UrduPoint:
2025-03-26@23:52:20 GMT

برائلر گوشت کی قیمت 595روپے پر مستحکم ، فارمی انڈے مہنگے

اشاعت کی تاریخ: 25th, March 2025 GMT

برائلر گوشت کی قیمت 595روپے پر مستحکم ، فارمی انڈے مہنگے

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مارچ2025ء)سرکاری نرخنامے میں پرچون سطح پر فی کلو برائلر گوشت کی قیمت595روپے، زندہ برائلر مرغی کی قیمت411روپے فی کلو جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت 264روپے فی درجن کی سطح پر مستحکم رہی۔

(جاری ہے)

تاہم اوپن مارکیٹوں میں برائلر گوشت سرکاری نرخنامے کی بجائے 650 سے 670 روپے کلو تک فروخت ہوتا رہا۔

.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے

پڑھیں:

28 سرکاری محکموں کے 428 ملازمین کی دُہری ملازمت کا انکشاف

بلوچستان کے 28 سرکاری محکموں کے 428 ملازمین کی دہری ملازمت کا انکشاف ہوا ہے، جس پر وزیراعلیٰ نے کارروائی کا حکم دے دیا۔

وزیراعلیٰ بلوچستان کی زیرصدارت سیکریٹریز کمیٹی کے اجلاس میں یہ اہم انکشاف سامنے آیا۔

یہ بھی پڑھیں کے ایم سی میں 950 گھوسٹ اور 200 ملازمین کا 2 مقامات پر نوکری کا انکشاف

اجلاس کے بعد جاری اعلامیہ کے مطابق دہری ملازمت کرنے والے ملازمین کے خلاف ایف آئی آر کے اندراج اور بیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی کا فیصلہ کرلیا گیا۔

اجلاس میں سیکریٹری ایکسائز ڈیپارٹمنٹ نے 9882 سرکاری گاڑیوں کا ریکارڈ بھی پیش کردیا۔ اور بریفنگ میں بتایا کہ کئی افسران عہدوں سے ٹرانسفر ہونے کے باوجود سرکاری گاڑیاں واپس نہیں کررہے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے سخت اظہار برہمی کرتے ہوئے سرکاری گاڑیاں واپس نہ کرنے والے افسران کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت کردی۔

اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے کہاکہ دہشتگردی کو بیڈ گورننس سے تقویت ملتی ہے، تدارک ضروری ہے۔ ریاست اور شہری کے درمیان اعتماد کی بحالی گڈ گورننس کے ذریعے ممکن ہے۔

انہوں نے کہاکہ ریاست سرکاری افسران اور ملازمین پر جو وسائل خرچ کررہی ہے ضروری ہے کہ عوام کی بہبود کا حق ادا کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں زمینوں کے ہیرپھیر میں ملوث کرپٹ افسران ملازمت سے فارغ

انہوں نے کہاکہ سرکاری ملازمت کا فیصلہ ہر ملازم نے اپنی رضا مندی سے کیا ہے، ملازمت کے تقاضوں کو دیانتداری اور عوام کی فلاح و بہبود کے لیے بروئے کار لانا ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews انکشاف دہری ملازمت سرکاری محکمے کارروائی مقدمہ میر سرفراز بگٹی وزیراعلیٰ بلوچستان وی نیوز

متعلقہ مضامین

  • آج سونے کی قیمت کیا رہی؟ جانیے
  • سرکاری ملازمین کی تنخواہیں جاری نہ ہوئیں
  • سندھ: شبِ قدر پر تعلیمی اداروں میں عام تعطیل کا اعلان
  • عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت مستحکم
  • دانش کا تقاضا
  • پاکستان اور ایتھوپیا کا پارلیمانی سفارتکاری اور وفود کے تبادلوں میں فروغ پر اتفاق
  • 28 سرکاری محکموں کے 428 ملازمین کی دُہری ملازمت کا انکشاف
  • عید پر8 چھٹیاں! سرکاری ملازمین کے لیے بڑی خوشخبری
  • انڈے امریکہ میں معاش کا سب سے بڑا مسئلہ بن چکے ہیں ، عالمی میڈیا