اپنے ایک بیان میں اسماعیل بقائی کا کہنا تھا کہ تشدد، تشدد سے آتا ہے جب کہ امن، امن کے ذریعے ہی قائم ہوتا ہے۔ امریکہ اپنے اقدامات کے اثرات اور نتائج دیکھ کر فیصلہ کرے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر "ڈونلڈ ٹرامپ" نے معاندانہ اور دھمکی آمیز خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ایران پر بمباری کی دھمکی دی جس پر اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان "اسماعیل بقائی" نے شدید ردعمل دیا۔ انہوں نے کہا کہ کسی ملک کے سربراہ کی طرف سے ایران پر بمباری کی کھلی دھمکی بین الاقوامی امن و سلامتی کے لئے خطرہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کی دھمکی اقوام متحدہ کے منشور اور بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے تحفظاتی نظام کی واضح خلاف ورزی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ تشدد، تشدد سے آتا ہے جب کہ امن امن کے ذریعے ہی قائم ہوتا ہے۔ امریکہ اپنے اقدامات کے اثرات اور نتائج دیکھ کر فیصلہ کرے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز NBC کو انٹرویو دیتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ اگر  ایران نے جوہری معاہدہ نہ کیا تو ایران پر بمباری ہو گی اور اسے پابندیوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔

دوسری جانب انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایران حکام کے ساتھ بات چیت کا عمل بھی جاری ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ تہران میں نماز عید کے دوسرے خطبے میں حضرت آیت‌ الله "سید علی خامنہ ای" نے ایران دشمنوں کی دھمکیوں کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ پہلی بات تو یہ کہ اگر کسی نے باہر سے شرارت کرنے کی کوشش کی کہ جس کا یقیناً کوئی امکان نہیں ہےتو وہ یقینی طور پر سخت جوابی حملے کا شکار ہوں گے۔ دوسرا! اگر دشمن گزشتہ سالوں کی طرح داخلی فتنہ پیدا کرنے کا سوچ رہا ہے تو قوم فتنہ پھیلانے والوں کو اسی طرح منہ توڑ جواب دے گی جس طرح ان سالوں میں دیا گیا تھا۔ اسی سلسلے میں القدس مارچ کے دوران ایرانی وزیر خارجہ "سید عباس عراقچی" نے کہا کہ ایران ہرگز کسی کو دھمکی آمیز زبان استعمال کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: ایران پر بمباری نے کہا کہ کی دھمکی

پڑھیں:

ایران پر بمباری کی گئی تو امریکا کو سخت ضرب کا سامنا کرنا پڑے گا، آیت اللہ علی خامنہ ای

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ اگر امریکا صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکی پر عمل کرتا ہے کہ ایران سے نیا جوہری معاہدہ نہ ہونے کی صورت میں ایران پر بمباری کی جائے گی تو امریکا کو ایک سخت ضرب کا سامنا کرنا پڑے گا۔

ایرانی میڈیا کے مطابق خامنہ ای نے کہا کہ امریکا اور اسرائیل کی دشمنی ہمیشہ رہی ہے۔ وہ ہم پر حملہ کرنے کی دھمکیاں دیتے ہیں، جو ہمیں بہت زیادہ ممکن نہیں لگتا، لیکن اگر وہ کوئی شرارت کرتے ہیں تو وہ یقیناً ایک مضبوط جوابی ضرب کا سامنا کریں گے۔ اور اگر وہ ماضی کے برسوں کی طرح ملک میں فتنہ پیدا کرنے کا سوچ رہے ہیں، تو ایرانی عوام خود ان سے نمٹ لیں گے۔

مزید پڑھیں: ایران نے معاہدہ نہ کیا تو ایسی بمباری ہوگی جو اس سے پہلے نہیں دیکھی گئی، ٹرمپ کی کھلی دھمکی

پچھلے ہفتے، ایران نے امریکی خط کا جواب دیا تھا اور صدر مسعود پزشکیان نے اتوار کو وضاحت کی تھی کہ تہران واشنگٹن کے ساتھ براہ راست مذاکرات میں شامل نہیں ہوگا لیکن وہ خامنہ ای کے حکم کے مطابق بالواسطہ بات چیت جاری رکھنے کے لیے تیار ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل باقائی نے ایکس پوسٹ میں کہا کہ ایک ریاستی سربراہ کی طرف سے ایران کے خلاف ‘بمباری’ کی کھلی دھمکی بین الاقوامی امن اور سلامتی کے اصل جوہر پر ایک حیران کن حملہ ہے۔ تشدد تشدد کو جنم دیتا ہے، امن امن کو جنم دیتا ہے۔ امریکا راستہ منتخب کر سکتا ہے اور اس کے نتائج کو تسلیم کر سکتا ہے۔

مزید پڑھیں: امریکا سے بالواسطہ بات چیت کے لیے تیار، ایران نے ٹرمپ کے خط کا جواب دیدیا

اپنی پہلی مدت صدارت میں، ٹرمپ نے امریکا کو 2015 کے معاہدے سے نکال لیا تھا جس میں ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان تہران کی متنازع جوہری سرگرمیوں پر سخت پابندیاں عائد کی گئی تھیں، بدلے میں ایران کو پابندیوں میں نرمی دی گئی تھی۔ ٹرمپ نے امریکی پابندیاں دوبارہ عائد کر دیں۔ اس کے بعد سے، ایران نے یورینیم کی افزودگی کے حوالے سے اس معاہدے کی حدود کو بہت آگے بڑھا دیا ہے۔

مغربی طاقتیں ایران پر یہ الزام عائد کرتی ہیں کہ وہ جوہری ہتھیاروں کی صلاحیت حاصل کرنے کے لیے یورینیم کی افزودگی کی ایک خفیہ منصوبہ بندی کر رہا ہے، جو ان کے مطابق ایک شہری جوہری توانائی پروگرام کے لیے جواز کے طور پر قابل قبول سطح سے کہیں زیادہ ہے۔ تہران کا کہنا ہے کہ اس کا جوہری پروگرام مکمل طور پر شہری توانائی کے مقاصد کے لیے ہے۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو خبردار کیا تھا کہ اگر وہ امریکا کے ساتھ جوہری معاہدے تک پہنچنے میں ناکام رہا تو اس کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔ این بی سی نیوز سے بات کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ ایسی بمباری کی جائے گی جو اس نے پہلے کبھی نہیں دیکھی ہوگی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

آیت اللہ علی خامنہ ای ایران ٹرمپ دھمکی

متعلقہ مضامین

  • کیا امریکہ ایران پر حملہ کرے گا؟
  • ڈونلڈ ٹرمپ کی حملے کی دھمکی، آیت اللہ خامنہ ای کا بھی سخت جواب
  • ایران پر بمباری کی گئی تو امریکا کو سخت ضرب کا سامنا کرنا پڑے گا، آیت اللہ علی خامنہ ای
  • ٹرمپ کی ایران پر بمباری کی دھمکی، خامنہ ای کا سخت جواب
  • ڈونلڈ ٹرمپ کی بمباری کی دھمکی کے بعد ایران نے اپنے میزائل تیار کرلیے
  • ٹرمپ کی ایران کو دھمکی، پیوٹن پر اظہار برہمی
  • ایران نے معاہدہ نہ کیا تو ایسی بمباری ہوگی جو اس سے پہلے نہیں دیکھی گئی، ٹرمپ کی کھلی دھمکی
  • ڈونلڈ ٹرمپ روسی صدر پر برہم، روسی تیل پر بھاری ٹیرف لگانے کی دھمکی دیدی
  • ایران نے جوہری معاہدہ نہیں کیا تو بمباری ہوگی، ٹرمپ کی دھمکی