2025-03-31@12:45:08 GMT
تلاش کی گنتی: 29726
«کارکنوں پر»:
اسلام آباد:پاکستان میں افغان مہاجرین کی ازخود واپسی کی 31 مارچ کی ڈیڈلائن پیر کو ختم ہو گئی ہے، جس کے بعد مہاجرین کی وطن واپسی کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔ لاہور میں ٹھوکر نیاز بیگ کے قریب افغان مہاجرین امن کمیٹی کے اجلاس میں کمیونٹی کے بزرگوں اور خاندانوں کے سربراہان نے شرکت کی۔ کمیٹی کے نائب صدر حاجی محمد، جو 45 سال سے پاکستان میں مقیم ہیں، نے میڈیا سے گفتگو میں پاکستانی عوام کی محبت اور عزت افزائی پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ واپسی کا عمل مرحلہ وار کیا جائے اور رجسٹریشن کارڈ رکھنے والوں کو اپنے کاروبار سمیٹنے کا وقت دیا جائے۔ کمیٹی کے مرکزی نمائندے محمد خان نے...
کراچی:جامشورو کے علاقے کوٹری ڈاؤن اسٹریم میں شہریوں نے دریائے سندھ سے اظہارِ محبت اور اس کی بقا کے لیے ایک منفرد انداز میں احتجاج ریکارڈ کرایا۔ شہریوں، صحافیوں، ادبی، سماجی اور سیاسی شخصیات نے دریائے سندھ میں کشتیوں پر نمازِ عید ادا کی، اجتماعی دعا مانگی اور دریا میں پھولوں کی پتیاں نچھاور کرکے اپنی عقیدت کا اظہار کیا۔ ملک بھر میں جہاں عید کی نماز مساجد، عیدگاہوں اور میدانوں میں ادا کی گئی، وہیں کوٹری میں شہریوں نے دریائے سندھ میں چھ کینال نکالنے کے منصوبے کے خلاف احتجاجاً کشتیوں میں نمازِ عید ادا کی۔ نماز کے بعد مظاہرین نے منصوبے کے خلاف نعرے بازی کی اور سندھ میں ممکنہ پانی کے بحران پر تشویش کا اظہار کیا۔...
پشاور:پی ٹی آئی کارکنوں نے عمران خان رہائی کیمپ میں پارٹی عہدے داروں کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے استعفے کا مطالبہ کردیا۔ پاکستان تحریک انصاف کے سابق ضلعی صدر اور کارکنان نے خیبر پختون خوا حکومت کے ترجمان بیرسٹر سیف کے خلاف نعرے لگائے اور ان سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا ۔ قبل ازیں پی ٹی آئی کے کارکنان نے بانی چیئرمین کی رہائی کے لیے قائم کیمپ میں نماز عید ادا کی اور پھر پی ٹی آئی رہنما اور سابق ضلع پشاور کے صدر عرفان سلیم نے صوبائی حکومت کے ترجمان کے خلاف نعرے لگائے اور کارکنان سے بھی بیرسٹر سیف کے خلاف نعرے لگوائے اور ان سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا۔ Post Views: 1
تہران: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران پر حملے کی دھمکی کے بعد ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے سخت ردعمل دیا ہے۔ ر کیا تھا کہ اگر ایران نے جوہری معاہدہ نہ کیا تو اس پر بمباری کی جائے گی اور سخت معاشی پابندیاں عائد کی جائیں گی۔ آیت اللہ خامنہ ای نے اس دھمکی پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ امریکا اور اسرائیل کی دشمنی ہمیشہ رہی ہے، اور اگر امریکا نے ایسا کوئی اقدام کیا تو اسے سخت جوابی دھچکا پہنچے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایران میں بغاوت کی کوشش کی گئی تو ایرانی عوام خود اس کا جواب دے گی۔ یاد رہے کہ ٹرمپ نے ایران کو جوہری...
روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے قافلے میں شامل ایک لگژری کار میں دھماکے کے بعد آگ بھڑک اٹھی۔ عالمی میڈیا کے مطابق یہ دھماکا ماسکو میں روسی خفیہ ایجنسی فیڈرل سیکیورٹی سروس (ایف ایس بی) کے ہیڈ کوارٹر کے قریب ہوا، دھماکے بعد سیکیورٹی ادارے الرٹ ہوگئے۔ لگژری کار لیموزین کو آگ لگنے کی ویڈیو بھی منظر عام پر آگئی، جس میں گاڑی سے آگ کے شعلے بلند ہوتے دیکھے جاسکتے ہیں، تاہم دھماکے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی تاہم اس حوالے سے تحقیقات جاری ہے۔ اس دھماکے کے بعد بھارتی میڈیا میں قیاس آرائیاں کی گئی ہیں کہ کہیں لگژری کار میں ہونے والا یہ دھماکا روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے قتل کی سازش کے سلسلے کی...
اسلام آباد:امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے عیدالفطر کے بعد امن و امان کی ناقص صورتحال، بجلی کے بلوں میں اضافے، چینی اور آٹا مافیا کے خلاف تحریک شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ جماعت اسلامی تمام صوبوں میں ریلیاں نکالے گی۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے ادارہ نور حق کراچی میں عیدالفطر کے موقع پر مرکزی، صوبائی و مقامی ذمہ داران کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عیدالفطر اللہ کا انعام ہے اور رمضان المبارک کا نعم البدل ہے۔ انہوں نے کہا کہ عید کے موقع پر مسلمان خوشیاں مناتے ہیں اور ان کے ساتھ غیر مسلم بھی شریک ہوتے ہیں، فلسطین کی صورت حال ہم سب کو...
واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی امریکہ کے ساتھ معدنیات کے معاہدے سے دستبردار ہونا چاہتے ہیں۔ٹرمپ نے متنبہ کیا کہ اگر زیلنسکی نے دستبرداری اختیار کی تو انہیں بڑے مسائل کا سامنا کرنا پڑے گا۔ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ یوکرین “نیٹو کا رکن بننا چاہتا ہے” لیکن یہ کبھی بھی نیٹو کا رکن نہیں بنے گا اور زیلنسکی اس بات کو سمجھتے ہیں۔یوکرین کی جانب سے فی الحال اس حوالے سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔ اس سے قبل متعدد میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکہ نے یوکرین کو معدنیات کے معاہدے کا نیا مسودہ پیش کیا ہےجس میں پہلے سے سامنے آنے والے منصوبے سے کہیں زیادہ مطالبات رکھے...
روسی وزارت دفاع نے جاری کردہ بیان میں کہا کہ گزشتہ روز روسی فوج نے یوکرین کے فوجی ہوائی اڈوں، گولہ بارود کے گوداموں، ڈرون تیاری کے یونٹس اور اسٹوریج مراکز سمیت 140 فوجی اہداف اور سازوسامان کے ٹھکانوں پر حملے کیے۔ بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ روسی فوج نے یوکرین کی خصوصی افواج کے عارضی تعیناتی مراکز پر میزائل حملہ کیا جس میں تقریباً 170 یوکرینی اور غیر ملکی کرائے کے فوجیوں کو ہلاک کیا گیا۔ اس کے علاوہ، روسی فوج نے ڈونیسک میں زاپوریژیا کے ایک ذیلی علاقے پر بھی کنٹرول حاصل کر لیا۔ اسی دن، یوکرینی فوج کے جنرل اسٹاف نے جنگ کی تازہ ترین صورتحال جاری کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دن متعدد محاذوں...
میانمار کی حکومت نے 31 مارچ سے 6 اپریل تک قومی سوگ کا اعلان کیا ہے۔اس دوران زلزلے میں ہلاک ہونے والوں کی یاد میں ملک بھر میں قومی پرچم سرنگوں رہے گا ۔28 مارچ کو دو پہر 02 بج کر 20 منٹ پر میانمار میں 7.9 شدت کا زلزلہ آیا ۔ یہ زلزلہ چین کے صوبہ یون نان کے کئی علاقوں میں بھی شدت سے محسوس کیا گیا ۔ 28 مارچ کو آنے والا یہ زلزلہ رواں سال دنیا میں ریکٹر اسکیل پر 6 یا اس سے زیادہ شدت کا سترہواں زلزلہ ہے۔اس زلزلے کو رواں سال کا سب سے بڑا زلزلہ اور گزشتہ ایک دہائی میں سب سے طاقتور زمینی زلزلہ قرار دیا جا رہا ہے ۔ مقامی...
راولپنڈی:اڈیالہ جیل کے اطراف اسپیشل سکیورٹی پلان نافذ کردیا ۔پولیس کے مطابق راولپنڈی میں سکیورٹی صورت حال کے پیش نظر اڈیالہ جیل کے اطراف میں 3 دن کے لیے خصوصی سکیورٹی پلان نافذ کردیا گیا۔ اس سلسلے میں جیل جانے والے راستوں پر 8 اضافی پکٹس ناکا بندیاں قائم کردی گئی ہیں۔ سکیورٹی پلان میں 200 کے قریب افسران و اہل کاروں کی ڈیوٹیاں لگائی گئی ہیں جب کہ اہل کاروں سے تین شفٹوں میں ڈیوٹی لی جائے گی۔ایس پی صدر نبیل کھوکھر سکیورٹی پلان کے براہ راست نگران مقرر کیے گئے ہیں جب کہ تعینات پولیس کو ریزور فورس کی بھی مدد حاصل ہو گی۔ پولیس کو اینٹی رائیٹ سامان سے لیس بھی کیا گیا ہے۔ وزیراعظم شہبازشریف سمیت...
بیجنگ :”چین میں سرمایہ کاری مستقبل میں سرمایہ کاری ہے”۔ یہ چینی لیڈر شپ کی جانب سے دنیا بھر کے لئے ایک انتہائی پراعتماد پیغام اور دعوت ہے۔ چین کے صدر شی جن پھنگ نے بیجنگ میں بین الاقوامی کاروباری برادری کے نمائندوں سے ملاقات کی۔ دنیا بھر کے مختلف ممالک اور علاقوں سے وابستہ ٹاپ غیر ملکی کاروباری اداروں کے 40 سے زائد عالمی چیئرمین، سی ای اوز اور کاروباری ایسوسی ایشنز کے نمائندوں نے اس ملاقات میں شرکت کی۔شی جن پھنگ نے کہا کہ غیر ملکی سرمائے کے استعمال سے متعلق چین کی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی اور نہ ہی آئے گی۔ چین قواعد و ضوابط، انتظام اور معیارات سمیت دیگر ادارہ جاتی کھلے پن میں...

سائنس اور ٹیکنالوجی میں مضبوط ملک کی تعمیر کے عظیم ہدف کے حوالے سے شی جن پھنگ کا اہم مضمون “چھوشی” میگزین میں شائع ہوگا
بیجنگ :1 اپریل کو شائع ہونے والے “چھو شی” میگزین میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری، صدر مملکت اور سنٹرل ملٹری کمیشن کے چیئرمین شی جن پھںگ کا اہم مضمون شائع ہو گا جس کا عنوان ہے “سائنس اور ٹیکنالوجی میں مضبوط ملک کی تعمیر کے عظیم ہدف کی جانب بہادری سے آگے بڑھنا” ۔ مضمون میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ سائنس اور ٹیکنالوجی کی ترقی قوم کی ترقی ہے، اور سائنس اور ٹیکنالوجی کی طاقت ملک کی طاقت ہے۔سی پی سی کی اٹھارہویں قومی کانگریس کے بعد سے، سی پی سی کی مرکزی کمیٹی نے جدت طرازی پر مبنی ترقیاتی حکمت عملی کے نفاذ پر زور دیا ہے ، سائنس...

ماحولیاتی تحفظ کے معائنہ و نگرانی اور دیگر سرکاری اداروں کے معائنہ پر سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کا اجلاس
بیجنگ :سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کا ایک اجلاس منعقد ہوا ، جس میں “ماحولیاتی تحفظ کے معائنہ و نگرانی کے ضوابط” اور “بیسویں مرکزی کمیٹی کے چوتھے راؤنڈ کے معائنہ کی جامع رپورٹ” کا جائزہ لیا گیا۔سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکریٹری شی جن پھنگ نے اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں کہا گیا کہ ماحولیاتی تحفظ کا معائنہ ماحولیاتی تہذیب کی تعمیر کا ایک اہم اقدام ہے، جس میں مختلف سطح کے قائدین کی ماحولیاتی تحفظ کی سیاسی ذمہ داری کو مضبوط کیا گیا، ماحول کو تباہ کرنے والے کئی اہم واقعات کی تحقیقات کی گئیں اور عوام کی جانب سے اٹھائے گئے دیگر ماحولیاتی مسائل کو حل کیا گیا جس...
بیجنگ: چین کی سائبر اسپیس ایڈمنسٹریشن ، چائنا میڈیا گروپ اور گوانگسی چوانگ قومیت کے خود اختیار علاقے کے سائبر اسپیس کمیشن کے اشتراک سے 2025 چائنا انٹرنیٹ میڈیا فورم گوانگسی کے شہر ناننگ میں منعقد ہوا ۔”اسٹرکچرل تبدیلی، ذہین مواصلات: آن لائن میڈیا کے مواقع اور چیلنجز” کے موضوع کے ساتھ، اس فورم میں زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے نئی صورتحال کے تحت آن لائن میڈیا کو درپیش مواقع اور چیلنجز کا گہرائی سے تجزیہ کیا، اور اسٹرکچرل تبدیلی کو جامع طور پر فروغ دینے، میڈیا انضمام کی اعلی معیاری ترقی کو فروغ دینے، آن لائن میڈیا کی جدت طرازی اور تخلیقی صلاحیتوں کو مزید فروغ دینے، اور مین اسٹریم ویلیوز، رائے عامہ اور...
یا نگون :چینی ریسکیو ٹیم نے ملبے تلے دبی ایک 29 سالہ لڑکی کو 65 گھنٹے بعد ریسکیو کر لیا۔پیر کے روز چینی میڈ یا نے بتا یا کہ منڈلے پہنچنے کے بعد 13 گھنٹوں کی مسلسل کوششوں سے، چینی ریسکیو ٹیم کی جانب سے اب تک چار افراد کو ریسکیو کیا جا چکا ہے ۔اس کے علاوہ مقامی امدادی کام اب بھی جاری ہے۔دریں اثنا چینی حکومت کی جانب سے میانمار کو فراہم کی جانے والی ہنگامی امدادی سامان کی پہلی کھیپ بیجنگ کے بین الاقوامی ہوائی اڈے سے روانہ ہوئی۔ میانمار کی حکومت کی درخواست پر چینی حکومت نے میانمار کو ہنگامی انسانی امداد کی مد میں 100 ملین یوآن فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ امداد ی...
سیئول: چین، جاپان اور جنوبی کوریا کے وزرائے تجارت کا تیرہواں اجلاس جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیول میں منعقد ہوا۔ پیر کے روز چین کی وزیرتجارت وانگ وین تاؤ، جنوبی کوریا کے صنعت، تجارت اور توانائی کے وزیر اینڈریو کوم، اور جاپان کی معیشت، تجارت اور صنعت کے وزیر یوکو کامییا نے مشترکہ طور پر اجلاس کی صدارت کی۔چینی وزیرتجارت وانگ وین تاؤ نے کہا کہ چین، جاپان اور جنوبی کوریا کو خطے اور عالمی سطح پر اہم معیشتوں کے طور پر آزاد تجارت اور کثیرالجہتی تجارتی نظام کو برقرار رکھنا چاہیے، یکطرفہ پسندی اور تحفظ پسندی کی مخالفت کرنی چاہیے، اور علاقائی معاشی یکجہتی کو مسلسل فروغ دینا چاہیے تاکہ عالمی معیشت کی خوشحالی کو مضبوط تحریک دی جا...
چین،2025چائنا انٹرنیٹ میڈیا فورم کا چین کے شہر ناننگ میں انعقاد WhatsAppFacebookTwitter 0 31 March, 2025 سب نیوز بیجنگ: چین کی سائبر اسپیس ایڈمنسٹریشن ، چائنا میڈیا گروپ اور گوانگسی چوانگ قومیت کے خود اختیار علاقے کے سائبر اسپیس کمیشن کے اشتراک سے 2025 چائنا انٹرنیٹ میڈیا فورم گوانگسی کے شہر ناننگ میں منعقد ہوا ۔”اسٹرکچرل تبدیلی، ذہین مواصلات: آن لائن میڈیا کے مواقع اور چیلنجز” کے موضوع کے ساتھ، اس فورم میں زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے نئی صورتحال کے تحت آن لائن میڈیا کو درپیش مواقع اور چیلنجز کا گہرائی سے تجزیہ کیا، اور اسٹرکچرل تبدیلی کو جامع طور پر فروغ دینے، میڈیا انضمام کی اعلی معیاری ترقی کو فروغ دینے، ...
ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ اگر امریکا صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکی پر عمل کرتا ہے کہ ایران سے نیا جوہری معاہدہ نہ ہونے کی صورت میں ایران پر بمباری کی جائے گی تو امریکا کو ایک سخت ضرب کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ایرانی میڈیا کے مطابق خامنہ ای نے کہا کہ امریکا اور اسرائیل کی دشمنی ہمیشہ رہی ہے۔ وہ ہم پر حملہ کرنے کی دھمکیاں دیتے ہیں، جو ہمیں بہت زیادہ ممکن نہیں لگتا، لیکن اگر وہ کوئی شرارت کرتے ہیں تو وہ یقیناً ایک مضبوط جوابی ضرب کا سامنا کریں گے۔ اور اگر وہ ماضی کے برسوں کی طرح ملک میں فتنہ پیدا کرنے کا سوچ رہے ہیں،...
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا ہے کہ ہم قانون کی حکمرانی کو برقرار رکھنے کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔چیف جسٹس نے عید الفطر کے موقع پر عدلیہ، قانونی برادری اور عوام کو عید کی مبارکباد دی۔ اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ عید کا مبارک دن ہمیں ہمدردی، رواداری اور ایثار کی خوبیوں کی یاد دلاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم قانون کی حکمرانی کو برقرار رکھنے کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کرتے ہیں، دعا ہے یہ عید قوم کے لئے امن، خوشحالی اور خوشیوں کا باعث بنے۔انہوں نے کہا کہ اللہ کی عطا نعمتوں کو مہربانی اور سخاوت کے ساتھ بانٹیں، ایسی سوچ انصاف، دیانت اور انصاف کی بالادستی پر مبنی معاشرے کی...
ضلع راجن پور کے کچے کے علاقے میں پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران 2 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا.ڈاکوؤں کی کمین گاہیں بھی نذر آتش کردی گئیں۔ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق ضلع راجن پور کے کچے کے علاقے چک عمرانی میں عمرانی گینگ اور لُنڈ گینگ کے ڈاکوؤں کی گرفتاری کیلئے آپریشن کیا گیا. اس دوران 2 مشتبہ افراد کر حراست میں لیا گیا ہے۔ترجمان کے مطابق پولیس کی پیش قدمی پر ڈاکو دریا کے راستے فرار ہوگئے جن کا تعاقب کیا جارہا ہے، جبکہ ڈاکوؤں کی کمین گاہوں کو بھی نذر آتش کردیا گیا ہے۔پنجاب پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پولیس نے علاقہ کو گھیرے میں لے لیا ہے اور ڈاکوؤں کی تلاش جاری...

وزیر اعظم شہباز شریف اور ملائیشین وزیر اعظم انور ابراہیم کا ٹیلیفونک رابطہ، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
لاہور(نیوز ڈیسک) وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف اور ملائیشیا کے وزیر اعظم داتو سری انور ابراہیم کے درمیان آج ٹیلیفونک رابطہ ہوا، جس میں دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کو عید الفطر کی مبارکباد دی اور دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے ملائیشیا کے عوام اور حکومت کو دلی عید مبارک پیش کرتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان قریبی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے گزشتہ اکتوبر میں ملائیشیا کے وزیر اعظم کے دورہ پاکستان کو یاد کرتے ہوئے دوطرفہ تعاون میں ہونے والی مثبت پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔ ملائیشین وزیر اعظم انور ابراہیم نے رواں سال مئی میں وزیر اعظم شہباز شریف کے متوقع...
قبل ازیں پی ٹی آئی کے کارکنان نے بانی چیئرمین کی رہائی کے لیے قائم کیمپ میں نماز عید ادا کی اور پھر پی ٹی آئی رہنما اور سابق ضلع پشاور کے صدر عرفان سلیم نے صوبائی حکومت کے ترجمان کے خلاف نعرے لگائے۔ اسلام ٹائمز۔ پی ٹی آئی کارکنوں نے عمران خان رہائی کیمپ میں پارٹی عہدے داروں کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے استعفے کا مطالبہ کردیا۔ پاکستان تحریک انصاف کے سابق ضلعی صدر اور کارکنان نے خیبر پختون خوا حکومت کے ترجمان بیرسٹر سیف کے خلاف نعرے لگائے اور ان سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا۔ قبل ازیں پی ٹی آئی کے کارکنان نے بانی چیئرمین کی رہائی کے لیے قائم کیمپ میں نماز عید ادا کی...
امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ غزہ میں ظلم و ستم کا بازار گرم ہے، مظلوم فلسطینیوں کو ہماری مدد کی ضرورت ہے۔عیدگاہ گراؤنڈ میں مفتی تقی عثمانی کی قیادت میں نماز عید کا اجتماع ہوا جس میں امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے بھی نماز ادا کی۔نماز عید کی ادائیگی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا اس وقت ملک مشکل حالات میں ہے، ملک میں سیاسی بحران ہے۔فلسطین کی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا اس وقت غزہ میں ظلم و ستم کا بازار گرم ہے، مظلوم فلسطینیوں کو ہماری مدد کی ضرورت ہے، سب مسلمانوں کو فلسطینی مسلمانوں کی...
پاکستان تحریک انصاف کے ممکنہ احتجاج کے پیش نطر اڈیالہ جیل کے اطراف خصوصی سکیورٹی پلان نافذ کر دیا گیا۔ذرائع کے مطابق اڈیالا جیل کے اطراف 3 دن کے لیے خصوصی سکیورٹی پلان نافذ کر دیا گیا ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ اڈیالا جیل آنے والے راستوں پر 8 اضافی پکٹس قائم کر دی گئی ہیں، سکیورٹی پلان کے تحت 200کے قریب افسران و اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سکیورٹی اہلکار 3 شفٹوں میں ڈیوٹی کے فرائض انجام دیں گے، ایس پی صدر نبیل کھوکھر سکیورٹی کی نگرانی کریں گے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ اڈیالا جیل کے باہر پی ٹی آئی کے ممکنہ احتجاج کے پیش نظر سکیورٹی پلان نافذ کیا گیا ہے، سکیورٹی کیلئے ریزور...
وزیر اعظم کا بنگلہ دیشی چیف ایڈوائزر سے رابطہ، رہنماؤں کا تعلقات مضبوطی کی مشترکہ خواہش کا اعادہ WhatsAppFacebookTwitter 0 31 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز) وزیراعظم محمد شہبازشریف نے آج بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر پروفیسر ڈاکٹر محمد یونس سے ٹیلی فون پر گفتگو کی اور عید الفطر کے موقع پر مبارکباد پیش کی۔وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ سال UNGA اور D-8 سربراہی اجلاس کے دوران نیویارک اور قاہرہ میں اپنی گرمجوش اور نتیجہ خیز ملاقاتوں کا ذکر کرتے ہوئے وزیر اعظم نے دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات بالخصوص تجارت اور سیاحت میں مثبت رفتار پر اپنے اطمینان کا اظہار کیا۔دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور بنگلہ دیش کے...
وزیراعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے کہا ہے دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں جو ان کے مکمل خاتمے تک جاری رہیں گی۔رانا ثناء اللہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ دہشت گردوں کے کوئی مطالبات نہیں ہیں، دہشت گرد پاکستان کو توڑنا اور بلوچستان کو آزاد کروانا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف کارروائی جاری ہے اور مکمل خاتمے تک جاری رہے گی تاہم آئین اور قانون کو ماننے والوں کے مطالبات ماننے اور سننے کیلئے تیار ہیں۔ان کا کہنا تھا درخواست ہے ایسا مطالبہ نہ کریں جس سے دہشت گردوں کی حمایت کا تاثر قائم ہو، ماہ رنگ بلوچ اور پی ٹی ایم کے لوگوں کو...
سرینگر(کشمیر ڈیجیٹل) بھارتی انتظامیہ نے مقبوضہ کشمیر کی تاریخی اور مرکزی جامع مسجد میں عید کی نماز پرپابندی عائد کردی ، بھارتی حکومت مسلمانوں کے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کیساتھ انہیں مذہبی رسوم ادا کرنے سے روک رہی ہے حریت رہنما عبدالحمید لون نے تاریخی جامع مسجد سرینگر میں عید الفطر کی نماز پر عائد پابندی کو افسوس ناک اور مذہبی معاملات میں مداخلت قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارتی حکومت کشمیری مسلمانوں کو ان کے بنیادی مذہبی حقوق سے محروم کر رہی ہے جو انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ عبدالحمید لون نے مزید کہا کہ اس سے قبل بھی جامع مسجد میں جمعۃ الوداع کے اجتماع پر پابندی عائد کی گئی تھی جو اس بات...
اپنے ایک بیان میں اسماعیل بقائی کا کہنا تھا کہ تشدد، تشدد سے آتا ہے جب کہ امن، امن کے ذریعے ہی قائم ہوتا ہے۔ امریکہ اپنے اقدامات کے اثرات اور نتائج دیکھ کر فیصلہ کرے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر "ڈونلڈ ٹرامپ" نے معاندانہ اور دھمکی آمیز خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ایران پر بمباری کی دھمکی دی جس پر اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان "اسماعیل بقائی" نے شدید ردعمل دیا۔ انہوں نے کہا کہ کسی ملک کے سربراہ کی طرف سے ایران پر بمباری کی کھلی دھمکی بین الاقوامی امن و سلامتی کے لئے خطرہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کی دھمکی اقوام متحدہ کے منشور اور بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے تحفظاتی نظام...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ عیدالفطر ہر مسلمان کیلئے یوم تشکر اور اللہ تعالیٰ کا انعام ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے اہل پاکستان کو عیدالفطر کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ سے یوم عید پر ہر فرد کی خوشی کیلئے دعا گوہوں، دلی دعا ہے ارض پاک پر اترنے والی خوشیوں کو کبھی زوال نہ آئے۔ان کا کہنا تھا کہ عیدالفطر ہر مسلمان کیلئے یوم تشکر اور اللہ تعالیٰ کا انعام ہے، عید الفطر احساس اور ایثار کا نام ہے، عید پر یتیم اور مساکین کا احساس اور دلجوئی کرنا سنت نبویﷺ ہے، عید صرف اپنے لئے خوشی منانے کا نام نہیں بلکہ دوسروں کی مدد کرنے والے زیادہ سکون اورخوشیاں پاتے...
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ بلوچستان ترقی کا دروازہ ہے، اسے بند کرنے والے ملک دشمن ہیں۔لیاقت باغ میں نماز عید کی ادائیگی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ تمام عالم اسلام کو عید الفطر کی مبارکباد دیتا ہوں، دعا ہے اللہ ہمارے مسائل، پریشانیوں، نفاق، آپس کے لڑائی جھگڑے اور دہشتگردی کو ختم کرے۔انہوں نے کہا کہ آج اللہ سے رو رو کر مانگا ہے کہ ملک کو اسی جگہ لے جا کہ لوگ سکون سے جی سکیں، اس ملک میں امن کی فضا قائم ہو، معیشت بہتر ہو، نفرتیں کم ہوں اور ملک دوبارہ آن...
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عید خوشی، شکر گزاری اور مُسرت کا تہوار ہے۔بلاول بھٹو زرداری نے عید الفطر کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں پوری اُمّت مسلمہ اور بالخصوص پاکستان کے عوام کو مبارکباد پیش کی ہے۔انہوں نے کہا کہ عید ہمیں ہمدردی، بھائی چارے اور ضرورت مندوں کا ساتھ دینے کی اہمیت سکھاتی ہے۔چیئرمین پی پی پی نے کہا کہ پاکستان کو اس وقت سنگین چیلنجز کا سامنا ہے جن میں معاشی اور دہشت گردی جیسے خطرات شامل ہیں جو ہمارے ملک کے امن و استحکام کے لیے نقصان دہ ہیں تاہم پیپلز پارٹی ہمیشہ انتہا پسندی اور انتشار کی قوتوں کے خلاف ڈتی رہی ہے۔
عید الفطر کے موقع پر اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ عوام پر زور دیا کہ وہ اس موقع پر مستحق افراد کو اپنی خوشیوں میں شامل کریں اور بھائی چارے کی فضا کو فروغ دیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے عید الفطر کے پرمسرت موقع پر قوم کو دلی مبارکباد دیتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔ اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ عید الفطر خوشیوں، رواداری اور اخوت کا تہوار ہے، جو ہمیں صبر، قربانی اور دوسروں کی خوشیوں میں شریک ہونے کا درس دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک میں اللہ تعالیٰ کی رحمتوں اور برکتوں کے بعد عید ہمیں ان اعلیٰ اقدار کی یاد دلاتی ہے جن...

عید پر وطن عزیز کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، میر سرفراز بگٹی
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ عید کے پر مسرت موقع پر وطن عزیز اور عوام کے تحفظ کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے صوبائی وزرا، اراکین اسمبلی اور اعلیٰ حکام کے ہمراہ کوئٹہ میں عید الفطر کی نماز ادا کی۔ عید کی نماز میں ملکی ترقی، استحکام اور سلامتی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ نماز عید کے بعد وزیر اعلیٰ صوبائی وزرا، اراکین قومی و صوبائی اسمبلی، حکام اور وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ کے افسران و اسٹاف سے عید ملے۔ مزید پڑھیں: ملک بھر میں عید الفطر مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے اس موقع پر گفتگو...
وزیر اعظم کے مشیر اور مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما رانا ثنا اللہ خان نے کہا ہے کہ دہشتگردی کا حل صرف فوجی آپریشن ہی ہوتا ہے، افغانستان میں موجود قوتوں ،را اور ہندوستان کے ایجنٹ ہیں دہشت گردوں کے خلاف بھرپور کارروائی جاری ہے اور جاری ہی رہے گی۔ فیصل آباد میں مشیر داخلہ رانا ثناءاللہ خان نے نماز عید کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہدا کی قربانیوں کی وجہ سے ہم عید کی خوشیاں منارہے ہیں، شہدا اور ان کی فیملیاں ہماری محسن ہیں، ان قربانیوں سے ملک کا وجود ہے ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ قوم کا دوٹوک فیصلہ ہے اب دہشت گردی برداشت نہیں ہوگی، بے گناہ شہریوں کو...
عید الفطر کے پہلے روز مرغی، بکرے، گائے کے گوشت، چینی، سبزیاں اور پھل سب مہنگے ہو گئے۔ رپورٹ کے مطابق عید الفطر کی چھٹیاں منڈیاں بند دکانداروں نے من مانیاں شروع کر دی، مرغی کا ریٹ 595 لیکن 800 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بکرے کا چھوٹا گوشت 1900 کی بجائے 2500سے2700 روپے کلو میں فروخت ہو رہا ہے، چینی 163 روپے کی بجائے 180 روپے میں فروخت ہو رہی ہے۔ اس کے علاوہ گائے کا بڑا گوشت 900 روپے کی بجائے 1300 روپے کلو فروخت ہو رہا ہے، الو دوئم 70 روپے کلو ٹماٹردوئم سے 100 روپے کلو، پیاز سوئم80روپے کلو فروخت ہو رہا ہے، کیلا 300 کا درجن سیب 400 روپے کلو خربوزہ 250 روپے کلو ہورہا ہے۔ شہریوں...
جیکب آباد میں عید الفطر کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ ہم عید کے دن یمن، فلسطین اور لبنان کے مظلوم عوام کیساتھ یکجہتی کرتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ عید الفطر کے دن فرشتے اللہ تعالیٰ کے حکم سے نازل ہو کر اپنے خدا کے صالح عبادت گذار بندوں کو تحفے اور ہدایہ پیش کرتے ہیں۔ عید الفطر کا دن اللہ تعالیٰ کی عبادت اور بندگی کے انعام کا دن ہے۔ ہم آج کے دن ولی اللہ الاعظم حضرت امام زمانہ علیہ السلام سے تجدید عہد اور تجدید بیعت کرتے ہیں۔ مرکزی امام بارگاہ جیکب آباد میں نماز عید الفطر...
دورہ نیوزی لینڈ میں کپتانی کا تاج شاداب خان کے سر پر سجنے سے رہ گیا،آل راؤنڈر کو ٹی 20 میں اہم ذمہ داری سونپنے کی تجویز بورڈ حکام کی جانب سے مسترد کیے جانے کا انکشاف سامنے آیا ہے تفصیلات کے مطابق دورئہ نیوزی لینڈ کیلیے اسکواڈ منتخب کرتے وقت پی سی بی نے پانچوں مینٹورز سرفراز احمد، ثقلین مشتاق، وقار یونس، مصباح الحق اور شعیب ملک سے بھی مشاورت کی تھی۔ اس سے قبل چیمپئنز ٹرافی میں ٹیم کی ناقص کارکردگی پر جب بعض ماہرین نے مینٹورز پر سوال اٹھائے تو انھوں نے اپنی صفائی میں کہا تھا کہ پلیئرز سلیکشن میں ان سے کوئی رائے نہیں لی گئی تھی۔ ذرائع نے بتایا کہ مینٹورز سے ملاقات کے...
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر روس نے یوکرین میں جنگ بندی کی ان کی کوششوں میں رکاوٹ ڈالی تو وہ روسی تیل پر 25 سے 50 فیصد اضافی ٹیرف عائد کر دیں گے۔ امریکی نشریاتی ادارے این بی سی کے مطابق، ٹرمپ نے کہا کہ اگر ایک ماہ کے اندر جنگ بندی نہ ہوئی تو یہ سخت اقتصادی پابندیاں نافذ کر دی جائیں گی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ جو بھی روس سے تیل خریدے گا، وہ امریکا میں کاروبار نہیں کر سکے گا۔ یہ تنازعہ اس وقت مزید بڑھا جب روسی صدر پیوٹن نے یوکرین کو ایک عارضی انتظامیہ کے...
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ بلوچستان ترقی کا دروازہ ہے، اسے بند کرنے والے ملک دشمن ہیں۔ نماز عید کے بعد شہریوں سے ملنے کے بعد میڈیا کے ساتھ لیاقت باغ میں گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ تمام عالم اسلام کو عید الفطر کی مبارکباد دیتا ہوں ۔ دعا ہے اللہ ہمارے مسائل، پریشانیوں، نفاق، آپس کے لڑائی جھگڑے اور دہشتگردی کو ختم کرے ۔ انہوں نے کہا کہ آج اللہ سے رو رو کر مانگا ہے کہ ملک کو اسی جگہ لے جا کہ لوگ سکون سے جی سکیں۔ اس ملک میں امن کی فضا قائم ہو، معیشت...
معروف ٹی وی پریزینٹر ایلینورا انکارڈونا کے نامناسب لباس نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈیزن اسپورٹس چینل کی پریزینٹر ایلینورا انکارڈونا کو ‘ٹرانس پیرنٹ’ متنازع لباس پہننے پر کڑی تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ واقعہ یووینٹس اور انٹر کے درمیان میچ کے دوران پیش آیا، جب پریزینٹر نے میچ کی میزبانی کرتے ہوئے ایک ٹرانس پیرنٹ نامناسب لباس کا انتخاب کیا۔ مزید پڑھیں: ورلڈکپ کوالیفائرز؛ برازیل کی بدترین کارکردگی پر ہیڈکوچ فارغ سوشل میڈیا پر 10 لاکھ سے زائد فالوورز رکھنے والی ایلینورا انکارڈونا کی تصاویر پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا گیا جبکہ کچھ صارفین نے انہیں ‘نئی ڈیلیٹا لیوٹا’ کا خطاب دیا۔ مزید پڑھیں: تاریخ رقم، جاپان فیفا ورلڈکپ...
امریکی میڈیا کے مطابق مئی کے وسط میں ٹرمپ کے دورے سے متعلق سعودی اور امریکی حکام کے درمیان بات چیت ہو چکی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے پہلے غیر ملکی دورے پر سعودی عرب جا سکتے ہیں۔ امریکی میڈیا کے مطابق مئی کے وسط میں ٹرمپ کے دورے سے متعلق سعودی اور امریکی حکام کے درمیان بات چیت ہو چکی ہے۔ ادھر ٹرمپ نے ایران کو ثانوی پابندیوں کی دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ اگر ایران معاہدہ نہیں کرتا تو اس پر دوبارہ سخت اقتصادی پابندیاں عائد کی جائیں گی۔ ٹرمپ نے مزید کہا کہ سوشل میڈیا ایپ "ٹک ٹاک" سے متعلق معاہدہ جلد طے پا جائے گا۔ اس کے علاوہ، امریکی صدر نے یوکرین کے معدنی...
ہیملٹن: پاکستانی کرکٹ ٹیم نے سیڈن پارک گراؤنڈ میں بھرپور پریکٹس کی، جہاں بیٹرز اور بولرز نے نیٹ سیشن میں حصہ لیا۔ کھلاڑیوں نے کوچز کی نگرانی میں فیلڈنگ ڈرلز بھی کیں، جبکہ سیشن سے قبل وارم اپ ایکسرسائز بھی کی گئی۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ میچوں کی سیریز کا دوسرا مقابلہ 2 اپریل کو ہیملٹن میں ہوگا، جس کے لیے قومی ٹیم نے اپنی تیاریوں کو حتمی شکل دے دی ہے۔
پشاور: پی ٹی آئی کارکنوں نے عمران خان رہائی کیمپ میں پارٹی عہدے داروں کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے استعفے کا مطالبہ کردیا۔ یہ خبر بھی پڑھیں: کاٹلنگ میں دہشتگردوں کیخلاف کارروائی؛ عام شہریوں کی شہادت پر انکوائری کی جائیگی، وزیراعلیٰ کے پی پاکستان تحریک انصاف کے سابق ضلعی صدر اور کارکنان نے خیبر پختون خوا حکومت کے ترجمان بیرسٹر سیف کے خلاف نعرے لگائے اور ان سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا ۔ مزید پڑھیں: کرم میں راستے محفوظ بنانے کیلئے فریقین میں معاہدہ طے پایا ہے، بیرسٹر سیف قبل ازیں پی ٹی آئی کے کارکنان نے بانی چیئرمین کی رہائی کے لیے قائم کیمپ میں نماز عید ادا کی اور پھر پی ٹی آئی رہنما اور سابق...
ویب ڈیسک: وزیراعظم شہاز شریف کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں جو ان کے مکمل خاتمے تک جاری رہیں گی۔ رانا ثناءاللہ نے اپنے بیان میں کہا کہ دہشت گردوں کےکوئی مطالبات نہیں ہیں، دہشت گرد پاکستان کو توڑنا اور بلوچستان کو آزاد کروانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف کارروائی جاری ہے اور مکمل خاتمے تک جاری رہے گی تاہم آئین اور قانون کو ماننے والوں کے مطالبات ماننے اور سننے کیلئے تیار ہیں۔ لاہور میں ماہ شوال کا چاند دیکھنے کیلئے زونل رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس جاری ان کا کہنا تھا درخواست ہے ایسا مطالبہ نہ کریں جس...
اپنے عید پیغام میں صدر مملکت کا کہنا ہے کہ یہ دن ہمیں اتحاد اور یکجہتی کا بھی درس دیتا ہے کہ ہم اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کریں، ایک دوسرے کا سہارا بنیں اور پاکستان کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔ اسلام ٹائمز۔ صدر پاکستان آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف نے قوم اور عالم اسلام کو عیدالفطر کی مبارکباد دیتے ہوئے لوگوں پر زور دیا ہے کہ وہ اتحاد، ہمدردی اور سماجی ہم آہنگی کو فروغ دیتے ہوئے رمضان المبارک کے دوران حاصل کردہ تربیت کو اپنی روزمرہ کی زندگی میں نافذ کریں۔ ذرائع کے مطابق صدر آصف علی زرداری نے اپنے عیدالفطر کے پیغام میں کہا کہ رمضان...
کوئٹہ(نیوز ڈیسک)بلوچستان میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشنز کو وسعت دینے اور سول آرمڈ فورسز کی استعداد کار بہتر بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا، وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی کی زیر صدارت اجلاس میں بحالی امن کے لیے ٹھوس اقدامات کا حکم دے دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی زیر صدارت امن و امان کی مجموعی صورتحال پر کوئٹہ میں اہم اجلاس منعقد ہوا‘اجلاس میں عید پلان‘ سکیورٹی پلان، قومی شاہراہوں اور امن و امان کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں قلات میں سیکورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن کو سراہا گیا‘وزیر اعلیٰ بلوچستان نے حکام کو بحالی امن کے لیے ٹھوس ہدایات اور اقدامات کو مؤثر بنانے کا حکم دیا۔ Post Views:...
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ ڈمپر حادثات پر کراچی کے عوام سے معذرت خواہ ہوں، اس بار عید سادگی سے مناؤں گا۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے تمام اہلیان وطن کو عید کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ رمضان میں اللہ نے عوام کی خدمت پر مامور رکھا، اس بار 10 لاکھ افراد کے افطار و ڈنر کا اہتمام کیا گیا، ایک حق پرست گورنر نے گورنر ہاؤس سے مختلف پروجیکٹس جاری رکھے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے خود وعدہ نہیں کیا، دوسروں کے وعدوں پر کام کررہے ہیں، یہاں وہ گورنر نہیں جس کے وزیر اعظم نے بہت دعوے کیے جو وہ پورے نہیں کرسکا، اب...
گزشتہ شب پاکستان ہاؤس لندن میں چاند رات کا خصوصی اہتمام برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر کی اہلیہ مسز ڈاکٹر سارہ نعیم کی میزبانی میں کیا گیا۔ چاند رات کی اس خوبصورت تقریب میں سفارتکاروں، برٹش پاکستانیوں اور دیگر ممالک سے تعلق رکھنے والے معزز نمائندوں نے بھرپور شرکت کی اور تقریب کی رونق کو دوبالا کر دیا۔ اس موقع پر چوڑیوں، مہندی اور پاکستانی ملبوسات کے خصوصی اسٹالز کا اہتمام کیا گیا تھا، پاکستان کے مقبول موسیقار دی لیئو ٹوئنز نے لائیو پرفارمنس دی جس سے حاضرین خوب لطف اندوز ہوئے۔ خواتین نے مہندی لگوائی، بچوں میں روایتی پاکستانی مٹھائی اور عید گفٹس تقسیم کیے گئے۔ مہمانوں نے چاند رات کی تقریب میں خصوصی دلچسپی لی، انہوں...
برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے ہائی کمیشن پاکستان لندن میں عید الفطر کے اجتماع پر خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ دعا ہے عیدالفطر کا بابرکت موقع پاکستان، برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں اور پوری امتِ مسلمہ کے لیے امن، ترقی اور خوشحالی کا باعث بنے۔ برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں اور ہائی کمیشن کے عہدیداران نے عید نماز اتوار کی صبح ادا کی۔ اس موقع پر پاکستان کی خوشحالی، مسلم امہ کی سربلندی اور مقبوضہ جموں و کشمیر اور فلسطین کے مظلوم بھائیوں اور بہنوں کے لیے دعا کی گئی۔ عید کے پیغام میں ڈاکٹر محمد فیصل نے پاکستان اور برطانیہ میں مقیم پاکستانی برادری کے لیے امن اور خوشحالی کی دعا کی۔...
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ وہ حماس کی قیادت کو غزہ کی پٹی سے نکلنے کی اجازت دینے کو تیار ہے، اس شرط کے ساتھ کہ حماس اپنے ہتھیار ڈال دے۔ اسلام ٹائمز۔ حماس نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی جانب سے ہتھیار ڈالنے کے عوض غزہ سے انخلا کی پیشکش ٹھکرا دی ہے۔ حماس رہنماء باسم نعیم کا کہنا ہے کہ وہ غزہ کا انتظام کار چھوڑنے پر رضا مند ہیں، تاہم ہتھیار ہماری سرخ لکیر ہیں۔ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ وہ حماس کی قیادت کو غزہ کی پٹی سے نکلنے کی اجازت دینے کو تیار ہے، اس شرط کے ساتھ کہ حماس اپنے ہتھیار ڈال دے۔ نیتن یاہو نے کہا کہ...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) مقامی مارکیٹ میں شکر کے طویل بحران کے درمیان حکومت نے ابھی تک خام چینی کی دوبارہ برآمد کے مقصد سے درآمد کی اجازت نہیں دی ہے۔ اعلیٰ سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے حالیہ دنوں میں اپنے ایک داخلی اجلاس میں خام چینی کی درآمد کو تاحال مؤخر کر دیا ہے۔ اتوار کے روز جب نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے رابطہ کیا گیا اور ان سے خام چینی کی دوبارہ برآمد کے لیے درآمد کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے جواب دیا کہ خام چینی کی پالیسی زیر غور ہے اور ابھی تک منظوری کے لیے پیش نہیں کی گئی۔ ادھر گزشتہ سال کی فصل کے دوران...
ویب ڈیسک: مصروفیات نے انسان کو کئی فرائض سے غافل کر دیا لیکن دعائے مغفرت کیلئے قبرستان آنے کا سلسلہ آج بھی برقرار ہے۔ نماز عید کی ادائیگی کے بعد شہریوں کی بڑی تعداد نے اپنے پیاروں کی قبر پر حاضری کیلئے قبرستانوں کا رخ کیا، شہریوں نے اپنے پیاروں کی قبروں پر فاتحہ خوانی اور ان کی مغفرت کی دعا بھی کی۔ شہریوں کی جانب سے اپنے پیاروں کی قبروں کی صفائی اور ان پر گل پاشی بھی کی گئی۔ لاہور میں ماہ شوال کا چاند دیکھنے کیلئے زونل رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس جاری قبرستان آنے والے شہریوں کا کہنا ہے کہ عید کی خوشی ہے لیکن ساتھ ہی ساتھ اپنے پیاروں کے بچھڑنے کا دکھ...
مختار احمد(مسافر پاکستانی) ٭ ڈاکیے لوگوں کو خوشیوں کے پیغام پہنچا نے کے لئے نا صرف رمضان المبارک میں چو کس ہو تے تھے بلکہ عید الفطر کی چھٹی وا لے روز بھی عید کارڈ لوگوں تک پہنچا نے کے لئے سر گرم نظر آ تے تھے ٭زمانہ قدیم جوکہ زیادہ ترقی یافتہ نہیں تھا اسی لیے اس وقت چھپائی کے لیے انتہائی سادہ مشینیں ہوا کرتی تھیں جس سے چھاپے گئے کارڈ بھی بے رنگ اور سادہ ہوا کرتے تھے ٭ جیسے جیسے زمانے نے ترقی کی مشینیں جدیدو رنگ دار ہوئیں تو ایسے ایسے دیدہ زیب عید کارڈز چھاپے جانے لگے جسے دیکھ کر عقل دنگ رہ جاتی تھی ٭کیونکہ دور دراز رہنے والوں کو ایک دوسرے سے...
ماہ صیام اپنی برکتوں رحمتوں ،بخششوں اور عنایتوں کے ساتھ رخصت ہوگیا اور آج پاکستان،آزاد اور مقبوضہ کشمیر اور خطے کے دیگر ممالک کے مسلمان روزے رکھ کر اللہ کی رضا حاصل کرنے اور اپنی بخشش کی سعی کرنے کی مہلت ،ہمت اور طاقت ملنے پر رب کریم کے سامنے سجدہ ریز ہوکر نماز دوگانہ ادا کررہے ہیں، کیا غریب کیا امیر سب ہی اپنے اللہ کے سامنے سجدہ ریز ہوکر رمضان المبارک کے دوران کی ہوئی عبادات کی قبولیت اور سیدھی راہ پر چلتے رہنے کی توفیق بخشنے کی دعائیں کررہے ہیں۔اللہ ہم سب کی دعائیں قبول کرے اور ہمیں پاکستان میں ایک مثالی معاشرہ قائم کرنے کی توفیق ادا کرے(آمین) عید الفطرمسلمانوں کا سب سے بڑا اور اہم...
ویب ڈیسک:عیدالفطر کے پرمسرت موقع پر جہاں پورا ملک خوشیوں میں مصروف ہے، وہیں پاک افغان سرحد پر تعینات پاک فوج اور ایف سی کے جوان وطن کے دفاع کے لیے مستعد کھڑے ہیں۔ بلوچستان میں تعینات جوانوں نے قوم کے نام اپنے خصوصی پیغامات میں کہا کہ جنگ ہو یا امن، پاک فوج کے جوان ہر لمحہ ثابت قدمی سے سرحدوں کی حفاظت میں مصروف ہیں۔ سرحد پر تعینات ایک سپاہی نے کہا یہاں گوادر میں ہماری عید سادہ ہے، لیکن خوشی ہے کہ ملک کے امن میں ہمارا بھی حصہ ہے، ایک اور جوان نے کہا ملک کو محفوظ دیکھنا ہی ہماری عیدی ہے۔ لاہور میں ماہ شوال کا چاند دیکھنے کیلئے زونل رویت ہلال کمیٹی کا...
گھوٹکی کے کچے کے علاقے میں فائرنگ تبادلے میں ایک کروڑ سر کی قیمت والا ڈاکو ہلاک ہوگیا۔گھوٹکی میں کچے میں ڈاکوؤں کے 2 گروہوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔پولیس کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں ڈاکو علی حسن جکھرانی اور ڈاکو پیربخش عرف پیرو لولائی ہلاک ہوگئے۔پولیس کے مطا بق ڈاکوعلی حسن جھکرانی کے سرکی قیمت ایک کروڑ روپےمقرر تھی
عید پر سرکاری تعطیلات کے سبب 2 ہزارپاکستانی کارگو ڈرائیورز اورکلینر افغانستان میں پھنس گئے۔چمن چیمبرزآف کامرس کا کہنا ہے کہ ڈرائیورز 735 کارگو ٹرانسپورٹ کے ساتھ افغانستان میں پھنسے ہوئے ہیں۔کسٹم حکام کے مطابق عید کے پہلے روز باب دوستی ہر قسم کی آمد ورفت کیلئے بند رہے گا، باب دوستی یکم اپریل کو آمدورفت کیلئے کھولا جائے گا۔ڈرائیورز نے مطالبہ کیا ہے کہ عید کے موقع پر دونوں ملکوں کے حکام ہماری پاکستان واپسی کیلئے اقدامات کریں۔
لاہور: نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ حکومت، ریاستی اداروں اور سرکاری بھتہ خوری نے معیشت کو تباہ کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے مخدوش حالات کا حل قومی فکر اور ملی جذبے سے نکالا جائے، خطے میں جاری گریٹ گیم کے سدباب کے لیے گریٹ اسٹریٹیجی اپنانے کی ضرورت ہے۔ لیاقت بلوچ نے مزید کہا کہ سیکیورٹی اور تجارتی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے پاکستان اور افغانستان ایک پیج پر آئیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک کا طاقتور طبقہ پاکستان سے دولت سمیٹ کر بیرون ملک جا رہا ہے۔ انہوں نے ملکی اقتصادی صورتحال پر بات کرتے ہوئے کہا کہ حکومت، ریاستی اداروں اور سرکاری...
اسلام آباد: مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر نے پاکستان میں شوال کا چاند نظر آنے کا اعلان کردیا ہے۔ رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین نے بتایا کہ اسلام آباد، لاہور، شیخوپور، گوجرانوالہ سمیت مختلف شہروں سے چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہوئیں۔ انہوں نے کہا کہ چاند کی شہادتیں موصول ہونے کے بعد اتفاق رائے سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ پاکستان میں عید الفطر 31 مارچ بروز پیر کو ہوگی۔ اس سے قبل اسلام آباد میں چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت اجلاس ہوا، جس میں علمائے کرام، سپارکو اور محکمہ موسمیات کے ماہرین بھی شریک ہیں۔ قبل ازیں ماہرین کا کہنا تھا کہ...
کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین مسرت عالم بٹ اور سینئر حریت رہنما شبیر احمد شاہ نے اپنے عید پیغامات میں شدید مشکلات کے باوجود آزادی اور حق خودارادیت کے حصول کے لئے جدوجہد جاری رکھنے کے کشمیری عوام اور حریت قیادت کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے کشمیری عوام کے صبر و استقامت اور عزم و ہمت کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ آزادی کے لیے دی گئی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ ذرائع کے مطابق نئی دہلی کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل میں نظربند کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین مسرت عالم بٹ اور سینئر حریت رہنما شبیر احمد...
کراچی ( ڈیلی پاکستان آن لائن )چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عید خوشی، شکر گزاری اور مسرت کا تہوار ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے عید الفطر کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں پوری اُمت مسلمہ اور بالخصوص پاکستان کے عوام کو مبارکباد پیش کی ہے۔ "جنگ " کے مطابق انہوں نے کہا کہ عید ہمیں ہمدردی، بھائی چارے اور ضرورت مندوں کا ساتھ دینے کی اہمیت سکھاتی ہے۔پاکستان کو اس وقت سنگین چیلنجز کا سامنا ہے جن میں معاشی اور دہشت گردی جیسے خطرات شامل ہیں، جو ہمارے ملک کے امن و استحکام کے لیے نقصان دہ ہیں، تاہم پیپلز پارٹی ہمیشہ انتہا پسندی اور انتشار کی قوتوں کے خلاف ڈٹی رہی ہے۔...
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے قوم کو عید الفطر کی مبارک باد دی ہے۔ اپنے پیغام میں محسن نقوی نے کہا کہ شہدائے وطن کو عید الفطر پر یاد رکھیں انکے خاندانوں کیساتھ یکجہتی کا اظہار کریں ۔اللّٰہ امت مسلمہ کو اتحاد، محبت اور بھائی چارے کی توفیق عطا فرمائے، عید ہمیں محبت، احساس، رواداری کے اصولوں کو اپنانے کا درس دیتی ہے۔ عید پر ضرورت مندوں اور کمزور طبقات کو یاد رکھنا چاہیے۔ وفاقی وزیرِ داخلہ نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے آپ کی سلامتی کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں جبکہ باہمی اختلافات کو پس پشت ڈال کر قومی یکجہتی کو فروغ دینے کی ضرورت...

عید کا دن ہمیں خوشی، شکرگزاری، اخوت اور ہمدردی کا درس دیتا ہے: قوم کے نام وزیراعظم شہباز شریف کا پیغام
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیرِاعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان نے عید الفطر 1446 کے موقع پر قوم کے نام پیغام میں کہا کہ عید الفطر کے بابرکت موقع پر میں پوری پاکستانی قوم کو دل کی گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتا ہوں، یہ دن ہمیں خوشی، شکرگزاری، اخوت اور ہمدردی کا درس دیتا ہے۔ وزیر اعظم نے قوم کے نام عید کے پیغام میں کہا کہ ہمیں چاہیے کہ ہم متحد ہو کر اپنے ملک کو ترقی اور خوش حالی کی راہ پر گامزن کریں۔پاکستان دہشت گردوں کے خلاف ایک جنگ سے گزر رہا ہے اور ہماری پاک فوج کے افسران اور جوان اس ملک میں امن و امان کی بحالی کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ...

آپس میں بھائی چارے کو فروغ دینا ہے تاکہ ملک خوشحال ریاست کے طور پر ابھرے:صدر مملکت کا قوم کو عید کی مبارکباد کا پیغام
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) صدر مملکت آصف علی زرداری نے عید الفطر 1446 ھ بمطابق 2025 کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ میں پوری قوم اور عالم اسلام کو عید الفطر پر دلی مبارک باد دیتا ہوں، خوشی کا یہ دن ہمیں رمضان المبارک کی برکتوں، عبادات اور تقویٰ کے سفر کے بعد نصیب ہوتا ہے۔عیدالفطر اللہ تعالیٰ کا انعام ہے جو اللہ نے ہمیں روزے کی مشقت پر عطا کیا ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ عیدالفطر کے موقع پر ہمیں اپنے ان بہن بھائیوں کو یاد رکھنا چاہیے جو معاشی مشکلات کا شکار ہیں، اصل خوشی دوسروں کے ساتھ اپنی خوشیاں بانٹنے میں ہے اور ہمیں چاہیے کہ زکوٰۃ، صدقات اور فطرانہ...
عرب میڈیا کے مطابق ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیاں نے امریکی صدر ٹرمپ کے خط کے جواب میں امریکا سے براہ راست مذاکرات کے امکان کو مسترد کیا ہے۔ ایرانی صدر نے اس حوالے سے مزید کہا کہ امریکا سے بالواسطہ مذاکرات کا راستہ ہمیشہ سے کُھلا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایران سے جوہری مذاکرات کے مطالبے کے خط کے جواب میں ایران نے براہ راست مذاکرات سے انکار کر دیا ہے۔ تہران سے عرب میڈیا کے مطابق ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیاں نے امریکی صدر ٹرمپ کے خط کے جواب میں امریکا سے براہ راست مذاکرات کے امکان کو مسترد کیا ہے۔ ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے اس حوالے سے مزید کہا کہ...
یوٹاہ پہلی امریکی ریاست بن گئی جہاں تمام سرکاری اسکولوں اور سرکاری عمارتوں پر ایل جی بی ٹی کیو پرائیڈ جھنڈا لہرانے پر پابندی کے بعد بل کو قانون کی میں بدل دیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں:’مجھے لگتا ہے کہ میں ہم جنس پرست ہوں‘، شاہ رخ خان یوٹاہ حکومت کی جانب سے ’ایل جی بی ٹی کیو‘ پرائیڈ جھنڈا لہرانے پر پابندی کے بعد گورنر اسپینسر کاکس نے بل کو قانون میں تبدیل کر دیا۔گورنر نے اس بل کو بھی ویٹو نہیں کیا، جو یوٹاہ ہاؤس اور سینیٹ دونوں سے منظور ہوا اور اب 7 مئی سے نافذ العمل ہوگا۔ رواں ہفتے کے آغاز میں گورنر کی جانب سے قانون سازوں کو لکھے گئے ایک خط میں واضح...
عید کے موقع پر جہاں خاص طور پر بچوں میں نئے کپڑے اور جوتے خریدنے اور پھر پہننے کا جوش و جزبہ عروج پر ہوتا ہے۔ وہیں عیدی لینا بھی ان کی عید کی خوشی کو دوبالا کر دیتا ہے۔ اور شاید اس میٹھی عید کا انتظار بچوں کو سب سے زیادہ اس لیے ہوتا ہے کیونکہ اس عید پر انہیں رشتہ داروں کی جانب سے عیدی ملتی ہے۔ یہ بھی پڑھیں:سعودی عرب میں طلبا و طالبات کے لیے عیدالفطر کی 17 چھٹیاں، سرکاری ملازمین کو کتنی ہوں گی؟ عید الفطر کے موقع پر عیدی دینے کی روایت ایک خوبصورت اور قدیم رواج ہے، جو دنیا بھر کے مسلمانوں میں رائج ہے۔ یہ نہ صرف بچوں کے لیے خوشی کا...
کراچی: مئیر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب نے تمام اہل وطن کو عیدالفطر کی پرمسرت موقع پر مبارکباد پیش کی ہے۔ اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ عید مسلمانوں کا سب سے بڑا مذہبی تہوار ہے، جس کا ہر مسلمان کو بے صبری سے انتظار رہتا ہے۔ بیرسٹر مرتضی وہاب نے اللہ تعالٰی سے دعا کی کہ وہ تمام لوگوں کے روزوں اور عبادات کو قبول فرمائے اور ان کی زندگیوں میں خوشیاں بھر دے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عید کے موقع پر دعا ہے کہ آنے والا وقت پاکستان اور اس کے عوام کے لیے خوشحالی اور ترقی کا باعث بنے۔ مزید پڑھیں: کورنگی کریک آتشزدگی، گیس کے ذخیرہ پر متعلقہ ادارے چھان بین کررہے ہیں، میئر...

فتنہ خوارج کا خاتمہ کرینگے، وزیراعظم: ترکیہ، آذربائیجان، ازبکستان کے صدور کو فون، عید کی مبارکباد، تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عز م کا اعادہ
اسلام آباد +لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم شہبازشریف سے مسلم لیگ خواجہ احمد حسان نے ملاقات کی۔ ملاقات میں ملکی، سیاسی، معاشی صورتحال پر تبادلہ حیال کیا۔ وزیراعظم نے کہا مسلح افواج کے افسروں اور جوانوں کی قربانیوں کی پوری قوم سلام عقیدت پیش کرتی ہے۔ فتنہ خوارج کا خاتمہ کریں گے۔ خواجہ احمد حسان نے کہاکہ حکومت کی پالیسیوں سے ملکی معیشت میں استحکام آنا شروع ہو گیا ہے۔ وزیراعظم کے موثر اقدامات سے مہنگائی میں کمی کے اثرات عوام تک پہنچنا شروع ہو گئے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے عوام کو ریلیف دینے کے لئے آئے دنوں بجلی کے نرخوں میں کمی کا اعلان عوام دوستی کا ثبوت ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے ترکیے کے صدر طیب اردگان سے...

مریم نواز کے حکم پر ٹرانسپورٹرز کیخلاف گرینڈ آپریشن، 33 لاکھ روپے واپسی پر مسافر حیران، وزیراعلیٰ کا شکریہ
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے حکم پر صوبہ بھر میں انتظامیہ، پولیس اور محکمہ ٹرانسپورٹ ان ایکشن۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر نگرانی پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں کی مد میں اوور چارجنگ کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری ہے۔ تمام اضلاع میں گرینڈ آپریشن، مختلف اضلاع میں مسافروں کو 33 لاکھ 40 ہزار روپے سے زائد واپس دلائے گئے۔ اس کے ساتھ ساتھ اوورچارجنگ کرنے والے ٹرانسپورٹرز کو 23لاکھ سے زائد جرمانے عائد کئے گئے اور 1333 سے زائد گاڑیوں پر اوور چارجنگ ثابت ہونے پر چالان کئے گئے جبکہ 264گاڑیاں بند کر دی گئیں۔ کرایوں میں اوورچارجنگ کی مد میں ناجائز طور پر وصول کردہ رقم واپس ملنے پر مسافر حیران ہو گئے۔...
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) صدر مملکت آصف علی زرداری نے عید الفطر کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پوری قوم اور عالمِ اسلام کو عید الفطر پر دلی مبارکباد دیتا ہوں۔ خوشی کا یہ دن ہمیں رمضان المبارک کی برکتوں، عبادات اور تقوی کے سفر کے بعد نصیب ہوتا ہے۔ عیدالفطر اللہ تعالی کا انعام ہے جو اللہ نے ہمیں روزے کی عبادت پر عطا کیا ہے۔ عیدالفطر کے موقع پر ہمیں اپنے ان بہن بھائیوں کو یاد رکھنا چاہیے جو معاشی مشکلات کا شکار ہیں۔ اصل خوشی دوسروں کے ساتھ اپنی خوشیاں بانٹنے میں ہے۔ ہمیں چاہیے کہ زکوۃ، صدقات اور فطرانہ بڑھ چڑھ کر ادا کریں تاکہ کوئی بھی ضرورت مند عید کی خوشیوں سے...
کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ) بلوچستان میں دہشتگردوں کیخلاف سکیورٹی فورسز کے آپریشنز کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا گیا ہے۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں چیف سیکرٹری بلوچستان، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، آئی جی پولیس سمیت اعلیٰ حکام شریک ہوئے، حکام کی جانب سے اجلاس کو صوبے کی مجموعی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں عید سکیورٹی پلان، قومی شاہراہوں اور امن و امان کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، اجلاس میں قلات میں سکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن کو سراہا گیا۔ دوران اجلاس بلوچستان میں دہشت گردوں کیخلاف سکیورٹی فورسز کے آپریشنز کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا گیا، اجلاس میں سول آرمڈ فورسز کی...
اسلام آباد(نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثنا اللّٰہ نے کہا ہے نہروں کا مسئلہ فیڈریشن سے بڑا نہیں، نہروں پر اتفاق رائے ہوگا تو بات آگے بڑھے گی۔ انہوں نے کہا وزیراعظم اور بلاول بھٹو کی ملاقات میں کینالز کا مسئلہ زیر بحث آیا، وزیراعظم نے معاملہ اتفاق رائے سے حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ رانا ثنا اللّٰہ نے کہا سندھ میں کینالز کے خلاف پیپلز پارٹی اور فیڈریشن پر حملے ہو رہے ہیں۔ پیپلز پارٹی کو رد عمل دینا چاہیے، فیڈریشن کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دینی چاہیے۔ رانا ثنااللّٰہ نے کہا ہمیں اکھٹے ہو کر ملک کو معاشی بحران سے نکالنا چاہیے، بجلی کے نرخ...
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب عام شہری بن گئیں۔ بھیس بدل کر جناح ہسپتال اور لاہور چلڈرن ہسپتال کے دورے کیے اور صورتحال کا جائزہ لیا۔ رپورٹ کے مطابق مریم اورنگزیب عام شہری کی طرح ہسپتال کے مختلف کاونٹرز پر گئیں، وارڈز کا معائنہ، ادویات کی مفت فراہمی، صفائی کا جائزہ لیا۔ انہوں نے زیر علاج مریضوں کے لواحقین سے ادویات کی مفت فراہمی اور علاج کے بارے میں پوچھا۔ مریضوں کے لواحقین نے جناح ہسپتال اور لاہور چلڈرن ہسپتال میں صفائی ستھرائی، علاج اور مفت ادویات کی فراہمی تک صورتحال میں نمایاں بہتری کا اعتراف کیا۔ تمام ادویات ہسپتال کی فارمیسی کے اندر سے مل رہی...
لاہور (خصوصی نامہ نگار) سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے عوام سے مسلسل رابطے کے لئے بڑا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے عوام کے براہ راست سوالوں کے جواب دینے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت وہ سماجی ویب سائٹس پر "سپیکر اور عوام" پروگرام کا آغاز کر رہے ہیں۔ سپیکر پنجاب اسمبلی کا کہنا ہے سوال آپ نے کرنا ہے، جواب میں نے دینا ہے۔ پروگرام میں عوام سپیکر پنجاب اسمبلی سے اپنے سوال کر سکیں گے۔ اس سلسلہ میں پنجاب اسمبلی نے پرومو جاری کر دیا۔
لاڑکانہ (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپنے حلقہ انتخاب میں ترقیاتی کام مزید تیز کرنے کی ہدایت کر دی۔پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں لاڑکانہ میں ترقیاتی کاموں کے حوالے سے اجلاس ہوا، بلاول بھٹو زرداری کو لاڑکانہ کے ڈپٹی کمشنر شرجیل نور چنہ نے ضلع میں ترقیاتی کاموں کے حوالے سے بریفنگ دی۔اجلاس میں کمشنر طاہر سانگی، میئر انور لہڑ کے علاوہ نثار کھوڑو، جمیل سومرو، سہیل سیال، نذیر بگھیو، عادل انڑ، خورشید جونیجو، اعجاز لغاری اور خیرمحمد شیخ شریک ہوئے۔ڈی سی لاڑکانہ نے بریفنگ میں بتایا کہ مختلف گاؤں سے لاڑکانہ شہر آنے والے راستوں پر 32 کلومیٹر سڑکوں کی تعمیر ہوئی ہے، مختلف نہروں پر 17 چھوٹے...
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) کنوینرعوام پاکستان پارٹی شاہدخاقان عباسی نے کہا ہے کہ موجودہ ماحول میں حکومت خود ہی انتشار کا شکار ہے۔ شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ عید کے بعد ملک میں تحریک لمبا کام ہے، پہلے اپوزیشن کی سوچ پراتفاق پیداکرنا ہے، زیادہ مسئلہ پی ٹی آئی اورجے یوآئی کاہے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی جے یوآئی کے تحفظات کومانتی ہے لیکن ان کودورکرنے کیلئے عمل نہیں کرتی، بانی پی ٹی آئی نیعلی امین گنڈاپور کو جو حکم دیا تھا اس پر عمل نہیں ہوا، حکومت کو تو اپنے آپ سے خطرہ ہے، اقتدار میں وہ لوگ ہیں جو الیکشن ہارے ہوئے ہیں۔کنوینرعوام پاکستان پارٹی کا کہنا تھا کہ حکومت کیپاس بھی وفاق کوگرانے...

کاٹلنگ میں دہشتگردوں کیخلاف کارروائی کے دوران شہریوں کی شہادت پر انکوائری کی جائیگی: علی امین گنڈاپور
پشاور (بیورو رپورٹ) وزیراعلی خیبر پی کے علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ ضلع مردان کے پہاڑی علاقے کاٹلنگ میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کے دوران عام شہریوں کی شہادتوں کے افسوسناک واقعے کی تمام پہلوؤں سے انکوائری کی جائے گی تاکہ حقائق سامنے آئیں۔کاٹلنگ واقعے سے متعلق بیان دیتے ہوئے وزیراعلی نے کہا کہ انکوائری رپورٹ آنے کے بعد صوبائی حکومت واقعے سے متعلق اپنا واضح موقف دے گی۔ انہوں نے عام شہریوں کی شہادتوں کے واقعے کو قابل مذمت اور افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسی علاقے میں پہلے بھی دہشت گردوں کے خلاف کارروائیوں میں محسن باقر اور عباس جیسے بڑے دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا تھا۔ سرکاری اطلاعات کے مطابق ہفتے کی...
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان نے بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر کے پاکستان میں اقلیتوں کے ساتھ ناروا سلوک کے بیان کو یکسر مسترد کر دیا۔ ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا کہ بھارت میں اقلیتوں پر ریاستی جبر کے شواہد موجود ہیں۔ اقلیتوں کے خلاف واقعات حکومتی عناصر کی ملی بھگت سے ہوتے ہیں۔ بھارت اقلیتوں کے حقوق کا چیمپئن بننے کی پوزیشن میں نہیں ہے۔ پاکستان میں ریاستی ادارے اقلیتوں کے تحفظ کو یقینی بناتے ہیں، اس کے برعکس بھارت میں اقلیتوں کے خلاف نفرت اور تشدد کو فروغ دیا جا رہا ہے۔ بھارت میں مساجد اور درگاہوں پر حملے معمول بن چکے ہیں۔ بھارتی حکومت دوسروں پر تنقید کے بجائے مسلمانوں سمیت اپنی تمام...
چینی ریسکیو ٹیمز کی میانمار میں زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں WhatsAppFacebookTwitter 0 31 March, 2025 سب نیوز یانگون : میانمار میں چین کے سفارت خانے کے مطابق چین کی ریسکیو ٹیمز نے میانمار پہنچ کر زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو آپریشنز کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔ اتوار کے روز چینی میڈیا کے مطابق چینی حکومت کی طرف سے بھیجی گئی 82 رکنی ریسکیو ٹیم، جس میں ملک کے ممتاز زلزلہ ریسکیو ماہرین اور طبی عملہ شامل ہیں، 20 ٹن سے زائد مواصلاتی، سرچ اینڈ ریسکیو ، طبی سامان اور ہنگامی خوراک جیسی اشیاء کے ساتھ بیجنگ سے یانگون انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچی۔ اس کے علاوہ چین کے صوبہ زے جیانگ...
تین تلوار کلفٹن کراچی پر احتجاج سے خطاب میں ڈاکٹر صابر ابومریم کا کہنا تھا کہ حکومت اور صحافتی تنظیمیں اسرائیل دورہ کرنے والوں کے خلاف ایکشن لیں، بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح نے اسرائیل کو خطے میں ناجائز ریاست کا واضح پیغام دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطین فاؤنڈیشن نے غزہ کے مظلوم بچوں کی یاد میں کراچی کے علاقے کلفٹن تین تلوار میں احتجاج کیا اور کہا کہ صحافیوں کو اسرائیل کا خفیہ دورہ کرانا فلسطین کاز کے خلاف ہے۔ فلسطین فاؤنڈیشن نے کلفٹن تین تلوار پر احتجاج کیا جہاں مختلف سیاسی اور مذہبی جماعتوں کے رہنما موجود تھے۔ سیکریٹری جنرل فلسطین فاؤنڈیشن ڈاکٹر صابر ابومریم نے کہا کہ احتجاج غزہ کے مظلوم بچوں کی یاد میں...