تاریخی لارڈز کرکٹ گراؤنڈ اذان سے گونج اٹھا
اشاعت کی تاریخ: 9th, March 2025 GMT
انگلینڈ(نیوزی لینڈ)لارڈز کرکٹ گراونڈ میں رمضان ٹینٹ پراجیکٹ کے زیر اہتمام اوپن افطار میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی جبکہ افطار میں مسلم کمیونٹی کے علاوہ مقامی غیر مسلم افراد کی بڑی تعداد بھی شریک ہوئی۔ افطار سے قبل شرکا کو دین اسلام کی حقانیت اور روزے کی اہمیت سے متعلق آگاہ کیا گیا جبکہ اذان مغرب پر غیرمسلموں نے بھی کھجور سے افطار کیا۔اس موقع پر بانی و سی ای او رمضان ٹینٹ پراجیکٹ عمر صلاح کا کہنا تھا کہ اوپن افطار کا مقصد مختلف کمیونیٹیز کو قریب لانا ہے، دنیا بھر میں افطار پارٹیز کمیوٹیز کے درمیان رابطے کا ذریعہ بھی بنتی ہیں۔
عمر صلاح نے کہا ونزر کاسل میں افطار کی اجازت دینے پر بادشاہ چارلس کے انتہائی شکر گزار ہیں، برطانیہ کی کثیر الثقافت معاشرہ قابل فخر ہے اور ہم اپنی کاوش کے ذریعے لوگوں کے دل جیتنے کی کوشش کررہے ہیں۔ انگلینڈ کی ٹیم کے کھلاڑی ثاقب محمود نے بھی افطار میں شرکت کی جبکہ اوپن افطار میں شرکت کرنے والوں نے مل کر افطار کرنے کے تجربہ کو شاندار قرار دیا۔ واضح رہے رمضان ٹینٹ پراجیکٹ کے زیراہتمام گزشتہ 13 برسوں سے ملک کے اہم مقامات پر افطار کا اہتمام کیا جارہا ہے جبکہ بادشاہ چارلس نے بھی گزشتہ ہفتہ اپنے شاہی محل کے دروازے مسلمانوں کیلئے کھول دیے تھے۔
راولپنڈی میں پڑوسی کی ہمسائے پر آرا مشین سے حملے کی کوشش
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: افطار میں
پڑھیں:
ساتویں روزے کے سحر و افطار کے اوقات کار
ویب ڈیسک: رمضان المبارک 2025 میں ملک کے مختلف شہروں میں لوگ مقامی وقت کے مطابق سحری اور روزہ افطار کریں گے۔
اوقات کا کیلنڈر فلکیاتی ماہرین اور مذہبی رہنما مل کرمرتب کرتے ہیں جو سائنسی علوم، تجربات اور اندازوں کی بنیاد پر ترتیب دیا جاتا ہے، مختلف مکاتب فکر کے افراد اس حوالے سے مقامی علما سے روزہ کھولنے اور بند کرنے کے اوقات کے بارے میں رہنمائی حاصل کر سکتے ہیں۔
ترقیاتی منصوبوں کے معیار پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا:وزیراعلیٰ مریم نواز
فقہ حنفی کے مطابق رمضان المبارک 1445ھ کے لیے نقشہ سحر و افطار یہ ہے۔ یہ اوقات ممکنہ طور پر پہلا روزہ اتوار 2 مارچ کو ہونے کی صورت میں ہیں۔