرنگ کے واقعہ کا ڈراپ سین ایس ایس پی نے کہا ہے کہ واردات میں...
سی ڈی اے افسران ایسوسی ایشن کا ہنگامی اجلاس، غیر قانونی ایف آئی آرز پر شدید تشویش WhatsAppFacebookTwitter 0 25 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) سی ڈی اے افسران ایسوسی ایشن کی ایگزیکٹو باڈی کا ہنگامی اجلاس منعقد ہوا، جس کی صدارت جنرل سیکرٹری نعمت اللہ مسعود نے کی۔ اجلاس میں سی ڈی اے کے افسران اور ملازمین کے خلاف درج کی گئی غیر قانونی ایف آئی آرز پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا اور اس اقدام کو ادارے کی ساکھ، کارکردگی اور ملازمین کے حوصلے پر منفی اثر ڈالنے والا عمل قرار دیا گیا۔ اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ سی ڈی اے ایک خودمختار ادارہ ہے، جس کے اپنے قواعد...

عالمی درجہ حرارت میں 3 ڈگری سینٹی گریڈ اضافہ کی صورت میں ہمالیہ کے گلیشیئرز کا 75 فیصد اس صدی کے آخر تک غائب ہو جائے گا، ایشیائی ترقیاتی بینک
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مارچ2025ء) ایشیائی ترقیاتی بینک نے کہاہے کہ عالمی درجہ حرارت میں 3 ڈگری سینٹی گریڈ اضافہ کی صورت میں کوہ ہمالیہ کے گلیشیئرز کا 75 فیصد اس صدی کے آخر تک غائب ہو جائے گاجس سے پانی کی فراہمی اور غذائی تحفظ کے لیے خطرات میں اضافہ ہوگا۔ یہ بات ایشیائی ترقیاتی بینک کی حالیہ رپورٹ میں کہی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ہندوکش اور ہمالیہ کے گلیشیئر پانی کی فراہمی کے اہم ترین ذرائع ہیں جس سے تقریباً 2 ارب افراد کے لئے پینے کا پانی، آبپاشی، ہائیڈرو پاور اور دیگر ضروریات کو پورا کرنے میں مددمل رہی ہے تاہم موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے یہ گلیشیئر تیزی...
حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مارچ2025ء) گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ حیدرآباد میں بھی نوجوانوں کے لیے آئی ٹی کورسز شروع کیے جائیں گے تاکہ مقامی نوجوان جدید ٹیکنالوجی سے مستفید ہو سکیں،حیدرآباد کے عوام نے ان کا جو پرتپاک استقبال کیا وہ ناقابلِ فراموش ہے۔ وہ لطیف آباد یونٹ نمبر 7 میں سحری کی ایک تقریب میں شرکت کے موقع پر خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار، ایم این اے عبدالعلیم خانزادہ، ایم این اے وسیم خان، ایم پی اے صابر قائمخانی، ایم پی اے ناصر قریشی، ایم پی اے راشد خان سمیت معززین اور عوام کی بڑی تعداد موجود تھی۔ گورنر...
قومی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی ) کے اجلاس میں ٹھیکیداروں کو ترقیاتی کاموں کیلیے بغیر لیب رپورٹس کے 11 ارب روپے دیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ پی اے سی کا اجلاس چیئرمین جنید اکبر کی صدارت پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں ہوا، اجلاس میں وزارت ہاوسنگ اینڈ ورکس کے مالی سال 2022-23 اور 2023-24 کے آڈٹ اعتراضات کا جائزہ لیا گیا۔ پی اے سی نے چینی کی صورتحال پر رپورٹ پیش نہ کرنے پر اظہار برہمی کیا، چیئرمین پی اے سی نے کہا کہ وزارت تجارت اور صنعت سے چینی کی قیمتوں، برآمد اور درآمد کی رپورٹ طلب کی تھی۔ پی اے سی نے تین وفاقی سیکریٹریز کو طلب کر لیا، سیکرٹری صنعت، سیکرٹری تحفظ خوراک ار سیکرٹری...
پانی کے بحران کے باعث فصلوں کے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ انڈس ریور سسٹم اتھارٹی ( ارسا) کے مطابق ملک کے سب سے بڑے تربیلا ڈیم میں ڈیڈ لیول برقرار ہے۔ تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح 1402 فٹ پرہے جبکہ ڈیم میں پانی کی آمد 15 ہزار کیوسک ہے۔ مزید پڑھیں: تربیلا ڈیم میں پانی کا قابل استعمال ذخیرہ آج ختم ہونے کا امکان ارسا کے مطابق تربیلا ڈیم سے پانی کا اخراج 15 ہزار کیوسک ہے۔ منگلا ڈیم میں پانی کی سطح 1068 فٹ پر ہے۔ منگلا ڈیم سے پانی کی آمد 17 ہزار کیوسک ہے جبکہ پانی کا اخراج 14 ہزار کیوسک ہے۔ پانی کے بحران کے باعث فصلوں کے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
اسلام آباد: بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان نے قائم مقام چیف جسٹس سردار سرفراز ڈوگر پر تحفظات کا اظہار کر دیا۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ عدالت نے وکیل کا پانچ منٹ بھی انتظار نہیں کیا، انہوں نے سلمان صفدر کا ایک منٹ بھی انتظار نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ڈوگر صاحب شاید اسی کام کے لیے آئے ہیں، ڈوگر صاحب کے پاس اور کوئی بھی کیس نہیں تھا جبکہ سماعت کے دوران دونوں ججز اٹھ کر چلے گئے۔ علیمہ خان نے کہا کہ یہ خاص شخص لائے گئے ہیں ان کی سنیارٹی بھی نہیں تھی، ہم بالکل ان پر تحفظات کا اظہار کر...
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) میں اعلیٰ سطح پر اکھاڑ پچھاڑ کا سلسلہ جاری ہے۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق وفاقی حکومت نے عبدالخالق شیخ کی ڈی جی ایف آئی اے تعیناتی کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا، وزارت داخلہ نے نوٹیفکیشن کی واپسی کا آفس آرڈر جاری کر دیا، نوٹیفکیشن کے مطابق عبدالخالق شیخ صرف ڈی جی نیشنل پولیس بیورو ہی ہوں گے۔یاد رہے کہ عبدالخالق شیخ کو گزشتہ روز ڈائریکٹر جنرل وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کا اضافی چارج دیا گیا تھا۔ مزید :
گھروں پر چھاپوں اور تلاشی کی کارروائیوں کے دوران کارکنوں کے اہل خانہ کو ہراساں اور خوفزدہ کیا گیا اور تحریک آزادی کی حمایت نہ کرنے کی تنبیہ کی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فورسز نے حریت پسندوں کے گھروں پر چھاپوں اور تلاشی کی کارروائیوں کا سلسلہ آج بھی جاری رکھا۔ ذرائع کے مطابق بھارتی فورسز نے بانڈی پورہ کے علاقے نائد کھائی، شوپیان، ہندواڑہ، بڈگام کے علاقوں دہرمونہ، وارپورہ، بدرن، کائوسہ خالصہ اور بزگو میں جموں و کشمیر ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی، تحریک حریت جموں و کشمیر، مسلم لیگ اور پیپلز فریڈم لیگ کے کارکنوں کے گھروں پر چھاپے مارے۔ چھاپوں کے دوران بھارتی فورسز نے مکینوں کو ہراساں...
پنجاب(نیوز ڈیسک) معمول سے کم بارشوں کے باعث تربیلا اور منگلا ڈیمز میں پانی کی شدید کمی واقع ہوئی ہے جس کے باعث محکمۂ موسمیات نے خشک سالی کا الرٹ جاری کر دیا۔ محکمۂ موسمیات کے مطابق حالیہ بارشوں نے ملک کے وسطی اور بالائی حصوں میں خشک سالی کی حالت کو بہتر کیا ہے۔ سندھ اور بلوچستان کے جنوبی حصوں اور پنجاب کے زیریں مشرقی میدانوں میں خشک سالی کی حالت برقرار ہے۔ مجموعی طور پر پاکستان میں یکم ستمبر 2024ء سے 21 مارچ 2025ء تک بارش کا حجم معمول سے 40 فیصد کم رہا۔ بارش کی سب سے زیادہ کمی سندھ میں 62 فیصد، بلوچستان میں 52 فیصد اور پنجاب میں38 فیصد دیکھنے میں آئی۔ خیبر...
چیچہ وطنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مارچ2025ء) چیچہ وطنی میں پولیس نے باغ کے مالی کے اندھے قتل کا سراغ لگا کر بہن بھائی کو گرفتار کرلیا،بیوی اور سالا ہی قاتل نکلے۔(جاری ہے) ترجمان ڈی پی او آفس کے مطابق ایک ماہ قبل گاؤں105،بارہ ایل میں مقامی زمیندار کے مالی عمر حیات عرف ملتانی کی نعش گوبر کے ڈھیر سے ملی تھی جس کے سر پر چہرے پر آہنی ہتھیار کی ضربات کے واضح نشانات موجود تھے ۔تھانہ اوکانوالہ بنگلہ کی پولیس نے تفتیش جاری رکھتے ہوئے ملتان سے مقتول کی بیوی شمیم اور اسکے بھائی مدثر کو حراست میں لیکر تفتیش کی تو دونوں نے قتل کااعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے گھریلورنجش...
— فائل فوٹو کوٹ ادو میں پولیس نے موہانہ گینگ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 4 افراد کو گرفتار کر لیا۔ کوٹ ادو: میاں بیوی پر فائرنگ، مرنے سے پہلے خاتون نے قاتلوں کے نام بتا دیےکوٹ ادو کے علاقے سنانواں میں میاں بیوی کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق کوٹ ادو کے تھانے صدر کی پولیس نے ملزمان کے قبضے سے 4 موٹر سائیکلیں اور ایک ٹریکٹر ٹرالی بر آمد کر لی۔پولیس نے بتایا ہے کہ زیرِ حراست ملزمان سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔
سندھ ہائی کورٹ — فائل فوٹو سندھ ہائی کورٹ نے بچے سے بدفعلی کے مقدمے میں نامزد ملزم علی اکبر کی درخواست ضمانت منظور کر لی۔عدالت میں بدفعلی کے مقدمے میں نامزد ملزم علی اکبر کی درخواستِ ضمانت پر سماعت ہوئی۔ یہ بھی پڑھیے بھتہ خوری کے مقدمے میں نامزد ملزم کی عبوری ضمانت درخواست خارج پولیس نے عدالت کو بتایا کہ ملزم نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر بچے کو اغواء کر کے بدفعلی کی۔عدالت نے 50 ہزار روپے کے مچلکے جمع کروانے کا حکم دیتے ہوئے ملزم کی ضمانت منظور کر لی۔یاد رہے کہ سیشن عدالت نے ملزم علی اکبر کی درخواستِ ضمانت مسترد کر دی تھی۔
— فائل فوٹو وفاقی وزراتِ داخلہ نےخیبر پختون خوا حکومت سے افغان طلباء کا ریکارڈ طلب کر لیا۔ وفاقی وزراتِ داخلہ نے صوبائی حکومت کو لکھے گئے مراسلے میں کہا ہے کہ صوبہ کے پی میں زیرِتعلیم تمام افغان طلباء کا ڈیٹا 27 مارچ تک ارسال کیا جائے۔ لاپتہ افراد کی بازیابی، وفاقی وزارتِ داخلہ سے رپورٹ طلبسندھ ہائی کورٹ نے لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق وفاقی وزارتِ داخلہ سے رپورٹ طلب کر لی۔ وفاقی وزراتِ داخلہ کی جانب سے سیکریٹری داخلہ خیبر پختون خوا سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ صوبے میں زیرِ تعلیم افغان طلباء کا ڈیٹا وفاقی وزارتِ داخلہ کو 27 مارچ تک بھیج دیں۔ خط میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ وزارتِ داخلہ...
---فائل فوٹو صوبۂ پنجاب کے شہر بہاولپور کی نواحی بستی میں 10 سال کی بچی سے زیادتی اور قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔پولیس کے مطابق بچی گزشتہ روز گھر سے نکلی تھی اور کچھ دیر بعد زخمی حالت میں ملی۔مدعیٔ مقدمہ کا کہنا ہے کہ اسپتال پہنچانے پر بچی نے اسپتال میں دم توڑ دیا۔دوسری جانب پولیس کے مطابق قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔اسپتال میں بچی کی لاش کا پوسٹ مارٹم کیا جا رہا ہے۔
مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر محمد علی سیف — فائل فوٹو مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا ہے کہ کارکنوں نے حقیقی آزادی اور بانیٔ پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کا عہد کیا ہے۔بیرسٹر محمد علی سیف نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پنجاب میں پی ٹی آئی کے کارکنوں کی پکڑ دھکڑ قابلِ مذمت ہے۔اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ گزشتہ رات بھی پی ٹی آئی کے کارکنوں کو اٹھا کر جیلوں میں ڈال دیا گیا۔
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مارچ2025ء)میئر کراچی مرتضی نے کہا کہ افطاری اور سحری کرنے سے مسائل حل نہیں ہوتے بلکہ ان کے حل کے لئے کام کرنے کی ضرورت ہے۔پیپلز پارٹی کے رہنما اور سندھ حکومت کے ترجمان مرتضی وہاب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پروپیگنڈا کرنے والوں کو کام کے ذریعے جواب دیا جائے گا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پیپلز پارٹی بلا تفریق عوام کے مسائل حل کرنے کی کوشش کر رہی ہے اور رمضان کے بابرکت مہینے میں اللہ پاک سے دعا کی کہ حاسدین کے شر سے سب کو بچائے۔(جاری ہے) انہوں نے گورنر سندھ کو اپنا دوست اور شہر کا محسن قرار دیتے ہوئے...
حیدر آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مارچ2025ء)گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کراچی میں ڈمپر مافیا کے خلاف سخت موقف اپناتے ہوئے کہا کہ ڈی آئی جی کراچی کو ایک ہفتے کے لئے میرے حوالے کریں، اگر ایک بھی ڈمپر کا حادثہ ہوا تو گورنر شپ سے استعفی دے دوں گا۔حیدرآباد میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے مختلف اہم مسائل پر اپنی رائے دی اور شہر کی ترقی کے لئے اقدامات کا اعلان کیا۔کامران ٹیسوری نے مزید کہا کہ عوام کو ٹرک کی بتی کے پیچھے لگایا گیا ہے، جو ہمارے ہی بچوں کو کچل رہا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر میئر کراچی کو ان کے زیر...
ویب ڈیسک : چیئرمین نیشنل انڈسٹریل ریلیشنز کمیشن (این آئی آر سی) جسٹس ریٹائرڈ شوکت عزیز صدیقی نے اپنا عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا۔ رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے سابق جج نے عہدہ چھوڑنے کے لیے ایک ماہ کا نوٹس دے دیا۔ چیئرمین این آئی آر سی نے ایگریمنٹ منسوخی کے لیے صدر مملکت کو بذریعہ سیکریٹری وزارت اوورسیز پاکستانیز نوٹس بھجوا دیا۔ جسٹس ریٹائرڈ شوکت عزیز صدیقی نے کہا کہ بدقسمتی سے کچھ حالات کے پیش نظر اپنی ذمہ داریاں نہیں نبھا سکتا۔ سروسز ہسپتال میں مریضوں کی زندگیاں داؤ پر لگ گئیں وفاقی کابینہ نے 2024 میں جسٹس ریٹائرڈ شوکت صدیقی کی 3 سال کی مدت کے لیے بطور چیئرمین این آئی ار...
نیو یارک: پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں مسئلہ کشمیر کو موثر انداز میں اٹھاتے ہوئے عالمی امن کے قیام کے لیے تنازعات کی بنیادی وجوہات کے حل پر زور دیا ہے۔ اقوام متحدہ مشن کے اعلامیے کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی نے سلامتی کونسل میں منعقدہ کھلی بحث میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ جموں و کشمیر آج بھی سلامتی کونسل کے ایجنڈے پر موجود ہے اور اس کا منصفانہ اور حتمی حل ابھی تک باقی ہے۔ انہوں نے سلامتی کونسل پر زور دیا کہ وہ کشمیری عوام کے حق خودارادیت کے حصول کو یقینی بنانے کے لیے اپنی قراردادوں پر عمل درآمد کرے اور تنازع کے منصفانہ اور دیرپا...
ریلویز پولیس پشاورنے اسپیشل برانچ کی اطلاع پر آپریشن کرتے ہوئے ریلوے اسٹیشن پشاور کینٹ کے کارگو آفس سے 25 کلو چرس برآمد کرلی۔ چرس کو آٹا گوندھنے والی الیکٹرک مشینوں کے اندر چھپایا گیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ ریلویز پولیس پشاور نے آٹا گوندھنے کی مشینوں میں چھپائی گئی چرس برآمد کر لی۔ ریلویز پولیس پشاورنے اسپیشل برانچ کی اطلاع پر آپریشن کرتے ہوئے ریلوے اسٹیشن پشاور کینٹ کے کارگو آفس سے 25 کلو چرس برآمد کرلی۔ چرس کو آٹا گوندھنے والی الیکٹرک مشینوں کے اندر چھپایا گیا تھا۔ ترجمان ریلویز پولیس کے مطابق آٹا گوندھنے کی 9 الیکٹرک مشینوں کے اندر سے چرس کے 25 پیکٹ برآمد کیے گئے۔ چرس کو پشاور کینٹ اسٹیشن پر قائم اے اے...
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مارچ2025ء)آج ہونے والا وفاقی کابینہ کا اجلاس ملتوی کر دیا گیا۔ذرائع کے مطابق وفاقی کایبنہ کا اجلاس وزیرِ اعظم شہباز شریف کی مصروفیات کے باعث ملتوی کیا گیا ہے۔یاد رہے کہ فاقی کابینہ کا اجلاس آج بروز منگل دن 11 بجے طلب کیا گیا تھا۔(جاری ہے) کابینہ کا اجلاس وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت ہونا تھا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ملکی سیاسی و معاشی صورتحال سمیت 12 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جانا تھا۔ ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ملکی سیاسی، سیکیورٹی صورتحال، دہشت گردی کے حالیہ واقعات کے بعد کی صورتحال کا جائزہ اور قومی سلامتی کمیٹی کی تجاویز...
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مارچ2025ء)وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ سیاسی استحکام اور ترقی لازم و ملزوم ہیں۔ پاکستانی ادارے دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ رانا ثناء اللہ سے آسٹریلوی ہائی کمشنر نیل ہاکنز نے ملاقات کی، جس میں دوطرفہ تعلقات، باہمی تعاون اور خطے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔آسٹریلوی ہائی کمشنر نیل ہاکنز نے پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف قربانیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے امن کے قیام کے لیے بے مثال جدوجہد کی ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ آسٹریلیا پاکستان کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ...
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مارچ2025ء)سرکاری نرخنامے میں پرچون سطح پر فی کلو برائلر گوشت کی قیمت595روپے، زندہ برائلر مرغی کی قیمت411روپے فی کلو جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت 264روپے فی درجن کی سطح پر مستحکم رہی۔(جاری ہے) تاہم اوپن مارکیٹوں میں برائلر گوشت سرکاری نرخنامے کی بجائے 650 سے 670 روپے کلو تک فروخت ہوتا رہا۔
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ہونے والا وفاقی کابینہ کا اجلاس اچانک ملتوی کر دیا گیا ہے ذرائع کے مطابق یہ اجلاس آج دن 11 بجے ہونا تھا جس میں ملک کی مجموعی سیاسی اور معاشی صورتحال سمیت مختلف امور پر غور کیا جانا تھا تاہم اب یہ اجلاس کل منعقد ہوگا اجلاس کے ایجنڈے میں اہم معاملات شامل تھے جن میں پاکستان آرڈیننس فیکٹری اور ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا کے بورڈ ارکان کی تقرری کی منظوری دی جانی تھی اس کے علاوہ بین الاقوامی تنازعات کے حل سے متعلق کنونشن پر دستخط وزارت خارجہ اور ہنگری کے درمیان معاہدے اور بین الاقوامی مالیاتی کارپوریشن کے ساتھ ای-موبلٹی کے حوالے سے تعاون کے معاہدے کی بھی منظوری دی جانی تھی...
نیوزی لینڈ(نیوز ڈیسک)پاکستان کے سابق کرکٹر اظہر عباس کے بیٹے محمد ارسلان عباس اپنے ہی ملک کیخلاف ڈیبیو کرنے میدان میں اُترے گا۔نجی اخبارکے مطابق پاکستانی نژاد محمد ارسلان عباس فرسٹ کلاس کرکٹر اظہر عباس کے بیٹے ہیں، جنہیں 45 فرسٹ کلاس میچز کھیلنے کا اعزاز حاصل ہے۔ پاکستان میں پیدا ہونیوالے اظہر عباس اپنے خاندان کے ہمراہ نیوزی لینڈ منتقل ہوگئے، جہاں انہوں نے کرکٹ کو بطور پروفیشن اختیار کیا جبکہ آکلینڈ اور ویلنگٹن کیلئے بھی کھیلا، وہ اس وقت فائر برڈز کے اسسٹنٹ کوچ ہیں۔ ارسلان عباس کو ڈومیسٹک کارکردگی کی بنیاد پر نیوزی لینڈ اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے، وہ مڈل آرڈر میں بیٹنگ کے علاوہ بالنگ کے فرائض بھی نبھانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ واضح...

چوہدری انوارالحق کی زیر صدارت کیڈٹ کالج پلندری اور کیڈٹ کالج مظفر آباد کے 31 ویں بورڈ آف گورنرز کا اجلاس
اس موقع پر وزیراعظم آزاد کشمیر نے کیڈٹ کالجز کے معیار کو برقرار رکھنے کی ہدایت کی اور کہا کہ کیڈٹ کالجز کے معیار کو مزید بہتر بنانے کے لیے حکومت تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر چوہدری انوار الحق کی زیر صدارت کیڈٹ کالج پلندری اور کیڈٹ کالج مظفر آباد کے 31 ویں بورڈ آف گورنرز کا اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں سپیکر آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی چوہدری لطیف اکبر، چیف سیکرٹری آزاد کشمیر فلائیٹ لیفٹیننٹ (ر) خوشحال خان، سیکرٹری مالیات اسلام زیب، سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن چوہدری محمد طیب، پرنسپل کیڈٹ کالج مظفر آباد اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی، اجلاس میں وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری...
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مارچ2025ء) پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ ڈاکٹر یاسمین راشد جس دلیری سے جیل کاٹ رہی ہیں وہ تو قابل تحسین ہے ہی لیکن ان کے لکھے گئے خطوط بھی تاریخ کی کتب کا حصہ ہوں گے۔(جاری ہے) ایکس پر جاری اپنے بیان میں مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ ڈاکٹر یاسمین راشد نے اپنے حالیہ لکھے گئے خط میں اس بدقسمتی کی طرف اشارہ کیا ہے کہ 23 مارچ کے روز چھپنے والی اخبارات کی سب سے بڑی خبریں یہ تھیں کہ بلوچستان میں شٹر ڈائون ہے۔تحریک انصاف کے رہنمائوں پر پیکا ایکٹ لگ رہا ہے اور ججز کو قابو کرنے کے...
پاکستان نے پانچواں آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ آج کے دن 1992 میں جیتا تھا۔ زیر نظر تحریر گزشتہ برس 25 مارچ 2024 کو جیت کی 32ویں سالگرہ پر شائع کی گئی تھی۔ فتح کی 33ویں سالگرہ کی مناسبت سے تحریر دوبارہ شائع کی جارہی ہے۔ دنیائے کرکٹ کا 5واں عالمی کپ 22 فروری سے 25 مارچ 1992 تک آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں کھیلا گیا تھا۔ ورلڈ کپ میں 9 ٹیموں نے حصہ لیا تھا اور فائنل سمیت کل 39 میچز کھیلے گئے تھے۔ پاکستان نے 32 برس قبل آج ہی کے دن فائنل میچ میں انگلینڈ کو 22 رنز سے شکست دے کر پہلی بار ورلڈ کپ چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔ کرکٹ ورلڈ...
کابل: اقوام متحدہ کے دفتر برائے منشیات و جرائم (UNODC) کی تازہ رپورٹ کے مطابق افغانستان میں طالبان کے کنٹرول کے بعد منشیات کی پیداوار میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، جس کے باعث خطے کو سیکیورٹی اور صحت کے شدید خطرات لاحق ہیں۔ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ 2022 میں طالبان کی جانب سے منشیات پر پابندی کے باوجود، افیون، ہیروئن اور میتھ کی پیداوار میں اضافہ دیکھنے میں آیا۔ 2024 میں افیون کی اسمگلنگ کئی گنا بڑھ چکی ہے، جبکہ اس کی قیمت ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق 2022 میں افیون کی قیمت 2 ہزار ڈالر فی کلو تھی، جو 2024 میں 6 ہزار ڈالر سے تجاوز کر چکی ہے۔ منشیات کی اسمگلنگ...
پشاور/ اسلام آباد: وفاقی وزرات داخلہ نے خیبر پختونخوا حکومت سے صوبے میں زیر تعلیم افغان طلباء کا ریکارڈ طلب کر لیا ہے۔ وزارت داخلہ کے سیکیورٹی سیل نے صوبائی سیکریٹری داخلہ کو خط ارسال کر دیا۔ خط کے مطابق نیشنل سیکیورٹی سیل غیر ملکیوں کا ڈیش بورڈ اَپ ڈیٹ کر رہا ہے، صوبے میں زیر تعلیم افغان طلباء کی تفصیل 27 مارچ تک ارسال کی جائے۔ واضح رہے کہ حکومت پاکستان نے غیر قانونی، غیر ملکی اور افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کو واپس بھیجنے کا فیصلہ کیا تھا جن کے انخلا میں 07 دن باقی ہیں۔ پاکستان چھوڑنے والے غیر قانونی افغان باشندوں کی کل تعداد 8 لاکھ 76 ہزار سے تجاوز کر گئی جبکہ واپسی کا...
جیسے جیسے مصنوعی ذہانت (AI) دنیا کو بدل رہی ہے، صنعتوں کو تبدیل کر رہی ہے، اور ہمارے معاشرے کی بنیادوں کو نئے سرے سے تشکیل دے رہی ہے، یہ ضروری ہے کہ ہم اس کے اخلاقی پہلوئوں کو اسلامی اقدار کی روشنی میں پرکھیں۔ قرآن اور حدیث (حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے اقوال اور افعال) AI کے اخلاقی پہلوئوں کا جائزہ لینے کے لیے ایک مضبوط فریم ورک فراہم کرتے ہیں، اور یہ رہنمائی فراہم کرتے ہیں کہ کیسے اس کی طاقت کو بہتری کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اسلامی اخلاقی اقدار: AI اخلاقیات کی بنیاد اسلامی اخلاقیات (توحید)’’خدا کی وحدانیت‘‘ کے تصور پر مبنی ہے، جو تمام چیزوں کی وحدت اور باہمی تعلق پر...
پاکستان نے اقوام متحدہ میں مسئلہ کشمیر سے متعلق قراردادوں پر فوری عملدرآمد پر زور دیا ہے وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی نے سلامتی کونسل میں ہونے والی کھلی بحث کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری عوام کو ان کے حق خودارادیت کے حصول کے لیے استصواب رائے کا وعدہ کیا گیا تھا جسے پورا کرنا عالمی برادری کی ذمہ داری ہے انہوں نے کہا کہ مسئلہ جموں و کشمیر آج بھی سلامتی کونسل کے ایجنڈے پر موجود ہے اور اس تنازع کا حل بین الاقوامی امن اور سلامتی کے لیے ناگزیر ہے طارق فاطمی کا کہنا تھا کہ سلامتی کونسل کی بنیادی ذمہ داری ہے کہ وہ کشمیری عوام کے حق خودارادیت کو یقینی بنائے انہوں...
پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ صحیفہ جبار نے سوشل میڈیا پر اپنی اور اپنے اہل خانہ کی تصاویر شیئر نہ کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی نجی زندگی کو عوام کی نظروں سے دور رکھنا چاہتی ہیں حال ہی میں انہوں نے ایک نجی ٹی وی شو میں شرکت کی جہاں میزبان اشنا شاہ نے ان سے اس بارے میں سوال کیا کہ انہوں نے کبھی اپنے شوہر یا اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر کیوں نہیں لگائیں صحیفہ جبار نے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ان کی شادی ایک وائرل شادی بن گئی تھی شادی کے موقع پر صرف انڈسٹری کے چند قریبی دوستوں کو مدعو کیا گیا تھا لیکن پھر بات پھیلتے...
پاکستان کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ اظہر محمود نے کہا ہے کہ قومی ٹیم کے فاسٹ بولرز کی کارکردگی انفرادی طور پر تو اچھی نظر آ رہی ہے لیکن بحیثیت بولنگ یونٹ وہ وہی تسلسل برقرار نہیں رکھ پا رہے انہوں نے کہا کہ اگر تینوں فاسٹ بولرز ایک ساتھ پرفارم کریں تو ٹیم کو زیادہ فائدہ ہوگا ایک میچ میں ایک بولر اچھی بولنگ کرتا ہے تو دوسرا اسی سطح پر کارکردگی نہیں دکھا پاتا اور یہی وہ چیز ہے جو ٹیم کی مجموعی پرفارمنس پر اثر ڈال رہی ہے اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ حالیہ میچ میں حارث رؤف نے شاندار بولنگ کی لیکن دیگر بولرز اس طرح کی کارکردگی نہیں دکھا سکے ٹیم میں زیادہ...
فیصل جاوید— فائل فوٹو پی ٹی آئی کے رہنما فیصل جاوید نے کہا ہے کہ عید کے بعد اچھی خبریں آئیں گی، سینئر لیڈرشپ اپوزیشن جماعتوں سے رابطے میں ہے۔پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل جاوید نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کا مضبوط الائنس بن رہا ہے۔ جو جماعتیں آئین، قانون اور جمہوریت کےساتھ کھڑی ہوں گی ان کو پذیرائی ملے گی، فیصل جاوید نے کہا کہ آئین کی بالادستی اور جمہوریت کے لیے سب کو نکلنا ہوگا، وفاقی وزراء بیرون ملک دورے کر رہے ہیں انہیں عوام کی فکر نہیں۔ علی امین گنڈاپور کیخلاف آڈیو لیک کیس کی سماعت بغیر کارروائی ملتویڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف آڈیو لیک...
سول اسپتال حیدرآباد میں جگر کے مرض میں مبتلا خاتون نسیم کی خواہش پر ان کی بیٹی کا نکاح اسپتال میں کر دیا گیا۔ حیدرآباد سول اسپتال میں ادویات چوری کرنے والی دو نرسز پکڑی گئیںاے ایم ایس کے مطابق دونوں نرسز کی خدمات ہیلتھ سیکریٹریٹ کو واپس کردی گئی ہیں۔ نکاح کی سادہ تقریب گیسٹرولوجی وارڈ کے باہر ہوئی جس میں شرکت کے لیے نکاح خواں، دولہا دلہن اور قریبی رشتے دار سول اسپتال پہنچے۔مریض خاتون کی خواہش تھی کہ ان کی بیٹی کا نکاح ان کے سامنے کر دیا جائے۔نسیم بیہوشی کی حالت میں اب بھی اسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔
— فائل فوٹو اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے بتایا ہے کہ ماہ رمضان میں مہنگے داموں اشیاء فروخت کرنے پر 7 دکانیں سیل کی گئی۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق گراں فروشوں کے خلاف آپریشن کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی گئی۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسسٹنٹ کمشنرز اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی جانب سے مجموعی طور پر 4 سو 30 کارروائیاں کی گئیں۔ اسلام آباد انتظامیہ کی گراں فروشوں کے خلاف کارروائیاں، 117 دکاندار گرفتار، جرمانے عائدوفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ہدایت پر اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے گراں فروشوں کے خلاف کارروائیاں کیں۔ سرکاری نرخ نامے کی خلاف ورزی پر 78 دکانداروں کو حراست میں لے لیا گیا۔ قانونی کارروائی کے تحت...
---فائل فوٹو امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی منعم ظفر نے گزشتہ روز ملیر ہالٹ پر پیش آنے والے افسوس ناک واقعے پر ردِ عمل کے اظہار کیا ہے۔میڈیا سے گفتگو کے دوران منعم ظفر نے کہا ہے کہ آج شام 4 بجے ملیر ہالٹ احتجاج پر کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ کل ملیر ہالٹ پر پیش آیا ٹریفک حادثہ انتہائی دل خراش ہے، وزیرِ اعلیٰ سمیت تمام وزراء کہاں ہیں؟ کسی نے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار تک نہ کیا۔ بے لگام ہیوی ٹریفک، ٹینکر نے شوہر، حاملہ بیوی کو کچل دیا، موقع پر پیدا بچہ بھی جاں بحقکراچی بے لگا ہیوی ٹریفک نے ایک اور خاندان کو اجاڑ... منعم ظفر کا کہنا ہے کہ ہم آج اسی مقام پر...
— فائل فوٹو ’گندم اگاؤ‘ مہم میں انعامی اسکیم میں قرعہ اندازی پر وزیرِ اعلیٰ مریم نواز نے فون کر کے کامیاب کاشت کاروں کو مفت ٹریکٹر ملنے پر مبارک باد دی۔ وزیرِاعلیٰ مریم نواز نے ’گندم اگاؤ‘ انعامی اسکیم کے لیے ڈیجیٹل قرعہ اندازی کی، اس مہم میں سب سے پہلا ٹریکٹر بہاولنگر کی خاتون کاشت کار کوثر پروین کا نکلا، وزیرِاعلیٰ مریم نواز نے فون کر کے کامیاب کاشت کاروں کو مفت ٹریکٹر ملنے کی مبارک باد دی۔کامیاب ہونے والے کاشت کاروں سے بات کرتے وزیرِ اعلیٰ نے کہا ہے کہ قرعہ اندازی میں آپ کا مفت ٹریکٹر نکل آیا ہے، سوچا خود فون کر کے مبارک باد دوں۔ پنجاب میں کاشت کاروں کو 1 ہزار ٹریکٹرز مفت...
—فائل فوٹو معمول سے کم بارشوں کے باعث تربیلا اور منگلا ڈیمز میں پانی کی شدید کمی واقع ہوئی ہے جس کے باعث محکمۂ موسمیات نے خشک سالی کا الرٹ جاری کر دیا۔ محکمۂ موسمیات کے مطابق حالیہ بارشوں نے ملک کے وسطی اور بالائی حصوں میں خشک سالی کی حالت کو بہتر کیا ہے۔ سندھ اور بلوچستان کے جنوبی حصوں اور پنجاب کے زیریں مشرقی میدانوں میں خشک سالی کی حالت برقرار ہے۔ مجموعی طور پر پاکستان میں یکم ستمبر 2024ء سے 21 مارچ 2025ء تک بارش کا حجم معمول سے 40 فیصد کم رہا۔ بلوچستان، شمالی بالائی سرحدی علاقوں میں بارش اور ژالہ باری متوقعبلوچستان کے شمالی بالائی سرحدی علاقوں میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بارش اور...
بنگلہ دیشی عدالت کا کرکٹر شکیب الحسن کے اثاثے ضبط کرنے کا حکم WhatsAppFacebookTwitter 0 25 March, 2025 سب نیوز ڈھاکہ (آئی پی ایس) سابق بنگلادیشی کپتان شکیب الحسن کی مشکلات میں ایک اور اضافہ ہوگیا، عدالت نے آل رانڈر کے ملک میں موجود اثاثے ضبط کرنے کا حکم دیدیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈھاکا کے ایڈیشنل چیف میٹروپولیٹن مجسٹریٹ ضیا الدین رحمان نے مفرور وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کی عوامی لیگ کے رکن اسمبلی شکیب الحسن کو چیک بانس کیس میں جائیداد ضبط کرنے کا حکم دیدیا۔ شکیب نے 2016 میں بنگلادیش میں ستکھیرا میں ایک کیکڑے کا فارم بنایا تھا جو 2021 سے غیر فعال ہے۔ مذکورہ چیکس بینک سے لیے گئے قرض کی ادائیگی کیلئے تھے...
وفاقی وزارت داخلہ نے خیبرپختونخوا حکومت سے صوبے میں زیر تعلیم افغان طلبہ کی مکمل تفصیلات طلب کر لی ہیں اس حوالے سے فارن نیشنل سیکیورٹی سیل نے خیبرپختونخوا کے سیکرٹری داخلہ کو خط ارسال کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ صوبے میں موجود تمام افغان طلبہ کا ڈیٹا مرتب کر کے 27 مارچ تک فراہم کیا جائے وزارت داخلہ کے مطابق فارن نیشنل سیکیورٹی سیل ملک میں مقیم غیر ملکیوں سے متعلق ڈیش بورڈ کو اپ ڈیٹ کر رہا ہے جس کے تحت افغان طلبہ کی تفصیلات اکٹھی کی جا رہی ہیں حکومت پاکستان نے گزشتہ سال نومبر میں ملک میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائی شروع کی تھی...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )7 آزاد پاور پروڈیوسرز (آئی پی پیز) نے حکومت کو پیشکش کی ہے کہ اگر ان کے خلاف مبینہ غیر معمولی منافع کی جاری تحقیقات بند کردی جائیں اور عدالتوں میں زیر التوا مقدمات واپس لے لئے جائیں تو وہ بجلی کے نرخ میں فی یونٹ 50 پیسے تک کمی اور تاخیر سے ادائیگی پر عائد شدہ 11ارب روپے سے زائد سرچارج معاف کرنے کے لئے تیار ہیں۔نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق سی پی پی اے نے کہا ہے کہ نیپرا سے منظوری چاہئے ہوگی اور نیپرا کے سامنے سی پی پی اے نے آئی پی پیز کی درخواست کی حمایت کی ہے۔نیپرا کے سامنے ایک مشترکہ ٹیرف نظرثانی کی درخواست میں آئی پی...
وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ رانا ثنا اللہ سے آسٹریلوی ہائی کمشنر نیل ہاکنز نے ملاقات کی جس میں پاکستان اور آسٹریلیا کے تعلقات پر تبادلہ خیال اور باہمی تعاون پر زور دیا گیا۔اس موقع پر وفاقی وزیر رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ سیاسی استحکام اور ترقی لازم و ملزوم ہیں، جمہوری روایات کے فروغ سے ملک میں استحکام ممکن ہوگا، پاکستان خطے میں امن و استحکام کیلئے کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ مضبوط معیشت اور بہتر خارجہ تعلقات کے بغیر ترقی ممکن نہیں، پاکستانی ادارے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔
عرفان ملک: عید کے دنوں میں پولیس نے اشتہاری ملزمان کے خلاف بڑے کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا ہے۔ ڈکیتی، قتل، دہشتگردی اور سیاسی مقدمات کے اشتہاریوں کی فہرست مرتب کرلی گئی ہے اور ان کی گرفتاری کے لیے پولیس نے سخت اقدامات شروع کر دیے ہیں۔ حکام کے مطابق پولیس، انویسٹی گیشن ونگ اور سی آئی اے کی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں تاکہ مطلوب اشتہاریوں کی گرفتاری کے لیے مؤثر کارروائیاں کی جا سکیں۔ پولیس نے روپوش اشتہاریوں کے واپس لوٹنے کے امکانات پر آپریشن تیار کر لیا ہے، جس میں ہیومن انٹیلی جنس کے ذریعے کارروائیاں کی جائیں گی۔ سروسز ہسپتال میں مریضوں کی زندگیاں داؤ پر لگ گئیں پولیس کی مشترکہ ٹیمیں اشتہاریوں کی...
سابق بھارتی اسپنر ہربھجن سنگھ کی جانب سے آئی پی ایل میچ کے دوران کمنٹری کرتے ہوئے انگلش فاسٹ بولر جوفرا آرچر کو ’کالی ٹیکسی‘ قرار دینے کے خلاف نسلی ریمارکس پر تنازع میں پھنس گئے ہیں۔ اتوار کو آئی پی ایل میں سن رائزرز حیدرآباد اور راجستھان رائلز کے درمیان کھیلے گئے میچ کے دوران کمنٹیٹر ہربھجن سنگھ نے انگلش فاسٹ بولر جوفرا آرچر کے بارے میں نسلی تعصب پر مبنی الفاظ استعمال کرتے ہئوے کہا کہ لندن میں کالی ٹیکسی کا میٹر تیز بھاگتا ہے اور یہاں پر آرچر صاحب کا میٹر بھی تیز بھاگا ہے۔ جوفرا آرچر نے میچ میں 4 اوورز میں 76 رنز دیے، ان کا اسپیل آئی پی ایل کی تاریخ کا مہنگا ترین...
کراچی: معروف پاکستانی اداکارہ حرا مانی نے انکشاف کیا ہے کہ وہ بریانی میں زردہ اور فروٹ چاٹ ملا کر کھاتی ہیں، جس پر سوشل میڈیا صارفین حیران رہ گئے۔ اداکارہ کا یہ بیان انسٹاگرام پر ایک انٹرویو میں سامنے آیا، جس میں انہوں نے اپنی پسندیدہ غذا کے حوالے سے دلچسپ گفتگو کی۔ ایک سوال کے جواب میں حرا مانی نے بتایا کہ وہ بچپن سے ہی بریانی میں زردہ اور فروٹ چاٹ ملا کر کھانے کی عادی ہیں۔ ان کے اس بیان پر میزبان بھی حیران رہ گئے اور سوال کیا کہ آخر وہ ایسا کیوں کرتی ہیں؟ اس پر اداکارہ نے ہنستے ہوئے جواب دیا کہ مانی (ان کے شوہر سلمان ثاقب) بھی یہی سوال کرتے ہیں...
ریلویز پولیس پشاور نے آٹا گوندھنے کی مشینوں میں چھپائی گئی چرس برآمد کر لی۔ ریلویز پولیس پشاورنے اسپیشل برانچ کی اطلاع پر آپریشن کرتے ہوئے ریلوے اسٹیشن پشاور کینٹ کے کارگو آفس سے 25 کلو چرس برآمد کرلی۔ چرس کو آٹا گوندھنے والی الیکٹرک مشینوں کے اندر چھپایا گیا تھا۔ ترجمان ریلویز پولیس کے مطابق آٹا گوندھنے کی 9 الیکٹرک مشینوں کے اندر سے چرس کے 25 پیکٹ برآمد کیے گئے۔ چرس کو پشاور کینٹ اسٹیشن پر قائم اے اے کارگو کے ذریعے بک کروایا گیا تھا۔ بک شدہ سامان کو پشاور سے کراچی کے لیے کارگو کروایا گیا تھا۔ مزید پڑھیں: اے این ایف کی کارروائی، 2 خواتین منشیات فروشوں سے 14 کلو سے زائد چرس برآمد ایس...
اسلام آباد: وزارت داخلہ نے عبدالخالق شیخ کی ڈی جی ایف آئی اے تعیناتی کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا۔ وزارت داخلہ نے نوٹیفکیشن کی واپسی کا آفس آرڈر جاری کر دیا جس کے مطابق عبدالخالق شیخ صرف ڈی جی نیشنل پولیس بیورو ہی رہیں گے۔ عبدالخالق شیخ کو گزشتہ روز ڈی جی ایف آئی اے کا اضافی چارج دیا گیا تھا تاہم انکی بطور ڈی جی ایف آئی اے تعیناتی ایک ہی رات میں واپس ہوگئی۔ گزشتہ روز انہیں ایف آئی اے کی دیکھ بھال کا چارج دیا گیا اور آج نئے آفس آرڈر میں اس نوٹیفکیشن کو ہی کالعدم قراردے دے گیا۔
الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کے خلاف اسپیکر ریفرنس پر کارروائی چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کی نا اہلی سے متعلق الیکشن کمیشن میں کیس کی سماعت ہوئی۔ ممبر سندھ نثار درانی کی سربراہی میں 4 رکنی کمیشن نے کیس کی سماعت کی۔ جمشید دستی اور درخواست گزار کے وکلا الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہوئے۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ جمشید دستی کے خلاف اثاثہ جات میں غلط بیانی پر نا اہلی کی درخواستیں دائر کی گئی ہیں۔ جمشید دستی کی ڈگری بھی جعلی ہے۔ مزید پڑھیں: نااہلی سے متعلق کیس؛ الیکشن کمیشن کی جمشید دستی کو جواب...
اوٹاوا: کینیڈین سکیورٹی انٹیلی جنس سروس (CSIS) نے خبردار کیا ہے کہ بھارت کینیڈا کے عام انتخابات میں مداخلت کر سکتا ہے۔ پریس کانفرنس کے دوران ڈپٹی ڈائریکٹر وینیسا لائیڈ نے کہا کہ بھارتی حکومت نہ صرف کینیڈین کمیونیٹیز بلکہ جمہوری عمل پر بھی اثر انداز ہونے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ریاست مخالف عناصر مصنوعی ذہانت (AI) کو انتخابی مداخلت کے لیے استعمال کر رہے ہیں اور یہ امکان ہے کہ چین بھی AI ٹولز کے ذریعے انتخابات پر اثر ڈالنے کی کوشش کرے گا۔ سکیورٹی ایجنسی نے مزید خدشہ ظاہر کیا کہ روس بھی ممکنہ طور پر کینیڈا میں مداخلتی سرگرمیاں کر سکتا ہے۔ واضح رہے کہ کینیڈا میں عام انتخابات 28 اپریل کو...

نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت آذربائیجان کے ساتھ سرمایہ کاری کے منصوبے کی تجاویز پر اجلاس
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مارچ2025ء) نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے اسلام آباد میں آذربائیجان کے ساتھ سرمایہ کاری کے منصوبے کی تجاویز پر ایک بین وزارتی اجلاس کی صدارت کی۔(جاری ہے) منگل کو دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیر اعظم نے قابل عمل سرمایہ کاری کے منصوبوں کے ذریعے اقتصادی ترقی کو بڑھانے کے لیے فیصلوں پر عمل درآمد تیز کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ پاکستان آذربائیجان تعلقات کو مضبوط بنانا ایک ترجیح ہے کیونکہ دونوں ممالک مختلف شعبوں میں تعاون کررہے ہیں۔
کینیڈا کی انٹیلیجنس ایجنسی نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارت اور چین 28 اپریل کو ملک میں متوقع عام انتخابات میں مداخلت کی کوشش کر سکتے ہیں، جبکہ روس اور پاکستان بھی ایسا کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کینیڈین سیکیورٹی انٹیلی جنس سروس یعنی سی ایس آئی ایس نے یہ ریمارکس ایک ایسے وقت دیے ہیں جب کینیڈا اور بھارت کے دوطرفہ تعلقات ہر لحاظ سے اپنی پست سطح پر ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:کینیڈا کے نئے وزیراعظم کی طرف سے ملک میں اچانک عام انتخابات کا اعلان، وجہ کیا بنی؟ اس نوعیت کے خراب تعلقات کے پس پردہ کینیڈین شہریت کے حامل خالصتانی سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجار کے قتل میں بھارت کے ملوث ہونے کے...
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )صارفین کے لیے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 30 پیسے فی یونٹ سستی ہونے کا امکان ہے۔ سی پی پی اے نے فروری کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی درخواست دائر کر دی۔ نیپرا اتھارٹی کل درخواست پر سماعت کرے گی۔درخواست کے مطابق فروری میں 6 ارب 49 کروڑ 50 لاکھ یونٹس بجلی پیدا کی گئی جبکہ بجلی کمپنیوں کو 6 ارب 66 کروڑ 60 لاکھ یونٹس بجلی فراہم کی گئی۔ بجلی کی فی یونٹ لاگت 8 روپے 22 پیسے فی یونٹ تھی جبکہ فروری کے لیے بجلی کی ریفرنس لاگت 8 روپے 52 پیسے فی یونٹ مقرر تھی۔فروری میں پانی سے 27.12، مقامی کوئلے سے 15.02 فیصد، درآمدی کوئلے سے 1.56 فیصد اور...
حیدرآباد(نیوز ڈیسک) خاتون مریض کی خواہش پر بیٹی کا نکاح اسپتال میں ہی کردیا گیاسول اسپتال حیدرآباد میں جگر کے مرض میں مبتلا خاتون نسیم کی خواہش پر ان کی بیٹی کا نکاح اسپتال میں کر یا گیا۔ نکاح کی سادہ تقریب گیسٹرولوجی وارڈ کے باہر ہوئی جس میں شرکت کے لیے نکاح خواں، دلہا دلہن اور قریبی رشتہ دار سول اسپتال پہنچے۔ مریض خاتون کی خواہش تھی کہ ان کی بیٹی کا نکاح ان کے سامنے کردیا جائے تاہم نسیم بیہوشی کی حالت میں اب بھی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ وفاقی وزارت داخلہ نے کے پی حکومت سےافغان طلبہ کا ریکارڈ طلب کرلیا
لاہور: لاہور ہائی کورٹ نے لاہور ڈویژن میں جاری کتا مار مہم کے خلاف حکم امتناع جاری کرتے ہوئے مہم فوری طور پر روکنے کا حکم دے دیا۔ جسٹس شاہد کریم نے درخواست گزار ایرج حسن سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی، درخواست گزاروں کی جانب سے ایڈووکیٹ التمش سعید عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے پنجاب حکومت سمیت دیگر فریقین سے آئندہ سماعت پر جواب طلب کر لیا ہے، عدالت نے سرکاری وکیل کو ہدایات لے کر آئندہ سماعت پر پیش ہونے کا حکم دیا۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ حکومت اینیمل برتھ کنٹرول پالیسی پر عمل درآمد کو یقینی بنائے۔
اسلام آباد: صارفین کے لیے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 30 پیسے فی یونٹ سستی ہونے کا امکان ہے۔ سی پی پی اے نے فروری کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی درخواست دائر کر دی۔ نیپرا اتھارٹی کل درخواست پر سماعت کرے گی۔ درخواست کے مطابق فروری میں 6 ارب 49 کروڑ 50 لاکھ یونٹس بجلی پیدا کی گئی جبکہ بجلی کمپنیوں کو 6 ارب 66 کروڑ 60 لاکھ یونٹس بجلی فراہم کی گئی۔ بجلی کی فی یونٹ لاگت 8 روپے 22 پیسے فی یونٹ تھی جبکہ فروری کے لیے بجلی کی ریفرنس لاگت 8 روپے 52 پیسے فی یونٹ مقرر تھی۔ فروری میں پانی سے 27.12، مقامی کوئلے سے 15.02 فیصد، درآمدی کوئلے سے 1.56...
وزیراعلٰی خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ جعلی راجکماری سعودی عرب سے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے کارکنوں کی گرفتاری کے احکامات دے رہی تھیں۔ مشیراطلاعات بیرسٹر سیف نے بیان میں کہا کہ پنجاب میں یومِ پاکستان منانے پر پی ٹی آئی کارکنوں کی پکڑ دھکڑ قابلِ مذمت ہے۔گزشتہ رات مساجد سے بھی کارکنوں کو اٹھا کر جیلوں میں ڈال دیا گیا۔ جعلی راجکماری سعودی عرب سے پی ٹی آئی کے کارکنوں کی گرفتاری کے احکامات دے رہی تھیں۔ فارم 47 کی وزیر اعلیٰ مریم نواز رمضان میں بھی فسطائیت سے باز نہیں آ رہیں۔ مزید پڑھیں: امریکا افغانستان میں مذاکرات کیلیے پہنچ گیا مگر وفاقی حکومت ہمیں اجازت نہیں دے...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ”وزیراعلیٰ وِیٹ این سینٹیو پروگرام“ کا افتتاح کر دیا۔ گندم اگاؤ انعامی اسکیم کے تحت گندم اگانے والے کاشتکاروں کو ایک ہزار مفت ٹریکٹر دیئے جائیں گے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے تقریب کے دوران بٹن دبا کر گندم اگاؤ انعامی اسکیم کے لیے ڈیجیٹل قرعہ اندازی کی، جس میں پہلا ٹریکٹر بہاولنگر کی خاتون کاشتکار کوثر پروین کے نام نکلا۔ مریم نواز نے کامیاب کاشتکاروں کو خودفون کرکے مبارکباد دی اور کہا کہ ”سوچاخودفون کرکے خوشخبری دوں، گندم کی فصل اچھی ہوگی اور میری دعائیں کاشتکار بھائیوں کے ساتھ ہیں۔“ واضح رہے کہ پنجاب کے کاشتکاروں کے لیے اس پروگرام کے تحت بے شمار زرعی منصوبے متعارف کرائے جا رہے ہیں، جن میں...
پشاور(نیوز ڈیسک) وفاقی وزرات داخلہ نےخیبرپختونخوا حکومت سے افغان طلبہ کا ریکارڈ طلب کرلیا۔وفاقی وزارت داخلہ کے فارن نیشنل سکیورٹی سیل نے سیکرٹری داخلہ خیبرپختونخوا کو خط لکھ کر صوبے میں افغان طلبہ کا ریکارڈ طلب کرلیا ہے۔ وزارت داخلہ کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ فارن نیشنل سکیورٹی سیل غیرملکیوں سے متعلق ڈیش بورڈ کو اپ ڈیٹ کر رہا ہے،خیبرپختونخوا میں زیرتعلیم تمام افغان طلبہ کا ڈیٹا 27 مارچ تک ارسال کیا جائے۔ واضح رہےکہ وزارت داخلہ نے تمام افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کو 31 مارچ تک پاکستان سے نکلنےکی ہدایت کر رکھی ہے۔ وزارت داخلہ نے اپنے بیان میں غیر قانونی طور پر مقیم تمام غیرملکیوں کو 31 مارچ تک ملک سے جانے...
ایف آئی اے فیصل آباد نے انسانی سمگلنگ میں ملوث لینڈ روٹ گروہ کا سرغنہ گرفتار کرلیا۔تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے فیصل آباد زون نے انسانی اسمگلروں کے خلاف کارروائی کرکے بدنام زمانہ لینڈ روٹ ایجنٹ محمد اکرم اوڈ عرف علی خان کو گرفتار کرلیا۔ملزم کو چھاپہ مار کاروائی میں ساہیانوالہ انٹرچینج سے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا۔ملزم شہریوں کے ساتھ غیر قانونی طور بیرون ملک سفر کرنے کے حوالے سے ساز باز میں مصروف تھا۔گرفتار ملزم بین الاقوامی نیٹ ورک کا حصہ ہے۔مذکورہ گینگ شہریوں کو غیر قانونی طریقہ سے پاکستان سے دیگر ممالک بھجواتے تھے۔مذکورہ گینگ کے دیگر ارکان دبئی اور لیبیا سے گینگ کو چلا رہے ہیں۔گروہ شہریوں کو غیر قانونی طور پر لیبیا، روس، اٹلی...
قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے شاداب اور شاہین کو آرام دینے کی تجویز پیش کردی۔ سماجی رابطے کی سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر سابق آل راؤنڈر و کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ سینئر کھلاڑیوں شاداب خان اور شاہین شاہ آفریدی کو نیوزی لینڈ کیخلاف پانچویں ٹی20 میچ میں آرام کروایا جائے۔ سابق کرکٹر نے کہا کہ کیویز کے ہاتھوں چوتھے ٹی20 میچ میں شکست کے بعد گرین شرٹس کے ہاتھوں سے سیریز نکل چکی ہے تو بہتر ہے نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دیا جائے۔ قبل ازیں نیوزی لینڈ نے چوتھے ٹی20 میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 220 رنز بنائے، ٹم سیفرٹ 44 اور کپتان مائیکل...
علی امین گنڈاپور— فائل فوٹو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف آڈیو لیک کیس کی سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی کردی۔عدالت میں جج تعینات نہ ہونے پر سماعت 18 اپریل تک ملتوی کردی گئی۔ ایڈیشنل سیشن جج عبدالغفور کاکڑ کے چارج چھوڑنے کے بعد نئی تعیناتی نہیں ہوئی علی امین گنڈاپور نے اسلام آباد میں اپنا قیام طویل کرلیاوزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے اسلام آباد میں اپنا قیام طویل کرلیا۔ واضح رہے کہ علی امین گنڈاپور کی مسلسل غیر حاضری پر جاری ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار ہیں۔ علی امین گنڈاپور اور اسد فاروق کے خلاف تھانہ گولڑہ میں مقدمہ درج ہے۔
---فائل فوٹو آج ہونے والا وفاقی کابینہ کا اجلاس ملتوی کر دیا گیا۔ذرائع کے مطابق وفاقی کایبنہ کا اجلاس وزیرِ اعظم شہباز شریف کی مصروفیات کے باعث ملتوی کیا گیا ہے۔یاد رہے کہ فاقی کابینہ کا اجلاس آج بروز منگل دن 11 بجے طلب کیا گیا تھا۔کابینہ کا اجلاس وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت ہونا تھا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب کرلیا اسلام آ باد وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ... ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ملکی سیاسی و معاشی صورتحال سمیت 12 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جانا تھا۔ ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ملکی سیاسی، سیکیورٹی صورتحال، دہشت گردی کے حالیہ واقعات کے بعد...
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری—فائل فوٹو گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔جاری کیے گئے بیان میں گورنر سندھ نے کہا ہے کہ اللّٰہ تعالی مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاء فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل دے۔ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی والِدہ رضائے الہیٰ سے وفات پا گئیںآرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی والِدہ رضائے الہیٰ سے وفات پا گئیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ دکھ کی اس گھڑی میں جنرل سید عاصم منیر اور ان کے اہلِ خانہ کے ساتھ ہیں۔واضح رہے کہ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی والدہ وفات پا گئیں۔وزیرِ اعظم شہباز شریف نے آرمی...
— فائل فوٹو کوئٹہ سے اندرونِ ملک کے لیے ٹرین سروس 2 ہفتے سے معطل ہے۔ریلوے حکام کے مطابق اندرونِ ملک کے لیے ٹرین سروس 2 ہفتے بعد بھی بحال نہیں ہو سکی ہے۔کوئٹہ سے پشاور کے لیے جعفر ایکسپریس اور کراچی کے لیے بولان میل معطل ہے۔ کوئٹہ سے اندرونِ ملک کیلئے ٹرین سروس 11 روز سے معطلکوئٹہ سے اندرونِ ملک ٹرین سروس گزشتہ 11 روز سے تاحال معطل ہے۔ ٹرین سروس کی مسلسل معطلی کے باعث عید کے موقع پر اندرونِ ملک جانے والوں کو پریشانی کا سامنا ہے۔ حکام کے مطابق اندرونِ ملک کے لیے ٹرین سروس سیکیورٹی کلیئرنس کے بعد بحال کی جائے گی۔یاد رہے کہ بلوچستان کے ضلع کچھی میں 11 مارچ کو جعفر...
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مارچ2025ء) وائٹ ہاؤس کا یمن جنگ کا خفیہ منصوبہ میسنجنگ گروپ سے غلطی سے لیک ہو گیا۔ اردو نیوز کے مطابق میگزین اٹلانٹک کے سینئر ایڈیٹر ان چیف جیفری گولڈبرگ نےبتایا کہ ان کو غیرمتوقع طور پر 13 مارچ کو سگنل ایپ کے ایک خفیہ چیٹ گروپ میں مدعو کیا گیا جس کو ’’حوثی پی سی سمال گروپ‘‘ کہا جاتا ہے۔اس گروپ میں قومی سلامتی کے مشیر مائیک والٹز نے اپنے نائب ایلیکس وونگ کو حوثیوں کے خلاف امریکی کارروائی کو مربوط بنانے کے لیے ایک ٹائیگر ٹیم تشکیل دینے کا ہدف دیا۔گولڈ برگ نے کہا کہ ان حملوں کے آغاز سے کئی گھنٹے قبل وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے...
اسلام آباد:صارفین کے لیے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 30 پیسے فی یونٹ سستی ہونے کا امکان ہے۔ سی پی پی اے نے فروری کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی درخواست دائر کر دی۔ نیپرا اتھارٹی کل درخواست پر سماعت کرے گی۔ درخواست کے مطابق فروری میں 6 ارب 49 کروڑ 50 لاکھ یونٹس بجلی پیدا کی گئی جبکہ بجلی کمپنیوں کو 6 ارب 66 کروڑ 60 لاکھ یونٹس بجلی فراہم کی گئی۔ بجلی کی فی یونٹ لاگت 8 روپے 22 پیسے فی یونٹ تھی جبکہ فروری کے لیے بجلی کی ریفرنس لاگت 8 روپے 52 پیسے فی یونٹ مقرر تھی۔ فروری میں پانی سے 27.12، مقامی کوئلے سے 15.02 فیصد، درآمدی کوئلے سے 1.56 فیصد اور گیس...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیراعظم شہبازشریف کی زیر صدارت آج شیڈول وفاقی کابینہ کا اجلاس ملتوی کر دیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ اجلاس میں ملکی سیاسی و معاشی صورتحال سمیت 12 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جانا تھا تاہم اب اجلاس کل 26 مارچ کو منعقد ہوگا۔اجلاس میں پاکستان آرڈیننس فیکٹری اور ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا بورڈ ممبران کی تقرری اور بین الاقوامی تنازعات کے حل کے لیے کنونشن پر دستخط کی منظوری دی جائے گی۔ سفارتی مشن کے ارکان کے لیے تجارتی سرگرمیوں کے لئے وزارت خارجہ پاکستان اور ہنگری کی وزارت خارجہ و تجارت کے درمیان معاہدے پر دستخط کرنے کی منظوری دی جائے گی۔وزارت صنعت و پیداوار اور بین الاقوامی مالیاتی کارپوریشن کے درمیان ای-موبلٹی...
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پنجاب کے کاشتکار کیلئے گرین ٹریکٹر، کسان کارڈ، سپر سیڈر سمیت بے شمار پراجیکٹ کے بعد گندم اگانے والے کاشتکاروں کیلئے ایک ہزار مفت ٹریکٹر دئیے جائیں گے۔ نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بٹن دبا کرگندم اگاؤ انعامی سکیم کیلئے ڈیجیٹل قرعہ اندازی کی، گندم اگاؤ مہم میں سب سے پہلا ٹریکٹر بہاولنگر کی خاتون کاشتکار کوثر پروین کا نکلا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے خود فون کر کے کامیاب کاشتکاروں کو مفت ٹریکٹر ملنے کی مبارکباد دی ۔ مریم نواز نے کہا گندم کی فصل ان شاءاللہ اچھی ہو گی، میری دعائیں کاشتکار بھائیوں کیساتھ ہیں ۔ پاکستان کیخلاف نیوزی لینڈ کے ون ڈے سکواڈ میں کس معروف...