پشاور یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغ عامہ کو ارشد شریف سے منسوب کرنے کا معاملہ
اشاعت کی تاریخ: 26th, March 2025 GMT
وزیر برائے اعلیٰ تعلیم مینا خان آفریدی نے کہا ہے کہ وہ وزیراعلیٰ کے احکامات پر عمل درآمد کرتے ہوئے جامعہ پشاور کے جرنلزم ڈیپاٹمنٹ کو ارشد شریف کے نام سے منسوب کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر برائے اعلیٰ تعلیم مینا خان آفریدی نے کہا ہے کہ وہ وزیراعلیٰ کے احکامات پر عمل درآمد کرتے ہوئے جامعہ پشاور کے جرنلزم ڈیپاٹمنٹ کو ارشد شریف کے نام سے منسوب کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ وزیر برائے اعلیٰ تعلیم مینا خان آفریدی نے یہ بیان اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ ایکس پر جاری کیا۔ مخالف سیاسی پارٹیوں کے رہنماؤں نے وزیر برائے اعلی تعلیم کے بیان پر شدید تنقید کی اور کہا ہے کہ ارشد شریف کی صوبے کے لیے کیا خدمات ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ صوبے میں صحافت کے لیے کئی صحافیوں کے قربانیاں موجود ہیں جنہوں نے اپنے صحافتی امور پر سودہ بازی نہیں کی اور اپنے صوبے کے لیے قربانیاں دی۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: وزیر برائے اعلی ارشد شریف
پڑھیں:
پاکستان میرین اکیڈمی کو جلد یونیورسٹی کا درجہ دیا جائے گا، وفاقی وزیر بحری امور
کراچی:وفاقی وزیر بحری امور محمد جنید انور نے کہا ہے کہ پاکستان میرین اکیڈمی کو یونیورسٹی کا درجہ دیا جائے گا۔
وفاقی وزیر بحری امور محمد جنید انور نے پاکستان میرین اکیڈمی کا دورہ کیا اور کمانڈنٹ پی ایم اے نے بریفنگ دی اور اس موقع پر وفاقی وزیر نے اکیڈمی کے انتظامی امور کا جائزہ لیا۔
کمانڈنٹ پی ایم اے نے وفاقی وزیر بحری محمد جنید انور کو درپیش مسائل کے بارے میں آگاہ کیا اور وفاقی وزیر نے مسائل جلد حل کرنے کے حوالے سے وزارت کی جانب سے ہر ممکن تعاون کے حصول کا وعدہ کیا۔
وفاقی وزیر بحری امور محمد جنید انور نے اعلان کیا کہ جلد ہی پاکستان میرین اکیڈمی کو یونیورسٹی کا درجہ دیا جائے گا۔
بعد ازاں وفاقی وزیر بحری امور محمد جنید انور نے وزیر اعظم شہباز شریف کو پورٹ قاسم اتھارٹی انکوائری سے متعلق بریف کر دیا۔