بانئ پی ٹی آئی کو ڈیل کر کے باہر آنے کے کئی مواقع ملے، سلمان اکرم راجہ
اشاعت کی تاریخ: 24th, February 2025 GMT
سلمان اکرم راجہ---فائل فوٹو
پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ بہت سے ایسے مواقع آئے کہ بانیٔ پی ٹی آئی ڈیل کر کے باہر نکل سکتے تھے لیکن انہوں نے ایسا نہیں کیا۔
حیدرآباد کے گھمن ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ ماضی میں لوگوں نے ڈیل کی اور کوئی لندن گیا، کوئی کہیں گیا۔
انہوں نے کہا کہ 2024ء کے الیکشن میں ہمارے نمائندگان کو ہروایا گیا، آج وہ لوگ مسلط ہیں جنہیں آپ نے ووٹ نہیں دیا۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے انکشاف کیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے خط پہنچ گئے اور پڑھ بھی لیے گئے۔
سلمان اکرم راجہ کا کہنا ہے کہ پورے پاکستان کے مسائل ایک جیسے ہیں، تحریکِ تحفظِ آئین پاکستان اتحاد کا جو الائنس بنایا ہے اس کا مقصد پاکستان کے ہر خطے کے لوگوں کو ان کے حقوق دلانا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم ایک قطرہ سندھ دھرتی کے پانی کا نہیں جانے دیں گے، ہم سندھ کی ہر تحریک کا ساتھ دیں گے۔
پی ٹی آئی رہنما نے یہ بھی کہا کہ بلوچستان میں جو گم ہو گئے ہیں ان کے ساتھ کھڑے ہیں، آج پنجاب میں بھی یہی ہو رہا ہے، کے پی کے کئی اضلاع ایسے ہیں جہاں نکلا نہیں جا سکتا۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
ترقی میں بھارت کو پیچھے نہ چھوڑا تو میرا نام شہباز شریف نہیں، وزیراعظم
ترقی میں بھارت کو پیچھے نہ چھوڑا تو میرا نام شہباز شریف نہیں، وزیراعظم WhatsAppFacebookTwitter 0 22 February, 2025 سب نیوز
ڈیرہ غازی خان: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ایک سیاست دان کہتا تھا کہ شہباز شریف باہر پیسے مانگنے جاتا ہے میں پوچھتا ہوں کہ آپ کیا باہر پیسے بانٹنے جاتے تھے؟
تفصیلات کے مطابق ڈیرہ غازی خان میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ ڈیرہ غازی خان آکر خوشی ہوئی پرتپاک استقبال پر یہاں کے عوام کا مشکور ہوں، ترقی پاکستان کا مقدر بن چکی ہے پاکستان کی معیشت اب بہتری کی جانب گامزن ہے، نواز شریف کا ویژن صرف پاکستان کی ترقی ہے، پنجاب کی ترقی نواز شریف کے دور میں ہوئی اور اب ان کی بیٹی مریم نواز شریف پنجاب کے عوام کی خدمت کررہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے عوام کی خدمت کے لیے دن رات ایک کیا، میں نے بھی صحت، تعلیم اور انڈسٹری کی ترقی کے لیے وزیراعلیٰ کے بجائے خادم اعلیٰ کی حیثیت سے کام کیا، عوام کو روزگار دینے کے لیے منصوبوں کے جال بچھائے، میرے لیے تمام صوبے برابر ہیں، سندھ، بلوچستان، پنجاب، کے پی، جی بی کی ترقی میرا عزم ہے، میں نے اپنے تمام غیر ملکی دوروں میں پاکستان کی ترقی کو ترجیح دی ہم پاکستان کی تقدیر کو بدلیں گے۔
اس موقع پر وزیراعظم نے ڈی جی خان میں کینسر اسپتال اور راجن پور میں یونیورسٹی قائم کرنے کا اعلان کیا۔
بجلی کے معاملے پر انہوں نے کہا کہ اویس لغاری نے توانائی کے شعبہ میں بہتری کے لیے بہت کام کیا، بجلی کے بلوں میں کمی کے لیے کام کررہے ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ ایک سیاست دان مجھ پر الزام عائد کرتا رہا پاکستان کی ترقی سب کے سامنے ہے، جب ہم نے اقتدار سنبھالا تو مہنگائی 40 فیصد پر تھی نواز شریف نے ریاست کی خاطر اپنی سیاست کو داؤ پر لگادیا، آج مہنگائی 40 فیصد سے 2.4 فیصد کی سطح پر آگئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایک سیاست دان کہتا تھا کہ شہباز شریف باہر پیسے مانگنے جاتا ہے میں پوچھتا ہوں کہ آپ کیا باہر پیسے بانٹنے جاتے تھے؟ پاکستان کو برباد کرنے کے لیے اسلام آباد پر چڑھائی کی جاتی تھی اس کا خاتمہ کرنا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ جب تک جان میں جان ہے پاکستان کو عظیم بنائیں گے، ہندوستان کو شکست دیں گے۔