2025-01-18@13:10:28 GMT
تلاش کی گنتی: 21
«کوئی ڈیل نہیں»:
اسرائیلی کابینہ کے بعد اسرائیلی حکومت نے بھی حماس سے ڈیل منظور کرلی ہے۔ اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے مشرق وسطیٰ سے متعلق مندوب نے بنجمامن نیتن یاہو کو معاہدہ منظور کرنے پر مجبور کیا۔ جنگ بندی اور یرغمالیوں کے تبادلے کے معاہدے کا اطلاق کل ہوگا، اسرائیل نے پہلے مرحلے میں حماس کی قید سے رہائی پانیوالے 33 اسرائیلیوں کی تصویریں جاری کردی ہیں۔ جواب میں رہا کیے جانیوالے 95 فلسطینیوں کے نام بھی جاری کردیے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز اسرائیلی سیکیورٹی کابینہ نے اجلاس کے دوران 2 روز قبل قطری وزیراعظم کی جانب سے اعلان کیے گئے غزہ جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کے معاہدے کی منظوری دی۔ سیکیورٹی...
اسلام آباد: وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ نے کہا ہے کہ عمران خان ڈیل کرنا چاہتے ہیں مگر کرپشن پر ڈیل یا این آر او نہیں ہوگا، سنا ہے عمران خان اپنے لوگوں سے کہتے ہیں کہ مجھے باہر نکالو۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 190 ملین پائونڈ میگا کرپشن کا اسکینڈل ہے ایسے کرپشن اسکینڈل کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی، برطانیہ میں نیشنل کرائم ایجنسی نے شہباز شریف کو بے گناہ قرار دیا، نیشنل کرائم ایجنسی نے وہ پیسہ حکومت پاکستان کو کیوں دیا؟ 190 ملین پانڈ اس لیے دیئے کیونکہ یہ حکومت پاکستان اور پاکستان کے عوام کا پیسہ تھا، اگر پیسہ ضبط شدہ نہیں تھا تو نیشنل کرائم ایجنسی نے یہ...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2025ء)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان ڈیل کرنا چاہتے ہیں، کرپشن پر کوئی ڈھیل نہیں ملے گی، 190 ملین پاؤنڈ ملکی تاریخ کا سب سے بڑا میگا کرپشن اسکینڈل ہے۔پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آزاد مبصرین بھی 190 ملین کے میگا کرپشن اسکینڈل کے حوالے سے کسی کو بری الذمہ نہیں قرار دے رہے، یہ ملکی تاریخی کا سب سے بڑا کرپشن اسکینڈل ہے۔عطاتارڑ نے کہا کہ ملکی معیشت درست سمت کی طرف گامزن ہے، مہنگائی میں بھی بڑی حد تک کمی آئی ہے، ورلڈ اکنامک فورم (ڈبلیو ای ایف) کی رپورٹ نے پاکستان کی...
اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان ڈیل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، تاہم کرپشن کے کسی بھی معاملے میں کوئی رعایت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے 190 ملین پاؤنڈ کے کرپشن اسکینڈل کو ملک کی تاریخ کا سب سے بڑا اسکینڈل قرار دیا۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ آزاد مبصرین بھی اس اسکینڈل میں کسی کو بری الذمہ قرار نہیں دے رہے، اور یہ اسکینڈل ملک کی تاریخ کا سب سے بڑا کرپشن اسکینڈل ہے۔ وزیراطلاعات نے ملکی معیشت کے حوالے سے کہا کہ معیشت درست سمت میں گامزن ہے اور مہنگائی میں...
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ 190 ملین پاؤنڈ کا کرپشن اسکینڈل ملک کی تاریخ کا سب سے بڑا اسکینڈل ہے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی ڈیل کرنا چاہتے ہیں، کرپشن پر کوئی ڈھیل نہیں ملے گی ،آزاد مبصرین بھی اس اسکینڈل پر کسی کو بری الذمہ قرار نہیں دے رہے، یہ اسکینڈل ملکی تاریخ کے سب سے بڑے کرپشن واقعات میں شمار ہوتا ہے۔ عطا تارڑ نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان کی معیشت اب درست سمت میں گامزن ہے، مہنگائی میں نمایاں کمی آئی ہے، اور عالمی اقتصادی فورم کی رپورٹ نے پاکستان کی معیشت...
اسلام آباد:وزیر اطلاعات و نشریات عطا الللہ تارڑ نے کہا ہے کہ 190 ملین پاؤنڈز میگا کریشن کا اسکینڈل ہے، پاکستان تحریک انصاف بتائے بانی پی ٹی آئی کا ذرائع آمدنی کیا ہے اور وہ کابینہ میں بند لفافہ کیوں لے آئے تھے۔ جمعرات کو پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ یہ پہلی دفعہ ہے کہ غیر جانبدار مبصرین بھی 190 ملین پاؤنڈز کے میگا کرپشن اسکینڈل میں اور کسی کو ذمہ دار قرار نہیں دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک ایسا تاریخی اسکینڈل ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں اس پیمانے پر کسی بھی فرد واحد کی جانب سے اتنی کرپشن سامنے نہیں آئی ہے،جس...
بانی نے کہا ڈیل نہیں صرف مذاکرات ہونگے، بیرسٹر گوہر: 31 جنوری کی تلوار لٹکائی ہے، اس سے قبل جواب دیدیں گے، رکن حکومتی کمیٹی
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے +نوائے وقت رپورٹ) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے بتایا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے دو ٹوک کہا کہ کوئی ڈیل نہیں، صرف مذاکرات ہوں گے۔ جوڈیشل کمپلیکس میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا مذاکرات کامیاب ہونے چاہئیں، یہ ملک کے لیے بہتر ہے۔ مذاکرات وہی ہو رہے ہیں جو حکومت کے ساتھ ہو رہے ہیں۔ کل 16 جنوری کو مذاکرات میں حکومت کو دو تحریری مطالبات پیش کردیں گے۔ بیرسٹر گوہر نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کئی مرتبہ ایسا ہو جاتا ہے کہ جج صاحبان فیصلے ڈیلے کرتے ہیں، فیصلے لکھنے ہوتے...
راولپنڈی(خبر ایجنسیاں)چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے بتایا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے دو ٹوک کہا کہ کوئی ڈیل نہیں صرف مذاکرات ہوں گے۔ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بعض اوقات فیصلہ سنانے میں تاخیر ہوجاتی ہے۔ عدالتی عملے نے ہمیں کہاتھا کہ گیارہ بجے فیصلہ سنایاجائے گا۔ جج صاحب تھوڑا انتظار کرلیتے تو فیصلہ سنادیاجاتا۔انہوں نے کہا کہ اب جو بھی فیصلہ ہوناہے 17 تاریخ کو آجائے گا۔ ہمیں امید ہے اعلیٰ عدلیہ ہمیں انصاف دے گی۔ فیصلے کامذاکرات سے کوئی تعلق نہیں ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ خان صاحب نے دوٹوک الفاظ میں کہاہے کہ کوئی ڈیل نہیں ہونی ،مذاکرات ہونے...
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 جنوری2025ء) عمران خان کا کہنا ہے کہ میں واضح کر دوں کہ میں کسی قسم کی کوئی ڈیل نہیں کروں گا ، چاہے یہ جو بھی حربے استعمال کر لیں میں کوئی نواز شریف نہیں ہوں جس نے اپنے اربوں کے کرپشن کیسز معاف کروانے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق بانی تحریک انصاف عمران خان نے منگل کے روز اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 13 جنوری 2024 کو تحریک انصاف کو عملاً ختم کرنے کی نیت سے انتخابی نشان سے محروم کرنے والا قاضی فائز عیسیٰ آج تاریخ کے قبرستان میں دفن ہو چکا ہے جبکہ تحریک انصاف اور عمران خان اپنے نظریے کے ساتھ آج بھی پورے قد سے...
پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی ترجمان و رہنما شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ حکومت سے کسی ڈیل کے لئے مذاکرات نہیں ہو رہے، مذاکرات ملکی حالات بہتر کرنے کے لیے ہو رہے ہیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ ہم تو اپنے شہدا کے لیے انصاف چاہتے ہیں، ہمارا اہم مطالبہ تو جوڈیشل کمیشن بنانے کا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے کیسوں کے فیصلوں کی تاریخ بڑھائی گئی ہے، حکومت شرمندگی سے بچنے کے لیے فیصلے کی تاریخ آگے بڑھا رہی ہے۔ شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ بانی کو سزا ہونے کی صورت میں بھی حکومت سے مذاکرات کا عمل جاری رہے گا، تاہم مذاکرات...
مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ ڈیل کا تاثر پی ٹی آئی کے لوگ آکر بناتے ہیں، ہم ایسی بات نہیں کرتے۔طلال چوہدری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ یہ ریاست کے کیسز ہیں ان پر این آر او یا معافی ممکن ہی نہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمیں کوئی وسوسہ نہیں یہ اوپن اینڈ شٹ کیس ہے، جج صاحب نے کیس کو تحمل سے سنا تاکہ کوئی سوال نہ اٹھ سکے۔طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کہ لوگ بھی مانتے ہیں کہ یہ 190ملین پاؤنڈ والا کیس حقیقی ہے، یہ اچھی طرح جانتے ہیں کہ اس کیس میں سزا ہی ہونی ہے۔ لیگی رہنما نے کہا کہ پہلے بھی کہا...
پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی بہن علیمہ خان نے 190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ مؤخر ہونے پر ردعمل میں کہا ہے کہ ڈیل کا دباؤ پی ٹی آئی پر نہیں، حکومت پر ہے، تبھی سزا مؤخر ہوئی۔ اڈیالا جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں علیمہ خان کا کہنا تھاکہ آج بانی پی ٹی آئی سے کوئی ملاقات نہیں ہو سکی، آج القادر کیس میں بانی پی ٹی آئی کو سزا ہونا تھی۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ساڑھے دس بجے کا وقت دیا گیا تھا، ہم لوگ وقت پر آئے، جج وقت سے پہلے چلے گئے۔ ان کا کہنا تھاکہ ڈیل کا دباؤ پی ٹی آئی پر نہیں، حکومت پر ہے، تبھی سزا مؤخر ہوئی۔...
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ کا کہنا ہے کہ القادر ٹرسٹ کیس کے فیصلے کا حکومت کے ساتھ مذاکرات سے کوئی تعلق نہیں ہے۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف القادر ٹرسٹ فیصلہ موخر ہونے کے بعد اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ حکومت کے ساتھ ہمارے مذاکرات جاری ہیں، القادر ٹرسٹ کیس کا مذاکرات سے کوئی تعلق نہیں ہے۔سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ یہ تاثر دینا کہ کوئی ڈیل نہیں ہو رہی ہے جس کی وجہ سے کیس کا فیصلہ موخر ہو رہا ہے بالکل غلط ہے، حکومت سے مذاکرات...
اسلام آباد: پی ٹی آئی کے سینئر رہنما سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ ڈیل کا تاثر غلط ہے، القادر کیس کا حکومت کیساتھ مذاکرات سے تعلق نہیں ہے۔ اڈیالہ جیل کے باہر چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم آج اڈیالہ میں اس کے انتظار میں بیٹھے تھے، لیکن عدالت کے عملے نے ہمیں بتایا کہ اب فیصلہ 17 جنوری کو سنایا جائے گا، ہمارے ساتھ ٹرائل کوٹس کا رویہ غیر مناسب رہا ہے، یہ تمام مقدمات بانی پی ٹی ائی پر دباو ڈالنے کے لیے بنائے گئے تھے۔ بیرسٹر گوہر علی نے کہا کہ آج کے دن فیصلہ نا سنایا گیا، یہ فیصلہ جج صاحب نے اپنی مرضی سے موخر کیا...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ ہم فیصلے کے لیے تیار ہوکر آئے تھے، جج صاحب نے اپنی مرضی سے فیصلہ مؤخر کیا، ڈیل کا نتیجہ نہیں۔اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہاکہ عدالتی عملے نے آج فیصلے سے متعلق آگاہ کردیا گیا، اب یہ فیصلہ 17 جنوری کو آئےگا، ہمارے ساتھ ناانصافی ہوتی رہی ہے، ہمارے خلاف ٹرائل کورٹ کا رویہ غیرمنصفانہ ہے، ہم فیصلے کےلیے تیار ہوکر آئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں کوئی فائدہ نہیں لیا، 190 ملین پاؤنڈ کیس بےہودہ ہے، گواہان نے تسلیم کیاکہ بانی پی ٹی آئی نے...
جج صاحب نے اپنی مرضی سے فیصلے میں تاخیر کی کوئی ڈیل نہیں ہوئی، بیرسٹر گوہر WhatsAppFacebookTwitter 0 13 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ 190 ملین پاؤنڈ بیہودہ کیس ہے، اگر انصاف ہوتا تو آج رہائی ہوتی۔ آج کے دن فیصلہ آتا تو ہم بالکل تیار تھے۔ آج جج صاحب نے اپنی مرضی سے فیصلے میں تاخیر کی کوئی ڈیل نہیں ہوئی۔ بیرسٹر گوہر خان نے سلمان اکرم راجا کے ہمراہ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ہم انتظار میں تھے کہ آج 190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ آئے گا لیکن اڈیالہ جیل میں داخلے سے قبل ہی ہمیں بتا...
اسلام آباد(صغیر چوہدری )بیرسٹر نے 190 ملین پاونڈ کرپشن ریفرنس کا فیصلہ موخر ہونے کا ذمہ دار عدالت کو ٹھہرا دیا ۔ بیرسٹر گوہر نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ 11 بجے فیصلے کا،وقت مقرر کئا گیا تھا جج نے خود ہی فیصلہ موخر کرکے 17 جنوری کی تاریخ مقرر کردی یہ کسی ڈیل کا نتیجہ نہیں ہے ہم تو فیصلہ سننے کے لئے تیاری کے ساتھ پہنچے تھے ۔سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ کوئی ڈیل نہیں ہورہی۔ اور ڈیل کا تاثر دینا بلکل غلط ہے ۔ جبکہ جج ناصر جاوید رانا نے کہا ہے کہ 6 جنوری کو ٹریننگ کورس پر تھا اسلئے اس تاریخ پر فیصلہ نہیں سنایا جاسکا ۔آج فیصلہ سنانے کے لئے صبح 8...
اسلام آباد (صباح نیوز)پی ٹی آئی کے رہنما سینیٹر بیرسٹر علی ظفر کا کہنا ہے کہ عمران خان نے کہا ہے ڈیل یا ریلیف نہیں لوں گا، عدالتی جنگ کروں گا۔ ایک بیان میں بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ اس وقت ملک میں اندھیرا ہے، جمہوریت ہی نہیں، حکومت بظاہر حکومت ہے، وہ مذاکرات کر رہی ہے لیکن دیکھ کسی اور طرف رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی میں آج بھی ایک گروپ ہے، جو کہتا ہے کہ مزاحمت کریں، ہم اندھیرے کو روشنی ہی سے ختم کرسکتے ہیں، ہمارے پاس زبان ہے، اس سے اپنی جدو جہد جاری رکھیں گے۔ بیرسٹر علی ظفر کا کہنا تھا کہ ہمیں انتخابی اصلاحات، الیکشن کمشنر کی تبدیلی...