2025-03-10@01:23:56 GMT
تلاش کی گنتی: 12506
«رمضان سستا بازاروں میں»:
(نئی خبر)
خیبر پختونخوا کے عوام نے افغان مہاجرین کے فوری انخلا کو خوش آئند قرار دیدیا WhatsAppFacebookTwitter 0 9 March, 2025 سب نیوز پشاور (آئی پی ایس)افغان مہاجرین کئی دہائیوں سے پاکستان میں مقیم ہیں اور حکومت نے ان کا بھرپور خیال رکھا مگر حالیہ دہشتگردی میں افغان مہاجرین ملوث پائے جا رہے ہیں۔ حالیہ دہشتگردی کے پیش نظر حکومت پاکستان نے غیر قانونی غیر ملکیوں اور افغان سیٹیزن کارڈ ہولڈرز کے انخلا کا فیصلہ کیا، افغان باشندوں کو 31 مارچ تک پاکستان چھوڑنے کی ڈیڈ لائن دی گئی ہے۔ خیبر پختونخوا کی عوام نے اس حوالے سے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اس اقدام کو خوش آئند قرار دیا ہے۔ صوبے کے رہائشی افغان مہاجرین کو صوبے اور...
تصویر، اسکرین گریب جماعت اسلامی خیبرپختونخوا کے سابق امیر اور سابق سینیٹر مشتاق احمد خان کے بڑے بھائی شکیل خان کے قتل کے واقعےکی ایف آئی آر درج کرلی گئی۔واقعے کی ایف آئی آر تھانا کالو خان صوابی میں درج کی گئی۔مدعی مقدمہ کے مطابق ملزم کامران نے گھر کے باہر شکیل خان کو فائرنگ کا نشانہ بنایا۔ایف آئی آر کے مطابق ملزم نے اپنے والد کو بھی فائرنگ کر کے قتل کیا۔واضح رہے کہ مشتاق احمد کے بھائی کے قتل کا واقعہ کل پیش آیا تھا۔
ویب ڈیسک: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان اور وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے صوابی میں سینیٹر مشتاق احمد خان کے بھائی کے قتل کی مذمت کی ہے۔ حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ افسوس ناک واقعہ پر مشتاق احمد خان اور ان کی فیملی کے غم میں برابر شریک ہیں، شکیل احمد کو انتہائی بے دردی سے گھر کے سامنے شہید کیا گیا۔ امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ حکومت فوری طور پر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے کیفر کردار تک پہنچائے۔ پنجاب پولیس کے تھانیداروں کےلئے بڑی خوشخبری وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے بھی سینیٹر مشتاق احمد خان کے بھائی کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے اُن سے واقعے پر تعزیت کا...
نئی دہلی: بھارتی ریاست ہریانہ کے گاؤں تاجپور میں بارات میں لٹائے جانے والے پیسے لوٹنے کی کوشش کرنے والا 14 سالہ لڑکا بجلی کی تاروں سے چپک کر ہلاک ہو گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق، ہیمانشو نامی لڑکا، جو ایک مزدور کا بیٹا تھا، بارات میں پیسے لٹتے دیکھ کر انہیں لوٹنے کے لیے ایک مکان کی چھت پر چڑھ گیا۔ بدقسمتی سے چھت پر موجود بجلی کی تاروں سے چھونے کے باعث وہ کرنٹ لگنے سے موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی، لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے بعد والدین کے حوالے کر دیا گیا۔ یہ حادثہ ایک افسوسناک یاد دہانی ہے کہ احتیاطی...
کرکٹر شعیب ملک نے بیٹے اذہان کے ساتھ خصوصی تعلق بتاتے ہوئے کہا کہ ہم دوستوں کی طرح رہتے ہیں اور وہ مجھے برو کہہ کر پکارتا ہے۔ شعیب ملک نے حال ہی میں ایک پروگرام میں اپنی ذاتی زندگی، کیریئر اور خاندان سے متعلق گفتگو کی۔ اس دوران انہوں نے اپنے بیٹے اذہان مرزا ملک کے ساتھ اپنے خاص اور پُرمحبت تعلق پر بھی روشنی ڈالی۔ شعیب ملک نے کہا کہ ہر انسان کو چاہیے کہ وہ اپنے دل کی سنے اور زندگی میں اپنے شوق اور دلچسپیوں کے مطابق ہر کام کرنے سے ہچکچائے نہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ میں نے ہمیشہ اپنے دل کی آواز سنی ہے اور نہ صرف کرکٹ بلکہ دوسرے...
سٹی42: پاکستانی طالب علم موسیٰ ہراج آکسفورڈ یونین کے صدر منتخب ہوگئے، وہ اس عہدے پر منتخب ہونے والے چوتھے پاکستانی ہیں، موسیٰ ہراج سخت مقابلے کے بعد آکسفورڈ یونیورسٹی کے صدر منتخب ہونے میں کامیاب ہوئے۔ موسیٰ ہراج کا کہنا ہے کہ آکسفورڈ یونیورسٹی یونین کا صدر بننا میرے لئے ایک اعزاز کی بات ہے، اس کامیابی پر اللہ تعالیٰ کا شکر گزار ہوں، موسیٰ ہراج وفاقی وزیر محمد رضا حیات ہراج کے صاحبزادے ہیں۔ پنجاب پولیس کے تھانیداروں کےلئے بڑی خوشخبری موسی ہراج اس عہدے پر منتخب ہونے والے چوتھے پاکستانی ہیں، اس سے قبل محترمہ بے نظیربھٹو،احمد نواز اور اسرار کاکڑ بھی پاکستان سے آکسفورڈ یونیورسٹی میں یونین کے صدر منتخب ہو چکے ہیں۔
امریکا نے اپنے شہریوں کے لیے پاکستان میں خاص طور پر خیبر پختوںخوا اور بلوچستان کے سفر سے متعلق نئی ٹریول ایڈوائزری جاری کی ہے۔ یہ ایڈوائزری امریکی محکمہ خارجہ کے بیورو آف قونصلر افیئرز کی جانب سے جاری کی گئی ہے، جس میں امریکی شہریوں کو پاکستان کے سفر پر نظرثانی کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ٹریول ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ امریکی شہری خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے سفر سے گریز کریں۔ ایڈوائزری میں مزید کہا گیا کہ پاکستان میں انتہا پسند گروہوں نے حملوں کی سازشیں جاری رکھی ہیں۔ ایڈوائزری میں امریکن شہریوں کو متنبہ کیا گیا ہے کہ بلوچستان و خیبرپختونخوا میں دہشت گرد حملے معمول بن چکے ہیں اس لیے وہاں...
نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ کے مقابلے میں غزہ کی تعمیر نو پر او آئی سی کا متبادل منصوبہ بہت اچھا ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ غزہ کے بہادر مظلوم فلسطینیوں نے تاریخ کا دھارا بدل دیا ہے۔ معاشی معاملات پر بات کرتے ہوئے لیاقت بلوچ نے کہا کہ چین، سعودی عرب، امارات نے قرض واپسی مدت میں توسیع دی تاہم انہوں نے حکومت کی کارکردگی پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ حکومت کے معاشی ترقی کے اعلانات کہاں ہیں؟۔ پاک افغان تعلقات پر اظہار خیال کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاک افغان تعلقات میں کشیدگی دہشت گردی کو فروغ دے رہی ہے، پاکستان اور...
سابق وفاقی وزیر محمد رضا حیات ہراج کے صاحبزادے موسیٰ ہراج آکسفورڈ یونین کے صدر منتخب ہوگئے۔ پاکستانی نوجوان موسیٰ ہراج اس عہدے پر منتخب ہونے والے چوتھے پاکستانی ہیں۔ سخت مقابلے کے بعد موسی ہراج نے 833 ووٹ حاصل حاصل کیے۔ کامیابی کے بعد موسیٰ ہراج نے کہا کہ آکسفورڈ یونیورسٹی یونین کا صدر بننا میرے لئے اعزاز ہے، اس کامیابی پر اللہ تعالیٰ کا شکر گزار ہوں۔ یاد رہے موسیٰ ہراج سے قبل سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو، احمد نواز اور اسرار خان بھی اس باوقار عہدے کے لیے منتخب ہوئے تھے۔ Post Views: 1
امریکی محکمہ خارجہ کے بیورو آف قونصلر افیئرز کی جانب سے جاری کردہ ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں انتہا پسند گروہوں نے حملوں کی سازشیں جاری رکھی ہوئی ہیں، بلوچستان اور خیر پختونخوا میں دہشتگرد حملے معمول ہیں۔ ایڈوائزری کے مطابق دہشتگردی میں شہریوں، فوج اور پولیس کو اندھا دھند حملوں کا نشانہ بنایا جا چکا ہے، دہشتگرد ماضی میں امریکی سفارتکاروں اور سفارتی مقامات کو نشانہ بنا چکے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ امریکا نے پاکستان میں اپنے شہریوں کیلئے ٹریول ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ وہ خصوصاً خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے سفر سے گریز کریں۔ امریکی محکمہ خارجہ کے بیورو آف قونصلر افیئرز کی جانب سے جاری کردہ ایڈوائزری میں کہا گیا ہے...
سابق سینیٹر مشتاق احمد خان کے بھائی کوگھرکے سامنے گولیاں مار کر قتل کردیا گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 9 March, 2025 سب نیوز صوابی :خیبرپختونخواکےسابق امیر و سینیٹر (ر) مشتاق احمد خان کے بڑے بھائی کو صوابی میں ان کے گھر کے سامنے گولیاں مار کر قتل کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق شکیل احمد خان کو گھر کے سامنے گولیاں مارکر قتل کیا گیا، واقعہ صوابی کے گاؤں احد خان کلے شیخ جانہ میں پیش آیا۔ ڈی پی او صوابی محمد اظہر کا کہنا ہےکہ شکیل احمد خان اپنے ہمسائے کی فائرنگ سے جاں بحق ہوئے، ملزم نے پہلے والدکا قتل کیا، مقتول شکیل خان بیچ بچاؤ کے لیےگئے تھے۔ ڈی پی او صوابی کے مطابق بیچ بچاؤ کے...
پشاور(نیوز ڈیسک) جماعت اسلامی خیبرپختونخوا کے سابق امیر اور سینیٹر مشتاق احمد خان کے بڑے بھائی شکیل احمد ہمسائے کی فائرنگ سے جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق واقعہ صوابی کے گاؤں احد خان کلے شیخ جانہ میں پیش آیا جہاں شکیل احمد خان کو گھر کے سامنے گولیاں مارکر قتل کیا گیا۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) صوابی محمد اظہر نے کہا کہ شکیل احمد خان اپنے ہمسائے کی فائرنگ سے جاں بحق ہوئے، ملزم نے پہلے والد کا قتل کیا، مقتول شکیل خان بیچ بچاؤ کیلئے گئے تھے، اسی دوران فائرنگ کا نشانہ بن گئے۔ ڈی پی او صوابی کا کہنا ہے کہ مبینہ طور پر ملزم نشے کا عادی ہے، دماغی توازن بھی مکمل درست...
انگلینڈ(نیوزی لینڈ)لارڈز کرکٹ گراونڈ میں رمضان ٹینٹ پراجیکٹ کے زیر اہتمام اوپن افطار میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی جبکہ افطار میں مسلم کمیونٹی کے علاوہ مقامی غیر مسلم افراد کی بڑی تعداد بھی شریک ہوئی۔ افطار سے قبل شرکا کو دین اسلام کی حقانیت اور روزے کی اہمیت سے متعلق آگاہ کیا گیا جبکہ اذان مغرب پر غیرمسلموں نے بھی کھجور سے افطار کیا۔اس موقع پر بانی و سی ای او رمضان ٹینٹ پراجیکٹ عمر صلاح کا کہنا تھا کہ اوپن افطار کا مقصد مختلف کمیونیٹیز کو قریب لانا ہے، دنیا بھر میں افطار پارٹیز کمیوٹیز کے درمیان رابطے کا ذریعہ بھی بنتی ہیں۔ عمر صلاح نے کہا ونزر کاسل میں افطار کی اجازت دینے پر بادشاہ چارلس...
دبئی (نیوز ڈیسک) آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے فیصلہ کن معرکے میں آج بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان جوڑ پڑے گا۔ نیوزی لینڈ اور بھارت چمچماتی ٹرافی ہاتھوں میں اٹھانے کیلیے بے تاب ہیں،25سال بعد نیوزی لینڈ اور بھارت چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں ٹکرائیں گے، شائقین کرکٹ کو بڑے مقابلے کا بڑی بے صبری سے انتظار ہے۔ دونوں ٹیمیں فائنل میں آج دوپہر 2بجے دبئی میں آمنے سامنے ہوں گی ، دونوں ٹیموں نے بڑے میچ سے قبل دبئی سٹیڈیم میں جم کر ٹریننگ بھی کی۔ نیوزی لینڈ نے2000 میں چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کو شکست دی تھی، 2002 میں ہونیوالی چیمپئنز ٹرافی میں بھارت اور سری لنکا کو مشترکہ چیمپئن قرار دیا گیا تھا جس...
لندن: مشہور بگ بین ٹاور پر ایک نوجوان فلسطینی پرچم لے کر چڑھ گیا اور آزادیٔ فلسطین کے نعرے بلند کیے، جس کے بعد علاقے میں ہنگامی صورتحال پیدا ہوگئی۔ برطانوی میڈیا کے مطابق، واقعہ کے فوراً بعد پولیس، فائر بریگیڈ اور ایمبولینس کی گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں، جبکہ ویسٹ منسٹر پیلس اور برطانوی پارلیمنٹ کے قریب کی سڑکیں بند کر دی گئیں۔ رپورٹس کے مطابق، نوجوان آٹھ گھنٹے سے زائد بگ بین پر موجود ہے اور پولیس کی مداخلت پر اس نے دھمکی دی کہ اگر روکنے کی کوشش کی گئی تو وہ ٹاور پر مزید اوپر چڑھ جائے گا۔ عینی شاہدین کے مطابق، نوجوان کے پیروں سے خون بہتا دیکھا گیا، تاہم وہ مسلسل فلسطینی پرچم لہراتے...
حریت رہنما کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ بی جے پی تاریخ کشمیر کے سب سے قابل احترام اور اہم واقعے کو سرعام مسخ کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر پیپلز فریڈم لیگ کے چیئرمین اور کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں و کشمیر شاخ کے سینئر رہنما محمد فاروق رحمانی نے 13جولائی 1931ء کے شہداء کے حوالے سے بی جے پی رہنما کے توہین آمیز بیان کی شدید مذمت کی ہے۔ ذرائع کے مطابق فاروق رحمانی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ بی جے پی تاریخ کشمیر کے سب سے قابل احترام اور اہم واقعے کو سرعام مسخ کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ انہوں نے بی جے پی کی مہم جوئی...
پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے معروف عالم دین ڈاکٹر ذاکر نائیک نے گورنر ہاؤس کراچی میں عوام کے ساتھ افطاری کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پاکستان میں انہیں بے انتہا محبت ملی، 30 سال میں سینکڑوں دورے کیے مگر پاکستان کا دورہ بہترین تھا۔ ڈاکٹر ذاکر نائیک کا کہنا تھا کہ میرا جو تصور تھا اس سے 10 گنا بڑھ کر میرا استقبال کیا گیا۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے اس موقع پر کہا کہ ڈاکٹر ذاکر نائیک پورے شہر کے مہمان ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: ڈاکٹر ذاکر نائیک کی ایک بار پھر پاکستان آمد، حافظ نعیم الرحمان سے منصورہ میں ملاقات اس موقع پر انہوں نے لکی ڈرا کے ذریعے عمرے کے ٹکٹ اور پلاٹ...
ترجمان حریت کانفرنس نے افسوس کا اظہار کیا کہ بھارت کشمیریوں کو تذلیل کا نشانہ بنانے اور ان کے جذبہ آزادی کو کمزور کرنے کیلئے کشمیری خواتین کی عصمت دری کو جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ بھارت کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو دبانے کیلئے خواتین کی آبروریزی کو ایک جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہا ہے اور تنازعہ کشمیر کی وجہ سے کشمیری خواتین شدید متاثر ہوئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈووکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں کہا کہ آج دنیا میں ”خواتین کا عالمی دن“ منایا جا رہا ہے تاہم کشمیری خواتین کے لیے...

بی جے پی ایک فسطائی جماعت ہے جس کے ہاتھ مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں کے خون سے رنگے ہوئے ہیں، فاروق رحمانی
حریت رہنما کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ بی جے پی تاریخ کشمیر کے سب سے قابل احترام اور اہم واقعے کو سرعام مسخ کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر پیپلز فریڈم لیگ کے چیئرمین اور کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں و کشمیر شاخ کے سینئر رہنما محمد فاروق رحمانی نے 13جولائی 1931ء کے شہداء کے حوالے سے بی جے پی رہنما کے توہین آمیز بیان کی شدید مذمت کی ہے۔ ذرائع کے مطابق فاروق رحمانی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ بی جے پی تاریخ کشمیر کے سب سے قابل احترام اور اہم واقعے کو سرعام مسخ کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ انہوں نے بی جے پی کی مہم جوئی...
دہشت گرد کسی وارننگ کے بغیر نقل و حمل کے مراکز، بازاروں، شاپنگ مالز، فوجی تنصیبات، ہوائی اڈوں، یونیورسٹیوں، سیاحتی مقامات، اسکولوں، ہسپتالوں، عبادت گاہوں اور سرکاری تنصیبات کو نشانہ بنا سکتے ہیں امریکی شہری دہشت گردی کی وجہ سے بلوچستان اور خیبرپختونخوا صوبوں بشمول ضم شدہ قبائلی اضلاع (سابقہ فاٹا) کا سفر نہ کریں، پاک ، بھارت سرحد اور لائن آف کنٹرول کے قریبی علاقوں میں سفر سے گریز کریں امریکی محکمہ خارجہ قونصلر امور کے بیورو نے کہا ہے کہ امریکی شہریوں کو ’دہشت گردی اور مسلح تصادم کے خدشات کی وجہ سے ‘ پاکستان جانے پر نظر ثانی کرنا چاہیے ۔واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اقتدار سنبھالنے کے فوراً بعد غیر قانونی امیگریشن کے...
چین کی جانب سے 2 ارب ڈالر قرض کی واپسی کی مدت میں ایک سال کی توسیع سے پاکستان کو زرمبادلہ کے ذخائر کو مضبوط رکھنے میں خاطر خواہ مدد ملے گی قرض کی واپسی کی مدت 24 مارچ کو پوری ہو رہی تھی، پاکستان کے معاشی استحکام اور بحالی کے لیے دیرینہ دوست چین کا معاشی تعاون جاری ہے، وزارت خزانہ چین کی جانب سے پاکستان پر واجب الادا 2 ارب ڈالر کی مدت میں ایک سال کی توسیع کردی۔وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پاکستان کے معاشی استحکام اور بحالی کے لیے پاکستان کے دیرینہ دوست چین کا معاشی تعاون جاری ہے اور اس سلسلے میں چین نے پاکستان کے ذمے واجب الادا 2...
امریکی صدر نے کانگریس کے مشترکہ اجلاس سے خطاب میں ملزم کی گرفتاری کا اعلان بھی کیا تھا دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان اورا مریکہ کا تعاون مشترک ہے، امریکی سینٹرل کمانڈ امریکی سینٹرل کمانڈ نے بھی افغانستان میں کابل ایئرپورٹ کے ایبی گیٹ پر حملے کے مرکزی ملزم شریف اللہ کی گرفتاری میں تعاون پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا ہے ۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے ایک بیان میں امریکی سینٹرل کمانڈ نے کہا کہ افغانستان میں کابل ایئرپورٹ کے ایبی گیٹ پر حملے کے مرکزی ملزم شریف اللہ کی گرفتاری میں تعاون پر پاکستان کے شکر گزار ہیں کہ اس نے ملزم کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کیلئے امریکا کے...
پیٹرولیم لیوی میں 10روپے اضافہ کرکے رقم کو گرین انرجی کے لیے استعمال کیا جا ئے پاکستانی حکام نے پیٹرولیم مصنوعات، کوئلے اور کارز پر کاربن لیوی کا مطالبہ قبول نہیںکیا پاکستان نے آئی ایم ایف کا پٹرولیم مصنوعات، کوئلے اور کارز پر کاربن لیوی لگانے کا مطالبہ ماننے سے انکار کر دیا۔حکومتی ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے تجویز دی ہے کہ پٹرولیم لیوی میں 10روپے اضافہ کرکے رقم رقم کو گرین انرجی کے لیے استعمال کیا جا ئے، موجودہ پٹرولیم لیوی کو تین سال کے دورانیے میں 60 روپے فی لٹر سے بڑھا کر 70 روپے فی لٹر کیا جائے جس کے لیے پہلے سال میں تین روپے فی لٹر اضافہ کیا جا سکتا ہے۔اس طرح حاصل...
دہشت گردی کے واقعات میں افغان شہریوں کے براہ راست ملوث ہونے کے بعد فیصلہ غیر قانونی غیر ملکیوں کی وطن واپسی کی ڈیڈ لائن میں توسیع نہیں کی جائے گی، سیکیورٹی ذرائع غیر قانونی طور پر مقیم غیرملکیوں اور افغان باشندوں کے خلاف 31 مارچ 2025 کے بعد سخت ایکشن کا فیصلہ کرلیا گیا۔رپورٹ کے مطابق سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ غیر قانونی غیر ملکیوں کی وطن واپسی کی ڈیڈ لائن میں توسیع نہیں کی جائے گی، غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں اور افغان سٹیزن کارڈ ہولڈر کی پاکستان چھوڑنے کی ڈیڈ لائن 31مارچ ہے ۔سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ مقررہ تاریخ کے بعد مقیم غیر قانونی، غیر ملکیوں اور افغان شہریوں کے خلاف قانونی...
وفاق اور تمام صوبے مل کر خواتین کو بااختیار بنانے کے منصوبے پر عمل پیرا ہیں خواتین کو مرکزی دھارے میں لاکر ہی پاکستان کو عظیم ملک بنا سکتے ہیں، خطاب وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ خواتین کو تمام شعبوں میں مرکزی دھارے میں لاکر ہی پاکستان کو عظیم ملک بنایا جا سکتا ہے ۔خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے پی ایم ہاؤس میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ملکی معیشت کو مضبوط بنانے میں خواتین کا کردار اہم ہے ۔ وفاق اور تمام صوبے مل کر خواتین کو بااختیار بنانے کے منصوبے پر عمل پیرا ہیں۔انہوں نے کہا کہ شعبہ ہائے زندگی کے تمام سیکٹرز میں خواتین...
آپ کا کام کسی مخصوص جماعت کی نمائندگی کرتے ہوئے سیاسی بیانات دینا نہیں سب کو پتہ ہے کراچی کی تباہی اور بربادی کی ذمہ دار کون سی جماعت ہے ، ردِ عمل سندھ حکومت کی ترجمان سمعتا افضال سید نے کہا ہے کہ گورنر سندھ آئینی حدود سے تجاوز کرنے سے گریز کریں۔ ترجمان سندھ حکومت نے گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے بیان پر ردعمل کا اظہار کیا اور کہا کہ گورنر وفاق کے نمائندے بنیں اور آئینی حدود سے تجاوز کرنے سے گریز کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ سب کو پتا ہے کراچی کی تباہی اور بربادی کی ذمہ دار کون سی جماعت ہے ۔سمعتا افضال سید نے یہ بھی کہا کہ آپ کا کام غیر جانبدار...
سابق سینیٹر مشتاق احمد کے بڑے بھائی شکیل احمد خان کو گھر کے سامنے فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا ہے۔واقعہ صوابی کے تھانہ کالو خان کے حدود احد خان کلے شیخ جانہ میں پیش آیا۔ ڈی پی او صوابی محمد اظہر کے مطابق شکیل خان ہمسائے کی فائرنگ سے جاں بحق ہوئے۔ ملزم نے پہلے اپنے والد کا قتل کیا، مقتول شکیل خان بیچ بچاؤ کے لیے گئے تھے اور بیچ بچاؤ کے دوران فائرنگ کا نشانہ بنے۔ ڈی پی او محمد اظہر کے مطابق ملزم نشے کا عادی ہے اور دماغی توازن بھی مکمل درست نہیں ہے۔ میرے بڑے بھائی شکیل احمد خان کو بیدردی سے گھر کے سامنے قتل کر دیا گیا، یہ بدترین درندگی ہے، سابق...
کراچی(نیوز ڈیسک)سابق پاکستانی فاسٹ بولر محمد عامر نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے 2026 میں ہونے والے ایڈیشن میں کھیلنےکی خواہش ظاہر کی ہے۔نجی چینل کے پروگرام میں ایک سوال کے جواب میں محمد عامر نے بتایا کہ اگلے سال تک آئی پی ایل کھیلنے کا موقع مل رہا ہے اور اگر کھیلنے کا موقع ملا تو میں کھیلوں گا۔خیال رہے کہ 32 سالہ سابق پاکستانی فاسٹ بولر کی اہلیہ اور نرجس خان برطانوی شہری ہیں اور رپورٹ کے مطابق جلد ہی محمد عامر کو بھی برطانوی شہریت ملنے والی ہے۔ 2009 کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ اور 2017 کی چیمپئنز ٹرافی جیتنے والی پاکستانی ٹیم میں شامل محمد عامر اس سے قبل واضح کرچکے ہیں کہ وہ انگلینڈ...
صوابی: سابق سینیٹر مشتاق احمد خان کے بھائی کوگھرکے سامنے گولیاں مار کر قتل کردیا گیاجماعت اسلامی خیبرپختونخواکےسابق امیر و سینیٹر (ر) مشتاق احمد خان کے بڑے بھائی کو صوابی میں ان کے گھر کے سامنے گولیاں مار کر قتل کردیا گیا۔پولیس کے مطابق شکیل احمد خان کو گھر کے سامنے گولیاں مارکر قتل کیا گیا، واقعہ صوابی کے گاؤں احد خان کلے شیخ جانہ میں پیش آیا۔ ڈی پی او صوابی محمد اظہر کا کہنا ہےکہ شکیل احمد خان اپنے ہمسائے کی فائرنگ سے جاں بحق ہوئے، ملزم نے پہلے والدکا قتل کیا، مقتول شکیل خان بیچ بچاؤ کے لیےگئے تھے۔ڈی پی او صوابی کے مطابق بیچ بچاؤ کے دوران شکیل خان فائرنگ کا نشانہ بنے۔ڈی پی او صوابی...

ورکنگ ویمنز انڈوومنٹ فنڈ قائم کرنے کا اعلان: خواتین کو مرکزی دھارے میں لا کر ہی پاکستان کو عظیم ملک بنا سکتے ہیں، وزیراعظم
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزیراعظم شہباز شریف نے صنفی مساوات کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ خواتین کو تعلیم، ہنر مندی اور روزگار کے مواقع تک یکساں رسائی فراہم کر کے ہی انہیں بااختیار بنایا جا سکتا ہے۔ خواتین کے حقوق کو یقینی بنانا ہمارا مشن اور غیر متزلزل عزم ہے۔ وزیر اعظم کا عالمی یوم خواتین کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب۔ قومی کمشن برائے حیثیت نسواں اور اقوام متحدہ پاپولیشن فنڈ کی تیار کردہ دارالحکومت کیلئے صنفی مساوات کے حوالہ سے پہلی رپورٹ بھی لانچ کی جو تعلیم، صحت، گورننس، سیاسی نمائندگی اور انصاف جیسے اہم شعبوں میں چیلنجوں کی نشاندہی اور ان کے حل کی سفارش کرتی ہے۔ وزیر اعظم شہباز...
اسلام آباد +وزیر آباد+ گکھڑ منڈی(اپنے سٹا ف رپو رٹر سے+نامہ نگار+ نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کی قیادت میں وزارت اطلاعات و نشریات نے گزشتہ ایک سال کے دوران وزارت اطلاعات میں نمایاں اصلاحات نافذ کیں جن میں ڈیجیٹل ترقی، میڈیا کے ساتھ تعاون اور تعمیری صحافت کے فروغ پر خصوصی توجہ دی گئی۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے قومی ترقی میں ٹیکنالوجی کے کلیدی کردار کو تسلیم کرتے ہوئے اپنے ایک سالہ دور میں وزارت میں انقلابی تبدیلیاں متعارف کروائیں۔ انقلابی تبدیلیوں کا یہ سال بنیادی طور پر اعلیٰ انتظامیہ کی واضح حکمت عملی کے وژن کا نتیجہ تھا جس کا مقصد ایک باخبر اور ہم آہنگ معاشرے کو فروغ دینا اور میڈیا کی ترقی...
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب میں رہنے والی تمام خواتین کو مبارکباد پیش کرتی ہوں کہ آج وہ پہلے سے زیادہ محفوظ اور خود مختار ہیں۔ پنجاب حکومت خواتین کے تحفظ اور فلاح و بہبود کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے، تاکہ انہیں مساوی مواقع فراہم کیے جا سکیں۔ ورکنگ خواتین نہ صرف ملازمت پر جاتی ہیں بلکہ چھٹی کے دن بھی کام کرنے پر مجبور ہوتی ہیں۔ ہمیں اپنے معاشرے میں خواتین کے ساتھ ہونے والی تفریق کو ختم کرنے کی ضرورت ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے اپنے عہدے کا حلف لیتے وقت واضح کیا تھا کہ خواتین پر تشدد کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا اور اس...
امریکا نے پاکستان میں سفر پر اپنے شہریوں کے لیے ٹریول ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے انہیں خبردار کیا ہے کہ وہ خصوصاً خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے سفر سے گریز کریں۔ یہ بھی پڑھیں امریکا پاکستان میں واقعات کو تشویش کی نگاہ سے دیکھتا ہے، امریکی قومی سلامتی کونسل ایک بیان میں امریکی محکمہ خارجہ نے خبردار کیاکہ پُرتشدد انتہا پسند گروپ خاص طور پر بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے صوبوں میں حملوں کی منصوبہ بندی جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ایڈوائزری میں اس بات پر زور دیا گیا کہ دہشت گرد بغیر کسی وارننگ کے حملہ کرسکتے ہیں۔ جیسا کہ شاپنگ مالز، فوجی تنصیبات، ہوائی اڈوں، یونیورسٹیوں اور عبادت گاہوں کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔ ایڈوائزری میں مزید کہا گیا ہے کہ...

معاشرے کی ترقی میں خواتین کا کردار: محکمہ زکوٰۃ ختم، 30 کروڑ تقسیم پر ایک ارب 60 کروڑ روپے لاگت آتی تھی، وزیراعلیٰ بلوچستان
کوئٹہ (این این آئی+ نوائے وقت رپورٹ) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ خواتین کسی بھی معاشرے کی ترقی اور خوشحالی میں بنیادی ستون کی حیثیت رکھتی ہیں۔ عالمی یوم خواتین کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ بلوچستان حکومت خواتین کے حقوق کے تحفظ، مساوی مواقع کی فراہمی اور انہیں ہر شعبے میں بااختیار بنانے کے لئے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے ۔ ہماری بہادر مائیں، بہنیں اور بیٹیاں زندگی کے ہر میدان میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہی ہیں اور حکومت ان کی حوصلہ افزائی کے لئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ خواتین کے حقوق اور ان کے تحفظ کو...
کراچی (نیٹ نیوز) پاک بحریہ نے 8 مارچ کو خواتین کے عالمی دن کے موقع پر پاکستانی خواتین کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ دھنک کے نام سے ویڈیو جاری کی گئی جس میں رہنما کے طور پر مادر ملت فاطمہ جناح، آنجہانی ڈاکٹر رتھ فاؤ، بلقیس ایدھی، ارفع کریم اور بینظیر بھٹو کو دکھایا گیا ہے۔
کراچی (نوائے وقت رپورٹ+سٹاف رپورٹر) عالم شہرت یافتہ معروف مبلغ ڈاکٹر ذاکر نائیک نے گورنر ہاؤس کراچی میں 7ویں دعوت افطار میں شرکت کی اور رمضان المبارک کی اہمیت کے حوالے سے مختصر لیکچر بھی دیا۔ جبکہ پروگرام میں مختلف جامعات کے طلباء اور شہری بڑی تعداد میں شرکت کی۔گورنرسندھ نے ڈاکٹر ذاکر نائیک طلبا اور لوگوں کا گورنر ہاؤس آمد پر خیر مقد م کیا۔ڈاکٹر ذاکر نائیک نے کہا کہ رمضان المبارک میں زیادہ سے زیادہ عبادت کریں، اس مہینے میں ایک روپیے کا ثواب 700 گنا تک ملتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا اکتوبر میں دورہ کیا، گزشتہ تیس سالوں میں جتنے بھی ممالک گیا اْن میں سے سب سے زیادہ پیار پاکستان میں ملا اور...
فرانس میں پاکستان کی سفیر محترمہ ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا ہے کہ آج ایک خاص دن ہے جب ہم اپنی زندگیوں اور ہمارے معاشروں میں خواتین کے خصوصی کردار کا جشن مناتے ہیں۔ عالمی یوم خواتین پر اپنے ایک بیان میں ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ پاکستان کی خواتین نے ہمارے معاشرے کی تعمیر و ترقی میں بے پناہ کردار ادا کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ خاندانی یونٹ سے لے کر افرادی قوت تک، تعلیم سے لے کر صحت کی دیکھ بھال تک، پاکستانی خواتین نے کمیونٹیز کی پرورش، علم کو آگے بڑھانے، اور جدت طرازی کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ ممتاز زہرہ بلوچ کا کہنا تھا کہ اس دن ہم ان کے سفر...
لاہور: مغربی میڈیا نے انکشاف کیاہے کہ گینگسٹر بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ کے وسطی ایشیا میں سرگرم ایجنٹ پاکستان دشمن تنظیم ٹی ٹی پی کے بینک رولر بن گئے۔ ’’را‘‘ کے دیے ڈالروں سے ہی ٹی ٹی پی نے افغان صوبوں، کنر، ننگرہار، خوست اور پکتیکا میں نئے عسکری تربیتی کیمپ کھول لیے جہاں تنخواہ دار ریکروٹوں کو جنگی تربیت دیکر اہل پاکستان پر حملہ کرنے بھیجا جاتا ہے۔ مغربی ذرائع کے مطابق ٹی ٹی پی امیر’’ را‘‘ سے ماہانہ 45 ہزار ڈالر تنخواہ لے رہا۔افغان طالبان کے پاس تو اپنے عوام کا پیٹ بھرنے کو پیسہ نہیں، وہ ٹی ٹی پی کی مالی مدد خاک کریں گے۔ ٹی ٹی پی امریکہ کے چھوڑے اسلحے کی بھاری...
پاکستانی طالبعلم موسیٰ ہراج آکسفورڈ یونین کے صدر منتخب ہوگئے۔ وہ سابق وفاقی وزیر محمد رضا حیات ہراج کے صاحبزادے ہیں۔موسیٰ ہراج اس عہدے پر منتخب ہونے والے چوتھے پاکستانی ہیں، اس عہدے پر بےنظیر بھٹو، احمد نواز اور اسرار خان بھی فائز رہ چکے ہیں ۔موسیٰ ہراج سخت مقابلے کے بعد آکسفورڈ یونین کے صدر منتخب ہوئے۔پاکستانی طالبعلم موسیٰ ہراج نے کہا ہے کہ آکسفورڈ یونین کا صدر بننا میرے لیے اعزاز ہے۔انہوں نے کہا کہ اس کامیابی پر اللّٰہ تعالیٰ کا شکر گزار ہوں۔
وزارت داخلہ نے پاکستان میں غیر قانونی غیر ملکیوں کی وطن واپسی پروگرام (آئی ایف آر پی) کے تحت افغان سیٹزن کارڈ ہولڈرز کو31مارچ تک پاکستان چھوڑنے کا حکم دے دیا ہے اور خبردارکیا ہے کہ اگرایسا نہ کیا تو یکم اپریل سے انھیں ملک بدری کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق غیر قانونی غیر ملکیوں کی وطن واپسی کا پروگرام (آئی ایف آر پی) یکم نومبر 2023 سے نافذ العمل ہے، جس کے تحت غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کی مرحلہ وار واپسی کا عمل جاری ہے۔ خبر میں بتایا گیا ہے کہ حکومت پاکستان کے فیصلے کے تحت اب افغان سٹیزن کارڈ (اے سی سی) رکھنے والے افراد کو بھی وطن واپسی...
تصویر، اسکرین گریب جماعت اسلامی خیبرپختونخوا کے سابق امیر و سینیٹر مشتاق احمد خان کے بڑے بھائی قتل کردیئے گئے۔پشاور پولیس کے مطابق شکیل احمد خان کو نامعلوم افراد نے گھر کے سامنے گولیاں مارکر قتل کیا۔مشتاق احمد خان کا کہنا ہے کہ بڑے بھائی شکیل احمد خان کو گاؤں میں گھر کے سامنے شہید کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ بڑے بھائی مجھےبہت عزیز تھے، یہ میرے دست و بازو تھے۔سینیٹر مشتاق احمد خان نے مزید کہا کہ یہ بدترین درندگی ہے۔
یہ دنیا ہمیشہ سے طاقت کے توازن سیاست کے پیچ وخم اور اقتدار کے کھیل کی اسیر رہی ہے۔ کہیں بڑی طاقتیں اپنے مفادات کے لیے کمزور ریاستوں کو شطرنج کے مہروں کی طرح استعمال کرتی ہیں توکہیں کمزور ملک اپنی بقا کے لیے طاقتوروں کی چوکھٹ پر سر جھکانے پر مجبور ہوجاتے ہیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کی حالیہ تلخ کلامی نے ایک بار پھر ان رویوں کو نمایاں کردیا ہے جو عالمی سیاست کا حصہ بن چکے ہیں۔ ایک سپر پاور کا رہنما جو سمجھتا ہے کہ دنیا اس کے اشاروں پر ناچنے کے لیے بنی ہے اور ایک چھوٹے ملک کا صدر جو اپنے ملک کے دفاع کی خاطر اپنی عزت...
جائزے میں کہا گیا تھا کہ کچھ علاقوں میں خطرات بڑھ گئے ہیں۔ امریکی محکمہ خارجہ نے شہریوں کو مشورہ دیا کہ وہ دہشت گردی کی وجہ سے بلوچستان اور خیبرپختونخوا صوبوں بشمول ضم شدہ قبائلی اضلاع (سابقہ فاٹا) کا سفر نہ کریں۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی محکمہ خارجہ قونصلر امور کے بیورو نے کہا ہے کہ امریکی شہریوں کو دہشت گردی اور مسلح تصادم کے امکانات کی وجہ سے پاکستان جانے پر نظر ثانی کرنا چاہیے۔ واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اقتدار سنبھالنے کے فوراً بعد غیر قانونی امیگریشن کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کیا گیا، جبکہ رائٹرز نے رپورٹ کیا تھا کہ ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے نئی سفری پابندی ممالک کی سیکیورٹی اور جانچ کے خطرات کے بارے...
وزیراعلیٰ بلوچستان نے محکمہ زکوٰۃ کی ناقص کارکردگی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پچھلے 2 سال سے غریبوں میں زکوٰۃ کی رقم تقسیم بھی نہیں کی گئی۔ اور اب میں ناقص کارکردگی پر اس محکمے کو ختم کر رہا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ یہی 30 کروڑ روپے ڈپٹی کمشنرز کے ذریعے غریبوں میں تقسیم کرائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے محکمہ زکوٰۃ کو ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے محکمہ زکوٰۃ کی ناقص کارکردگی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ زکوٰۃ کی مد میں بلوچستان میں سالانہ 30 کروڑ روپے غریبوں میں تقسیم کیے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 30 کروڑ روپے تقسیم کرنے پر محکمہ...
کہا جاتا ہے کسی بھی ملک کا مستقبل وہاں کے بچے ہوتے ہیں لیکن اُسی مستقبل کا اچھا یا بُرا ہونا اُس ملک کی حکومت و قوم پر منحصر ہوتا ہے۔ جب کہ پاکستان کی مختلف فیکٹریوں، ملوں،کارخانوں اور دکانوں میں لاکھوں بچے کام کرنے پر مجبور ہیں، جس کی سب سے بڑی وجہ حکومتِ پاکستان کی چائلڈ لیبرکے قوانین پر عمل درآمد کرنے میں ناکامی ہے۔ پاکستان میں جیسے جیسے مہنگائی کی شرح میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے ویسے ویسے لوگوں کے بلند حوصلے اور ہمت بھی جواب دیتی جا رہی ہے جس کے نتائج نہ صرف خطرناک ہوتے جا رہے ہیں ۔ وسائل کی کمی کے باعث لوگ بچوں کو اسکول بھیجنا تو دور کی بات اپنے...
اپنے آبائی علاقہ پیر کوٹ میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آج پورا پاکستان مسلم لیگ نون کی قیادت سے خوش ہے، ماضی میں سابقہ حکومت نے عوام کو اندھیرے کی طرف دھکیلا، مسلم لیگ کی حکومت ہمیشہ عوام کے لیے تعمیر و ترقی کی علامت رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے نفرت کی سیاست کو پروان چڑھایا آج خود تقسیم کا شکار ہے۔ عطاء اللہ تارڑ نے وزیر آباد کا دورہ کیا اور گکھڑ پہنچنے پر ان کا شاندار استقبال کیا گیا، پھولوں کے ساتھ نوٹوں کی برسات بھی کی گئی، انہیں بگھی پر بٹھا کر ان کے آبائی علاقہ پیر کوٹ...
شکارپور میں قومی شاہراہ پر تین غیر ملکی سیاحوں سے لوٹ مار کے بعدتھانے کے ہیڈ کانسٹیبل کو معطل کردیا ہے۔گزشتہ روز غیرملکی سیاحوں اور پاکستانی ڈرائیور سے ڈاکوؤں نے نقدی، موبائل فون اور لیپ ٹاپ چھین لیے تھے۔پولیس کے مطابق گزشتہ روز تین غیرملکی سیاح پاکستانی ڈرائیور کے ساتھ شکارپور سے روہڑی ریلوے اسٹیشن جا رہے تھے کہ قومی شاہراہ جھان خان کے قریب ڈاکوؤں نے ان کی گاڑی روک لی اور لوٹ مار کی۔ڈاکوؤں نے سیاحوں کے پاسپورٹ اور بیگز بھی کھیتوں میں پھینک دیے، جو برآمد کرلیے گئے ہیں۔ سیاح کراچی سے سندھ کے تاریخی مقامات کا دورہ کرنے شکارپور آئے تھے، ڈی آئی جی لاڑکانہ ناصر آفتاب کے مطابق ہیڈ کانسٹیبل کو معطل کردیا ہے۔
پارلیمان کا مشترکہ اجلاس10 مارچ کو بلایاگیا ہے، صدر کے خطاب کے ساتھ ہی دوسرے پارلیمانی سال کا آغاز ہو جائے گا۔صدر آصف زرداری کے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب سے قبل ایوان صدر نے حکومت سے ایک سالہ کارکردگی کی رپورٹ مانگ لی ہے۔ صدر مملکت کے خطاب میں حکومت کی ایک سالہ کارکردگی کے اہم نکات اورحکومت کے اہم معاشی اقدامات کے نتائج کا ذکر کیا جائے گا۔ اسپیکر قومی اسمبلی مشترکہ اجلاس کی صدارت کریں گے جب کہ عسکری قیادت، گورنرز اور وزرائے اعلیٰ سمیت صوبائی اسمبلیوں کے اسپیکرز کو بھی اجلاس میں شرکت کے لیے دعوت دی جائے گی۔ دعوؤں کے مطابق تو حکومت کی ایک سالہ کارکردگی انتہائی اطمینان بخش نظر آتی ہے۔ ظاہر...
جدہ میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اور ترکیہ کے وزیر خارجہ کے درمیان ہونے والی ملاقات میں دونوں وزرائے خارجہ نے تازہ ترین جغرافیائی سیاسی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔ اسلام ٹائمز۔ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ترکیہ کے وزیر خارجہ ہاکان فیدان سے ملاقات کی۔ دونوں راہنماؤں کے درمیان ملاقات جدہ میں اسلامی ممالک کی تنظیم کے وزرائے خارجہ کی کونسل کے غیر معمولی اجلاس کے موقع پر ہوئی۔ ملاقات کے دوران دونوں وزرائے خارجہ نے تازہ ترین جغرافیائی سیاسی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔ اسحاق ڈار نے ترک صدر کے حالیہ دورہ پاکستان کو یاد کرتے ہوئے مختلف شعبوں میں اپنے تعلقات کو مزید گہرا کرنے پر اتفاق کیا۔
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ کی او آئی سی کے سیکرٹری جنرل کے درمیان ہونے والی ملاقات میں مسلم دنیا کو درپیش تازہ ترین چیلنجز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی او آئی سی کے سیکرٹری جنرل حسین ابراہیم طحہ سے ملاقات ہوئی۔ دونوں راہنماؤں کے درمیان ہونے والی ملاقات میں مسلم دنیا کو درپیش تازہ ترین چیلنجز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ انہوں نے امت مسلمہ کے لیے متفقہ آواز کے حصول کے لیے ایک موثر پلیٹ فارم کے طور پر خدمات انجام دینے کے لیے او آئی سی کے قابل تعریف کردار پر زور دیا۔
وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ نہیں لگتا کہ مولانا پی ٹی آئی کی تحریک کا حصہ بنیں گے، مولانا کا فطری اتحاد ہمارے ساتھ ہے، پیپلزپارٹی کا ہمارے ساتھ اتحاد ہے، ان کے پاس آئینی عہدے ہیں۔ عطا تارڑ نے کہا کہ مولانا کبھی ایسا کام نہیں کریں گے جس سے پاکستان کو نقصان ہو۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی احتجاجی تحریک کی کوئی فکر نہیں پی ٹی آئی اور ان کے بانی غیر اہم ہوتے جا رہے ہیں۔ عطا تارڑ نے کہا کہ اب پی ٹی آئی کے لیے فری فار آل نہیں ہے، پی ٹی آئی میں اندرونی لڑائی پڑ چکی ہے، پی ٹی آئی پُرامن رہ...
دہشتگردی، مسلح تصادم کے امکانات، امریکی شہری پاکستان جانے پر نظر ثانی کریں، محکمہ خارجہ WhatsAppFacebookTwitter 0 8 March, 2025 سب نیوز نیویارک (سب نیوز )امریکی محکمہ خارجہ قونصلر امور کے بیورو نے کہا ہے کہ امریکی شہریوں کو دہشت گردی اور مسلح تصادم کے امکانات کی وجہ سے پاکستان جانے پر نظر ثانی کرنا چاہیے۔واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اقتدار سنبھالنے کے فورا بعد غیر قانونی امیگریشن کے خلاف کریک ڈان شروع کیا گیا، جبکہ رائٹرز نے رپورٹ کیا تھا کہ ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے نئی سفری پابندی ممالک کی سیکیورٹی اور جانچ کے خطرات کے بارے میں حکومتی جائزے کی بنیاد پر اگلے ہفتے افغانستان اور پاکستان کے لوگوں کو امریکا میں داخلے...
محکمہ موسمیات نے 9 مارچ تا 16 مارچ ملک کے شمالی علاقوں میں بارش کی پیشگوئی کردی۔محکمہ موسمیات کے اعلامیے کے مطابق مغربی ہواؤں کا سلسلہ 9 مارچ سے ملک کے شمالی علاقوں میں داخل ہوگا اور 16 مارچ تک برقرار رہے گا۔ اعلامیے میں محکمہ موسمیات نے 9 سے 16 مارچ کے دوران چترال، مری، گلگت بلتستان، کشمیر میں بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق 10 مارچ کو اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، جہلم، چکوال، پشاور، چارسدہ اور مردان میں بارش متوقع ہے۔اعلامیے کے مطابق 12 سے 16 مارچ کے دوران پنجاب کے بیشتر شہروں میں بارش اور 14 اور 15 مارچ کو بلوچستان کے علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات نے...
وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے صوبائی محکمہ زکوٰۃ ختم کرنے کا اعلان کردیا۔کوئٹہ سے جاری ایک بیان میں وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا ہے کہ محکمہ زکوٰۃ بلوچستان سالانہ 30 کروڑ روپے مستحقین میں تقسیم کرتا ہے۔ اس رقم کی تقسیم کےلیے محکمے کے سالانہ 1 ارب 60 کروڑ روپے خرچ ہوتے ہیں۔سرفراز بگٹی نے مزید کہا کہ 30 کروڑ روپے کی تقسیم کےلیے محکمہ زکوٰۃ کے پاس 80 گاڑیاں ہیں، گزشتہ 2 برس سے مستحقین میں زکوٰۃ کی رقم تقسیم نہیں کی گئی۔اُن کا کہنا تھا کہ 30 کروڑ روپے کی رقم ڈپٹی کمشنرز کے ذریعے غریبوں میں تقسیم کرائیں گے۔
اسلام آباد:امریکی محکمہ خارجہ نے ’دہشت گردی اور ممکنہ مسلح تنازع‘ کی بنیاد پر اپنے شہریوں کو پاکستان سفر کرنے کے فیصلے پر نظرثانی کا کہا ہے جبکہ کچھ علاقوں میں جانے سے منع کیا ہے۔ محکمہ خارجہ کی ویب سائٹ پر جاری سفری ہدایات کے مطابق امریکہ نے پاکستان سفر کے لیے مجموعی طور پر لیول تھری کی ایڈوائزری جاری کی ہے جبکہ صوبہ بلوچستان، خیبر پختونخوا اور آزاد کشمیر کے سفر کو لیول فور کا خطرہ قرار دیا ہے۔ ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ پرتشدد انتہا پسند گروپ پاکستان میں حملوں کی سازشیں کرتے رہتے ہیں جبکہ صوبہ بلوچستان اور صوبہ خیبر پختونخوا بشمول سابق فاٹا میں دہشت گرد حملے اکثریت سے ہوتے ہیں ہوتے رہتے ہیں۔...
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے زکوٰۃ کا محکمہ ختم کرنے کا اعللان کردیا۔ یہ بھی پڑھیں بلوچستان کے سرکاری افسران زکوٰۃ کی رقم ڈکار گئے، آڈٹ جنرل کی رپورٹ میں انکشاف سرفراز بگٹی نے کہاکہ بلوچستان کے زکوٰۃ مستحقین کو محکمے کی جانب سے سالانہ 30 کروڑ روپے تقسیم کیے جاتے ہیں، جبکہ محکمے پر سالانہ ایک ارب 60 کروڑ روپے خرچ آتا ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ محکمہ زکوٰۃ کے پاس 30 کروڑ روپے تقسیم کرنے کے لیے 80 گاڑیاں ہیں، اور گزشتہ 2 برس سے مستحقین میں زکوٰۃ کی رقم تقسیم بھی نہیں کی گئی۔ سرفراز بگٹی نے کہاکہ ہم ڈپٹی کمشنرز کے ذریعے مستحقین زکوٰۃ کو رقم تقسیم کرائیں گے۔ یہ بھی پڑھیں زکوٰۃ اور صدقات کا حقدار کون...
کراچی:عالم شہرت یافتہ معروف مبلغ ڈاکٹر ذاکر نائیک نے گورنر ہاؤس کراچی میں 7ویں دعوت افطار میں شرکت کی اور رمضان المبارک کی اہمیت کے حوالے سے مختصر لیکچر بھی دیا۔ تفصیلات کے مطابق گورنر ہاؤس میں ساتویں افطار ڈنر پروگرام میں ڈاکٹر ذاکر نائیک نے خصوصی طور پر شرکت کی جبکہ پروگرام میں مختلف جامعات کے طلبا اور شہری بڑی تعداد میں شرکت کی۔ گورنرسندھ نے ڈاکٹر ذاکر نائیک طلبا اور لوگوں کا گورنرہاؤس آمد پر خیر مقد م کیا۔ ڈاکٹر ذاکر نائیک نے اپنے مختصر لیکچر میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک میں زیادہ سے زیادہ عبادت کریں، اس مہینے میں ایک روپیے کا ثواب 700 گنا تک ملتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا...
اسلام آباد: وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کاروباری برادری کو بڑے اہداف حاصل کرنے کی کوشش پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے 60 ارب ڈالر کے برآمدی ہدف کے حصول کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جائیں گے۔ وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اور خصوصی اقدامات احسن اقبال کی زیر صدارت وزیر اعظم کی جانب سے برآمدی سہولت کاری اسکیم (ای ایف ایس) کا جائزہ لینے کے لیے تشکیل دی گئی کمیٹی کا پہلا اجلاس ہوا۔ ایف بی آر نے کمیٹی کو برآمدی سہولت کاری اسکیم اس میں حالیہ ترامیم اور اس کےغلط استعمال کے نشان دہی شدہ پہلوؤں پر بریفنگ دی اور اجلاس کو آگاہ کیا کہ 2021 میں متعارف کرائی...
اسلام آباد:وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کاروباری برادری کو بڑے اہداف حاصل کرنے کی کوشش پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے 60 ارب ڈالر کے برآمدی ہدف کے حصول کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جائیں گے۔ وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اور خصوصی اقدامات احسن اقبال کی زیر صدارت وزیر اعظم کی جانب سے برآمدی سہولت کاری اسکیم (ای ایف ایس) کا جائزہ لینے کے لیے تشکیل دی گئی کمیٹی کا پہلا اجلاس ہوا۔ ایف بی آر نے کمیٹی کو برآمدی سہولت کاری اسکیم اس میں حالیہ ترامیم اور اس کےغلط استعمال کے نشان دہی شدہ پہلوؤں پر بریفنگ دی اور اجلاس کو آگاہ کیا کہ 2021 میں متعارف کرائی گئی ای...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 08 مارچ 2025ء) یوکرینی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ ملک کے مشرقی شہر ڈوبروپیلیا پر روسی میزائل اور ڈرون حملوں کے نتیجے میں کم ازکم پانچ بچوں سمیت کم از کم 11 افراد ہلاک اور 30 زخمی ہو گئے۔ وزارت نے مزید کہا کہ شمال مشرق میں خارکیف کے علاقے پر ڈرون حملے میں مزید تین شہری مارے گئے۔ یوکرینی وزارت داخلہ کے ہفتے کے روز جاری کیے گئے بیان کے مطابق روسی افواج نے ڈوبروپیلیا پر بیلسٹک میزائلوں، متعدد راکٹوں اور ڈرونز سے حملہ کیا، جس کے نتیجے میں کثیر المنزلہ آٹھ عمارتوں اور 30 کاروں کو نقصان پہنچا۔ وزارت نے ٹیلی گرام میسنجر پر اپنی ایک پوسٹ میں کہا، ''آگ...
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن)سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے ضلع ٹانک میں کارروائی کر کے 3 خوارج کو ہلاک کردیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 08 مارچ کو سیکورٹی فورسز نے ضلع ٹانک میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر آپریشن کیا۔ جس کے دوران خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا گیا۔ آپریشن کے دوران دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں 3 خوارج ہلاک ہوئے جن کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے۔ مارے جانے والے دہشتگرد سیکورٹی فورسز اور معصوم شہریوں کے خلاف متعدد دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث تھے۔ علاقے میں مزید ممکنہ خوارج کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری...
ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعہ کو کہا کہ ہندوستان امریکی مصنوعات پر بہت زیادہ ٹیکس عائد کرتا ہے، جس کیوجہ سے ان مصنوعات کو ہندوستانی مارکیٹ میں فروخت کرنا مشکل ہوجاتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ انڈین نیشنل کانگریس نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس بیان پر سخت ردعمل ظاہر کیا ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ بھارت نے اپنے محصولات (ٹیکس) میں کافی حد تک کمی کرنے پر اتفاق کر لیا ہے۔ کانگریس کے ترجمان پون کھیڑا نے اس پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ اگر یہ سچ ہے تو یہ مودی حکومت کا مکمل سرنڈر ہے اور اس کا ہندوستانی معیشت پر سنگین اثر پڑے گا۔ انہوں نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے مطالبہ کیا کہ وہ اس...
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)عالم شہرت یافتہ معروف مبلغ ڈاکٹر ذاکر نائیک نے گورنر ہاؤس کراچی میں 7ویں دعوت افطار میں شرکت کی اور رمضان المبارک کی اہمیت کے حوالے سے مختصر لیکچر بھی دیا۔ایکسپریس نیوز کے مطابق گورنر ہاؤس میں ساتویں افطار ڈنر پروگرام میں ڈاکٹر ذاکر نائیک نے خصوصی طور پر شرکت کی جبکہ پروگرام میں مختلف جامعات کے طلبا اور شہری بڑی تعداد میں شرکت کی۔ گورنرسندھ نے ڈاکٹر ذاکر نائیک طلبا اور لوگوں کا گورنرہاﺅس آمد پر خیر مقد م کیا۔ڈاکٹر ذاکر نائیک نے اپنے مختصر لیکچر میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک میں زیادہ سے زیادہ عبادت کریں، اس مہینے میں ایک روپیے کا ثواب 700 گنا تک ملتا ہے۔انہوں نے کہا کہ...
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مارچ2025ء)امریکی عہدیداروں کی جانب سے بھارت کو آئینہ دکھا دیا گیا، دہلی میں صدر ٹرمپ کے منصوبوں کا واضح پیغام دے کر بھارت کو ذلیل کردیا گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے بھارتی نیوز چینل کے کانکلیو سیشن میں وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ غیر قانونی تارکین وطن کو ان کے آبائی ممالک بشمول بھارت واپس بھیجنا صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ان لوگوں کے لیے پیغام کا حصہ ہے جو غیر قانونی طور پر امریکہ میں داخل ہونے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔ مائیک پومپیو نے خطاب میں بھارتیوں کو وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ مت آنا، کیونکہ آپ کو واپس بھیج دیا جائے گا۔پومپیو...
واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے غیر قانونی تارکین وطن کی واپسی کی پالیسی پر عملدرآمد کا آغاز ہوچکا ہے، پاکستانی غیر قانونی تارکین وطن کو لیکر دوسرا جہاز آئندہ ہفتے پاکستان پہنچنے کا امکان ہے۔ڈان نیوز کے مطابق امریکا میں پاکستانی سفارتخانے کے ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی جہاز میں 8 مزید پاکستانی غیر قانونی تارکین وطن ملک واپس پہنچیں گے، آئندہ ہفتے ڈی پورٹ ہونے والے صرف 2 پاکستانیوں کا مجرمانہ ریکارڈ موجود ہے۔غیرقانونی طور پر مقیم ملک بدر کئے جانے والے افراد کی دستاویزات کے مطابق 6 پاکستانی شہریوں کا کوئی مجرمانہ ریکارڈ نہیں ہے، 2 پاکستانی شہریوں کا ریپ اور منشیات کا ریکارڈ ہے، غیر قانونی تارکین وطن میں...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مارچ2025ء) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب میں رہنے والی تمام خواتین کو مبارکباد پیش کرتی ہوں کہ آج وہ پہلے سے زیادہ محفوظ اور خودمختار ہیں، پنجاب حکومت خواتین کے تحفظ اور فلاح و بہبود کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے تاکہ انہیں مساوی مواقع فراہم کیے جا سکیں،ورکنگ خواتین نہ صرف ملازمت پر جاتی ہیں بلکہ چھٹی کے دن بھی کام کرنے پر مجبور ہوتی ہیں، ہمیں اپنے معاشرے میں خواتین کے ساتھ ہونے والی تفریق کو ختم کرنے کی ضرورت ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب نے اپنے عہدے کا حلف لیتے وقت واضح کیا تھا کہ خواتین پر تشدد کسی صورت برداشت نہیں...
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے ہمیشہ نفرت اور لوٹ مار کی سیاست کی، آج یہ پارٹی دس حصوں میں تقسیم ہوچکی ہے۔ عطااللہ تارڑ نے گوجرانوالہ میں مسلم لیگی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ تاریخ گواہ ہے کہ نواز شریف کی قیادت میں ملک کو ہمیشہ بحرانوں سے نجات ملی۔ انہوں نے کہاکہ حکومت ملک کو ترقی یافتہ بنانے کے لیے بھرپور کام کررہی ہے، حکومتی اقدامات کی وجہ سے اس وقت معیشت درست سمت پر گامزن ہے، مسلم لیگ ن کو جب بھی موقع ملا ملک اور عوام کی خدمت کی۔ وزیر اطلاعات نے کہاکہ عالمی مالیاتی اداروں کی جانب سے آج پاکستان کی تعریف کی جارہی ہے، ہماری...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)چین نے پاکستان کے ذمے واجب الادا دو ارب ڈالر رقم کی مدت میں ایک سال کی توسیع کردی۔ وزارتِ خزانہ نے مدت میں توسیع کی تصدیق کردی ۔ دو ارب ڈالر قرض کی واپسی کی مدت چوبیس مارچ کو مکمل ہو رہی تھی۔ اعلامیے کے مطابق چین کے فیصلے سے زرمبادلہ کے ذخائر مضبوط رکھنے میں مدد ملے گی۔ پاکستان کے معاشی استحکام اور بحالی کے لئے پاکستان کے دیرینہ دوست چین کا معاشی تعاون جاری ہے۔ وزارت خزانہ نے اپنے اعلامیہ میں کہا ہے کہ چین نے پاکستان کے ذمے واجب الادا 2 ارب ڈالر کی رقم کی مدت میں ایک سال کی مزید توسیع کر دی۔ اعلامیہ کے مطابق چین کے 2 ارب ڈالر کے...
کوئٹہ(نیوز ڈیسک)وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی محکمہ زکوٰۃ کی ناقص کارکردگی پر برہم ہوگئے، محکمہ زکوٰۃ ختم کرنے کا اعلان کردیا۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا محکمہ زکوٰۃ کی ناقص کارکردگی پر اظہار برہمی کرتے ہوئے محکمہ زکوٰۃ کو ختم کرنے کا اعلان کر دیا اور کہا کہ زکوٰۃ کی مد میں سالانہ بلوچستان میں 30 کروڑ روپے غریبوں میں تقسیم کی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 30 کروڑ روپے تقسیم کرنے پر محکمہ 1 ارب 60 کروڑ روپے خرچ کرتا ہے، اس رقم کی تقسیم کے لیے محکمہ زکوٰۃ کے پاس 80 گاڑیاں ہیں۔ سرفراز بگٹی نے کہا کہ گذشتہ 2 سالوں سے غریبوں میں زکوٰۃ کی رقم تقسیم نہیں کی گئی، ناقص کارکردگی پر میں...

پاکستان کی حکومت خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے پرعزم ، خواتین کے سفارتکاری، حکومت، کاروبار، اور دیگر شعبوں میں اہم کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ، اسحاق ڈار کا عالمی یومِ نسواں پر پیغام
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مارچ2025ء) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈارنے کہا ہے کہ پاکستان کی حکومت خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے پرعزم ہے، اور اس سلسلے میں تعلیم تک مساوی رسائی، معاشی مواقع میں اضافہ، اور ترقی پسند پالیسیوں پر عملدرآمد جاری ہے، ہم خواتین کے سفارتکاری، حکومت، کاروبار، اور دیگر شعبوں میں اہم کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور ان کے ہماری قومی ترقی میں نمایاں تعاون کو تسلیم کرتے ہیں۔ ترجمان دفترخارجہ کی طرف سے ہفتہ کو جاری بیان کے مطابق یہ بات انہوں نے بین الاقوامی یومِ نسواں 2025 پر اپنے پیغام میں کیا۔ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق...

پاکستانی خواتین کا مختلف شعبہ ہائے حیات میں فعال کردار اور ترقی کا سفر قابل فخر ہے،سفیر ممتاز زہرہ بلوچ کا خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے پیغام
پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مارچ2025ء) فرانس میں پاکستان کی سفیر ممتاز زہرہ بلوچ نے پاکستانی خواتین کی مختلف شعبہ ہائے حیات میں ترقی کے سفر کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ اپنی پوری تاریخ میں پاکستان کی خواتین نے معاشرے کی تعمیر و ترقی میں بے پناہ کردار ادا کیا ہے۔ خواتین کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ آج ایک خاص دن ہے جب ہم اپنی زندگیوں اور اپنے معاشروں میں خواتین کے خصوصی کردار کو بھرپور انداز میں منا رہے ہیں ۔ ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ اپنی پوری تاریخ میں پاکستان کی خواتین نے اپنے معاشرے کی تعمیر و ترقی میں بے پناہ کردار...
پی ٹی آئی نے نفرت کی سیاست پروان چڑھائی آج تقسیم کا شکار ہے، عطا اللہ تارڑ WhatsAppFacebookTwitter 0 8 March, 2025 سب نیوز وزیر آباد(آئی پی ایس ) وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے نفرت کی سیاست کو پروان چڑھایا آج خود تقسیم کا شکار ہے۔عطا اللہ تارڑ کا گکھڑ پہنچنے پر شاندار استقبال کیا ،پھولوں کے ساتھ نوٹوں کی برسات بھی کی گئی ، انہیں بگھی پر بٹھا کر ان کے آبائی علاقہ پیر کوٹ لے جایا گیا۔وزیر آباد میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آج پورا پاکستان مسلم لیگ ن کی قیادت سے خوش ہے، ماضی میں سابقہ حکومت نے عوام کو اندھیرے...
سٹی 42 : صدر مسلم لیگ شعبہ خواتین پنجاب اور رکن صوبائی اسمبلی تاشفین صفدر نے کہا ہے کہ اسلام نے عورت کو ان کے حقوق دئیے، مہذب معاشرہ کہلوانے والے عورت کا سب سے زیادہ استحصال کرتے ہیں۔ پاکستان مسلم لیگ ق شعبہ خواتین پنجاب کی صدر تاشفین صفدر نے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر مختلف تقریبات سے خطاب کیا، انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ اسلام ایک ایسا مذہب ہے جس نے عورت کو حقوق دئیے باقی کے حالات سب کے سامنے ہیں۔ دنیا کے مہذب معاشرے کہلوانے والے عورت کا سب سے زیادہ استحصال کرتے ہیں۔ پنجاب پولیس کے تھانیداروں کےلئے بڑی خوشخبری تاشفین صفدر نے کہا کہ پاکستان میں عورتوں کو...
وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللّٰہ تارڑ کا کہنا ہے کہ آج پی ٹی آئی دس حصوں میں تقسیم ہوچکی ہے، اس پارٹی نے ہمیشہ نفرت اور لوٹ مار کی سیاست کی۔گوجرانوالہ میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ حکومتی اقدامات سے معیشت درست سمت میں گامزن ہے، مسلم لیگ ن نے ہمیشہ عوام کی خدمت کی، نواز شریف کی قیادت میں ملک کو ہمیشہ بحرانوں سے نکالا۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ ہماری حکومت نے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا، پوری دنیا کے مالیاتی ادارے پاکستان کی آج تعریف کر رہے ہیں، وزیر اعظم نے دن رات محنت کرکے ملک کی معیشت کو استحکام دیا۔عطا تارڑ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے 190ملین پاؤنڈ...
برمنگھم(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان سے گن کے پارٹس گاڑی میں چھپا کر برطانیہ اسمگل کرنے والے ملزم کو 8 سال کی سزا سنادی گئی۔روز نامہ جنگ کے مطابق یاسر خان نامی ملزم پرانی کار کے مختلف حصوں میں چھپا کر 72 پارٹس میں ٹاپ سلائیڈز اور پسٹلز کیلئے بیرل لایا تھا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق یاسر خان کے اسلحہ سمگل کا اعتراف کرنے کے بعد برمنگھم کراﺅن کورٹ نے سزا سنائی۔بارڈر فورس نے پرانی گاڑی سے گن کے پارٹس گزشتہ سال 7 جولائی کو برآمد کئے تھے، گن کے پارٹس فیول ٹینک کے اندر، ونڈ سکرین کے نیچے اور انجن کے پیچھے چھپائے گئے تھے۔ ترقیاتی کاموں میں مزید تیزی لارہے ہیں : قمرالسلام راجہ مزید :

خواتین کا عالمی دن،کپیٹل ہسپتال میں سمپوزیم کا انعقاد،آگاہی واک،خواتین کو تمام شعبوں میں بااختیار بنانے کی ضرورت ہے،ای ڈی ڈاکٹر نعیم تاج
خواتین کا عالمی دن،کپیٹل ہسپتال میں سمپوزیم کا انعقاد،آگاہی واک،خواتین کو تمام شعبوں میں بااختیار بنانے کی ضرورت ہے،ای ڈی ڈاکٹر نعیم تاج WhatsAppFacebookTwitter 0 8 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )خواتین کے عالمی دن کے موقع پر چیئرمین کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی چوہدری محمد علی رندھاوا اور ممبر ایڈمنسٹریشن طلعت محمود کی ہدایات پر خواتین کا عالمی دن کیپیٹل ہسپتال میں بھرپور سرگرمی کے ساتھ منایا گیا اور آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا۔اس موقع پر خواتین کیلئے سمپوزیم کا بھی انعقاد کیا گیا جس میں اس سال کے یوم خواتین کے موضوع پر روشنی ڈالی گئی تھی۔مقررین نے اینڈومیٹرائیوسس کی تشخیص اور انتظام کے مختلف پہلوں پر تبادلہ خیال کیا۔ کلیدی نوٹ سپیکر پروفیسر...
لاہور (نیوز ڈیسک) سولر پینل استعمال کرنے والے صارفین کے لئے ٹیکس کے حوالے سے اہم خبر آگئی ، جس سے ڈھائی لاکھ سولر نیٹ استعمال کرنے والے متاثر ہوں گے۔ تفصیلات مطابق وفاقی محتسب برائے انکم ٹیکس پاکستان کے ایک فیصلے کے تحت سولر پینل استعمال کرنے والوں کو 18 فیصد ٹیکس دینا ہوگا تاہم اس فیصلہ سے تقریباً اڑھائی لاکھ نیٹ میٹرنگ صارفین متاثر ہوں گے۔ وفاقی ٹیکس محتسب نے کہا ہے کہ بجلی سپلائی کرنے والی کمپنیوں نے یہ ٹیکس وصول نہ کر کے سرکاری خزانے کو 9.8 ارب روپے کا نقصان پہنچایا ہے۔ ورلڈ اکنامک فورم کی ایک رپورٹ میں بتایا کہ پاکستان دنیا میں شمسی توانائی کے لیے چھٹا موزوں ترین ملک ہے، جہاں روزانہ...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سیکیورٹی ذرائع نے کہا ہے کہ غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں اور افغانیوں کے خلاف 31 مارچ 2025 کے بعد سخت ایکشن کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سیکیورٹی ذرائع نے کہا ہے کہ غیر قانونی غیر ملکیوں کی وطن واپسی کی ڈیڈ لائن میں توسیع نہیں کی جائے گی، غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں اور افغان سٹیزن کارڈ ہولڈر کی پاکستان چھوڑنے کی ڈیڈ لائن 31 مارچ ہے، مقررہ تاریخ کے بعد مقیم غیر قانونی، غیر ملکیوں اور افغان شہریوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ایسے افراد کو گرفتار کر کے ملک بدر کر دیا جائے گا، پاکستان میں مقیم تمام افغان شہریوں کو...
لاہور(نیوز ڈیسک)ملک میں بارش برسانے والا سسٹم کب داخل ہوگا، اس حوالے سے محکمہ موسمیات کی جانب سے پیش گوئی کردی گئی ہے۔ صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب بھر میں خشک موسم کا سلسلہ جاری ہے جب کہ درجہ حرارت میں بھی خشک موسم کی وجہ سے بتدریج اضافہ ہو رہا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کل اتوار اور پرسوں پیر کو لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بادل رہیں گے لیکن بارش کے امکانات کم ہیں۔ ماہرین نے بتایا کہ 12 مارچ سے بارش برسانے والا سسٹم پاکستان میں داخل ہوگا۔ 12اور13 مارچ لاہور سمیت پنجاب کے متعدد اضلاع میں بارش کے امکانات ہیں۔ آج لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 17ڈگری جب کہ زیادہ سے زیادہ...
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بنگلہ دیش کے ایڈوائزر خارجہ امور توحید حسین سے ملاقات کی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات جدہ میں او آئی سی کے وزرائے خارجہ اجلاس کے دوران سائیڈ لائنز پر ہوئی۔ یہ بھی پڑھیں باسمتی چاول سے لدا پاکستانی جہاز آئندہ ہفتے بنگلہ دیش کی مونگلا بندرگاہ پہنچے گا ترجمان کے مطابق 5 ماہ کے دوران ہونے والی یہ دوسری ملاقات ہے، ملاقات کے دوران دونوں جانب سے دو طرفہ تعلقات کی مزید مضبوطی کا اعادہ کیا گیا۔ ترجمان شفقت علی خان کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے مختلف شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون کا اعادہ بھی کیا گیا۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ دونوں جانب سے پاکستان اور...
گوجرانوالہ (ممتاز نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ عوام کی خدمت کی، قائد نواز شریف کی قیادت میں ہمیشہ ملک کو بحرانوں سے نکالا، گوجرانوالہ میں ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کے موقع پر گفتگووفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ نے کہا کہ گھکڑ کے عوام نے ہر تحریک میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور مسلم لیگ (ن) کا سر فخر سے بلند کیا، ایک سال پہلے اس ملک میں شرطیں لگ رہی تھیں کہ ملک ڈیفالٹ کر جائے گا، کچھ ایسے بدبخت تھے جو ملک کو ڈیفالٹ کرنے کی دعائیں کر رہے تھے، ہماری حکومت نے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا، عطاءاللہ تارڑ نے کہا کہ حکومتی اقدامات سے معیشت...
دہشت گرد کی گرفتاری،امریکی سینٹرل کمانڈ کا پاکستان کا شکریہ WhatsAppFacebookTwitter 0 8 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )امریکی سینٹرل کمانڈ نے بھی افغانستان میں کابل ایئرپورٹ کے ایبی گیٹ پر حملے کے مرکزی ملزم شریف اللہ کی گرفتاری میں تعاون پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے ایک بیان میں امریکی سینٹرل کمانڈ نے کہا کہ افغانستان میں کابل ایئرپورٹ کے ایبی گیٹ پر حملے کے مرکزی ملزم شریف اللہ کی گرفتاری میں تعاون پر پاکستان کے شکر گزار ہیں کہ اس نے ملزم کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کیلئے امریکا کے ساتھ تعاون کیا۔بیان میں مزید کہا گیا کہ امریکی صدر نے اس ہفتے...
امریکی سینٹرل کمانڈ نے بھی افغانستان میں کابل ایئرپورٹ کے ایبی گیٹ پر حملے کے مرکزی ملزم شریف اللہ کی گرفتاری میں تعاون پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے ایک بیان میں امریکی سینٹرل کمانڈ نے کہا کہ افغانستان میں کابل ایئرپورٹ کے ایبی گیٹ پر حملے کے مرکزی ملزم شریف اللہ کی گرفتاری میں تعاون پر پاکستان کے شکر گزار ہیں کہ اس نے ملزم کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کیلئے امریکا کے ساتھ تعاون کیا۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ امریکی صدر نے اس ہفتے کانگریس کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کے دوران ملزم کی گرفتاری کا اعلان بھی کیا تھا۔ امریکی سینٹرل کمانڈ نے اپنے بیان میں مزید کہا...
کوئٹہ:وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی محکمہ زکوٰۃ کی ناقص کارکردگی پر برہم ہوگئے، محکمہ زکوٰۃ ختم کرنے کا اعلان کردیا۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا محکمہ زکوٰۃ کی ناقص کارکردگی پر اظہار برہمی کرتے ہوئے محکمہ زکوٰۃ کو ختم کرنے کا اعلان کر دیا اور کہا کہ زکوٰۃ کی مد میں سالانہ بلوچستان میں 30 کروڑ روپے غریبوں میں تقسیم کی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 30 کروڑ روپے تقسیم کرنے پر محکمہ 1 ارب 60 کروڑ روپے خرچ کرتا ہے، اس رقم کی تقسیم کے لیے محکمہ زکوٰۃ کے پاس 80 گاڑیاں ہیں۔ سرفراز بگٹی نے کہا کہ گذشتہ 2 سالوں سے غریبوں میں زکوٰۃ کی رقم تقسیم نہیں کی گئی، ناقص کارکردگی پر میں محکمہ...
جدہ ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ترکیہ کے وزیر خارجہ ہاکان فیدان سے ملاقات کی۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق دونوں رہنماوں کے درمیان ملاقات جدہ میں اسلامی ممالک کی تنظیم کے وزرائے خارجہ کی کونسل کے غیر معمولی اجلاس کے موقع پر ہوئی۔ملاقات کے دوران دونوں وزرائے خارجہ نے تازہ ترین جغرافیائی سیاسی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔اسحاق ڈار نے ترک صدر کے حالیہ دورہ پاکستان کو یاد کرتے ہوئے مختلف شعبوں میں اپنے تعلقات کو مزید گہرا کرنے پر اتفاق کیا۔ مزید :
چین کی جانب سے پاکستان کے ذمے واجب الادا 2 ارب ڈالر کی رقم کی مدت میں ایک سال کی توسیع کردی گئی۔ یہ بھی پڑھیں چین، سعودی عرب اور یو اے ای کی پاکستان کو 12 ارب ڈالر قرض رول اوور کرنے کی یقین دہانی وزارت خزانہ نے تصدیق کی ہے کہ چین نے واجب الادا 2 ارب ڈالر کی مدت میں ایک سال کی توسیع کردی ہے۔ واضح رہے کہ چین کی جانب سے پاکستان کو دیے گئے 2 ارب ڈالر کے قرض کی واپسی کی مدت 24 مارچ 2025 کو مکمل ہورہی تھی۔ یہ بھی یاد رہے کہ اس سے قبل یو اے ای نے بھی 2 ارب ڈالر قرض کی ادائیگی مزید ایک سال کے رول اوور...
اسلام آباد:چین کی جانب سے پاکستان پر واجب الادا 2 ارب ڈالر کی مدت میں ایک سال کی توسیع کردی۔ وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پاکستان کے معاشی استحکام اور بحالی کے لیے پاکستان کے دیرینہ دوست چین کا معاشی تعاون جاری ہے اور اس سلسلے میں چین نے پاکستان کے ذمے واجب الادا 2 ارب ڈالر کی رقم کی مدت میں ایک سال کی مزید توسیع کر دی ہے۔ چین کے 2 ارب ڈالر کے اس قرض کی واپسی کی مدت 24 مارچ کو پوری ہو رہی تھی ۔ وزارت خزانہ کی جانب سے چین کی طرف سے 2 ارب ڈالر کی مدت میں ایک سال کی توسیع کی تصدیق کر دی گئی ہے۔ اعلامیے...
ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کرم نے صدر پاکستان کو خط لکھ کر ٹل، پاڑہ چنار سڑک کھولنے کی اپیل کردی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کرم نے صدر پاکستان کو خط ارسال کردیا جس میں کہا گیا ہے کہ ٹل، پاڑہ چنار روڈ گزشتہ 153 دنوں سے بند ہے، روڈ بندش سے پاڑہ چنار میں انسانی بحران پیدا ہوگیا ہے روڈ بند ہونے سے اب تک 300 بچے، کینسر، دل کے مریض اور ذیابطیس کے مریض زندگی کی بازی ہار گئے ہیں۔ خط میں کہا گیا ہے کہ تعلیمی ادارے بند ہونے سے طلباء کی پڑھائی متاثر ہورہی ہے، علاقے کی معاشی حالت تباہ ہوچکی ہے بازار بند پڑے ہیں، پاڑہ چنار میں ڈسٹرکٹ جوڈیشری کے علاوہ باقی تمام سرکاری آفس کام کررہے...
وزارت خزانہ کا اعلامیے میں کہنا تھا کہ چین نے پاکستان کے ذمے واجب الادا 2 ارب ڈالر کی رقم کی مدت میں ایک سال کی مزید توسیع کر دی، چین کے 2 ارب ڈالر کے قرض کی واپسی کی مدت 24 مارچ کو پوری ہو رہی تھی۔ اسلام ٹائمز۔ چین نے پاکستان کے ذمے واجب الادا 2 ارب ڈالر کی ادائیگی میں مزید ایک سال کی توسیع کر دی۔ نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان کے معاشی استحکام اور بحالی کے لیے پاکستان کے دیرینہ دوست چین کا معاشی تعاون جاری ہے۔ وزارت خزانہ کا اعلامیے میں کہنا تھا کہ چین نے پاکستان کے ذمے واجب الادا...
پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی اور سول ایویشن اتھارٹی کے وفد نے ’اکاو ایشیا پیسیفک ایروڈروم ڈیزائن و آپریشنز ٹاسک فورس‘ کے چھٹے اجلاس میں شرکت کی۔ حال ہی میں ہونے والے بین الاقوامی سول ایوی ایشن تنظیم (ICAO) کے زیر اہتمام لنکاوی، ملائیشیا میں ہونے والے اجلاس میں 16 رکن ممالک کے 76 مندوبین اور عالمی ہوا بازی کے اداروں نے شرکت کی۔ یہ بھی پڑھیے: ملک کے تمام ایئرپورٹس پر فلائٹ آپریشنز معمول کے مطابق جاری، پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی اجلاس میں ایئرپورٹ انفراسٹرکچر کی منصوبہ بندی، ایروڈروم سیفٹی میں بہتری اور اکاو اینکس 14 کے معیار کے نفاذ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ شرکا نے قومی ایروڈروم قوانین، متبادل ذرائعِ تعمیل، اور رسک اسیسمنٹ حکمت عملیوں کے حوالے سے...
چین نے پاکستان کے ذمے واجب الادا 2 ارب ڈالر رقم کی مدت میں ایک سال کی توسیع کردی۔وزارتِ خزانہ نے چین کی جانب سے قرض ادائیگی کی مدت میں توسیع کی تصدیق کردی ہے۔چین کے 2 ارب ڈالر کے قرض کی واپسی کی مدت 24 مارچ کو مکمل ہو رہی تھی۔
سیاحتی مقامات، صدیوں پر محیط تاریخ، ثقافت، مذہبی سیاحت کا فروغ،محمد بن سلمان کا ویژن 2030کیا ہے؟ WhatsAppFacebookTwitter 0 8 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے ویژن 2030 کے تحت سعودی عرب کی تاریخ، سیاحت اور ثقافت کو اجاگر کیا جارہا ہے۔ دنیا بھر کے سیاحوں کے لیے سعودی عرب کے سیاحتی مقامات، صدیوں پر محیط تاریخ، ثقافت، مذہبی سیاحت اور ورثے کو سعودی ٹورازم اتھارٹی ویژن 2030 کے تحت سامنے لارہی ہے۔ سعودی ٹورازم اتھارٹی کے نمائندے ڈاکٹر عماد کشمیری نے بتایا کہ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ویژن 2030 ذریعے سعودی عرب کو ترقی کا ایک نیا راستہ دیا ہے، جہاں تیل کی...