معروف اداکار الو ارجن، جن کی فلم "پشپا 2: دی رول" باکس آفس پر ایک ماہ سے زائد عرصے سے چھائی ہوئی ہے، اپنی کامیابی کا جشن منا رہے ہیں۔ 

اس دوران ان کی اہلیہ اسنیہا ریڈی نے ایک خوبصورت خاندانی تصویر انسٹاگرام پر شیئر کی جس نے مداحوں کے دل جیت لیے۔

اس تصویر میں الو ارجن، ان کے بچے آیان اور ارہا، اور ان کا پالتو کتا نظر آ رہا ہے۔ پوری فیملی نے سفید ٹی شرٹس پہنی ہوئی ہیں، جبکہ بچے اور اسنیہا نے جینز پہنی اور الو ارجن آرام دہ پینٹ میں نظر آئے۔

اسنیہا نے تصویر کے کیپشن میں لکھا، "Blessed with the best" اور کئی ایموجیز شامل کیں۔ مداحوں نے دل اور آگ والے ایموجیز کے ساتھ محبت کا اظہار کیا۔

        View this post on Instagram                      

A post shared by Allu Sneha Reddy (@allusnehareddy)

پشپا 2 کی کامیابی کے باوجود الو ارجن اور ان کی فیملی کو حالیہ دنوں میں کچھ چیلنجز کا سامنا کرنا پڑا۔ سندھیا تھیٹر میں بھگدڑ اور بعد میں وینڈلزم کے واقعات کے باعث اسنیہا اور بچوں کو کچھ وقت کے لیے حیدرآباد کے گھر سے دور رہنا پڑا۔ تاہم، یہ پریشانیاں پیچھے چھوڑ کر فیملی نے ماکار سنکرانتی کا جشن خوشی سے منایا، جس کی تصاویر اسنیہا نے انسٹاگرام پر شیئر کیں۔

سکومار کی ہدایتکاری میں بننے والی اس ایکشن فلم میں الو ارجن، رشمیکا مندنا، اور فہد فاضل نے مرکزی کردار نبھائے ہیں۔ یہ فلم میتری مووی میکرز کے بینر تلے بنائی گئی اور اس کا میوزک ٹی سیریز نے پیش کیا۔ دسمبر 2024 میں ریلیز ہونے والی اس فلم کی بے مثال کامیابی کے بعد، فلم کے تیسرے حصے "پشپا 3: دی ریمپیج" کا بھی اعلان کر دیا گیا ہے، تاہم اس کی تفصیلات ابھی پردہ راز میں ہیں۔

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: الو ارجن

پڑھیں:

سیف اور کرینہ کی اے آئی سے تیار کردہ تصویر وائرل

ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی ووڈ کی مشہور جوڑی سیف اور کرینہ کی اے آئی سے تیار کردہ تصویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہونے لگی۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق مذکورہ تصویر بالی ووڈ کے سینئر اداکار و سیاستدان شتروگن سنہا کی جانب سے شیئر کی گئی ہے۔

سوشل میڈیا پر تصویر وائرل ہوئی تو مداحوں کو یہ لگا کہ تصویر اصلی ہے مگر بعد میں حقیقت معلوم ہوئی کہ کرینہ اور سیف کی یہ تصویر آرٹیفیشل انٹیلیجنس کی مدد سے تیار کی گئی ہے۔

اداکار شتروگن سنہا نے سوشل میڈیا پر اس تصویر کو شیئر کرتے ہوئے سیف علی خان کے ساتھ پیش آنے والے واقعے پر افسوس کا اظہار کیا ساتھ ہی جلد صحت یابی کے لیے دعا بھی کی۔

شتروگن سنہا نے شئیر کردہ تصویر کے کیپشن میں اپیل کرتے ہوئے لکھا کہ اس معاملے میں الزام تراشی سے گریز کیا جائے، پولیس کیس کو سلجھانے میں بہتر کام کر رہی ہے، کیس کو مزید الجھایا نہ جائے۔

خیال رہے کہ 16 جنوری کو ممبئی کے علاقے باندرہ میں واقع سیف علی خان کے گھر پر چوری کی کوشش کے دوران ان پر چاقو سے 6 بار حملہ کیا گیا۔

حملے کے بعد سیف علی خان کو ممبئی کے لیلاوتی اسپتال منتقل کیا گیا تھا، جہاں ان کی کامیاب سرجری ہوئی اور اب کی ان کی صحت میں بہتری آرہی ہے۔
مزیدپڑھیں:جاپان کے بزرگ جان بوجھ کر جیل کیوں جا رہے ہیں؟

متعلقہ مضامین

  • عمران خان سے فیملی کی ملاقات، سزا کیخلاف اپیل دائر کرنے سے متعلق بات چیت
  • عمران خان سے فیملی کی ملاقات؛ سزائے قید سے متعلق کیا بات ہوئی؟
  • ویرات کوہلی کا بھارتی فوجی جوان کے ساتھ سیلفی لینے سے انکار، ویڈیو وائرل
  • بانی پی ٹی آئی سے فیملی کی ملاقات،سزا کےخلاف اپیل دائر کرنے پر مشاورت
  • الیکشن کے بعد سے بلاول خود کو ٹرمپ کا فیملی فرینڈ مشہور کرواتے رہے ‘ مسرت جمشید چیمہ
  • نواز شریف اور فیملی کو دھمکیاں دینے پر گرفتار پی ٹی آئی کارکن گلفام کیانی رہا
  • لندن ، نواز شریف اور فیملی کو دھمکیاں دینے پر گرفتار پی ٹی آئی کارکن گلفام کیانی رہا
  • سیف اور کرینہ کی اے آئی سے تیار کردہ تصویر وائرل
  • شوٹنگ کے دوران چھت گرنےسے اداکار ارجن کپور زخمی