پاکستانی طالب علم موسیٰ ہراج آکسفورڈ یونین کے صدر منتخب
اشاعت کی تاریخ: 9th, March 2025 GMT
سٹی42: پاکستانی طالب علم موسیٰ ہراج آکسفورڈ یونین کے صدر منتخب ہوگئے، وہ اس عہدے پر منتخب ہونے والے چوتھے پاکستانی ہیں، موسیٰ ہراج سخت مقابلے کے بعد آکسفورڈ یونیورسٹی کے صدر منتخب ہونے میں کامیاب ہوئے۔
موسیٰ ہراج کا کہنا ہے کہ آکسفورڈ یونیورسٹی یونین کا صدر بننا میرے لئے ایک اعزاز کی بات ہے، اس کامیابی پر اللہ تعالیٰ کا شکر گزار ہوں، موسیٰ ہراج وفاقی وزیر محمد رضا حیات ہراج کے صاحبزادے ہیں۔
پنجاب پولیس کے تھانیداروں کےلئے بڑی خوشخبری
موسی ہراج اس عہدے پر منتخب ہونے والے چوتھے پاکستانی ہیں، اس سے قبل محترمہ بے نظیربھٹو،احمد نواز اور اسرار کاکڑ بھی پاکستان سے آکسفورڈ یونیورسٹی میں یونین کے صدر منتخب ہو چکے ہیں۔
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: کے صدر منتخب
پڑھیں:
چین۔ یورپی یونین پائیدار اور مستحکم تعلقات فریقین اور دنیا کے مفاد میں ہیں ، چینی وزیرخارجہ
چین۔ یورپی یونین پائیدار اور مستحکم تعلقات فریقین اور دنیا کے مفاد میں ہیں ، چینی وزیرخارجہ WhatsAppFacebookTwitter 0 7 March, 2025 سب نیوز
بیجنگ :چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے کہا ہےکہ رواں سال چین اور یورپی یونین کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 50 ویں سالگرہ ہے۔ تبادلوں کی نصف صدی پر نظر ڈالتے ہوئے، ہم سمجھتے ہیں کہ سب سے قیمتی تجربہ باہمی احترام ہے، سب سے مضبوط محرک قوت باہمی مفاد اور جیت جیت کے نتائج ہیں، سب سے بڑا اتفاق رائے کثیرالجہتی ہے، اور سب سے درست سمت شراکت داری ہے۔
جمعہ کے روز وانگ ای نے ایک پر یس کا نفر نس میں کہا کہ گزشتہ 50 سالوں میں، چین۔یورپی یونین تعاون نے بڑی پیش رفت کی ہے۔آج، چین۔یورپی یونین کی معیشتوں کا حجم دنیا کی کل معیشتوں کا ایک تہائی سے زیادہ ہے ، اور چین۔یورپی یونین تعاون مزید اسٹریٹجک اہمیت اور عالمی اثر و رسوخ کا حامل ہے. پائیدار اور مستحکم چین۔ یورپی یونین تعلقات نہ صرف فریقین کے لیے فائدہ مند ہیں بلکہ دنیا کو بھی روشن کریں گے۔