2025-01-25@01:14:25 GMT
تلاش کی گنتی: 7

«یہاں کی»:

    لاہور: والٹن ریلوے اسٹیشن پر ڈیڑھ سے 200 سال قدیم میگنٹ ٹیلی فون اور ٹرینوں کی آمدورفت بتانے والا سسٹم آج بھی بھرپور طریقے سے کام کر رہا ہے، قدیم ترین سسٹم نے آج کے جدید ترین ٹیکنالوجی کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔ پاکستان ریلوے کا ایک اور تاریخی ریلوے اسٹیشن جسے والٹن ریلوے اسٹیشن کے نام سے جانا جاتا ہے، یہ ریلوے اسٹیشن بھی بہت تاریخی اہمیت کا حامل ہے۔ پاکستان بننے کے بعد ہزاروں لاکھوں کی تعداد میں بھارت سے لوگ یہاں پر آ کر آباد ہوئے اور پھر پورے ملک میں پھیل گئے۔ ریلوے اسٹیشن کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں ڈیڑھ سے 200 سال پرانا میگنٹ ٹیلی فون اور دیگر سسٹم لگے...
    معروف اداکار الو ارجن، جن کی فلم "پشپا 2: دی رول" باکس آفس پر ایک ماہ سے زائد عرصے سے چھائی ہوئی ہے، اپنی کامیابی کا جشن منا رہے ہیں۔  اس دوران ان کی اہلیہ اسنیہا ریڈی نے ایک خوبصورت خاندانی تصویر انسٹاگرام پر شیئر کی جس نے مداحوں کے دل جیت لیے۔ اس تصویر میں الو ارجن، ان کے بچے آیان اور ارہا، اور ان کا پالتو کتا نظر آ رہا ہے۔ پوری فیملی نے سفید ٹی شرٹس پہنی ہوئی ہیں، جبکہ بچے اور اسنیہا نے جینز پہنی اور الو ارجن آرام دہ پینٹ میں نظر آئے۔ اسنیہا نے تصویر کے کیپشن میں لکھا، "Blessed with the best" اور کئی ایموجیز شامل کیں۔ مداحوں نے دل اور آگ والے...
    ڈیرہ غازی خان(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا کی وجہ سے پاکستان میں جھوٹ کا سیلاب آگیا، جن کے پاس بتانے کے لیے کوئی کارکردگی نہیں، وہ جھوٹ کا سہارا لیتے ہیں۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے ڈی جی خان میں ہونہار اسکالر شپ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کے پی اور بلوچستان کے طلبہ کو بھی ہونہار اسکالرشپ دینے کی خواہش کا اظہار کیا، انہوں نے پنجاب کے ضلع غازی یونیورسٹی ڈیرہ غازی خان میں انکوبیشن سینٹر قائم کرنے کا اعلان کیا اور غازی یونیورسٹی کے طلبہ کی ضروری تعلیمی ضروریات پوری کرنے کی ہدایت کی۔
    سیاسی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ مقبوضہ علاقے کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کا بنیادی مقصد ہی کشمیریوں سے ان کی پہنچان اور شناخت چھیننا اور یہاں مسلمانوں کی اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کرنا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں کشمیر میں مسلم اکثریت کو بڑے پیمانے پر اپنے بقا کے خطرے کا سامنا ہے کیونکہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی بھارتی حکومت علاقے میں آبادی کے تناسب کو تبدیل کرنے کی ایک منصوبہ بند سازش پر عمل پیرا ہے۔ ذرائع کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی زیر قیادت بھارتی حکومت نے مقبوضہ علاقے کو ہندو اکثریتی علاقے میں تبدیل کرنے کے ایجنڈے پر کام کر رہی ہے۔ یہ وہی پالیسی ہے جو اسررائیل نے...
    عطا آباد جھیل شمال کی ان جھیلوں میں سے ایک ہے جو سیاحوں کو آسانی سے دستیاب ہے۔ یہ جھیل 2010 میں پہاڑی تودہ گرنے سے حادثاتی طور پر وجود میں آئی تھی۔گرمی میں اس جھیل کے پانی کشتیوں کی موٹروں سے ہلچل مچاتے ہیں تو چھینٹے قراقرم ہائی وے سے جا ٹکراتے ہیں اور سردی میں یہی جھیل برف کے فرش کے ساتھ کھیل کے میدان میں بدل جاتی ہے۔ عطا آباد جھیل پر طرح طرح کے کھیل کھیلے جاتے ہیں۔سطح سمندر سے 7273 فٹ بلند اور 80 فٹ گہری خلتی جھیل سٹرک کے کنارے آباد ہے اس لیے جب یہ برف کے میدان میں بدلتی ہے تو ایک آباد سٹیڈیم کا روپ دھار لیتی ہے۔ہر سال جنوری میں...
    کیا مکمل پردہ یا حجاب ہی عورت کے تحفظ کی ضمانت ہے؟ کیا عورت کے کردار پہ اٹھنے والی انگلیاں صرف اس کی بے پردگی کے باعث ہیں؟ یہ سوال یوں تو مختلف تناظر میں بیسیوں بار ہی اٹھائے گئے ہیں، مگرعورت مارچ اور حیا مارچ کے بعد سے خصوصاً یہ بحث ہر طرف ہی شروع ہوچکی ہے۔  غور کریں تو یہ سمجھنے میں زیادہ دقت نہیں ہوتی کہ ہمارے معاشرے میں عورتوں کے ساتھ بڑھتے ہوئے زیادتی یا تشدد کے واقعات کی اصل وجہ بے پردگی ہے یا کچھ اور ہے۔ میری ایک سہیلی ہے، جو کہ پردے کی بے حد پابند ہے۔ میں اکثر اوقات اس سے پوچھا کرتی ہوں کہ کیا تمہیں وہ سب تجربہ  کرنا پڑ...
    سوشل میڈیا کے اس جدید دور میں صرف شہری ہی نہیں بلکہ دیہاتی طبقہ بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہا ہے اور اپنے روز مرہ روٹین کا ویلاگ بناکر یوٹیوب سے لاکھوں روپے ماہانہ کما رہا ہے۔ ویڈیو شیئرنگ ایپ یوٹیوب پر نظر ڈالی جائے تو ایک کے بعد ایک ویلاگنگ چینل سامنے آتے ہیں جس پر لوگ اپنے ہر چھوٹے بڑے ، خاص و عام کام کیمرے کے سامنے ریکارڈ کرکے دنیا کو دکھاتے ہیں۔ لیکن کیا آپ ایک ایسے گاؤں کے بارے میں جانتے ہیں جہاں گولڈن، اور سلور پلے بٹن کی بھرمار ہے اور یہاں کا ہر بندہ ایک یوٹیوبر بنا ہوا ہے، یہاں تک کہ ہر گھر کے لوگوں کا اپنا یوٹیوب چینل ہے۔...
۱