خواتین نے معاشرے کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کیا، ممتاز زہرہ بلوچ
اشاعت کی تاریخ: 9th, March 2025 GMT
فرانس میں پاکستان کی سفیر محترمہ ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا ہے کہ آج ایک خاص دن ہے جب ہم اپنی زندگیوں اور ہمارے معاشروں میں خواتین کے خصوصی کردار کا جشن مناتے ہیں۔
عالمی یوم خواتین پر اپنے ایک بیان میں ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ پاکستان کی خواتین نے ہمارے معاشرے کی تعمیر و ترقی میں بے پناہ کردار ادا کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ خاندانی یونٹ سے لے کر افرادی قوت تک، تعلیم سے لے کر صحت کی دیکھ بھال تک، پاکستانی خواتین نے کمیونٹیز کی پرورش، علم کو آگے بڑھانے، اور جدت طرازی کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
ممتاز زہرہ بلوچ کا کہنا تھا کہ اس دن ہم ان کے سفر کا جشن مناتے ہیں، رکاوٹیں توڑ دی ہیں اور دقیانوسی تصورات کو مسمار کر دیا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں پاکستان کی خواتین کے اس سفر پر فخر ہے اور ہم ایک ایسے معاشرے کی ترقی میں اپنا انفرادی اور اجتماعی کردار ادا کرنے کے عزم کا اظہار کرتے ہیں جہاں خواتین ترقی کر سکیں اور اپنی حقیقی صلاحیتوں تک پہنچ سکیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: ممتاز زہرہ بلوچ
پڑھیں:
معاشرے کی ترقی خواتین کے مساوی حقوق کے بغیر ممکن نہیں: بلاول بھٹو کا یوم خواتین پر پیغام
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ معاشرے کی ترقی خواتین کے مساوی حقوق کے بغیر ممکن نہیں، ہر عورت کی آواز سنی جائے، قدر کی جائے اور احترام دیا جائے۔یومِ خواتین پر اپنے پیغام میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ صنفی مساوات انصاف اور جمہوریت کا بنیادی اصول ہے، مادرِ ملت فاطمہ جناح کی جدوجہد امید کی روشن علامت ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بیگم نصرت بھٹو کی قربانیوں اور جرات کو سلام، بینظیر بھٹو شہید نے خواتین کے لیے قیادت کے دروازے کھولے۔انہوں نے کہا کہ معاشرے کی ترقی خواتین کے مساوی حقوق کے بغیر ممکن نہیں، ایسا ماحول تشکیل دینا ہو گا جہاں خواتین خود کو محفوظ محسوس کریں۔