کراچی:جامشورو کے علاقے کوٹری ڈاؤن اسٹریم میں شہریوں نے دریائے سندھ سے اظہارِ محبت اور اس کی بقا کے لیے ایک منفرد انداز میں احتجاج ریکارڈ کرایا۔ شہریوں، صحافیوں، ادبی، سماجی اور سیاسی شخصیات نے دریائے سندھ میں کشتیوں پر نمازِ عید ادا کی، اجتماعی دعا مانگی اور دریا میں پھولوں کی پتیاں نچھاور کرکے اپنی عقیدت کا اظہار کیا۔
ملک بھر میں جہاں عید کی نماز مساجد، عیدگاہوں اور میدانوں میں ادا کی گئی، وہیں کوٹری میں شہریوں نے دریائے سندھ میں چھ کینال نکالنے کے منصوبے کے خلاف احتجاجاً کشتیوں میں نمازِ عید ادا کی۔ نماز کے بعد مظاہرین نے منصوبے کے خلاف نعرے بازی کی اور سندھ میں ممکنہ پانی کے بحران پر تشویش کا اظہار کیا۔
شرکاء کا کہنا تھا کہ جب پورا ملک عید کی خوشیاں منا رہا ہے، تب وہ دریائے سندھ کی بقا اور اپنے حقوق کے لیے یہاں جمع ہوئے ہیں۔ ان کے مطابق، چھ کینال منصوبہ کسی صورت قبول نہیں اور اگر یہ مکمل ہوا تو سندھ شدید پانی کے بحران کا شکار ہو جائے گا۔
مظاہرین نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر چھ کینال منصوبہ منسوخ کیا جائے تاکہ سندھ کے عوام میں پھیلی بے چینی ختم ہو۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر منصوبہ واپس نہ لیا گیا تو احتجاج کا دائرہ مزید وسیع کیا جائے گا اور سندھ کے عوام اسے کسی صورت قبول نہیں کریں گے۔

Post Views: 1.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: دریائے سندھ

پڑھیں:

نہروں کا مسئلہ فیڈریشن سے بڑا نہیں، پیپلز پارٹی کو ردعمل دینا چاہیے، رانا ثنا اللہ

پاکستان مسلم لیگ کے سینیئر رہنما اور وزیراعظم پاکستان کے مشیر رانا ثنااللہ  نےکہا ہےکہ نہروں کا مسئلہ فیڈریشن سے بڑا نہیں، نہروں پر اتفاق رائے ہوگا تو بات آگے بڑھےگی۔

رانا ثنا اللہ نے وزیراعلیٰ سندھ یہ بات مرادعلی شاہ کی جانب سے دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کے ایشو پر بات نہ ماننے کی صورت میں وفاقی حکومت گرانے کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی کو رد عمل دیناچاہیے، فیڈریشن کونقصان پہنچانےکی اجازت نہیں دینی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ میں کینالز کے خلاف پیپلزپارٹی اور فیڈریشن پرحملے ہو رہےہیں۔

رانا ثنا اللہ کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات میں وزیرا‏عظم نے معاملہ اتفاق رائے سے حل کروانےکا یقین دلایا ہے۔

رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ ہمیں اکھٹے ہوکر ملک کو معاشی بحران سے نکالنا چاہیے، بجلی کے نرخ میں کمی کے لیے وفاقی حکومت کوشش کر رہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

متعلقہ مضامین

  • پیپلز پارٹی کا متنازع کینال منصوبے کیخلاف احتجاجی تحریک کے دوسرے مرحلے کا اعلان
  • دریائے سندھ سے کینالز نکالنے کیخلاف ریلیاں و احتجاج
  • صدر زرداری سے وزیراعلیٰ سندھ کی ملاقات، کینالز کیخلاف احتجاج کی رپورٹ پیش
  • پیپلز پارٹی نہریں نکالنےکی مخالف نہیں، نہروں پرتحفظات ہیں: یوسف رضا گیلانی
  • مرتے دم تک دریائے سندھ پر نہریں نہیں بننے دیں گے، شرجیل میمن
  • مرتے دم تک دریائے سندھ پر نہریں نہیں بننے دیں گے: شرجیل میمن
  • نہروں کا مسئلہ فیڈریشن سے بڑا نہیں، اتفاق رائے ہو گا تو بات آگے بڑھے گی: رانا ثناء
  • نہروں کا مسئلہ فیڈریشن سے بڑا نہیں، پیپلز پارٹی کو ردعمل دینا چاہیے، رانا ثنا اللہ
  • سندھ کے پانی پر سمجھوتہ ہو گا نہ کوئی کینال بنے گی: خورشید شاہ