مراکش کشتی حادثہ میں بچ جانے والے 7 پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے
اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2025 GMT
مراکش میں گزشتہ دنوں تارکین وطن کی کشتی کو پیش آنے والے حادثے میں بچ جانے والے 7 پاکستانی شہری وطن واپس پہنچ گئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثے میں بچ جانے والے عامر علی، عزیز بشارت، عمران اقبال اور شعیب ظفر براستہ دبئی واپس اسلام آباد پہنچے، جبکہ محمد آصف، مدثرحسین اور عباس کاظمی براستہ دوحہ واپس آئے۔
یہ بھی پڑھیں یورپ جانے کا جنون، بحیرہ روم میں ایک اور کشتی الٹنے سے 44 پاکستانیوں سمیت 50 افراد ہلاک
حادثے میں بچ جانے والے شہریوں کا تعلق سیالکوٹ، حافظ آباد، گجرات اور منڈی بہاؤالدین سے ہے۔
ابتدائی تفتیش کے مطابق حادثے میں بچ جانے والے پاکستانی براستہ سینیگال اسپین جانا چاہتے تھے۔ اور انہوں نے ایجنٹ کے ساتھ فی کس 16 سے لاکھ سے 25 لاکھ روپے میں معاملے طے کیے تھے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق جن ایجنٹوں نے ان شہریوں سے باہر بھجوانے کے لیے رقم ہتھیائی ان کا تعلق سیالکوٹ، گجرات، لاہور اور وزیر آباد سے ہے، ادارے ان کی نشاندہی کے لیے معلومات لے رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں یونان کشتی حادثہ:وزیراعظم نے انسانی اسمگلنگ سے متعلق رپورٹ طلب کرلی
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں مغربی افریقہ سے کشتی کے ذریعے اسپین پہنچنے کی کوشش کرنے والے 50 تارکین وطن ڈوب کر ہلاک ہو گئے تھے جن میں سے 44 کا تعلق پاکستان سے تھا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews پاکستانی تارکین وطن مراکش کشتی حادثہ وطن واپس پہنچ گئے وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پاکستانی تارکین وطن مراکش کشتی حادثہ وطن واپس پہنچ گئے وی نیوز حادثے میں بچ جانے والے نے والے
پڑھیں:
افغان پاکستان سے کس حال میں اپنے وطن جا رہے ہیں؟
پاکستان سے افغان مہاجرین کی واپسی کا سلسلہ جاری ہے۔ لنڈی کوتل میں مہاجرین کے لیے عارضی طور پر قائم کیے گئے کیمپ میں اب تک درجنوں خاندان پہنچ چکے ہیں۔ زیادہ تر مہاجرین پاکستانی عوام کی مہمان نوازی پر شکر گزار ہیں اور یہاں سے اچھی یادیں لے کر واپس جا رہے ہیں۔ پاکستان سے اپنے وطن واپس جانے والے افغانوں کے بارے میں مزید جانیے اس ویڈیو رپورٹ میں
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں