2025-01-18@13:21:24 GMT
تلاش کی گنتی: 41

«کو اپنی ٹیم»:

    خیبر پختون خوا کے مشیرِ اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے الزام عائد کیا ہے کہ اطلاعات ہیں کہ نواز شریف نے اپنی ٹیم کو مذاکرات ناکام بنانے کا مشن سونپ دیا ہے۔ ایک بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ پی ٹی آئی اور عسکری قیادت کی ملاقات کے بعد نواز شریف کیمپ میں کھلبلی مچ گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی مذاکراتی کمیٹی کو غیر مؤثر بنانے کا کام شروع ہو چکا ہے، ایسے عناصر سرگرم ہو چکے جو نہیں چاہتے کہ ملک میں سیاسی استحکام ہو۔ بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی ملک میں امن کے لیے مذاکرات کی راہ پر چل رہی ہے، یہ لوگ اپنے ناجائز اقتدار کو بچانے کے...
    کرم /پشاور/پارا چنار( صباح نیوز) خیبر پختونخوا کے ضم ضلع کرم کے علاقے لوئر کرم میں حکومت نے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کا فیصلہ کرلیا ۔ڈپٹی کمشنر ضلع کرم گوہر زمان وزیر کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق لوئر کرم میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کا فیصلہ کیا گیا ہے اور متاثرین کے لیے ٹل اور ہنگو میں ٹی ڈی پیز کیمپ قائم کیے جائیں گے۔ضلعی انتظامیہ نے بتایا کہ ٹی ڈی پیز کیمپ قائم کرنے کے لیے صوبائی ریلیف کو خط بھیج دیا گیا ہے، آپریشن سے متاثر ہونے والے شہریوں کے لیے ٹل ڈگری کالج، ٹیکنیکل کالج، ریسکیو1122 اور عدالت کی عمارت میں کیمپس قائم کیے جائیں گے۔ڈپٹی کمشنر گوہر زمان وزیر نے کہا کہ...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیراطلاعات عطاء اللہ تاڑر نے کہا ہے کہ انصاف کا بول بالا ہوا، بانی پی ٹی آئی اپنی بے گناہی ثابت نہیں کر سکے۔پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ 190 ملین پاؤنڈ تاریخ کا سب سے بڑا میگا کرپشن سکینڈل ہے، یہ اوپن اینڈ شٹ کیس تھا، انصاف کا بول بالا ہوا ہے، یہ کیس سیاسی بنیادوں اور میڈیا پر لڑا گیا۔انہوں نے کہا کہ پانچ پانچ کیرٹ کی انگوٹھیاں لی گئیں، زمان پارک میں 25 کروڑ کا گھر بنایا گیا، قوم کو 80 ارب روپے کا ٹیکہ ذاتی فائدے کیلئے لگایا گیا، یہ معاملہ جائیداد کی قرقی...
    اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2025ء)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ضلع خیبر کی وادی تیراہ میں کامیاب انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن پرسکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیاہے۔جمعرات کو جاری بیان میں وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہاکہ سکیورٹی فورسز نے ایک بارپھر بروقت آپریشن کرکے 22 خوارجی دہشتگردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچایا۔(جاری ہے) محسن نقوی نے کہاکہ 22 خوارجی دہشتگردوں کو جہنم واصل کرکے سکیورٹی فورسز نے بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔انہوںنے کہاکہ قوم کو بلاشبہ سکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں اور جرات پر فخر ہے،خوارجی دہشتگردوں کے مذموم عزائم ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کی تحسین کرتے ہیں۔وزیرداخلہ نے کہاکہ پاکستان کی بہادر سکیورٹی فورسز نے خوارجی دہشتگردوں کے ناپاک عزائم کو...
    —فائل فوٹو حکومتی کمیٹی کے ترجمان عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے مطالبات پر حکومتی کمیٹی 7 دن میں اپنا تحریری جواب دے گی۔مذاکراتی کمیٹیوں کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان تیسرا اجلاس ہوا۔عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ اجلاس میں عمر ایوب نے اپنی کمیٹی کی جانب سے تحریری مطالبات کی فہرست اسپیکر کو دی، انہوں نے مطالبات پڑھ کر بھی سنائے۔ مذاکرات کا تیسرا دور: پی ٹی آئی نے حکومت کو تحریری مطالبات پیش کر دیےاس اجلاس کی صدارت اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کریں گے، اجلاس میں پی ٹی آئی تحریری طور پر اپنے مطالبات پیش کرے گی۔ انہوں نے...
    ویب ڈیسک: حکومت اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور آج ہو گا۔  تفصیلات کے مطابق اجلاس دن ساڑھے 11 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہو گا جس کی صدارت سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کریں گے، اجلاس میں پی ٹی آئی تحریری طور پر اپنے مطالبات پیش کرے گی۔  ذرائع پی ٹی آئی کمیٹی کے مطابق اجلاس کے حوالے سے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے مکمل ہدایات لے لی ہیں، ان ہدایات کی روشنی میں اپنے مطالبات کو تحریری شکل دے دی ہے۔ رجب بٹ کی نئی گاڑی،قیمت کے حوالے سے بڑادعویٰ سامنے آگیا  دوسری جانب ذرائع حکومتی کمیٹی کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے مطالبات سامنے...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور آج ہو گا۔اجلاس دن ساڑھے 11 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہو گا۔جس کی صدارت اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کریں گے۔ اجلاس میں پی ٹی آئی تحریری طور پر اپنے مطالبات پیش کرے گی۔ذرائع پی ٹی آئی کمیٹی کے مطابق اجلاس کے حوالے سے بانی پی ٹی آئی سے مکمل ہدایات لے لی ہیں، ان ہدایات کی روشنی میں اپنے مطالبات کو تحریری شکل دے دی ہے۔ دوسری جانب ذرائع حکومتی کمیٹی کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے مطالبات سامنے آنے کے بعد ہم بھی اپنی اپنی قیادت کو اعتماد میں لیں گے۔اس سے قبل ن لیگ کے رانا ثناء اللہ نے آج ہونے والے...
    حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور آج ہو گا، اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں پی ٹی آئی قیادت تحریری طور پر اپنے مطالبات پیش کرے گی۔حکومت اور تحریک انصاف کی مذاکراتی کمیٹیوں کا اجلاس آج صبح ساڑھے گیارہ بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہو گا۔ حکومت اور جے یو آئی میں قربتیں بڑھنے لگیںحکومت اور اپوزیشن پارٹی جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی ف) میں قربتیں بڑھنے لگیں۔ اپوزیشن کمیٹی کے ذرائع کے مطابق ہم نے اس حوالے سے اپنے بانی چیئرمین سے مکمل ہدایات لے لی ہیں، پارٹی قیادت نے ان ہدایات کی روشنی میں اپنے مطالبات کو تحریری شکل دے دی ہے، قومی امکان ہے کہ...
    اسلام آباد : چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہرعلی خان نے کہا ہے کہ آج حکومت سے ہمارے مذاکرات کا تیسرا سیشن ہوگا، ہم اپنے مطالبات تحریری طور پر جمع کروائیں گے، حکومت اگر نیک نیتی اور سنجیدگی کے ساتھ بیٹھے تو تمام مسائل کا حل نکل سکتا ہے۔ سیشن کورٹ اسلام آباد کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آج کی کمپلیٹ ایک پرائیویٹ کمپلیٹ ہے اس کا طریقہ کار مختلف ہوتا ہے، ہم نے اپنے 12 شہدا اور 49 زخمیوں کا ذکر کیا تھا، زخمیوں میں سے دو مزید شہید ہو چکے ہیں ان کا ڈیٹا بھی عدالت میں جمع کروانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کے بعد اس کمپلینٹ کی مزید...
    کراچی: گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے یوم ولادت حضرت علی کرم اللہ وجہہ پر حلیم تیار کرکے اپنے ہاتھوں سے مہمانوں کو پیش کیا۔ یوم ولادت حضرت علیؓ پر گورنر سندھ نے محبت بھرے عمل کی مثال پیش کرتے ہوئے خود اپنے ہاتھوں سے گھوٹا لگاکر حلیم تیار کی۔ اس موقع پر جمعیت علمائے اسلام کے رہنما مولانا راشد محمود سومرو نے بھی گورنر سندھ کی جانب سے تیار کردہ حلیم کھایا اور اسکی تعریف کی۔  راشد سومرو نے کہا کہ مجھے مولانا فضل الرحمن نے کہا تھا کہ چیک کرکے آؤ کامران ٹیسوری حلیم کیسی بناتے ہیں میں نے انہیں 100 میں سے 100 نمبر دے دیے ہیں، جلد مولانا فضل الرحمٰن بھی گورنر صاحب کے ہاں حلیم کھائیں گے۔ کامران ٹیسوری نے کہا کہ مولانا راشد...
    لاہور: مغلپورہ کے علاقے میں خاتون کو فائرنگ کرکے قتل کرنے والے ملزمان باپ اور بیٹا کو گرفتار کر لیا گیا۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن ذیشان نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس ٹیم کو فوری ملزمان کو گرفتار کرنے کا ٹاسک دیا تھا۔ انچارج انویسٹی گیشن تھانہ مغلپورہ وقاص احمد نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق معمولی تلخ کلامی پر خاتون شہری مصباح کو فائرنگ کرکے بےدردی سے قتل کرنے والے ملزمان کو گرفتار کر کے آلہ قتل برآمد کر لیا گیا، گرفتار ملزمان میں شیراز اور اس کا بیٹا عبدالرحمان شامل ہے۔ انچارج انویسٹی گیشن مغلپورہ وقاص احمد کے مطابق ملزمان خاتون مصباح کو قتل...
    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی رویے سے درلبرداشتہ ہوکر ریٹائرمنٹ کا اعلان کرنیوالے لیگ اسپنر عثمان قادر آسٹریلوی ٹیم سے کھیلنے لگے۔ قومی ٹیم لیجنڈری مرحوم اسپنر عبدالقادر کے بیٹے عثمان قادر کرکٹ میں اپنے بہتر کی تلاش میں آسٹریلیا کے نیو ساؤتھ ویلز میں رہائش اختیار کرلی ہے اور وہ سڈنی میں ہاکسبری کلب کی جانب سے کھیل رہے ہیں۔ عثمان قادر نے ساؤتھ آسٹریلیا کی نمائندگی کی جبکہ پرتھ اور ایڈیلیڈ کی جانب سے بگ بیش لیگ (بی بی ایل) بھی کھیل چکے ہیں۔ اس کے علاوہ عثمان قادر کو آسٹریلیا کی پرائم منسٹر الیون کی جانب سے بھی کھیلنے کا اعزاز ملا۔ مزید پڑھیں: بورڈ کے رویے سے دلبرداشتہ ہوکر عثمان قادر نے ریٹائرمنٹ کا اعلان...
    راولپنڈی (صباح نیوز) پی ٹی آئی کے رہنما شعیب شاہین نے کہا ہے کہ حکومت اور اسٹیبلشمنٹ نے پورے پاکستان نہیں، دنیا بھر اپنا چہرہ داغدار کرا لیا۔اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 26نومبر اور 9 مئی کو کچھ غلط نہیں کیا تو جوڈیشل کمیشن کیوں نہیں بناتے اس میں کیا غلطی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ شیر افضل مروت کا ایشو ہماری پارٹی کا انٹرنل ایشو ہے شو کاز نوٹس ان کو دیا جا چکا ہے، خان صاحب نے یہ پچھلی تاریخ پہ ہی شوکاز کا فیصلہ کر لیا تھا باقی یہ ہمارے پارٹی کے معاملات ہیں۔
    ایک بیان میں امیر جماعت اسلامی سندھ نے کہا کہ سندھ میں حکمراں جماعت پاکستان پیپلز پارٹی مسلسل چوتھی مرتبہ اقتدار میں ہے اور صوبے میں اس کی حکمرانی کے 16 برس مکمل ہو چکے ہیں لیکن عوام آج بھی پتھر کے دور میں گذارا کرنے پر مجبور ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی سندھ کے امیر کاشف سعید شیخ نے صوبائی حکومت کی جانب سے مزید 08 ترجمان اور 12 معاونین خصوصی مقرر کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک جانب تھرپارکر ضلع میں 450 معصوم بچے خوراک کی کمی اور مناسب علاج معالجے کی سہولیات نہ ملنے کی وجہ سے موت کا شکار اور ایک سال کے دوران 150 افراد نے خودکشی کرلی ہے جبکہ حکمران...
    اسلام آباد: بانی پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل فیصل چوہدری نے کہا ہے کہ 190 ملین پاؤنڈ کیس میں نواز شریف کے بیٹے حسن نواز نے نو ارب کی پراپرٹی 18 ارب میں کیوں بیچی؟ حکومت جواب دے۔ اڈیالہ جیل کے باہر صحافیوں سے بات چیت میں انہوں ںے کہا کہ توشہ خانہ ٹو میں عملی طور پر جرم کا کوئی عنصر نہیں، عمران خان اور بشری بی بی کے خلاف جھوٹے کیسز کی سیریز چلتی آرہی ہے اسی لیے ہمارا مطالبہ ہے کہ توشہ خانہ ٹو میں ٹرائل فوری طور پر روکا جائے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے گزشتہ روز احتساب عدالت کے جج کی جانب سے لگائے گئے الزامات کا...
    اگر پی ٹی آئی چاہتی ہے مذاکرات میں سے کچھ نکلے تو اپنے سائیڈ شو بند کرے: خواجہ آصف WhatsAppFacebookTwitter 0 14 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ اگر تحریک انصاف چاہتی ہے کہ مذاکرات میں سے کچھ نکلے تو اپنے سائیڈ شو بند کرے۔پارلیمنٹ ہا ئو س کے باہر گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ جو کچھ کل قومی اسمبلی میں کیا گیا وہ مذاکرات سے ان کی وابستگی اور نیت پر سوالیہ نشان ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب بھی مذاکرات ہوتے ہیں تو فریقین جارحیت بند کر دیتے ہیں، انہوں نے جو زبان استعمال کی ہے اس سے عیاں ہے کہ مذاکرات صرف...
    اسلام آباد: پی ٹی آئی کے رہنما شعیب شاہین نے کہا ہے کہ  اردلی حکومت نے جسٹس سسٹم کو اپنی باندی بنا کر کے آئین اور قانون کی پامالی کی، حکومت اور اسٹیبلشمنٹ نے پورے پاکستان نہیں، دنیا بھر اپنا چہرہ داغدار کروا لیا۔ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ القادر ٹرسٹ کے فیصلے کا ٹائم 11بجے تھا، اس بات کا ساری دنیا کو پتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ساڑھے دس بجے ہمارے لوگ پہنچنا شروع ہو گئے تھے مگر جج صاحب صبح ساڑھے 8 بجے تاریخ ڈال کر چلے گئے، مقصد یہ ہے کہ  17 تاریخ کو  یہ اپنی مرضی کے جج لگا لیں تاکہ اس فیصلے کی  اپیل نئے ججز کے پاس جائے۔ ان...
    کوالالمپور (نیوز ڈیسک) پاکستانی ویمنزٹیم نے وارم اپ میچ میں نائیجریا کو11رنز سے شکست دے دی۔انڈر19 ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے پہلے کھیلے گئے وارم اپ میچ میں پاکستان انڈر19ویمنز ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20اوورز میں 105رنز بنائے، پاکستان ویمنز ٹیم کی جانب سے فاطمہ خان 28اور راویل فرخان 23رنز بنا کر نمایاں رہیں۔ ہدف کے تعاقب میں نائیجریا کی ٹیم 94رنزبنا سکی، پاکستان کی جانب سے قرۃالعین نے 2 وکٹیں حاصل کیں، پاکستان ویمنز ٹیم ایونٹ میں اپنا پہلا گروپ میچ 18 جنوری کو امریکا کے خلاف کھیلے گی۔ چیمپئینز ٹرافی؛ پاک بھارت ٹاکرا، کس کا پلڑا بھاری ہوگا؟
    ویب ڈیسک: صدر مملکت آصف علی زرداری  ،وزیراعظم شہبازشریف اوروفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے8خارجیوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین کیا ہے۔   صدر   آصف علی زرداری نے کہا کہ  قوم کی حمایت سے خارجیوں کا مکمل خاتمہ کریں گے۔  وزیراعظم شہبازشریف نےکہا ہے کہ فتنہ الخوارج کے مکمل خاتمے تک قوم اپنی بہادر سکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔ پھلوں اور سبزیوں کی آج کی ریٹ لسٹ-منگل 14 جنوری ، 2024  وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا کہ دہشتگردی کی لعنت ختم کیے بغیر چین سے نہیں بیٹھیں گے۔   یاد رہے کہ  پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 12 اور 13 جنوری کو خیبرپختونخوا میں سکیورٹی...
    لاہور:پی ایس ایل10 کی ڈرافٹنگ کی تقریب تاریخی شاہی قلعہ لاہور میں منعقد ہوئی، جہاں 6فرنچائزز نے اپنے اسکواڈز کو مکمل کرنے کے لیے کھلاڑیوں کا انتخاب کیا۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے دسویں ایڈیشن (پی ایس ایل 10) کی ڈرافٹنگ کے موقع پر قومی اور بین الاقوامی کھلاڑیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی جب کہ ٹیموں نے اپنی ضروریات کے مطابق مختلف کیٹیگریز سے کھلاڑی چن کر اپنی ٹیموں کو مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔ میگا ایونٹ کے لیے ہونے والی بڑی تقریب میں پلاٹینم کیٹیگری خاص توجہ کا مرکز رہی، جہاں کراچی کنگز نے ڈیوڈ وارنر، ایڈم ملنے اور...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکرٹری جنرل شیخ وقاص اکرم کی تحریک انصاف میں شمولیت سے قبل ایک پرانی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ 190 ملین پاؤنڈ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ عمران خان جلسوں میں کہتے تھے پیسے واپس لائیں اب لے آئے ہیں تو بتائیں کہ یہ پیسہ کسی سیاسی شخصیت کی جیب سے نہیں بلکہ کاروباری شخصیت کی جیب سے نکالا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: 190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ عدالت نے ملتوی کیا، تحریک انصاف کو این آر او نہیں ملنے والا، فیصل کریم کنڈی انہوں نے مزید کہا کہ...
    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں دو علیحدہ علیحدہ آپریشنز کے دوران 9 خوارجی دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ زرائع کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق گیارہ جنوری کو سیکیورٹی فورسز نے خوارج کی موجودگی کی انٹیلی جنس بنیاد پر ملنے والی اطلاع کے بعد دوسالی کے علاقے میں آپریشن کیا اور دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر انداز سے نشانہ بنایا۔ فائرنگ کے شدید تبادلے میں 6 خوارج ہلاک ہوئے جبکہ دو کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا۔ سیکیورٹی فورسز نے دوسرا آپریشن عام علاقے ایشام میں کیا جہاں فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشت گرد ہلاک جبکہ دو زخمی ہوئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گردوں...
    پشاور:  مسلم لیگ (ن) کے رہنما کیپٹن (ر) محمد صفدر نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے نوجوانوں میں بےحیائی اور بدتمیزی بڑھائی ہے۔ پشاور میں ایم پی اے ملک طارق اعوان کی استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیپٹن (ر) صفدر نے کہا کہ پنجاب میں ترقی ہو رہی ہے یہاں(خیبر پختونخوا میں ) کوئی کام نہیں ہو رہا۔ پی ٹی آئی نے ملک طارق کو وزیر بنانے کی پیشکش کی مگر انہوں نے انکار کر دیا۔انکا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی سے پوچھتا ہوں کہ انہوں نے ابھی تک یہاں کیا کام کیا ہے؟ یہاں کوئی آئی ٹی یونیورسٹی یا کوئی ہسپتال بنایا ہے؟ بانی پی ٹی آئی نے ترسیلات زر روکنے کی کال...
    پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما کیپٹن (ر) محمد صفدر نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے نوجوانوں میں بےحیائی اور بدتمیزی بڑھائی ہے۔ پشاور میں ایم پی اے ملک طارق اعوان کی استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیپٹن (ر) صفدر نے کہا کہ پنجاب میں ترقی ہو رہی ہے یہاں کوئی کام نہیں ہو رہا۔ پی ٹی آئی نے ملک طارق کو وزیر بنانے کی پیشکش کی مگر انہوں نے انکار کر دیا۔انکا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی سے پوچھتا ہوں کہ انہوں نے ابھی تک یہاں کیا کام کیا ہے؟ یہاں کوئی آئی ٹی یونیورسٹی یا کوئی ہسپتال بنایا ہے؟ چین میں حکومت نے سؤر مارنے کیلئے ٹیمیں بھرتی...
    لاہور:سابق قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ساتھ اپنے 9 سالہ طویل تعلق کا اختتام کر دیا ہے۔ انسٹاگرام پر اپنے پیغام میں سرفراز احمد نے فرنچائز کے مالک ندیم عمر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس شاندار ٹیم کے ساتھ گزارے گئے وقت پر فخر محسوس کرتے ہیں۔ سرفراز احمد نے کہا کہ اس سفر میں ملنے والی حمایت اور محبت کو وہ ہمیشہ یاد رکھیں گے اور ندیم عمر کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ ندیم بھائی نے انہیں ہمیشہ کھیلنے کا موقع دیا اور کھلاڑی اور کپتان کی ضروریات پوری کیں۔ سرفراز نے اپنی نیک تمناؤں کا...
    اسلام آباد: ویسٹ انڈیز اور پاکستان شاہینز کے درمیان کھیلا گیا سہ روزہ وارم اپ میچ ڈرا ہوگیا۔ اسلام آباد کلب میں جب تیسرے دن کھیل ختم ہوا تو پاکستان شاہینز نے 312  رنز کے ہدف کے تعاقب میں 2  وکٹوں پر 128  رنز بنائے تھے۔  تیسرے دن کے کھیل کی خاص بات محمد ہریرہ کی شاندار بیٹنگ تھی جنہوں نے 12 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 80 رنز اسکور کیے۔ یاد رہے کہ محمد ہریرہ جنہیں ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ اسکواڈ میں  شامل کیا گیا ہے اس میچ کی پہلی اننگز میں بھی عمدگی سے بیٹنگ کرتے ہوئے 74 رنز اسکور کیے تھے۔ محمد ہریرہ نے عمیر بن یوسف کے ساتھ پہلی وکٹ کی...
    راولپنڈی(نیوز ڈیسک) پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی کو بانی چیئرمین عمران خان سے ملاقات کی اجازت مل گئی۔ذرائع کا بتانا ہے کہ پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی کا آج عمران خان سے ملاقات کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق مذاکراتی کمیٹی کا آج دن 2 بجے تک بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا امکان ہے۔ خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف اور حکومت کے درمیان مذکرات کے لیے یہ طے پایا تھا کہ پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی کو ہدایات لینے کے لیے عمران خان سے ملاقات کی اجازت دی جائے گی تاہم تحریک انصاف کے رہنماؤں کی جانب سے الزام عائد کیا گیا تھا کہ حکومت اپنی بات سے مکر گئی ہے اور عمران خان سے...
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پی ٹی آئی کے سینئر رہنما شیر افضل مروت اپنی ہی پارٹی کے رویے پر پھٹ پڑے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے کہا ہے کہ عزت سے بڑی کوئی چیز نہیں، اب کوئی بولے گا تو بھرپور جواب دوں گا۔ بانی پی ٹی آئی کی رہائی تک پارٹی کا ساتھ ہے پھر یہ پارٹی اپنی جیب میں رکھیں۔ پارٹی کے کچھ لوگ چاہتے ہیں ٹی وی پر مت آؤں لیکن اب آؤں گا۔ علیمہ خان کی عزت بانی پی ٹی آئی کی بہن ہونے کی وجہ سے ہے۔ میرے خلاف کوئی بیان دے گا تو جواب دوں گا۔ 26 ویں آئینی ترمیم کے بعد مولانا فضل الرحمنٰ کو اعتماد میں لینا نہیں بنتا تھا۔...
    سڈنی (اسپورٹس ڈیسک)بھارت کے خلاف میلبرن ٹیسٹ سے دھواں دار ڈیبیو کرنے والے نوجوان بیٹر سیم کونسٹاس سریز کے بعد بھی خبروں کی زینت بنے ہوئے ہیں۔سیریز جیتنے میں اہم کردار ادا کرنے والے 19 سالہ سیم کونسٹاس کے متعلق سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ کا ماننا ہے کہ اگر بلے باز کو اپنی جگہ بطور ٹیسٹ اوپنر پکی کرنی ہے تو ان کو ابھی بہت کچھ کرنا ہوگا۔لیجنڈ کرکٹر کا کہنا تھا کہ اگر نوجوان بلے باز اس ہی طرح کھیلتے رہے تو ان کا نہیں خیال کہ وہ ٹیسٹ اوپننگ بیٹسمین کے طور پر زیادہ عرصہ تک ٹِک پائیں گے۔رکی پونٹنگ نے کہا کہ یہ ایک بڑا اسٹیج ہے اور بلے باز نے ایم سی جی میں خوب...
    رہنما پی ٹی آئی بیرسٹر محمد علی سیف---فائل فوٹو  مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی ملک کے وسیع تر مفاد میں مذاکرات کے لیے راضی ہوئی ہے، وفاقی حکومت کو بھی وسیع تر مفاد کو مدِنظر رکھ کر سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔ ماڈل ٹاؤن میں حاملہ خواتین پر گولیاں چلانا ن لیگ کے ریکارڈ کا حصہ ہے: بیرسٹر سیفمشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ ماڈل ٹاؤن میں حاملہ خواتین پر سیدھی گولیاں چلانا ن لیگ کے ریکارڈ کا حصہ ہے۔ بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ وفاقی وزراء روزانہ پی ٹی آئی کے خلاف پریس کانفرنسز کر رہے ہیں، وفاقی...
    کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔11 جنوری ۔2025 )جمعیت علما اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے مذاکرات کے حوالے سے ہمیں اعتماد میں نہیں لیا ہمیں نہیں پتا وہ کیا کہہ رہے ہیں اور کیا کر رہے ہیں سیاستدانوں پر افسوس ہے کہ سمجھوتہ کرلیتے ہیں ملک کا نظام بہتر کرنے کے لیے ایک جگہ ٹھہرنا ہوگا اسٹیبلشمنٹ کا کوئی نظریہ نہیں ہے ان کا نظریہ صرف اتھارٹی ہے کہ گرفت ہماری رہے اس پر ہمیں اعتراض ہے اور رہے گا.(جاری ہے) مولانا فضل الرحمان نے کراچی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ معیشت کی بہتری پر حقائق سامنے آنے چاہئیں معیشت کی بہتری کے صرف اشاریے مل رہے...
    کراچی میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ آخر اسٹیبلشمنٹ یا حکمرانوں کو کیا شوق پڑا ہے کہ مدارس سے پنگا لینا ہے، کیوں ہر قیمت پر مذہبی طبقے کو اپنے مخالف کھڑا کرنا ہے، مدارس اپنے نظام تعلیم میں کسی قسم کی مداخلت تسلیم نہیں کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ  کا کوئی نظریہ نہیں ہے، ان کا نظریہ صرف اتھارٹی ہے کہ گرفت ہماری رہے، اس پر ہمیں اعتراض ہے اور رہے گا۔ کراچی میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے حکومت کے ساتھ مذاکرات کے معاملے پر اعتماد میں نہیں...
    سابق وزیر اعظم کی بہن علیمہ خان نے تحریک انصاف بانی عمران خان کے ساتھ کیے جانے والے سلوک پر سخت تحفظات کا اظہار کیا۔ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جیل حکام نے انہیں اور ان کے خاندان کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات سے روک دیا ہے اور اب رسائی کو مزید محدود کر دیا گیا ہے، جو کہ سراسر زیادتی اور ٹارچر کے مترادف ہے۔علیمہ خان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کو ان کے ذاتی معالج سے ملنے کی اجازت نہیں دی جا رہی، اور ان کی ضروریات کو پورا کرنے میں رکاوٹیں ڈالی جا رہی ہیں۔ انہوں نے اس رویے کو غیر انسانی اور ناقابل...
    لاہور: وزیر پٹرولیم مصدق ملک نے کہا کہ ملکی معیشت میں استحکام کے بعد سیاست میں استحکام ضروری ہے جس کےلیے بانی پی ٹی آئی کو اپنا رویہ بدلنا ہوگا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ان کاکہنا ہے کہ سیاسی استحکام ملک کے لیے بہت ضروری ہے، ملک میں مہنگائی مسلسل کم ہورہی ہے، اگرکسی کو کسی کیس میں ریلیف ملنا ہے توعدالتوں سے ملے گا۔ مصدق ملک نے کہا کہ مذاکرات آگے بڑھنے کے لیے ہورہے ہیں، مذاکراتی کمیٹی کی بانی سے ضرور ملاقات ہونی چاہیے، ، امید رکھتا ہوں مذاکرات آگے بڑھیں گے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ سوشل میڈیا پربے بنیاد کمپین چلائی جارہی ہیں، شائد بانی پی ٹی آئی مذاکرات نہیں چاہتے، عدالت میں...
۱