Daily Mumtaz:
2025-04-04@03:07:24 GMT

پاکستان ہاؤس لندن میں چاند رات کا خصوصی اہتمام

اشاعت کی تاریخ: 31st, March 2025 GMT

پاکستان ہاؤس لندن میں چاند رات کا خصوصی اہتمام

گزشتہ شب پاکستان ہاؤس لندن میں چاند رات کا خصوصی اہتمام برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر کی اہلیہ مسز ڈاکٹر سارہ نعیم کی میزبانی میں کیا گیا۔

چاند رات کی اس خوبصورت تقریب میں سفارتکاروں، برٹش پاکستانیوں اور دیگر ممالک سے تعلق رکھنے والے معزز نمائندوں نے بھرپور شرکت کی اور تقریب کی رونق کو دوبالا کر دیا۔

اس موقع پر چوڑیوں، مہندی اور پاکستانی ملبوسات کے خصوصی اسٹالز کا اہتمام کیا گیا تھا، پاکستان کے مقبول موسیقار دی لیئو ٹوئنز نے لائیو پرفارمنس دی جس سے حاضرین خوب لطف اندوز ہوئے۔

خواتین نے مہندی لگوائی، بچوں میں روایتی پاکستانی مٹھائی اور عید گفٹس تقسیم کیے گئے۔

مہمانوں نے چاند رات کی تقریب میں خصوصی دلچسپی لی، انہوں نے پاکستان ہائی کمشنر ڈاکٹر فیصل اور سارہ نعیم کا شکریہ ادا کیا، مسز ہائی کمشنر نے تمام مہمانوں کی شرکت پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

Post Views: 1.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: چاند رات

پڑھیں:

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں افسران کے تقرر و تبادلے

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں افسران کے تقرر و تبادلے کیے گئے ہیں۔

اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ماہین حسن کو اے سی سٹی تعینات کر دیا گیا، جبکہ عزیر علی کو اسسٹنٹ کمشنر سیکرٹریٹ تعینات کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق فروہ بتول کی بطور اے سی شالیمار تعیناتی کی گئی، اور اے سی شالیمار نیہل حفیظ کا انڈسٹریل ایریا میں تبادلہ کر دیا گیا ہے۔ 

نوٹیفکیشن کے مطابق یاسر نذیر اسسٹنٹ کمشنر صدر جبکہ فہد شبیر کی بطور اے سی رورل تعیناتی ہوئی ہے۔ محمد علی کو اسسٹنٹ کمشنر نیلور تعینات کیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ماہ مبارک تو گزر گیا لیکن۔۔۔۔۔۔!
  • وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں افسران کے تقرر و تبادلے
  • وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں افسران کے تقرر و تبادلے
  • معاشی میدان میں کامیابیوں کا سلسلہ آگے بڑھا رہے ہیں: وزیراعظم
  • بجلی کی قیمت میں کمی کی تقریب
  • برطانوی اور آسٹریلوی ہائی کمشنرز کی پاکستانیوں کو عید مبارک 
  • خیرپور میں ہائی وے پر کوچ اور کار میں تصادم، باپ اور 2 بیٹیاں جاں بحق
  • افغان کمشنر اور نان کیڈر ملازمین کی تعیناتی پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج
  • عوام کا عید کا تیسرا روز بھی بھرپور گزارنے کا پلان، سیرسپاٹے اور دعوتوں کا اہتمام
  • بیوی کو کنوارے پن کا ٹیسٹ کرانے کا حکم دینے کی شوہر کی درخواست مسترد