لاہور (نیوز رپورٹر) معمارِ نوائے وقت، امام صحافت اور پاکستان کی نظریاتی سرحدوں کے  امین مجید نظامی کا 97 واں یومِ ولادت آج منایا جائے گا۔ مجید نظامی کے عزم اور ان کی ملک پاکستان کے ساتھ وفاداری کے جذبے کو دیکھتے ہوئے ان کے عقیدت مند آج بھی انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ اس بات میں کوئی شک نہیں ہے کہ ادارہ نوائے وقت نے آبروئے صحافت مجید نظامی کی ادارت میں جہاں ملک کی نظریاتی سرحدوں کی حفاظت کا قومی فریضہ ادا کیا وہیں کشمیریوں کیلئے اپنی آواز کو اپنی قلم اور ادارے کی تحریروں سے اُجاگر کیا اور کشمیر کی آزادی کی تحریک کو کبھی دبنے نہیں دیا۔ انہوں نے ہمیشہ بھارت کی مکاریوں کو دنیا کے سامنے رکھا ہے۔ قومی جذبے سے معمور یہ کردار الحمدللہ آج بھی نہ صرف رمیزہ مجید نظامی کی صورت جاری وساری ہے بلکہ 5 اگست 2019ء کے مودی سرکار کے کشمیر کو ہڑپ کرنے اور اسے دنیا کی تاریخ کے بدترین اور طویل ترین کرفیو کے حوالے کرنے کے اقدام نے نوائے وقت کے اس قومی کردار کو بھی مہمیز لگائی ہے جو مجید نظامی کے ویژن کے مطابق کلمہ حق ادا کررہا ہے۔ 5 اگست کے شب خون کے بعد نوائے وقت صفحہ اول پر کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کا اشتہار مسلسل شائع کررہا ہے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: نوائے وقت

پڑھیں:

’زوردار تھپڑ مارا گیا اب ٹھیک سے سن نہیں پاتی‘، اداکارہ مدیحہ امام کا انکشاف

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مدیحہ امام نے انکشاف کیا ہے کہ شوٹنگ کے دوران تھپڑ لگنے کی وجہ سے ان کے ایک کان کی سماعت متاثر ہوئی تھی اور اب وہ اس کان سے کم سنتی ہیں۔

اداکارہ نے حال ہی میں نجی ٹی وی شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے انکشاف کیا کہ وہ ایک کان سے کم سنتی ہیں جس پر ساتھی اداکار فیصل قریشی نے اس بات کی تصدیق کی اور کہا کہ یہ سچ ہے اور وہ یہ بات جانتے ہیں۔

مدیحہ امام نے بتایا کہ ’ایسا نہیں کہ میں مکمل طور پر نہیں سن سکتی لیکن میں کم سنتی ہوں اور اس کی وجہ یہ ہے کہ ڈرامے کے سین کے دوران مجھے زوردار تھپڑ لگا تھا‘۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ جن لوگوں کو لگتا ہے اداکار آرام سے کام کر لیتے ہیں ایسا نہیں ہے یہ بہت آسان نہیں ہے۔ میزبان رابعہ انعم کی جانب سے مدیحہ سے پوچھا گیا کہ جس نے مارا تھا اسے معاف کردیا؟ کیونکہ یہ ایک غلطی تھی، جس پر مدیحہ نے کہا ظاہر ہے یہ غلطی سے لگ گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: بولڈ لباس پہننے پر اداکارہ مدیحہ امام کو تنقید کا سامنا

فیصل قریشی نے بتایا کہ حال ہی میں انہوں نے ایک ڈرامے کے دوران اداکارہ صبا قمر سے تھپڑ کھایا ہے لیکن مرد اگر عورتوں کو تھپڑ ماریں تو ان کا ہاتھ بہت بھاری ہوتا ہے اس لیے ایسا دکھایا جاتا ہے کہ تھپڑ مارا گیا ہے لیکن وہ اصل میں نہیں ہوتا بلکہ ایکٹنگ ہوتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

پاکستانی ڈرامے فیصل قریشی مدیحہ امام

متعلقہ مضامین

  • ’زوردار تھپڑ مارا گیا اب ٹھیک سے سن نہیں پاتی‘، اداکارہ مدیحہ امام کا انکشاف
  • غیبت امام ’’خیرالماکرین‘‘ کی حکمت عملی
  • ہمیں تو صحافت کے علاوہ اور کوئی کام نہیں آتا، غریدہ فاروقی
  • ایران کو دھمکی کے بعد او آئی سی کا اجلاس طلب نہ کرنا مجرمانہ غفلت ہے، فیصل محمد
  • عید کے بعدموٹرویز اور قومی شاہراہوں پر ٹریفک کا بہاؤ،ٹریول ایڈوائزری جاری
  • یوم اسلامی جمہوریہ ایران، پورے ایران نے قومی جوش و جذبے سے منایا
  • چیمپئنز ٹرافی کے بعد ٹیم کم بیک کرنا چا ہتی ہے: امام الحق
  • اپریل فول ڈے، یکم اپریل کو ہی کیوں منایا جاتا ہے؟
  • فلم ’شعلے‘ کے چند دلچسپ حقائق