Express News:
2025-04-16@02:47:33 GMT

ارباز خان اور شوریٰ کے یہاں ننھے مہمان کی آمد متوقع؟

اشاعت کی تاریخ: 15th, April 2025 GMT

ملائیکہ اروڑا سے شادی ختم ہونے کے بعد ارباز خان کی دوستی شوریٰ سے ہوئی اور دسمبر 2023 میں دونوں نے شادی کرلی تھی۔

ارباز خان اور شوریٰ سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے مداحوں سے جڑے رہتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ مداح بھی ان کی ذاتی زندگی کے بارے میں زیادہ سے زیادہ جاننے کی دلچسپی رکھتے ہیں۔

جوڑے سے متعلق سوشل میڈیا پر اُس وقت خبروں کا بازار گرم ہوگیا جب ارباز اور شوریٰ کو ایک کلینک کے باہر دیکھا گیا۔

دونوں نہایت خوشگوار موڈ میں کلینک سے باہر نظر آئے۔ ارباز نے شوریٰ کا ہاتھ تھاما ہوا تھا اور شوریٰ کے ہاتھ میں ایک لال رنگ کی فائل بھی تھی۔

جوڑے نے سب کی توجہ کا احساس ہونے کے باوجود تاحال کلینک جانے کی وجہ نہیں بتائی۔ جس پر سوشل میڈیا پر طرح طرح کی خبروں نے زور پکڑ لیا۔

اکثر مداحوں کا خیال ہے کہ ارباز اور شوریٰ اب ماں باپ بننے والے ہیں اور اسی لیے ارباز اپنی اہلیہ شوریٰ کو لے کر کلینک گئے تھے۔

تاہم ایسا پہلی بار نہیں ہوا ہے اس سے قبل گزشتہ برس جولائی میں بھی ارباز اور شوریٰ کو ایک کلینک کے باہر دیکھا گیا تھا اور ایسی ہی خبریں زیر گردش تھیں جو بعد میں محض افواہ ثابت ہوئی تھی۔

کیا واقعی شوریٰ حاملہ ہیں یا اس بار بھی یہ صرف قیاس آرائیاں ہیں اس کے بارے میں حقیقت تو جوڑا خود ہی بتاسکتا ہے لیکن اب تک دونوں چپ سادھی ہوئی ہے۔

یاد رہے کہ ارباز خان کی پہلی شادی 1998 میں ملائیکہ اروڑہ سے ہوئی جو 19 سال چل سکی۔ دونوں کا ایک بیٹا ارہان خان ہے۔

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: اور شوری

پڑھیں:

سعودی عرب اور امریکا کے مابین بڑی پیشرفت، سعودی-امریکی نیوکلیئر معاہدہ جلد متوقع

ریاض:

پاکستان میں سعودی عرب کے پریس اتاشی ڈاکٹر نائف نے کہا ہے کہ سعودی عرب اور امریکا کے درمیان معاہدے میں بڑی پیش رفت ہوئی ہے اور جلد ہی دونوں ممالک کے درمیان نیو کلیئر معاہدہ متوقع ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بیان میں سعودی پریس اتاشی ڈاکٹر نائف نے امریکی وزیرِ توانائی کے  بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ واشنگٹن اور ریاض جلد ہی توانائی اور سول نیوکلیئر ٹیکنالوجی میں سرمایہ کاری کے معاہدے پر دستخط کریں گے۔

انہوں نے بتایا کہ امریکی وزیر توانائی کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ سعودی عرب میں پرامن نیوکلیئرانرجی کی صنعت کو مقامی بنانے پر کام کر رہے ہیں۔

امریکی وزیرنے کہا کہ ہم اس سال سعودی عرب کے ساتھ نیوکلیئرتعاون کی مزید تفصیلات کا اعلان اور پرامن نیوکلیئر انرجی کے میدان میں سعودی عرب کے ساتھ تعاون کریں گے۔

اپنے بیان میں  امریکی وزیر توانائی نے کہا کہ سعودی عرب دنیا کو ایک بہتر جگہ بنانے کی کوششوں میں مصروف ہیں اور مجھے توقع ہے کہ ہم سعودی عرب کے ساتھ ایک طویل المدتی شراکت داری دیکھیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • بھارت اورچین کے بڑھتے تجارتی تعلقات‘سال2024میں دونوں ملکوں کے درمیان 118اعشاریہ4ارب ڈالر کی تجارت ہوئی
  • آئی سی سی ویمنز کوالیفائر ٹیموں کی شاہی قلعے میں مہمان نوازی
  • سومی میں روسی میزائل حملہ ’جنگی جرم‘ ہے جرمنی کے متوقع چانسلر
  • جَلد دوسرے مہمان کو خوش آمدید کہنے والی گوہر خان کی ریمپ واک نے مداحوں کے دل جیت لیے
  • پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 12روپے فی لیٹر کی کمی متوقع
  • سعودی عرب اور امریکا کے مابین بڑی پیشرفت، سعودی-امریکی نیوکلیئر معاہدہ جلد متوقع
  • چین اور انڈونیشیا کے تعلقات میں بڑی پیش رفت ہوئی ہے ، چینی صدر
  • عوام کیلئے بڑی خوشخبری! پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں تاریخی کمی متوقع
  • حکومت کا کنونشن میں شرکت کرنیوالے اوورسیز پاکستانیوں کو ریاستی مہمان کا درجہ دینے کا فیصلہ