بیرسٹر گوہر نے 190 ملین پاونڈ کرپشن ریفرنس کا فیصلہ موخر ہونے کا ذمہ دار عدالت کو ٹھہرا دیا
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2025 GMT
اسلام آباد(صغیر چوہدری )بیرسٹر نے 190 ملین پاونڈ کرپشن ریفرنس کا فیصلہ موخر ہونے کا ذمہ دار عدالت کو ٹھہرا دیا ۔ بیرسٹر گوہر نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ 11 بجے فیصلے کا،وقت مقرر کئا گیا تھا جج نے خود ہی فیصلہ موخر کرکے 17 جنوری کی تاریخ مقرر کردی یہ کسی ڈیل کا نتیجہ نہیں ہے ہم تو فیصلہ سننے کے لئے تیاری کے ساتھ پہنچے تھے ۔سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ کوئی ڈیل نہیں ہورہی۔ اور ڈیل کا تاثر دینا بلکل غلط ہے ۔ جبکہ جج ناصر جاوید رانا نے کہا ہے کہ 6 جنوری کو ٹریننگ کورس پر تھا اسلئے اس تاریخ پر فیصلہ نہیں سنایا جاسکا ۔آج فیصلہ سنانے کے لئے صبح 8 بجے سے اڈیالہ جیل کمرہ عدالت میں موجود تھا دستخط شدہ فیصلہ بھی ساتھ تھا لیکن دونوں ملزمان اور وکلا عدالت نہیں پہنچے۔ جج کی جانب سے عدم حاضری پر برہمی کا اظہار بھی کیا گیا۔ واضح رہے کہ 18 دسمبر 2024 میں فیصلہ محفوظ کیا گیا تھا
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
زرداری کی ذہنی حالت ٹھیک نہیں، ترجمان پختونخوا حکومت
دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کے معاملے پر اپنے بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ نہروں کے معاملے پر صدر زرداری نے یا تو سندھ کے عوام کی پیٹھ میں چھرا گھونپا ہے یا ان کی یادداشت جواب دے گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ترجمان خیبر پختونخوا حکومت بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ صدر آصف زرداری کی ذہنی حالت ٹھیک نہیں، انہوں نے نہروں کی خود منظوری دی ہے۔ دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کے معاملے پر اپنے بیان میں مشیر اطلاعات اور ترجمان خیبر پختونخوا حکومت بیرسٹر سیف نے کہا کہ نہروں کے معاملے پر صدر زرداری نے یا تو سندھ کے عوام کی پیٹھ میں چھرا گھونپا ہے یا ان کی یادداشت جواب دے گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی دونوں باتوں میں سے ایک کو مانے۔ دونوں کی ایک ساتھ تردید ممکن نہیں۔ اگر آصف زرداری کی ذہنی حالت ٹھیک نہیں تو وہ اعلیٰ ترین عہدے پر کیوں براجمان ہیں؟ فوری مستعفی ہوں۔انہیں اپنی جسمانی اور ذہنی حالت کی وجہ سے خود مستعفی ہو جانا چاہیے۔
بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نہروں کے معاملے پر صرف ووٹ بچانے کی کوشش کر رہی ہے۔ نہروں کی منظوری خود صدر آصف علی زرداری نے دی۔ یہی وجہ ہے کہ آصف زرداری کی منظوری اور بلاول بھٹو کی مخالفت سمجھ سے بالاتر ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی احتجاج کا ڈراما رچا کر ووٹ بینک بچانے کی کوشش کر رہی ہے۔ نہروں کا معاملہ سب سے پہلے پاکستان تحریک انصاف نے اٹھایا تھا۔ بلاول بھٹو احتجاج کے بجائے اپنے والد سے پوچھیں کہ نہروں کی منظوری کیوں دی؟۔