2025-01-29@03:06:01 GMT
تلاش کی گنتی: 26
«واپس جانے والے»:
غزہ شہر واپس آنے والے بے گھر افراد نے بتایا کہ قابض فوج نے شہریوں پر اس وقت فائرنگ کی جب وہ غزہ شہر کے الزیتون محلے کے جنوب میں واقع خلیل النوبانی سکول کے قریب اپنے گھروں کو واپس جانے کی کوشش کر رہے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ غزہ میں جنگ بندی معاہدے کی ایک نئی خلاف ورزی کرتے ہوئے قابض اسرائیلی ٹینکوں نے منگل کی صبح غزہ شہر کے جنوب میں واقع زیتون محلے میں اپنے گھروں کو لوٹنے والے متعدد افراد پر فائرنگ کی۔ غزہ شہر واپس آنے والے بے گھر افراد نے بتایا کہ قابض فوج نے شہریوں پر اس وقت فائرنگ کی جب وہ غزہ شہر کے الزیتون محلے کے جنوب میں واقع خلیل النوبانی سکول...
جوہانسبرگ(نیوز ڈیسک)لیجنڈری بلے باز اے بی ڈی ویلیئرز نے ریٹائرمنٹ کے چار سال بعد کرکٹ میں واپسی کا اعلان کر دیا اور اب وہ کھیلنے کے لیے تیار ہیں۔ اے بی ڈی ویلیئرز بلاشبہ کرکٹ کھیلنے والے سب سے مشہور اور افسانوی بلے بازوں میں سے ایک ہیں۔ جنوبی افریقی اسٹار نے نومبر 2021 میں تمام طرز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔ ریٹائرمنٹ کے بعد وہ کرکٹ پر اپنے ماہرانہ رائے آزادنہ طور پر دیتے آرہے ہیں اور اپنے سوشل میڈیا چینلز پر ایک کرکٹ شو کی کامیابی سے میزبانی بھی کرتے ہیں۔ اب شائقین کے لیے خوشی کی خبر ہے کہ ڈی ویلیئرز میدان میں واپس آنے والے ہیں اور انہوں نے باضابطہ طور پر کرکٹ...
پاکستان کرکٹ بوڑڈ (پی سی بی ) نے بنگلادیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) کھیلنے والے کرکٹرعامر جمال کو وطن واپس بلا لیا۔ پی سی بی کے اعلامیے کے مطابق قومی کرکٹر عامر جمال کل وطن واپس پہنچیں گے جبکہ خوشدل شاہ اور عثمان خان گزشتہ روز پاکستان پہنچ چکے ہیں۔ قومی کرکٹر عامر جمال کو پی سی بی نے 7 فروری تک بی پی ایل کھیلنے کا این او سی جاری کیا تھا جبکہ خوشدل شاہ اورعثمان خان کا این او سی 25 جنوری تک جاری کیا گیا تھا۔ عامر جمال،عثمان خان اور خوشدل شاہ چیمپئنز ٹرافی کے ممکنہ اسکواڈ میں شامل ہونے کا امکان ہے اور تینوں کرکٹرز...
آئینی بینچ نے توہین عدالت کیس کی بنیاد بننے والے جسٹس منصور کے احکامات واپس لے لیے WhatsAppFacebookTwitter 0 28 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد: سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے آئینی بینچ نے توہین عدالت کیس کی بنیاد بننے والے جسٹس منصور علی شاہ کے 13 اور 16 جنوری کے احکامات واپس لےلیے جبکہ اٹارنی جنرل نے آئینی بینچ کو آگاہ کیا ہے کہ حکومت جسٹس منصور علی شاہ کا توہین عدالت کیس کا فیصلہ چیلنج کرے گی۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں کسٹم ریگولیٹر ڈیوٹی کیس کی سماعت کے دوران اٹارنی جنرل نے آئینی بینچ کو آگاہ کیا کہ حکومت جسٹس منصور علی شاہ کے توہین عدالت کیس کے فیصلے کو چیلنج کرے گی۔...
ابوجا : نائیجیریا سے امریکا جانے والا طیارہ دوران پرواز تکنیکی خرابی کے باعث واپس نائیجیریا میں ہنگامی طور پر لینڈ کر گیا۔ ذرائع کے مطابق، طیارے میں اچانک جھٹکے آنے سے 40 مسافر زخمی ہو گئے، جن میں سے 6 کی حالت نازک ہے۔ اس دوران طیارے کے ہچکولے کھانے اور مسافروں کی پریشانی کی ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔ امریکی میڈیا کے مطابق، طیارے میں 245 مسافر اور 11 رکنی عملہ سوار تھا۔ یہ حادثہ تکنیکی خرابی کی وجہ سے پیش آیا، جس کے بعد طیارے کو فوری طور پر واپس نائیجیریا میں لینڈ کرایا گیا تاکہ زخمیوں کو مدد فراہم کی جا سکے۔
حکومت پاکستان نے گزشتہ سال فریضہ حج ادا کرنے والے عازمین کے 40 ہزار روپے واپس کرنے کا اعلان کیا ہے۔ وفاقی وزیر مذہبی امور چوہدری سالک نے سما ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئےکہا کہ رقوم کی واپسی کیٹیگری کے حساب سے ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ اس سال عازمین کو اتنے ہی پیسوں میں زیادہ سہولتیں دیں گے۔ اندازے کے مطابق ہر حاجی کو 40 ہزار روپے تک واپس ملیں گے، اس سال پرانی قیمت پر ہی منیٰ میں عازمین کو اضافی سہولتیں دیں گے۔ مزید پڑھیں: مہنگا حج کرنے والوں کے نام ایف بی آر کو بھیجنے کا فیصلہ وفاقی وزیر نے مزید کہا اس سال حج کے دوران عازمین کو 3 وقت کا کھانا دیا جائے...
سیالکوٹ، غیر قانونی طور پر یورپ جانے کی کوشش کرنے والے 3 ملزمان پاکستان واپس پہنچنے پر گرفتار کرلیے گئے
سیالکوٹ (آئی این پی )وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے امیگریشن سرکل نے سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر غیر قانونی طریقے سے یورپ جانے کی کوشش کرنے والے 3 ملزمان کو پاکستان واپس پہنچنے پرگرفتار کرلیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق سیالکوٹ ایئرپورٹ سے گرفتار کیے گئے ملزمان کی شناخت محمد عمران، محمد ناصر اور محمد طیب کے نام سے کی گئی ہے، ملزمان کا تعلق سیالکوٹ اور گجرات سے ہے۔ملزمان نے غیر قانونی طریقے سے اسپین جانے کی کوشش کی تھی، ابتدائی تفتیش کے مطابق مسافروں نے ایجنٹوں سے اسپین جانے کے 35 لاکھ روپے فی کس میں معاملات طے کیے تھے۔ شب معراج مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی حکام نے بتایا...
غیرقانونی طو پر یورپ جانے کی کوشش کرنے والے 3 تارکین وطن کو واپسی پر سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے گرفتار کیا گیا ہے۔ تارکین وطن کی گرفتاری ایف آئی اے کے امیگریشن سرکل نے عمل میں لائی۔ گرفتار کیے جانے والے تارکین وطن کی شناخت محمد عمران، محمد ناصر اور محمد طیب کے نام سے ہوئی ہے اور ان کا تعلق سیالکوٹ اور گجرات سے بتایا جارہا ہے۔ ابتدائی طور پر سامنے آنے والی معلومات کے مطابق تینوں ملزمان نے غیرقانونی طور پر اسپین جانے کی کوشش کی تھی اور ایجنٹ نے ان سے فی کس 35 لاکھ روپے لیے تھے۔ یہ بھی پڑھیے:مغربی افریقہ سے 4 تارکین وطن پاکستان پہنچ گئے، مزید 22 افراد کی واپسی جلد متوقع اس...
اسرائیل کی فورسز نے لبنان کے جنوبی علاقے سے ہجرت کرنے والے شہریوں کی واپسی کی کوشش کے دوران حملہ کردیا، جس کے نتیجے میں 22 افراد شہید ہوگئے۔ خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق لبنان کے حکام نے بتایا کہ اسرائیل نے جنوبی لبنان میں شہریوں کو انخلا کا حکم دیا تھا اور اس کی ڈیڈلائن ختم ہونے کے بعد اسرائیلی فوج کے حکم کے تحت شہری واپس آرہے تھے کہ صہیونی فورسز نے حملہ کردیا۔ لبنان کی وزارت صحت نے بیان میں تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی علاقے میں اسرائیلی فورسز کے حملے میں 22 افراد شہید اور 124 زخمی ہوگئے ہیں اور مذکورہ علاقے میں تاحال اسرائیلی فوج قابض ہے جبکہ شہری وہاں داخلے کی...
یورپ جانے کے خواہشمند پاکستانی تارکین وطن کئی ماہ تک مغربی افریقی ممالک میں پھنسے رہنے کے بعد وطن واپس پہنچنا شروع ہوگئے۔دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ موریطانیہ میں پھنسے 4 پاکستانی ایئرپورٹ پہنچ گئے جبکہ رواں ماہ کے اوائل میں مراکش کے قریب کشتی حادثے میں زندہ بچ جانے والے 22 پاکستانیوں کی وطن واپسی پیر سے شروع ہوگی۔ خیال رہے کہ رواں ماہ کے اوائل میں افریقی انسانی اسمگلروں نے بحر اوقیانوس میں ایک کشتی پر سوار 40 سے زائد پاکستانیوں کو اس وقت قتل کر دیا تھا جب وہ یورپ میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔دفتر خارجہ نے ہفتے کو کہا تھا کہ وہ مراکشی حکام کے ساتھ رابطہ کر رہا ہے تاکہ زندہ...
اسرائیلی فوج کی جنگ بندی کی خلاف ورزی، گھر واپس جانے والے فلسطینیوں پر فائرنگ، ایک شہید WhatsAppFacebookTwitter 0 26 January, 2025 سب نیوز غزہ (سب نیوز )اسرائیلی فورسز نے غزہ کے شمالی حصے میں اپنے گھروں کو واپس جانے والے فلسطینیوں پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں کم از کم ایک فلسطینی شہید ہوگیا، جب کہ حماس نے اسرائیل پر جنگ بندی معاہدے کی شرائط پر عمل درآمد میں تاخیر کا الزام عائد کیا ہے۔ قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کے مطابق اسرائیل کے فوجیوں نے گھر واپس جانے والے غزہ کے شہریوں کو واپس جانے سے روک دیا ہے، ہزاروں فلسطینی کھلے آسمان تلے بے یار و مددگار گھر واپس جانے کے منتظر ہیں، تاہم...
غیرقانونی طور پر یورپ جانے کی کوشش میں مغربی افریقہ کے ملک موریطانیہ میں پھنسے 4 پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔ وطن واپس آنے والے تارکین وطن سیالکوٹ ایئرپورٹ پر اترے جبکہ مزید تارکین وطن کی لاہور میں آمد متوقع ہے۔ دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ رواں ماہ مراکش کے قریب ہونے والے کشتی حادثے میں بچ جانے والے 22 پاکستانی آج سے وطن پہنچنا شروع ہوجائیں گے۔ یہ بھی پڑھیے:دفتر خارجہ نے مراکش کشتی حادثہ میں بچ جانے والے پاکستانیوں کی فہرست جاری کردی میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والے پاکستانیوں کی لاشوں کو بھی جلد پاکستان لایا جارہا ہے اور ان کی شناخت کا عمل جاری ہے۔ واضح رہے کہ رواں مہینے...
اسلام آباد (آئی این پی)حکومت نے گزشتہ سال فریضہ حج ادا کرنے والے عازمین کو تقریبا 40 ہزار روپے واپس کرنے کا اعلان کر دیا۔یہ بات وفاقی وزیر مذہبی امور چودھری سالک نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔ انہوں نے کہا کہ رقوم کی واپسی کیٹیگری کے حساب سے کی جائے گی۔ان کا کہنا تھا کہ اس سال عازمین کو اتنے ہی پیسوں میں زیادہ سہولتیں دی جائیں گی، ہرحاجی کو اندازا 40 ہزار روپے تک واپس ملیں گے، پرانی قیمت پر ہی منی میں اس سال عازمین کو اضافی سہولتیں فراہم کریں گے۔ وفاقی وزیر مذہبی امور کا کہنا تھا کہ اس سال حج کے دوران عازمین کو تین وقت کا کھانا دیا جائے گا،...
اسلام آباد(صباح نیوز)ترجمان دفترخارجہ شفقت علی خان نے کہا ہے کہ مراکش میں پناہ گزینوں کی کشتی کے حادثے میں زندہ بچ جانے والے پاکستانیوں کو وطن واپس لایا جائے گا۔ترجمان دفتر خارجہشفقت علی خان نے بیان میں کہا کہ وزارت خارجہ مراکش کے قریب دخلا بندرگاہ میں حالیہ سمندری واقعے میں بچ جانے والے 22 پاکستانیوں کی وطن واپسی کے لیے رابطہ کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ مراکش کے حکام کے ساتھ مکمل تحقیقات اور روابط کے بعد ان افراد کو گروپوں میں پاکستان واپس بھیج دیا جائے گا۔
مراکش کشتی حادثہ: وزارت خارجہ کا بچنے والے پاکستانیوں کو واپس لانے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 25 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )دفتر خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ مراکش کشتی حادثے میں زندہ بچنے والے پاکستانیوں کو وطن واپس لایا جائے گا، وزارت خارجہ مراکش کے حکام سے رابطے میں ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ وزارت خارجہ مراکش حادثے میں بچنے والے 22 پاکستانیوں کی وطن واپسی کے لیے رابطہ کر رہی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ کشتی حادثے سے متلق مراکش حکام کے ساتھ مکمل تحقیقات کے بعد ان افراد کو پاکستان واپس بھیجا جائے گا، پاکستانی سفارت خانہ بھی ان کی وطن واپسی کیلئے کام...
اسلام آباد:دفتر خارجہ نے واضح کیا ہے کہ مراکش کشتی حادثے میں زندہ بچ جانے والے پاکستانیوں کو وطن واپس لایا جائے گا اور اس حوالے سے وزارت خارجہ مراکشی حکام سے رابطے میں ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا کہ وزارت خارجہ مراکش حادثے میں بچنے والے 22 پاکستانیوں کی وطن واپسی کے لیے رابطہ کر رہی ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ کشتی حادثے سے متلق مراکش حکام کے ساتھ مکمل تحقیقات اور محتاط روابط کے بعد ان افراد کو پاکستان واپس بھیج دیا جائے گا جب کہ رباط میں پاکستانی سفارت خانہ امدادی سرگرمیوں کی نگرانی اور وطن واپسی کیلئے کام کر رہا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا...
سٹی 42 : ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا ہے کہ مراکش میری ٹائم حادثے میں زندہ بچ جانے والے پاکستانیوں کو وطن واپس لایا جائے گا ۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزارت خارجہ دخلا بندرگاہ, مراکش کے قریب حالیہ سمندری واقعے میں بچ جانے والے 22 پاکستانیوں کی وطن واپسی کے لیے رابطہ کر رہی ہے, مراکش کے حکام کے ساتھ مکمل تحقیقات اور محتاط روابط کے بعد ان افراد کو گروپوں میں پاکستان واپس بھیج دیا جائے گا, رباط میں پاکستانی سفارت خانہ امدادی سرگرمیوں کی نگرانی کر رہا ہے ، وطن واپسی کے پیچیدہ طریقہ کار کو حتمی شکل دینے کے لیے مراکشی حکام کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں ۔ ...
وفاقی وزیر مذہبی امور چوہدری سالک حسین نے کہا ہے کہ گزشتہ سال فریضہ حج ادا کرنے والے عازمین کے 40 ہزار روپے واپس کیے جائیں گے ۔وفاقی وزیر مذہبی امور چوہدری سالک نے نجی ٹی وی کو بتایا کہ رقوم کی واپسی کیٹگری کے حساب سے ہوگی،ساتھ ہی بتایاکہ اس سال عازمین کو اتنے ہی پیسوں میں زیادہ سہولتیں دیں گے،اندازے کے مطابق ہرحاجی کو 40 ہزار روپے تک واپس ملیں گے، اس سال پرانی قیمت پر ہی منی میں عازمین کو اضافی سہولتیں دیں گے،وفاقی وزیر نے مزیدکہا اس سال حج کے دوران عازمین کو تین وقت کا کھانا دیا جائے گا،گزشتہ برس منی میں روم کولر تھیاس سال ایئرکنڈیشنڈ دیا جائے گا،گزشتہ برس حجاج نے منی میں...
35 گاڑیوں پر مشتمل قافلہ پاراچنار کی جانب گامزن تھا کہ نامعلوم ملزمان نے گاڑیوں پر فائرنگ کی جس کے باعث قافلے کو رکنا پڑا بعدازاں گاڑیاں واپس روانہ ہوگئیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاراچنار جانے والے گاڑیوں کے قافلے پر ایک بار پھر فائرنگ کردی گئی جس کے باعث قافلہ واپس آگیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق لوئر کرم کے علاقہ بگن میں پاراچنار جانے والے گاڑیوں پر ایک بار پھر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے، 35 گاڑیوں پر مشتمل قافلہ پاراچنار کی جانب گامزن تھا کہ نامعلوم ملزمان نے گاڑیوں پر فائرنگ کی جس کے باعث قافلے کو رکنا پڑا بعدازاں گاڑیاں واپس روانہ ہوگئیں۔ ذرائع کے مطابق کرم جانے والا یہ تیسرا قافلہ تھا، قبل ازیں دو قافلے جاچکے ہیں...
پشاور: ڈی آئی خان : پارا چنار جانے والے گاڑیوں کے قافلے پر ایک بار پھر فائرنگ کردی گئی جس کے باعث قافلہ واپس آگیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق لوئر کرم بگن میں پاراچنار جانے والے گاڑیوں پر ایک بار پھر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے، 35 گاڑیوں پر مشتمل قافلہ پاراچنار کی جانب گامزن تھا کہ نامعلوم ملزمان نے گاڑیوں پر فائرنگ کی جس کے باعث قافلے کو رکنا پڑا بعدازاں گاڑیاں واپس روانہ ہوگئیں۔ ذرائع کے مطابق کرم جانے والا یہ تیسرا قافلہ تھا، قبل ازیں دو قافلے جاچکے ہیں مگر اس قافلے پر فائرنگ ہوگئی ہے۔
کراچی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 سے ڈرافٹنگ کے دوران نظر انداز ہونے پر ریٹائرمنٹ کا اعلان کرنے والے نوجوان کھلاڑی احسان اللہ کو اپنی غلطی کا احساس ہوگیا۔ گزشتہ سیزن میں ملتان سلطانز کی نمائندگی کرنے والے احسان اللہ نے ایک روز قبل ڈرافٹنگ میں کسی بھی ٹیم کی جانب سے نہ لینے پر احتجاجاً پی ایس ایل کے بائیکاٹ اور ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔ آج انٹرویو کے دوران احسان اللہ نے کہا کہ مجھے امید تھی کہ کوئی ٹیم منتخب کرلے گی مگر ایسا نہیں ہوا، جس پر مداحوں، دوستوں اور پرستاروں نے میسجز کیے اور ایسی باتیں کیں جس کے بعد جذبات میں آکر اعلان کردیا تھا۔ انہوں نے واضح کیا کہ...
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )دنیا کے 7 ممالک نے پاکستان سے تعلق رکھنے والے 52 افراد کو اپنے ملک سے بے دخل کر دیا۔ نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق بے دخل کرنے والے ممالک میں سعودی عرب، امریکا، متحدہ عرب امارات اور سویڈن سمیت دیگر شامل ہیں۔بیرون ملک سے بے دخل ہو کر کراچی ایئرپورٹ پر پہنچنے والے 3 افراد کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ دیگر کو ان کے گھروں کو واپس جانے کی اجازت دے دی گئی۔ امیگریشن حکام کے مطابق پاکستانی شہریوں کو مختلف خلاف ورزیوں اور الزامات کی بنیاد پر بے دخل کیا گیا۔سعودی عرب سے بے دخل کیے جانے والے پاکستانیوں میں دو افراد کو بلیک لسٹ، ایک کو بھیک مانگنے، 9...
کراچی: دنیا کے 7 ممالک نے پاکستان سے تعلق رکھنے والے 52 افراد کو اپنے ملک سے بے دخل کر دیا۔ بے دخل کرنے والے ممالک میں سعودی عرب، امریکا، متحدہ عرب امارات اور سویڈن سمیت دیگر شامل ہیں۔ بیرون ملک سے بے دخل ہو کر کراچی ایئرپورٹ پر پہنچنے والے 3 افراد کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ دیگر کو ان کے گھروں کو واپس جانے کی اجازت دے دی گئی۔ امیگریشن حکام کے مطابق پاکستانی شہریوں کو مختلف خلاف ورزیوں اور الزامات کی بنیاد پر بے دخل کیا گیا۔ سعودی عرب سے بے دخل کیے جانے والے پاکستانیوں میں دو افراد کو بلیک لسٹ، ایک کو بھیک مانگنے، 9 افراد کو کفیل کی شکایات، 11 کو زائد...
ایف آئی اے امیگریشن عملے نے کراچی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ملک سے باہر قطر، سعودی عرب، کینیڈا، نیپال، ترکیہ، آذربائیجان اور عمان جانے والے 55 مسافروں کو آف لوڈ کر دیا۔ یہ بھی پڑھیں:انڈین جہاز کی کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ، وجہ کیا بنی؟ روزانہ کی بنیاد پر آف لوڈنگ سے مسافروں کے ٹکٹس ضائع ہونے سے انہیں لاکھوں روپے کا نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔ امیگریشن ذرائع کے مطابق کراچی ایئرپورٹ سے قطر، سعودی عرب اور عمان جانے کے لیے پہنچے 4 مسافروں کے نام اسٹاپ لسٹ میں ہونے کی وجہ سے انہیں آف لوڈ کیا گیا، وزٹ ویزا پر کینیڈا جاتے ہوئے ایک، نیپال جاتے ہوئے 2، وزٹ ویزے پر ترکیہ جاتے ہوئے ایک لڑکی، ورک ویزے پر...