اب مریم نواز القادر یونیورسٹی کو چلا کر تھوڑا ثواب کمائیں گی، علیمہ خان
اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2025 GMT
فوٹو: آن لائن
بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی بہن علیمہ خان کا کہنا ہے کہ 190ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ ساری دنیا میں مذاق بن گیا۔ آپ نے کہہ دیا القادر یونیورسٹی کو حکومت کی تحویل میں لے لیں، اب مریم نواز اس ادارے کو چلا کر تھوڑا ثواب کمائیں گی۔
اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کہتے ہیں مجھے یہ سزا اس لیے سنائی گئی کہ میں کوئی ڈیل کر لوں، انہوں نے کہا کہ میں کوئی ڈیل نہیں کروں گا، مقدمات کا سامنا کروں گا۔
علیمہ خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا اس فیصلے کا مذاکراتی کمیٹی سے کوئی تعلق نہیں، ہائیکورٹ میں جا کر یہ سارا کیس مزید کھلے گا، سارے نام آپ پھر سے سنیں گے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
عمران خان کو شریف خاندان کی طرح کرپشن اور منی لانڈرنگ جیسے دھندوں پر سزا نہیں ہوئی، بیرسٹر ڈاکٹر سیف
پشاور: مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو شریف خاندان کی طرح کرپشن اور منی لانڈرنگ جیسے دھندوں پر سزا نہیں ہوئی۔
زرائع کے مطابق مریم نواز کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے بیرسٹر ڈاکٹر سیف کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی تاریخ کے واحد وزیراعظم ہیں جنہیں فلاحی منصوبے پر سزا دی گئی، شریف خاندان کی طرح پیسہ بیرون ملک منتقل کرنے پر سزا نہیں ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ القادر کیس میں پیسہ بیرون ملک نہیں گیا بلکہ پاکستان آیا، القادر یونیورسٹی میں سیرت النبیؐ کی تعلیمات دی جاتی ہیں، اگر سیرت النبیؐ کی تعلیمات کو فروغ دینا جرم ہے تو ہمیں اس جرم پر فخر ہے۔
رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کو کرپشن اور منی لانڈرنگ جیسے دھندوں پر سزا نہیں ہوئی، سزا پر خوشیاں منانے والے جلد ہی پچھتائیں گےـ
مریم نواز کو القادر یونیورسٹی ضبط ہونے اور اس کے تحویل میں آنے پر بہت خوشی ہے۔