مجھے صحت خرابی کے باعث ضمانت پر رہا کیا گیا ، کوئی ڈیل نہیں ہوئی
اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2025 GMT
اسلام آباد ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ 06 فروری 2025ء ) مرکزی رہنماء پی ٹی آئی اعظم سواتی نے کہا ہے کہ مجھے صحت خرابی کے باعث ضمانت پر رہا کیا گیا ، کوئی ڈیل نہیں ہوئی، 9مئی واقعے کی تحقیقات سپریم کورٹ کے ججز سے کرائی جائیں۔ انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے صحت خرابی کے باعث ضمانت پر رہا کیا گیا ، کوئی ڈیل نہیں ہوئی۔
9 مئی واقعے کی تحقیقات سپریم کورٹ کے ججز سے کرائی جائیں۔ اعظم سواتی نے کہا کہ میں عمران خان کو پیغام دوں گا کہ آپ کو اعظم سواتی یا کسی اور لیڈر کی ضرورت نہیں کیونکہ یہ قوم آپ کے ساتھ جڑ چکی ہے۔ اس ملک میں صرف ایک لیڈر ہے جس کا نام عمران خان ہے۔ وہ جب بھی حکم دے گا تو ملک میں تبدیلی آئے گی، عمران خان کی آشیرباد صوبائی حکومت کو حاصل ہے اور صوبائی حکومت اسی طریقے سے آگے بڑھے گی، جنید اکبر کو صوبائی صدر بننے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں، ہمارے ورکر کثیر تعداد میں جلسے میں شرکت کریں گے۔(جاری ہے)
دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف خیبرپختونخواہ کے صوبائی صدر جنید اکبر نے دعویٰ کیا ہے کہ 26ویں آئینی ترمیم میں حکومت کو ووٹ دینے کیلئے مجھے 75کروڑ کی آفرکی گئی تھی، میں نے ان کی پیشکش کو مسترد کرتے ہوئے آئینی ترمیم کی مخالفت کی تھی،ریاستی جبر جو میرے ساتھ ہوا معاف کرنے کیلئے تیار ہوں،رہنماءپی ٹی آئی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کا ورکرز تھکتا نہیں۔ 1996 سے پاکستان تحریک انصاف میں ہوں ایسا جذبہ نہیں دیکھا۔ یہ پارٹی ہم آن کرتے ہیں۔ میرے جیسے مڈل کلاس لوگ اوپر آتے ہیں۔روایتی برادری، حلقہ سب ختم ہوگیا جس پر عمران خان کا ہاتھ ہوگا وہی جیتے گا اور اسی سے سٹیبلشمنٹ و پارٹیوں کو مسئلہ ہے۔ تحریک انصاف کا ورکر سیاسی ورکر ہے نوکر نہیں۔ اپنا لگاتا ہے اپنا کھاتا ہے۔ کسی کا غلام نہیں۔ دیگر پارٹیوں کو جاگیر بنادیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انشاءاللہ تعالیٰ ہم مزاحمت کریں گے۔ پاکستانی عوام کا حق ہے جس کو ووٹ دینا چاہیے دے۔ میں کارکنان کو مایوس نہیں کروں گا اور ہر قربانی دینے کیلئے تیار ہوں۔ میری مضبوطی کی وجہ بھی کارکنان ہی ہیں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جنید اکبر کا مزید کہنا تھا کہ میں گدھے اور گھوڑے کو ایک ساتھ نہیں رکھوں گا، جو ڈلیور کرےگا وہ پارٹی میں ہوگا۔ جو ڈلیور کرےگا وہ پارٹی میں ہوگا۔یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی پاکستان تحریک انصاف خیبرپختونخواہ کے صوبائی صدر جنید اکبر کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے بھی اگر درست بات نہ مانی تو پارٹی صدارت چھوڑ دوں گا۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے تحریک انصاف جنید اکبر کرتے ہوئے کہا کہ
پڑھیں:
سکردو، صیہونی مظالم کیخلاف تحریک بیداری کے زیر اہتمام ریلی
مقررین نے کہا کہ جی بی کے پہاڑوں میں موجود معدنیات یہاں کے عوام کے ہیں ہم کسی کو ان پر ہاتھ ڈالنے کی اجازت نہیں دینگے۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ فلسطین میں جاری انسانیت کشی و نسل کشی کے خلاف تحریک بیداری امت مصطفی بلتستان کے زیر اہتمام مرکزی امامیہ جامع مسجد تا یادگار شہداء اسکردو احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ یادگار شہداء پر شرکاء سے ممبر مشاورتی کونسل انجمن امامیہ بلتستان شیخ ذوالفقار علی انصاری اور تحریک بیداری کے شیخ منظور حسین نے خطاب کرتے ہوئے اسرائیلی مظالم کی شدید مذمت کی اور کہا کہ قرآنی آیات کی رو سے یہود ونصاری تمہارے کبھی بھی دوست نہیں ہو سکتے اور یقینا 56 اسلامی ممالک اس آیت کی خلاف ورزی کرتے ہوئے دوستی قائم کرنے پر تلے ہوئے ہیں۔ ایک یا دو ملک ایسے ہیں ان آیات پر عمل پیرا ہیں اور یہود و نصارٰی کا مقابلہ کر رہے ہیں۔ افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ پاکستان کے حکمرانوں کو 75 سالوں سے جی بی کو نہ آئینی حقوق دینے کی توفیق ہوئی نہ متنازعہ علاقے کے حقوق دینے کی توفیق ہوئی۔ لیکن یہاں کے معدنیات پر نظریں جمائے ہوئے ہیں تو ہم اس اجتماع کے توسط سے بتانا چاہتے ہیں کہ جی بی کے پہاڑوں میں موجود معدنیات یہاں کے عوام کے ہیں ہم کسی کو ان پر ہاتھ ڈالنے کی اجازت نہیں دینگے۔