کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین ایم کیو ایم حقیقی نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں میں تاخیر پیپلز پارٹی کی سازش ہوتی ہے، جو لوگ گرفتاری سے بچنے کے لئے پیپلز پارٹی میں گئے وہ واپس اپنی جماعت میں آئیں، ٹیکس دینے کے باوجود پانی خریدنا پڑتا ہے، پانی ہمارا ہے لیکن چوری کرکے بیچا جارہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مہاجر قومی مومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد نے کہا ہے کہ سندھ حکومت نے شہر کو مافیاز کے حوالے کرکے ٹینکرز کو قتل کا لائسنس دے دیا ہے، شہرکا ہرتھانہ بکتا ہے۔ کراچی میں اپنی رہائشگاہ پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے مہاجر قومی مومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے سسٹم کے نام پر رشوت کا بازار گرم کر رکھا ہے، شہر کا ہر تھانہ بکتا ہے، شہر کی ہرچیز بک رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں میں تاخیر پیپلز پارٹی کی سازش ہوتی ہے، جو لوگ گرفتاری سے بچنے کے لئے پیپلز پارٹی میں گئے وہ واپس اپنی جماعت میں آئیں، کل ملیر ہالٹ پر ایک دل خراش واقعہ پیش آیا، واٹر ٹینکر نے تین جانیں لے لی۔

انہوں نے کہا کہ ٹینکرز کو شہریوں کے قتل کا لائسنس سندھ حکومت نے دیا ہے، شہر میں بنیادی سہولیات ناپید ہوچکی ہیں، ٹیکس دینے کے باوجود پانی خریدنا پڑتا ہے، پانی ہمارا ہے لیکن چوری کرکے بیچا جارہا ہے۔ آفاق احمد نے دعویٰ کیا کہ جنوری سے اب تک 241 افراد ٹریفک حادثات میں لقمہ اجل بن گئے، ٹریفک حادثات میں جاں بحق ہونے والوں کے اہلخانہ کو مالی مدد فراہم کی جائے۔ آفاق احمد نے کہا کہ 12 اپریل کو مظاہرے عوام اپنے حق کے آواز بلند کرنے کے لئے گھروں سے نکلیں۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: پیپلز پارٹی نے کہا کہ

پڑھیں:

پیپلز پارٹی کا کینال منصوبے کیخلاف احتجاج عوام کی آواز ہے، سعدیہ جاوید

ترجمان سندھ حکومت نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی ہمیشہ سے سندھ کے پانی کے مسئلے پر جدوجہد کرتی آئی ہے، پہلے بھی کالا باغ ڈیم کے خلاف بی بی شہید کی قیادت میں جنگ لڑی تھی، آج بھی ہم 6 کینال منصوبے کے خلاف بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ جدوجہد کر رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت کی ترجمان سعدیہ جاوید نے بیان میں کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کا سندھ بھر میں 6 کینال منصوبے کے خلاف احتجاج عوام کی آواز ہے۔ ترجمان سندھ حکومت اور رہنما پاکستان پیپلز پارٹی سعدیہ جاوید نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی ہمیشہ سے سندھ کے پانی کے مسئلے پر جدوجہد کرتی آئی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ پہلے بھی کالا باغ ڈیم کے خلاف بی بی شہید کی قیادت میں جنگ لڑی تھی۔ سعدیہ جاوید نے یہ بھی کہا کہ آج بھی ہم 6 کینال منصوبے کے خلاف بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ جدوجہد کر رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • سندھ حکومت کی نا اہلی کے باعث کراچی کے شہری خونی ٹینکرز و ڈمپرز کا نشانہ بن رہے ہیں، منعم ظفر
  • پیپلز پارٹی کا کینال منصوبے کیخلاف احتجاج عوام کی آواز ہے، سعدیہ جاوید
  • پیپلز پارٹی کا کینال منصوبے کیخلاف احتجاج عوام کی آواز ہے: سعدیہ جاوید
  • شہر کے حق میں آخری سانس تک لڑتا رہوں گا، آفاق احمد
  • ہمیشہ سندھ کے ہر شہر کے مسائل کیلئے آواز اٹھاتا رہوں گا، آفاق احمد
  • پیپلز پارٹی سندھ کے مفادات پر کسی بھی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرے گی، شرجیل میمن
  • پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی چیئرمین و سابق وزیر اعظم ذوالفقارعلی بھٹوکی46ویں برسی4اپریل کو منائی جائے گی
  • پانی کا معاملہ ہمارا جینا مرنا، بھٹو کو نشان پاکستان بھٹو ازم کی فتح: بلاول
  • سندھ حکومت نے یہ تاثر ختم کیا کہ صرف اپنے ووٹرز کے علاقوں میں کام کرتی ہے، سعید غنی