Daily Ausaf:
2025-03-17@05:47:36 GMT

پی آئی اے : برطانیہ جانے والے مسافروں کے لیے خوشخبری

اشاعت کی تاریخ: 16th, March 2025 GMT

لندن (نیوز ڈیسک) پی آئی اے کی جانب سے عیدالفطر کے بعد برطانیہ کیلئے پروازیں بحال ہونے کی خوشخبری سنا دی گئی ہے۔

یورپ میں پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائنز سے پابندی ہٹنے کے بعد اب پی آئی اے کی برطانیہ کے لیے بھی پروازیں دوبارہ شروع کرنے کی بھرپور تیاریاں جاری ہیں۔

اس حوالے سے لندن میں پاکستانی ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے بتایا ہے کہ عید کے بعد سے پی آئی اے کی برطانیہ کیلئے پروازیں باقاعدہ شروع ہوجائیں گی۔

یہ بات ہائی کمشنر ڈاکٹرفیصل نے لندن میں صحافیوں اور ٹک ٹاکرز کے ساتھ افطار ڈنر کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ پہلے مرحلے میں لندن اور مانچسٹر سے پروازیں پاکستان جائیں گی، کوشش کر رہے ہیں برمنگھم سے بھی پی آئی اے کی پروازیں جلد بحال ہوں۔

ڈاکٹرمحمد فیصل کا مزید کہنا تھا کہ پروازوں کی بحالی کے منصوبے کا باقاعدہ افتتاح ایک خصوصی تقریب میں کیا جائے گا جس میں میڈیا کو بھی مدعو کریں گے۔

واضح رہے کہ رواں سال یورپی یونین کی جانب سے پابندی ختم ہونے کے بعد 10جنوری کو قومی ایئرلائن (پی آئی اے) کی پہلی پرواز ساڑھے چار سال بعد پیرس کے لیے روانہ ہوئی تھی۔

خیال رہے کہ جون 2020 میں یورپ اور برطانیہ نے پی آئی اے کی کمرشل پروازوں پر اپنی فضائی حدود کے استعمال کرنے پر پابندی عائد کر دی تھی۔

اس پابندی کے محرکات میں کراچی میں پی آئی اے کے طیارے کو پیش آنے والا حادثہ شامل تھا جس کے بعد اس وقت کے وزیر ہوابازی نے پارلیمنٹ میں یہ بیان دیا تھا کہ پی آئی اے نے جعلی لائسنس پر پائلٹ بھرتی کر رکھے ہیں۔
مزیدپڑھیں:دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کا معاملہ، پیپلز پارٹی نے بڑا فیصلہ کر لیا

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: پی آئی اے کی کے بعد

پڑھیں:

چھتوں پر لگے سولر پینلز سے گرڈ کو فروخت یونٹس پر ٹیکس نہیں، وفاقی وزیر

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر برائے بجلی سردار اویس احمد خان لغاری نے کہا ہے کہ چھتوں پر لگے سولر پینلز سے گرڈ کو فروخت یونٹس پر ٹیکس نہیں وزیراعظم جلد ہی بجلی کے نرخوں میں کمی کا اعلان کریں گے اور کہا ہے کہ حکومت نے آئی پی پیز کے نظرثانی شدہ معاہدوں کے بقیہ سالوں میں 1400ارب روپے بچائے ہیں۔

اس سے 400روپے سالانہ اثرات کی بچت ہوئی ہے۔ 400ارب روپے کی سالانہ بچت ملک کے چیف ایگزیکٹو کے اعلان کردہ ٹیرف میں ظاہر ہوگی۔

اس کے علاوہ پاور سیکٹر میں قرضوں پر ڈسکاؤنٹ ریٹ کو 12 فیصد تک کم کرنے کا اثر بھی ٹیرف میں کمی سے ظاہر ہوگا۔

جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ چھتوں پر لگائے گئے سولر پینلز کے صارفین کی جانب سے پیدا کیے جانے والے اور گرڈ کو برآمد کیے جانے والے یونٹس پر بالکل بھی ٹیکس نہیں ہوگا۔

تاہم، انہیں گرڈ سے حاصل کی جانے والی بجلی پر 18 فیصد ٹیکس ادا کرنا ہوگا، جیسا کہ دیگر صارفین ادا کر رہے ہیں۔

وزیر نے اس تاثر کو مسترد کر دیا کہ اقتصادی رابطہ کمیٹی (ECC) کی منظور شدہ نئی سولر پالیسی کے تحت نصب کیے جانے والے چھتوں کے سولر پینل صارفین 18 فیصد ٹیکس کی وجہ سے بجلی کو 10 روپے فی یونٹ کے بجائے 8.88روپے فی یونٹ پر فروخت کریں گے اور وضاحت کی کہ نئی پالیسی کے تحت بجلی کا خریداری نرخ (بائی بیک ریٹ) 10روپے فی یونٹ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ 15 فیصد پلانٹ فیکٹر کی بنیاد پر، اگر چھتوں پر سولر پینل لگانے والے صارفین نئی پالیسی کے تحت 25 فیصد سولر بجلی اور 75 فیصد گرڈ سے بجلی استعمال کریں، تو ان کی سرمایہ کاری کی واپسی کی مدت (پے بیک پیریڈ) ساڑھے تین سے 4 سال ہوگی۔

Post Views: 2

متعلقہ مضامین

  • چھتوں پر لگے سولر پینلز سے گرڈ کو فروخت یونٹس پر ٹیکس نہیں، وفاقی وزیر
  • راولپنڈی:راولپنڈی؛ جنگل میں شکار کیلیے جانے والے شخص کے اندھے قتل کا سراغ لگا لیا گیا
  • پی آئی اے : برطانیہ جانے والے مسافروں کیلئے خوشخبری  
  • عیدالفطر کے بعد برطانیہ کے لیے پی آئی اے پروازیں بحال ہونے کی خوشخبری
  • پاکستان اور برطانیہ کے درمیان پی آئی اے کی پروازیں جلد بحال ہونے کاامکان
  • پاکستان اور برطانیہ کے درمیان پی آئی کی پروازیں کب بحال ہوں گی، ہائی کمشنر نے خوشخبری سنا دی
  • صنعاء پر فضائی حملہ
  • جنوبی افریقہ نے امریکا سے اپنے سفیر کے نکالے جانے کو افسوس ناک قرار دیا
  • برطانیہ کا نئی ویزہ پالیسی کا اعلان ، مسافروں کیلئے نیا سسٹم متعارف