سیکیورٹی فورسز نے فوری اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے پاک-افغان سرحد کے ذریعے ملک میں دراندازی کی کوشش کرنے والے تمام 16 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 22 اور 23 مارچ کی درمیانی شب، شمالی وزیرستان کے علاقے غلام خان کلی میں پاکستان-افغانستان سرحد کے ذریعے دراندازی کی کوشش کرنے والےخوارج کے ایک گروہ کی نقل و حرکت کو سیکیورٹی فورسز نے بروقت مانیٹر کیا۔ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ پاک فوج کے جوانوں نے فوری اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے ان کی دراندازی کی کوشش کو ناکام بنایا۔بیان میں کہا گیا کہ  شدید فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں تمام 16 خوارج واصلِ جہنم کر دیے گئے، پاکستان مسلسل عبوری افغان حکومت سے مطالبہ کر رہا ہے کہ وہ اپنی جانب سرحدی نگرانی کے مؤثر انتظامات یقینی بنائے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ عبوری افغان حکومت سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ اپنی ذمہ داریاں پوری کرے،  پاکستان کے خلاف دہشت گردی کے لیے افغان سرزمین کے استعمال کو روکے۔ترجمان پاک فوج نے کہا کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز اپنی سرحدوں کے تحفظ اور ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں.

ہر قیمت پر اس ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پر مکمل طور پر تیار ہیں۔

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: دراندازی کی کوشش پاک فوج

پڑھیں:

ہنگو؛ سکیورٹی فورسز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ٹی ٹی پی کمانڈر مارا گیا

سکیورٹی فورسز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم ٹی ٹی پی کا کمانڈر مارا گیا۔

دہشت گردوں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہنگو میں پیش آیا، جہاں کالعدم ٹی ٹی پی کا کمانڈر سعید ہلاک جب کہ اس کے ساتھ فرار ہو گئے۔

ہلاک دہشت گرد سعید پولیس اہل کار قدرت اللہ کے قتل میں بھی ملوث تھا۔

پولیس کے مطابق فرار ہونے والے دہشت گردوں کی تلاش کے لیے چھاپے مارے جار ہے ہیں۔

Post Views: 1

متعلقہ مضامین

  • اسرائیل طاقت کے ذریعے یرغمالیوں کو رہا کرنے کی کوشش کرتا ہے تو وہ تابوتوں میں واپس آئیں گے، حماس
  • پاکستان کے تمام مسائل حقیقی عوامی نمائندوں کے ذریعے ہی حل ہو سکتے ہیں
  • روسی صحافی یوکرین کی سرحد پر دھماکے میں ہلاک
  • ہنگو:سکیورٹی فورسز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ٹی ٹی پی کمانڈر مارا گیا  
  • ہنگو، سکیورٹی فورسز کیساتھ فائرنگ کے تبادلے میں دہشتگرد کمانڈر مارا گیا
  • ہنگو؛ سکیورٹی فورسز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ٹی ٹی پی کمانڈر مارا گیا
  • ہنگو: سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ،کالعدم ٹی ٹی پی کمانڈر ہلاک
  • پاکستان اورافغانستان کے درمیان ادارہ جاتی روابط کاشیڈول طے
  • برطانیہ، مالدیپ منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام
  • پاک افغان سرحد پر دراندازی کی کوشش ناکام بروقت کارروائی میں 16 دہشت گرد ہلاک