راولپنڈی (ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا ہے کہ دہشتگردوں نے بلوچستان کی روایات کو پامال کردیا، ان کو بلوچ نہ کہا جائے، ان جنگ کا حقوق یا ترقی سے کوئی تعلق نہیں، انہیں دہشتگردوں کے طور پر ڈیل کیا جائے گا۔ 

ڈی جی آئی ایس پی آر کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ  فیصلہ کیا گیا ہے کہ ایسے لوگوں کے خوارج اور دہشتگردوں کے طو ر پر ہی ڈیل کیا جائے گا۔ 

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

پڑھیں:

تاریخ میں لکھا جائے گا بلوچوں نے نہتوں کا قتل عام کیا، وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ تاریخ میں لکھا جائے گا بلوچوں نے نہتوں کا قتل عام کیا۔

بلوچستان اسمبلی اجلاس سے خطاب میں سرفراز بگٹی نے سوال کیا کہ بلوچستان میں کون قتل و غارت کررہا ہے، ہم ان کا نام لینے سے کیوں گھبراتے ہیں؟

انہوں نے کہا کہ تشدد، بندوق کے زور پر وہ اپنا نظریہ مسلط کرنا چاہتے ہیں، تاریخ میں لکھا جائے گا کہ بلوچوں نے نہتوں کا قتل عام کیا۔

سرفراز بگٹی نے مزید کہا کہ جنگ کے بھی کوئی اصول ہوتے ہیں، بلوچ تاریخ دلیری اور مہمان نوازی سے بھری پڑی ہے، یہ کون سی تاریخ ہے کہ آپ نہتے لوگوں پر حملہ کرتے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ جنگ کے اور قومیت کے کوئی اصول ہوتے ہیں، کیا یہ ہماری روایات کا حصہ ہیں، ٹرین پر حملہ کرتے ہیں، یرغمال بناتے ہیں۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے یہ بھی کہا کہ جو ریاست کو توڑنے کی بات کرے گا، بندوق اٹھائے گا ریاست اس کا قلع قمع کرے گی، چن چن کر بلوچوں، نائیوں اور دھوبیوں کو مارا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عام بلوچ کو گلے سے لگایا جائے گا، مگر قتل و غارت کرنے والوں کا کیا کیا جائے گا، ان لوگوں میں بلوچستان میں ایک انچ پر بھی قبضہ کرنے کی طاقت نہیں ہے۔

سرفراز بگٹی نے کہا کہ معصوم نہتے مسافروں کو نشانہ بنایا جاتا ہے، کب تک ملک توڑنے کی بات برداشت کریں گے، ان کیمرہ بریفنگ میں کئی بار بتا چکا ہوں وہ لوگ ڈائیلاگ کےلئے تیار نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ریاست، حکومت اب بھی صبر سے کام لے رہی ہے، ابھی تک ریاست نے لڑنا شروع نہیں کیا، حکومت سب کچھ کرنے کو تیار ہے، حالات کے حوالے سے کنفیوژن دور کرنا پڑے گی۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ ایک تو معصوموں کا خون بہا رہے ہیں اور دوسرے ٹی وی پر باتیں کررہے ہیں، ہم نے پورے پاکستان کو دہشت گردی کے معاملے پر کنفیوز کیا ہے، وہ آپ کو مار رہے ہیں، آپ جرگہ کرنے کی بات کر رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • دہشتگردوں نے بلوچستان کی روایات کو پامال کردیا، ان کو بلوچ نہ کہا جائے، سرفرازبگٹی
  • چولستان کینال سمیت 6 نہروں کی تعمیر غیرقانونی قرار، سندھ اسمبلی میں قرار داد منظور
  • دہشتگردوں کی کاررائیوں کو بلوچیت سے جوڑنا غلط ہے، سرفراز بگٹی
  • چولستان کینال سمیت 6 نہروں کی تعمیرغیرقانونی قرار، سندھ اسمبلی میں قرار داد منظور
  • پابندیوں سے کشمیریوں کو حقوق کے لیے آواز اٹھانے سے ہرگز نہیں روکا جا سکتا، روح اللہ مہدی
  • وزیراعظم کی آج کوئٹہ آمد، جعفر ایکسپریس حملے بارے بریفنگ دی جائے گی
  • موجودہ فارم 47رجیم نے پاکستان کی سلامتی کو ہلاکر رکھا دیا ،قائد حزب اختلاف
  • تاریخ میں لکھا جائے گا بلوچوں نے نہتوں کا قتل عام کیا، وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی
  • وزیراعلیٰ بلوچستان کا ریاستی رٹ چیلنج کرنے والوں کو نیست و نابود کرنے کا عزم