2025-04-08@05:06:44 GMT
تلاش کی گنتی: 54
«کے لیے بھی ا ہے»:
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔07 اپریل ۔2025 )افغانستان کے لیے وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی صادق خان نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان میں لڑنے والے آدھے سے زیادہ جنگجوو¿ں کا تعلق افغانستان سے ہے، 500 افغان شہریوں کی لسٹ ہے، جو رواں سال افغانستان سے پاکستان لڑنے آئے، کالعدم تحریک طالبان پاکستان ( ٹی ٹی پی) افغانستان کے لیے بھی مسئلہ ہے.(جاری ہے) نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد میں خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی اورگورننس کے چیلنجز کے عنوان پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے افغانستان کے لیے وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی صادق خان نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان حالات ہمیشہ مسائل کا شکار رہے ہیں پاکستان اور افغانستان کے درمیان تعلقات بہتر ہونے چاہئیں،...
عید آئی اورگزر بھی گئی، عید کی خوشیوں کے لیے امرا و غربا اور متوسط طبقے نے اپنی اپنی بساط کے مطابق عید کے کپڑوں سے لے کرگھر کی سجاوٹ تک بہت سے امور خوشی خوشی انجام دیے اور عید کا چاند دیکھنے کے ساتھ شب بیداری کی۔ ہمیشہ کی طرح اس بار بھی مارکیٹوں میں خریداروں کا اژدھام نظر آیا لیکن اس کے ساتھ ہی ہمیں وہ گھرانے بھی یاد آئے جن کے پیارے، راج دلارے اس دنیا میں نہیں ہیں، وہ اداس اور غم زدہ دلوں کے ساتھ مسکرانے پر مجبور ہوئے، انھوں نے بھی عید کو خوش آمدید کہا اور اپنے بچوں کی خوشی کے لیے کچھ نہ کچھ ضرور خریدا، سویاں بھی پکائیں، دوسرے گھروں کی...
ویب ڈیسک:عیدالفطر کے پرمسرت موقع پر جہاں پورا ملک خوشیوں میں مصروف ہے، وہیں پاک افغان سرحد پر تعینات پاک فوج اور ایف سی کے جوان وطن کے دفاع کے لیے مستعد کھڑے ہیں۔ بلوچستان میں تعینات جوانوں نے قوم کے نام اپنے خصوصی پیغامات میں کہا کہ جنگ ہو یا امن، پاک فوج کے جوان ہر لمحہ ثابت قدمی سے سرحدوں کی حفاظت میں مصروف ہیں۔ سرحد پر تعینات ایک سپاہی نے کہا یہاں گوادر میں ہماری عید سادہ ہے، لیکن خوشی ہے کہ ملک کے امن میں ہمارا بھی حصہ ہے، ایک اور جوان نے کہا ملک کو محفوظ دیکھنا ہی ہماری عیدی ہے۔ لاہور میں ماہ شوال کا چاند دیکھنے کیلئے زونل رویت ہلال کمیٹی کا...
ملک بھر میں عید الفطر مذہبی جوش وجذبے کے ساتھ منائی جارہی ہے۔ ملک کے چھوٹے بڑے شہروں میں نماز عید کے ہزاروں چھوٹے بڑے اجتماعات منعقد ہوئے، جن میں امت مسلمہ اور ملک کی سلامتی، ترقی اور خوشحا لی کے لیے خصوصی دعائیں بھی مانگی گئیں۔ اسلام آباد میں نماز عید کا سب سے بڑا اجتماع فیصل مسجد میں ہوا، جہاں سیاسی شخصیات اور شہریوں نے نماز عید ادا کی۔ کراچی میں گرو مندر سبیل کی مسجد میں نماز عید الفطر کا بڑا اجتماع ہوا، اس کے علاوہ پولو گراؤنڈ، طوبیٰ مسجد المعروف گول مسجد ڈیفنس میں بھی نماز عید کا بڑا اجتماع ہوا۔ لاہور کے باغ جناح اور مینار پاکستان میں بھی عید کے نماز کے اجتماعات ہوئے،...
پاکستان کے صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف نے جانب سے عیدالفطر کے موقع پر قوم کو مبارکباد پیش کی ہے۔ یہ بھی پڑھیں:چاند نظر آگیا، کل پاکستان بھر میں عیدالفطر روایتی جوش و خروش سے منائی جائیگی ایوان صدر سے جاری خصوصی پیغام کے مطابق صدر مملکت آصف زرداری نے پوری قوم اور عالمِ اسلام کو عیدالفطر پر دلی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے عیدالفطر اللہ تعالیٰ کا انعام ہے جو اللہ نے ہمیں روزے کی مشقت پرعطا کیا ہے۔ پیغام میں صدر مملکت کا کہنا ہے کہ یہ مہینہ ہمیں صبر، برداشت، عبادت اور غریبوں کی مدد کا درس دیتا ہے اور اب یہ ہماری ذمہ داری ہے عملی زندگی میں اخلاص ،...
پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر نے رمضان منی وی لاگ سیریز میں سحری بناتے ہوئے ویڈیو شیئر کی دی۔ فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ویڈیو میں اداکارہ ہانیہ عامر کو دوستوں کے ہمراہ کچن میں کھڑے ہو کر سحری بناتے دیکھا جا سکتا ہے۔ ہانیہ عامر کہتی ہیں کہ ’میں بہترین کھانا بناتی ہوں لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ میرے جاننے والے کہیں کہ اب کھانا بنا کر کھلاؤ، کیونکہ میں یہ نہیں کروں گی اور اس ویڈیو کے بعد میں یہی ظاہر کروں گی کہ مجھے کچھ بنانا نہیں آتا‘۔ یہ بھی پڑھیں: ہانیہ عامر اور دلجیت دوسانجھ کس خفیہ پراجیکٹ کی تیاری کر رہے ہیں؟ ویڈیو میں پڑوسیوں نے شور ہونے کی شکایت...
وفاقی وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ خواجہ نے رواں ہفتے اسٹارلنک کے عارضی این او سی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہےکہ تمام سیکیورٹی اور ریگولیٹری اداروں کی مشاورت سے اسٹارلنک کو عارضی این او سی جاری ہو چکا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس سیٹلائٹ انٹرنیٹ جیسے جدید حل سے ملک میں کنیکٹیویٹی میں بہتری آئے گی اور پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) اسٹارلنک کی جانب سے فیسوں کی ادائیگی اور لائسنسگ کی شرائط پر عمل درآمد کی نگرانی کرے گی۔ اسٹارلنک ملک میں کنیکٹیویٹی کے مسائل کو دور کرنے میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا لیکن اسٹارلنک کی سروسز پاکستان میں کب تک شروع ہو جائیں گی اور اس کی فیس کیا ہوگی؟ یہ...
کراچی(شوبز ڈیسک)اداکارہ و ٹک ٹاکر جنت مرزا کا کہنا ہے کہ دل کے قریب فیملی ہے جسے کھونے کا ڈر ہے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام ’شانِ سحور‘ میں ٹک ٹاکر جنت مرزا اور علیشبا نے شرکت کی اور میزبان کی جانب سے پوچھے گئے مختلف سوالات کے جوابات دیے۔ ندا یاسر نے پوچھا کہ جنت مرزا اپنی کونسی چیز کسی سے شیئر نہیں کرتیں؟ جواب میں انہوں نے کہا کہ کپڑے شیئر نہیں کرتی، میں کہتی ہوں کہ ایک مرتبہ میں پہن لوں اگلی مرتبہ تم پہن لینا، یہی لڑائی ہوتی ہے کہ تم نے میرا میک اپ کیوں لے لیا، علیشبا نے چوری چھپکے میری چیزیں بھی پہنی ہیں۔ جنت مرزا نے کہا کہ دل سے قریب میرے...
وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ پانی زندگی کی علامت اور آئندہ نسلوں کے محفوظ مستقبل کی ضمانت ہے۔ پانی کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں مریم نواز نے کہا ہے کہ بڑھتی آبادی، موسمیاتی تبدیلیوں اور بے احتیاطی کے باعث آبی ذخائر تیزی سے کم ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نبیٔ کریم حضرت محمد صلی اللّٰہ علیہ وسلم نے بھی پانی کے ضیاع سے منع فرمایا اور اسی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے ہمیں پانی کو بچانے کے لیے عملی اقدامات کرنا ہوں گے۔ مریم نواز نے یہ بھی کہا کہ پانی کے مناسب استعمال اور تحفظ کے لیے عملی اقدامات ناگزیر ہیں، آئندہ نسل کی بقا کے لیے...
آج کل ماں باپ بڑے فخریہ انداز میں کہتے ہیں کہ وہ اپنے بچوں پر بے جا پابندیاں نہیں لگاتے، اسی کا نتیجہ ہوتا ہے جو ارمغان جیسے بگڑے نوجوان پیدا ہوتے ہیں۔ اس کی شکل دیکھیں تو چہرے سے ہی بگڑا ہوا لگتا ہے، جو کچھ وہ 2017 سے کر رہا تھا، ایسا نہیں ہوسکتا کہ والدین خصوصاً والد کو پتہ نہ ہو بلکہ علاقے کی پولیس کو بھی کچھ نہ کچھ علم ضرور ہوگا، حالیہ کیس میں پولیس ابتدا میں اس کی مدد کرتی رہی۔ ایک آڈیو منظر عام پر آ چکی ہے جس میں کوئی شخص کہہ رہا ہے کہ ’’ آپ کی وجہ سے ارمغان کو ہم نے ہاتھ بھی نہیں لگایا۔‘‘ ہر جگہ پیسہ بولتا...
اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ پر دوبارہ حملے شروع کرنے پر فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس نے اسرائیل کو بڑی دھمکی دے دی۔ یہ بھی پڑھیں جنگ بندی کے باوجود اسرائیل کی غزہ میں شدید بمباری، 300 سے زائد فلسطینی شہید حماس کے سینیئر رہنما سامی ابو زہری نے کہا ہے کہ اسرائیلیج کچھ بھی کرلے اس کا غزہ میں کوئی ہدف پورا نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ غزہ کی پٹی پر اسرائیل کا دوبارہ جنگ کا آغاز یرغمالیوں کو سزائے موت سنانے کے مترادف ہے۔ دوسری جانب اسرائیلی فوج کا دعویٰ ہے کہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ کی پٹی میں حماس کے دفاتر اور عسکری ڈھانچے پر بمباری کی گئی ہے۔ اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ حماس...
رمضان میں افطار کے بعد ایک عادت ایسی ہے جو روزہ رکھنے والے افراد کے لیے بہت نقصان دہ ہو سکتی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: مصر: رمضان میں گھروں اور شاہراہوں پر فانوس کیوں چھا جاتے ہیں؟ ماہرین صحت افطار کے فوری بعد سونے سے منع کرتے ہیں کیوں کہ ایسا کرنا جسم کے لیے کئی مسائل کھڑے کرسکتا ہے۔ رمضان میں افطار کے فوراٰ بعد سونے سے ہاضمے پر اثر پڑتا ہے اور خصوصاً کھانا مرغن ہو یا اس میں چینی شامل ہو تو وہ کھاتے ہی سونے سے ہاضمے کے مسائل درپیش ہوسکتے ہیں۔ افطار کے فوراً بعد سونا رات کی نیند میں بھی مشکلات پیدا کر سکتا ہے اور یہ نیند کے معیار پر اثر انداز ہو سکتا...
بالآخر ترکیہ کے کرد رہنما عبداللہ اوجلان قریباً 3 ہفتے قبل، 27فروری کو اس نتیجے پر پہنچے کہ وہ جس انداز میں اپنی قوم کے حقوق حاصل کرنا چاہتے تھے، وہ درست نہیں تھا۔ اس مقام فکر پر وہ بتدریج پہنچے۔ اس وقت تک وہ اپنی قوم کا بہت نقصان کروا چکے تھے۔ بہرحال انھوں نے اعلان کیا کہ ان کی جماعت‘ کردستان ورکرز پارٹی‘ (پی کے کے) کے ارکان نہ صرف ہتھیار پھینک دیں بلکہ پارٹی ہی کو تحلیل کردیں۔ انھوں نے ترکیہ کے ساتھ عشروں پرانا تنازعہ باقاعدہ ختم کرنے کا اعلان کیا۔ عبداللہ اوجلان ان لوگوں میں سے ہیں جنھوں نے 1978 میں علیحدگی پسند تنظیم ’ کردستان ورکرز پارٹی‘ کی بنیاد رکھی۔ بائیں بازو کے نظریات...
لندن (نیوز ڈیسک) پی آئی اے کی جانب سے عیدالفطر کے بعد برطانیہ کیلئے پروازیں بحال ہونے کی خوشخبری سنا دی گئی ہے۔ یورپ میں پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائنز سے پابندی ہٹنے کے بعد اب پی آئی اے کی برطانیہ کے لیے بھی پروازیں دوبارہ شروع کرنے کی بھرپور تیاریاں جاری ہیں۔ اس حوالے سے لندن میں پاکستانی ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے بتایا ہے کہ عید کے بعد سے پی آئی اے کی برطانیہ کیلئے پروازیں باقاعدہ شروع ہوجائیں گی۔ یہ بات ہائی کمشنر ڈاکٹرفیصل نے لندن میں صحافیوں اور ٹک ٹاکرز کے ساتھ افطار ڈنر کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ پہلے مرحلے میں لندن اور مانچسٹر سے پروازیں پاکستان...
وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ جعفر ٹرین حادثہ پر پی ٹی آئی بریگیڈ اور بھارتیوں نے فوج کو ٹارگٹ کیا ہوا ہے بلاول نوازشریف یا شہبازشریف کو ٹارگٹ نہیں کیا، کروڑوں، اربوں روپے ٹارگٹ کرنے کےلئے پی ٹی آئی بریگیڈ کو مل رہے ہیں۔ ریلوے ہیڈ کوارٹرز لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پولیس کانسٹیبل اور مکینکل ریلوے ملازم شہید ہوا، اس جان کی قیمت کوئی نہیں ہے، 52 لاکھ روپے کوئٹہ سانحہ میں شہیدوں کے لواحقین کو دیں گے اور ان کے بچے کو ریلوے میں بھرتی کروائیں گے، ریلوے پولیس کانسٹیبل اسکیل سات، اے ایس آئی 11 میں ہوگا، پنجاب پولیس کے برابر ریلوے پولیس کا اسکیل کردیا ہے۔ حنیف عباسی نے کہا...
نئی دہلی — بھارت اور بنگلہ دیش کی بحریہ نے رواں ہفتے خلیجِ بنگال میں مشترکہ مشقیں کی ہیں۔ ‘بونگوساگر’ نامی مشقوں میں بھارتی بحریہ کی جانب سے آئی این ایس رن ویر اور بنگلہ دیش بحریہ کی جانب سے بی این ایس ابو عبیدہ نے حصہ لیا۔ ‘پریس انفارمیشن بیورو'(پی آئی بی) نے بحریہ کے ایک بیان کے حوالے سے کہا ہے کہ اس مشق نے دونوں ملکوں کی بحریہ کے درمیان باہمی اشتراک اور جنگی صلاحیتوں اور مشترکہ میری ٹائم سیکیورٹی چیلنجز کے تعلق سے جوابی کارروائی کی اہلیت اور باہمی اعتماد میں اضافہ کیا ہے۔ ‘سیکیورٹی اینڈ گروتھ فار آل ان دی ریجن’ (بونگوساگر) نامی اس مشق کی اہم سرگرمیوں میں سطح پر فائرنگ، اسٹریٹجک جنگی...
وفاقی وزیر برائے پاور ڈویژن سردار اویس احمد خان لغاری کی جانب سے کہا گیا ہے کہ نئی سولر پینل پالیسی کی منظوری کے لیے جلد اقتصادی رابطہ کمیٹی کے سامنے ایک سمری پیش کرنے جا رہے ہیں۔ جس کے تحت چھتوں پر نصب کیے جانے والے نئے سولر پینلز سے بجلی ساڑھے 9 سے 10 روپے فی یونٹ کےریٹ پر خریدی جائے گی۔ یہ بھی پڑھیں:سال 2025 میں سولر پینلز کی قیمتیں کیا رہنے کا امکان ہے؟ ان کی جانب سے مزید یہ بھی کہا گیا کہ حکومت اپنی ساکھ برقرار رکھنے کے لیے پہلے سے نصب چھتوں کے سولر پینلز کے معاہدوں کا احترام جاری رکھے گی اور ان سے بجلی 27 روپے فی یونٹ کے نرخ پر...
’’ہیڈ آیا تو چھوڑ دوں گا، ٹیل آیا تو مار دوں گا‘‘ تین بار پانچ روپے کے سکے سے ٹاس کیا گیا، بالکل فلمی انداز میں، نہایت ہولناک طریقۂ واردات۔ یہ میڈیا میں آئی ہوئی روداد ہے مصطفیٰ عامر قتل کی ۔ اس کیس سے جڑی تمام تر تفصیلات آپ روز اخبارات میں، ٹیلی وژن پر اور سوشل میڈیا پر دیکھ رہے ، سن اور پڑھ رہے ہیں اور کانوں کو ہاتھ لگا رہے ہوں گے۔ پاکستان میں خوشحال گھرانوں کے نوجوان کس طرح منشیات کی لت اور اس کے کاروبار سے منسلک ہیں، بیشتر والدین کو کچھ پتا ہی نہیں۔ ممکن ہے کہ کچھ والدین کو پتہ بھی ہو اور وہ سرپرستی بھی کرتے ہوں گے۔ ارمغان، مصطفیٰ عامر...

پاکستان کی قیمتی پتھروں کی صنعت کو پھلنے پھولنے میں مدد کے لیے سمارٹ لیپیڈری آلات متعارف کرائے جا رہے ہیں.ویلتھ پاک
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔12 مارچ ۔2025 ) پاکستان کی قیمتی پتھروں کی صنعت میں جدید ترین سمارٹ لیپیڈری آلات کا تعارف کارکردگی میں اضافہ کرے گا قیمتی پتھروں کے معیار کو بہتر بنائے گا اور صنعت کی عالمی مسابقت کو آگے بڑھائے گا قیمتی پتھروں کی آل پاکستان کمرشل ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے سربراہ معمور خان نے ویلتھ پاک کے ساتھ خصوصی بات چیت میں کہا کہ جواہرات پاکستان کی ایک قیمتی برآمدی شے ہیں ملک قیمتی پتھروں سے مالا مال ہے لیکن پرانے آلات، جدید ٹیکنالوجی تک محدود رسائی اور معیاری کاری کی عدم موجودگی نے پاکستان کو اچھی کمائی سے محروم کر دیا ہے.(جاری ہے) انہوں نے کہاکہ ایسوسی ایشن اپنے مقامی اور بین الاقوامی...

ثقافتی سفارت کاری ملک کے تشخص کو اجاگر کرنے اور پاکستان میں سیاحت کو فروغ دینے کا ایک اہم ذریعہ ہے: سفیر ثقلین سیدہ
برلن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 9 مارچ 2025ء)سفارت خانہ پاکستان برلن نے ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (TDAP) کے تعاون سےپاکستانی ثقافت اور سیاحت کی عکاسی کرنے والی ایک تقریب کا انعقادکیا، ITB 2025 کے موقع پر پاکستان کی جانب سے یہ پہلی ضمنی تقریب تھی جس میں ITB کے زائرین شرکاء کو پاکستانی سیاحت اور ثقافت سے متعارف کرایا گیا۔ سفیر ثقلین سیدہ نے مہمانوں کا خیرمقدم کیا اور اس بات پر زور دیا کہ پاکستان کا متنوع ورثہ اور ثقافت اسے دنیا بھر سے آنے والے سیاحوں کے لیے ایک منفرد مقام بناتے ہیں کیونکہ ہماری سیاحت صرف روایتی سیر و تفریح تک محدود نہیں بلکہ مذہبی سیاحت، مہم جوئی کے کھیل، آثار قدیمہ، اور منفرد فنون کے شہہ...
اسرائیلی کی فوج مصنوعی ذہانت کا حامل ایک ںیا ٹُول تیار کر رہی ہے جو چیٹ جی پی ٹی سے ملتا جلتا ہو گا۔ عرب نیوز نے ایک تحقیقاتی رپورٹ کے حوالے سے بتایا ہے کہ اس نئے ٹُول کو ان عربی مکالموں پر ٹریننگ کروائی جا رہی ہے جو اسرائیل نے فلسطینیوں کی جاسوسی کے دوران حاصل کیے ہیں۔ یہ تحقیق برطانوی اخبار گارڈیئن، اسرائیلی فلسطینی میگزین پلس 972 اور عبرانی زبان کے ادارے لوکل کال نے مشترکہ طور پر کی ہے۔ اس اے آئی ٹُول پر اسرائیلی فوج کی خفیہ سائبر وار یونٹ 8200 کام کر رہی ہے۔ فوج کی یہ یونٹ اس اے آئی ٹول کی پروگرامنگ کچھ اس انداز میں کر رہی ہے کہ وہ فلسطینیوں...
فیض احمد فیض نے جب اپنی مشہور نظم ’’بول‘‘ جو ان کے پہلے شعری مجموعہ ’’نقشِ فریادی‘‘ میں شامل ہے لکھی ہوگی تو یقینا اسی خلفشار، ہیجان اور اندرونی کرب سے گزرے ہوں گے جس سے آج سچ بولنے والے اور سچ لکھنے والے قلم کار دوچار ہیں، کہنے کو تو وہ کہہ گئے کہ: بول کہ لب آزاد ہیں تیرے بول زباں اب تک تیری ہے بول یہ تھوڑا وقت بہت ہے جسم و جاں کی موت سے پہلے بول کہ سچ زندہ ہے اب تک بول جو کچھ کہنا ہے کہہ لے لیکن وہ نہیں جانتے تھے کہ پاکستان پر ایک وقت ایسا بھی آئے گا جب سچائی کو سامنے لانے والوں کی زندگی اجیرن کر دی جائے...
لاہور(نیوز ڈیسک)نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے منتخب ٹیم من وعن وہی ہے جس نے چیمپیئنز ٹرافی میں قومی پرچم سرنگوں کیا تھا بس ٹیم سے کراچی کی نمائندگی ختم کردی گئی ہے۔پاکستان کرکٹ ٹیم کی چیمپیئنز ٹرافی میں شرمناک کارکردگی کے بعد عوام کے غصے کو ٹھنڈا کرنے کے لیے چیئرمین کرکٹ بورڈ نے قوم کو یقین دلایا تھا کہ اس بدترین کارکردگی کے ہر ذمہ دار کو سخت سزا دی جائے گی اور جن لوگوں نے قوم کے جذبات سے کھیلنے کی کوشش کی ہے ان کا حساب ہوگا۔ چیئرمین کرکٹ بورڈ محسن نقوی جو اپنی تیز رفتاری اور جانفشانی کے لیے مشہور ہیں، انہوں نے باحیثیت چیئرمین اپنی انتظامی ذمہ داریاں تو بخیر و...
شاہ رخ خان کا ممبئی کا بنگلہ ’منت‘ سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔ ممبئی میں مشہور باندرا بینڈ اسٹینڈ کے سامنے واقع تاریخی بنگلے میں سیلفی لینے والے سیکڑوں شائقین روزانہ آتے ہیں جس میں شاہ رخ خان اور ان کا خاندان 25 سال سے زیادہ عرصے سے رہائش پذیر ہے۔ لیکن شاہ رخ خان آئندہ کچھ ماہ میں اپنے بنگلے سے نکل کر ایک اور بلڈنگ میں رہیں گے جس کی وجہ محلاتی بنگلے کی شاندار تزئین و آرائش ہے۔ یہ بھی پڑھیں: شاہ رخ خان نے کس فلم کے بعد اپنا پہلا گھر خریدا تھا؟ دراصل منت میں تزئین و آرائش کا کام مئی میں شروع ہونے والا ہے جس کے دوران بنگلے کی توسیع بھی...

جب میں امریکہ پہنچی: پہلی بار یہ معلوم ہوا کہ ایرپورٹ پر قطار توڑنا کتنی بڑی غلطی ہے چاہےکسی کی مدد کے لیے ہی کیوں نہ ہو‘‘
واشنگٹن ڈی سی — ’’جب میں بیس بائیس سال قبل کراچی سے امریکہ کے نیو یارک ائیرپورٹ پر اتری تو مجھے پہلی بار یہ معلوم ہوا کہ اس ملک میں قطار توڑنا کتنی بڑی غلطی ہے چاہے قطار کسی بزرگ خاتون یا سینئیر سٹیزن کی مدد کے لیے ہی کیوں نہ توڑی جائے۔‘‘ یہ کہانی ہے نیو یارک میں مقیم کراچی کے ایک موقر کالج کی پرنسپل ماہ جبیں کی جو امریکہ میں مستقل رہائش سے قبل پہلی بار امریکہ میں اپنے چھ سالہ بیٹے کے ساتھ اپنے رشتے داروں سے ملنے امریکہ آئی تھیں ۔ وائس آف امریکہ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ جس جہاز سے امریکہ آرہی تھیں اس میں ان کی نشست کے...
فیصل آباد:وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے فیصل آباد چیمبر آف کامرس میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کی شرط ہے کہ ٹیکس ریفارمز کے بغیر مزید فنڈنگ نہیں ہو سکتی۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ نے بتایا کہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ آئی ایم ایف پاکستان کو مزید فنڈز دینے کے لیے تیار ہے، لیکن اس کے لیے ٹیکس نظام میں بڑے پیمانے پر اصلاحات ضروری ہیں۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ حکومت ان اصلاحات پر پوری طرح متفق ہے اور وزیراعظم اس معاملے پر واضح موقف رکھتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کو بار بار آئی ایم ایف کے پاس جانے کی ضرورت اس لیے پیش آتی ہے...
بال گرنا ایک عمومی مسئلہ ہے جو تقریباً ہر شخص کو زندگی کے کسی نہ کسی مرحلے میں درپیش ہوتا ہے اور اوسطاً ہر شخص روزانہ 100 بالوں سے محروم ہوتا ہے جو کہ ایک قدرتی عمل ہے۔ دوسری جانب اگر بالوں کا گرنا معمول سے زیادہ ہو تو یہ پریشانی کا باعث بھی بن سکتا ہے۔ اگر آپ نے بالوں سے گرنے کی الجھن سے بچنے کے لیے دوائیں، گھریلو علاج اور دیگر تمام طریقے آزما لیے ہیں اور پھر بھی بال گرنے کا مسئلہ برقرار ہے تو اس کی کچھ ممکنہ وجوہات درج ذیل ہو سکتی ہیں: 1۔ غذائی اجزا کی کمی بالوں کی صحت کے لیے مناسب غذائیت انتہائی ضروری ہے۔ اگر آپ کے جسم میں پروٹین،...

صدر میں فٹ پاتھ پر قائم تجاوزات جہاں پیدل چلنے والوں کے لیے پریشانی کاباعث ہے وہیں انتظامیہ کی نااہلی کا بھی ثبوت ہے
صدر میں فٹ پاتھ پر قائم تجاوزات جہاں پیدل چلنے والوں کے لیے پریشانی کاباعث ہے وہیں انتظامیہ کی نااہلی کا بھی ثبوت ہے
صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ بلوچستان کے لیے 14 میل دور تاجکستان سے پانی لارہے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: چین پہنچنے پر صدر مملکت آصف علی زرداری کا شاندار استقبال پاکستان کے لیے علاقائی رابطوں سے ابھرتے ہوئے مواقع کے موضوع پر اسلام آباد میں منعقدہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ دنیا میں کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ ہورہا ہے، بہت عرصہ پہلے گوادر کی اہمیت کو دنیا کے سامنے اجاگر کیا تھا، ، سی پیک خطے کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا۔ صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ سی پیک خطے میں تجارت کے فروغ کے لیے اہم منصوبہ ثابت ہوگا، بلوچستان کے لیے 14 میل...
لاہور : وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ مراد علی شاہ کو اپنے حلقے میں کام کے لیے بھی وفاق کی ضرورت پڑتی ہے ، عظمیٰ بخاری نے سندھ حکومت میں متعدد ترجمانوں پر طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعلی سندھ اپنے نئے 100 ترجمانوں کو زمینی حقائق پر بریفنگ بھی دیں۔ عظمیٰ بخاری نے ایک بیان میں کہا کہ ان نا تجربہ کار ترجمانوں کو جو جھوٹی سچی پرچیاں دی جاتی وہ وہی بول دیتے ہیں، جب کارکردگی اور کام بولتے ہوں تو ترجمانوں کا لاؤ لشکر رکھنے کی ضرورت نہیں پڑتی، کارکردگی اچھی ہوتو کام بولتا ہے جیسے مریم نواز کا کام بول رہا ہے۔ وزیراطلاعات پنجاب نے کہا کہ مراد علی شاہ واحد وزیراعلیٰ...
ترکیہ کے صدر طیب ایردوآن نے غزہ سے فلسطینی عوام کو جبری طور پر دوسرے ملکوں میں نکال باہر کرنے کے امریکی منصوبے کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے 'یہ منصوبہ دنیا کے امن کے لیے ایک بڑا خطرہ ہے۔ 'وہ جمعرات کے روز انڈونیشا کے ایک ٹی وی چینل سے گفتگو کر رہے تھے۔ان کا کہنا تھا کہ اس جبری انخلاء کے منصبوے سے 20 لاکھ فلسطینیوں کو غزہ سے نقل مکانی کرنے پر مجبور کیا جائے گا اور پھر غزہ کو امریکہ کے قبضے میں لے کر مشرق وسطیٰ کا 'رویرا' بنائے جانے کا منصوبہ ہے۔طیب ایردوآن نے کہا 'میں دیکھتا ہوں کہ ٹرمپ کا یہ فیصلہ کہ وہ اس منصوبے پر اسرائیل کے قاتل...
دنیا میں ریڈیو نشریات کے 100 سال مکمل ہوگئے ہیں ۔ اقوام متحدہ کے زیراہتمام جمعرات کو دنیا بھر میں ریڈیو کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔ 19ویں صدی کے اواخر میں ہونے والی یہ ایجاد اب بھی چار ارب سے زیادہ لوگوں کے لیے معلومات اور تفریح کا اہم ترین ذریعہ ہے۔ریڈیو کی پہلی براہ راست نشریات کو 100 سال مکمل ہونے پر اقوام متحدہ کے تعلیمی، سائنسی و ثقافتی ادارے (یونیسکو) کی ڈائریکٹر جنرل آدرے آزولے نے ایک پیغام میں کہا ہے کہ ریڈیو کی نشریات وہاں بھی پہنچتی ہیں جہاں دوسرے مواصلاتی ذرائع کی رسائی نہیں ہوتی۔ خاص طور پر بحرانوں کے وقت اس کی اہمیت اور بھی بڑھ جاتی ہے جب بہت سے لوگوں کے...
— فائل فوٹو وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے دل میں کیا ہے اس پر میں کچھ نہیں کہہ سکتا۔جیو نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور نے کہا کہ مجھے بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ملاقات کے لیے چھوڑتے نہیں، ان سےجب ملاقات ہوئی تو مجھ سے ناراضی کی کوئی بات نہیں کی۔علی امین گنڈاپور نے کہا کہ اگر حکومت ہمارے مطالبات پورے کرتی ہے تو مذاکرات دوبارہ شروع ہوسکتے ہیں، مذاکرات کے لیے ہم نے اور حکومت نے بھی کمیٹی بنائی تھی۔انہوں نے کہا کہ ہمارے مطالبات پر عمل درآمد نہیں ہوا تو ہم نے مذاکرات ختم کردیے، ہمارےصوبے کی گورننس پر صرف بیانیہ بنایا جارہا ہے،...
ویب ڈیسک : وزیر دفاع خواجہ آصف نے ایک بار پھر تحریک انصاف کو نشانے پر لے لیا۔ خواجہ آصف نے تحریک انصاف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا میں ان کی حکومت ہے اور وہیں دھاندلی کا رونا بھی رو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 8 فروری کے جلسے کے لیے عوام کا پیسہ اور حکومتی وسائل استعمال کیے جارہے ہيں، جلسہ گاہ بھرنے کے لیے سرکاری ملازمین استعمال ہوسکتے ہيں۔ وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ احتجاجی جلسہ کرنا ہے تو آئيں پنجاب، سندھ یا بلوچستان میں کریں جہاں آپ کا دعویٰ ہے کہ آپ کے ساتھ زيادتی ہوئی، ان صوبوں میں تو آپ کی لیڈر شپ بھی روپوش ہوجاتی ہے۔ مذاکرات...
نئی دہلی: بالی ووڈ اور ہالی ووڈ دونوں میں اپنی منفرد شناخت بنانے والی اداکارہ پریانکا چوپڑا اس وقت بھارتی سنیما کی سب سے مہنگی اداکارہ بن چکی ہیں۔ پریانکا نے اپنی سب سے زیادہ متوقع فلم ‘SSMB29’ کے لیے 30 کروڑ روپے کی فیس وصول کی ہے، جس کے بعد وہ بھارتی فلم انڈسٹری کی سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکارہ بن گئیں ہیں۔ پریانکا چوپڑا نے اس فلم کے لیے اپنے ہالی ووڈ پروجیکٹس سے ایک وقفہ لیا ہے اور اس دوران وہ اپنے بھائی کی شادی میں شرکت کے لیے بھارت آئی ہیں۔ اس فلم کی لاگت تقریباً 1000 کروڑ روپے بتائی جاتی ہے، اور پریانکا کو بھاری رقم کی پیشکش کی گئی تھی۔ تاہم، ان...
واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔05 فروری ۔2025 )امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ کا اصرار ہے کہ فلسطینیوں کے پاس غزہ کے ملبے کے بڑے ڈھیر کو چھوڑنے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں ہے انہوں نے یہ بات اس وقت کہی جب ان کے اعلیٰ معاونین نے اس بات پر زور دیا کہ جنگ زدہ علاقے کی تعمیر نو کے لیے تین سے پانچ سال کی ٹائم لائن، جیسا کہ عارضی فائر بندی کے معاہدے میں طے کیا گیا ہے، قابل عمل نہیں ہے.(جاری ہے) قبل ازیں وائٹ ہاﺅس میں اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو سے ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ غزہ کاانتظام سنبھال لے گا اور ہم اس پر کام بھی کریں...
آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان آرمی ملکی خود مختاری اور سالمیت کے دفاع کے لیے پوری طرح تیار ہے. بھارتی فوج کے کھوکھلے بیانات ان کی بڑھتی ہوئی مایوسی کی نشاندہی کرتے ہیں جب کہ پاکستان کسی بھی مہم جوئی کا مکمل طاقت کے ساتھ جواب دے گا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی زیر صدارت 267ویں کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی۔ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ کور کمانڈرز کانفرنس میں شرکا نے شہدا افواج پاکستان، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور شہریوں کی لازوال قربانیوں پر خراج عقیدت پیش کیا۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ فورم نے درپیش خطرات کا مفصل جائزہ...
لاہور: پاکستان کی معروف میزبان و اداکارہ ڈاکٹر شائستہ لودھی نے کہا ہے کہ بچوں کی زندگی کو بہتر بنانے کے لیے بعض اوقات ذاتی قربانیاں دینا پڑتی ہیں۔ شائستہ لودھی حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں شریک ہوئیں، جہاں ان سے سوال کیا گیا کہ کام کی مصروفیت کی وجہ سے آپ کے بچوں کے رویے پر کیا اثرات پڑے ہیں؟ اس سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میرے تینوں بچے میری طاقت ہیں اور انہیں میرے کام سے کبھی کوئی شکایت نہیں ہوئی۔ اداکارہ نے مزید کہا کہ اگرچہ مجھے یہ محسوس ہوتا ہے کہ اگر میں تھوڑی کم محنت کرتی تو اپنے بچوں کے ساتھ زیادہ وقت گزار سکتی تھی،...
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ماضی کی فاش غلطیوں اور فیصلوں کی وجہ سے ہمارے فورسز کے جوان اور افسر جانوں کے نذرانے پیش کررہے ہیں۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ قلات حملے میں ہمارے 18 جوان شہید ہوئے، میں نے حملے کے زخمیوں سے ملاقات کی، وہ بہت حوصلے سے بات کررہے تھے، ہمارے شہید اور غازی پاکستان کی حفاظت کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کررہے ہیں۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ماضی میں کچھ فاش غلطیاں اور غلط فیصلے ہوئے، ہزاروں دہشتگردوں کو چھوڑا گیا، اس وجہ سے ہمارے جوان اور افسر آج دوبارہ قربانیاں دے رہے ہیں۔ انہوں نے قلات حملے اور کل پشاور میں پولیو...

وزیراعظم سے پیپلز پارٹی کے وفد کی ملاقات، عوامی فلاح و بہبود کے لیے مل کر کام کر رہے ہیں، شہباز شریف
وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ بہتر معاشی اشاریے، بین الاقوامی سرمایہ کاروں اور عالمی اقتصادی اداروں کا پاکستان پر بڑھتا ہوا اعتماد خوش آئند ہے، ملک میں عوامی فلاح وبہبود کے لیے صوبے مل کر کام کر رہے ہیں، اسی سلسلے میں پیر کو بلوچستان کا دورہ کر رہا ہوں۔ اتوار کو لاہور میں وزیراعظم شہباز شریف سے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق اور پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے سینیئر رہنما خورشید شاہ، شازیہ مری اور ڈپٹی اسپیکر غلام مصطفیٰ شاہ نے ملاقات کی، ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اتوار کو اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی لاہور میں رہائش گاہ آمد ہوئی جہاں وزیراعظم...
اسلام آباد ( خبر ایجنسیاں+مانیٹرنگ ڈیسک) عدالت عظمیٰ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت کے دوران وزارت دفاع کے وکیل خواجہ حارث نے اپنے دلائل مکمل کرلیے۔جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں عدالت عظمیٰ کے 7 رکنی آئینی بینچ نے مقدمے کی سماعت کی۔ وزارت دفاع کے وکیل خواجہ حارث نے اپنے دلائل کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے کہا کہ میں اپنے دلائل ختم کرلوںگا، آئین میں عدالتوں کا ذکر آرٹیکل 175 میں ہے، فوجی عدالتیں الگ قانون کے تحت بنتی ہیں جو تسلیم شدہ ہے۔جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیے کہ آرٹیکل 175 کے تحت بننے والی عدالتوں کے اختیارات وسیع ہوتے ہیں، مخصوص قانون کے تحت بننے والی عدالت...
کراچی (رپورٹ: منیر عقیل انصاری) بلوچستان کے مسائل کا حل مشاورت، بات چیت، سیاسی جدوجہد اور آئینی مزاحمت ہے‘ جبری گمشدگی کا مکمل خاتمہ، حقیقی سیاسی نمائندگان اور ناراض شہریوں کیساتھ مذاکرات کرنے ہوںگے ‘حکومت دہشت گردی کیخلاف اپنے سیکورٹی اداروں کی مہارت کو بڑھائے‘مسئلے کو ایک ایس ایچ او کی مارقراردیا جار ہاہے‘جنرل ایوب خان کے دور سے لے کرآج تک بلوچستان میں ظلم وجبر کا نظام قائم ہے۔ ان خیالات کا اظہار امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا ہدایت الرحمن بلوچ، جماعت اسلامی پاکستان کے اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل، مذاکراتی کمیٹی کے رکن اور معروف ماہر توانائی انجینئر سید فراست شاہ اور سینئر صحافی، تجزیہ کار، مصنفہ اور ٹیلی ویژن اینکر نسیم زہرہ نے جسارت کے اس سوال کے جواب...
راولپنڈی ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔ 28 جنوری 2025ء ) عمران خان کا کہنا ہے کہ فارم 47 کی حکومت تو صرف ایک کٹھ پتلی ہے جو اسٹیبلشمنٹ کی رضا مندی کے بغیر ناشتہ بھی نہیں کر سکتے، یہ حکومت جوڈیشل کمیشن کے قیام سے راہ فرار اختیار کر رہی ہے کیونکہ اس کے دل میں چور ہے۔ نو مئی اور 26 نومبر کے سانحات کا حساب لیے بغیر ہم آگے نہیں بڑھ سکتے۔ تفصیلات کے مطابق بانی تحریک انصاف عمران خان نے منگل کے روز اڈیالہ جیل میں صحافیوں اور وکلاء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ " فارم 47 کی حکومت تو صرف ایک کٹھ پتلی ہے جو اسٹیبلشمنٹ کی رضا مندی کے بغیر ناشتہ بھی نہیں...

اسلام آباد ہائیکورٹ کے نئے تعینات ہونے والے جج راجہ منہاس کا سگا بھائی میرے خلاف کیس میں وکیل اور پراسیکیوٹر ہے
راولپنڈی ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔ 28 جنوری 2025ء ) توشہ خانہ 2 کی اپیل کا کیس سننے والے جج پر عمران خان نے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے نئے تعینات ہونے والے جج راجہ منہاس کا سگا بھائی میرے خلاف کیس میں وکیل اور پراسیکیوٹر ہے۔ تفصیلات کے مطابق بانی تحریک انصاف عمران خان نے منگل کے روز اڈیالہ جیل میں صحافیوں اور وکلاء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ " فارم 47 کی حکومت تو صرف ایک کٹھ پتلی ہے جو اسٹیبلشمنٹ کی رضا مندی کے بغیر ناشتہ بھی نہیں کر سکتے- یہ حکومت جوڈیشل کمیشن کے قیام سے راہ فرار اختیار کر رہی ہے کیونکہ اس کے دل میں...
کراچی (اسٹاف ر پورٹر)سابق امیر جماعت اسلامی عبدالوحید قریشی کی رحلت صرف جماعت اسلامی ہی نہیں پورے حیدرآباد کے لیے باعث غم ہے انہوں نے ساری زندگی بلا تفریق لوگوں کی خدمت کی انہیں ان کے اعلیٰ کردار و اخلاق کے باعث ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی حلقہ خواتین کی ناظمہ صوبہ سندھ رخشندہ منیب نے مرحوم کے اہل خانہ سے تعزیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر نائب ناظمہ شگفتہ ابراہیم اور نگران نشرو اشاعت صائمہ افتخار بھی ان کے ہمراہ تھیں انہوں نے مزید کہا کہ مرحوم نے زندگی کی آخری سانس تک اعلائے کلم? اللہ کی جدودجہد میں اپنا حصہ ڈالا ان کا کردار ہمارے لیے مشعل راہ ہے۔اور ان شا اللہ...
پاکستان میں بنگلہ دیش کے ہائی کمشنر محمد اقبال حسین نے کہا ہے کہ بنگلہ دیش کی عبوری حکومت پاکستان کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے ڈھاکہ اور اسلام آباد کے درمیان براہ راست پروازیں شروع کرنے پر غور کررہی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، ہفتے کو پشاور میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان میں تعینات بنگلہ دیش کے ہائی کمشنر محمد اقبال حسین نے دونوں ممالک کے درمیان سفر اور رابطے کی آسانی کے لیے براہ راست پروازوں سے متعلق ممکنہ منصوبے کے بارے میں صحافیوں کو آگاہ کیا۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستانی تجارتی وفد کی چٹاکانگ میں بنگلہ دیشی تاجروں سے ملاقات، دو طرفہ تجارت بڑھانے پر اتفاق انہوں نے کہا کہ...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔25 جنوری ۔2025 )پاکستان کو کم کاربن والی معیشت کی طرف منتقلی کو آسان بنانے کے لیے کلین ٹیکنالوجیز کے لیے موزوں حل اور اسٹریٹجک سرمایہ کاری کی ضرورت ہے، سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ پالیسی انسٹی ٹیوٹ کے توانائی کے ماہر ڈاکٹر خالد ولیدنے ویلتھ پاک کو بتایاکہ کم کاربن والے مستقبل کی طرف منتقلی سے ملک کی معیشت کو مستحکم کرنے میں مدد ملے گی جو کم پیداواری، تجارتی خسارے اور توانائی کے غیر پائیدار اخراجات کے چکر میں الجھی ہوئی ہے.(جاری ہے) انہوں نے خاص طور پر کاربن بارڈر ایڈجسٹمنٹ میکانزم جیسے بین الاقوامی ریگولیٹری فریم ورک کی روشنی میں توانائی کے روایتی طریقوں سے پائیدار حل کی طرف فوری منتقلی کی وکالت...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔23 جنوری ۔2025 )عمر کوٹ قلعہ کا مناسب تحفظ اور فروغ اس کے آثار قدیمہ کی سیاحت کی صلاحیت سے فائدہ اٹھانے کے لیے بہت ضروری ہے سندھ ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن کے مینیجنگ ڈائریکٹر سید فیاض علی شاہ نے کہاکہ صحرا تھر سے گھرا، اور منفرد مغلیہ اور مقامی طرز تعمیر کے ساتھ گھل مل گیا، یہ قلعہ بہت زیادہ تاریخی اہمیت کا حامل ہے صدیوں کے گزرنے کے باوجود، مضبوط گڑھوں، اونچی دیواروں اور مرکزی ڈھانچے کے ساتھ قلعہ کا فن تعمیر بڑی حد تک برقرار ہے ایک قدیم مسجد بھی موجود ہے جسے اب بھی مقامی لوگ استعمال کرتے ہیں. ویلتھ پاک سے بات کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ قلعہ دیکھنے والے ماحولیاتی...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 22 جنوری 2025ء) اقوام متحدہ کی نائب سیکرٹری جنرل امینہ جے محمد نے کہا ہے کہ افریقہ میں دہشت گردی بڑھتی جا رہی ہے جس پر قابو پانے کے بین الاقوامی عزائم مزید ٹھوس اقدامات کا تقاضا کرتے ہیں۔براعظم میں انسداد دہشت گردی کو بہتر بنانے کے لیے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ افریقن یونین (اے یو) کو اس مسئلے سے نپٹنے میں مدد دینے کے لیے سلامتی کونسل کا کردار بہت اہم ہے۔ اس ضمن میں اٹھائے جانے والے اقدامات کی بنیاد افریقی ممالک کے قائدانہ کردار اور ان کی جانب سے پیش کردہ طریقہ ہائے کار پر ہونی چاہیے۔کونسل کا یہ اجلاس الجزائر کی درخواست...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 جنوری2025ء) ماہرین نے عمران خان کے خلاف 190 ملین پاونڈ کیس کا فیصلہ سیاسی انتقام پر مبنی قرار دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق عمران خان اور ان کی اہلیہ بشرٰی بی بی کے خلاف دیے گئے 190 ملین پاونڈ کیس کے فیصلے پر جرمن خبر رساں ادارے "ڈی ڈبلیو" کی رپورٹ سامنے آئی ہے۔ ڈی ڈبلیو کی رپورٹ کے مطابق ماہرین کا ماننا ہے کہ سیاسی فیصلے ملک میں قانون کی عملداری اور جمہوری روایات کے فروغ میں بہت بڑی رکاوٹ ہیں اور حالیہ فیصلہ بھی سیاسی انتقام پر مبنی ہے، کیونکہ اس وقت حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات چل رہے ہیں۔ اس کا مقصد یہ ہے کہ جو فیصلہ تین...
پاکستان کی سیاسی اشرافیہ اس خوش فہمی میں مبتلا ہے کہ سسٹم پر اس کا کنٹرول ہے، یہی وجہ ہے کہ عوام کے مفادات کا پہلو کمزور ہو گیا ہے، سسٹم کے خلاف جو کچھ سامنے آتا ہے اور جو طبقے اس نظام کے خلاف آواز اٹھا رہے ہیں، سسٹم کو ان کی پرواہ نہیں ہے۔ عوامی طبقوں کا گلا کسی ایک سیاسی جماعت یااس کی قیادت سے نہیں ہے اور نہ ہی وہ کسی ریاستی ادارے پر اپنا غصہ نکال رہے ہیں بلکہ ان کو تو لگتا ہے کہ مجموعی طور پر ہمارا ریاستی اور حکومتی نظام اپنی اہمیت کھو چکا ہے اور نظام میں عوام کے لیے کچھ نہیں ہے۔ ادھر طاقت کے مراکز ایک دوسرے سے دست...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔14 جنوری ۔2025 )پاکستان کو موسمیاتی مالیات کو راغب کرنے کے لئے قابل بینک سیکٹرل حکمت عملیوں کو تیار کرنے کی ضرورت ہے یہ بات وزارت موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیاتی رابطہ کے میڈیا ترجمان محمد سلیم نے ویلتھ پاک سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہی.(جاری ہے) انہوں نے کہا سب سے زیادہ موسمیاتی خطرات سے دوچار ممالک میں شمار ہونے والے پاکستان کو زراعت، پانی، توانائی، صحت اور تعلیم پر توجہ مرکوز کرنے والی موثر موسمیاتی حکمت عملیوں کو نافذ کرنے کے لیے فوری طور پر خاطر خواہ مالی وسائل کی ضرورت ہے تخفیف سے متعلق، موسمیاتی فنانس میں گرین ہاﺅس گیس کے اخراج کو کم کرنے کے لیے فنڈنگ کے اقدامات شامل ہیں...
بھارت(نیوز ڈیسک)بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے متنازع خطے میں اسٹریٹجک سرنگ کا افتتاح کردیا جو موسم سرما میں پاکستان اور چین کے ساتھ سرحدی علاقے تک رسائی کا ذریعہ ہوگی۔نجی اخبار میں شائع غیر ملکی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق 6.4 کلومیٹر پر محیط سونمرگ سرنگ سال کے 6 ماہ کے دوران برف سے ڈھکی رہتی ہے، یہ سرنگ مقبوضہ کشمیر کو لداخ سے جوڑنے کا ایک ذریعہ بنے گی جس کے نتیجے میں سری نگر تا لیہہ ہائی وے سال کے 12 ماہ کھلی رہے گی۔ ایک دہائی میں 31 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی لاگت سے مکمل ہونے والے منصوبے کی افتتاحی تقریب کے موقع پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا کہنا تھا...