مرغی اور سبزیوں کی قیمت میں بڑی کمی، نئی قیمتیں سامنے آ گئیں
اشاعت کی تاریخ: 3rd, April 2025 GMT
پشاور میں مرغی اور سبزیوں کی قیمت میں بڑی کمی ہو گئی، لاہور میں بھی نئی قیمتیں سامنے آ گئیں۔
پشاور میں مرغی کی قیمت میں 35 روپے فی کلو کمی ہوئی ہے، سرکاری نرخنامے میں زندہ برائلر مرغی کی فی کلو قیمت 570 سے کم ہو کر 535 روپے ہو گئی ہے۔
سرکاری نرخنامے کے مطابق پشاور میں فی کلو ٹماٹر 55 روپے سستے ہوگئے ہیں، نئی قیمت 60 روپے مقرر کی گئی ہے، لیموں کی قیمت 300 سے کم ہو کر 180 روپے فی کلو ہو گئی ہے۔مٹر بھی 20 روپے سستے ہوئے ہیں، نئی قیمت 120 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے، فی کلو کریلا 80 سے کم ہو کر 50 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہاہے،پیاز اور آلو کی فی کلو قیمت 60 روپے کلو، لہسن 500 اور ادرک 400روپے کلو فروخت ہو رہی ہے۔
لاہور میں سرکاری نرخنامے میں برائلر گوشت کی قیمت 595 روپے فی کلو کی سطح پر برقرار ہے، زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 397 روپے کلو اور پرچون ریٹ 411 روپے کلو ہے، انڈے 264 روپے درجن ہیں۔
لاہورانتظامیہ کی جانب سے سبزیوں اور پھلوں کے سرکاری ریٹ بھی جاری کر دیے گئے ہیں، پیاز درجہ اول 45 روپے کلو، آلو 50 روپے کلو، ٹماٹر 55 روپے کلو اور سبز مرچ 100 روپے کلو ہے۔ادرک کی قیمت 425 روپے کلو، لہسن چائنہ کی قیمت 590 روپے کلو، فارمی کھیرے کی قیمت 30 روپے کلو، میتھی 55 روپے، بینگن کی قیمت 50 روپے کلو، پھول گوبھی کی قیمت 30 روپے کلو اور شلجم کی قیمت 30 روپے کلو مقرر کی گئی ہے۔
سرکاری نرخ نامے میں شملہ مرچ کی قیمت 60 روپے کلو، لیموں چائنہ کی قیمت 110 روپے کلو، مٹر کی قیمت 115 روپے کلو، گھیا کدو 50 روپے کلو، گاجر چائنہ کی قیمت 50 روپے کلو اور بھنڈی کی قیمت 220 روپے کلو ہے۔سرکاری نرخنامے کے مطابق لاہور میں ایرانی سیب کی قیمت 290 روپے کلو، سیب کالا کولو کی قیمت 325 روپے کلو، امرود کی قیمت 210 روپے کلو ہے جبکہ درجہ اول کیلا 260 روپے درجن ہے۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: سرکاری نرخنامے روپے کلو اور روپے فی کلو روپے کلو ا کی قیمت گئی ہے
پڑھیں:
وزیرِاعظم بتائیں کیا بجلی 25 روپے سے کم کی یا 65 روپے سے؟
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 اپریل2025ء) مشیر خزانہ مزمل اسلم کا کہنا ہے کہ وزیرِاعظم بتائیں کیا بجلی 25 روپے سے کم کی یا 65 روپے سے؟ عمران خان دور میں جب تیل کی قیمت 124 ڈالرز تھی تب تمام ٹیکس ڈال کر بجلی کی قیمت 25 روپے تھی، جو آج تیل سستا ہو جانے کے باوجود 65 روپے فی یونٹ ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے بجلی سستی کیے جانے کے اعلان پر مشیر خزانہ خیبرپختونخواہ مزمل اسلم نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ مشیر خزانہ خیبرپختونخواہ مزمل اسلم کی جانب سے بھی ردعمل دیا گیا ہے۔ مزمل اسلم کا کہنا ہے کہ ایک طرف یہ اعلان کیا گیا کہ گھریلو صارفین کے لیے بجلی 7.41 روپے کم کر دی گئی ہے، دوسری طرف ادارہ شماریات کے مطابق بجلی کی قیمت 6 روپے فی یونٹ ہے۔(جاری ہے)
مطلب، اب حکومت بجلی استعمال کرنے کا 1.41 پیسے الٹا صارف کو دے گی؟ کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟ ۔ دوسرا، عمران خان کے دور میں جب تیل 124 ڈالر فی بیرل تھا، اس وقت بجلی کی قیمت، تمام ٹیکسوں کے بعد، 25 روپے فی یونٹ تھی، اور آج 65 روپے فی یونٹ ہے۔
مزمل اسلم نے سوال کیا ہے کہ وزیرِاعظم بتائیں، کیا قیمت 25 روپے سے کم کی یا 65 روپے سے؟۔ جبکہ تحریک انصاف کے ترجمان شیخ وقاص اکرم کا کہنا ہے کہ مینڈیٹ چور وزیراعظم کی گفتگو جاہلانہ اور جھوٹ کا پلندہ ہے، جھوٹ ہانکنے والا مسخرہ بجلی کی فی یونٹ قیمت کو اپریل 2022 کی سطح پر لا کر دکھائے جہاں سے اس نے اقتدار عوام سے چھینا۔ سابق وفاقی وزیر حماد اظہر کی جانب سے ردعمل دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ بجلی پہلے 30 روپے مہنگی کر کے 6 روپے سستی کر دی۔ پی ڈی ایم حکومت نے اوسطاً بجلی کی قیمت میں 30 روپے فی یونٹ کا اضافہ کیا۔ تحریک انصاف کے دور میں اوسطاً ایک یونٹ کی قیمت 16.40 روپے تھی، جو اب 45 روپے سے تجاوز کر چکی ہے۔ سیلز ٹیکس ابھی اس میں شامل نہیں، لہٰذا آج 6 روپے فی یونٹ کم کر کے قوم سے مذاق کیا گیا۔