گندم اگانے والے کاشتکاروں کیلئے ایک ہزار مفت ٹریکٹر کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 25th, March 2025 GMT
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پنجاب کے کاشتکار کیلئے گرین ٹریکٹر، کسان کارڈ، سپر سیڈر سمیت بے شمار پراجیکٹ کے بعد گندم اگانے والے کاشتکاروں کیلئے ایک ہزار مفت ٹریکٹر دئیے جائیں گے۔
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بٹن دبا کرگندم اگاؤ انعامی سکیم کیلئے ڈیجیٹل قرعہ اندازی کی، گندم اگاؤ مہم میں سب سے پہلا ٹریکٹر بہاولنگر کی خاتون کاشتکار کوثر پروین کا نکلا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے خود فون کر کے کامیاب کاشتکاروں کو مفت ٹریکٹر ملنے کی مبارکباد دی ۔ مریم نواز نے کہا گندم کی فصل ان شاءاللہ اچھی ہو گی، میری دعائیں کاشتکار بھائیوں کیساتھ ہیں ۔
پاکستان کیخلاف نیوزی لینڈ کے ون ڈے سکواڈ میں کس معروف پاکستانی کھلاڑی کا بیٹا بھی شامل ہے؟ دلچسپ انکشاف
وزیراعلیٰ پنجاب کو بریفنگ دی گئی کہ گندم اگاؤ مہم میں مفت ٹریکٹر کے لئے 57 ہزار 733 سے زائد کاشکاروں نے اپلائی کیا۔ جانچ پڑتال کے بعد 21 ہزار 496 کاشتکار قرعہ اندازی کے لئے اہل قرار پائے ۔
قرعہ اندازی میں کامیاب ایک ہزار کاشت کاروں کو پچپن ہارس پاور کے ٹریکٹر مفت دئیے جائیں گے ۔ وزیراعلی پنجاب کو بتایا گیا کہ پنجاب میں رواں سال پانچ لاکھ 60 ہزار ایکٹر اراضی پر گندم کاشت کی گئی ہے ۔ تین ماہ میں تمام کاشتکاروں کو ٹریکٹر کی فراہمی شروع ہو جائے گی۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: مفت ٹریکٹر
پڑھیں:
پنجاب حکومت کا کسانوں کو بڑا جھٹکا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 مارچ2025ء) پنجاب حکومت کا کسانوں کو بڑا جھٹکا۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب کے کسانوں کو صوبائی حکومت نے مسلسل دوسرے سال گندم کی خریداری کے معاملے پر کوئی لفٹ نہ کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کی رپورٹ کے مطابق مریم نواز حکومت نے رواں سال بھی کسانوں سے گندم نہ خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔ صوبائی حکومت کے اس فیصلے کے باعث کسانوں کو مارکیٹ میں گندم کی صرف 2500 روپے سے 2700 روپے فی من قیمت ملنے کا امکان ہے۔ اس حوالے سے چیئرمین پاکستان کسان اتحاد خالد حسین باٹھ نے کہا ہے کہ گزشتہ سال کی طرح رواں سال بھی حکومت کسانوں سے گندم نہیں خرید رہی، انہوں نے پیشکش کی ہے کہ حکومت کسانوں کو منافع کی ادائیگی کے بجائے صرف پیداواری لاگت ادا کرکے گندم خریدلے۔(جاری ہے)
اپنے بیان میں خالد حسین باٹھ نے کہا کہ کسان نہیں چاہتے کہ غریبوں کو آٹا مہنگا ملے، اگر حکومت چاہتی ہے کہ غریبوں کو آٹا سستا ملے تو ہم سے مذاکرات کرے۔
چیئرمین پاکستان کسان اتحاد نے تجویز دی کہ حکومت کسانوں کو منافع کے بجائے صرف گندم کی پیداواری لاگت ادا کر دے، غریب کسان مشکل میں ہیں، ایسا رویہ روا رکھا گیا تو آئندہ فصل میں کوئی کسان گندم کی فصل نہیں اگائے گا اور ملک کو مسائل کو سامنا کرنا پڑے گا۔خالد حسین باٹھ نے گندم نہ خریدنے پر احتجاج کی دھمکی بھی دی، اور کہا کہ اگر حکومت نے غریب کسانوں سے گندم نہ خریدی تو پھر احتجاج کا حق استعمال کرنے سے دریغ نہیں کریں گے۔انہوں نے کہا کہ کسان نے جس محنت سے گندم اگائی، اس کی پذیرائی کے بجائے اسے فصل کی لاگت سے بھی محروم کر دیا گیا، جو سراسر نا انصافی اور زیادتی ہے۔