اسلام آباد:

پی ٹی آئی کے سینئر رہنما سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ ڈیل کا تاثر غلط ہے، القادر کیس کا حکومت کیساتھ مذاکرات سے تعلق نہیں ہے۔

اڈیالہ جیل کے باہر چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی  نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم آج اڈیالہ میں اس کے انتظار میں بیٹھے تھے، لیکن عدالت کے عملے نے ہمیں بتایا کہ اب فیصلہ 17 جنوری کو سنایا جائے گا، ہمارے ساتھ ٹرائل کوٹس کا رویہ غیر مناسب رہا ہے، یہ تمام مقدمات بانی پی ٹی ائی پر دباو ڈالنے کے لیے بنائے گئے تھے۔

 بیرسٹر گوہر علی نے کہا کہ آج کے دن فیصلہ نا سنایا گیا، یہ فیصلہ جج صاحب نے اپنی مرضی سے موخر کیا ہے۔

 سلمان اکرم راجا نے کہا کہ ایک بات کلئیر ہے کہ یہ کسی ڈیل کا حصہ نہیں ہے، سننے میں آ رہا ہے کہ 15 تاریخ کو مذاکرات ہو رہے ہیں، لیکن اس کو کسی ڈیل میں نا دیکھا جائے۔

 بیرسٹر گوہر علی  نے کہا کہ مذاکرات اور ڈیل کا آپس میں کوئی تعلق نہیں ہے، آج بتایا گیا تھا کہ گیارہ بجے فیصلہ سنایا جائے گا، بشری بی بی راستے میں ہیں، وہ بھی ادھر ہی آ رہی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی تو جیل میں ہیں انہیں لانا جیل انتظامیہ کا کام ہے، ہمیں ان عدالتوں سے امید نہیں ہے ہمیں اعلی عدالتوں سے امید ہے، ہم اعلی عدالتوں میں اس کیس کو لے کر جائیں گے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: نہیں ہے پی ٹی ا نے کہا ڈیل کا کہا کہ

پڑھیں:

سلمان اکرم راجہ اور عالیہ حمزہ میں اختلافات کھل کر سامنے آگئے

عثمان خادم:پاکستان تحریک انصاف پنجاب میں بھی لیڈر شپ کا فقدان بڑھنے لگا، پی ٹی آئی پنجاب کے رہنما و کارکنان میں پریشانی بڑھنے لگی۔

ذرائع ابلاغ کےمطابق سلمان اکرم راجہ اور چیف آرگنائزر پنجاب عالیہ حمزہ میں اختلافات بڑھنے لگے،دونوں رہنماؤں نے پارٹی ٹکٹ ہولڈرز اور اراکین اسمبلی کو اپنی اپنی ہدایات جاری کردیں۔
اراکین اسمبلی،ٹکٹ ہولڈرز رہنما پریشان ہیں، کس کی مانیں کس کی نہ مانیں؟پارٹی اراکین تذبزب کا شکار ہوکر رہ گئے، لاہور میں اختلافات کے باعث پارٹی رہنماؤں میں دوریاں بڑھنے لگیں۔

لاہور پریس کلب ہاؤسنگ سکیم ایف بلاک میں بجلی کی تنصیب کا افتتاح

 گزشتہ دنوں عالیہ حمزہ کی جانب سے احتجاج کی کال دی گئی، عالیہ حمزہ کی کال پرلاہور میں کوئی بھی احتجاج کے لئے باہر نہ نکل سکا،صرف چند مخصوص کارکنان نے احتجاج ریکارڈ کیا، لاہور تنظیم بھی اپنا احتجاج ریکارڈ نہ کروا سکی۔
 

متعلقہ مضامین

  • اسٹیبلشمنٹ رابطہ کرتی ہے تو مذاکرات کے لیے جائیں گے، بیرسٹر گوہر
  • عمران خان سے کل ملاقات کے لیے 6 افراد کی فہرست سپرٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو ارسال
  • سلمان اکرم راجہ پارٹی کو کسی رجمنٹ کی طرح چلارہے ہیں، فواد چوہدری کا الزام
  • سیاسی جدوجہد کا مقصد مذاکرات ہی ہوتے ہیں، سلمان اکرم راجا
  • اعظم سواتی کی اسٹیبلشمنٹ سے ڈیل کا پی ٹی آئی سے تعلق نہیں،سلمان اکرم راجا
  • سلمان اکرم راجہ اور عالیہ حمزہ میں اختلافات کھل کر سامنے آگئے
  • ایک رنگ جو ہمیں دکھتا تو ہے، لیکن حقیقت میں موجود نہیں
  • اسٹیبلشمنٹ سے ڈیل کا علم نہیں، اعظم سواتی نے اپنے طور پر بات کی، سلمان اکرم راجہ
  • اسٹیبلشمنٹ سے ڈیل کا علم نہیں, اعظم سواتی نے ذاتی حیثیت میں بات کی: سلمان اکرم راجہ
  • ہماری میٹنگز ہو رہی ہیں جلد معاملات طے پا جائیں گے، سلمان اکرم راجہ