چین کی پاکستان پر واجب الادا 2 ارب ڈالر کی مدتِ واپسی میں توسیع
اشاعت کی تاریخ: 9th, March 2025 GMT
چین کی جانب سے 2 ارب ڈالر قرض کی واپسی کی مدت میں ایک سال کی توسیع سے پاکستان کو زرمبادلہ کے ذخائر کو مضبوط رکھنے میں خاطر خواہ مدد ملے گی
قرض کی واپسی کی مدت 24 مارچ کو پوری ہو رہی تھی، پاکستان کے معاشی استحکام اور بحالی کے لیے دیرینہ دوست چین کا معاشی تعاون جاری ہے، وزارت خزانہ
چین کی جانب سے پاکستان پر واجب الادا 2 ارب ڈالر کی مدت میں ایک سال کی توسیع کردی۔وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پاکستان کے معاشی استحکام اور بحالی کے لیے پاکستان کے دیرینہ دوست چین کا معاشی تعاون جاری ہے اور اس سلسلے میں چین نے پاکستان کے ذمے واجب الادا 2 ارب ڈالر کی رقم کی مدت میں ایک سال کی مزید توسیع کر دی ہے۔چین کے 2 ارب ڈالر کے اس قرض کی واپسی کی مدت 24 مارچ کو پوری ہو رہی تھی۔ وزارت خزانہ کی جانب سے چین کی طرف سے 2 ارب ڈالر کی مدت میں ایک سال کی توسیع کی تصدیق کر دی گئی ہے۔اعلامیے کے مطابق چین کی جانب سے 2 ارب ڈالر قرض کی واپسی کی مدت میں ایک سال کی توسیع سے پاکستان کو زرمبادلہ کے ذخائر کو مضبوط رکھنے میں مدد ملے گی۔
.ذریعہ: Juraat
پڑھیں:
بحریہ ٹاؤن کراچی واٹر کارپوریشن کا بڑا نادہندہ نکلا، 14.78ارب واجب الادا
چھ سال سے بل ادا نہیں کیے ، سب سوائل لائسنس کے بغیر زیرزمین پانی نکال رہا ہے
2018میں بحریہ ٹاؤن کراچی میں کارپوریشن نے کل59بوروں کی نشان دہی کی تھی
بحریہ ٹاؤن کراچی کی انتظامیہ کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کی سب سے بڑی نادہندہ نکلی، رہائشی منصوبے کی انتظامیہ نے6سال سے پانی کا بل ادا نہیں کیا، واجبات 14ارب 78 کروڑ روپے تک جاپہنچے۔تفصیلات کے مطابق کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن نے دعویٰ کیا ہے کہ بحریہ ٹاؤن کراچی کے مالک ملک ریاض کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کے سب سے بڑے نادہندہ ہیں۔کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کے مطابق بحریہ ٹاؤن انتظامیہ نے واٹر کارپوریشن کا پچھلے 6سال سے بل ادا نہیں کیا۔کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کے مطابق پراپرٹی ٹائیکون ملک ریاض واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کے 14ارب 78 کروڑ کے نادہندہ ہیں۔واٹرکارپوریشن کے مطابق بحریہ ٹاؤن سب سوائل لائسنس کے بغیر زیرزمین پانی نکال رہا ہے ، 2018 میں بحریہ ٹاؤن کراچی میں کُل 59 بورز کی نشان دہی کی گئی تھی، بحریہ ٹاؤن نے یومیہ تقریباً1.77 ملین گیلن یا 7.43 ملین لیٹر پانی نکالا۔کارپوریشن کے مطابق سندھ حکومت نے دسمبر 2018 کے منظورکردہ قانون اور نوٹیفکیشن میں نکالے گئے پانی پر فی لیٹر ایک روپیہ فیس عائد کی۔واٹرکارپوریشن نے بل کی ادائیگی کے لیے بحریہ ٹائون کراچی کو نوٹس جاری کیا،ڈان نیوز کے متعدد بار رابطہ کرنے پربحریہ ٹاؤن انتظامیہ نے کوئی جواب نہیں دیا۔