افغان سرحد کے ذریعے دراندازی کی کوشش ناکام، تمام 16خوارج جہنم واصل
اشاعت کی تاریخ: 23rd, March 2025 GMT
افغان سرحد کے ذریعے دراندازی کی کوشش ناکام، تمام 16خوارج جہنم واصل WhatsAppFacebookTwitter 0 23 March, 2025 سب نیوز
راولپنڈی (سب نیوز)سیکیورٹی فورسز نے فوری اور موثر کارروائی کرتے ہوئے پاک-افغان سرحد کے ذریعے ملک میں دراندازی کی کوشش کرنے والے تمام 16 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 22 اور 23 مارچ کی درمیانی شب، شمالی وزیرستان کے علاقے غلام خان کلی میں پاکستان-افغانستان سرحد کے ذریعے دراندازی کی کوشش کرنے والے خوارج کے ایک گروہ کی نقل و حرکت کو سیکیورٹی فورسز نے بروقت مانیٹر کیا۔ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ پاک فوج کے جوانوں نے فوری اور موثر کارروائی کرتے ہوئے ان کی دراندازی کی کوشش کو ناکام بنایا۔بیان میں کہا گیا کہ شدید فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں تمام 16خوارج واصلِ جہنم کر دیے گئے، پاکستان مسلسل عبوری افغان حکومت سے مطالبہ کر رہا ہے کہ وہ اپنی جانب سرحدی نگرانی کے موثر انتظامات یقینی بنائے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ عبوری افغان حکومت سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ اپنی ذمہ داریاں پوری کرے، پاکستان کے خلاف دہشت گردی کے لیے افغان سرزمین کے استعمال کو روکے۔
ترجمان پاک فوج نے کہا کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز اپنی سرحدوں کے تحفظ اور ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں، ہر قیمت پر اس ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پر مکمل طور پر تیار ہیں۔دوسری جانب وزیرِ اعظم شہباز شریف نے فتنہ الخوارج کی افغانستان سے پاکستان میں دراندازی کی کوشش ناکام بنانے پر سیکیورٹی فورسز کے افسران و اہلکاروں کی پزیرائی کی اور کہا کہ دہشتگردوں کے ناپاک عزائم کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔اپنے ایک جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ مجھ سمیت پوری، پاکستان کی دہشتگردوں سے حفاظت کے غیر متزلزل عزم میں اپنی بہادر افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: دراندازی کی کوشش سرحد کے ذریعے
پڑھیں:
دہشتگردوں کے ناپاک عزائم کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے، وزیراعظم
سٹی 42 : وزیرِ اعظم شہباز شریف نے غلام خان کلے، شمالی وزیرِستان میں فتنہ الخوارج کی افغانستان سے پاکستان در اندازی کی کوشش ناکام بنانے پر سیکیورٹی فورسز کے افسران و اہلکاروں کی پزیرائی کی ہے۔
وزیرِ اعظم کی جانب سے پاکستان میں در اندازی کی کوشش کرنے والے تمام 16 خارجیوں کو جہنم رسید کرنے پر سیکیورٹی فورسز کے افسران و جوانوں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف کی گئی ۔
بلوچستان میں زلزلے کے جھٹکے
شہباز شریف نے کہا کہ دہشتگردوں کے ناپاک عزائم کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے. انہوں نے کہاکہ مجھ سمیت پوری، پاکستان کی دہشتگردوں سے حفاظت کے غیر متزلزل عزم میں اپنی بہادر افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے.