2025-04-06@03:41:31 GMT
تلاش کی گنتی: 5832

«او یونگ سو»:

(نئی خبر)
    اسلام آباد: انسانی سمگلنگ اور ویزا فراڈ کے ایک بڑے نیٹ ورک کا پردہ چاک ہو گیا۔ ایف آئی اے انسدادِ انسانی اسمگلنگ سرکل نے محمد عارف نامی ملزم کو گرفتار کر لیا، جو زیارات کے نام پر شہریوں سے لاکھوں روپے بٹور کر فرار ہو گیا تھا۔ ملزم نے شہریوں کو عراق کی زیارات پر بھجوانے کے بہانے سے ہر فرد سے 45 لاکھ روپے وصول کیے، لیکن انہیں بیرون ملک نہ بھیج کر رقم ہڑپ کر لی۔ بعد ازاں ملزم خود ایران فرار ہو گیا جسے اسلام آباد ائرپورٹ پر واپسی پر گرفتار کرلیا گیا، جہاں اس کا نام پہلے ہی اسٹاپ لسٹ میں شامل تھا۔ ایف آئی اے کے مطابق ملزم کو تفتیش کے لیے...
    قصور کے علاقے چونیاں میں کم عمر لڑکے سمیت دو ڈاکو شہریوں کے ہتھے چڑھ گئے، لوگوں نے درگت بنا کر پولیس کے حوالے کردیا۔ اہل علاقہ کے مطابق چونیاں کے تھانہ الہ آباد کی حدود ارزانی پور میں ایک جوان اور ایک کم سن ڈاکو نے کریانہ اسٹور لوٹنے کی کوشش کی۔ دکاندار کی مزاحمت پر ڈاکوؤں نے فائرنگ شروع کردی، اتنے میں اہل علاقہ بھی جمع ہوگئے اور فائرنگ کے تبادلے کے بعد دونوں ڈاکوؤں کو دبوچ لیا۔ اہل علاقہ نے ڈاکوؤں کی خوب درگت بنائی اور پولیس کے حوالے کردیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکوؤں کو تحویل میں لیکر کاروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ Post Views: 1
    پنجاب میں قیدیوں کی سزا معافی اور بقیہ سزا کا ریکارڈ آن لائن کردیا گیا۔ سیکرٹری داخلہ پنجاب نور الامین مینگل نے جدید سسٹم کا افتتاح کر دیا۔ سسٹم کے تحت قیدیوں کی سزا میں معافی اور بقیہ سزا کا تمام ریکارڈ آن لائن کر دیا گیا ہے۔ قیدیوں کے اہل خانہ اب ایس ایم ایس کے ذریعے رہائی کی تاریخ کے بارے میں جان سکیں گے۔ محکمہ داخلہ کے جوابی میسج میں گزشتہ 2 معافیوں کی تفصیل اور رہائی کی تاریخ دی جائے گی۔ تمام معلومات صرف ایک میسج پر دستیاب ہیں جس کے اسٹینڈرڈ چارجز پانچ روپے ہیں۔ جیل قوانین کے مطابق قیدیوں کی سزا میں کمی یا معافی کی کئی صورتیں ہیں۔ سرکاری سطح پر معافی...
    سیکرٹری داخلہ کا مزید کہنا ہے کہ قیدیوں کی سزا میں معافی کا ریکارڈ بروقت اپڈیٹ کرنے کیلئے قواعد و ضوابط جاری کیے ہیں، محکمہ داخلہ کے ڈائریکٹوریٹ آف مانیٹرنگ کو ہدایت کی ہے کہ جیلوں میں سرپرائز وزٹ کریں، وزیراعلی پنجاب کے پریزن ریفارمز ایجنڈا پر من و عن عملدرآمد یقینی بنایا جائے، کسی بھی سطح پر قواعد کی خلاف ورزی کی صورت میں سخت ایکشن لیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ قیدیوں کی سزا میں معافی اور بقیہ سزا کا تمام ریکارڈ آن لائن کر دیا گیا۔ سیکرٹری داخلہ پنجاب نورالامین مینگل نے جدید سسٹم کا افتتاح کیا۔ سیکرٹری داخلہ کا کہنا ہے کہ قیدیوں کے اہلخانہ صرف ایک ایس ایم ایس کے ذریعے رہائی کی تاریخ بارے جان...
    وفاقی وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری نے کہا ہے کہ پاکستان میں جتنے بھِی سولر سسٹم لگے ہیں ان میں صرف 5 سے 8 فیصد لوگوں نے نیٹ میٹرنگ کروائی ہے۔ وفاقی کابینہ نے نیٹ میٹرنگ پالیسی کو  ری ویو کرنے کا کہا ہے۔ ہم چاہتے ہیں جب لوگ سولر نیٹ میٹرنگ لگائیں تو تین، 4 سال میں پیسے بھی پورے ہوں اور لگوانے والے بھی خوش ہوں۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بجلی کی قیمتوں میں کمی کے اعلان کے بعد ایک کروڑ 80 لاکھ خاندانوں کے بل میں 60 فیصد کمی آئے گی۔ ایک سو یونٹ استعمال کرنے والوں کو پہلے ہی ساڑھے 4 روپے یونٹ مل...
    عالمی خبر ایجنسی کے مطابق امریکی ادارے رومانوی تعلق کے حوالے سے سخت ضوابط رکھتے تھے، جس کو ایک غیر قربتی پالیسی کے طور پر دیکھا جاتا ہے تاہم سرد جنگ کے بعد سے عوامی سطح پر اس پر بات نہیں ہوتی۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی حکومت نے چین میں موجود سرکاری حکام اور ان کے رشتہ داروں کو چینی شہریوں کے ساتھ رومانوی اور جنسی تعلق قائم کرنے سے روک دیا ہے۔ خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق اس معاملے سے براہ راست واقفیت رکھنے والے چار افراد میں سے دو نے اے پی سے بات کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ پالیسی امریکی سفیر نکولس برنز کے چین سے روانہ ہونے سے کچھ دیر پہلے نافذ کی گئی تھی۔...
    کراچی: شہر قائد میں شہریوں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے 2 ڈاکوؤں کو پولیس نے حراست میں لینے کے چند گھنٹوں بعد پولیس مقابلہ ظاہر کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق شاہ لطیف تھانے کی حدود قائدآباد سویڈش کالج کے قریب جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب موٹرسائیکل سوار 2 ڈاکو شہریوں سے لوٹ مار کر کے فرار ہو رہے تھے کہ عوام نے ملزمان کا تعاقب کیا۔  مزید پڑھیں: کراچی، شاہ لطیف ٹاؤن مبینہ پولیس مقابلے میں اسٹریٹ کرائم کا اہم ملزم زخمی حالت میں گرفتار ملزمان کے ہاتھ نہ لگنے پر نامعلوم شہری نے ملزمان پر عقب سے فائرنگ کر دی  جس سے دونوں ڈاکو زخمی ہوگئے تاہم وہ رکے نہیں ، ملزمان پل کراس کر کے...
    آر جے مہوش نے بھارتی کرکٹر یوزویندر چہل کے ساتھ تعلقات کی افواہوں پر ردعمل میں حیران کن بیان دیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق آر جے مہوش نے کہا کہ فی الحال مکمل طور پر سنگل ہوں اور اس پر بہت خوش بھی ہوں۔ مہوش نے یوٹیوب چینل کو انٹرویو میں کہا کہ مجھے شادی کے موجودہ تصور کو سمجھنے میں مشکل ہوتی ہے اور میں وہ ہوں جو صرف اس کے ساتھ ڈیٹ کروں گی جس کے ساتھ شادی ہونے کا یقین ہو۔ آر جے مہوش نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ میں اس شخص کے ساتھ ڈیٹ پر جاؤں گی جس سے شادی کرنا چاہتی ہوں اور میں کبھی بھی کسی سے غیر ضروری ملاقات کی قائل نہیں ہوں۔ اپنے جیون ساتھی کی خوبیوں کے بارے میں...
    اسلام آباد (خبر نگار خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے مہنگائی کی شرح میں مزید کمی پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے کہا ہے کہ رواں سال ماہ رمضان کے دوران شرح مہنگائی گزشتہ کئی  دہائیوں کی کم ترین سطح پر ریکارڈ کی گئی، مہنگائی کی شرح میں واضح کمی حکومتی پالیسیوں کی درست سمت اور حکومت کی عوامی فلاح و بہبود کے لئے انتھک محنت کا ثبوت ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ مارچ 2025 میں مہنگائی کی شرح 0.7 فیصد ریکارڈ ہوئی، گزشتہ سال اسی ماہ یہ شرح 20.7 فیصد تھی۔ انہوں نے کہا کہ  اس وقت ملک میں مہنگائی کی شرح 6 دہائیوں کی کم ترین سطح پر ہے، اس سال ماہ رمضان کے دوران بھی...
    پاکستانی نوجوان کی چین کی شاندار علاقائی روایات اپناتے ہوئے گوانگ شی میں سان یوئے سان تہوار میں شرکت WhatsAppFacebookTwitter 0 4 April, 2025 سب نیوز نان ننگ(شِنہوا)چین کے جنوب گوانگ شی ژوانگ خود مختار علاقے کی فضا روایتی چینی تہوار “سان یوئے سان “کے دوران سریلے گانوں اور بھرپور علاقائی روایات سے لبریز ہے۔ ظفروال کے چھوٹے سے قصبے سے تعلق رکھنے والے 22 سالہ پاکستانی طالب علم محمد عمر رفیق کے لئے یہ ایک شاندار ثقافتی تجربہ تھا۔ ”سان یوئے سان”، جو چینی قمری کیلنڈر کے تیسرے مہینے کا تیسرا دن کو منایا گیا ہے، رواں سال 31 مارچ کو آیا۔گوانگ شی ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل انسٹی ٹیوٹ آف انڈسٹری میں ایک سال تک تعلیم حاصل کرنے...
      ٹریبیکا، امریکہ : پاکستان میں پسماندہ بچوں کو تعلیم فراہم کرنے کرنے والی ایک غیر نفع بخش ادارے سٹیزن فاؤنڈیشن (ٹی سی ایف) یو ایس اے نے ٹریبیکا میں ایک افطار گالا کا اہتمام کیا جس کی میزبانی امریکی فوڈ کمپنی لکشمی نے کی۔ ٹریبیکا میں ٹی سی ایف افطار گالا میں 300 سے زائد مخیر حضرات اور کمیونٹی رہنماؤں نے شرکت کی اور پاکستان میں پسماندہ بچوں کی تعلیم کے لئے ساڑھے 3 لاکھ ڈالرز سے زائد کے عطیات دیئے۔ سٹی کالج آف نیو یارک (سی سی این وائی) میں اسٹوڈنٹ آئی سی این اے پارٹی نے بھی ایک افطار ڈنر کا بندوبست کیا ہے جس میں گھر سے دور 350 سے زائد پاکستانی، بنگلہ دیشی اور بھارتی...
      گھریلو صارفین کو 34روپے 37پیسے فی یونٹ بجلی ملے گی ، صنعتوں کیلئے بجلی کی قیمت میں مزید 7روپے 59پیسے کمی ،جس کے بعد صنعتی صارفین کیلئے فی یونٹ 40 روپے 60پیسے ہوگئی 77 سال سے ملک کو غربت کی جانب دھکیلنے والے مسائل کو جڑ سے اکھاڑ نہ پھینکا تو یہ ریلیف اور آئندہ آنیوالے ریلیف بے معنی ہوجائیں گے، وزیر اعظم شہباز شریف کا تقریب سے خطاب وزیراعظم شہباز شریف نے گھریلو صارفین کیلئے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 7روپے 41پیسے کمی کا اعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ منشور میں کئے گئے وعدے کو پورا کرنے کا وقت آگیا ،معیشت میں بنیادی استحکام آ چکا ہے، ان مسائل جنہوں نے 77 سال ملک کو غربت کی...
      بنیادی افراط زر اب بھی 8فیصد سے اوپر ہے ، نااہل حکومت مہنگائی میں کمی کا جشن منا رہی ہے وزیراعظم کا بجلی سستی کرنے کا اعلان، مشیر خزانہ کے پی اصل اعدادوشمار سامنے لے آئے وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے بجلی سستی کرنے کے اعلان پر مشیر خزانہ خیبر پختونخوا مزمل اسلم اصل اعداد و شمار سامنے لے آئے ۔ردعمل دیتے ہوئے مزمل اسلم نے کہا کہ ایک طرف اعلان کہ گھریلو صارفین کے لیے بجلی 7.41روپے فی یونٹ کم کر دی گئی ہے جبکہ دوسری طرف ادارہ شماریات کے مطابق بجلی کی قیمت 6 روپے فی یونٹ ہے ۔انہوں نے کہا کہ مطلب اب حکومت بجلی استعمال کرنے کا 1.41پیسے الٹا صارف کو دے گی۔مشیر خزانہ...
    نیو یارک: وال اسٹریٹ پر گزشتہ روز شدید مندی کا سامنا رہا اور امریکی مارکیٹس نے کئی سالوں میں سب سے بڑی یومیہ فیصد کی کمی ریکارڈ کی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی وسیع پیمانے پر نافذ کردہ ٹیرف نے عالمی تجارتی جنگ اور عالمی معیشت میں کساد بازاری کے خدشات کو جنم دیا۔ مزید پڑھیں: ٹرمپ کا عالمی تجارت پر بڑا فیصلہ، یورپی یونین اور 46 ممالک پر بھاری ٹیکس عائد ٹرمپ نے امریکہ کی زیادہ تر درآمدات پر 10 فیصد ٹارف عائد کر دیا، جبکہ دیگر ممالک پر کہیں زیادہ ٹیکس لگائے گئے۔ اس اقدام نے عالمی تجارتی نظام میں بڑی خلل اندازی کا امکان ظاہر کیا ہے، جو...
    تمام اصنافِ ادب میں شاعری سب سے ممتاز ہے۔ یہ وہ صنفِ ادب ہے جس میں تخیل اور وجدان کا بہت عمل دخل ہے ،سقراط،افلاطون ،ارسطو، سوفوکلیز،ہومر اور لان جائے نس فکرِ انسانی کی تاریخ میں علم و دانش کے عظیم شارح سمجھے جاتے ہیں۔ افلاطون تمام فلسفیوں میں بہت ممتاز مقام کا حامل تھا۔وہ 17سال کی عمر میں عظیم فلاسفر و استاد سقراط کا شاگرد بنا۔ اس کے بعد اس نے ایتھنز میں اپنی اکیڈمی بنائی جہاں اس نے کوئی 40سال تک علوم فلسفہ کا درس دیا۔ اکیڈمی میں ارسطو اس کا شاگرد رہا۔81سال کی عمر میں افلاطون کی موت ایک شادی میں شرکت کے دوران ہوئی۔اس کی وفات پر تمام ایتھنز نے ماتم کیا۔افلاطون ایک بہت اچھے کردار...
    اوپن اے آئی کے جدید ترین امیج جنریٹر ”GPT-4o“ نے مارکیٹنگ کے انداز کو بدل کر رکھ دیا ہے، جس کے ذریعے کاروبار اب بغیر کسی ماڈل، فوٹوگرافر یا گرافک ڈیزائنر کی خدمات حاصل کیے اعلیٰ معیار کے اشتہاری مواد تیار کر سکتے ہیں۔ یہ ٹول گزشتہ ہفتے متعارف کرایا گیا اور محدود تعداد میں مفت دستیاب ہے، جس نے عام صارفین کو اپنی خاندانی تصاویر کو اسٹوڈیو گِبلی اسٹائل کے فن پاروں میں تبدیل کرنے کا موقع دیا۔ تاہم، اشتہاری صنعت پر اس کے اثرات زیادہ نمایاں رہے، جہاں پروڈکٹ پوسٹرز اور ویڈیوز نے ریونیو کا ایک بڑا حصہ تشکیل دیا۔ اب کاروباری حضرات اور پروڈکٹ مالکان بغیر کسی اضافی لاگت یا زیادہ سے زیادہ 20 ڈالر کے ChatGPT...
    وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کے اعلان کے بعد اوسط ٹیرف میں 7 روپے 41 پیسے فی یونٹ کمی کی گئی ہے، جس کے نتیجے میں قومی اوسط ٹیرف 37 روپے 64 پیسے مقرر ہو گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:بجلی نرخ اور مہنگائی میں کمی نے اسٹاک ایکسچینج کو تگڑا کردیا ایسے میں سوال یہ کہ فی یونٹ بجلی کے نرخ میں کمی کے اعلان کے بعد گھریلو، کمرشل، صنعتی اور جنرل سروسز کے صارفین کو نمایاں کس شرح سے فائدہ پہنچے گا۔  گھریلو صارفین کے لیے ریلیف میڈیا رپورٹ کے مطابق گھریلو صارفین کو اس پیکیج سے بڑی سہولت ملے گی، تاہم 50 یونٹ تک استعمال کرنے والے لائف لائن صارفین کا بل 239 روپے اور 51 سے 100 یونٹ...
    وزیر توانائی اویس لغاری کا کہنا ہے کہ 2 کروڑ صارفین کو فی یونٹ بجلی 11 روپے 50 پیسے سے بھی کم قیمت پر مل رہی ہے۔ یہ قیمت بجلی کی پیداواری لاگت سے بھی 70 فیصد کم ہے۔اپنے بیان میں اویس لغاری نے کہا کہ بجلی تقسیم کار سسٹم میں مزید بہتری لاکر قیمتوں میں کمی کےلیے کام کر رہے ہیں، بجلی کی قیمتوں میں کمی حکومت کا وعدہ وفا کرنے کی طرف اہم اقدام ہے، گھریلوصارفین کیلئے 7.41 روپے اور صنعتوں کیلئے 7.69 روپے فی یونٹ بجلی سستی کی گئی۔ کراچی سمیت ملک بھر کیلئے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی سستی ہوگئینوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی قیمت میں کمی کا اطلاق کے الیکٹرک سمیت تمام ڈسکوز صارفین...
    معروف کمپنیوں کے حصص کی قدر میں بھی کمی آئی ہے۔ جیسے نائیکی کی قدر میں 11 فیصد، گیپ میں 18 فیصد اور ایمیزون میں سات فیصد گراوٹ آئی ہے۔ ایپل، جس کی مصنوعات چین میں بنتی ہیں، کی قدر میں نو فیصد کمی آئی۔ امریکہ میں شمسی توانائی سے متعلق کمپنیوں کے حصص کی قدر میں بھی کمی آئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے دنیا بھر کے کئی ممالک پر ٹیرف عائد کیے جانے کے بعد ملک کی اپنی سٹاک مارکیٹس میں شدید مندی کا رجحان دیکھا گیا ہے۔ ابتدائی گھنٹوں کے دوران سٹاک مارکیٹ انڈیکس ڈو جونز میں 2.8 فیصد، ایس اینڈ پی میں 3.3 فیصد اور نیزڈیک (جہاں اکثر ٹیکنالوجی کمپنیاں لسٹڈ ہیں)...
    ریلیف کے بعد گھریلو صارفین کے لئے فی یونٹ بجلی کی اوسط قیمت 38 روپے 34 پیسے تھی، گھریلو صارفین کے لئے 7 روپے 65 پیسے اوسط کمی کی گئی، کمی کے بعد اوسط قیمت 31 روپے 63 پیسے پر پہنچ گئی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان، ریلیف کے بعد اوسط فی یونٹ کمی کی تفصیلات سامنے آگئیں۔ گھریلو صارفین کے لئے فی یونٹ بجلی کی اوسط قیمت 38 روپے 34 پیسے تھی، گھریلو صارفین کے لئے 7 روپے 65 پیسے اوسط کمی کی گئی، کمی کے بعد اوسط قیمت 31 روپے 63 پیسے پر پہنچ گئی۔ کمرشل صارفین کے لئے فی یونٹ اوسط قیمت 71 روپے 6 پیسے تھی،...
    یونان میں تارکین وطن کی ایک اور کشتی ڈوب گئی، 7 افراد ہلاک WhatsAppFacebookTwitter 0 3 April, 2025 سب نیوز یونان میں تارکین وطن کی ایک اور کشتی ڈوب گئی جس میں 2 خواتین سمیت 7 افراد ہلاک ہوگئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق یونانی کوسٹ گارڈ حکام کا کہنا ہے کہ کشتی حادثہ لیسبوس جزیرے کے قریب پیش آیا، جہاں 31 افراد سوار تھے۔رپورٹس کے مطابق ریسکیو ٹیموں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے سمندر سے 23 افراد کو بحفاظت نکال لیا، تاہم مزید افراد کے لاپتہ ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ حکام کے مطابق، ہلاکتوں میں اضافے کا امکان ہے اور ریسکیو آپریشن جاری ہے۔یونان کشتی حادثے میں کسی پاکستانی کی ہلاکت کی تصدیق نہیں...
    بجلی کے نرخ اور مہنگائی میں کمی  پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس ریکارڈ بلندی پر بند ہوا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: نئے سال کے پہلے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعرات کو 100 انڈیکس 1131 پوائنٹس اضافے سے 118938 پر بند ہوا ہے۔ 100 انڈیکس کاروباری دن میں 1671پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔ بازار میں 42 کروڑ شیئرز کے سودے 28 ارب روپے میں طے ہوئے۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 116 ارب روپے بڑھ کر 14491 ارب روپے ہے۔ دوسری جانب انٹربینک تبادلہ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کا بھاؤ 280 روپے 56 پیسے ہے۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ 8 پیسے اضافے سے 281.99 روپے ہے۔ مزید پڑھیے: وزیراعظم محمد شہباز شریف...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 03 اپریل 2025ء) نیپال میں لڑکیوں کی بڑی تعداد نوعمری میں بیاہی جاتی ہے جس سے ان کی زندگی، معاشرہ اور ملک بری طرح متاثر ہو رہے ہیں۔ اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال (یونیسف) نے اس مسئلے پر قابو پانے کا پروگرام شروع کیا ہے جس کی بدولت ایسی شادیوں میں اب نمایاں کمی آنے لگی ہے۔ملک میں اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال (یونیسف) کی نمائندہ ایلس اکونگا نے یو این نیوز کے ویبو مشرا کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا ہے کہ نیپال میں نوعمری کی شادی ایک ایسا سنگین مسئلہ ہے جو لڑکیوں کو بری طرح متاثر کر رہا ہے۔ تقریباً 18 سال پہلے ملک میں ایسی شادیوں کی شرح...
    کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے شارٹ ٹرم کڈنیپنگ میں ملوث دو جعلی پولیس اہلکار گرفتار کرلیے۔ملزمان نے سول ایوی ایشن ملازم، پولیس اہلکار اور اہم ادارے کے دو افسران سمیت عام شہریوں کو بھی اغوا کیا۔گلشن اقبال بلاک 4 مسکن سگنل کے قریب پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے شارٹ ٹرم کڈنیپنگ میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا، ملزمان میں سے ایک خود کو پولیس افسر دوسرا پولیس اہلکار ظاہر کرتا تھا۔جعلی پولیس افسر کی شناخت بلاول خلجی اور جعلی اہلکار کی شناخت وقاص کے ناموں سے ہوئی ہے، ملزمان نے سول ایوی ایشن ملازم، پولیس اہلکار اور اہم ادارے کے دو افسران سمیت عام شہریوں کو...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 اپریل2025ء) پاکستان کی بڑی تعداد میں کاٹن جننگ فیکٹریاں اور ٹیکسٹائل اسپننگ یونٹس بند ہو جانے کا امکان، پاکستان کو 10 ارب ڈالرز کے نقصان کا خدشہ، اربوں ڈالرز مالیت کا خوردنی تیل، سوتی دھاگہ اور روئی درآمد کرنا پڑے گی۔ تفصیلات کے مطابق کپاس کی کاشت و کھپت بڑھانے اور روئی و سوتی دھاگے کی درآمد کی بجائے کاٹن پراڈکٹس کی برآمدات میں ریکارڈ اضافے سے متعلق تجاویز پر عملدرآمد نہ ہونے کے باعث پورے کاٹن سیکٹر میں تشویش کی لہر پائی جارہی ہے, عیدالفطر کے بعد مزید ٹیکسٹائل اسپننگ ملیں بند ہونے کے خدشات پیدا ہوگئے ہیں. جبکہ روئی، سوتی دھاگے اور خوردنی تیل کی درآمدات پر اربوں ڈالر کے قیمتی زرمبادلہ...
    سیئول(نیوز ڈیسک)جنوبی کوریا کے سائنسدانوں نے نیوکلیئر بیٹری کا ایک نیا خیال پیش کیا ہے جو ڈیوائسز کو ری چارجنگ کیے بغیر صدیوں تک توانائی فراہم کر سکتی ہے۔ ڈائیگو گائیونگبک انسٹیٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے سائنس دانوں کی جانب سے پیش کیے جانے والے اس خیال کے مطابق اس ٹیکنالوجی کا مقصد لیتھیئم بیٹریوں کی جگہ لینا ہے جو وقت کے ساتھ خراب ہوجاتی ہیں اور ان کو ری چارجنگ کی ضرورت ہوتی ہے۔ یہ نئی بیٹری بیٹا وولٹائکس کے اصول پر مبنی ہے جس کے مطابق بِیٹا تابکاری کی توانائی کو بجلی میں تبدیل کیا جاتا ہے۔ اس مقصد کے لیے سائنس دان ریڈیو کاربن (کاربن-14) نامی کاربن کے ریڈیو ایکٹیو آئیسوٹوپ کو استعمال کرتے ہیں جو...
    بجلی کی فی یونٹ اوسط قیمت 45.05 روپے سے کم کرکے 37.64 روپے کردی گئی بجلی کی فی یونٹ اوسط قیمت میں7.41روپے کمی کی گئی ہے، جس کے بعد فی یونٹ اوسط قیمت45.05 روپے سے کم کرکے 37.64 روپے کردی گئی۔ دستاویز کے مطابق گھریلو صارفین کیلئے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 7.15 روپے کمی کی گئی، کمرشل صارفین کیلئے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 8.58 روپے کمی کی گئی، کمرشل صارفین کیلئے فی یونٹ بجلی 71.06روپے سے کم کرکے 62.47 روپے کر دی گئی۔ جنرل سروسز کیلئے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 7.18 روپے کمی کی گئی، جنرل سروسز کیلئے بجلی کی فی یونٹ قیمت 56.66 روپے سے کم کرکے 49.48 روپے مقرر کی گئی ہے۔...
    جرمنی جانے کے خواہشمند پاکستانیوں کے لیے اہم خبر آگئی، ویزے کی درخواستوں کیلئے نیا نظام متعارف کروادیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں جرمن قونصلیٹ جنرل نے شینگن اور طویل مدتی ویزوں کے لیے اپنے ویزا اپائنٹمنٹ کے بکنگ سسٹم کو تبدیل کر دیا ہے۔بڑھتی ہوئی طلب کے باعث درخواست گزاروں اب براہ راست اپائنٹمنٹ بک نہیں کر سکیں گے، اس کے بجائے ایک ویٹنگ لسٹ متعارف کرائی گئی ہے جس میں افراد کو پہلے اپنے ناموں کا اندراج کرنا ہوگا۔ اپائنٹمنٹس بعد میں دستیاب جگہ کی بنیاد پر ترتیب وار تقسیم کی جائیں گی۔ یہ تبدیلی ویزا کی منظوری کے لیے انتظار کے وقت میں اضافہ کرے گی اور فوری درخواست گزاروں کے لیے مشکلات پیدا کر سکتی...
    کراچی (نیوز ڈیسک)جرمنی جانے کے خواہشمند پاکستانیوں کے لیے اہم خبر آگئی، ویزے کی درخواستوں کیلئے نیا نظام متعارف کروادیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں جرمن قونصلیٹ جنرل نے شینگن اور طویل مدتی ویزوں کے لیے اپنے ویزا اپائنٹمنٹ کے بکنگ سسٹم کو تبدیل کر دیا ہے۔ بڑھتی ہوئی طلب کے باعث درخواست گزاروں اب براہ راست اپائنٹمنٹ بک نہیں کر سکیں گے، اس کے بجائے ایک ویٹنگ لسٹ متعارف کرائی گئی ہے جس میں افراد کو پہلے اپنے ناموں کا اندراج کرنا ہوگا۔ اپائنٹمنٹس بعد میں دستیاب جگہ کی بنیاد پر ترتیب وار تقسیم کی جائیں گی۔ یہ تبدیلی ویزا کی منظوری کے لیے انتظار کے وقت میں اضافہ کرے گی اور فوری درخواست گزاروں کے لیے مشکلات...
    وزیراعظم کا بجلی سستی کرنے کا اعلان، مشیر خزانہ کے پی اصل اعدادوشمار سامنے لے آئے WhatsAppFacebookTwitter 0 3 April, 2025 سب نیوز پشاور (آئی پی ایس )وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے بجلی سستی کرنے کے اعلان پر مشیر خزانہ خیبر پختونخوا مزمل اسلم اصل اعداد و شمار سامنے لے آئے۔ ردعمل دیتے ہوئے مزمل اسلم نے کہا کہ ایک طرف اعلان کہ گھریلو صارفین کے لیے بجلی 7.41 روپے فی یونٹ کم کر دی گئی ہے جبکہ دوسری طرف ادارہ شماریات کے مطابق بجلی کی قیمت 6 روپے فی یونٹ ہے۔ انہوں نے کہا کہ مطلب اب حکومت بجلی استعمال کرنے کا 1.41 پیسے الٹا صارف کو دے گی۔مشیر خزانہ خیبر پختونخوا نے کہا کہ دوسری طرف...
    پشاور میں مرغی اور سبزیوں کی قیمت میں بڑی کمی ہو گئی، لاہور میں بھی نئی قیمتیں سامنے آ گئیں۔ پشاور میں مرغی کی قیمت میں 35 روپے فی کلو کمی ہوئی ہے، سرکاری نرخنامے میں زندہ برائلر مرغی کی فی کلو قیمت 570 سے کم ہو کر 535 روپے ہو گئی ہے۔ سرکاری نرخنامے کے مطابق پشاور میں فی کلو ٹماٹر 55 روپے سستے ہوگئے ہیں، نئی قیمت 60 روپے مقرر کی گئی ہے، لیموں کی قیمت 300 سے کم ہو کر 180 روپے فی کلو ہو گئی ہے۔مٹر بھی 20 روپے سستے ہوئے ہیں، نئی قیمت 120 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے، فی کلو کریلا 80 سے کم ہو کر 50 روپے فی کلو میں فروخت...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اپریل2025ء) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے سینئر رہنما، سینیٹ میں مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی لیڈر اور قائمہ کمیٹی برائے خارجہ امور کے چیئرمین سینیٹر عرفان صدیقی نے سینیٹ کے چیئرمین سید یوسف رضا گیلانی کو بین الاقوامی پارلیمانی کانفرنس (آئی ایس سی) کا بانی چیئرمین مقرر ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ نہ صرف یوسف رضا گیلانی بلکہ پورے سینیٹ اور پورے ملک کے لئے اعزاز ہے۔(جاری ہے) جمعرات کو اپنے تہنیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ یہ اعزاز سید یوسف رضا گیلانی کی بطور پارلیمنٹرین، سابق سپیکر قومی اسمبلی سینیٹ کے چیئرمین کی حیثیت سے شاندار خدمات اور شاندار کارکردگی کا اعتراف ہے۔...
    صوبہ سندھ کے ضلع سانگھڑ میں واقع سنجھورو بلاک چک  2-2 کنویں سے پیداوار بحال کر دی گئی۔ ترجمان او جی ڈی سی ایل کی جانب سے جاری بیان کے مطابق  چک 2-2 کنویں سے 115 بیرل یومیہ خام تیل،  70 لاکھ مکعب فٹ یومیہ گیس اور 21میٹرک ٹن یومیہ ایل پی جی کی پیداوار حاصل ہو رہی ہے۔ ترجمان او جی ڈی سی ایل نے کہا کہ  چک 2-2 کنویں سے حاصل شدہ گیس کوایس ایس جی سی ایل نیٹ ورک میں شامل کر دیا گیا، جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے تیل و گیس کی پیداوار میں اضافہ ممکن ہوا۔ انہوں نے کہا کہ او جی ڈی سی ایل بطور آپریٹرچک 2-2 کنویں میں  62.50 فیصد، جی ایچ پی ایل22.50فیصد جبکہ...
    وزیراعظم کا بجلی 7 روپے 41 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 3 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد:وزیراعظم شہبازشریف نے بجلی 7 روپے 41 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کا اعلان کردیا۔اسلام آباد میں بجلی کے نرخوں میں کمی کے حکومتی پیکج کے حوالے سے تقریب منعقد ہوئی۔ وزیراعظم شہباز شریف، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، خواجہ آصف، رانا ثنا اللّٰہ اور دیگر وزرا بھی تقریب میں شریک ہوئے۔ تقریب کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا جس کے بعد نعتِ رسولِ مقبول صلی اللّٰہ علیہ وسلم پیش کی گئی۔ بعدازاں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ آگے بڑھتے ہوئے ماضی پر بھی نظر ڈالنا ضروری ہے، ہمیں کئی...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 03 اپریل 2025ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بدھ کو چین اور یورپی یونین سمیت اپنے بڑے تجارتی شراکت داروں پر سخت محصولات عائد کرنے کا اعلان کیا تھا، جسے انہوں نے ''آزادی کا دن‘‘ قرار دیا۔ یورپی یونین کے لیے نئے محصولات کی یہ شرح 20 فیصد مقرر کی گئی ہے، جو اس سے قبل اسٹیل، ایلومینیم، گاڑیوں اور آٹو پارٹس پر عائد کردہ محصولات کے بعد سامنے آئی ہے۔ یورپی یونین کا ردعمل یورپی یونین کی سربراہ اُزرولا فان ڈئیر لائن نے ان محصولات کو ''عالمی معیشت کے لیے بڑا دھچکا‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ برسلز ''مزید جوابی اقدامات کی تیاری‘‘ کر رہا ہے۔ فان ڈئیر لائن نے ازبکستان کے...
    ویب ڈیسک: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ معاشی میدان میں کامیابیوں کا سلسلہ آگے بڑھا رہے ہیں۔ بجلی کے نرخوں میں کمی کے حکومتی پیکیج کے حوالے سے تقریب میں خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ معاشی ترقی و استحکام کے نتیجے میں خوشخبری سنانے کا موقع میسر آیا ہے، معاشی میدان میں کامیابیوں کا سلسلہ آگے بڑھا رہے ہیں، آگے بڑھتے ہوئے ماضی پر نظر ڈالنا بھی اہم ہے۔ سمارٹ فون استعمال کرنے والوں کے لئے اہم خبر تقریب میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وفاقی وزراء اویس لغاری، محمد اورنگزیب، رانا ثناء اللہ، خواجہ آصف، اعظم نذیر تارڑ، احسن اقبال، عطاء اللہ تارڑ، رانا تنویر حسین، حنیف عباسی، شزا فاطمہ، مصطفیٰ...
    شمالی وزیرستان سے تیل اور گیس کا نیا ذخیرہ دریافت ہوگیا۔ماڑی پیٹرولیم کمپنی نے بڑے ذخیرے کی دریافت کا اعلان کیا، ترجمان کے مطابق دریافت ضلع ہنگو کے فارمیشن سمپوام کنویں سے ہوئی۔ ابتدائی تخمینے میں یومیہ 2 کروڑ مکعب فٹ گیس مل سکے گی۔اعلامیہ ماڑی پیٹرولیم کے مطابق نئی دریافت سے یومیہ 122بیرل خام تیل حاصل ہوگا، کمپنی کی تیل و گیس دریافت کی یہ مسلسل تیسری کامیابی ہے۔
    سٹیزن فاؤنڈیشن (ٹی سی ایف) یو ایس اے کا ٹریبیکا میں افطار گالا WhatsAppFacebookTwitter 0 3 April, 2025 سب نیوز ٹریبیکا، امریکہ : پاکستان میں پسماندہ بچوں کو تعلیم فراہم کرنے کرنے والی ایک غیر نفع بخش ادارے سٹیزن فاؤنڈیشن (ٹی سی ایف) یو ایس اے نے ٹریبیکا میں ایک افطار گالا کا اہتمام کیا جس کی میزبانی امریکی فوڈ کمپنی لکشمی نے کی۔ٹریبیکا میں ٹی سی ایف افطار گالا میں 300 سے زائد مخیر حضرات اور کمیونٹی رہنماؤں نے شرکت کی اور پاکستان میں پسماندہ بچوں کی تعلیم کے لئے ساڑھے 3 لاکھ ڈالرز سے زائد کے عطیات دیئے۔ سٹی کالج آف نیو یارک (سی سی این وائی) میں اسٹوڈنٹ آئی سی این اے پارٹی نے بھی ایک...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے سینیئر رہنما، سینٹ میں مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی پارٹی لیڈر اور قائمہ کمیٹی برائے امور خارجہ کے چیئرمین، سینیٹر عرفان صدیقی نے چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی کو بین الاقوامی پارلیمانی سپیکرز کانفرنس کا بانی چیئرمین مقرر ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ صرف یوسف رضا گیلانی کا نہیں، پوری سینٹ بلکہ پورے ملک کا اعزاز ہے۔ چیئرمین سینٹ کے نام اپنے تہنیتی پیغام میں سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ یہ اعزاز بطور پارلیمنٹیرین، بطور سپیکر قومی اسمبلی اور بطور چیئرمین سینٹ، گیلانی صاحب کی شاندار خدمات اور انتہائی قابل قدر کارکردگی کا اعتراف ہے۔ یہ امر ہم سب کے لیے باعث فخر ہے کہ یوسف...
    امریکا نے چین میں موجود اپنے حکومت کے اہلکاروں، ان کے خاندان کے افراد اور سیکیورٹی کلیئرنس رکھنے والے ٹھیکیداروں پر چینی شہریوں کے ساتھ کسی بھی رومانی یا جنسی تعلقات پر پابندی عائد کر دی ہے۔ امریکی خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) کے مطابق 4 افراد، جنہیں اس معاملے کی براہ راست معلومات تھیں، نے اے پی کو اس پالیسی کے بارے میں بتایا، جو امریکی سفیر نکولس برنرز نے جنوری میں چین چھوڑنے سے کچھ دن پہلے نافذ کی تھی۔ یہ افراد خفیہ ہدایات پر تفصیلات پر بات کرنے کے لیے گمنامی کی شرط پر اے پی سے بات کر رہے تھے۔ اگرچہ کچھ امریکی اداروں کے پاس ایسے تعلقات پر پہلے ہی سخت قواعد...
    ماڑی پیٹرولیم نے اعلامیہ میں کہا ہے کہ ابتدائی تخمینے میں وزیرستان بلاک سے یومیہ 2 کروڑ مکعب فٹ گیس حاصل ہو سکے گی۔ اعلامیے کے مطابق نئی دریافت سے یومیہ 122 بیرل خام تیل حاصل ہو سکے گا۔ اسلام ٹائمز۔ شمالی وزیرستان سے تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔ ماڑی پیٹرولیم نے اعلامیہ میں کہا ہے کہ ابتدائی تخمینے میں وزیرستان بلاک سے یومیہ 2 کروڑ مکعب فٹ گیس حاصل ہو سکے گی۔ اعلامیے کے مطابق نئی دریافت سے یومیہ 122 بیرل خام تیل حاصل ہو سکے گا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل ماڑی انرجیز نے فروری اور مارچ میں وزیرستان سے گیس اورتیل کی دریافت کا اعلان کیا تھا۔ ماڑی انرجیز نے اپنے اعلامیہ...
    پشاور،لاہور(نیوز ڈیسک) مرغی اور سبزیوں کی قیمت میں بڑی کمی ہو گئی، لاہور میں بھی نئی قیمتیں سامنے آ گئیں۔ پشاور میں مرغی کی قیمت میں 35 روپے فی کلو کمی ہوئی ہے، سرکاری نرخنامے میں زندہ برائلر مرغی کی فی کلو قیمت 570 سے کم ہو کر 535 روپے ہو گئی ہے۔ سرکاری نرخنامے کے مطابق پشاور میں فی کلو ٹماٹر 55 روپے سستے ہوگئے ہیں، نئی قیمت 60 روپے مقرر کی گئی ہے، لیموں کی قیمت 300 سے کم ہو کر 180 روپے فی کلو ہو گئی ہے۔ مٹر بھی 20 روپے سستے ہوئے ہیں، نئی قیمت 120 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے، فی کلو کریلا 80 سے کم ہو کر 50 روپے فی کلو میں...
    قیصر کھوکھر: محکمہ داخلہ پنجاب نے عید سے قبل رہا ہونے والے قیدیوں کی تفصیلات جاری کر دیں۔  تفصیلات کے مطابق پنجاب میں 469 قیدیوں نے رہا ہو کر اہل خانہ کیساتھ عید منائی، صدر مملکت کی جانب سے سزا معافی پر 1789 اسیران کو فائدہ ہوا، ان میں سے 1606 اسیران کی سزا میں 6 ماہ کمی ہوئی جبکہ 183 رہا ہوئے۔ مخیر حضرات اور اداروں کی جانب سے جرمانے، دیت، ارش اور دمان کی ادائیگی سے 281 اسیران رہا ہوئے، ایسے نادار قیدیوں کی امداد ہوئی جو سزا پوری کرنے کے باوجود جرمانے کی عدم ادائیگی کے باعث جیلوں میں تھے۔ سونے کی قیمت میں ریکارڈ اضافہ مخیر حضرات اور اداروں نے زکوٰۃ کی مد میں...
    ویب ڈیسک: چیئرمین سینیٹ آف پاکستان، سید یوسف رضا گیلانی کو انٹرپارلیمانی سپیکرز کانفرنس (آئی ایس سی) کا بانی چیئرمین نامزد کر دیا گیا۔  یہ عالمی فورم سیول (جنوبی کوریا) میں قائم ہے دنیا بھر میں پارلیمانی مکالمے کو فروغ دینے، پائیدار ترقی کے اہداف کو آگے بڑھانے اور اہم عالمی چیلنجز جیسے کہ موسمیاتی تبدیلی، قابل تجدید توانائی، اور پانی کی قلت پر بین الاقوامی تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے وقف ہے۔ باؤنسر لگنے کے بعد حارث رؤف کی حالت اب کیسی ہے؟ یہ اہم فیصلہ چیئرمین سینیٹ کے حالیہ کامیاب دورۂ کوالالمپور، ملائشیا کے دوران کیا گیا،ورلڈ سمٹ 2025 کے دوران، جو یونیورسل پیس فیڈریشن (UPF) کے زیرِ اہتمام سیول میں منعقد ہوگی۔  اس سربراہی...
    پاکستان اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 5 اپریل بروز ہفتہ کو ماؤنٹ مونگانوئی میں کھیلا جائے گا۔ نیوزی لینڈ کو سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔ نیوزی لینڈ نے نیپئر میں کھیلے گئے پہلے میچ میں 73 رنز جبکہ ہیملٹن میں کھیلے گئے دوسرے میچ میں 84 رنز سے کامیابی حاصل کر کے سیریز اپنے نام کی۔ پاکستان ٹیم محمد رضوان کی زیر قیادت میدان میں اترے گی۔دیگر نمایاں کھلاڑیوں میں بابر اعظم، نسیم شاہ، امام الحق، سلمان علی آغا، عبداللہ شفیق اور حارث رؤف شامل ہیں۔ نیوزی لینڈ کو مائیکل بریسویل لیڈ کریں گے اور انہیں ڈیرل مچل، جیکب ڈفی، ول ینگ، ول اوروک جیسے تجربہ کار...
    واشنگٹن: امریکی حکومت نے بین الاقوامی ترقیاتی ادارہ (یو ایس ایڈ) کو مکمل طور پر بند کرنے اور اس کے تمام غیر ملکی دفاتر ختم کرنے کا حتمی فیصلہ کر لیا ہے۔ اس اقدام کے تحت ہزاروں امریکی سفارت کاروں، مقامی ملازمین اور سرکاری اہلکاروں کو نوکریوں سے نکالا جا رہا ہے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے رائٹرز کے مطابق، جمعے کے روز امریکی کانگریس کو اطلاع دی گئی کہ یو ایس ایڈ کے تمام ملازمین کو ستمبر تک برطرف کر دیا جائے گا اور اس کے کئی کام اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ میں ضم کر دیے جائیں گے۔ یہ اقدام ڈونلڈ ٹرمپ کی امریکا فرسٹ پالیسی کے تحت کیا جا رہا ہے، جس کی نگرانی ان کے مشیر ایلون مسک کر رہے...
    آج صبح خان یونس کے علاقے مواصی پر قابض فوج نے فضائی حملہ کیا۔ اسرائیلی جنگی طیاروں نے آج صبح خان یونس کے مشرق میں عبسان الکبیرہ پر شدید بمباری کی۔ اسلام ٹائمز۔ غزہ کی پٹی میں صیہونی فوج کی منظم نسل کشی کے دوران گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران درجنوں فلسطینی شہید جبکہ درجنوں زخمی ہو گئے ہیں۔قابض اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی پر فلسطینی نسل کشی کا نیا سلسلہ 17 ویں دن سے جاری رکھا ہوا ہے۔ قابض فوج نے آج مزید کئی فلسطینیوں کو شہید کر دیا۔ مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق قابض فوج نے درجنوں فضائی حملے کیے۔ اور گھروں کو مسمار کیا، جب کہ بنیادی خوراک کے سامان کے داخلے پر پابندی کے اثرات کے...
    — فائل فوٹو شمالی وزیرستان سے تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔اس حوالے سے ماڑی پیٹرولیم کی جانب سے اعلامیہ جاری کیا گیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ ابتدائی تخمینے میں وزیرستان بلاک سے یومیہ 2 کروڑ مکعب فٹ گیس حاصل ہو سکے گی۔اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ نئی دریافت سے یومیہ 122بیرل خام تیل حاصل ہوگا۔ شمالی وزیرستان میں تیل و گیس کے دخائر دریافتماری انرجیز لمیٹڈ نے شمالی وزیرستان سے تیل اور گیس کے ذخائر کی دریافت کا اعلان کیا ہے۔ اس سے قبل گزشتہ ماہ ماڑی انرجیز لمیٹڈ نے شمالی وزیرستان سے تیل اور گیس کی دریافت کا اعلان کیا تھا۔گزشتہ ماہ ماڑی انرجیز کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق...
    چیئرمین سینیٹ آف پاکستان، سید یوسف رضا گیلانی کو انٹرپارلیمانی اسپیکرز کانفرنس (آئی ایس سی) کا بانی چیئرمین نامزد کر دیا گیا۔ یہ عالمی فورم سیئول (جنوبی کوریا) میں قائم ہے دنیا بھر میں پارلیمانی مکالمے کو فروغ دینے، پائیدار ترقی کے اہداف کو آگے بڑھانے اور اہم عالمی چیلنجز جیسے کہ موسمیاتی تبدیلی، قابل تجدید توانائی، اور پانی کی قلت پر بین الاقوامی تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے وقف ہے۔ یہ اہم فیصلہ چیئرمین سینیٹ کے حالیہ کامیاب دورۂ کوالالمپور، ملائشیا کے دوران کیا گیا۔ ورلڈ سمٹ 2025 کے دوران، جو یونیورسل پیس فیڈریشن (UPF) کے زیرِ اہتمام سیئول میں منعقد ہوگی۔ اس سربراہی اجلاس میں 150 ممالک کے 500 مندوبین اور 45 پارلیمانی اسپیکرز شرکت کریں گے۔...
    یوسف رضا گیلانی کو اہم عالمی عہدے کا بانی چیئرمین نامزد کر دیا گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 3 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد:چیئرمین سینیٹ آف پاکستان، سید یوسف رضا گیلانی کو انٹرپارلیمانی اسپیکرز کانفرنس (آئی ایس سی) کا بانی چیئرمین نامزد کر دیا گیا۔یہ عالمی فورم سیئول (جنوبی کوریا) میں قائم ہے دنیا بھر میں پارلیمانی مکالمے کو فروغ دینے، پائیدار ترقی کے اہداف کو آگے بڑھانے اور اہم عالمی چیلنجز جیسے کہ موسمیاتی تبدیلی، قابل تجدید توانائی، اور پانی کی قلت پر بین الاقوامی تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے وقف ہے۔ یہ اہم فیصلہ چیئرمین سینیٹ کے حالیہ کامیاب دورۂ کوالالمپور، ملائشیا کے دوران کیا گیا۔ ورلڈ سمٹ 2025 کے دوران، جو یونیورسل پیس فیڈریشن (UPF) کے...
    اسرائیل کے غزہ پر حملے، یو این پناہ گزین کیمپ کو بھی نشانہ بنایا، 80 افراد شہید WhatsAppFacebookTwitter 0 3 April, 2025 سب نیوز غزہ:اسرائیل کی جانب سے اقوام متحدہ کی پناہ گزین ایجنسی کے طبی مرکز پر حملہ کیا گیا جس میں بچوں اور عورتوں سمیت 22 افراد کا قتل عام کیا گیا۔ خبر ایجنسی کے مطابق بے گھر افراد بیت حنون اور بیت لاحیہ کے علاقوں سے جبری انخلا کے بعد عارضی کیمپ میں پناہ لیے ہوئے تھے کہ اسرائیلی فضائیہ نے ان پر بمباری کر دی۔ اس کے علاوہ غزہ پر اسرائیلی حملوں میں مزید 80 فلسطینی شہید ہوگئے۔ دوسری جانب اسرائیل نے غزہ کے بڑے علاقے پر قبضہ کر کے رفح اور خان یونس کے...
    سفیر عاصم افتخار احمد نے اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب کا منصب سنبھال لیا، انہوں نے اپنی سفارتی اسناد سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کو پیش کردیں۔ ملاقات کے دوران، سفیر عاصم افتخار احمد نے اقوام متحدہ کے منشور اور کثیر الجہتی سفارت کاری کے لیے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا۔ سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے سفیر عاصم کو ان کے نئے منصب پر مبارکباد دی اور ان کی کامیاب مدتِ ملازمت کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ سفیر عاصم افتخار احمد نے سفیر منیر اکرم کی جگہ لی ہے، جو 31 مارچ 2025 کو اپنی مدت مکمل کرنے کے بعد اس منصب سے سبکدوش ہوئے ہیں۔ سفیر عاصم افتخار احمد نے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 03 اپریل 2025ء) میانمار میں آنے والے تباہ کن زلزلوں سے جہاں بڑے پیمانے پر ہلاکتیں اور تباہی ہوئی ہے وہیں اس آفت نے صںفی عدم مساوات میں بھی اضافہ کر دیا ہے اور لاکھوں خواتین اور لڑکیوں کے لیے تشدد و تفریق کے خدشات بڑھ گئے ہیں۔امدادی کارروائیوں میں صنفی بنیاد پر تحفظ سے متعلق ورکنگ گروپ کے مطابق، اپنے خاندانوں سے بچھڑ کر گنجان پناہ گاہوں میں رہنے والی لڑکیوں کے لیے خطرات کہیں زیادہ ہیں جہاں انہیں حسب ضرورت نجی اخفا میسر نہیں ہوتا۔ یہ ورکنگ گروپ جنسی و تولیدی صحت کے لیے اقوام متحدہ کے ادارے (یو این ایف پی اے) اور یو این ویمن کے زیرقیادت کام کرتا...
    لندن: نیو یارک ٹائمز کی ایک تازہ رپورٹ نے بھارتی حکومت کے جنگی جنون اور فسطایت کو بے نقاب کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ بھارت نے حساس ٹیکنالوجی اور اسلحہ روس کو فراہم کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق برطانوی ایرو اسپیس کمپنی ایچ آر اسمتھ گروپ کی"ٹیک ٹیسٹ" کمپنی نے بھارت کو 2 ملین ڈالر کی حساس ٹیکنالوجی فروخت کی، جو بعد ازاں روس کو منتقل کی گئی۔ مزید پڑھیں: روس کیلیے یوکرین کیخلاف لڑتے ہوئے 12 بھارتی ہلاک اور 16 لاپتا؛ مودی سرکار کی تصدیق رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایچ آر اسمتھ گروپ کی "ٹیک ٹیسٹ" کمپنی نے 2023-24 کے دوران بھارت کو 70 سے زائد انتہائی حساس 'ٹائر 2' ممنوعہ ٹیکنالوجی فراہم کی،...
    لاہور (نیوز رپورٹر) معمارِ نوائے وقت، امام صحافت اور پاکستان کی نظریاتی سرحدوں کے  امین مجید نظامی کا 97 واں یومِ ولادت آج منایا جائے گا۔ مجید نظامی کے عزم اور ان کی ملک پاکستان کے ساتھ وفاداری کے جذبے کو دیکھتے ہوئے ان کے عقیدت مند آج بھی انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ اس بات میں کوئی شک نہیں ہے کہ ادارہ نوائے وقت نے آبروئے صحافت مجید نظامی کی ادارت میں جہاں ملک کی نظریاتی سرحدوں کی حفاظت کا قومی فریضہ ادا کیا وہیں کشمیریوں کیلئے اپنی آواز کو اپنی قلم اور ادارے کی تحریروں سے اُجاگر کیا اور کشمیر کی آزادی کی تحریک کو کبھی دبنے نہیں دیا۔ انہوں نے ہمیشہ بھارت کی مکاریوں کو دنیا...
    لاہور؍ اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+ خبر نگار) چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی کو انٹر پارلیمانی سپیکرز کانفرنس (آئی ایس سی) کا بانی چیئرمین نامزد کر دیا گیا ہے۔ جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیئول میں قائم عالمی فورم دنیا بھر میں پارلیمانی مکالمے کو فروغ دینے، پائیدار ترقی کے اہداف کو آگے بڑھانے اور اہم عالمی چیلنجز جیسے کہ موسمیاتی تبدیلی، قابل تجدید توانائی، اور پانی کی قلت پر بین الاقوامی تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے وقف ہے۔ چیئرمین سینٹ یوسف رضا گیلانی کو اس اہم فورم کا بانی چیئرمین حالیہ کامیاب دورہ کوالالمپور کے دوران نامزد کیا گیا۔ یونیورسل پیس فیڈریشن (یو پی ایف) کے زیر اہتمام سیئول میں منعقد بین الاقوامی سربراہی اجلاس 2025ء کے دوران...
    اسلام آباد (آئی این پی+ این این آئی) پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ اور آسٹریلوی ہائی کمشنر نیل ہاکنز نے تمام پاکستانیوں کو عید کی مبارک باد دی ہے۔ سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیغام میں پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے اپنے تہنیتی پیغام میں اپنی اور برطانوی ہائی کمشن کی جانب سے تمام مسلمانوں کی عید کی مبارک باد دی۔ برطانوی ہائی کمشنر نے کہا کہ عید کا دن اپنی فیملی، پیاروں کے ساتھ خوشی منانے کا دن ہے جیسا کہ ہم اس وقت ایک بہت ہی چیلنجنگ دور سے گزر رہے ہیں۔ سب کو عیدمبارک! اسی طرح پاکستان میں تعینات آسٹریلوی ہائی کمشنر نیل ہاکنز نے اپنے عیدالفطر...
    اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ  نے کہا ہے کہ کاٹلنگ آپریشن میں 17 خارجی ہلاک ہوئے، کسی عام شہری کو نقصان نہیں کوئی پہنچا، کوئی ڈرون حملہ نہیں ہوا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ کاٹلنگ آپریشن میں 17 خارجی ہلاک ہوئے، کسی عام شہری کو نقصان نہیں پہنچا، اور کوئی ڈرون حملہ نہیں ہوا بلکہ سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کی۔عطا تارڑ نے ایکس پر لکھا کہ آپریشن کی جگہ سے قریبی آبادیاں 6 سے 9 کلومیٹر دور تھیں، وہاں کوئی سولین گھر موجود نہیں تھا۔وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا ہے کہ مقامی جرگے میں کچھ افراد نے خارجیوں کو سہولت فراہم کرنے...
    292 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے قومی ٹیم 208 رنز پر ڈھیرہوگئی فہیم اشرف 73 ، نسیم شاہ 51 رنز بناکر نمایاں رہے، مچل کی 99 رنز کی عمدہ اننگ نیوزی لینڈ نے پاکستان کو دوسرا ون ڈے میچ بھی ہرا کر 3 میچز کی سیریز میں فیصلہ کْن برتری حاصل کرلی۔ سیریز کا آخری میچ 5 اپریل کو کھیلا جائے گا۔ہیملٹن میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا تھا جس کے بعد نیوزی لینڈ نے پاکستان کو جیت کے لیے 293 رنز کا ہدف دیا تھا۔292 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے قومی ٹیم 208 رنز ہی بناسکی اور پوری ٹیم آؤٹ ہوگئی، پاکستان کی جانب سے فہیم...
    لاہور: چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کو انٹرپارلیمانی اسپیکرز کانفرنس(آئی ایس سی) کا بانی چیئرمین نامزد کر دیا گیا ہے۔ جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیئول میں قائم عالمی فورم دنیا بھر میں پارلیمانی مکالمے کو فروغ دینے، پائیدار ترقی کے اہداف کو آگے بڑھانے اور اہم عالمی چیلنجز جیسے کہ موسمیاتی تبدیلی، قابل تجدید توانائی، اور پانی کی قلت پر بین الاقوامی تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے وقف ہے۔ چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کو اس اہم فورم کا بانی چیئرمین حالیہ کامیاب دورہ کوالالمپور کے دوران نامزد کیا گیا، جہاں انہوں نےآئی ایس سی کے آئندہ اجلاس سے متعلق خصوصی بریفنگ میں شرکت کی۔ یونیورسل پیس فیڈریشن(یو پی ایف) کے زیر اہتمام...
    یورک ایسڈ ایک فضلہ پیداوار ہے جو جسم میں پیورائنز کو توڑنے کے دوران بنتا ہے، جو کہ سرخ گوشت، سمندری غذا اور الکوحل میں پایا جاتا ہے۔ عام طور پر، گردے یورک ایسڈ کو فلٹر کرکے پیشاب کے ذریعے خارج کر دیتے ہیں۔ تاہم، جب جسم زیادہ یورک ایسڈ پیدا کرتا ہے یا گردے اسے صحیح طریقے سے خارج نہیں کر پاتے، تو یورک ایسڈ کی سطح بڑھ جاتی ہے جس سے جوڑوں کا درد، گردے کی پتھری، گردوں کا نقصان، سوزش، جوڑوں کی اکڑن، ذیابیطس، موٹاپا اور دیگر مسائل پیدا ہو سکتے ہیں۔ کہا جاتا ہے کہ صحت مند طرز زندگی اختیار کرنا اور صحیح غذائیں کھانا قدرتی طور پر یورک ایسڈ کو کم کرنے میں مدد فراہم...
    بھارت میں ایک بار پھر غیر ملکی سیاح خاتون کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنائے جانے کا واقعہ رونما ہوا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق شہر حیدرآباد میں 22 سالہ جرمن سیاح لڑکی اور اس کے ساتھی کو ایک شخص نے اپنی گاڑی میں شہر گھمانے کی پیشکش کی۔ اُس گاڑی میں بچے بھی موجود تھے اس لیے غیر ملکی سیاحوں نے یہ پیشکش بغیر کسی ہچکچاہٹ کے قبول کرلی۔ جب مرد سیاح بچوں کو لے کر تصاویر بنانے گاڑی سے اترا تو ڈرائیور نے گاڑی بھگا دی اور سنسان علاقے میں لے گیا۔ جہاں 24 سالہ ڈرائیور نے جرمن سیاح کو ڈرا دھمکا کر جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا اور فرار ہوگیا۔ معاملہ پولیس تک پہنچا اور سی سی ٹی وی فوٹیجز...
    لبرل ڈیموکریٹ کے خارجہ امور کے ترجمان کیلم ملر ایم پی نے کہا ہے کہ ہفتوں تک ڈونلڈ ٹرمپ کے نقصاندہ رویئے پر تنقید سے گریز کرنے کے باوجود، اب یہ واضح ہوتا جا رہا ہے کہ حکومت ٹرمپ کی عالمی تجارتی جنگ میں برطانیہ کیلئے کوئی استثنیٰ حاصل کرنے میں ناکام ہوچکی ہے۔ ٹرمپ نے ثابت کر دیا کہ وہ معیشت کے حوالے سے ناقابلِ بھروسہ شراکت دار ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ برطانیہ کی اپوزیشن جماعت لبرل ڈیموکریٹک پارٹی نے کہا ہے کہ برطانیہ کو کینیڈا اور یورپ کے ساتھ "متحدہ محاذ" بنانا چاہیئے، تاکہ ٹرمپ کی تجارتی جنگ کا مقابلہ کیا جاسکے۔ لبرل ڈیموکریٹک پارٹی کی پریس ریلیز میں کہا گیا کہ لبرل ڈیموکریٹس یورپ اور کینیڈا کے ساتھ...
    اسلام ٹائمز: کینیڈا اور گرین لینڈ کے خلاف ٹرمپ کی دھمکیوں نے بھی نیٹو معاہدے کے آرٹیکل 5 کے بارے میں امریکی عزم میں کمی کو منکشف کیا ہے، جس کے مطابق ایک رکن پر حملے کو سب پر حملہ تصور کیا جاتا ہے۔ تاہم، 2023 میں منظور کردہ ایک قانون کے مطابق نیٹو سے امریکہ کی علیحدگی کے لیے کانگریس کی منظوری درکار ہے، لیکن بہت سے ماہرین کا خیال ہے کہ ٹرمپ چاہیں تو اس قانون کو نظر انداز کر سکتے ہیں۔ خصوصی رپورٹ:  واشنگٹن کی نئی پالیسیوں کی وجہ سے نیٹو کو اپنی 76 سالہ تاریخ کے سب سے سنگین بحرانوں میں سے ایک کا سامنا ہے۔ فارن افئیرز میگزین کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کی وائٹ ہاؤس...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 02 اپریل 2025ء) گزشتہ سال مسلح افراد نے سوڈان کے دارالحکومت خرطوم میں لیلیٰ کے گھر دھاوا بولا اور انہیں اٹھارہ سالہ بیٹی اور بیٹے سمیت گرفتار کر لیا۔ حملہ آور افراد کا الزام تھا کہ لیلیٰ کے شوہر ملکی فوج میں کام کرتے ہیں اور وہ اس کے لیے جاسوسی کرتی ہیں۔لیلیٰ نے اقوام متحدہ کے ادارہ برائے جنسی و تولیدی صحت (یو این ایف پی اے) کو بتایا ہے کہ ان لوگوں نے ان کی بیٹی کو خواتین کی جیل میں ڈال دیا جبکہ بیٹے اور خود انہیں تشدد کا نشانہ بنا کر 'اعتراف جرم' کے لیے مجبور کیا گیا۔ Tweet URL اس وقت خرطوم کے متعدد اہم علاقوں پر حکومت...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم شہبازشریف نے صدرمملکت آصف زرداری کی صحتیابی کے  لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔وزیراعظم نے صدرمملکت کی صحت سے متعلق  تشویش کا اظہار کیا اور ان کی جلد شفایابی کی دعا کی۔انہوں نے کہا کہ صدرمملکت آصف زرداری کی جلد صحتیابی کے لیے قوم دعا کرے۔ شہباز شریف نے صدرمملکت کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ خیال رہے کہ صدر مملکت آصف علی زرداری کراچی کے نجی ہسپتال میں زیرعلاج ہیں۔جیو نیوز سے گفتگو میں صدر مملکت کے ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم حسین کا کہنا تھاکہ صدر آصف علی زرداری کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے اور انہیں آئیسولیشن میں رکھا گیا ہے۔ان کا کہنا تھاکہ آصف علی زرداری انفیکشنز ڈیزیز...
    راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور اور ان کے مشیر برائے اطلاعات بیرسٹرسیف کی پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان سے اڈیالہ جیل میں طویل ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ جیو نیوز کے مطابق ڈھائی گھنٹے ملاقات کا محوراسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات تھا اور علی امین، بیرسٹرسیف بانی پی ٹی آئی کو قائل کرنے میں کامیاب ہوئے۔  پی ٹی آئی نے علی امین گنڈاپور کی پیشکش پر نیم رضامندی ظاہر کی۔علی امین گنڈاپور نے صوبائی معاملات پربھی بانی پی ٹی آئی کو بریف کیا اور ملاقات میں قیادت پر سوشل میڈیا پرجاری تنقید بھی زیر بحث آئی جبکہ ملاقات میں اداروں سے ٹکراؤ کی پالیسی پر نظرثانی پر بھی بات ہوئی۔ جن پچوں پر...
    ہارورڈ یونیورسٹی کے طلباء نے غزہ کی پٹی پر اسرائیل کی نسل کشی کی جنگ کے بعد 17 ویں مہینے کے موقع پر 17 منٹ کی "علامتی موت” اور علامتی جنازوں کے ذریعے اسرائیلی جنگی جرائم کے خلاف احتجاج کیا۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی یونیورسٹیوں میں غزہ جنگ کیخلاف پھر سے مظاہرے شروع ہو گئے ہیں۔ امریکی ریاست میساچوسٹس میں ہارورڈ یونیورسٹی کے طلباء نے غزہ میں فلسطینی نسل کشی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ ہارورڈ یونیورسٹی کے طلباء نے غزہ کی پٹی پر اسرائیل کی نسل کشی کی جنگ کے بعد 17 ویں مہینے کے موقع پر 17 منٹ کی "علامتی موت” اور علامتی جنازوں کے ذریعے اسرائیلی جنگی جرائم کے خلاف احتجاج کیا۔ مظاہرین نے بینرز اٹھا رکھے تھے...
    وزیراعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ملاقات کی اور انہیں افغان باشندوں کی وطن واپسی کے عمل کی پیشرفت کے حوالے سے آگاہ کیا۔ یہ بھی پڑھیں: افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کو پاکستان چھوڑنے کی ہدایت میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر داخلہ نے وزیراعظم کو ملک میں سیکیورٹی اقدامات پر پیشرفت سے بھی تفصیلی  آگاہ کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے بالخصوص عید الفطر کے موقع پرملک میں امن و امان کی صورتحال پر اظہاراطمینان کیا۔ یاد رہے کہ حکومت پاکستان کی جانب سے غیر قانونی طور پر رہائش پذیر اور افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کو 31 مارچ تک پاکستان چھوڑنے کی ڈیڈ لائن دی گئی تھی۔ میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ یکم اپریل...
    عیدالفطر صرف ایک تہوار نہیں، بلکہ خوشیوں، محبت اور بھائی چارے کا حسین موقع ہے، جہاں مسلمان رمضان کے بابرکت مہینے کے بعد رب کی نعمتوں کا شکر ادا کرتے ہیں۔ دنیا کے مختلف ممالک میں عید مختلف انداز میں منائی جاتی ہے، اور ہر قوم نے اپنی ثقافت، روایات اور رسم و رواج کے مطابق اس دن کو خاص بنانے کے لیے الگ الگ طریقے اپنائے ہیں۔ پہلے عید صرف ایک دن کا تہوار نہیں، بلکہ کئی دنوں پر محیط جشن ہوا کرتی تھی۔ محلے کی گلیاں بچوں کی چہچہاہٹ سے آباد رہتیں، دوست احباب ایک دوسرے کے گھروں میں جا کر عید کی خوشیوں میں شریک ہوتے، اور بزرگ اپنی دعاؤں سے ان محفلوں کو بابرکت بناتے۔ نئے...
    عید کے موقع پر شہریوں کی بڑی تعداد نے لاہور چڑیا گھر اور سفاری پارک کا رخ کیا، جب کہ لاہور چڑیا گھر میں انٹری ٹکٹ کے  معاملے پر ڈی جی پنجاب وائلڈلائف چڑیا گھر پہنچے اور داخلہ گیٹ پر صرف 100 روپے انٹری ٹکٹ لینے کی ہدایت کی۔ عید کے تیسرے اور آخری روز لاہور کے تفریحی مقامات پر شہریوں کا رش برقرار رہا۔ لاہور چڑیا گھر میں ہالو ورس شہریوں کی توجہ کا مرکز بنا رہا، جہاں فیملیز نے تھری ڈی ٹیکنالوجی کے ذریعے تصاویر بنوائیں اور جنگل کے ماحول سے محظوظ ہوئیں۔ سفاری زو میں بھی گہما گہمی عروج پر رہی، جہاں سیاحوں نے لائن سفاری، ٹائیگر سفاری اور ڈئیر سفاری کا لطف اٹھایا۔ ایک بچے احمد نے خوشی کا اظہار کرتے...
    بیجنگ :چینی پیپلز لبریشن آرمی کے ایسٹرن تھیٹر کے ترجمان سینئر کرنل شی ای نے کہا کہ چینی پیپلز لبریشن آرمی کے ایسٹرن تھیٹر نے آبنائے تائیوان کے وسطی اور جنوبی حصوں کے متعلقہ پانیوں میں “آبنائے تھنڈر -2025 اے” مشق کا انعقادبدھ کے روز کیا ، جس میں تصدیق اور شناخت ، انتباہ اور بے دخلی ، انٹرسپشن اور قبضے جیسے پہلووں پر عمل درآمد کی مشق کی گئی ، اور چینی افواج کی خطے کو کنٹرول کرنے کی صلاحیت ، مشترکہ سیل اور کنٹرول کرنے ، اور کریک ڈاؤن جیسے موضوعات پر عمل درآمد کی صلاحیتوں کا اظہار کیا گیا۔ Post Views: 1
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 02 اپریل 2025ء) ایک حالیہ مطالعے کے نتیجے میں سامنے آیا ہے کہ جرمنی میں اسٹارٹ اپ کمپنیوں کے بانیوں میں خواتین کی شرح پچھلے سال کچھ کم ہوئی اور اب صرف 19 فیصد ہے۔ یعنی ہر پانچ میں سے چار اسٹارٹ اپس کے قیام کے وقت ان کمپنیوں کے مالکان مرد ہوتے ہیں۔ یہ سروے اسٹارٹ اپ ایسوسی ایشن کی جانب سے بیرٹلزمان فاؤنڈیشن کے لیے کیا گیا، جس میں 1800 اسٹارٹ اپس کے مالکان اور 1000 طلبہ نے حصہ لیا۔ اس جائزے میں اسٹارٹ اپس کے بانیوں میں خواتین کی کم شرح کی مختلف وجوہات کی نشاندہی کی گئی ہے، جیسے کہ رول ماڈلز کا نہ ہونا اور معاشرے میں ان...
    ویب ڈیسک: موٹروے پولیس نے عید کے اختتام پر موٹرویز اور قومی شاہراہوں پر بڑھتے ہوئے ٹریفک بہاؤ کے پیش نظر ٹریول ایڈوائزری جاری کر دی۔  ترجمان موٹروے کے مطابق چند احتیاطی تدابیر اپناتے ہوئے اپنا سفر محفوظ اور آرام دہ بنائیں، سفر شروع کرنے سے پہلے گاڑی کا انجن آئل، پانی، ٹائر پریشر اور بریک چیک کر لیں۔  دوران ڈرائیونگ سیٹ بیلٹ کا استعمال، حد رفتار کی پابندی، اگلی گاڑی سے محفوظ فاصلہ اور لین اور لائن کا خیال رکھیں۔  اسلحہ زور پر تشدد اور ہوائی فائرنگ کرنے والے 5 ملزمان گرفتار   لمبے سفر سے پہلے ڈرائیور کا مکمل فریش ہونا اور دو سے ڈھائی گھنٹے کی ڈرائیونگ کے بعد کچھ وقت آرام کرنا ضروری ہے،نیند...
    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ون ڈے اور ٹی 20 فارمیٹ کی نئی پلیئرز رینکنگ جاری کردی جس کے تحت پاکستان کا کوئی بولر ٹاپ 20 میں شامل نہیں۔ یہ بھی پڑھیں: نیوزی لینڈ نے پاکستان کو دوسرے ون ڈے میں 84 رنز سے شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی ون ڈے رینکنگ میں شبمن گل پہلے جبکہ بابراعظم دوسرے نمبر پر برقرار ہیں۔ فخر زمان کا 20 ویں اور محمد رضوان 21 ویں نمبر پر ہیں۔ شاہین آفریدی 2 درجہ تنزلی کے بعد 11ویں نمبر پر چلے گئے ہیں۔ مزید پڑھیے: نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستانی ٹیم کو ایک اور شکست، ’کلب لیول کا بولر بھی شاہین آفریدی سے اچھی بالنگ کرلیتا‘ ٹی 20 بلے بازوں میں آسٹریلیا...
    گوجرانوالہ(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02اپریل 2025)پنجاب کے علاقے گوجرانوالہ میں گھرمیں گیس لیکج کے باعث ہونے والے دھماکے میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق ہوگئے،جاں بحق ہونے والے 3بچے اور 3خواتین شامل ہیں،واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکارموقع پر پہنچ گئے جنہوں نے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا ،بتایا گیا ہے کہ گھر میں کام کے دوران گیس سلنڈرمیں گیس لیکج سے دھماکہ ہوگیا اور آگ بھڑک اٹھی جس نے پورے گھر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔زخمیوں کو لاہور کے ہسپتال منتقل کیاگیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے ۔جاں بحق ہونے والوں میں6 سالہ جویریہ، 3سالہ میرب،2 سالہ اویس،27 سالہ امبر، 26 سالہ انسا اور 50 سالہ فہمیدہ شامل ہیں۔واضح...
    راولپنڈی: موٹروے پولیس نے عید کے اختتام پر موٹر ویز اور قومی شاہراہوں پر بڑھتے ہوئے ٹریفک بہاؤ کے پیش نظر ٹریول ایڈوائزری جاری کر دی۔ ترجمان موٹروے کے مطابق چند احتیاطی تدابیر اپناتے ہوئے اپنا سفر محفوظ اور آرام دہ بنائیں، سفر شروع کرنے سے پہلے گاڑی کا انجن ائل، پانی، ٹائر پریشر اور بریک چیک کر لیں۔ دوران ڈرائیونگ سیٹ بیلٹ کا استعمال، حد رفتار کی پابندی، اگلی گاڑی سے محفوظ فاصلہ اور لین اور لائن کا خیال رکھیں۔ لمبے سفر سے پہلے ڈرائیور کا مکمل فریش ہونا اور دو سے ڈھائی گھنٹے کی ڈرائیونگ کے بعد کچھ وقت آرام کرنا ضروری ہے۔ نیند یا غنودگی کی حالت میں ہرگز ڈرائیو نہ کریں۔ مسافر بردار گاڑیوں...
    بھارت(نیوز ڈیسک)بھارتی ریاست تلنگانہ کے ضلع کومرم بھیم آصف آباد میں ایک ایسا انوکھا واقعہ پیش آیا جس نے سب کو حیران کر دیا۔ ایک نوجوان نے ایک ہی وقت اور ایک ہی منڈپ میں دو لڑکیوں سے شادی رچا لی۔ سوریا دیو نامی اس نوجوان کا کہنا ہے کہ وہ لال دیوی اور جھلکاری دیوی دونوں سے محبت کرتا تھا، اور اسی لیے اس نے ایک ہی تقریب میں دونوں سے شادی کرنے کا فیصلہ بھی کیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سوریا دیو نے اپنی شادی کے دعوت نامے پر دونوں دلہنوں کے نام چھپوائے اور ایک شاندار تقریب کا اہتمام کیا۔ ذرائع کے مطابق سوریا دیو جب لال دیوی اور جھلکاری دیوی دونوں سے محبت کرنے لگا تو...
    نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز کے دوسرے ون ڈے میچ میں پاکستان کی پوری ٹیم کیچ آؤٹ ہوگئی۔ ہیملٹن میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 292 رنز بنائے جبکہ ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی پوری ٹیم 208 رنز  بناکر آل آؤٹ ہوگئی اور 84 رنز سے شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔ قومی ٹیم نے ہدف کے تعاقب کا آغاز نہایتی مایوس کُن انداز میں کیا، پاکستان کے اوپنر عبداللہ شفیق نے 11 گیندوں پر صرف ایک رن بنا کر چلتے بنے، بابراعظم نے بھی ان کی تقلید کی اور 3 گیندوں پر 1 رن بنا کر پویلین لوٹ گئے جبکہ امام الحق کی ہمت صرف...
    سٹی42: عید الفطر کا تیسرا روز شہر لاہور میں مزدوروں کے لیے خوشی کی بجائے اداسی لے کر آیا۔ عید کے روز بھی سینکڑوں مزدور روزی کے لیے سڑکوں پر موجود ہیں، جہاں وہ اپنی عید کی خوشیاں اپنے گھروں میں گزارنے کے بجائے شہر کی سڑکوں پر گزارنے پر مجبور ہیں۔ مزدوروں کا کہنا ہے کہ ان کے پاس اتنے وسائل نہیں ہیں کہ وہ عید کے دن اپنے گھروں کو جا سکیں۔ ان کی آنکھوں میں اداسی اور چہروں پر تھکن نمایاں تھی۔  اسلحہ زور پر تشدد اور ہوائی فائرنگ کرنے والے 5 ملزمان گرفتار اُن کا کہنا ہے کہ گھر جانے کے لیے پیسے نہیں تھے، اسی لیے عید پر اپنے بچوں کے ساتھ...
    واشنگٹن: امریکا نے ایران کے ڈرون نیٹ ورک پر سخت پابندیاں عائد کر دی ہیں اور متحدہ عرب امارات اور چین کی کمپنیوں کو بھی نشانہ بنایا ہے۔ امریکی حکام کے مطابق ایران، روس اور دہشت گرد گروپوں کو ڈرون فراہم کر رہا ہے، جس کی وجہ سے 6 ایرانی اور غیر ملکی ادارے اور 2 ایرانی شہریوں پر سنگین الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ امریکی محکمہ خارجہ اور محکمہ انصاف کا کہنا ہے کہ یہ کمپنیاں ایران کو ڈرون ٹیکنالوجی اور پرزہ جات فراہم کر رہی تھیں۔ اس معاملے میں ایرانی شہریوں کے خلاف مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے۔  
    نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ایک روزہ میچ میں شکست کے بعد محمد رضوان کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کی کنڈیشنز اچھی نہیں ہیں لیکن ہم کچھ عرصے سے اہم موقعوں کو ضائع کر رہے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: نیوزی لینڈ نے پاکستان کو دوسرے ون ڈے میں 84 رنز سے شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے محمد رضوان نے کہا  فہیم اشرف اور نسیم شاہ نے بہترین بیٹنگ کی لیکن ہماری مجموعی کارکردگی مایوس کن رہی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے بولرز سوئنگ نہیں کرسکے جبکہ نیوزی لینڈ کے بولرز نے اچھی بولنگ کی۔ محمد رضوان نے کہا کہ یہاں کی کنڈیشنز چیلنجنگ ہیں مگر یہ کوئی معذرت نہیں ہے۔ کپتان...
    حریت ترجمان کا کہنا ہے کہ بھارت ظلم و تشدد کی پالیسی کے ذریعے کشمیریوں کو ہرگز مرعوب نہیں کر سکتا اور وہ حق پر مبنی اپنی جدوجہد مقصد کے حصول تک جاری رکھیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ بھارت کی ہٹ دھرمی، غیر حقیقت پسندانہ طرز عمل اور جارحانہ پالیسی تنازعہ کشمیر کے پرامن حل کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں۔ ذرائع کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈووکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر سے ایک بیان میں کہا ہے کہ اقوام متحدہ نے کشمیریوں کے حق خودارادیت کے حوالے سے کئی قراردادیں پاس کر رکھی ہیں، کشمیری ان قراردادوں پر عملدرآمد کا مطالبہ کر رہے ہیں لیکن بھارت ان کی...
    حریت ترجمان کا کہنا ہے کہ بھارت ظلم و تشدد کی پالیسی کے ذریعے کشمیریوں کو ہرگز مرعوب نہیں کر سکتا اور وہ حق پر مبنی اپنی جدوجہد مقصد کے حصول تک جاری رکھیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ بھارت کی ہٹ دھرمی، غیر حقیقت پسندانہ طرز عمل اور جارحانہ پالیسی تنازعہ کشمیر کے پرامن حل کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں۔ ذرائع کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈووکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر سے ایک بیان میں کہا ہے کہ اقوام متحدہ نے کشمیریوں کے حق خودارادیت کے حوالے سے کئی قراردادیں پاس کر رکھی ہیں، کشمیری ان قراردادوں پر عملدرآمد کا مطالبہ کر رہے ہیں لیکن بھارت ان کی...
    یورپ کے لوگ جو اپنی گوری رنگت کے سبب جانے جاتے ہیں ان میں سے زیادہ تر افراد کی جلد پہلے ایسی نہیں تھی جیسی کہ اب ہے۔ ایک تحقیق کے مطابق 3 ہزار سال پہلے یورپ کے زیادہ تر لوگوں کی سیاہ ہوا کرتی تھی۔ یہ بھی پڑھیں: مونارک تتلیاں معدومیت کے دہانے پر، امریکا نے اہم قدم اٹھالیا 34 ممالک سے لیے گئے 348 جینیاتی نمونوں کے تجزیے سے معلوم ہوا کہ قدیم اور قدیم یورپ میں 63 فیصد افراد کی جلد سیاہ تھی۔ 29 فیصد کی جلد درمیانی تھی اور صرف 8 فیصد کی جلد گوری تھی۔ گوری جلد یورپ کے لوگوں کی حالیہ خصوصیت ہے۔ اگرچہ اس سے قبل ہونے والی تحقیق سے پتا چلتا ہے کہ...
    دوسرا ون ڈے؛ ٹاپ آرڈر مکمل ناکام، کیویز کے ہاتھوں پاکستان کو شکست WhatsAppFacebookTwitter 0 2 April, 2025 سب نیوز ہیملٹن: نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف سیریز کے دوسرے ون ڈے میچ میں پاکستان کو 84 رنز سے شکست دیکر سیریز میں 0-2 کی ناقابل شکست برتری حاصل کرلی۔ تفصیلات کے مطابق ہیملٹن میں کھیلے گئے سیریز کے دوسرے میچ میں کیوی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے نیوزی لینڈ نے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 292 رنز بنائے۔ اوپنرز نے ٹیم کو اچھا آغاز فراہم کیا اور 6.2 اوورز میں 54 رنز کی شراکت قائم کی، لیکن اسی اسکور پر نک کیلی 31 رنز بنا کر پویلین واپس لوٹ گئے۔ رہیس ماریو 18،...
    ہیملٹن(نیوز ڈیسک)دوسرے ایک روزہ میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 84 رنز سے ہرا دیا۔ہیملٹن میں کھیلے گئے میچ میں 293 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان نے بدترین آغاز کیا اور محض 32 رنز پر اس کی آدھی ٹیم پویلین لوٹ گئی۔ عبداللہ شفیق اور بابراعظم ایک، ایک، امام الحق 3، کپتان محمد رضوان 5 اور سلمان آغاز 9 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ قبل ازیں میزبان نیوزی لینڈ نے دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں پر 292 رنز بنائے۔ کیوی اوپنرز نے ٹیم کو 54 رنز کا آغاز فراہم کیا جس کے بعد وقفے وقفے سے وکٹیں گرتی رہیں، تاہم ساتویں نمبر پر بیٹنگ کے لیے آنے والے مچل ہے ٹیم...
    ہیملٹن میں کھیلے گئے دوسرے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 84 رنز سے شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی۔ 293 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی ٹیم 41.2 اوورز میں 208 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ پاکستان کا ٹاپ آرڈر شروع میں ہی  ناکام رہا اور اس کے 5 کھلاڑی محض 32 رنز پر آؤٹ ہوگئے۔ نسیم شاہ (44 گیندوں پر 51) نے کچھ مزاحمت فراہم کی لیکن بین سیئرز کی تباہ کن بولنگ نے پاکستان کو سنبھلنے کا موقع نہیں دیا۔ فہیم اشرف (80 گیندوں پر 73) نے بہادری سے مقابلہ کیا اور دیر سے مزاحمت کرنے کے بعد بین سیئرز کے ہاتھوں آؤٹ ہوگئے۔ عاکف جاوید (8) نے جیکب ڈفی کی...