لاہور: شیر کا پنجرہ کھولنے والے ملازم کیلئے جیل کا دروازہ کھل گیا
اشاعت کی تاریخ: 2nd, February 2025 GMT
لاہور: جان بوجھ کر شیر کا پنجرہ کھولنے والے ملازم کو مقدمہ درج کر کے گرفتار کر لیا گیا۔محکمہ وائلڈ لائف پنجاب نے جان بوجھ کر شیر کا پنجرہ کھولنے والے ملازم کے خلاف سخت ایکشن لے لیا۔ جلو پارک میں تعینات ملازم شریف مسیح کو حراست میں لے لیا گیا۔ملازم کے خلاف محکمانہ انکوائری کا آغاز کر دیا گیا۔ جبکہ ملازم کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ جلو پارک کے ملازم شریف مسیح نے جان بوجھ کر شیر کا پنجرہ کھولا تھا۔ جس کی تحقیقات کے لیے 3 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔ کمیٹی میں ڈائریکٹر لاہور چڑیا گھر، ڈی ڈی وائلڈ لائف لاہور اور ویٹرنری آفیسر سفاری پارک شامل ہیں۔کمیٹی کو 12 گھنٹے میں انکوائری مکمل کرنے کی ہدایت کر دی گئی۔شیر کے پنجرے سے باہر آنے پر تعینات عملے نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے شیر کو بے ہوش کر کے واپس پنجرہ میں منتقل کر دیا۔ترجمان وائلڈ لائف پنجاب کے مطابق بے ہوشی سے واپس لانے کے لیے بھی شیر کو انجکشن لگا دیا گیا ہے جبکہ بروقت کارروائی کرنے اور شیر کو واپس منتقل کرنے پر وائلڈ لائف ٹیم کو سراہا گیا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: شیر کا پنجرہ وائلڈ لائف
پڑھیں:
پی ایس ایل، سیم بلنگز نے لاہور قلندرز کیلئے تیز ترین ففٹی کا عمر اکمل کا 9 سالہ ریکارڈ توڑ دیا
پی ایس ایل ایڈیشن 10 میں سیم بلنگز نے لاہور قلندرز کی جانب سے عمر اکمل کا ریکارڈ توڑ دیا۔ عمر اکمل نے پی ایس ایل کے پہلے سیزن میں لاہور قلندرز کی جانب سے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف دبئی میں 22 گیندوں پر نصف سنچری اسکور کی تھی، سیم بلنگز نے 9 سال قبل بنایا گیا لاہور قلندرز کی جانب سے عمر اکمل کا تیز ترین نصف سنچری بنانے کا ریکارڈ 19 گیندوں پر نصف سنچری بنا کر توڑ ڈالا۔ اس فہرست میں کرس لین 2020ء میں ملتان سلطانز کیخلاف 22 گیندوں پر نصف سنچری سکور کرکے اب تیسرے، بین ڈنک 2020ء اور عمر اکمل 2016ء میں 23،23 گیندوں پر نصف سنچریاں بنا کر مشترکہ طور پر چوتھے نمبر پر ہیں۔ واضح رہے کہ پی ایس ایل کی تاریخ میں مجموعی طور پر تیز ترین نصف سنچری کا ریکارڈ رائیلی روسو اور آصف علی کے پاس ہے، ان دونوں نے 17 گیندوں پر نصف سنچریاں بنا رکھی ہیں۔یاد رہے کہ اتوار کو پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں لاہو رقلندرز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے6 وکٹوں پر 219 رنز بنائے۔ لاہور قلندرز کی جانب سے فخرزمان نے 67 رنز کی اننگ کھیلی، ان کی اننگ میں 3 چھکے اور 7 چوکے شامل تھے جبکہ سیم بلنگز 19گیندوں پر نصف سنچری بنا کر ناقابل شکست رہے۔ سیم بلنگز نے 4 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے 50 رنز بنائے تھے۔ 220 رنز کے ہدف کے جواب میں کوئٹہ کی ٹیم 17 ویں اوور میں 140 رنز پر ڈھیر ہوگئی، یوں پی ایس ایل 10کے چوتھے میچ میں لاہور قلندرز نےکوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 79 رنز سے شکست دی۔