پاکستانی اداکارہ کنزہ ہاشمی نے اپنے مداحوں کے لیے بڑی خوشخبری سناتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ وہ مشہور بھارتی گلوکارہ نیہا ککڑ اور ریتو ریبا کے نئے گانے ’ہوا بن کے‘ کی میوزک ویڈیو میں نظر آئیں گی۔ اس گانے میں ان کے ہمراہ بھارتی اسٹار منور فاروقی بھی موجود ہوں گے۔

کنزہ ہاشمی نے اپنے انسٹاگرام پر اس خبر کا اعلان کرتے ہوئے گانے کے ٹیزر کی ریلیز کی اطلاع دی، جو اب یوٹیوب پر دستیاب ہے۔ 

اداکارہ نے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا، "محبت کی خوشبو آپ کی طرف آ رہی ہے!" گانے کا ٹیزر ایک دردناک محبت کی کہانی کی جھلک پیش کرتا ہے، جس میں کنزہ اور منور کی کیمسٹری کو شائقین نے بے حد سراہا ہے۔

جیسے ہی ٹیزر ریلیز ہوا، مداحوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک تاریخی اشتراک ہے، جو سرحدوں سے بالاتر ہو کر فن کو فروغ دے گا۔ 

ایک بھارتی صارف نے لکھا، "اب آخر کار ہم ٹیلنٹ کو ٹیلنٹ کی نظر سے دیکھیں گے، نہ کہ اس کے ملک کی بنیاد پر!" جبکہ ایک اور مداح نے کہا، "کنزہ اور منور میرے فیورٹ ہیں، یہ گانا بہت شاندار ہوگا!"

کنزہ ہاشمی اور منور فاروقی کی آف اسکرین کیمسٹری بھی مداحوں کے لیے کسی تفریح سے کم نہیں۔ جنوری میں، کنزہ نے انسٹاگرام ریلز پر ایک مزاحیہ ویڈیو شیئر کی، جس میں منور ان کے ساتھ شرارت کرتے نظر آئے۔ 

اس ویڈیو میں منور نے کنزہ کا موبائل فون لے کر ان سے چھیڑ چھاڑ کی، جس پر کنزہ نے مذاقاً کہا، "کتنا عجیب آدمی ہے، اس نے میری ویڈیو خراب کر دی!"

اس مزاحیہ لمحے پر مداحوں نے دل کھول کر قہقہے لگائے اور کمنٹ سیکشن کو ہنسی اور دل والے ایموجیز سے بھر دیا۔ یہ لمحہ ان کے مشترکہ پروجیکٹ کے لیے شائقین کی بے چینی مزید بڑھا گیا۔

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کنزہ ہاشمی اور منور

پڑھیں:

اے آر رحمان اور اریجیت سنگھ کا میوزیکل شاہکار! چھاوا کا گانا 'جانے تو' ریلیز ہوتے ہی چھا گیا

بالی ووڈ کے معروف موسیقار اے آر رحمان اور ہندوستان کے سب سے مقبول گلوکار اریجیت سنگھ نے ایک بار پھر شاندار میوزیکل جوڑی بنائی ہے۔

ان کا نیا گانا "جانے تو"، فلم چھاوا میں چھترپتی سنبھاجی مہاراج اور مہارانی یسو بائی کی لازوال محبت کو اجاگر کرے گا۔

یہ فلم وکی کوشل اور راشمیکا مندنا کے مرکزی کرداروں کے ساتھ لکشمن اُٹیکر کی ہدایت میں بن رہی ہے، جسے دینیش وجن اور میڈاک فلمز پروڈیوس کر رہے ہیں۔ فلم 14 فروری 2025 کو سنیما گھروں میں دھوم مچانے آ رہی ہے۔

یہ گانا حیدرآباد میں فلم کی اسٹار کاسٹ نے اپنے مداحوں اور میڈیا کے سامنے لانچ کیا۔ گانے کا ٹیزر پہلے ہی زبردست پذیرائی حاصل کر چکا ہے، اور مکمل گانے کی ریلیز کا شدت سے انتظار کیا جا رہا ہے۔

اے آر رحمان نے کہا، "میں نے اس گانے کو ایسا بنایا کہ یہ تاریخی اور جدید موسیقی کے درمیان ایک پل کا کام کرے۔ اریجیت کی جادوئی آواز نے اس گانے میں جان ڈال دی۔"

اریجیت سنگھ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا، "جانے تو گانا خالص محبت اور جذبات کی عکاسی کرتا ہے۔ رحمان سر کے ساتھ کام کرنا میرے لیے کسی نعمت سے کم نہیں۔"

ہدایتکار لکشمن اُٹیکر نے کہا، "یہ گانا صرف ایک میوزک ٹریک نہیں بلکہ محبت کی وہ داستان ہے جو وقت کی قید سے آزاد ہے۔"

فلم چھاوا میں وکی کوشل چھترپتی سنبھاجی مہاراج کا کردار ادا کر رہے ہیں، جبکہ راشمیکا مندنا مہارانی یسو بائی کے روپ میں نظر آئیں گی۔ فلم میں اکشے کھنہ مغل بادشاہ اورنگزیب کے روپ میں ایک شاندار کردار ادا کر رہے ہیں۔

یہ فلم تاریخی ورثے، محبت، جنگ اور قربانی کی ایک عظیم کہانی پیش کرے گی، جس کا میوزک سونی میوزک انڈیا پیش کر رہا ہے۔


 

متعلقہ مضامین

  • اے آر رحمان اور اریجیت سنگھ کا میوزیکل شاہکار! چھاوا کا گانا 'جانے تو' ریلیز ہوتے ہی چھا گیا
  • حسن بلال ہاشمی اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے ناظمِ اعلیٰ منتخب
  • ادت نارائن کا لائیو کنسرٹ کے دوران نوجوان خاتون مداح کو بوسہ، صارفین کی تنقید
  • مقبوضہ کشمیر میں معصوم اور نہتے کشمیریوں پر بھارتی فوج کے مظالم جاری
  • ناظم اعلیٰ اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان حسن بلال ہاشمی مرکزی اجتماع ارکان سے خطاب کر رہے ہیں
  • بھارتی سپر اسٹار بڑھاپے میں کیسا دکھیں گے؟ تصاویر پر مداحوں کا دلچسپ ردعمل
  • راکھی ساونت کو شادی کی پیشکش پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا،دودی خان نے بھارتی اداکارہ سے شادی سے انکار کردیا
  • نامور موسیقار ماسٹر عبداللہ کو مداحوں سے بچھڑے 31 برس مکمل
  • اسٹیڈیمز کی اَپ گریڈیشن؛ قذافی اسٹیڈیم کی نئی لُک دیکھ کر بھارت حیران رہ گیا